Baaghi TV

Author: +9251

  • تہران کے سابق میئر کو بیوی کے قتل کے جُرم میں سزائے موت کا حکم

    تہران کے سابق میئر کو بیوی کے قتل کے جُرم میں سزائے موت کا حکم

    ایران میں ایک عدالت نے ملک کے سابق نائب صدر اور دارالحکومت تہران کے سابق میئر محمد علی نجفی کو اپنی دوسری بیوی کے قتل کے جُرم میں سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی نے عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی کے حوالے سے بتایا ہے کہ عدالت نے محمد علی نجفی کو اپنی بیوی مطرا اوستاد کو گولی مارنے کے جرم میں قصور وار ثابت ہونے پرپھانسی کی سزا سنائی ہے اور وہ اس سزا کے خلاف اعلیٰ عدالت میں بیس روز میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔

    پولیس نے نجفی کومئی میں گرفتار کیا تھا۔انھوں نے خود کو حکام کے حوالے کردیا تھا اور اپنی بیوی کے قتل کے واقعے کا اقرار کیا تھا۔حکام کے مطابق مقتولہ اوستاد محمد علی نجفی کی دوسری بیوی تھی اور ان دونوں کے درمیان گھریلو ناچاقی چلی آرہی تھی۔

    واضح رہے کہ ایران کی سیاسی اور صاحبِ ثروت اشرافیہ میں بندوق سے تشدد کے واقعات شاذ و نادر ہی پیش آتے ہیں.ہ نجفی جو ایک نمایاں اصلاح پسند سیاستدان تھے نے اپنی بیوی مترا اوستاد کو اپنے گھر میں 28 مئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق نجفی نے اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا اور اعتراف جرم کرلیا تھا۔

  • خبردار! ٹیکس چھپاو گےتو پکڑے جاو گے ، آف شور ٹیکس بچانے پر جیل اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا

    خبردار! ٹیکس چھپاو گےتو پکڑے جاو گے ، آف شور ٹیکس بچانے پر جیل اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا

    اسلام آباد:عمران خان کی حکومت معاشی فیصلےکرنے میں بڑی تیزی سے کام لے رہے ہیں اور ٹیکس سسٹم کو بہتر کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں . تازہ ترین فیصلے کے مطابق وفاقی بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ آف شور اکاؤنٹس کے ذریعے ٹیکس بچانا قابل سزا جرم سمجھا جائے گا اور جو اس میں مجرم پایا گیا اسے یا تو بھاری جرمانے ادا کرنے پڑیں گے یا پھر 3 سال تک جیل کی سزا کاٹنی پڑے گی۔

    ایف بی آر کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق فنانس ایکٹ 2019 کے ذریعے متعارف کروائی گئی ترامیم کے مطابق جاری کیے گئے سرکولر میں کہا گیا کہ یہ ترامیم آف شور ٹیکس بچانے والے نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کریں گی۔اور حقائق چھپانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے ان ترامیم کے ذریعے بدعنوانیوں اور ریئل اسٹیٹ ٹرانزیکشنز میں ملوث ٹیکس نادہندگان، مفرور افراد، معاونت کار، عہدیدار اور افراد سے متعلق قانونی فریم ورک گورننس کے لیے مختلف تبدیلیاں متعارف کروائی گئی ہیں۔یہ ترامیم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی تجاویز کی روشنی میں سامنے آئی ہیں۔

    دوسری طرف ایف بی آر نے جرمانے کی شرح رکھی ہے اس کے مطابق حکومت کی جانب ایک لاکھ روپے یا غیرظاہرشدہ آف شور اثاثوں سمیت ٹیکس بچانے کی 200 فیصد برابر رقم جرمانہ رکھا ہے۔

    حکومت کی طرف سے تیار کیا گیا فنانس بل جس کے مطابق انکم ٹیکس کمشنر کو آف شور اثاثے ظاہر کرنے میں جو ناکام رہتا ہے یا آفشور اثاثوں کی غلط تفصیلات اور ان وجوہات کو چھپاتا ہے جس سے آمدنی پر اثر پڑتا ہے یا ایک کروڑ یا اس سے زائد کی تفصیلات ظاہر کرتا ہے تو یہ قابل سزا جرم ہے جس کی سزا 3 سال قید یا 5 لاکھ روپے تک جرمانہ یا پھر دونوں ہوگی۔

