Baaghi TV

Author: +9251

  • سمندری حدود میں جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،شاہ سلمان

    سمندری حدود میں جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،شاہ سلمان

    سعودی عرب کے حکمران شاہ سلمان بن عبد العزیز نے خلیج کے سمندر میں جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے.ان کا یہ بیان ایرانی اقدام کے تناظر میں‌دیا گیا جب ایران نے برطانوی بحری جہاز کو قبضے میں‌لے لیا تھا.

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ خطۂ خلیج میں جہاز رانی کے تحفظ اور اس کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

    سعودی وزارتی کونسل کا منگل کو ہفتہ وار اجلاس خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت ہوا ۔اس میں خطے میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات اور ان سے نمٹنے کے بارے میں غور کیا گیا ہے۔ وزارتی کونسل نے کہا کہ بین الاقوامی جہاز رانی کی آزادی کی کوئی خلاف ورزی بین الاقوامی قانون کی بھی خلاف ورزی ہے۔

    واضح رہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے گذشتہ ہفتے خلیج میں برطانیہ کے ایک پرچم بردار آئیل ٹینکر کو پکڑ لیا تھا۔ انھوں نے یہ کارروائی اسی ماہ جبل الطارق میں برطانیہ کی شاہی بحریہ کی کارروائی میں ایک ایرانی جہاز کو تحویل میں لینے کے ردعمل میں کی تھی۔ اس جہاز پر ایرانی تیل لدا ہوا تھا اور اس کو یورپی یونین کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام بھیجا جارہا تھا۔
    یہ بھی پڑھیں ایران نے برطانوی ٹینکر پر اپنا پرچم لہرا دیا

  • وزیر اعظم کی مائک پومپیو سے ملاقات،علاقائی امن بارے بات چیت

    وزیر اعظم کی مائک پومپیو سے ملاقات،علاقائی امن بارے بات چیت

    وزیر اعظم کی مائک پومپیو سے ملاقات ہوئی جس میں علاقائی امن بارے بات چیت ہوئی.

    تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم کی مائک پومپیو سے ملاقات ہوئی جس میں علاقائی امن و امان اور سیکیورٹی کے متعلق تبادلہ خیال ہوا .پاکستان ہاؤس واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں سیاسی حل پر اتفاق رائے سے علاقائی امن کا موقع ملا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان اور امریکا میں قریبی تعاون پر زوردیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے باہمی مفادات کے فروغ کیلئے مضبوط شراکت ضروری ہے۔

    وزیر اعظم نےکہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ برابری کی سطح پر باوقار تعلقات ہوں،وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ نائن الیون میں کوئی پاکستان ملوث نہیں تھا ،دہشتگردی کے خلاف پاکستان نے 70ہزار جانوں کی قربانی دی ، افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی، پہلے بھی کہا تھا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں لیکن اس وقت لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آرہی تھی اب لوگوں کو آئیڈیا ہوا ہے کہ افغان مسئلے کا حل صرف اور صرف بات چیت میں ہے، انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن کے لیے یہ بہترین وقت ہے ،یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستانی حکومت، فوج اور امریکی حکام ایک پیج پر ہیں ، افغان طالبان اور امریکا کےساتھ مذاکرات کررہےہیں، بہت جلد امن معاہدہ کاامکان ہے یہ کام آسان نہیں تاہم سب کو اس مقصد کے لیے اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا،

  • کوہاٹ پولیس کی کاروائی،6 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

    کوہاٹ پولیس کی کاروائی،6 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

    کوہاٹ پولیس کی کاروائی،6 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

    پشاور ۔ 23 جولائی کوہاٹ پولیس نے ڈکیت گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 رکنی مسلح گروہ کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم، قیمتی سامان اور بڑی تعداد میں خود کار ہتھیار بر;200;مد کر لیا ۔ زیر حراست ملزمان 25جون کو انڈس ہائی وے کے قریب منی چینجر سے نقدی، لیپ ٹاپ اور کلاشنکوف لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ۔ اے ایس پی محمد نبیل کھوکھر نے منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ڈکیت گروہ نے 25جون کو انڈس ہائی وے کے قریب اسلحہ کی نوک پر کار سوار منی چینجر کی گاڑی روک کر ;200;نکھوں میں مرچیں پھینک کر نقدی، لیپ ٹاپ اور کلاشنکوف لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ۔ ڈی پی او کوہاٹ کیپٹن(ر)واحد محمود نے واقعہ کا نوٹس لے کر ایس ایچ او فیاض خان اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے وحید، نصیب گل، یوسف علی، الطاف حسین، صاحبزادی اور نجم الحسن کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان کا تعلق کوہاٹ، بٹ خیلہ، سخاکوٹ اور اورکزئی سے ہے ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ زیر حراست ڈاکوں نے ڈکیتی کی کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے ۔

