Baaghi TV

Author: +9251

  • افغانستان آج پھر بم دھماکوں سے لرز اٹھا ، 34 افراد ہلاک

    افغانستان آج پھر بم دھماکوں سے لرز اٹھا ، 34 افراد ہلاک

    کابل :افغانستان آج پھر بم دھماکوں سے لرز اٹھا، ہرات قندھار ہائی وے پر نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 34 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

    کابل سے غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستا ن کے صوبے ہرات قندھار ہائی وے پرنصب کیا گیا بم پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،

    کون کتنا ٹیکس دے گا سن کر دل قابو میں رکھیئے ، ایف بی آر نے سب کچھ بتا دیا

    دھماکے کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، سکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہائی وے کو عارضی طور کے لئے بند کردیا ہے، جبکہ امدادی ٹیمیوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے، دھماکا کیسے ہوا اور اصل ٹارگٹ کیا تھا، سکیورٹی ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔

  • خبردار : طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، محکموں کو الرٹ جاری

    خبردار : طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، محکموں کو الرٹ جاری

    لاہور:لاہور آج پھر بارشوں کی زد میں‌،محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشوں کی پشین گوئی کردی، مون سون بارشوں کا ایک اور سپیل ، آج شام سے جمعہ تک طوفانی بارشوں کا امکان ہے، ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نے ضلعی انتظامیہ ، واسا اور دیگر محکموں کو الرٹ جاری کردیا۔

    محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق آج لاہورمیں موسلادھاربارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے4 روزتک جاری رہے گا، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ31 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب84 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

    کون کتنا ٹیکس دے گا سن کر دل قابو میں رکھیئے ، ایف بی آر نے سب کچھ بتا دیا

    شہر کے نشیبی علاقوں میں ممکنہ نکاسی آب سے نمٹنے کیلئے تیاری کی ہدایت بھی کردی گئی۔یاد رہے کہ اس سال مون سون بارشوں کی بارشوں کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوکر رہے گئے ہیں. حکومت کی تدبیریں تقدیر کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہیں.

  • حجاج کی سیکیورٹی کے لیے ہیلی کاپٹروں سے نگرانی شروع

    حجاج کی سیکیورٹی کے لیے ہیلی کاپٹروں سے نگرانی شروع

    حجاج کرام کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے سعودی عرب کے دیگر اداروں کی طرح فضائی سیکیورٹی حکام نے بھی حج آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ فضائی سیکیورٹی نے اپنے تمام عملے کو عازمین حج کی سیکیورٹی کے لیے چوکس کردیا ہے۔ عازمین حج کی نقل وحرکت کی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے نگرانی کی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حج فضائی سیکیورٹی آپریشن میں فضائیہ کے علاوہ دیگر سیکیورٹی اداروں کے اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

    حج سیکیورٹی آپریشن نہ صرف مکہ معظمہ میں جاری ہے بلکہ مدینہ منورہ میں بھی جاری ہے۔ فضائی آپریشن کے دوران حجاج کرام کی نقل وحرکت، ٹریفک کے مسائل کوکنٹرول کرنے، آتش زدگی کے واقعات پر قابو پانے، حجاج کرام کے حوالے سے خدمات انجام دینے والے دیگراداروں کی لاجسٹک اور سیکیورٹی معاونت، غیر مجاز لوگوں کو حجاج میں شمولیت سے روکنے کے لیے آپریشن میں معاونت اور ھجوم پرقابو پانے میں مدد فراہم کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ دنیا کے عظیم اجتماع میں انتظام و انصرام اور سیکیورٹی کے معاملات کو انتہائی چوکسی سے انجام دیا جاتا ہے. آتش زدگی کے واقعات کی وجہ سے ماضی میں کئ حجاج کی جانیں ضائع ہوئی ہیں. اسی طرح سیکیورٹی کے دیگر کئ معاملات پر بھی زور دیا جارہاہے

  • شمالی کوریا، کم فاصلے کے میزائلوں کا تجربہ

    شمالی کوریا، کم فاصلے کے میزائلوں کا تجربہ

    شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا۔ تجربہ شمالی کوریا کے مشرقی ساحل پر واقع جزیرہ نماھوڈو سے کیا گیا۔
    شمالی کوریا نے ایک بار پھر امریکہ کو حیران کردیا
    شمالی نے مشرقی ساحل سے بدھ کی صبح دو میزائلوں کا تجریہ کیا۔ان میزائلوں کی رینج تقریباً 250کلومیٹر جبکہ یہ میزائل 30کلومیٹر کی بلندی تک گئے۔

    یاد رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے بھی اسی ساحل سے میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔

  • لودھراں : ٹرالر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) DHQ کے سامنے ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر

    تفصیلات کے مطابق حادثے میں 24 سالہ بیٹا اعجاز جاں بحق باپ مختیار اور بیٹی اقصی اور زہرہ شدید زخمی ہو گئے ہیں جلال آباد کا رہائشی مختیار احمد لال کمال سےواپس گھر جارہا تھا ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

    ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ٹرالر سٹی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا

  • تعلیم کے نام پہ ناچ گانا ۔۔۔ صالح عبداللہ جتوئی

    تعلیم کے نام پہ ناچ گانا ۔۔۔ صالح عبداللہ جتوئی

    ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ اور تربیت گاہ ہوتی ہے اور میرا ماننا ہے کہ والدین کی تربیت کے ساتھ ساتھ سکول میں بھی بچوں کی تربیت کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور تعلیمی ادارے بھی بچے کی ثانوی تربیت گاہ کا درجہ اختیار کر چکے ہیں اب والدین اور سکول دونوں بچے کی تربیت کے ذمہ دار ہیں.

    کافی دنوں سے کچھ ویڈیوز نظروں سے گزری جس میں ایک عورت جو کہ ماسٹر ٹرینر ہیں جو مرد و زن اساتذہ کرام کو ایک ساتھ ٹریننگ دے رہی ہیں لیکن اس ٹریننگ میں وہ بچوں کو پڑھانے کے اطوار کی بجاۓ ان کو بے ہودگی کی طرف مائل کرنے کے طریقے سکھا رہی ہے تنگ لباس گلے میں دوپٹہ لئے ڈانس کے ذریعے اساتذہ کرام کو کونسے گر سکھاۓ جا رہے ہیں کبھی ٹریننگ کے نام پہ گھٹیا حرکتیں کی جا رہی ہیں کبھی بے ہودہ قسم کی سرگرمیاں سرانجام دی جا رہی ہے اب یہ ٹھونس اور زبردستی کی ٹریننگ کروانے کا کیا مقصد ہے کیا ایسی ٹریننگ پہ عمل کرنے والے اساتذہ کرام بچوں کو صحیح معنوں میں تعلیم دے پائیں گے یا پھر بچوں کی تعلیم و تربیت کے نام پہ ناچ گانے کے عمل کو ترویج دیں گے؟

    اس کی کیا وجوہات ہیں ایسی ٹریننگز ہمیں کیوں کروائی جاتی ہے اس کا کس کو فائدہ اور کس کو نقصان ہے اور اس کے مقاصد کیا ہیں؟

    دراصل پاکستان بننے سے پہلے ہم پہ انگریز مسلط تھے اور ان کا ہی نظام تعلیم تھا اور ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم نے 1947ء میں ان سے چھٹکارا تو حاصل کر لیا تھا لیکن ان کا نظام تعلیم آج بھی ہم پہ مسلط ہے جس سے ابھی تک ہم خلاصی نہیں پا سکے.

    آج ہمارے ملک میں QAED وہ ادارہ ہے جو اساتذہ کی سروس سے پہلے اور سروس کے بعد ہونے والی ٹریننگز کو ڈیل کر رہا ہے اور یہ ادارہ بھی British Council کے تعاون سے چل رہا ہے اور کبھی US AID کے نام سے پروجیکٹ شروع کیے جاتے ہیں سو اب جو بھی آپ کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور آپ کے ادارے میں سرمایہ کاری کر رہا ہے تو اس کا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور ہو گا اور آپ جانتے ہیں کہ کفار کبھی بھی مسلمانوں کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتے سو ان کا ایک ہی مقصد ہے کہ وہ آپ کے نظام تعلیم پہ راج کرے اور اپنی مرضی کے مطابق اس کو سلو پوائزن دے دے کے تباہ و برباد کر دیں.

    ایسی بے ہودہ ٹریننگز بھی اسی بات کا شاخسانہ ہیں جس میں قابل احترام اساتذہ کو بھی تعلیم کے ڈھنگ سکھانے کی بجاۓ ان کو ناچ گانا سکھایا جاتا ہے ایسی ٹریننگز کا مجھے بھی اتفاق ہوا ہے اور ان میں برٹش کونسل کی طرف سے فنڈنگ ہوتی ہے اور اس میں اردو بولنے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہوتی اور صرف اور صرف انگلش بولنے کی پابندی ہوتی ہے یعنی کہ جو فنڈ دے رہے ہیں ان کی زبان کی ترویج ہو گی اور ان کے بناۓ ہوۓ نوٹس لگواۓ جاتے اور ان کی ہدایات پہ مشتمل بے ہودہ سرگرمیاں (جن کا میں پہلے ذکر کر چکا ہوں) کروائی جاتی ہیں اور نہ کرنے والوں کو پیڈا ایکٹ کے نفاذ کی دھمکیاں دی جاتیں ہیں.