    اوکاڑہ :ہمسائے سے تعلقات پر بیوی کو قتل کردیا

    آف شور کمپنیوں کے ٹیکس چھپانے والوں کے بارے میں ایف بی آر نے طئے کیا ہے کہ کہ ایسا شخص جو ایک آف شور اثاثے کا مالک، حامل، کنٹرول رکھنے والا یا بینیفشل مالک ہو اور وہ اسے ظاہر نہ کریں یا انکم ٹیکس کمشنر کو ایسے اثاثے کا صحیح تفصیلات فراہم نہ کرے۔

    آف شور کمپننیوں کے ٹیکس چھپانے والوں کو سخت سزا کے طور پر یہ قانون بھی بنایا گیا ہے کہ کمشنروں کو یہ اختیار ہے کہ آفشور دائرہ کار کے تحت موصول معلومات کی بنیاد پر ان افراد کے مقامی اثاثے منجمد کریں، جنہیں وہ ایک فلائٹ رسک کے طور پر تصور کرتے ہیں یا جرمانے سے بچنے کے لیے اپنے ان اثاثوں کو ضائع کرسکتے ہیں۔

    ایف بی آر کی دستاویزات کے مطابق وہ افراد بھی نہیں بچ سکیں گےجو اس جرم میں معاونت کریں گے . اس قانون کے مطابق ایسے افراد کو جرائم پیشہ افراد کو ڈیزائن، بندوبست کرنے یا لین دین کے معاملے کا انتظام کرنے کے لیے مشورہ دیں یا معاونت کریں، جس کا نتیجہ آف شور ٹیکس بچانے کی صورت میں نکلے تو ایسے افراد کو بھی 7 سال تک جیل یا 50 لاکھ روپے جرمانہ یا پھر دونوں سزائوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ایف بی آر نے غیر منقولہ جائیداد پر ایک شرح طئے کردی ہے جس کے مطابق کوئی بھی شخص 50 لاکھ سے زائد مارکیٹ ویلیو رکھنے والی غیر منقولہ جائیداد کو نقد یا بیئرر چیک کے ذریعے خریدتا ہے تو اسے ایف بی آر کی جانب سے مقرر کی گئی جائیداد کی قیمت کا 5 فیصد جرمانے کے طور پر ادا کرنا ہوگا۔

    آف شور کمپنیوں کے حوالے سے طئے فارمولے کے مطابق ایسے افراد کو سرجارچ کی مد میں کمپنی کے معاملے میں 20 ہزار روپے، اے او پی کے کیس میں 10 ہزار روپے اور ایک فرد کے طور پر ایک ہزار روپے دینے ہوں گے۔

    حکومت نے فنانس ایکٹ 2019 کے ذریعے نان فائلر کے تصور کو ختم کرتے ہوئے اے ٹی ایل میں شامل نہ ہونے والے افراد سے متعلق نیا تصور متعارف کروایا گیا ہے، ایسے افراد جن کا نام اس فہرست میں نہیں شامل ہوتا ان پر ٹیکس کی شرح میں 100 فیصد مشروط اضافہ ہوگا۔

