Baaghi TV

Author: +9251

  • سعودی عرب کی طرف سے فلسطینی مکانات کی مسماری کی شدید  مزمت

    سعودی عرب کی طرف سے فلسطینی مکانات کی مسماری کی شدید مزمت

    سعودی عرب نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں صورباھر کی وادی الحمص کالونی میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی صہیونی پالیسی کی شدید مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی بیت المقدس میں صور باھر میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری سے سیکڑوں شہری مکان کی چھت سے محروم ہوگئے ہیں۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابیبہ کے اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی حکام کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے گھروں کی مسماری کی شدید مذمت کی گئی۔

    واضح رہےکہ مشرقی یروشلم(مقبوضہ بیت المقدس) میں اسرائیلی فورسز نے ایک بڑے سکیل کے آپریشن کا آغاز کیا تھا،اسرائیلی حکومت کے اس فیصلے کو انٹرنیشنل کمیونٹی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،
    اسرائیلی حکومت کے ترجمان کے مطابق بارڈر کے قریب بنائی گئیں تمام بستیاں غیر قانونی طور پر آباد کی گئی ہیں جو کہ اسرائیل کی قومی سلامتی کیلئے بڑے خطرے کا سبب بن سکتیں ہیں اور ان بستیوں کو ہٹانے کا مقصد حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہے

  • پنجاب : ہر محکمے میں اینٹی کرپشن سیل بنے گا، فیصلہ ہوگیا

    پنجاب : ہر محکمے میں اینٹی کرپشن سیل بنے گا، فیصلہ ہوگیا

    لاہور: سرکاری ملازمین اور سرکاری اداروں کو کرپشن فری بنانے کا فیصلہ ،چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر نے کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام محکموں میں اینٹی کرپشن سیل بنانے کی ہدایت کردی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو دفاتر میں ایک الگ سےاینٹی کرپشن سیل بنانے کا حکم جاری کیا،

    چیف سیکرٹری پنجاب نسیم کھوکھر نے سول سیکرٹریٹ کے تمام محکموں میں بھی اینٹی کرپشن سیل بنانے کی ہدایت کی ہے، ہر محکمہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے محکمانہ سطح پر اور ہر ضلع کے ڈی سی کو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔

    چیف سیکرٹری پنجاب نے ان افسران کو محکمہ اینٹی کرپشن کے دیئے گئے اختیارات کواستعمال کرنےکی ہدایت کی ہے تاکہ محکموں کا احتساب محکمانہ سطح پر کیا جا سکے.یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں میں کرپشن کی روک تھام کے لیے تمام سیکرٹریوں کو بھی ٹاسک دے رکھا ہے.

  • پلاسٹک بیگز پر پابندی کی تجویز چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کر دی گئی

    پلاسٹک بیگز پر پابندی کی تجویز چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کر دی گئی

    محکمہ ماحولیات پنجاب نے پلاسٹک بیگز پر پابندی کی تجویز چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کر دی،

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ماحولیات بارضوان نے کہا ہے کہ پلاسٹک بیگز سے متعلق ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے گا، پلاسٹک بیگز کے خلاف قانون سازی کیلئے پنجاب اسمبلی میں بل لے کر آئیں گے، رواں برس کے آخر تک پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی محکمہ ماحولیات نے پولیتھین بیگز کی بندش کا معاملہ اٹھایا تھا مگر قانون میں ترمیم سازی نہ ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار ہو گیا، پولیتھین پروڈکشن کے کاروبار سے وابستہ افراد نے محکمہ ماحولیات کے قوائد وضبط ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وفاق میں بھی یہ پابندی کا حکم جاری ہو گیا تھا .ایک روز قبل وزیرمملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ 14 اگست سے پلاسٹک بیگز پر پابندی لگائی جا رہی ہے، وفاقی دارالحکومت میں روزانہ کی بنیاد پر ہر فرد 3سے 4بیگز استعمال کرتے ہیں، تمام افراد جو مینوفیکچرز ہیں وہ 14 اگست سے پہلے ختم کر دیں اور ہمارے ساتھ مل کر اس مہم میں شامل ہو جائیں، خلاف ورزی کرنے والے انڈسٹری کو پہلی بار ایک لاکھ،دوسری بار خلاف ورزی پر2 لاکھ اور تیسری بار خلاف ورزی پر 5لاکھ روپے جرمانہ ہو گی اور سزا دی جائے گی، پلاسٹک بیگز کی وفاقی دارالحکومت پر پابندی پر میڈیا، سول سوسائٹی اور تمام ادارے مل کر ہمارا ساتھ دیں تا کہ وفاقی دارالحکومت کو دوبارہ سے گندگی سے پاک اور پلاسٹک بیگز سے پاک شہر بنائیں

  • بھارت، مسلم نوجوانوں سے ’جے شری رام ‘ کا نعرہ لگانے والے چار شرپسند گرفتار

    بھارت، مسلم نوجوانوں سے ’جے شری رام ‘ کا نعرہ لگانے والے چار شرپسند گرفتار

    بھارتی ر یاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مسلم نوجوانوں سے ’جے شری رام ‘ کا نعرہ لگانے والے چار شرپسندوں کو گرفتارکر لیا گیا۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اورنگ آباد میں واقعہ21 جولائی کو رونما ہوا، جس کے بعد سے علاقہ کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔واقعہ کے دوران کچھ طالب علموں نے دو مسلمانوں کو دھمکا کر انہیں ’جے شری رام ‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔ پولیس نے 4 انجینئرنگ کے طالب علموں کے خلاف معاملہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔
    بھارت، ہندو انتہاپسندوں کا مسلم نوجوانوں پر تشدد، زبردستی لگوائے جے شری رام کے نعرے

    پولیس کے مطابق موبائل ایپ تیار کرنے والے شیخ عامر اور شیخ ناصر آزاد چوک پر کھڑے تھے کہ ملزم طالب علم ان سے جھگڑنے لگے۔ ملزمان نے دونوں مسلم نوجوانوں کو ان کے مذہب کے حوالے سے گالیاں دیں اور ’جے شری رام‘ نہ بولنے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ بعد ازاں کچھ راہگیروں کو آتا ہوا دیکھ کر شرپسند وہاں سے فرار ہو گئے۔
    یاد رہے کہ گزشتہ چار دنوں میں شہر میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ قبل ازیں جمعہ کے دن عمران جب اپنے گھر لوٹ رہا تھا تو کچھ شرپسندوں نے اس کی بائیک روک کر اور چابی چھین کر ’جے شری رام‘ بولنے پر مجبور کیا تھا۔

  • شاہدرہ میں اندھے قتل کا ڈراپ سین، دوست ہی قاتل نکلے

    شاہدرہ میں اندھے قتل کا ڈراپ سین، دوست ہی قاتل نکلے

    لاہور: قتل کبھی نہیں چھپتا ، شاہدرہ میں مقتول ملک طاہر کے اغواکے بعد اندھے قتل کا ڈراپ سین، دوست ہی قاتل نکلے، ملزمان قتل کے بعد ورثا کیساتھ مل کر مقتول کو ڈھونڈنے کا ڈرامہ بھی رچاتے رہے تھے۔

    لاہور پولیس کے مطابق تقریباً ایک ماہ قبل ملک طاہر نامی شخص گھر سے اچانک غائب ہوگیا تھا اور 2 روز بعد اس کی نعش بلوکی ہیڈ کے قریب سے برآمد ہوئی تھی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو مقتول کے 2 دوستوں کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا۔ مقتول کے دوست عمران اور علی حسن بہانے سے مقتول کو راوی پل سگیاں لے گئے جہاں ملزمان نے ملک طاہر کو دریا میں دھکا دے کر ہلاک کر دیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق بعدازاں ملزمان ورثاء کے ساتھ مل کر مقتول کو ڈھونڈنے کا ڈرامہ بھی رچاتے رہے، پولیس نے بتایا کہ ساندہ کے رہائشی مقتول ملک طاہر کی نعش پانی میں بہہ گئی تھی جو بعد ازاں ہیڈ بلو کی سے ملی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ملک طاہر کو معمولی رنجش اور نوک جھوک پر قتل کر دیا تھا۔

  • پولیس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے،فاطمہ سہیل

    پولیس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے،فاطمہ سہیل

    پاکستانی اداکار وگلوکارمحسن عباس حیدرکی بیوی فاطمہ سہیل کا کہنا ہے کہ پولیس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے-

    گزشتہ روز پولیس نے تشدد کے الزام میں اداکارہ محسن عباس حیدر کی بیوی فاطمہ سہیل کی درخواست پر لاہور کے تھانہ ڈیفس سی میں محسن عباس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا،تاہم تفتیشی ٹیم نے ملزم محسن عباس کو تاحال گرفتار نہیں کیا اور محسن نے مقدمہ درج ہونے کے باوجود بھی ضمانت نہیں کروائی-

    محسن عباس کی بیوی فاطمہ سہیل اور برسٹر احتشام کا کہنا ہے کہ پولیس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے،مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کرنا چاہیےتھا –

  • شام: ایران نواز گروپوں  پر اسرائیلی بمباری، اہم ٹھکانے تباہ ہونے کی اطلاعات

    شام: ایران نواز گروپوں پر اسرائیلی بمباری، اہم ٹھکانے تباہ ہونے کی اطلاعات

    شامی حکومت کے مطابق اسرائیل نے بدھ کی صبح ملک کے جنوبی علاقے میں الحارہ کی چوٹیوں پر بمباری کی ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق بمباری کا ہدف جنوبی شام میں واقع پہاڑی چوٹیاں تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے امور پر نگاہ رکھنے والی آبزرویٹری کے مطابق آج بروز بدھ نماز فجر کے بعد جنوبی شام پر میزائل داغے گئے، جن کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں اسرائیل نے داغا ہے اور ان کا نشانہ شامی حکومت یا اس کے اتحادیوں کے زیر استعمال فوجی اڈے تھے۔

    انسانی حقوق آبزرویٹری نے بتایا کہ جنوبی شام پر گرنے والے اسرائیلی میزائیل درعا کے الحارہ پہاڑی سلسلے، نبع الصخر اور القنطیرہ کی تل الاحمر پہاڑی سلسلے پر گرے۔

    اس سے قبل مغربی انٹیلیجنس ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ پہاڑی چوٹیوں پر ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں کے ٹھکانے تھے، جنہیں اسرائیلی میزائیل حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔

    شامی ذرائع ابلاغ نے ان حملوں سے متعلق کسی قسم کی تفصیلات نہیں دیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ حملہ تل الحارہ کے علاقے میں ہوا جہاں روسی فوجی طویل مدت تک مقیم رہی، جس کے بعد بقول مغربی انٹیلجنیس ذرائع ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے اس پہاڑی سلسلے کا کنڑول سنبھال لیا۔

  • ترکی، رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں غیر ملکیوں نے 20 ہزار مکانات خریدے

    ترکی، رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں غیر ملکیوں نے 20 ہزار مکانات خریدے

    ترکی میں سال 2019 کے پہلے چھ ماہ میں غیر ملکیوںنے کم و بیش 20 ہزار خریدے ہیں۔
    ترک ویب سائٹ ٹی آر ٹی کے مطابق گزشتہ برس اسی دورانیہ میں غیر ملکیوں نے 11 ہزار 816 مکانات خریدے تھے۔اس سال اس تعداد میں 68.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور یہ تعداد 19 ہزار 952 تک پہنچ گئی ہے۔
    وائٹ ہاؤس نے ترکی پر پابندیاں لگانے کی خاطر دباؤ بڑھا دیا

    استنبول میں 8 ہزار 903 مکانات، انطالیہ میں4 ہزار 93 اور دارالحکومت انقرہ میں ایک ہزار 111 مکانات خریدے گئے۔
    عراقی شہریوں نے سب سے زیادہ مکانات خریدے ان کی تعداد 3,337ہے۔
    غیر ملکیوں میں عراقی شہری اول نمبر پر رہے ہیں جنہوں نے ترکی میں سال کے پہلے چھ ماہ میں 3 ہزار 337 مکانات خریدے ہیں۔
    ان کے بعدایرانی، روسی ، سعودی اور افغانی شہریوں کا نمبر آتا ہے۔

  • یمن میں حوثیوں کا اہم فیلڈ کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک

    یمن میں حوثیوں کا اہم فیلڈ کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک

    یمنی فوج کے مطابق ایران نواز حوثی باغی ملیشیا کے ایک اہم فیلڈ کمانڈر ملک کے شمال مشرقی شہر جوف کے مغربی علاقے میں اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فوج کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق یمنی فوج نے الجوف شہر کی مغربی علاقے المصلوب میں حوثی ملیشیا کے ایک ٹھکانے پر توپخانے سے گولا باری کی۔گولا باری میں حوثی ملیشیا کے فیلڈ کمانڈر لطفی صالح المیمونی المعروف ابو صالح القوبری متعدد ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔

    یمنی فوج نے الجوف کے شمالی شہر برط العنان کے اہم تزویراتی ٹھکانوں کو باغیوں کے قبضے سے چھڑایا۔ بارڈر سیکیورٹی کے فرسٹ بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈ جنرل ہیکل حنتف نے کہا کہ یمنی فوج نے رط العنان کے علاقے میں اہم تزویراتی قلعہ کی پہاڑیوں پر قبضہ کر لیا۔

    ادھر بریگیڈئر جنرل ہیکل حنتف نے بتایا کہ یمن کی قومی فوج ’’ثواثنہ‘‘ اور ’’الامھور‘‘ پہاڑی سلسلے میں حوثی ملیشیا کی سپلائی لائن کاٹنے میں کامیاب ہو گئی۔

    اس کارروائی میں ہونے والی لڑائی کے دوران حوثی ملیشیا کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ نیز سرکاری فوج نے زخم چاٹنے پر مجبور حوثی ملیشیا سے بڑے پیمانے پر جدید نوعیت کا اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لینے کے لئے کامیاب ہوئی۔

  • کوئٹہ ہوا پھر بند۔

    کوئٹہ شہر کے ڈبل روڈ پر ایک سو دس دکانیں سیل کرنے کے بعد انجمن تاجران نے احتجاج کرتے ھوئے دھرنا دیا روڈ بند کردیا گیا تھا اور کل انتظامیاں نے کروائی کروائی کرتے ہوۓ احتجاج ختم کروایا اور بلوچستان انجمن تاجران کے صدر کو گرفتار کر لیا جس کے بعد انجمن تاجران بلوچستان کی کال پر کوئٹہ شہر میں آج برور بدھ تمام کاروبار بند ہے اور مکمل ہڑتال ہے۔