    ایسی ٹریننگ کئی حد تک سود مند ہو سکتی ہیں اگر ان کو صحیح مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوۓ سرانجام دیا جاۓ تو لیکن یہاں پہ ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ اس میں ہونے والی سرگرمیاں انگریزوں کے رسم و رواج کی عکاسی کرتی ہیں اور اپنے وجود کا احساس دلاتی رہتی ہیں اور یہی ان کی سرمایہ کاری کا اصل مقصد ہے.

    ہمیں تو چاہئے تھا کہ ہماری قومی زبان اردو کی ترویج کریں لیکن ہم تو اپنے ہی ملک میں دوسروں کی غلامی کرتے ہوۓ ان کی زبان اور ثقافت کو فروغ دے رہے ہیں جو کہ ہمارے تعلیمی نظام کی ناکامی کا ایک بہت بڑا سبب ہے.

    ہمیں اساتذہ کو اس طرح کی ٹریننگز کروانا ہوں گی جس سے وہ ایک باعمل اور بہترین معلم بن کر قوم کے بچوں کی خدمت کر سکیں نہ کہ مخلوط اور بے ہودہ قسم کی ٹریننگ کروا کے ان کو بھی معلم کی بجاۓ ڈانسر بنا دیا جاۓ.

    سننے میں آیا ہے کہ قائد اعظم اکیڈمی آف ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ (QAED) نے اس عورت کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے اور اس ٹرینر کو ہمیشہ کے لیے بلیک لسٹ کر دیا ہے اور اس سرگرمی میں شامل ہونے والے افراد کے خلاف بھی ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے.

    لیکن سوال یہ ہے کہ اس ایک عورت کو لائف ٹائم بین کرنے سے کیا ہو گا کیونکہ انٹرنیٹ پہ تو بے بہا ایسی ویڈیوز موجود ہیں ان کے خلاف کون ایکشن لے گا کیا ایسے لوگ بچوں کو تعلیم کے ساتھ تربیت بھی دیتے ہوں گے کیا ان جیسے اساتذہ سے بچے اچھی تربیت لے پائیں گے یا وقت کے بہترین ڈانسر بنیں گے کیا ہمارے ادارے اچھے معلم پیدا کریں گے یا صرف فلموں ڈراموں کے ہیرو پیدا کریں گے؟

    ہماری گورنمنٹ آف پاکستان سے اپیل ہے کہ ایسے ٹرینرز کے خلاف ایکشن لینے کی بجاۓ ٹریننگ کا معیار بدلا جاۓ اور اس میں اصلاحات لائی جائیں اور اساتذہ کرام کو ایسی ٹریننگ دی جاۓ جس سے بچوں کو مزید اچھے طریقے سے پڑھانے کے طریقے سکھائیں جائیں اور ان میں جدید ٹیکنالوجی سے مزین اصولوں کو مدنظر رکھا جاۓ تاکہ وہ ہمارے بچوں کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں اور ہمارے بچوں کا مستقبل تابناک ہو.
    اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو آمین ثم آمین

  • بورےوالا: نوجوان کے جاں بحق کی کیا وجہ بنی ؟

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) گگو منڈی کے علاقے اڈا کوارٹر کے قریب مسافر بس کی موٹرسائیکل کوٹکر موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق۔
    تفصیل کے مطابق یاسر سکنہ 211 ای بی اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اڈا کوارٹر کے قریب جا رہا تھا کہ تیز رفتار مسافر بس نے اسے کچل دیا.
    جس کے نتیجہ میں نوجوان یاسر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا.

  • بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما کی کی مذمت۔

    بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ساجد جسکانی نے کوئٹہ میزان چوک میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوۓ کہا کے یہ دہشتگردی کی ایک انتہائی بزدلانہ اور وحشیانہ کارروائی ہے۔ نہتے معصوم شہریوں کے جانی نقصان پر گہرا دکھ اور افسوس ہے بزدلانہ دہشت گردی کے نتیجے میں‌ زخمی ہونے والے شہریوں‌ کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔

  • دنیا تنازعات کی زد میں‌ ، 2018 میں 12 ہزار سے زائد بچے ہلاک

    دنیا تنازعات کی زد میں‌ ، 2018 میں 12 ہزار سے زائد بچے ہلاک

    جنیوا : دنیا میں‌جاری جنگوں ، دہشت گردی کی کارروائیوں اور تنازعات میں‌12 ہزار سے زائد بچے ہلاک ہوگئے ہیں. اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں دنیا بھر میں تنازعات کے دوران 12 ہزار سے زائد بچے ہلاک و زخمی ہوگئے جو ایک ریکارڈ ہے۔

