Baaghi TV

Author: +9251

  • آزادی مارچ ، مولانا کریں گے آج شہباز شریف سے ملاقات

    آزادی مارچ ، مولانا کریں گے آج شہباز شریف سے ملاقات

    مولانا کریں گے آج شہباز شریف سے ملاقات
    باغی ٹی وی رپورٹ : مسلم لیک ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہےکہ آج لاہور میں ملاقات میں آزادی مارچ پربھی مشاورت ہوگی ،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پرغورہوگا

    مولانا کے آزادی مارچ کو روکنے کیلیے سعودی عرب سے مدد مانگی گئی؟ حقیقت سامنے آ گئی


    ملاقات شہبازشریف کی رہائش گاہ 96 ایچ ماڈل ٹاؤن میں ہوگی شہبازشریف اورفضل الرحمان کی ملاقات شام 6 بجےہوگی ،شہبازشریف اورمولانافضل الرحمان کی ملاقات آج ہوگی

    مولانا آزادی مارچ کا فیصلہ مؤخر کر دیں گے، وفاقی وزیر داخلہ کی پیشنگوئی

    شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، مولانا کی آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت

  • کرکٹر سعید اجمل کا پاک فوج سے اظہار محبت کا محبت بھر انداز

    کرکٹر سعید اجمل کا پاک فوج سے اظہار محبت کا محبت بھر انداز

    لاہور:پاک فوج سے اظہار محبت،سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل پاک فوج کی شرٹ پہن کر اپنی اکیڈمی پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق لیجنڈری اسپنر سعید اجمل پاک فوج کی شرٹ پہن کر سعید اجمل انٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے، سعید اجمل نے پاک فوج کی شرٹ میں اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کردی۔

    ایک ماہ میں تھر میں 170 افراد کو سانپوں نے ڈس لیا ، مگر بھٹو اب بھی خاموش ہے

    ذرائع کے مطابق سابق اسپنر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں،سعید اجمل نے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی بلند کیے سعید اجمل کہتے ہیں کہ پوری قوم اس مشکل گھڑی میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اگر دشمن نے پاک سر زمین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کو منہ توڑ جواب دیں گے

  • مودی سن لے، قوم جاگ گئی ہے، مریں گےیامارکےرہیں گے لیکن آزادی لے کر ہیں گے، شیخ رشید

    مودی سن لے، قوم جاگ گئی ہے، مریں گےیامارکےرہیں گے لیکن آزادی لے کر ہیں گے، شیخ رشید

    مودی سن لے، قوم جاگ گئی ہے، مریں گےیامارکےرہیں گے لیکن آزادی لے کر ہیں گے، شیخ رشید

    باغی ٹی وی رپورٹ :بھمبر لائن آف کنٹرول پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت میں کہاجاتاہے شیخ رشیدایک سیٹ کاوزیرہے،وزیرریلوے.بھارت نےعالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے،عمران خان جنگ نہیں چاہتے،عمران خان صلح اورامن پسندقیادت ہے،کشمیری عوام کرب کی زندگی گزاررہےہیں،امریکہ پراعتبارنہیں کیاجاسکتا،چین کی دوستی پریقین ہے،مودی کاایجنڈاپاکستان کوختم کرناہے،وزیرریلوے .ساری کشمیری قیادت جیلوں میں ہے،

    بھارت میں مسلمانوں سےامتیازی سلوک کیاجارہاہےقوم جاگ گئی ہے،مریں گےیامارکےرہیں گے،شیخ رشید.بھارت نے 20لاکھ مسلمانوں کودوسرےدرجےکاشہری قراردیا،مودی بنیادپرست ہندوذہنیت کامالک ہے، واضح رہے کہ شیخ رشید نے اس سے پہلے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ آج لائن آف کنٹرول بھمبر سیکٹر جائیں جائیں گے اورکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے،