  • دریائے سندھ اور دریائےچناب نے مظفرگڑھ کی چاروں تحصیلوں میں تباہی مچادی

    مظفرگڑھ کی چاروں تحصیلوں میں دریائے سندھ اور دریائے چناب کے کٹاؤ نے تباہی مچادی،مسلسل کئی سال سے ہونے والے کٹاؤ کی وجہ سے ابتک ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی اور ان پر کھڑی فصلیں،باغات اور مکانات دریا برد ہوچکے ہیں.دریائے سندھ میں پانی بڑھتے ہی تحصیل مظفرگڑھ کے علاقوں بیٹ دریائی،کلیم چوک میں دریائے سندھ کے کٹاؤ میں شدت آگئی ہے جبکہ موضع جڑھ،چک مٹھن اور ملحقہ بستیوں میں دریائے چناب کے کٹاؤ کے باعث ابتک سینکڑوں ایکڑ زرعی زمین اور اس پر کھڑی فصلیں دریا برد ہوچکی ہیں.تحصیل کوٹ ادو میں احسانپور،بیٹ خادم والی سمیت مختلف بستیوں میں 2010ء کے سیلاب کے بعد سے دریائے سندھ کے کٹاؤ میں تیزی آئی ہےکٹاؤ کے باعث ابتک تحصیل کوٹ ادو میں بھی کئی بستیاں دریا برد ہوچکی ہیں.تحصیل جتوئی میں لنڈی پتافی،موضع رام پور اول،دوئم اور سوم سمیت ملحقہ بستیوں کی سینکڑوں ایکڑ اراضی ابتک دریائے سندھ کی نذر ہوگئی ہے،،جبکہ تحصیل علی پور میں سیت پور،بستی سانگھی سمیت مختلف قریبی بستیوں کی بھی ابتک کئی ایکڑ اراضی دریائے سندھ کی نذر ہوگئی ہے.کٹاؤ سے متاثرہ افراد کیمطابق دریائی کٹاؤ کے باعث ان کے باغات،مکانات،کپاس،چاول اور دیگر فصلیں بھی برباد ہوچکی ہیں.فصلیں،باغات اور مکانات تباہ ہونے سے متاثرہ افراد کو کروڑوں روپے کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا.دوسری جانب محکمہ انہار کے مطابق ضلع بھر میں سپر بندوں اور مختلف ذرائع سے دریائی کٹاؤ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں.محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ دریاؤں کے اپنے روایتی راستوں سے ہٹ کر بہنے کے باعث دریائی کٹاؤ میں تیزی آتی ہے.

  • یمن: اتحادی فوج کی کاروائی سے 20 حوثی جنگجو ہلاک

    یمن: اتحادی فوج کی کاروائی سے 20 حوثی جنگجو ہلاک

    یمن کے جنوبی حصے میں ایک کارروائی میں کم سے کم 20 حوثی شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں متعدد مقامات باغیوں سے آزاد کرالیے۔

    تفصیلات کے مطابق کے مطابق یمن کی قومی فوج اور اس کی حامی مزاحمتی ملیشیا نے مریس ڈاریکٹوریٹ میں حوثیوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں درجنوں حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ آپریشن میں تزویراتی اہمیت کے حامل متعدد اہم مقامات باغیوں سے آزاد کرالیے گئے۔

    کل ہی اتحادی طیاروں نے اسی ضلع میں وادی الفحلوین میں باغی ملیشیا کے جتھوں کو نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوئے اور ملیشیا کی گاڑیاں تباہ ہو گئ تھیں۔

    سعودی اتحاد کی جانب سے یہ عسکری کارروائیاں جیوسٹرٹیجک اہمیت کے حامل پہاڑی علاقے الفحلوین پر کی گئیں.یہاں یمنی فوج نے اپنا کنٹرول مضبوط کرلیا ہے اور باغیوں کی کاروائیاں تیز ہونے کے بعد اس علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے.واضح رہے کہ صعدہ صوبہ ہوثیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے.

  • سوڈان: مظاہرین طلبا پر کھلے عام فائرنگ سے5 افراد ہلاک

    سوڈان: مظاہرین طلبا پر کھلے عام فائرنگ سے5 افراد ہلاک

    سوڈان کے شمالی صوبے کردوفان میں تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے عوام پر فائرنگ کر دی گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

    مخالفین کی سوڈان مرکزی ڈاکٹر کمیٹی کی جانب سے تحریری اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ الا عبید شہر میں نکلنے والے جلوس پر نشانہ بازوں نے فائر کھول دیا ، جس سے 4 طلباء سمیت 5 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور بعض لوگ زخمی ہوئے۔

    عینی شاہدین کے مطابق سینکڑوں کی تعداد کالجوں کے طلبا و طالبات نے تحقیقاتی کمیشن کی فوجی ہیڈ کوارٹر کے سامنے درجنوں مظاہرین کے ہلاک ہونے والے تین جون کی مداخلت کے بارے میں رپورٹ پر اعتراض کرنے کے لیے عبید شہر کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر جلاتے ہوئے آمدورفت کو بند کیا۔ جس دوران دُور سے نشانہ بازوں نے بعض مظاہرین پر فائرنگ کی۔

    رپورٹ میں سوڈان میں 87 افراد کی ہلاکتوں کے وقت احکامات کی تعمیل نہ کرنے والے9 فوجیوں کو قصور وار ٹہرایا گیا تھا۔ مخالفین نے عسکری کونسل کو بے گناہ ثابت کرنے اور بعض حقائق کو پوشیدہ رکھنے کے جواز میں اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی تھی۔

