Baaghi TV

Author: +9251

  • آرامکو حملوں کا جواب دینے کے کئ آپشن موجود ہیں. سعودیہ

    آرامکو حملوں کا جواب دینے کے کئ آپشن موجود ہیں. سعودیہ

    آرامکو حملوں کا جواب دینے کے کئ آپشن موجود ہیں.

    سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہےکہ سعودی عرب کے پاس ارامکوحملوں کا جواب دینے کے لئے بہت سے آپشن موجود ہیں۔
    انہوں نےکہا کہ آرامکو پر حملہ غیر معمولی اقدام ہے اور ہم اس کی مرمت پر کام کررہے ہیں، سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کافی عرصہ سے سعودی عرب کے خلاف سازشوں میں‌ ملوث ہے اور ہم اس کو موثر جواب دینے کا سوچ رہے ہیں.

    سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیرِ دفاع مارک ایسپر نےصحافیوں کو بتایا کہ ان فوجوں کی تعیناتی ‘دفاعی نوعیت’ کی ہو گی۔ فوجیوں کی مجموعی تعداد کے بارے میں حتمی فیصلہ فی الحال نہیں کیا گیا۔

    یاد رہے کہ یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے پچھلے ہفتے سعودی تیل تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ البتہ امریکہ اور سعودی عرب نے ان حملوں کی ذمہ داری ایران پر ڈالی ہے۔

  • مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم جاری بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 49 واں روز، کشمیری چیخ رہے ہیں جبکہ عالمی برادری خاموش تماشائی

    مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم جاری بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 49 واں روز، کشمیری چیخ رہے ہیں جبکہ عالمی برادری خاموش تماشائی

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا کشمیرکو ہتھیانے کے بعد ظلم کا جو نیا سلسلہ شروع ہوا ہے اس کو بھی آج 49 واں دن ہوچکا ہے ، کشمیری بھارتی مظالم کی وجہ سے چیخ رہے ہیں‌ ، نام نہاد عالمی برادری کو چپ لگ گئی ہے، مقبوضہ وادی میں کرفیو کا49 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،

    دنیا بھر کا میڈیا بھارتی افواج کے کشمیر میں‌مظالم کو جس طرح بیان کررہا ہے اس سے پہلے ایسی سنگینی کو بیان نہیں کیا ، بھارت کی طرف سے 5 اگست کو کشمیر کو ہتھیانے کے بعد سے لے کر اب تک کشمیری اپنے ہی گھروں میں قیدی بن کر رہ گئے، بھارتی فوج نے کپواڑا میں گھر پر دھاوا بول دیا اور سامان کی توڑ پھوڑ کی، پلواما میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ ہے، چپے چپے پر بھارتی فوج تعینات ہے۔

    لوگوں کو گھروں سے نکلنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، انٹرنیٹ، موبائل سروس بھی بند ہے، تمام حریت اور سیاسی رہنماؤں کو گھر اور جیلوں میں نظر بند کر رکھا ہے۔وادی میں مارکیٹیں ، دکانیں، بزنس اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ مسلسل کرفیو کی وجہ سے سیب کی پکی فصلیں خراب ہونے لگیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فصلیں مارکیٹوں تک پہنچانے میں ناکام ہیں۔

    آزادی کے حق میں اور مودی سرکار کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے نہتے افراد پر قابض فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور گولیاں برسائیں جس سے متعدد کی حالت غیر ہوگئی۔ وادی بھر میں مودی سرکار کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں‌، بھارتی مظالم کے خلاف بارہمولا، کپواڑا، باندی پورہ، پلوامہ اور شوپیاں سمیت مختلف اضلاع میں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

    مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج نے خوف کا ماحول بنا دیا، کشمیری اپنے گھروں میں قید ہوگئے، لوگ روزمرہ کی ضروری اشیاء خریدنے سے قاصر ہیں، دودھ، بچوں کی خوراک، ادویات سب ختم ہوچکا ہے۔وادی میں تمام مساجد کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، اب تک ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے

    بھارتی فوج طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آواز دبانے میں مصروف ہے۔ ہر گلی اور سڑک پر بھارتی فوج تعینات ہے، کشمیریوں کو گھروں سے نکلنے نہیں دیا جا رہا، مارکیٹ، دکانیں، ٹرانسپورٹ بند ہیں، کمیونی کیشن سسٹم بند جبکہ ٹی وی چینلز تک رسائی نہیں، مودی سرکار بھارتی سیاسی رہنماؤں کو بھی وادی کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

    ایک طرف بھارتی افواج کشمیریوں پر اس قدر مظالم کررہے ہیں کہ جن کی گونج دنیا بھر میں سنائی دی جانے لگی ہے ، اس کے باوجود تمام تر بھارتی مظالم کے کشمیری مسلمانوں کا حوصلہ بلند ہے، مسلسل کرفیو کے باوجود مظاہرے اور جگہ جگہ احتجاج جاری ہے۔

  • فلسطین کے متعدد علاقوں میں4 فلسطینی شہید کر دیے گئے

    فلسطین کے متعدد علاقوں میں4 فلسطینی شہید کر دیے گئے

    فلسطین کے متعدد علاقوں میں4 فلسطینی شہید کر دیے گئے

    باغی ٹی وی رپورٹ : فلسطین کے متعدد علاقو‌ں میں چار فلسطینی شہید کردیے گئے، اسرئیلی فوج نے ناصریہ کے علاقے بسمہ کے دو رہائشیوں کو جمعہ کی رات گولی مار کر شہید کردیا.دوسری طرف اسرائیلی فورسز نے عرب دیہات میں چار افراد کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کی ہیں۔

    اسرائیلی اخبار "معاریو” نےاس واقعے کو فلسطینیوں کا اپنا ذاتی معاملہ بتاتے ہوئے اپنے جرم کو چھپانے کی کوشش کی ہے جس کے مطابق ایک نوجوان شادی کی تقریب میں گھس گیا اور مہمانوں پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

  • ’’کشمیر‘‘ گوگل میں سب سے زیادہ سرچ کیاجانے والا لفظ بن گیا۔

    ’’کشمیر‘‘ گوگل میں سب سے زیادہ سرچ کیاجانے والا لفظ بن گیا۔

    لاہور : دنیاکے سب سے بڑے سرچ انجن ’’ گوگل‘‘پر گزشتہ ماہ میں کشمیرکوخوب سرچ کیا گیا۔اس سے پہلے ایساکبھی نہیں ہوا جب اقوام عالم نے کشمیرکواتنی توجہ دی ہو۔5 اگست کو کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد جہاں دنیابھرمیں تشویش کی لہردوڑ گئی وہاں کشمیرکے مسئلہ پر دنیا بھر میں بڑی دلچسپی دکھائی گئی ، کشمیر گوگل میں ٹاپ ٹریند کیوں بنا اس کی ایک وجہ مقبوضہ کشمیرمیں مواصلاتی نظام کی بندش، انٹرنیٹ، موبائل سروسز، لینڈ لائن سروسز اوردیگرمواصلاتی نظام کوبندکرنا بھی ہے۔

    گوگل ریسرچر کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی طرف سے آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیابھرکے لوگوں نے سب سے زیادہ کشمیرکوسرچ کیااوراس کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔ اس سے پہلے پلوامہ حملے کے بعدبھی لوگوں نے کشمیرکوخوب سرچ کیاتھا لیکن 5 اگست کوکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعدکشمیرکوفروری کے مقابلے میں 3 گنازیادہ سرچ کیاگیا۔

    ذرائع کے مطابق دنیابھر کے لوگوں نے کشمیرکے جھنڈے، کشمیرکی حفاظت اورکشمیرکے حوالے سے معلومات کوبھی بڑے پیمانے پرسرچ کیا۔ کشمیرمیں لگی پابندیاں خاص طورپرانٹرنیٹ اورفون سروسزکے بند ہونے کے باعث دنیامیں یہ تجسس پایاجاتاہے کہ وہاں کیاحالات چل رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گوگل پرکشمیرٹاپ پرسرچ کیاجارہاہے۔

  • بابوسر ٹاپ بس حادثہ میں پاک فوج کے دس جوانوں سمیت 27 جاں بحق، 13 زخمی

    بابوسر ٹاپ بس حادثہ میں پاک فوج کے دس جوانوں سمیت 27 جاں بحق، 13 زخمی

    چلاس کے مقام پر اسکردوسے راولپنڈی جانےوالی مسافرکوچ کو افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں‌ پاک فوج کے دس جوانوں‌، خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چلاس کے مقام پر اسکردوسےراولپنڈی جانےوالی مسافرکوچ کوحادثہ پیش آگیا.چلاس،،ریسکیو حکام کے مطابق حادثےمیں 27 افرادجاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، مسافرکوچ روڈکےساتھ چٹان سےٹکراکرالٹ گئی.حادثہ بابوسرٹاپ کےعلاقےمیں پیش آیا، زخمیوں میں بچےاورخواتین بھی شامل ہیں، چلاس،جاں بحق اورزخمیوں میں بچےاورخواتین بھی شاملہیں ڈی ایچ کیو اسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی.چلاس،ڈی ایچ کیو اسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، مقامی پولیس کے مطابق اسکردو سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے بابو سر ٹاپ کے قریب گٹی داس کے مقام پر پہاڑ سے ٹکرا گئی،

    پولیس کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو چلاس کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسافر کوچ حادثے میں جاں بحق افراد میں پاک فوج کے 10 جوان بھی شامل ہیں، پاک فوج امدادی کی طرف سے امدادی کاروائیاں سرانجام دی گئیں، وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ اور دیگر نے اس حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے،

  • وزیراعظم کا دورہ امریکہ ، مصروفیات کا اعلان

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران ان کی مصروفیات اور شیڈیول منظر عام پر آگئیں

    سفارتی احکام نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ 21 سے 28 ستمبر تک جاری رہے گا .اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وہ 15 سے زائد ممالک کے سربراہان سے ممکنہ طور پر ملاقات کریں گے۔

    24 ستمبر کو وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت طے ہے. پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے
    24 ستمبر کو عمران خان امریکی صدرکے عشائیے میں شرکت کریں گے جہاں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا امکان بھی ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 21 سے 27 ستمبر تک امریکا میں رہیں گے، اس دوران وزیراعظم عمران خان امریکا میں کئی ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان مسئلہ کشمیر پرمضبوط پاکستانی موقف پیش کریں گے۔اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقبا کریں گے. پاکستانی وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےآگاہ کریں گے ،جموں وکشمیرتنازع مجموعی طورپروزیراعظم عمران خان کی مصروفیات کامرکزرہےگا

    وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب مکمل، کمرشل فلائٹ کی بجائے سعودی ولی عہد کے ذاتی طیارے پر امریکہ پہنچ گئے


    وزیراعظم عمران خان امریکا می ماحولیاتی تبدیلی اورپائیدارترقی کےاجلاسوں میں شرکت کریں گے ،ماحولیاتی تحفظ اورتخفیف غربت سےمتعلق سیمینارسےبھی خطاب کریں گے .وزیراعظم عمران خان نفرت انگیزتقاریرکے خاتمےسےمتعلق مباحثےسے بھی خطاب کریں گے

  • ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جوہر آباد میں پولیس دربار ،ڈی پی او خوشاب کا خطاب

    ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جوہر آباد میں پولیس دربار ،ڈی پی او خوشاب کا خطاب

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )رانا شعیب محمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جوہرآباد میں دربار کا انعقاد کیا جس میں میڈم ایس پی زبیدہ پروین، ڈی ایس پی صاحبان اور ایس ایچ اوز صاحبان کے علاوہ ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، لیڈیز فورس اور دفتر پولیس کا سٹاف بھی موجود تھا. ڈی پی او خوشاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فرائض کو نہایت ایمانداری اور نیک نیتی سے سرانجام دیں. شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں، میرٹ کی پالیسی کو اپنایا جائے اور پولیس کے سافٹ امیج کو فروغ دینے کے لیے عوام دوست پالیسی اپنائیں. مزید کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر، ریٹائرڈ پولیس ملازمین اور شہداء کی فیملیز کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں،

