Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت کا وہ علاقہ جہاں اب لڑکیاں جنم نہیں لیتیں

    بھارت کا وہ علاقہ جہاں اب لڑکیاں جنم نہیں لیتیں

    اس دور میں‌اگر آج کوئی کہے کہ دنیا میں ایسا ضلع بھی ہے جہاں 3 ماہ سے لڑکی نے جنم نہیں لیا تو یہ بات من کو نہیں بھائے گی.لیکن یہ بات حقیقت ہے دنیا میں ایسا ضلع موجود ہے اور وہ بھی وہان جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار ہے . ایسا جمتکار بھارت میں ہو رہا ہے
    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اُترکھنڈ میں132 گاؤں پر مشتمل ضلع اُترکشی میں پچھلے 3 مہینوں کےدوران 216 بچوں نے جنم لیا جس میں ایک بھی لڑکی کی پیدائش نہیں ہوئی۔
    مقامی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اعداد و شمار جاننے کہ بعد یہ تشویش ناک بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ 3 مہینوں کے دوران ایک بھی لڑکی کی پیدائش نہیں ہوئی جس کی وجہ لڑکیوں کا پیدا ہونے سے پہلے قتل ہے۔

    اترکشی کے مجسٹریٹ اشیش چوہان کا کہنا ہے کہ مذکورہ گاؤں میں اسقاطِ حمل کے ذریعے لڑکیوں کی پیدائش سے پہلے ہی اُنہیں ختم کر دیا جاتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں لڑکوں کو کمانے اور اپنا خرچہ خود اُٹھانے کی بناء پر اچھا سمجھا جاتا ہے جبکہ لڑکیوں کو بوجھ سمجھا جاتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال بہت تشویس ناک حد تک پہنچ چکی ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ بھارت میں 1994 میں ایک قانون پاس کیا گیا تھا جس کے تحت لڑکیوں کو پیدا ہونے سے پہلے قتل کرنے پر پابندی عائد کر کے ان کی نسل کشی کو غیر قانونی قرار دیا جا چکا ہے مگر ملک میں یہ روایت غیر معمولی طور پر ابھی تک جاری ہے کیونکہ آج تک اس ’سلیکٹو ابورشن‘ پر کوئی سزا عمل میں نہیں آئی ۔

    ۔واضح رہے کہ اس صورتحال کے نتیجے میں بھارت میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کی تعداد کافی حد تک کم ہو گئی ہے، بھارت میں 2011 میں ہونے والی آخری مردم شماری کے سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 1000 مردوں کے مقابلے میں خواتین کی تعداد 943 تھی۔

  • ملتان : صنعت زار اور سوشل ویلفیئر اہم تبدیلی

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) صنعت زار ملتان کے منیجر کو ادارے کا ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر بنا دیا گیا
    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان رانا جاوید محمود کا تبادلہ بطور ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر بہاولپور کر دیا گیا جبکہ صنعت زار ملتان کے منیجر مزمل یار کو بطور ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان تعینات کردیاگیا۔ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان مزمل یار نے آج چارج سنبھال لیا۔ اس ضمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان شاء اللہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے تمام اداروں کے کام میں مزید بہتری لائی جائے گی اس کے لیے بہت جلد لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

  • پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں پاکستانی کشمیر بھی شامل ہوگا، بھارتی وزیر دفاع

    پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں پاکستانی کشمیر بھی شامل ہوگا، بھارتی وزیر دفاع

    بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بدھ کو پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ کشمیر پر بات نہیں کی اور اس مسئلے پر مداخلت کا کوئی امکان نہیں کی۔
    کشمیر پر ثالثی، بھارتی لوک سبھا میں خوب ہنگامہ آرائی ،مودی جواب دے، اپوزیشن
    راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کشمیر کے معاملے میں ثالثی کا سوال ہی نہیں کیونکہ یہ شملہ معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔
    وزیردفاع کے مطابق کشمیر ہمارے لئے قومی مسئلہ ہے۔ اگر کشمیر پر پاکستان کے ساتھ کوئی بات چیت ہوگی تو اس میں پاکستان کے زیرانتظام کشمیر بھی شامل ہوگا.
    یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا تھا کہ وزیراعظم مودی نے انہیں کشمیر کے مسئلے پر ثالث کا کہا تھا۔

  • سرگودھا ڈویژن فٹبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپیئن شپ بھکر نے جیت لی

    سرگودھا ڈویژن فٹبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپیئن شپ بھکر نے جیت لی

    سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی)سرگودھا ڈویژن فٹبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گلیکسی گراؤنڈ میں جاری انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپیئن شپ بھکر نے جیت لی۔ فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میانوالی کو ایک گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چیمپیئن شپ میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، بھکر اور میانوالی نے شرکت کی۔ پہلے روز دو میچ کھیلے گئے، افتتاحی میچ میں میانوالی نے خوشاب کو 2-1 سے اور دوسرے میچ میں بھکر نے سرگودھا کو 0-1 شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ سیکرٹری سرگودھا بورڈ چودھری سرفراز گجر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فاتح اور رنر اَپ ٹیموں میں ٹرافیاں، کھلاڑیوں، ریفریز اور منتظمین میں انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور اعلان کیا کہ سرگودھا بورڈ کے زیر اہتمام سپورٹس مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ اداروں کی ٹیموں کی شمولیت یقینی بنائی جائے گی تاکہ سکول اور کالجز کی سطح پر کھیلوں کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا بورڈ کے فٹبال مقابلوں کا انعقاد گلیکسی گراؤنڈ میں کیا جائے گا تا کہ نوجوانوں میں سپورٹس کی دلچسپی پیدا ہو اس ضمن میں سرگودھا بورڈ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ سرگودھا ڈویژن فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سید افتخار شاہ نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ہدایت پرکیا گیا ہے، ملک بھر کے تمام ڈویژنز میں انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہیں جن کا مقصد فٹبال کے کھیل کو فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔ اس موقع پر گلیکسی گراؤنڈ میں تماشائیوں اور فٹبال شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

  • ملتان : فرائض میں کوتاہی پر سخت اقدامات

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) ہسپتالوں، ڈسپنسریوں اورہیلتھ سنٹرز پر ڈاکٹر کی غیرحاضری،ڈپٹی کمشنر کا ڈاکٹرز اورسٹاف کے خلاف کارروائی کی ہدایت
    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے ملتان شہر میں قائم ڈسپنسریوں، ٹاؤن ہسپتال اور ہیلتھ سنٹرز پر ڈاکٹرز کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیا ہے اور سی ای او محکمہ صحت ڈاکٹر منور عباس کو ہدایت کی ہے کہ علاج معالجہ کے ان مراکز پر ڈاکٹرز کی موجود گی اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا ہے کہ غفلت برتنے والے ڈاکٹرز اور سٹاف کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ صحت کے ان مراکز میں صفائی کو بہتر بنایا جائے اور فارمیسی رجسٹر کو اپ ڈیٹ رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے لودھی کالونی میں واقع میڈیکل سنٹر سے میڈیکل آفیسر اور ایل ایچ وی دونوں کی بیک وقت حج کیمپ میں ڈیوٹی لگانے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور ایل ایچ وی کو فوری طور پر واپس سنٹر تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ سنٹر پرآنے والی خواتین کو علاج معالجہ میں مشکلات کا سامنا نہ کرنے پڑے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حج کیمپ میں کسی دوسرے مرکز سے ایل ایچ وی کو تعینات کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی کی مانیٹرنگ کے ساتھ فیلڈ میں واقع سرکاری ڈسپنسریوں، ہیلتھ سنٹر ز اور ہسپتالوں کو بھی چیک کیا جائے اور انہیں رپورٹ دی جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حمزہ سالک نے اپنی رپورٹ میں نشان دہی کی تھی کہ لودھی کالونی میں واقع سٹی میڈیکل سنٹر سے میڈیکل آفیسر اور ایل ایچ وی دونوں کو حج کیمپ ڈیوٹی پر بھیج دیا گیا ہے اور عوام علاج معالجہ کے مسائل کا شکار ہیں۔ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کوآرٹر سید محمد عباس شاہ کی رپورٹ کے مطابق کبوتر منڈی میں قائم ڈسپنسری میں ڈاکٹر ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے اور ابھی تک ایکسرے مشین کے لئے ٹیکنیشن کو بھی تعینات نہیں کیا گیا۔ اس طرح اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر طیب خان نے ٹمبر مارکیٹ میں ادویات کی عدم دستیابی اور چاہ امب والا کے ہیلتھ سنٹر میں وومن میڈیکل آفیسر کی غیر حاضری کورپورٹ کیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کامران بخاری نے گورنمنٹ ٹاؤن ہسپتال ایس بلاک میں وومن میڈیکل آفیسر کی غیر حاضری اور واٹر کولر کی خرابی کی نشان دہی کی تھی۔

