ایوب اسٹیڈیم کے مختلف گراؤنڈزپر80کروڑروپےخرچ ہوۓ ہیں جب کے نتاج صفر ہیں ایکسیئن نے ایڈوانس میں ہی ٹھیکیدار کو 26 کروڑ روپے قوائد کے برخلاف ادا کردیئے تعمیراتی منصوبہ 2016 میں مکمل ہونا تھا مگر 2019 میں بھی ادھورا ہے انتظامیہ غفلت اور مبینہ کرپشن کے باعث کوئٹہ نیشنل گیمز کی میزبانی سےمحروم ہوا اور تعمیراتی کام کے دوران تین ایکسین تبدیل کئے جاچکے ہیں مشیر کھیل عبدالخالق کا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ايونٹ سےبلوچستان کا مثبت تشخص سامنےآتا ہے اور نيشنل گيمز سال 2016 ميں کوئٹہ ميں ہوناتھا،مشير کھيل بلوچستان
Author: +9251
-

لاہور ریلوے انتظامیہ اور ریل مزدور اتحاد کے مطالبات پر مزکرات
ریلوے انتظامیہ اور ریل مزدور اتحاد کے مطالبات پر مزکرات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے ورکر یونین سی بی اے ریلوے لیبر یونین ڈپلومہ ھولڈر ایسویسی ایشن سپروائزار ایسویشن کے ریلوے ھیڈ کواٹرار لاھور میں ریلوے مزدور تنظموں کے 50 رکنی مزکراتی ٹیم اور ریلوے سی پی او کی سربراھی میں بنیے والی 6 رکنی ٹیم کے درمیان سکیل نمبر 1 تا 16 تک کی اپ گریڈیشن ٹیکنیکل الاونس تنخواہ 25 فیصد کیا جانے کنٹریکٹ اور ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کیا جانے پر 3 گھنٹے تک طویل مزکرات ھوے. ریل مزدور اتحاد کے قائدین محمد سرفراز خان. میاں محمود ننگیانہ اور میاں خالد نے تحریری طور پر مطالبات پیش کیا. بحث ومباحثہ کے بعد ریلوے انتظامہ کی کمیٹی نے تینوں مطالبات تسلیم کرلیا. اور سی پی او ریلوے نے اعلان کیا کہ 15 دن کے اندر اندر آپ کے تینوں مطالبات چیف ایگزیگیٹو ریلوے کی منظوری کے بعد وزرات ریلوے اور وزرات خزانہ کو بھجے دیے جائے گے. جس پر ریل مزدور اتحاد کے قائدین نے اعلان کیا کہ اگر ھمارے ساتھ کسی بھی قسم کی ٹال مٹول کی گئی تو ھم سخت ایکشن کرنے پر مجبور ھوگے.
-