    دوسری طرف جنیوا سے اقوام متحدہ کے ادارے چلڈرن اینڈ آرمڈ کنفلکٹ کے سیکریٹری جنرل کی سالانہ خصوصی رپورٹ کے مطابق ‘2018 میں 20 تنازعات کی نگرانی کی گئی سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ‘میں خاص کر بچوں کے خلاف ہونے والے سنگین جرائم کے اعداد وشمار پر دل برداشتہ ہوں’۔

    اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق صومالیہ، نائیجیریا اور شام میں بچوں کو لڑائیوں کے لیے بطور سپاہی استعمال کیا گیا اور 2018 میں دنیا بھر میں کم ازکم 7 ہزار بچوں کو جنگ کے لیے اگلے مواچوں میں بھیجا گیا۔ اس حوالے سے نصف سے زائد واقعات صومالیہ میں پیش آئے جہاں ڈھائی ہزار واقعات رپورٹ ہوئے۔

    دوسری طرف اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ بچوں کے اغوا کی وارداتیں بھی بدستور جاری رہیں تاکہ انہیں خانہ جنگی یا جنسی درندگی کے لیے استعمال کیا جاسکے
    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر لڑکوں اور لڑکیوں کے خلاف جنسی زیادتی کے 933 واقعات رپورٹ ہوئے لیکن یہ اندازے سے کم ہیں کیونکہ تمام متاثرہ بچوں تک پہنچنے کے لیے رکاوٹیں موجود تھیں۔

    رپورٹ کے مطابق مالی میں بچوں کی تعلیم تک رسائی کا مسئلہ سنگین تر ہے جہاں فوج اپنے اسکولوں میں بچوں کو تعلیم دیتی ہے، مالی میں دسمبر 2018 کے اختتام تک 827 اسکول بند ہوئے اور 24 ہزار 400 بچوں کو تعلیم دینے سے روک دیا گیا۔

    تنازعات اور بچوں کے حوالے سے خصوصی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘خانہ جنگی سے متاثرہ ملکوں میں بچے متاثر ہورہے ہیں جو انتہائی افسوس ناک ہے جہاں انہیں مار دیا جاتا ہے یا اغوا کیا جاتا ہے’۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق بچوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے افغانستان پہلے نمبر پر رہا جہاں 2018 میں 3 ہزار 62 بچوں کو نشانہ بنایا گیا جو ملک میں ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کا 28 فیصد ہے۔

    شام میں فضائی کارروائی اور لڑائیوں میں ایک ہزار 854 بچے ہلاک و زخمی ہوئے، اسی طرح یمن میں لڑائی میں ایک ہزار 689 بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تصادم کے دوران اسرائیلی کارروائیوں میں 2014 سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں میں 2018 میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جہاں 59 فلسطینی بچے جاں بحق اور 2 ہزار 756 زخمی ہوئے

  • بیک وقت 3 طلاقوں پر پابندی کا متنازع بل بھارتی پارلیمنٹ نے  منظوری کرلیا

    بیک وقت 3 طلاقوں پر پابندی کا متنازع بل بھارتی پارلیمنٹ نے منظوری کرلیا

    نئی دہلی:بالآخر بھارتی راجیہ سبھا (ایوان بالا) نے بیک وقت 3 طلاقوں پر پابندی کا متنازع بل منظور کرلیا۔بیک وقت تین طلاقوں کے متنازع بل پر 2017 سے بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان تنازع جاری تھا

    یہ متنازع بل راجیہ سبھا میں 2017 میں بھی پیش کیا گیا تھا تاہم چند ارکان کی جانب سے اس کی شدید مخالفت کی گئی تھی جس کے باعث یہ بل پاس نہیں ہوسکا تھا. تین طلاق بل کی وجہ سے بھارت میں‌موجود مسلمان بہت پریشان دکھائی دے رہیں.

    یاد رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی راجیہ سبھا میں اکثریت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھی بل کے حق میں 99 اور مخالفت میں 84 ووٹ آئے جبکہ کئی جماعتوں نے ووٹنگ کے دوران بل کی مخالفت میں ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

    نئی دہلی ذرائع کے مطابق یہ حکومت کی بہت بڑی فتح ہے ، راجیہ سبھا سے منظوری کے بعد اب یہ بل صدر مملکت کے پاس بھیجا جائے گا اور صدر کے دستخط کے بعد یہ بل قانون کا درجہ حاصل کرلے گا

    یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بھی 2017 میں ایک ساتھ تین طلاقوں کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔اب اس بل کی منظوری کے بعد ایک ساتھ تین طلاقیں دینے پر 3 سال قید کی سزا ہوگی۔