  • پی آئی اے کی طرف سے طالبعلموں کیلئے اچھی خبر

    پی آئی اے کی طرف سے طالبعلموں کیلئے اچھی خبر

    کراچی: پی آئی اے نے اندرون ملک سفر کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا، تمام ڈومیسٹک فلائٹس پر سفر کرنے والے طالبعلموں کو کرایوں میں 10 فیصد کمی کا ریلیف دیا جائے گا
    طلباء کو رعایتی ٹکٹ کی فراہمی کے اعلان کے بعد اطلاق فوری طور پر عمل میں لایا جا رہا ہے جس کے بعد طلبا براہ راست پی آئی اے دفاتر اور ایجنٹس کے زریعے اکانومی کلاس پر رعایت حاصل کر سکیں گے

  • سال 19-2018: تیسری سہ ماہی میں ادائیگیوں کا حجم 157331 ارب رہا،اسٹیٹ بینک

    سال 19-2018: تیسری سہ ماہی میں ادائیگیوں کا حجم 157331 ارب رہا،اسٹیٹ بینک

    کراچی:پاکستان کی معاشی صورت حال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روپوٹ جاری کردی. اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 19-2018 کی تیسری سہ ماہی میں ادائیگیوں کا حجم 157331 ارب رہا، جنوری تا مارچ اے ٹی ایم سے 1434ارب نقد نکالے گئے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرائع کے مطباق مالی سال 2019 کی تیسری سہ ماہی کی ادائیگیوں کا جائزہ جاری کردیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2019 تک ملک میں 45 بینکوں کی 15 ہزار 5 سو 49 برانچیں ہیں۔
    رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ 2019 تک ملک میں اے ٹی ایم مشینوں کی تعداد 14 ہزار 5 سو 75 ہوگئی، تیسری سہ ماہی میں اے ٹی ایم سے 13 کروڑ ٹرانزیکشنز کی گئیں جبکہ 3 ماہ میں اے ٹی ایم کے ذریعے 1606 ارب کی ادائیگیاں کی گئیں۔
    اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری تا مارچ اے ٹی ایم سے 1434 ارب نقد نکالے گئے، 3 ماہ میں موبائل بینکنگ سے 271 ارب کی ادائیگیاں کی گئیں۔
    اسٹیٹ بینک ذائع نے رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مالی سال کے 9 مہینوں میں 71 لاکھ ای کامرس ٹرانزیکشنز کی گئیں، جولائی سے مارچ تک ای کامرس کی مد میں کارڈ سے ادائیگیوں کا حجم 36 ارب رہا۔

  • فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ ماحولیات رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

    فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ ماحولیات رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کے حکم پراسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش) اینٹی کرپشن سرگودھاتصور عباس بوسال نے ریڈکر کے ملزم محمد سہیل فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ ماحولیات کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں ڈھر لیا۔ملزم نے کنٹرول شیڈ کا این او سی جاری کرنے کے لیے رشوت مانگی تھی۔تفصیلات کے مطابق محسن رضا سکنہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمدشہباز حسین شاہ کواطلاع دی کہ محمدسہیل نامی شخص محکمہ ماحولیات میں فیلڈ اسسٹنٹ کی ڈیوٹی کرتا ہے جس نے ضلع سرگودھا میں رشوت کا بازا گرم کیا ہوا ہے کو ئی بھی کام بغیر رشوت کے نہیں کرتا، میں نے کنٹرول شیڈ کا این او سی لینے کے لیے محکمہ ماحولیات میں فائل جمع کروائی جس پر سہیل فیلڈاسسٹنٹ نے مجھ سے 80ہزار روپے رشوت کی ڈیمانڈ کی اور کہا 10ہزار NOCجاری ہونے سے پہلے اور باقی رقم NOCجاری ہونے کے بعد ادا کرنا ہو گی۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم نے کہا کہ آپ فیلڈ اسسٹنٹ کو رشوت نہ دیں بلکہ اُسے رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروائیں، اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم کی کاوشوں سے مدعی مقدمہ محسن رضا ملزم محمد سہیل فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ ماحولیات پر ریڈ کروانے کے لیے راضی ہو گیا۔جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا محمدشہباز حسین شاہ نے تصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)، اینٹی کرپشن سرگودھا کو ریڈ کرنے کا حکم دیا، ریڈنگ آفیسر نے ریڈنگ ٹیم کے ساتھ مل کر جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ محمد خالدکی نگرانی میں ریڈ کیااور دوران ریڈ ملزم سہیل، فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ ماحولیات کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم مبلغ10ہزار روپے موقع سے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