  • بالآخر سنی گئی ، محمد عامر کو برطانیہ میں کھیلنے کے لئے پروفیشنل ویزہ مل گیا

    بالآخر سنی گئی ، محمد عامر کو برطانیہ میں کھیلنے کے لئے پروفیشنل ویزہ مل گیا

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر کی بھی فریاد سنی گئی ہے . قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر کو برطانیہ میں کھیلنے کے لئے پروفیشنل ویزہ مل گیا ہے جہاں وہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ایسیکس کی نمائندگی کر سکیں گے۔محمد عامر نے ویزہ ملنے پر بہت زیادہ خوشی کا اظہار کیا ہے.

    دوسری طرف محمد کے حوالے سے ذرائع کے مطابق فاسٹ باولرانگلش کاؤنٹی ٹیم ہیمپ شائر کے خلاف میدان میں اتریں گے جس کے لئے انہوں نے پریکٹس شروع کر دی ہے۔محمد عامر اس سے پہلے سپاوزل ویزہ پر برطانیہ میں مقیم تھے، انہوں نے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے ویزہ کیٹگری تبدیل کرنے کی درخواست دی تھی۔

    محمد عامر نے اس موقع پر کہا کہ وہ آئندہ میچز اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020 میں شرکت کے لیے اپنی فارم اور فٹنس برقرارکھنے کی کوشش کریں گے۔فاسٹ بولر نے کہا کہ کرکٹ کے روایتی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی ان کے لیے اعزاز کا باعث تھی۔

    یاد رہے محمد عامر نے کچھ روز قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
    جس پر پاکستان کے سنیئر کھلاڑیوں نے ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ محمد عامر کے فیصلے پر تنقید تو نہیں کرسکتے ، یہ ضرور کہہ سکتے ہیں‌کہ محمد عامر نے جلد بازی سے کام لیا

  • کراچی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی

    کراچی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی

    کراچی میں بارش کے باعث صرف دو روز میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں اب تک 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت کے باعث شہریوں کی جانیں ضائع ہونے لگیں.

    تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی ابتر صورتحال، صوبائی حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کی نااہلی و ناقص کارکردگی کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات و پریشانیاں اور بڑھ گئی ہیں. دودن میں کرنٹ لگنے سے 18افراد جاں بحق ہو گئے.
    محمد احمد اورعبیر بارش کے بعد سائیکل پر کھیلنے نکلے تھے کہ کے الیکٹرک کے پول سے کرنٹ لگ گیا دونوں بچے ایک گھنٹے تک پول سے چمٹے رہے مگر کوئی مدد کو نہ آیا۔اہل محلہ کا کہنا ہے کہ تار ٹوٹنے اور پول میں کرنٹ آنے کی شکایت پہلے کرچکے تھے۔

    سرجانی یوسف گوٹھ میں 20 سالہ عاطف اور اجمیر نگری میں 9 سالہ معصومہ بجلی کے پول کے قریب گئے تو کرنٹ لگنے سے انتقال کرگئے۔

    لانڈھی معین آباد میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

    اسکے علاوہ نارتھ کراچی، کھارادر، گلشن اقبال، کالاپل اور دیگرعلاقوں میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 13 شہریوں کی جانیں جا چکی ہیں۔

    برساتی نالوں کی صفائی اور پہلے سے حفاظتی اقدامات اور تیاریاں نہ کر کے مجرمانہ غفلت اور لاپروائی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ نالوں کی صفائی کے لیے مختص رقم میں کرپشن کرنے اور اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے والوں کو جیلوں میں ہونا چاہیے جو حکومت عوام کو ریلیف نہ دے سکے اسے اقتدار میں رہنے کاکوئی حق نہیں۔

  • کس شہر میں 10 من چرس کو نذر آتش کر دیا گیا جانیے اس خبر میں

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری منیر احمد کی خصوصی ہدایت پر ضلع شیخوپورہ کی پولیس کی طرف سے 386 مقدمات میں منشیات فروشوں سے پکڑے جانی والی 10 من 25کلوگرام سے زائد ہیروئن ،افیون، چرس کو سنئیر سول جج محسن علی خان ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن میاں محمد اکمل ۔ڈی ایس پی لیگل احسان علی وٹو ۔سب انسپکٹر شاہد مرزا ۔سب انسپکٹر زاہد خان اور دیگر پولیس افسران کی نگرانی میں پولیس پریڈ گراونڈ میں آگ لگا کر تلف کر دی گئی

