Baaghi TV

Author: +9251

  • پولیس کے میڈیا کے ساتھ اچھے تعلقات کا معاملہ!پنجاب میں ضلع مظفرگڑھ سب پر بازی لے گیا

    میڈیا میں پنجاب پولیس کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کے لیے ضلع مظفرگڑھ کے تھانوں میں اسسٹنٹ پی آر اوز تعینات کردئیے گئے.میڈیا میں پولیس کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لیے ضلع مظفرگڑھ کے تھانوں میں اسسٹنٹ پبلک ریلیشن آفیسرز تعینات کردئیے گئے،پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق اسسٹنٹ پی آر اوز نہ صرف مقامی سطح پر سوشل،الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کو مانیٹر کرینگے بلکہ مقامی سطح پر میڈیا اور پولیس میں بہترین تعلقات کو یقینی بنائیں گے.پولیس ترجمان کیمطابق تھانوں میں تعینات کردہ اسسٹنٹ پی آر اوز کو الیکٹرانک وسوشل میڈیا ہینڈلنگ اور فوٹو اور ویڈیو گرافی کی باقاعدہ تربیت بھی فراہم کی جائیگی.

  • یمن کی جنگ کو پانچ سال گزر گئے ، اہل یمن کا حالت انتہائی خستہ

    یمن کی جنگ کو پانچ سال گزر گئے ، اہل یمن کا حالت انتہائی خستہ

    یمن کی جنگ کو پانچ سال گزر گئے ، اہل یمن کی حالت زار قابل رحم ہے
    پانچ سال قبل ایران کی حمایت سے حوثی باغیوں نے حکومت وقت کے خلاف بغاوت کرکے اس کا تختہ الٹ دیا۔یمن اور اہل یمن اس کے بعد تباہ کن خانہ جنگی کا شکار ہوا ہوئے اور آج پانچ سال بعد یمن میں لوگ شدید بحران کا شکار ہیں جن کے پاس دوائی ، خواراک اور بنیادی سہولیات کا شیدید فقدان ہے. ۔
    ان حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کی کمان میں عرب اتحاد لڑ رہا ہے اور اس کی حالیہ کاروائی میں عرب اتحادی فوج کی طرف سے شہریوں کو انتباہ بھی کیا گیا کہ شہری ان حوثی مراکز سے دور رہیں کہ کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں مالی جانی نقصان نہ ہو.سعودی عرب مین تیل کمپنی پر حملوں کے بعد حوثیوں پر اتحاد کے حملوں میں شدت آئی ہے.

    حوثی باغیوں نے 23 ہزار بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کر لیا، رپورٹ

  • انسداد پلاسٹک بیگ مہم تیز کرنے کا حکم

    گوجرانوالہ : پلاسٹک و پولی تھین بیگز کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عائد پابندی میں نرمی یا توسیع نہیں کی گئی ہے،انسداد پلاسٹک بیگزمہم کوپوری قوت اور استعداد سے جاری رکھا جائے گا،افسران چھاپہ مار کاروائیاں مزید تیز کریں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر

    پلاسٹک و پولی تھین بیگز کے پر عائد پابندی سے متعلق شہر میں پھیلائی جانے والی افواہوں اور 2ماہ کی توسیع دیئے جانے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے کہا ہے کہ یہ ایک عوام دوست اور ماحول دوست فیصلہ ہے جسے تمام حلقوں نے سراہا ہے اور وہ اس فیصلے کے نفاذ کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ہم آواز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ منگل کے روز تما م سٹیک ہولڈر ز سے اس سلسلہ میں میٹنگ کی جارہی ہے اور پلاسٹک بیگز پر عائد پابندی کے نفاذ سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔انتظامیہ کی طرف سے پابندی سے قبل بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی گئی۔
    شہری و سماجی حلقوں کی طرف سے اس اقدام کو سراہا جانا خوش آئندہے اور اس اقدام سے ماحولیاتی آلودگی، سیوریج مسائل، گندگی میں آضافے کا باعث بننے والے اسباب کی روک تھام ممکن ہوسکے گی۔

  • زخمی نیتن یاہو کتنا پریشان…….سابق اسرائیلی وزیرا عظم کو کس نے کیا کہہ دیا

    زخمی نیتن یاہو کتنا پریشان…….سابق اسرائیلی وزیرا عظم کو کس نے کیا کہہ دیا

    حالیہ الیکشن میں شکست کے بعد اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نیتن یاہو کی ذہنی حالت کافی پریشان نظر آر ہی ہے ، اس رویے پر برطانوی جریدے "دی گارڈین” نے سرخی باندھی ہے، "انتخابات سے شکست کے بعد زخمی نیتن یاہو سیاست بچانے میں کوشاں "، اس سے پہلے وہ کوشش کرچکے ہیں کہ جیتنے والے مخالف حریف سے مل کر ایک قومی حکومت بنا لیں ، لین بینی گانٹر نے اس کو لفٹ دینے سے انکار کر دیا اور نیتن یاہو کے بھیجےگئے دعوت نامے کو بھی قبول نہیں کیا.