  • شجاع آباد : کرہشن کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج

    شجاع آباد نمائندہ باغی ٹی وی) ظریف شہید راجہ رام کے تحصلیدار کے لیڈر جام افتخار نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے خالی اراضی پر فصل کی کاشت ظاہر کرکے ونڈہ جات میں رکاوٹ ڈالنا اور یکطرفہ ونڈے پاس کر نا معمول بنا لیا ہے۔ اور یہ تحصیل شجاع آباد میں ایک ہی سیٹ پر پندرہ سال سے مقیم ہے اور اس کی کرپشن کے خلاف ابھی تک کسی بھی افسر نے کوئی ایکشن نہیں لیا کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے نوٹس لینے کی اپیل متاثرین کی صحافیوں سے گفتگو۔
    شجاع آبادکیصر پور کے رہائشیوں عبدالحفیظ ریٹائرڈ فوجی، نیاز خان، یسین خان ، خدا بخش خان ، نوید خان ، نصیب خان ، حمید خان ، حبیب خان، نواز خان، شریف خان، ممتاز خان، اقبال خان، رب نواز خان، نے صحافیو ں کو بتایا کہ علاقہ موضع قیصر پور کاریڈر تحصیلدار جام افتخار قبضہ گروپوں کے ساتھ مل کر کاشت کاروں کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں بلا جواز رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے اور خالی اراضی پر فصلیں کا شت ظاہر کر کے ونڈہ جات میں رکاوٹ ڈالتا ہے لاکھوں روپے لے کر کھاتہ نمبرات تبدیل کر کے لوگو ں کی اراضی دوسرو ں کے نام کر دیتا ہے انہو ں نے کہا کہ اس سلسلہ میں نہ تو تحصیلدار کاروائی کر تا ہے اور نہ ہی کوئی بالا افسران اس کے بارے میں نوٹس لیتے ہیں اور جام افتخار بارہ تیرہ سال سے ایک ہی سیٹ پر تحصیل شجاع آباد میں قائم ہے اور تحصیل آفس کے باہر رشوت لینے کے لئے پرائیویٹ بندے رکھے ہوئے ہیں انہو ں نے بتایا کہ سیف اللہ نامی شخص ان دونوں کا فرنٹ مین بنا ہوا ہے انہو ں نے بتا یا کہ انہوں نے سی ایم سٹیزن پورٹل پر بھی درخواستیں دیں لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر ملتان،ڈپٹی کمشنر ملتان اور اے سی شجاع آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • ٹوائلٹ کے اندر کھانا پکانے میں کچھ حرج نہیں ، وزیر ویمن اینڈ چائلڈ ڈیویلمپنٹ

    ٹوائلٹ کے اندر کھانا پکانے میں کچھ حرج نہیں ، وزیر ویمن اینڈ چائلڈ ڈیویلمپنٹ

    ویمن اینڈ چائلڈ ڈیویلمپنٹ کی وزیر امارتی دیوی نے اپنے ایک متنازعہ بیان میں کہا کہ ٹوائلٹ کے اندر کھانا پکانے میں کوئی غلطی نہیں ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ”اگر کسی ٹوائلٹ اور کچن کے درمیان پارٹیشن موجود ہے تو کھانا تیار میں کوئی حرج نہیںہے۔“
    امرتی دیوی کے مطابق ان دنوں ہمارے ہاں کمروں کے ساتھ ہی باتھ روم بنے ہوئے ہیں۔

    یاد رہے کہ شووا پوری ضلع میں سلانگر پوکھر گاوں میں بچوں کے لئے دوپہرکے کے کھانے کی تیاری کے لئے ٹوائلٹ کی سیٹ کا استعمال کیا جا رہا تھا۔
    یہ گاوں بھوپال سے 350 کلو میٹر واقع ہے۔ اس معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔کھانا 50 سے زائد بچوں کے لئے تیار کیا گیا تھا۔
    ویمن اینڈ چائلڈ ڈیویلممنٹ کے آفیسر کے مطابق ”گروپ نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹوائلٹ کا کنٹرول لیا اور اسے عارضی باورچی خانے کے طور پر استعمال کر رہا تھا۔ سپروائزر اور کارکنان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔“