Baaghi TV

Author: +9251

  • شیو سینا کا آن لائن ممبرشپ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    شیو سینا کا آن لائن ممبرشپ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    شیو سینا جموں و کشمیر یونٹ نے نوجوانوں اور دیہی علاقوں میں آن لائن ممبر شپ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    پارٹی کے جنرل سیکرٹری منیش ساہنی نے پارٹی دفتر میں منعقدہ اجلاس میں کہا کہ پارٹی اپنے صدر اودھو ٹھاکرے کے پیدائش والے دن یعنی کہ27جولائی 2019 کو آن لائن ممبر شپ مہم شروع کرے گی۔
    اس موقع پر پارٹی کے نائب صدر سرجیت سنگھ، راج سنگھ، وکاس بخشی، میناکشی چھبر، راجو چودھری، راکیش گپتا، سنجیو کوہلی، منگو رام، راجیو سلاریہ و دیگران بھی موجود تھے۔

  • صورتحال واضح  ہوگئی اب  طالبان سے ملاقات کروں گا ،عمران خان

    صورتحال واضح ہوگئی اب طالبان سے ملاقات کروں گا ،عمران خان

    وزیراعظم عمران خان نے امریکی تھنک ٹینک یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب کیا جس میں انہوں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد صورتحال کلیئر ہوگئی اور اب وہ افغان طالبان سے ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے امریکی تھنک ٹینک سے خطاب میں واضح کیا کہ اب پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات چاہتا ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر دوستی کا تعلق چاہتا ہے، امریکا کے ساتھ ایسے تعلقات نہیں چاہتے جیسے ماضی میں صرف امداد کیلئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اب امریکا سے تعلقات باہمی دلچسپی کی بنیاد پر ہیں اور یہ باہمی دلچسپی افغانستان میں امن عمل ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ پاکستان تمام پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، پاکستان کواستحکام کیلئے امن کی ضرورت ہے، بھارت سےتعلقات درست سمت میں چل رہے ہوں تو کوئی نہ کوئی و اقعہ ہوجاتا ہے، پاکستان اور بھارت کو غربت کا سامنا ہے، تجارت بڑھا کر غربت میں کمی کی جا سکتی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کو خطے کی صحیح صورتحال سے آگاہ کیا، دورہ امریکہ کے بعد دوطرفہ تعلقات سچائی اور بھروسے پر مبنی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستان کے بارے میں غلط فہمی پائی جاتی تھی، امریکہ نے ہمیشہ پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کیا، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کی قربانیاں دیں، ماضی کی حکومتوں نے امریکہ کو زمینی حقائق سے صحیح آگاہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جغرافیائی لحاظ سے دنیا بھر میں اہم مقام حاصل ہے .
    0

  • بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے ٹوئٹ پر ہنگامہ

    بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے ٹوئٹ پر ہنگامہ

    چندریان2 کی لانچنگ کے بعد جہاں بھارت میں جشن کا ماحول ہے لیکن اس دوران بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے ٹوئٹ سے لوگوں میں زبردست غصہ ہے۔


    ہربھجن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ کئی ممالک کے جھنڈوں میں چاند ہوتا ہے اور کئی ملکوں کے جھنڈے چاند پر ہوتے ہیں۔ جب بھارتی کرکٹر نے یہ لکھا کہ کئی ممالک کے جھنڈے چاند پر ہوتے ہیں یہاں انہوں نے امریکہ، روس، چین اور ہندوستان کے جھنڈے لگائے۔
    انہوںنے مزیدلکھا کہ کچھ ممالک کے جھنڈوں میں چاند ہوتا ہے اور مسلم ممالک پاکستان، ترکی، لیبیا، تیونشیا، ازربائیجان، ملائشیا، مالدیپ اور ماریٹینیا کے جھنڈے لگائے ہیں۔
    چندریان 2 چاند مشن، چین نے کیا بھارت کے ساتھ مل کر آئندہ کیلئے خلائی تحقیق کا اعلان

    اس پرلوگوں نے زبردست غصہ پایا جا رہا ہے۔ بھارتیوں کے مطابق ہربھجن نے صرف مسلم ممالک کے جھنڈے ہی اپنے ٹوئٹ میں لگائے ہیں جبکہ نیپال سمیت کئی ممالک کے جھنڈوں میں چاند کی تصویر ہے جنہیں نظرانداز کر دیا گیا۔

  • گورنر مکہ نےخصوصی حج میڈیا ایوارڈ جاری کرنے کا اعلان کردیا

    گورنر مکہ نےخصوصی حج میڈیا ایوارڈ جاری کرنے کا اعلان کردیا

    گورنر مکہ نےخصوصی حج میڈیا ایوارڈ جاری کرنے کا اعلان کردیا

    تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کے مشیر خاص، مکہ معظمہ کے گورنر اور مرکزی حج کمیشن کے چیئرمین شہزادہ خالد بن فیصل نے ‘حج عبادت اور تہذیبی طرز عمل’ کے عنوان سے ایک نئی رضا کارانہ ابلاغی مہم کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کے لیے’حج امن کا پیغام’ کا سلوگن متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ مہم سالانہ میڈیا ایوارڈ کے 12 ویں سیشن کے موقع پر شروع کی گئی ہے۔

    اس ایوارڈ کو’ مکہ مکرمہ گورنری نیو ایوارڈ برائےاطلاعات’ کےعنوان سے چار حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ایک حصہ مختصر دستاویزی فلم، دوسرا تصاویر، تیسرا ٹویٹس اور چوتھا حصہ سناپ چیٹ پرحج کےحوالےسے خدمات کے لیے مختص ہوگا۔ اس ایوارڈ کی مجموعی مالیت نصف ملین ریال رکھی گئی ہے۔

  • بھارتی ریاست بہار میں سیلاب سے 100 سے زیادہ  اموات، 77 لاکھ اَفراد متاثر

    بھارتی ریاست بہار میں سیلاب سے 100 سے زیادہ اموات، 77 لاکھ اَفراد متاثر

    بھارتی ریاست بہار کے 12 اضلاع سیلاب سے شدید متاثر ہیں۔ بہار میں متعدد ندیاں تاحال خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔
    محکمہ آبی وسائل کے ترجمان اروند کمار کے مطابق کوسی ندی کی آبی سطح میں بیراج کے پاس کمی واقع ہوئی ہے لیکن باگمتی، بوڑھی گنڈک، کملا بلان، ادھوارا زمرے کی ندیاں، کھروئی اور مہانندا کئی مقامات پر خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔
    بھارت، سیلاب سے 2ریاستوں میں 11ملین بے گھر، 128ہلاک
    جن مقامات سے ڈیم کے ٹوٹنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے وہاں پر مرمت کا کام جاری ہے۔

    محکمہ فلڈ کنٹرول کے ایک افسر نے بتایا کہ بہار کے 12 اضلاع شیوہر، سیتامڑھی، مظفر پور، ایسٹ چمپارن، مدھوبنی، دربھنگہ، سہرسہ، سپول، کشن گنج، ارریہ، پورنیہ اور کٹیہار میں سیلاب سے 104 لوگوں کی اموات ہو چکی ہے جبکہ کم وبیش8ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔
    سیلاب متاثرہ اضلاع میں کل 81 ریلیف کیمپ ہیں جہاں 76 ہزار سے زیادہ لوگ پناہ لئے ہوئے ہیں۔

  • ہم نے ایران کے دو ڈرون طیارے مار گرائے ، امریکہ کا دعوی

    ہم نے ایران کے دو ڈرون طیارے مار گرائے ، امریکہ کا دعوی

    امریکہ نے دعوی کیا ہےکہ اس نے ایران کے ایک ہی ہفتے میں دو ڈرون مار گرائے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میکنزی نے کہا کہ گذشتہ ہفتے امریکی بحری جنگی جہاز نے خلیجی خطے میں ایران کے دو ڈرون طیارے مار گرائے۔انہوں‌نے مزید کہا کہ اس وقت صورت حال کافی پیچیدہ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم نے ایران کےدو ڈرون مار گرائے۔ ہوسکتا ہے کہ دو سے بھی زیادہ ہوں مگر دو طیاروں کےگرائے جانے کا یقین ہے۔

    انٹر نیشل میڈیا چینل سے بات کرتے ہوئےجنرل میکنزی کام مزید کہنا تھا کہ ایران کا ایک ڈرون طیارہ امریکی راڈار سے غائب ہوگیا جب کہ دوسرے کو پانی میں‌مار گرایا گیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں ایران کا ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا مگر ایران نے اپنے کسی طیارے کے مار گرائے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ امریکا نے غلطی سے اپنا ہی ڈرون مار گرایا ہے۔

  • اسرائیل نے فلسطینی قصبہ عراقیب کو147ویں بار صفحہ ہستی سے مٹا دیا

    اسرائیل نے فلسطینی قصبہ عراقیب کو147ویں بار صفحہ ہستی سے مٹا دیا

    اسرائیلی حکام نے النقب صحرا میں فلسطینی خانہ بدوش قصبے عراقیب کے تمام گھروں کو 147 ویں بار گرا دیا۔اسرائیلی بلڈوزروں نے گاوں پر ہلہ بول کر تمام خیمے اور کچے مکانات مسمار کر دیئے۔
    اسرائیل نے یروشلم میں فلسطینیوں کے مکان گرانا شروع کردئیے
    بچوں ، خواتین اور بزرگوں سمیت درجنوں شہری بے گھر ہو گئے۔عراقیب کے رہائشی مسلسل خوف کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ نئے گھروں کی تعمیر کے بعد بھی کسی وقت انکے گھروں کو دوبارہ گرا دیا جائے گا۔
    یادرہے کہ اسرائیل عراقیب قصبہ کو تسلیم نہیں کرتا اور یہاں سے مقامی آبادی کو نکال کر صہیونی کمیونٹی کوآباد کرنا چاہتا ہے۔

