فیصل آباد، پنجاب میں جانوروں و مویشیوں کی تعداد میں سالانہ 5فیصد سے زائد کا اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں مویشیوں و جانوروں کی تعداد 8 کروڑ سے بھی تجاوز کر گئی ہے لہٰذا مویشیوں کی بہتر نشوونما کیلئے سبز چارے کی پیداوار میں اضافہ ضروری ہے اسلئے مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کی دودھ اور گوشت کی ضرورت پوری کرنے کیلئے ہمیں چارے کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہوگا۔جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین بتایاکہ پنجاب میں پاکستان کے چارہ جات کے کل رقبہ کے 80فیصد یعنی 48 لاکھ ایکڑ رقبہ پر چارہ جات کاشت ہوتے ہیں نیزربیع کے چاروں کا رقبہ ساڑھے 25 لاکھ ایکڑ سے زائد ہے۔انہوں نے چارہ جات کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کو زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
Author: +9251
-

مانچسٹر ایئر پورٹ پر سختی کیے جانے پر افسردہ ہوں: وسیم اکرم
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنے ٹویٹر پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پوری دنیا میں اپنی "انسولین” کے ساتھ سفر کرتا ہوں لیکن آج تک اتنا شرمندہ نہیں ہوا جتنا آج مانچسٹر ایئر پورٹ پر ہوا ہوں.
وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے نہایت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب مجھ سے سختی سے سوالات کیے گئے اور حکم دیا گیا کہ میں اپنی انسولین کولڈ کیس سے نکال کر پلاسٹک کے بیگ میں رکھوں.
یہ سب بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ بھی ہو چکا ہے جب ان کی ایئر پورٹ پر سختی سے تلاشی لی گئی تھی. انہوں نے بھی نہایت افسوس کا اظہار کیا تھا لیکن بعد میں ان سے معافی بھی مانگی گئی تھی. شاہ رخ کے بعد اب یہ سب وسیم اکرم کے ساتھ بھی کیا گیا ہے جس پر ان کو بہت افسوس ہے.
واضح رہے وسیم اکرم پاکستان کے مقبول بولر ہیں اور دنیا بھر کے اچھے بولرز بھی ان سے سوئنگ کی ٹریننگ لینا چاہتے ہیں اس لیے ان کو سوئنگ کا سلطان کہا جاتا ہے.
-

آشیانہ کیس وقت کا ضیاع ہے ، شہباز شیریف
نیب کیس میں پیشیاں بھگتنے والے نون لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے کہاہے کہ آشیانہ کیس وقت کا ضیاع ہے.
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آشیانہ کیس وقت کا ضیاع ہے، نیب نے جھوٹ کا پلندہ تیار کیا ہوا ہے، فراڈ بھی ہم نے پکڑا ملزم بھی ہم ہی کو بنا دیا، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا پرہیزی کھانا بند کردیا گیا، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
دوسری جانب آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز شریف کو احتساب عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے حمزہ شہباز شریف کا10 روزہ ریمانڈ دے دیا،بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کا دورہ امریکہ کتنا کامیاب ہوا یہ تو وقت بتائےگا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے اور سیاسی انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی۔
میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، پیشی کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، ایم اے او کالج سے سول سیکرٹریٹ تک راستوں کو کنٹینرز لگا کر بلاک کیا گیا تھا۔
-

عالمی تجارتی منڈی خطرےمیں ، عالمی معاشی شرح نمو میں کمی ہورہی ہے. آئی ایم ایف
نیویارک :پاکستان ہی نہیںپوری دنیا اس وقت معاشی مشکلات کا شکار ہے اور یہ سلسلہ طویل سے طویل ترہوتا جارہاہے. عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) نےورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی ،بین الاقوامی مارکیٹ میں بےیقینی کےباعث عالمی معاشی شرح نمو میں کمی کی پیشن گوئی کردی۔
ایم ایف کی جانب سے عالمی معیشت پرجاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال عالمی معاشی شرح نموتین اعشاریہ دوفیصدرہےگی جو پہلےکی گئی پیشن گوئی سےکم ہے۔
آئی ایم ایف کےمطابق عالمی شرح نمومیں کمی کی وجہ تجارتی جنگ اوراس کو بڑھاو دینےوالی پالسیاں ہیں۔آئی ایم ایف کی چیف اکنامسٹ گیتا گوپی ناتھ کاکہناتھاکہ شرح نمو میں کمی کی وجوہات خود ساختہ ہیں۔تجارتی جنگ اوربریگزیٹ کےحوالےسے موجود بے یقینی اب ختم ہونی چاہیئے۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق عالمی معاشی شرح نمو3.2فیصدرہےگی اور اس کا سبب عالمی طاقتوں کی تجارتی جنگ کوبڑھاوہ دینےوالی پالیسیاں ہیں، شرح نمو میں کمی کی وجوہات بڑے ممالک کی خودساختہ ہیں۔
آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق عالمی تجارتی منظرنامے پر جاری یہ بےیقینی اب ختم ہونی چاہیئے،آئی ایم ایف کا کہناہےکہ پاکستان،افغانستان اورخلیجی ممالک کے ریجن کی معاشی شرح نموصرف ایک فیصد رہےگی تاہم سال دوہزار بیس میں یہ بڑھ کر تین فیصد تک ہوسکتی ہے
-