  • "جے شری رام” کیوں نہیں کہا، ہندو انتہا پسندوں نے ملسمان بچے کو آگ میں پھینک دیا

    "جے شری رام” کیوں نہیں کہا، ہندو انتہا پسندوں نے ملسمان بچے کو آگ میں پھینک دیا

    بھارتی ریاست اترپردیش میں مسلم نوجوان کو "جے شری رام” نہ کہنے پر آگ میں ڈال دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق 15 سالہ مسلم نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے "جے شری رام” نہ کہنے پر ہندو انتہا پسندوں نے آگ میں ڈال دیا. نوجوان کو 4 لڑکوں نے اغوا کیا اور اسے کہا کہ "جے شری رام” کے نعرے لگاؤ، لیکن ایسا نہ کرنے پراسے آگ میں ڈال دیا گیا. بچے کا 60 فیصد حصہ جھلس گیا اور اسے قریبی ہسپتال میں داخل کردیا گیا. دوسری جانب اترپردیش کی پولیس نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے نہ خود اپنے آپ کو آگ لگائی. پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ بچہ ہر کسی کو مختلف بیان دے رہا ہے جس سے لگتا ہے کہ بچہ جھوٹ بول رہا ہے.

    واضح رہے کہ بھارت میں یہ پہلی بار نہیں کہ مسلمانوں پر ظلم و ستم ہو، حال ہی میں ایک مسلمان لڑکے کو بھارتی ہجوم نے صرف اس لیے ماردیا تھا کہ اس نے "جے شری رام” نہیں کہا تھا.

  • عجیب اسمگلنگ ، ناکہ نیو راوی پل 5 من سے زائد مردہ مینڈک پکڑے گئے ، ملزمان گرفتار

    عجیب اسمگلنگ ، ناکہ نیو راوی پل 5 من سے زائد مردہ مینڈک پکڑے گئے ، ملزمان گرفتار

    لاہور : پاکستان میں جرائم بھی عجیب سے عجیب تر، اطلاعات کےمطابق پولیس نے دو افراد کو بڑی تعداد میں مینڈگ اسمگل کرنے کی کوشش پر گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق ناکہ نیو راوی پل اہلکاروں نے مشکوک سمجھتے ہوئے رکشے کو رکنے کا اشارہ کیا ۔

    پولیس کے مطابق یہ مردہ مینڈک شہر کے ایک معروف بازار میں منتقل کئے جارہے تھے ، پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ملزمان عرصہ دراز سے اس مکروھ دھندھ سے وابستہ ہیں ۔مینڈکوں کی سپلائی کہاں اور کیوں کی جارہی تھی اس مقصد کےلیے مزید تفتیش کے لیے ملزمان پرنس اور اظہر کو تھانہ شاہدرہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔دوسری طرف محکمہ لائیوسٹاک کو مطلع کردیا گیا ہے ۔

  • شاہد آفریدی نے سیاست میں آنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    شاہد آفریدی نے سیاست میں آنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    لاہور : میرا دل کرتا ہےکہ میں سیاست میں آکر اس ملک کے عوام کی خدمت کروں ، شاہد آفرید ی نے کہا کہ اس ملک نے مجھے جو عزت، پیار اور نام دیا ہے اس ملک کے لیے میں، میرے بچے اور میرا خاندان سب کچھ قربان ہے’۔ ملک سے بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے

    سیاست کے حوالے سے اپنے بیانات پر ان کا کہنا تھا کہجبکہ سیاست میں آنے کے لیے پیش کش بھی ہورہی ہے اور دل بھی چاہتا ہے۔ ‘کسی کے بھی حوالے سے کیا اچھا ہے اس پر بات کرنی چاہیے، عدالتوں کو فیصلے کرنے دیں، آپ اپنی حکومت کریں اور اپنی کارکردگی دکھائیں، باتیں بہت ہوگئیں لیکن اس وقت بے روزگاری اور تعلیم پر جو مسئلے ہیں ان پر کام کرنا ہے’۔