  • کراچی میں جائیداد کی ویلیوایشن کا نیا نوٹیفکیشن جاری

    کراچی میں جائیداد کی ویلیوایشن کا نیا نوٹیفکیشن جاری

    کراچی میں جائیداد کی ویلیو ایشن کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ایف بی آر نے فروری 2019 کے مقابلے رہائشی پلاٹ کے ویلوایشن ریٹ میں 44 فیصد تک اضافہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کٹوتی کے لیے ایف بی آر نے نیا ویلو ایشن ٹیبل جاری کردیا، قدر و قیمت کے لحاظ سے زمین کی درجہ بندی 11 حصوں میں کی گئی ہےایف بی آر کے مطابق کراچی میں اے ون کٹیگری کے اوپن رہائشی پلاٹ کی ویلوایشن اب 65 ہزار روپے فی گز پر ہو گی جبکہ سب سے آخری کٹیگری میں شامل رہائشی پلاٹ 11 ہزار 200 روپے گز کے حساب سے ویلو ہو گا۔

    اسی طرح اے ون کٹیگری کا اوپن کمرشل پلاٹ ڈیڑھ لاکھ روپے فی گز کے حساب سے ویلو ہوگا۔ ایف بی آر کے مطابق نئی ویلو ایشن کا اطلاق 24 جولائی 2019 سے ہوگا۔

    پراپرٹی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ فروری 2019 کے نوٹیفکیشن کے مقابلے رہائشی پلاٹ کے ویلوایشن ریٹ میں 44 فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ کمرشل پلاٹ کے ویلوایشن ریٹ میں 39 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے پہلے ایف بی آر ذرائع سے یہ بات کہی گئی تھی کہ یکم جولائی سے پراپرٹی کی ویلیوایشن کے نئے نرخ لاگو کردیئے جائیں گے، شہر کے 9 ٹاؤنز کے 1 ہزار 246 مختلف علاقوں میں کمرشل و رہائشی پلاٹس و تعمیر شدہ بلڈنگز کی پراپرٹی ویلیو ایشن میں 20 سے 100فیصد اضافے کی تجویز دی گئی۔ اب اس پروگرام پر عملی اقدام ہو گیا ہے.

  • فلسطین کا اسرائیلی کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ

    فلسطین کا اسرائیلی کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ

    فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مزرق میں صور باھر میں اسرائیل کی طرف سے گھر گرائے جانے کے جواب میں کل سے اہم ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

    صدر کے ترجمان نبیل ابو ردینہ کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور اسکے ساتھ ہونے والے معاہدوں کے متعلق اہم فیصلہ کیاجائے گا۔

    فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی رام اللہ شہر میں ایک میٹنگ ہوئی جس کے بعد پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری صائب عریقات نے بتایا کہ فلسطینی قیادت نے قابض اسرائیلی ریاست کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے بیت المقدس میں متاثرہ خاندانوں کا مدد کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    اسرائیل نے یروشلم میں فلسطینیوں کے مکان گرانا شروع کردئیے
    پی ایل او کے رہنما نے عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی فوری تحقیق کا آغاز کرے۔
    یاد رہے کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے گھر گرائے جانے کا سلسلہ کئی دنوں سے جاری ہے۔

  • دہشتگردوں سے امریکی فوجی حکام کا ملنا باعث تشویش ہے:ترک وزیردفاع

    دہشتگردوں سے امریکی فوجی حکام کا ملنا باعث تشویش ہے:ترک وزیردفاع

    دہشتگردوں سے امریکی فوجی حکام کا ملنا باعث تشویش ہے:ترک وزیردفاع

    ترکی کے وزیر دفاع خلوصی عقار نے امریکی کے نمائندہ شام جیمز جیفری کے ساتھ شامی بحران کے حل پر بات چیت کی ۔

    وزیر دفاع نے بات چیت میں کہا کہ بعض امریکی سول اور عسکری عہدے داروں کی پی کےکے / وائی پی جی کے سرغناوں کے ساتھ ملاقاتوں پر ترکی کو تشویش ہے ۔

    علاوہ ازیں ملاقات میں اس بات کا بھی عندیہ دیا گیا کہ دریائے فرات کے مشرقی کنارے کو محفوظ علاقہ قرار دینے اور داعش سمیت شام کی بگڑتی حالیہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کرتےہوئے اس بابت علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے اور ان کی باقیات کو تباہ کرتےہوئے شامیوں کی بحفاظت گھروں کو واپسی ممکن بنانے کے لیے ترکی ہر ممکنہ تعاون کےلیے تیار ہے ۔

    واضح رہے کہ پی کے کے اور وائی پی جے ترکی کے اندر علیحدگی پسند تحریکیں ہیں جو کرد نسلی بنیادوں پر ایک علیحدہ خطہ بنانے کی کوش میں مصروف ہیں‌ ترکی ان کو دہشت گرد قرار دیتا ہے.