  • ججوں کی ترقیاں مشروط :  پہلے جوڈیشل اکیڈمی میں تربیت پھر ترقی

    ججوں کی ترقیاں مشروط : پہلے جوڈیشل اکیڈمی میں تربیت پھر ترقی

    لاہور : پہلے تربیت پھر ترقی ، اطلاعات کےمطابق صوبہ بھر کی ضلعی عدلیہ کے ہر جج کے لیے جوڈیشل اکیڈمی سے ٹریننگ کرنا لازمی قرار دے دیا گیا، دوران سروس تربیتی کورس نہ کرنے والے ججز کو ترقیاں نہیں ملیں گی۔

    ذرائع کےمطابق ضلعی عدالتوں کے 75 ججز 30 ستمبرسے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں چھ روزہ تربیتی کورس کریں گے۔ جس میں پچیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور پچاس سول ججز شامل ہوں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان ججز کے افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے، ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی حبیب اللہ عامر بھی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کریں گے۔

    کمیٹیاں ہی کمیٹیاں:سکولوں سے متعلقہ شکایات کے لیے 5 کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

    ججزتربیت کا تیسرا جنرل ٹریننگ پروگرام 30 ستمبر سے شروع ہوگا، چیف جسٹس ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان نے منظوری دیدی، ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی کے مطابق دوران سروس تربیتی کورس نہ کرنے والے ججز کو ترقیاں نہیں ملیں گی۔

  • ارجن کپور نے کترینہ کی حفاظت کس طرح کی؟

    ارجن کپور نے کترینہ کی حفاظت کس طرح کی؟

    ارجن کپور اور کترینہ کیف کچھ عرصے سے ہی اچھے دوست ہیں۔ ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے سے لے کر ، خوبصورت سوشل میڈیا بینٹرز میں شامل ہونے تک ، انہوں نے بہت سے لوگوں کے لئے دوستی کے اہداف طے کیے ہیں۔

    اب حالیہ کچھ تصاویر اور ویڈیو میں ، شائقین کو ‘دی زویا فیکٹر’ کی نمائش میں شریک ہونے پر اپنے خصوصی بانڈ کی ایک جھلک دیکھنے کو ملی۔ وہاں سے نکلنے کے بعد ارجن ایک حفاظتی دوست بن گیا اور کترینہ کو کیمراپرسنوں کے ایک بڑے ہجوم کے درمیان سے لے کر اپنی گاڑی میں لے گیا۔

    واضح رہے جہاں ایک بار ارجن ورون دھون کے ساتھ ‘آئ ہیٹ کیٹرینہ کیف’ کلب کا ممبر تھا، اب وہ اداکارہ کے ایک قریبی دوستوں میں شامل ہے.

    یاد رہے کترینہ کے قریبی دوستوں میں سلمان خان بھی شامل ہیں اور سلمان خان کی سابقہ بھابی ملائکا ارورا نے سلمان کے بھائی سے خلا لے کر ارجن سے شادی کے بندھن میں بندھ گئ تھی اور ہیی ارجن اب کترینہ کے اچھے دوست بن گئے ہیں.

  • فقط ایک جڑی بوٹی ” لونگ”جسے اللہ نے شفا سے بھر دیا ، 23 بڑی بیماریوں کا علاج ، پڑھنا نہ بھولیئے

    فقط ایک جڑی بوٹی ” لونگ”جسے اللہ نے شفا سے بھر دیا ، 23 بڑی بیماریوں کا علاج ، پڑھنا نہ بھولیئے

    لاہور : اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتے ہیں کہ میں نے کوئی چیز بھی بےکار پیدا نہیں کی ہر چیز میں کوئی نہ کوئی فائدہ ضرور رکھا ہے اور اللہ رب العزت یہ بھی فرماتے کہ میں نے ہر بیماری کا علاج بھی پیدافرما دیا ہے ، اب آتے ہیں‌ دیسی جنہیں یونانی طریقہ علاج کہا جاتا ہے اس میں جڑی بوٹیوں کےخوص کو کافی اہمیت دی جاتی ہے ، ان میں سے ایک "لونگ ” بھی ہے

    ماہرین طب کےمطابق لونگ ایک جنگلی درخت کی خشک شدہ کلیاں ہیں ،لونگ ایک جنگلی درخت کی خشک شدہ کلیاں ہیں جن کے اوپر کی طرف چار دندانے سے ہوتے ہیں اور ان کے درمیان ایک گول سا ابھار ہوتا ہے۔ لونگ مصالحہ جات کا اہم جزو ہے۔ اس کا رنگ سیاہی مائل سرخ ہوتا ہے۔ اس کا مزاج گرم و خشک درجہ سوم ہوتا ہے جبکہ ذائقہ تیز اور بو بھی تیز ہوتی ہے۔ اس کی مقدار خوراک آدھ ماشہ سے ایک ماشہ تک ہے۔ جبکہ اس کے روغن کی مقدار خوراک ایک قطرہ سے تین قطرے تک ہے۔ اس کے حسب ذیل فوائد ہیں۔
    لونگ کے فوائد
    1- لونگ مفرح اور دل و دماغ کو طاقت دیتی ہے۔2- ریاح غلیظ کو تحلیل کرتی ہے۔3- اعضائے رئیسہ کو قوت اور فرحت بخشتی ہے۔4- فالج‘ لقوہ‘ سکتہ‘ درد سر اور دماغ کے تمام بارد اور رطب امراض کو مفید ہے۔5- دماغ میں ذہن اور فکر کی محافظ اور مقوی ہے۔6- سوداوی مزاجوں کے موافق ہے۔7- منہ کی بدبو کو دور کرتی ہے۔8- کھانوں کو خوش ذائقہ اور لذیذ بناتی ہے۔
    9- دانتوں کے درد کو دور کرتی ہے اور مسوڑھوں کی جملہ تکالیف میں بے حد مفید ہے۔

    ماہرین طب مزید اس کے فوائد بتاتے ہوئے لکھتے ہیں کہ
    10- اس کا سرمہ مقوی بصر ہے اور جالے کو دور کرتا ہے۔ آنکھ کو طاقت دیتا ہے۔11- مقوی معدہ ہے اور بھوک بڑھاتی ہے۔12- کھانسی‘ نزلہ‘ زکام‘ دمہ‘ وسواس‘ خوف‘ وہم اور خفقان میں اس کا استعمال بے حد مفید ہے۔13- جن لوگوں کو کھانا کھاتے ہی الٹی آ جاتی ہو انہیں پسی ہوئی لونگ دن میں چار مرتبہ ہمراہ پانی چار چار رتی کھلانے سے فائدہ ہوتا ہے۔14- گردے اور جگر کو طاقت دیتی ہے۔15- ہچکی‘ قے اور متلی کو روکتی ہے۔16- ریاح اور اورام کو تحلیل کرتی ہے۔17- پیشاب کی رکاوٹ کو دور کرتی ہے۔18- دانت درد کی صورت میں اگر دانت پر روغن لونگ روئی کے ساتھ لگا کر ملا جائے تو فوری آرام ہو جاتا ہے۔ اگر دانت میں سوراخ ہو تو اس میں ایک لونگ رکھنا بہت ہی فائدہ دیتا ہے۔

    یہ جڑی بوٹی مزید کیا خصوصیات رکھتی ہے وہ بھی ملاحظہ فرمائیں
    19- لونگ چبا کر لعاب کا طلاء کرنا ملذذ ہے۔20- لونگ سے کشید کیا ہوا تیل ڈکاروں ہچکی‘ نفخ شکم اور قولنج میں مفید ہے اس کی خوراک دو قطرے روغن ایک کپ دودھ میں ڈال کر پینا مفید ہے۔21- روغن لونگ مجلوقین کو بطور طلاء استعمال کرایا جاتا ہے جو کہ بے حد مفید ہے۔22- اس کے روغن کو کنپٹیوں پر ملنا سردی کے سر درد کو دور کرتا ہے۔ اگر درد شدید ہو تو پھر اس کا اثر نہیں ہوتا۔23- لونگ‘ سونٹھ‘ جائفل اور حرمل کو روغن کنجد (تلوں کا تیل) میں پکا کر ملنا جوڑوں کے دردوں کیلئے بے حد مفید ہے

    یہ تو ہیں‌ لونگ کے بڑے بڑے فوائد اورخواص حکما کے مطابق یہ جڑی بوٹی اور بھی بیماریوں میں بڑی کارآمد ہے

  • باشعور ہندو مودی اور آر ایس ایس کی  ہندوتوا سوچ سے کیسے بیزارہے؟ پڑھیے خاص رپورٹ