    منگل کو ہونے والے سروے کے حتمی نتائج میں حزب اختلاف کے سربراہ ، بینی گانٹز ، وزیر اعظم ، بینجمن نیتن یاہو سے معمولی طور پر آگے دکھائے گئے ، جبکہ ان کی نیلی اور وائٹ پارٹی نے پارلیمنٹ کی 120 میں سے 33 نشستیں حاصل کیں۔ حکمران لیکوص پارٹی کی 31 ہے۔

    تنقیدی طور پر ، کوئی بھی فریق اکثریتی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب نہیں ہوا ، یہاں تک کہ چھوٹی جماعتوں کے اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے۔

    نیتن یاہو قومی حکومت کے لیے حریف کی منتیں کرنے لگا


    واضح رہے کہ نیتن یاہو نے یہ پیشکش کی تھی کہ وزارت عظمی کے 4 برسوں میں وہ 2 برس وزیراعظم رہیں اور 2 برس ان کے مخالف وزیر اعظم رہیں.
    واضح رہے کہ اسرائیل کے حالیہ انتخابات میں اسرائیلی وزیر اعظم کو شکست ہوئی ہے، ووٹوں کی گنتی 97 فیصد ہو چکی ہے اور اس میں یاہو کے حریف بینی گینڑ کو دو سیٹوں سے برتری حاصل ہے.

  • ایک ماہ میں  تھر میں 170  افراد کو سانپوں نے ڈس لیا ، مگر بھٹو اب بھی خاموش ہے

    ایک ماہ میں تھر میں 170 افراد کو سانپوں نے ڈس لیا ، مگر بھٹو اب بھی خاموش ہے

    تھر:بیڈ گورننس یا بے حسی کی انتہا ، اطلاعات کے مطابق سندھ کے صحرائے تھر میں بارشوں کے بعد سانپ نکل آئے،بارشوں کے بعد سانپوں کی بڑی تعداد کے باہر نکلنے پر تھر کے مکین بہت پریشان بھی ہیں اور تکلیف میں مبتلا بھی ہیں‌،گزشتہ ایک ماہ کے دوران 170افراد کو کاٹ لیا۔

    تھر کے صحرا میں جہاں بارشوں کے بعد چار سو ہریالی کی بہار ہے وہیں بارشوں کے بعد زہریلے سانپوں نے بھی یلغار کردی ہے ۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں میں 170 افراد سانپوں کے ڈسنے سے زخمی ہوگئے۔رواں سال کے دوران ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں سانپوں کے کاٹنے کے 620 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

  • لاہورمیں سیوریج کا میگا منصوبہ لٹک گیا ، عمران خان کی نظر کرم کا منتظر

    لاہورمیں سیوریج کا میگا منصوبہ لٹک گیا ، عمران خان کی نظر کرم کا منتظر

    لاہور کو کس طرح ایک صاف ستھرا شہر بنانے کے لیے سابق دورحکومت کا ایک منصوبہ عثمان بزدار کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کھٹائی میں پڑگیا ، اطلاعات کے مطابق لاہور شہر میں سیوریج کا 14 ارب روپے مالیت کا میگا منصوبہ دو ماہ سے وفاق کے گرین سگنل کا منتظر ہے،

    اطلاعات کےمطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے دورِ حکومت میں لاریکس کالونی تا گلشن راوی سیوریج کی نئی پائپ لائن بچھانے کا بڑا منصوبہ بنایا گیا تھا جو بزدار حکومت نے بھی منظورکرلیا، پنجاب حکومت نے دو ماہ قبل منصوبے کی منظوری دی جس کے بعد وفاق سے منظوری کیلئے منصوبے کا پی سی ون ارسال کیا گیا لیکن ابھی تک وفاق نے سیوریج پائپ لائن کے اس میگا منصوبے کی منظوری ہی نہیں دی۔

    لاریکس کالونی تا گلشن راوی 18 کلومیٹر سے سیوریج کی نئی پائپ لائن بچھائی جانی تھی اور یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹنل کے ذریعے سیوریج کی کھدائی کی جانی تھی۔حکام کے مطابق ٹنل نے زیر زمین رہ کر اپنی کھدائی مکمل اور پائپ لائن بچھانی تھی تاہم منظوری نہ ملنے سے منصوبہ التوا کا شکار ہے

  • انتظار ہوا ختم، عہد وفا آج رات 8 بجے

    انتظار ہوا ختم، عہد وفا آج رات 8 بجے

    ڈی جی آئ ایس پی آر جنرل آصف غفور کی پروڈکشن میں بننے والا ڈرامہ آج رات ہم چینل پر 8 بجے اپنی پہلی قسط نشر کرے گا.