دورہ امریکہ میں غیر معمولی پذیرائی اور کامیابی ملنے پر اپوزیشن” سکتے ” میں ہے،ہمایوں اختر
اپوزیشن وزیر اعظم عمران خان کو دورہ امریکہ میں غیر معمولی پذیرائی اور کامیابی ملنے پر ” سکتے ” میں ہے ‘ ہمایوں اختر خان
عمران خان کی کریڈیبلٹی ،حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ایک پیج پر ہونے کی وجہ سے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ‘ سینئر مرکزی رہنما
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کریڈیبلٹی ، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ایک پیج پر ہونے کی وجہ سے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ، پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے پاکستان سے ڈومور نہیں کہا بلکہ دونوں ممالک نے برابری کی سطح پر تمام امور پر بات چیت کی ، دنیا کی تاریخ میں پہلے کبھی اوور سیز کا اتنا بڑا اجتماع منعقد نہیں ہوا جو موجودہ حکومت کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس کی گونج سے اپوزیشن حلقوں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے ۔ اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر فوج کی قیادت وزیرا عظم عمران خان کے ساتھ دورہ امریکہ پر گئی ہے تو یہ ہماری اپنی فوج ہے اور اس نے خطے کے امن میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ امریکی صدر سے ملاقات میں یقینی طو رپر افغانستان کے حو الے سے با ت چیت کو فوقیت حاصل ہونا طے شدہ تھا اسی لئے پاک فوج کی قیادت کا وزیر اعظم کے ہمراہ جانا نا گزیر تھا۔ ہمایوں اختر خان نے کہاکہ عالمی طاقتیںپاکستان کی اہمیت سے آگاہ ہیں اسی لئے امریکہ ، روس اور چین نے ہمیں اپنے ساتھ رکھا ہے ۔ وزیر ا عظم عمران خان کچھ مانگنے نہیںگئے بلکہ تجارت اورباہمی تعلقات کو آگے برھانے پر بات چیت ہوئی ۔ امریکہ بہت بڑی مارکیٹ ہے اگر ہم اس تک مکمل استعداد سے رسائی حاصل کر لیتے ہیں تو ہماری معیشت کو مضبوط بنیادیں مل سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے سی پیک کے منصوبوں سے صرف ذاتی نمود و نمائش کے منصوبے مکمل کئے جبکہ قرضوں کی واپسی کے لئے کوئی حکمت عملی مرتب نہیں کی گئی ۔ 62ارب ڈالر کے قرضو سے صرف سڑکیںاور پاور اسٹیشن لگائے گئے جبکہ ہم نے یہ قرض فار ن ایکسچینج میں واپس کرنے ہیں او رایسا کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا جس سے فارن ایکسچینج حاصل ہے اور ہم قرضے بھی واپس کر سکیں ۔ موجودہ حکومت نے اس کیلئے عملی اقداما ت کا آغاز کیا ہے اور پرائیویٹ سیکٹر سے جوائنٹ ونچر کر رہے ہیں جس سے فار ن ایکسچینج آئے گا اور قرضے بھی واپس ہوں گے۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سے قبل ناکامی کے دعوے کرنے والی اپوزیشن وزیر اعظم عمران خان کو غیر معمولی پذیرائی اور کامیابی ملنے پر ” سکتے ” میں ہے اور اب اپنی سبکی مٹانے کیلئے صرف کیڑے نکالے جارہے ہیں۔
-

شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
اطلاع کے مطابق حمزہ شوگر مل کے قریب بستی دھپ سڑی میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا.ریسکیو 1122 خان پور کی ٹیم ایک ایمبو لینس کے ساتھ جاۓ حادثہ پر پہنچ گئ.لواحقین کے بیان کے مطابق رات شوہر نے اپنی بیوی کا گلہ دبا کر بیوی کو مار دیا اور شوہر موقع سے فرار ہو گیا.تحصیل خان پور تھانہ صدر کی پولیس موقع پر موجود تھی.ریسکیو 1122 کی ٹیم نے مکمل کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہسپتال خان پور شفٹ کر دیا.

-

لاہور پریس کلب میں تین روزہ فری ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ کا اہتمام
اہور پریس کلب میں معززکونسل ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے ہیپاٹائٹس بی اور سی سے بچاﺅکے لئے تین روزہ فری ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ کا اہتمام کیاگیاہے۔
تین روزہ ہیپاٹائٹس ویکسینیشن کیمپ حکومت پنجاب کے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت LabPKکے اشتراک سے لاہور پریس کلب میں لگایاجارہاہے ۔ ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ کے پہلے روز معززکونسل ممبران اور ان کے اہلخانہ کی کثیرتعدادنے کیمپ میں شرکت کی۔ ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ میں شرکت کرنے والے افراد کے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ لئے گئے اور ہیپاٹائٹس بی کی ویکسینیشن کے کورس کی پہلی ڈوز دی گئی جس کی دوسری ڈوز ایک ماہ بعد جبکہ تیسری اور آخری ڈوز چھ ماہ بعد دی جائے گی جس کے لئے لاہور پریس کلب میں آئندہ ماہ دوبارہ کیمپ منعقد کیاجائے گا لیکن اس کیمپ میں صرف ان ہی افراد کو ٹریٹ کیاجائے گا جنھوں نے کورس کی پہلی ڈوز لے رکھی ہوگی۔ ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ میں حکومت پنجاب کے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے ڈپٹی پروگرام منیجر ڈاکٹرہدایت اللہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زاہد، ڈاکٹرضوفشاں فاطمہ، ڈاکٹر عطاءمحی الدین، LabPK کے سی ای او بلال فیض، فراز احمد، لیب ٹیکنیشن عمیر شکیل، اقبال مغل، ویکسنیشنر محمد صائم، جونیئر ٹیکنیشن نمرہ سجاد، منیجر لیب پی کے رانا فلک شیرودیگر ٹیکنیکل سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ اور گل نواز نے کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ کیمپ میں شرکت کرنے والے ممبران نے کیمپ کے انعقاد پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اسے وقت کی اہم ضرورت قراردیا۔ کیمپ روزانہ کی بنیاد پر صبح 9بجے سے سہ پہر 4بجے تک منگل تاجمعرات تین دن تک لگایا جارہاہے۔ گورننگ باڈی نے تمام ممبران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کیمپ میں خودبھی شرکت کریں اور اپنے اہلخانہ کی شرکت کو بھی یقینی بنائیں تاکہ صحت کے بہترین اصولوںکو مدنظر رکھتے ہوئے ایک صحت مند زندگی گزارسکیں۔
-

حکومت کو عوام پر ترس آگیا ، ٹیکس کم کر کے عوام کو ریلیف دیدیا
اسلام آباد: حکومت کو عوام پر ترس آہی گیا ،حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی چیزوں پر ٹیکس ختم اور بعض پر کم کردیا. وفاقی حکومت نےچوکر،میدےپرٹیکس ختم جبکہ گھی اورآئل پرٹیکس 7 سےکم کرکے2فیصدکردیا مگراوپن مارکیٹ میں گھی،آئل اورآٹےکی پرانی قیمتیں بحال نہ ہوسکیں۔چینی بھی سرکاری نرخنامےکےبرعکس پندرہ روپےمہنگی فروخت کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نےگھی اورآئل پرٹیکس 7سےکم کرکےدوفیصدکیاہےمگراوپن مارکیٹ میں گراں فروش مافیاشہریوں کوبخشنےکیلئےتیارنہیں ۔ ٹیکس کم ہونےکےباوجودگھی اورآئل کی پرانی قیمتیں بحال نہیں ہوسکیں۔درجہ دوم کاگھی145کی بجائے170 روپےمیں فروخت ہورہاہےاوردرجہ اول کا گھی ایک ستر کی بجائے 185میں بیچاجارہاہے۔
حکومت نے چوکر اور میدے پر ٹیکس ختم کرنے کے بعد بیس کلو آٹے کاتھیلا760 روپےمیں فراہم کرنےکاوعدہ کیامگرحکومتی دعوےکےبرعکس بیس کلوآٹےکاتھیلابدستور790 سے810 روپےمیں فروخت ہورہاہے ۔ اسی طرح چینی بھی سرکاری قیمت کےبرعکس 15 روپےاضافی قیمت کیساتھ75 روپےفی کلوگرام کےحساب سے بک رہی ہے۔
دوسری طرف شہریوں نے حکومتی اقدامات کو سراہا اور ساتھ یہ بھ کہا کہ حکومت نے اشیائے ضروریہ پر ٹیکس کم توکیامگرپرانی قیمتیں بحال نہ ہونےکیوجہ عام آدمی کوکوئی فائدہ نہیں مل سکا ۔ حکومت خواب خرگوش کےمزےلینےوالےافسران کوٹھنڈےکمروں سےفیلڈمیں نکالےتاکہ ریلیف عام شہری تک پہنچ سکے ۔
-

پنجاب پولیس کے افسران کی جانب سے نیب تفتیشی حکام کو واٹس ایپ پر دھمکیاں
پنجاب پولیس کے افسران کی جانب سے نیب تفتیشی حکام کو واٹس ایپ پر دھمکیاں دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
با غی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور پنجاب پولیس کیخلاف گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز میں حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے کیسز کی تحقیقات کر رہا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق صرف گجرات پولیس میں 70 کروڑ کی مبینہ کرپشن ہوئی جس پر سابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز سمیت کامران ممتاز گرفتار ہوئے جبکہ سابق ڈی پی او رائے ضمیر تاحال مفرور اور سابق ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ بیرون ملک روپوش ہو چکے ہیں۔ملزمان ملی بھگت سے پٹرول، تفتیشی لاگت، تنخواہوں اور یوٹیلٹی اخراجات کی مد میں حکومتی خزانہ لوٹتے رہے۔ سابق ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ نیب کی جانب سے بارہا طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے بلکہ چیئرمین نیب کو افسران کیخلاف شکایتی پروانہ ارسال کر دیا۔ذرائع کے مطابق سہیل ظفر چٹھہ کا پنجاب پولیس میں اپنے موجود قریبی ساتھی افسران کی مدد سے دباو¿ ڈلوانے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس افسران نیب کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر کٹوانے اور اثرورسوخ کے استعمال کی دھمکیاں دیتے رہے۔یاد رہے ملزم سہیل ظفر چٹھہ 1 سال چھٹی پر بیرون ملک گئے تاہم چٹھی منسوخی کے باوجود واپسی سے گریزاں ہیں۔ سٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹس کے باوجود سہیل ظفر چٹھہ نے اپنے خلاف اثرورسوخ کے استعمال سے مبینہ طور پر انکوائری رکوا لی ہے۔شیخوپورہ ریجن کے پولیس فنڈز میں 45 کروڑ کیش کی صورت میں نکلوایا گیا جس کے خلاف نیب لاہور نے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ سابق ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ شیخوپورہ ریجن میں بھی بطور ڈی پی او تعینات رہے۔ساہیوال ریجن میں ڈی پی اوز اور اکاو¿نٹنٹ کی ملی بھگت سے شہدا فیملیز کی رقوم میں بھی مبینہ کروڑوں کی خورد برد کی گئی۔ ملوث ملزمان کی جانب سے نیب کے نوٹس لینے کے بعد ماہانہ 10 ہزار کی اقساط میں شہدا فنڈز کی رقوم کی واپسی جاری ہے۔نیب افسران پر مذکورہ کیسز کی تحقیقات رکوانے کیلئے مختلف ذرائع سے دباو¿ ڈلوانے کا بھی انکشاف ہوا جسے نیب افسران کی جانب سے خاطر میں نہ لایا گیا۔
-