  • رتھ فاءو سول اسپتال میں ایڈوانس ہرنیا لیپرو اسکوپک آپریشن کیلئے ورکشاپ کا اہتمام

    رتھ فاءو سول اسپتال میں ایڈوانس ہرنیا لیپرو اسکوپک آپریشن کیلئے ورکشاپ کا اہتمام

    رتھ فاءو سول اسپتال میں ایڈوانس ہرنیا لیپرو اسکوپک آپریشن کیلئے ورکشاپ کا اہتمام

    کراچی ۔ 23 جولائی (اے پی پی) ہرنیا کے ایڈوانس لیپرو اسکوپک طریقے سے آپریشن کے لئے کراچی کے بعد اب حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ کے سرکاری اور نجی طبی اداروں کے پوسٹ گریجویٹ اسٹوڈینٹس اور سرجنز کے لئے ورکشاپ منعقد کی گئی ۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈاءو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر کے ایم رتھ فاءو سول اسپتال کراچی کے او ٹی کمپلیکس میں منعقد دو روزہ ورکشاپ میں کراچی سمیت اندرون ِ سندھ کے پوسٹ گریجویٹ سرجری کے 90 طلبا (ڈاکٹرز) نے شرکت کی جن کا تعلق سرکاری اور مختلف نجی طبی اداروں سے ہے ۔ ورکشاپ کے ماسٹر ٹرینر لیپرواسکوپک سرجن پروفیسر ممتاز مہر اور برطانیہ کے سالفورڈ رائل فاءونڈیشن اسپتال مانچسٹر کے ڈاکٹر خورشید اختر نے شرکا کو کیمروں کے ذریعے براہ راست ہرنیا سے متعلق خصوصی مہارت سکھائی ۔ ڈاءو یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سرجری کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فواد موسٰی اور ڈاءو یونیورسٹی کی ٹیم نے کورس کے انتظامات کئے ۔ ڈاءو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کورس کی نگرانی کی اور شرکاء میں اسناد تقسیم کیں جبکہ ماسٹر ٹرینر پروفیسر ممتاز مہر اور ڈاکٹر خورشید اختر کو شیلڈز پیش کیں ۔ اس موقع پر پروفیسر فواد موسٰی نے بتایا کہ ہرنیا ہر عمر کے افراد میں ہونے والا ایک عام مسئلہ اور اس کی مختلف پیچیدگیوں کا سبب بننے کے خدشات رہتے تھے جبکہ لیپرواسکوپک آپریشن کے ذریعے بعد ازاں آپریشن درد کم اور ریکوری جلدی ہوتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ روایتی طریقے سے ہرنیا کے آپریشن کے بعد اس کے دوبارہ ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں جبکہ ایڈوانس لیپرواسکوپک آپریشن کے ذریعے اس کے دوبارہ ہونے کے خطرات نہایت کم ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایڈوانس لیپرواسکوپک کی ہول تیکنیک کے ذریعے آپریشن کے زخم کا نشان بہت خفیف رہتا ہے ۔

  • قیام امن اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا، کفیل حسین

    قیام امن اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا، کفیل حسین

    قیام امن اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا، کفیل حسین

    کراچی ۔ 23 جولائی (اے پی پی) شہر کراچی کے معروف آرکٹیکٹ انجینئر کفیل حسین نے کہا ہے کہ قیام امن اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور کھیلوں کے تمام شعبوں کو فروغ دینا ہوگا، کھیلوں کے فروغ سے جہاں قیام امن میں مدد، صحت مند سرگرمیوں کا فروغ یقینی بنایا جا سکتا ہے وہیں نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھا جا سکتا ہے ۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے شہداء پاکستان ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں اور منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ کفیل حسین نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ حصول علم کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ انہوں نے باسکٹ بال کھیل کے فروغ میں کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں کھیلوں میں خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔

  • اوباشوں کی 13سالہ کم سن کے اغواء کے بعداس کے ساتھ زیادتی

    مظفرگڑھ میں 13 سالہ کم سن لڑکے کو اغواء کرکے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا گیا،لڑکے کی حالت غیر ہونے پر ملزمان گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے.مظفرگڑھ کے علاقے قصبہ بصیرہ سے آٹھویں کلاس کے طالبعلم 13 سالہ کم سن لڑکے دانش کو اغواء کرکے مظفرگڑھ شہر منتقل کیاگیا.اغواء کے بعد 4 افراد خرم بک،عقیل، مہدی اور علی مبینہ طور پر 13 سالہ دانش کو مسلسل 2 روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے.حالت غیر ہونے پر دانش کو گھر کے باہر پھینک کر ملزمان فرار ہوگئے.لڑکے کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا ہے.پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ لڑکے کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیاگیا ہے،دوسری جانب متاثرہ لڑکے کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکے بیٹے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے بااثر ملزمان کو پولیس گرفتار نہیں کررہی.

  • وفاقی وزارت انسانی حقوق کے تحت تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

    وفاقی وزارت انسانی حقوق کے تحت تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

    وفاقی وزارت انسانی حقوق کے تحت تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

    کراچی ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزارت انسانی حقوق، سماجی تنظیم ہینڈی کیپ انٹرنیشنل اور صوبائی ڈیپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلیٹز کے اشتراک سے سندھ میں متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران کےلئے خصوصی افراد کے حقوق کے حوالے سے ایک تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف ماہرین ڈائریکٹر وزارت انسانی حقوق اسلام آباد شہزاد احمد خان، ریجنل ڈائریکٹر وزارت انسانی حقوق کراچی اقبال پاشا شیخ، ڈپٹی سیکریٹری محکمہ ایمپاورمنٹ پرسنز ود ڈس ایبلیٹیز ذوالفقار علی جھمٹ نے شرکاء کو خصوصی افراد کے حقوق کے حوالے سے مختلف موضوعات پر تفصیلی آگاہی دی ۔ خصوصی افراد کے بین الاقوامی معاہدہ کے تحت ان کے حقوق کے حوالے سے شرکاء نے سیر حاصل بحث کی ۔ شرکاء کی استعداد کار بڑھانے کےلئے حکومت کی قومی و بین الاقوامی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ و فروغ کےلئے یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام تھا ۔

  • ٹریفک قوانین شہریوں کی سہولت اور حفاظت کےلئے ہی بنائے جاتے ہیں ،سی ٹی او ٹریفک

    ٹریفک قوانین شہریوں کی سہولت اور حفاظت کےلئے ہی بنائے جاتے ہیں ،سی ٹی او ٹریفک

    ہم شہریوں کی حفاظت کےلئے کھڑے ہیں ، ٹریفک قوانین شہریوں کی سہولت اور حفاظت کےلئے ہی بنائے جاتے ہیں ،سی ٹی اوکی ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے گفتگو

    لاہور ۔ 23 جولائی(اے پی پی )سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے شہریوں میں ٹریفک آگاہی بارے شعور اجاگر کرنے کےلئے روڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ مال روڈ پر شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ سٹی ٹریفک پولیس شب و روز شہریوں کی حفاظت میں پیش پیش ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم اگر ہیلمٹ پہننے ،سیٹ بیلٹ لگانے،لین لائن کی پابندی کرنے،ون وے کی خلاف ورزی سے منع کرنے،سگنل کا احترام کرنے اور دوران سفر احتیاطی تدابیر اپنانے کا کہتے کا کہتے ہیں تو اس میں شہریوں کا ہی فائدہ ہے،ٹریفک قوانین شہریوں کی سہولت اور حفاظت کےلئے ہی بنائے جاتے ہیں ،شہریوں کو چاہیے کہ وہ سٹی ٹریفک پولیس کا ساتھ دیتے ہوئے قوانین کا احترام کریں ۔ سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے شہریوں کو حادثات میں مرنے نہیں دینا،ہم ان کی حفاظت کو ہر ممکن یقینی بنائیں گیں ۔ شہریوں کو آگاہی کےلئے ہر سطح پر ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کیا جا رہا جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھرپور کارروائی جار ہی رہے گی ۔ ووکیشنل ٹریننگ انسی ٹیوٹ پنجاب کی جانب سے مال روڈ پر مقامی ہوٹل میں جاب میلہ کا انعقاد کیا گیا ۔ سی ٹی او لاہورکی ہدایت پر جاب میلہ میں سٹی ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم نے اٹلس ہنڈا کے تعاون سے ٹریفک آگاہی کیمپ لگایا ۔ ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے شہریوں میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس، طلبہ ء طالبات اور بچوں میں مختلف قسم کے تحاءف تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی انچارج انسپکٹر نازیہ باقر،اٹلس ہنڈا کے ریجنل منیجر عثمان، مقامی کمپنی کے کنٹری منیجر میاں سکندر،طلبہ ء و طالبات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جاب میلے میں شرکا ء کو ٹریفک قوانین کی اہمیت بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی گئی ۔ حادثات پر قابو اسی وقت ہی ممکن ہے جب شہری ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں ۔ موٹرسائیکل سوار ہمیشہ انتہائی بائیں لین اور ہیلمٹ کا استعمال کریں ۔ ہ میں ہر صورت ٹریفک قوانین کا احترام کرنا چاہیے اور ےہ ہماری اولین ذمہ داری بھی ہے ۔ سٹی ٹریفک پولیس اور اٹلس ہنڈانے شہریوں کو حادثات سے بچاؤ سڑکوں ، مختلف مقامات ، ہوٹلز، شاپنگ مالز و دیگر جگہون پر مہمات جاری ہیں جس کے مثبت نتاءج حاصل ہو رہے ہیں ۔ شہریوں سے اپیل ہے وہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کریں کیونکہ سڑکوں پر منظم ٹریفک کے حصول کیلئے ٹریفک پولیس کے ساتھ شہریوں کا کردار بھی بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ شہریوں نے جاب میلے میں لگائے جانے والے ٹریفک آگاہی کیمپ کے دوران شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی بارے شعور اجاگر کرنے پر سٹی ٹریفک پولیس اوراٹلس ہنڈا کا شکریہ ادا کیا ۔

  • حافظ فرحت عباس فارغ، علی سلمان صدیق کو ٹیوٹا کا نیا چیئرمین تعینات کر دیا گیا

    حافظ فرحت عباس فارغ، علی سلمان صدیق کو ٹیوٹا کا نیا چیئرمین تعینات کر دیا گیا

    ٹیوٹا کے سابق چیئرمین حافظ فرحت عباس کے استعفیٰ‌ کے بعد علی سلمان صدیق کو ٹیوٹا کا نیا چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے، حافظ فرحت عباس نے چند دن قبل اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد اب علی سلمان صدیق کی تعینات کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق علی سلمان صدیق پاکستان کے معروف بیوروکریٹ سلمان صدیق کے صاحبزادے ہیں‌ جو پنجاب کے چیف سیکرٹری بھی رہے ہیں‌ اور پینتیس سال تک مختلف عہدوں‌ پر تعینات رہے ہیں. ٹیوٹا کا کہنا ہے کہ علی سلمان صدیق نئے چیئرمین کے طور پر بہتر خدمات سرانجام دے سکتے ہیں،

    واضح رہے کہ ٹیوٹا پنجاب کے چیئرمین حافظ فرحت عباس نے چند دن قبل اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوادیا تھا۔ حافظ فرحت عباس نے چار ماہ قبل اپریل میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔ ان کی تقرری پر پارٹی کے اندرونی حلقوں میں بھی تنقید ہو ئی تھی، اس حوالہ سے ایک شہری آمنہ ملک نے درخواست دائر کی جس میں ٹیوٹا چیئرمین کی تعلیمی قابلیت، اس کے انتخاب کے طریقہ کار اور میرٹ کے حوالہ سے سوالات اٹھائے گئے تھے، درخواست میں کہا گیا تھا کہ حافظ فرحت تعلیمی اہلیت پر بھی پورا نہیں اترتے اور ان کی تقرری سپریم کورٹ کے فیصلہ کی بھی خلاف ورزی ہے، آمنہ ملک نے ان امیدواروں کی تعداد بھی پوچھی ہے جن پر غور کیا گیا اور جانچ پڑتال کی گئی،

    واضح رہے کہ حافظ فرحت عباس پہلے اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم تھے اور بعدازاں وہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے، حافظ فرحت عباس نے پی پی 155لاہور سے 2013کے عام انتخابات سے الیکشن لڑا تھا لیکن کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

  • پولیس کا ملتان کے مختلف علاقوں‌ میں‌ سرچ آپریشن، 48 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق

    پولیس کا ملتان کے مختلف علاقوں‌ میں‌ سرچ آپریشن، 48 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق

    جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں پولیس اورحساس اداروں کی جانب سے تھانہ مخدوم رشید کےعلاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سرچ آپریشن گرین گارڈن، 5 ایم آراورمخدوم رشید میں کیا گیا ہے، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن گرین گارڈن، 5 ایم آر اور مخدوم رشید میں کیا گیا ہے،

    پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران 48 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی ہے،