    باشعور ہندو مودی اور آر ایس ایس کی ہندوتوا سوچ سے کیسے بیزارہے؟ پڑھیے خاص رپورٹ

    باشعور ہندو مودی اور آر ایس ایس کی ہندوتوا سوچ سے کیسے بیزارہے؟ پڑھیے خاص رپورٹ

    باغی ٹی وی رپورٹ :مودی اور آر ایس ایس کے نازی ازم اور انتہا پسند سوچ کے خلاف آج ایک سمجھ دار اور باشعور ہندو بھی آواز اٹھانے پر مجبورہے اور وہ اس حقیقت کو تسلیم کر رہا ہے جس کو بھارتی کے انتہا پسند ہندو آج تک مخالفت کی وجہ سے تسلیم کرنے سے انکاری رہے ہیں. بھارتی شہری ونود چاند نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ہےکہ برطانیہ جس نے بھارت پر قبضہ کیا ، یہاں‌کی عورتوں کے ساتھ ریپ کیا ، بھارت کو سیاسی اور مذہبی طور پر تقسیم کیا ، یہاں کی معیشت کو تباہ کیا.انڈیا کے جی ڈی پی کو 23 فیصد سے 2 فیصد تک پہنچا دیا، ہمارے کلچر کو تباہ کیا اور نفرت کے بیچ بو کر ہمیں تقسیم در تقسیم کر دیا، ان سب کے بدلے میں ہمیں‌صرف ریلوے ، ڈاک اور انگریزی نظام تعلیم دیا اور ہم کہتےہیں کہ بہت کچھ دیا، لوٹ کر چلے گئے اور ہم ان پر خوش ہیں.
    جبکہ مغلوں نے ہم پر حکومت کی تو ہندوستان کو اپنا گھر سمجھا ، اس کو لوٹا نہیں یہاں رہے ، اس کی معیشت کو 23 فیصد جی ڈی پی تک لے کر گئے. اس کے باوجود ہم ہندو اب بھی ان کے مسلمان ہونے اور اسلام کے خوف کو ملک میں‌بیچ رہے ہیں اور اس پر سیاست کر رہے ہیں.کہ انہوں نے یہاں ہندودوا کو ختم کرنے کی کوشش کی ، مغلوں نے 350 سال حکومت کر کے یہاں‌ 82 فیصد ہندو چھوڑے ، کیا وہ یہاں‌ہندوتوا کو ختم کرنے آئے تھے اگر ایسا ہوتا تو ہندوؤں‌ کا یہ تناسب کیسے ہوتا ، آخر پر اس سوچ پر طنز کرتے ہوئے اس نےکہا .ہم کیسے لوگ ہیں اور کیسی دنیا میں رہتے ہیں جس میں صرف لطیفے ہی ہیںِ . حقیقت پسندی سے بہت دور ہیں.
    https://twitter.com/ZaidZamanHamid/status/1175654659429732352?s=20

  • شام پرحملہ کرنے والے اسرائیلی ڈرون کو روسی افواج نے  مار گرایا

    شام پرحملہ کرنے والے اسرائیلی ڈرون کو روسی افواج نے مار گرایا

    دمشق: روسی افواج نے دمشق کی فضائی حدود میں اسرائیلی ڈرون کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے ہدف کی جانب بڑھ رہا تھا۔اطلاعات کے مطابق روسی افواج نے ایک مرتبہ پھر شام کو اس وقت فضائی حملے کا نشانہ بننے سے بچا لیا جب اس نے اسرائیلی ڈرون طیارہ مار گرایا۔

    پنجاب میں نئی بھرتی ، بے روزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی افواج نے چوتھی مرتبہ شام کو اسرائیل کے فضائی حملے سے محفوظ کیا ہے۔ اس سے قبل بھی اسرائیل نے شام کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے ہیں جب کہ ڈرون طیاروںسے کیے جانے والے تین حملوں کو روس کی افواج نے ناکام بنا دیا تھا

  • وزیراعظم کا کشمیر مشن، صدر ٹرمپ سے کل ملاقات، تھنک ٹینک سےخطاب، شیڈول طے پاگئے ،تفصیلات بھی آگئیں‌