  • یہ بچہ کس کا ہے ! ہوٹل مالک نے کام میں سستی دکھانے پر ننھےملازم پر گرم چائے پھینک دی

    یہ بچہ کس کا ہے ! ہوٹل مالک نے کام میں سستی دکھانے پر ننھےملازم پر گرم چائے پھینک دی

    کراچی : یہ بچہ کس کا ہے ! غربت اور آزمائشوں کی وجہ سے ننھے منھے بچوں کو اپنے گھر والوں کا پیٹ پالنے کے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے ، پہلے یہ محنت گھر کا بڑا کرتا تھا جو اب بچوں کو کرنا پڑرہا ہے. ان چھوٹے بچوں کی معصومیت سے فائدہ اٹھا کر بچوں سے کام زیادہ لیا جاتا ہے اور مزدوری کم دی جاتی ہے اور اگر سستی ہوجائے تو پھر کراچی کے اس بچے کی طرح اس پر ظلم ڈھائے جاتے ہیں

    ایسا ہی ایک واقعہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ہوٹل کے مالک نے کام میں سستی پر کم سن ملازم پر گرم گرم چائے پھینک دی، جس سے بچہ جل گیا۔انسانیت سوز واقعہ نارتھ کراچی کے بلاک ایچ میں گزشتہ ہفتے شام میں پیش آیا۔ بچہ نارتھ کراچی میں واقع چائے کے ہوٹل پر ملازمت کرتا تھا۔ حکام کو واقعہ کی اطلاع سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز سے ملی۔

    دوسری طرف اس ننھے بچے پر انسانیت سوز واقعہ پر وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ہوٹل مالک کے خلاف چائلڈ لیبر، تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے تحت فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کے مالک کو گرفتار کرلیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ لوگ انسانیت بھول چکے ہیں، معصوم اور مجبور بچوں کے ساتھ غیر انسانی رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ایس ایچ او کے مطابق بچہ بخت اللہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے زیادہ زخم نہیں آئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ہوٹل کے مالک احسان اللہ کو گرفتار کرلیا۔

    ضرور دیکھئے

  • امریکی پابندی کی وجہ سے ایرانی تیل کے انبار لگ گئے

    امریکی پابندی کی وجہ سے ایرانی تیل کے انبار لگ گئے

    امریکا کی طرف سے ایرانی تیل کی درآمدات پرپابندی کے بعد ایران میں تیل کے ذخائر کی بڑی مقدار جمع ہوگئی ہے مگر اس کی خریداری کے لیے کوئی گاہک میسر نہیں۔

    امریکا سے فارسی میں نشریات پیش کرنے والے ریڈیو’فردا’ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی کے مہینے میں 11 کروڑ 10 لاکھ بیرل تیل جمع ہوا مگراس کا کوئی خریدار نہیں ملا ہے۔

    یہ اعداد وشمار دنیا بھرمیں تیل بردار جہازوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے والی کمپنی ‘کپلر’ کی طرف جاری کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یرانی جہازوں پر56 ملین بیرل تیل خلیج عرب میں ذخیرہ ہوچکا ہے

    ایران میں جمع ہونے والے تیل کے ذخیرے کے بارے میں ملنے والی معلومات کے مطابق ایرانی تیل کو نہ صرف اندرون ملک ذخیرہ کیا جا رہا ہے بلکہ بیرون ملک بھی ایرانی تیل جمع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ چین میں ڈالیان اور جینجو تیل تنصیبات میں بھی ایرانی تیل جمع کیا گیا ہے۔
    واضح رہے کہ امریکا نے امریکا پرپابندی عاید کر دی تھی ایران پر عائد امریکی پابندیوں کے باوجود جاپان، جنوبی کوریا، ترکی، چین اور بھارت ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے تھے .

    بتایا گیا ہے کہ ان ممالک کو کہاگیا کہ وہ ایرانی تیل کی خریداری روک دیں، دوسری صورت میں انہیں امریکی پابندیوں کا سامنا ہو گا .