آج سے سرگودہا ڈویژن میں بارشوں کا امکان
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ موسمیات کے مطابق آج سےسرگودھاڈویژن میں بارشوں کاامکان ھے
بارشیں لگاتارتین دن جاری رھیں گی پھر تین دن موسم گرم،خشک اور مرتوب رہے گا اور اس کے بعد پھرایک ہفتہ لگاتار بارشوں کے امکانات ہیں سرگودہا میں اس وقت موسم شدید گرم ہے اور حبس سے لوگوں کا برا حال ہے لوگ بارشوں کی دعا کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب فلڈ کی وارننگ بھی جاری ہو چکی ہے -

نئے چیف سلیکٹر پر تنقید نہیں سپورٹ کریں، انضمام الحق کی درخواست
انضمام الحق نے نئے چیف سلیکٹر کو سپورٹ کرنے کی درخواست کر دی اور انھوں نے کھلاڑیوں پر تنقید کو بھی غلط قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کیلیے بلاگ میں سابق چیف سلیکٹر نے تحریر کیا کہ ہمیں سمجھنا چاہیے یہ پاکستان کی ٹیم ہے، ان کھلاڑیوں کو مشکل وقت میں حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے، تنقید برائے اصلاح سے کوئی انکار نہیں کرتا مگر جس طرح کھلاڑیوں کو بھارت کیخلاف میچ ہارنے کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا گیا میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ تین سال سے زائد برس کام کے دوران مجھے پرستاروں کی بڑی تعداد نے سپورٹ کیا، اب میرا معاہدہ ختم ہورہا ہے۔ میری درخواست ہے کہ نئے چیف سلیکٹر پر تنقید کے بجائے انھیں سپورٹ کریں، ہمیں مشکلات میں اپنوں کا ساتھ دینے کا رواج اپنانا ہوگا۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے چند روز قبل اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا اور اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کی وجہ صرف یہ بتائی تھی کہ میں نئے ٹیلنٹ اور لوگوں کو موقع دینا چاہتاہوں.بطور چیف سلیکٹر ان پر ناقدین کافی نتقید کرتے رہے ہیں.
-

بھارت میں آنے والے 4سالوں میں 37فیصد ملازمتیں کم ہوں گی، رپورٹ
نریندر مودی کی وزارت عظمیٰ کی دوسری مدت جاری ہے لیکن بے روزگاری کم کرنے کے محاذ پر مودی حکومت اب تک بری ناکام رہی ہے۔
تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اگلے 4 سالوں میں ملک میں ملازمتوں پر بحران بڑھ سکتا ہے اور اس میں 37 فیصد کمی ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں نئی ملازمتیں کم ہوں گی۔ اکنامک ٹائمز نے ایک خبر شائع کی ہے جس کے مطابق ای کامرس، بینکنگ، فائنانشیل سروس، انشورنس اور بی پی اوآئی ٹی سیکٹر کی ملازمتوں میں سال 23-2019 کے دوران 37 فیصد کی کمی آسکتی ہےرپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مارکیٹنگ، ایڈورٹائزنگ، زراعت، ایگرو کیمیکل، ٹیلی کمیونی کیشنز، بی پی او،آئی ٹی، میڈیا، انٹرٹینمنٹ، ہیلتھ کیئر اور فارماسیوٹیکل جیسے اہم شعبوں میں بھی ملازمتوں کی کمی ہو سکتی ہے۔ ایگریکلچر اور ایگروکیمیکل سیکٹر میں سب سے زیادہ ملازمتوں کا بحران پیدا ہونے کی امید ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سیکٹر میں آئندہ سالوں میں 70 فیصد تک ملازمتوں میںکمی آ سکتی ہے۔
کنسٹرکشن اور رئیل اسٹیQٹ سیکٹر میں 44 فیصد ملازمتوں کا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ آٹو موبائل اور الائیڈ انڈسٹریز میں سب سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع مل سکتے ہیں۔ -

آج بہت خوشی ہورہی ہے کہ قتل کے مقدمات تیزی سے حل ہورہے ہیں، چیف جسٹس
اسلام آباد:پاکستان میں عدالتی نظام میں بہتری پر چیف جسٹس آف پاکستان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک کے لیے بہت ہی بہتر ہے. چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس آصف کھوسہ کا کہنا ہے کہ مجهے خوشی ہے کہ دوہزار سولہ کا کیس آج دوہزار انیس میں ختم ہو رہا ہے،پہلے ایسے کیسز 15 سال میں یہ مراحل طے کرتے تهے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جہلم میں قتل کی گئی رخسانہ بی بی کے کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے قتل کے مجرم صداقت علی کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل خارج کی۔
سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رخسانہ بی بی کے قتل کا واقعہ ڈهوک کنیال جہلم میں پیش آیا،خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا،رخسانہ بی بی کو دو فائر لگے تھے، جن میں سے ایک رائفل اور دوسرا پسٹل کا تھا۔سرکاری وکیل کی دلائل کے بعد سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم صداقت علی کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل خارج کی۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پچهلے دنوں کوئٹہ کا ایک کیس تین ماہ میں تمام مراحل سے گزر کر سپریم کورٹ میں آیا تھا،جسے ہم نے اپنے انجام کو پہنچایا۔
قتل کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مجهے خوشی ہے کہ ہماری کوشش سے کیس جلدی ختم ہو رہے ہیں،پہلے ایسے کیسز 15 سال میں یہ مراحل طے کرتے تهے، آج یہ محض تین سال میں اپنے انجام کو پہنچا۔
واضح رہے کہ صداقت علی کو رخسانہ بی بی کے قتل کے الزام میں ٹرائل کورٹ نےعمر قید سنائی تهی اور لاہورہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکها تها
-

عافیہ کو لانے کے دعویدار نے امریکا میں صحافی کو سوال سے ہی روک دیا، شہباز شریف
نون لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے عمران خان کے دورہ امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان امریکہ میں بھی نواز شریف کے خوف میں مبتلارہے ، دورہ امریکا سے ثابت ہوا کہ وہ محض ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے امریکا میں ٹی وی اور اے سی چھیننے کی بات کرکے ثابت کیاہے کہ وہ نوازشریف کے خوف میں مبتلا ہیں، کاش وہ پاکستان اور اس کو درپیش چیلنجز پر بات کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دورہ امریکا سے کچھ حاصل نہیں کیا، البتہ دورہ امریکا سے ثابت ہوا کہ وہ محض ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان لانے کے دعویدار نے امریکا میں صحافی کو اس پر سوال کرنے سے ہی روک دیا، عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی بات بھی نہیں کی، کیا حکومت نے کشمیر پر پاکستان کی پالیسی تبدیل کردی ہے۔
-

فلسطینی صحافی محمد انور کی قید میں تیسری بار 4ماہ کی توسیع
اسرائیلی حکام نے انتظامی قید کی پالیسی کے تحت سینیر صحافی محمد انور منیٰ کی قید میں تیسری بار 4 ماہ کی توسیع کردی۔
صہیونی فوج کی طرف سے محمد انور منیٰ کی مدت حراست میں توسیع کی سفارش کی گئی تھی جس پرعدالت نے ان کی قید مزید چار ماہ تک بڑھا دی۔
اسرائیلی فوج نے الخلیل سے 102 فلسطینی مزدور گرفتارکر لیےیاد رہے کہ 37 سالہ صحافی انور منیٰ کو اسرائیلی فوج نے اگست 2018ءکو غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ یہ ان کی پہلی گرفتاری نہیں بلکہ وہ اب تک 7 سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔
قبل ازیں محمد انور کو سات اگست 2013ء کو کیا گیا تھا اوراپریل 2015ء کو رہا کیا گیا تھا۔