    وزیراعظم کا کشمیر مشن، صدر ٹرمپ سے کل ملاقات، تھنک ٹینک سےخطاب، شیڈول طے پاگئے ،تفصیلات بھی آگئیں‌

    نیویارک : وزیراعظم عمران خان امریکہ جاکر بڑے سرگرم اور متحرک دکھائی دے رہے ہیں اور ان کی کوشش ہےکہ وہ ایک ایک لمحہ کشمیراور پاکستان کے مفید سے مفید ترگزاریں ، اپنے وعدے کے مطابق وزیراعظم نے کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کا مشن شروع کردیا ہے ،

    اپنے دورہ امریکہ میں‌ سب سے پہلی ملاقات وزیراعظم نے نیویارک میں کشمیر سٹڈی گروپ کے بانی فاروق کاٹھواری سے کی، وزیراعظم نے اس موقع پر فاروق راٹھورکو مودی حکومت کا اصل چہرہ دنیا کےسامنے بے نقاب کرنے کی ہدایت کر دی،

    عمران خان نے فاروق کاٹھواری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی تسلط اور انسانی حقوق کی پامالی کو مزید اجاگر کرنے کی تلقین کی، فاروق کاٹھواری امریکی صدارتی کمیشن براے ایشیائی امریکیوں کے کمیشن کے ممبر رہ چکے ہیں۔

    وزیراعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس میں کشمیر کا مقدمہ بھی دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔ کئی ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں شیڈول، عالمی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے علاوہ پاکستان، ترکی اور ملائشیا کی سہ فریقی سمٹ سے خطاب بھی کریں گے۔

    عمران خان پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق، وزیراعظم کی ٹرمپ سمیت کئی ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

    وزیراعظم امریکہ میں آج دوسرا دن بھی مصروف گزاررہے ہیں‌ ، امریکی سینیٹ کے اقلیتی رہنما چک شمر سے شام 7 بجے ملاقات کرینگے، ڈیوڈ فنٹن اور جارج سرووس سے ساڑھے 7 بجے ملاقات طے ہے۔ وزیراعظم سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل رات 8 بجے ملاقات کرینگے۔

    امریکی سینیٹ کمیٹی عدلیہ کے چیئرمین کی 10 بجے وزیراعظم سے ملاقات شیڈول ہے، رات ساڑھے 12 بجے وزیراعظم کشمیری رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کریں گے۔

    رات ایک بجے وزیراعظم سکھ کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کریں گے، رات 2 بجے وزیراعظم میڈیا گروپ پالیٹک انٹرنیشنل کو انٹرویو دیں گے، وزیراعظم کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات رات ساڑھے 8 بجے ہو گی۔

    دفتر خارجہ کے مطابق اپنے دورہ امریکہ کے دوران ساڑھے 9 بجے ایرک لوئیس، مارک مہر اور کلائیو سمتھ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ رات ساڑھے 11 بجے وزیراعظم سی ای او اوبر کمپنی سے ملاقات کریں گے۔ انٹر نیشنل کمیٹی ریڈ کراس کے صدر 12 بجے ملاقات کریں گے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کےدورہ امریکا کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا اور بھارتی مظالم کے آگے بند باندھنا ہے ،

  • شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

    شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

    شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا
    ‏باغی ٹی وی شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا.انہوں نے اعلان کیا کہ آج کنٹرول لائن بھیمبرجارہاہوں،کشمیریوں کوپیغام دینےجارہاہوں کہ کشمیرکےساتھ جیئں گے،مریں گے،لڑیں گے. شیخ رشید نے کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ، کہ میرا یہ اقدام بھارت کے کشمیریوں پر جابرانہ قبضے اور پچاس دن سے جاری کرفیوں اور لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کے طور پر ہے . دنیا کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے ظلم پر کب تک خاموش تماشائی بنی رہے گی
    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار کوکشمیر کامسئلہ گلے میں پڑ گیا ہے،ے،27ستمبرکو وزیراعظم کا خطاب تاریخی ہوگا،ساری دنیا عمران خان کے خطاب پر خوشی کا اظہار کرے گی،