Baaghi TV

Author: +9251

  • واپڈا پن بجلی کی پیداوارتاریخ کی بلند ترین سطح پر

    واپڈا پن بجلی کی پیداوارتاریخ کی بلند ترین سطح پر

    واپڈا پن بجلی کی پیداوارتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،گزشتہ روز پیک ;200;ورز میں نیشنل گرڈ کو 7591میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی

    لاہور ۔ 23 جولائی(اے پی پی )واپڈاپن بجلی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،گزشتہ روز واپڈا کے پن بجلی گھروں نے نیشنل گرڈ کو پیک ;200;ورز کے دوران 7ہزار 591 میگاواٹ بجلی مہیا کی ، جو پاکستان میں پن بجلی کی ریکارڈ پیداوار ہے ۔ پن بجلی کی یہ ریکارڈ پیداوار تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے اور نیلم جہلم سے بجلی کی بھرپور پیداوارکی بدولت ممکن ہوئی ۔ قبل ازیں واپڈا پن بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کا ریکارڈ 7ہزار 585میگاواٹ تھا جو گزشتہ سال 19ستمبر کو بنا تھا ۔ گزشتہ روزپیک ;200;ورز کے دوران پن بجلی کے پیداواری اعداد و شمار کے مطابق تربیلا پن بجلی گھر سے 2ہزار 907 میگاواٹ ، تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے سے ایک ہزار 372میگاواٹ ،غازی بروتھاپن بجلی گھر سے ایک ہزار 450میگاواٹ، نیلم جہلم پن بجلی گھر سے 973 میگاواٹ،منگلا پن بجلی گھر سے 210میگاواٹ، وارسک پن بجلی گھر سے 175میگاواٹ جبکہ واپڈا کے دیگر بجلی گھروں سے نیشنل گرڈ کو 504میگاواٹ پن بجلی پیدا ہوئی ۔ پن بجلی کے تین بڑے منصوبوں یعنی نیلم جہلم ، تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے اور گولن گول کی مرحلہ وار تکمیل سے واپڈا کی پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحےت 6ہزار 902میگاواٹ سے بڑھ کر 9ہزار 389میگاواٹ ہوچکی ہے ۔ توقع ہے کہ اس سال دریاءوں میں پانی کی زیادہ ;200;مد ، ;200;بی ذخائر میں پانی کی بلند سطح اور ارسا کی جانب سے صوبوں کی ضروریات کے مطابق ;200;بی ذخائر سے پانی کے اخراج کی بدولت رواں سال پن بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا اور یہ 8ہزار میگاواٹ سے بھی بڑھ سکتی ہے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ واپڈا کے مجموعی طور پر 22پن بجلی گھرہیں ، جو نیشنل گرڈ کو ہر سال اوسطاً31ارب یونٹ سستی پن بجلی مہیا کرتے ہیں ۔ پن بجلی کی یہ پیداوار ملک میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے اور سستی ترین بجلی ہونے کی وجہ سے صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں کو کم سطح پر رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

  • حساس ادارے کی بلوچستان میں کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ساتھیوں سمیت ہلاک

    حساس ادارے کی بلوچستان میں کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ساتھیوں سمیت ہلاک

    کراچی:حساس ادارے نے بلوچستان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کرچی جیل سے بھاگے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کا خاتمہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق حساس ادارے نے بلوچستان میں بڑی کارروائی کی۔ کارروائی میں جیل سے بھاگے انتہائی مطلوب شیخ ممتاز تین ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ شیخ ممتاز کے دیگر ساتھیوں میں ہنزلہ اور سمیر شامل ہیں جبکہ ایک انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

    شیخ ممتاز عرف نسیم فرعون اور احمد عرف منا سینٹرل جیل سے فرار ہوئے تھے ۔ دہشتگرد فرار ہوکر بلوچستان میں روپوش تھے۔ دہشتگرد اورنگی ٹاؤن سمیت غربی میں پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھے۔یاد رہے کہ کوئٹہ بم دھماکہ بھی ہوا ہے جس میں 2 افراد کے ہلاک ہونے اور بڑی تعداد میں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.

  • بین الاقوامی تعلقات استوار کرنے کی کاوشوں پر بلاول بھٹو کی حمایت خوش آئند ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

    بین الاقوامی تعلقات استوار کرنے کی کاوشوں پر بلاول بھٹو کی حمایت خوش آئند ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عالمی تعلقات استوار کرنے کی حکومتی کاوشوں پر بلاول بھٹو کی حمایت خوش آئند ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بلاول بھٹو کی مثبت سوچ کو سراہتے ہیں، ملکی مفاد کیلئے سیاسی جماعتوں کا یکجا ہونا ہی دشمن قوتوں کی شکست کا باعث بنے گا،

    انہوں نے کہاکہ ملکی مفاد کیلئے سیاسی جماعتوں کا اتحاد سبزہلالی پرچم کی حرمت کا باعث بنے گا،

  • کوئٹہ: نیو بلوچ کالونی میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 23 زخمی

    کوئٹہ: نیو بلوچ کالونی میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 23 زخمی

    کوئٹہ: مشرقی بائی پاس نیو بلوچ کالونی زرغون میڈیکل کے سامنے دھماکہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس نیو بلوچ کالونی زرغون میڈیکل کے سامنے ہونے والے دھماکے سے دو افراد جاں بحق، جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔آخری اطلاعات آنے تک پولیس نے علاقے میں آپریشن شروع کردیا ہے. یاد رہےکہ اس سے پہلےبھی اس علاقے میں دھماکے ہوچکے ہیں.

  • کوئٹہ میں زوردار دھماکہ، 2 افراد جاں‌ بحق، 23 زخمی

    کوئٹہ میں زوردار دھماکہ، 2 افراد جاں‌ بحق، 23 زخمی

    بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر زوردار دھماکہ ہوا ہے جس میں 23 افراد زخمی ہو گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ میڈیکل سٹور کے باہر ہوا ہے. دھماکہ میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کا کہا گیا ہے تاہم یہ تعداد بڑھ سکتی ہے،

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی دھماکہ کی نوعیت کامعلوم نہیں‌ ہو سکا ہے، ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا7بجکر15منٹ پرمیڈیکل اسٹورکےباہرہوا، دھماکاخیزموادسائیکل میں نصب کیاگیاتھا، 2زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،

    ڈی آئی جی عبدالزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کےواقعےمیں ملوث افرادکوکیفرکردارتک پہنچایاجائے گا،

  • 96 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے.

    96 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے.

    اسلام آباد:96 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں 70 ہزار سرکاری جبکہ 26 ہزار عازمین نجی حج سکیم کے ذریعے پہنچے ،وزارت مذہبی امور سے 154 افسران اور عملہ سعودی عرب فرائض سر انجام دے رہا ہے.ذرائع کے مطابق حج میڈیکل مشن کے تحت 405 ڈاکٹر، نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف کام کر رہا ہے .وزارت حج کے مطابق 350 پاکستانی معاونین جبکہ ساڑھے 7 سو لوکل خدام بھی تعینات کیے جا چکے ہیں مذہبی امور کی مانیٹرنگ ٹیموں نے 221 نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ مکمل کر لی

    ابتک 190 گم ہونے والے عازمین کو ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا .اس دوران حرم گائڈز نے 26 ہزار سے زائد عازمین کو رہنمائی فراہم کی 36 سو سے زائد بیگز تلاش کر کے عازمین حج تک پہنچائے گئے وزارت مذہبی امور کے مطابق کال سینٹر پر رہنمائی کیلئے 318 جبکہ شکایات کیلئے 260 شکایات موصول ہوئیں.اس دوران حج میڈیکل مشن نے 13 ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کیں 83 مریضوں کو سعودی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ابتک 8 سرکاری اور 2 نجی حج سکیم کے عازمین کی اموات واقع ہوئی ہیںتدفین جنت البقیع اور مکہ کے شرائع قبرستان میں کر دی گئی

  • امریکہ سے امداد نہیں برابری کی سطح‌ پر تعلقات چاہتے ہیں، اب ڈومور والی صورتحال نہیں ہے، عمران خان

    امریکہ سے امداد نہیں برابری کی سطح‌ پر تعلقات چاہتے ہیں، اب ڈومور والی صورتحال نہیں ہے، عمران خان

    پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ سے امداد حاصل کرنے کے خواہش مند نہیں ہیں بلکہ باہمی اعتماد، برابری اور دوستی کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں، پہلے پاکستان امریکہ سے امداد چاہتا تھا اور امریکہ پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کیا کرتا تھا لیکن اب ایسی صورتحال نہیں ہے، اپنے دورہ امریکہ کی وجہ سے میں اس لیے خوش ہوں کہ ہمارے تعلقات باہمی نوعیت کے ہوگئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی انسٹی چیوٹ آف پیس میں خطاب اور سوال و جواب کی نشست کے دوران انہوں نے کہاکہ انہیں اس بات سے نفرت ہے کہ کسی سے امداد مانگی جائے کیونکہ ماضی میں امریکی امداد پاکستان کیلئے سب سے بڑی لعنت تھی، یہ بہت ہی شرمناک ہے کیونکہ کوئی بھی ملک خود داری کی بنا پر اوپر اٹھتا ہے، کوئی ملک امداد اور بھیک سے آگے نہیں جاسکتا، انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کا بڑا مسئلہ غربت ہے ہم تجارت بڑھا کر غربت کا خاتمہ کرسکتے ہیں، ہماری حکومت بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی خواہاں ہیں لیکن مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں رکاوٹ ہے جب بھی ہم سنجیدگی سے بات چیت کے لیے آگے بڑھتے ہیں تو بدقسمتی سے کشمیر میں کوئی نہ کوئی افسوسناک واقعہ ہو جاتا ہے، بھارت بات چیت کے لیے ایک قدم آگے بڑھائے گا تو ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے، وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ انہیں اس وقت اپنی زندگی میں سب سے زیادہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اسامہ بن لادن کو امریکہ نے پاکستان میں گھس کر مارا۔، طور اتحادی ہر پاکستانی کیلئے یہ شرم کا مقام تھا کہ اس کا اتحادی اس پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے، ہم دوبارہ ایسی صورتحال نہیں چاہتے ، ہم چاہتے ہیں کہ برابری کی سطح پر باوقار تعلقات ہوں،

    وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ نائن الیون میں کوئی پاکستان ملوث نہیں تھا ،دہشتگردی کے خلاف پاکستان نے 70ہزار جانوں کی قربانی دی ، افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی، پہلے بھی کہا تھا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں لیکن اس وقت لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آرہی تھی اب لوگوں کو آئیڈیا ہوا ہے کہ افغان مسئلے کا حل صرف اور صرف بات چیت میں ہے، انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن کے لیے یہ بہترین وقت ہے ،یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستانی حکومت، فوج اور امریکی حکام ایک پیج پر ہیں ، افغان طالبان اور امریکا کےساتھ مذاکرات کررہےہیں، بہت جلد امن معاہدہ کاامکان ہے یہ کام آسان نہیں تاہم سب کو اس مقصد کے لیے اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا،

    انہوں نے کہاکہ میں امریکی تھنک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہاں مدعو کیا۔ ملک کے حالات بدلنے کے لیے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا۔ ہم ہمسایوں کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، معیشت کو بہتر کرنے کے لیے ہم امن چاہتے ہیں۔ بھارت کیساتھ کچھ زیادہ مسائل ہیں جنہیں مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک میں کشمیر ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ہم نے انڈین وزیراعظم کو کہا ہے کہ اگر آپ ایک قدم بڑھائیں گے تو ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے۔ غربت کو ختم کرنے کے لیے ہمیں مل کر چلنا ہو گا۔

  • ڈیرہ غازی خان کلچرل شو بھر پور عوامی پذیرائی کے ساتھ اختتام پذیر

    ڈیرہ غازی خان کلچرل شو بھر پور عوامی پذیرائی کے ساتھ اختتام پذیر

    محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب کے زیر اہتمام ڈیرہ غازی خان کلچرل شو بھر پور عوامی پذیرائی کے ساتھ اختتام پذیر

    ڈیرہ غازی خان کلچرل شو کے انعقاد سے اہل لاہور کو سرائیکی و بلوچی تہذیب و تمدن دیکھنے کا موقع ملا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء

    لاہور ۔ 23 جولائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام کلر آف پنجاب کے تحت دو روزہ ڈیرہ غازی خان کلچرل شوالحمرا آرٹس کونسل میں اپنی پوری آب وتاب سے ثقافتی رنگ بکھیرنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا،کلچرل شو میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام نے شرکت کی اور خوبصورت یادیں سمیٹیں ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی ثقافتی حسن کو اجاگر کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں ،ڈیرہ غازی خان کلچرل شو اس سلسلے کی ایک کڑی تھی جیسے بڑے پیمانے پر عوامی پذیرائی ملی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ بھی جلد صوبہ کے دوسرے علاقوں کی حسن کو نمایاں کرنے کے لئے کلچرل شو منعقد کئے جائیں گے، ہمارا علاقائی ثقافتی حسن منفرد تاریخی روایات کا امین ،دور حاضر میں ممتاز حیثیت رکھتا ہے جیسے اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے،ڈی جی خان کلچرل شو سے اتحاد ،یگانگت،ہم آہنگی او ر تعاون کے جذبے کو فروغ ملا ہے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پکارثمن رائے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب زندگی کے دوسرے شعبوں کی طرح ثقافت کے میدان میں بھی ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،ڈیرہ غازی خان کلچرل شو صوبے کی فضاء کو مزید پرامن رکھنے میں معاون ثابت ہو گا،عوامی دل چسپی کے پیش نظر مزید کلچرل شو منعقد کئے جائیں گے ۔ زندہ دلان لاہور کی اس کلچرل شو میں دل چسپی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی یہی وجہ ہے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس کلچرل شو میں شرکت کی ۔

  • فیصل آباد میں وکلاء کا آزادی صحافت پر حملہ، مقامی چینل کے 2 نمائندوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا

    فیصل آباد()وکلاء کا آزادی صحافت پر حملہ، وکلاء نے مقامی چینل کے دو رپورٹرز اور کیمرہ مین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اٹھا کر بار لے گئے پولیس نے بار میں جا کر صحافیوں کو بازیاب کر وایا،تفصیلات کے مطابق مقامی چینل کے رپورٹر طیب مقبول، علی رضا اور کیمرہ مین محمد وقاص ایس پی لائل پور ٹاؤن کے آفس میں کو ریج کررہے تھے کہ سیکرٹری بار رانا شاہد منیر اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ آئے اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے طیب مقبول کو بار میں اٹھا کر لے گئے۔جبکہ علی رضا اوروقاص کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا وکلاء گردی کے خلاف فیصل آباد پریس، فیصل آباد یونین آف جرنلسٹ ورکرز سمیت مختلف صحافتی تنظیموں نے پریس کلب کے اور ضلع کونسل چوک میں کئی گھنٹوں تک احتجاجی مظاہرہ کیا اور وکلاء گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ پولیس کی طرف سے وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر نے کی یقین دہانی پر صافیوں نے احتجاج ختم کیا۔ فیصل آباد پریس کلب کے گروپ لیڈر شاہد علی، صدر پریس کلب ظفر ڈوگر، سیکرٹری علی اشفاق ہاشمی، صدر فیصل آباد یونین آف جرنلسٹ ورکرزجی اے تنویر، جنرل سیکرٹری شوکت وٹو کا کہنا تھا کہ وکلاء گردی کسی صورت بھی قبول نہیں۔ اگر پولیس اور متعلقہ حکومتی اداروں نے تشدد میں ملوث وکلاء کے خلاف کاروائی نہ کی تو احتجاج کا دائرہ کا ر بڑھا دیا جائے گا۔

  • عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو جیسے اجاگر کیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،ثوبیہ کمال خان

    عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو جیسے اجاگر کیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،ثوبیہ کمال خان

    عمران خان نے دورہ امریکہ کے موقع پر مسئلہ کشمیر کو جس انداز میں اجاگر کیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،ثوبیہ کمال خان

    لاہور ۔ 23 جولائی(اے پی پی ) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکہ کے موقع پر مسئلہ کشمیر کو جس انداز میں اجاگر کیا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی،وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہارکرنا پاکستان کی سفارتی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ سے پاکستان اور امریکہ میں تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری اپنے خون سے تحریک آزادی کی شمع کو روشن کئے ہوئے ہیں ،کشمیری صرف اور صرف پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں اْ ن کو اْ ن کی مرضی کے مطابق آزادی دینا ہو گی، کشمیریوں نے سب سے پہلے 19جولائی 1947ء کو پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی وہ اس عظیم مقصد کی تکمیل کےلئے پون صدی سے جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں ، اب تک لاکھوں کشمیری اس راہ میں شہید ہوچکے ہیں ،انہوں نے مزید کہاکہ مضبوط پاکستان ہی کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے،انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا،کشمیریوں کی واحد اور آخری منزل پاکستان ہی ہے، معاشی، دفاعی اور سیاسی اعتبار سے مضبوط پاکستان ہی عالمی برادری کو مجبور کرسکتا ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی کےلئے بھارت پر دبا ءوڈالیں ، کلبھوشن یادیو جاسوس کیس میں شکست سے بھار ت دنیا بھر میں بے نقاب ہوچکا ہے اور عالمی برادری جان چکی ہے کہ خطے کے امن کو تہہ وبالا کرنے میں بھارتی عناصر شامل ہیں ۔