قبضہ گروپ کا غریب کے گھر پردھاواخواتین بچوں پر تشدد
چنیوٹ
چنیوٹ میں مبینہ قبضہ گروپ کا غریب کے گھر پردھاواخواتین بچوں پر تشدد گھر کا سارا سامان توڑ دیا سارا گھر مسمار کر دیا غریب خاندان نے رات کھلے آسمان تلے گزاری وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ
چنیوٹ کے علاقہ گلستان کالونی میں مبینہ قبضہ گروپ نے غریب خاندان کے گھر پر مسلح افراد کے ہمراہ دھاوا بول دیا گھر کا سارا سامان توڑ دیا جبکہ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین بچوں بوڑھوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا خواتین کے کانوں سے بالیاں تک نوچ لیں جبکہ گھر کی چاردیواری اور چھتیں مسمار کردی گئیں متاثرہ خاندان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی گئی متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چنیوٹ میں ظلم کرنے والے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی اور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -

لاہور بازیابی کیس میں 22 سالہ لڑکی کا والدین کے ساتھ جانے سے انکار
لاہور بازیابی کیس میں 22 سالہ لڑکی کا والدین کے ساتھ جانے سے انکار۔ ہائیکورٹ کے احاطے میں فری سٹائل لڑائی،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فریقین نے ایک دوسرے کی دھلائی کر ڈالی۔لاتوں، گھونسوں اور تھپڑوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ پولیس نے لڑکی کے والدین اور بھائی کو حراست میں لے لیا۔ دونوں خاندانوں کی ایک دوسروں پر گھونسوں کی بارش.لیکن لڑکی کا گھر والوں کے ساتھا جانے سے ساف انکار کردیا. والدین اور بھائی کو پولیس نے گرفتار کرلیا. اور پو لیس نے قانونی کاروائی شروع کردی.
-

کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ مانچسٹر ائیرپورٹ پرناروا سلوک
لندن:سابق قومی کرکٹروسیم اکرم کیساتھ مانچسٹرائیرپورٹ پرنارواسلوک برتا گیا۔وسیم اکرم کا ٹویٹ پیغام میں کہنا ہے کہ انہیں مانچسٹرائیرپورٹ پربہت تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، وہ دنیا بھرانسولین کیساتھ سفرکرتے ہیں لیکن کبھی ایسی شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
Very disheartened at Manchester airport today,I travel around the world with my insulin but never have I been made to feel embarrassed.I felt very humiliated as I was rudely questioned & ordered publicly to take my insulin out of its travel cold-case & dumped in to a plastic bag pic.twitter.com/UgW6z1rkkF
— Wasim Akram (@wasimakramlive) July 23, 2019
کرکٹر وسیم اکرم نے برطانوی حکام کی طرف سے ناروا سلوک کرنے پر بڑے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مانچسٹرائیرپورٹ انتظامیہ نے انسولین پران سے بری طرح سوال وجواب کیے اورسب کے سامنے انسولین کوبیگ سے نکال کرشاپرمیں ڈالنے کاکہاگیا۔میں شوگر کا مریض ہوں لیکن ایئر پورٹ حکام نے بالکل پرواہ نہیںکی