    عہد وفا میں عہد رضا میر، عثمان خالد بٹ، احمد علی، علیزہ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے. پاکستان آرمی کی بہادری اور محب وطنی پر مبنی ڈرامہ ہمیں اس وقت کی یاد دلائے گا جب دشمنوں نے ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور ہمارے نوجوانوں نے ان کے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا.

    1965 میں ایم ایم عالم کی بہادری سے لے کر اب تک دشمنوں نے ہمارے وطن پر جب بھی بری نظر ڈالنے کی کوشش کی ہے ہمارے نوجوانوں نے ان کا استقبال ہمیشہ سرپرائز دے کر کیا ہے.

    یاد رہے 27 فروری کو جب بھارت کے ابھی نندن نے پاکدتان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو پاکستانی جوانوں نے ان کا طیارہ گرایا اور اس کے ساتھ اچھا سلوک کیا. ہمارے وزیراعظم نے امن کے لیے بھارت کا سپاہی واپس کر دیا لیکن بھارت سمجھتا ہے کہ ہم بزدل ہیں.

    ملکی تاریخ اور جرات پر مبنی ڈرامہ دیکھنا نہ بھولیں آج رات 8 بجے ہم ٹی وی پر.

  • پنجاب میں نئی بھرتی ،  بے روزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری

    پنجاب میں نئی بھرتی ، بے روزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری

    لاہور : پنجاب میں بے روزگار نوجوانوں کیلئےخوشی کی خبر اور وہ خبر یہ ہے کہ حکومت نے ٹریفک اسسٹنٹ اور سپیشل برانچ میں نئی بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نئی خالی آسامیوں کے لیے جلد ہی اشتہار دیا جائے گا، اطلاعات کے مطابق یہ بھرتیاں فی الحال کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوں گی

    نئی بھرتیوں کے حوالےسے پنجاب پولیس نے کابینہ کو ایک سمری ارسال کی ہے جس کے تحت ٹریفک اسسٹنٹ کی نئی بھرتی کی اجازت مانگی گئی ہے، حکومت پنجاب نے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ کی ٹریفک پولیس کو ری آرگنائز کرنے کافیصلہ کیا ہے اور اس پر ورکنگ شروع کر دی گئی ہے۔دوسری جانب حکومت پنجاب نے سپیشل برانچ کے انٹیلی جنس کیڈر میں بھی نئی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ  نے کس بات پر ڈی آئی جی کو جھاڑ پلادی…؟

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کس بات پر ڈی آئی جی کو جھاڑ پلادی…؟

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کس بات پر ڈی آئی جی کو جھاڑ پلادی…؟

    باغی ٹی وی رپورٹ : کراچی،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے لیاری کی جی ٹی ایس کادورہ کیا.اس موقع پر ڈی آئی جی کےدفتر کے باہر مراد علی شاہ کو کچرا نظر آیا جس پر وزیرا علی سندھ برہم ہو گئے، اور ڈی آئی جی کو جھاڑ پلا دی اس کے بعد ہدایت جاری کر دیں کہ اور کہا کہ آپ کواپنےدفترکےباہرکچرانظرنہیں آرہا،؟ وزیراعلیٰ سندھ نے قریب قریب پورے علاقے میں ڈی آئی جی صفائی کرانےکی ہدایت کردی
    اس سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ علی زیدی شروع میں کچرا ادھرادھرگراؤنڈ میں پھینکتے رہے، کچرانالوں سے نکال کرمیدانوں میں پھیلا دیا گیا

    کراچی میں صفائی مہم شروع کردی، کچرے کی جنریشن 10 سے 12 ہزار ٹن ہے، مراد علی شاہ

  • ڈی آئی جی سندھ کے دفتر سے کچرا اٹھانے کے لیے مراد علی شاہ پہنچ گئے

    ڈی آئی جی سندھ کے دفتر سے کچرا اٹھانے کے لیے مراد علی شاہ پہنچ گئے

    کراچی،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کالیاری کی جی ٹی ایس کادورہ ، مراد علی شاہ خود صفائی کروانے شہر کے مختلف مقامات کےدورے کرنے لگ پڑے ، اپنے دوہ کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ دورہ کرتے ڈی آئی جی کے دفتر پہنچ گئے

    اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی ڈی آئی جی کودفترکےباہرصفائی کرانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے ڈی آئی جی کے دفتر کے ارد گرد صفائی کروا کر صاف ستھرے ماحول کا تاثر دیں‌ ، وزیراعلیٰ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا ڈی آئی جی کواپنےدفترکےباہرکچرانظرنہیں آرہا