Baaghi TV

Author: +9251

  • سرچ آپریشن میں ملزمان سے ناجائز اسلحہ ومنشیات برآمد،9ملزمان گرفتار

    سرچ آپریشن میں ملزمان سے ناجائز اسلحہ ومنشیات برآمد،9ملزمان گرفتار

    سرگودھا۔23جولائی(باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موضع ہجن علاقہ تھانہ کوٹ مومن میں کیے گئے سرچ آپریشن میں ملزمان سے ناجائز اسلحہ ومنشیات برآمد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موضع ہجن علاقہ تھانہ کوٹ مومن میں کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران ملزمان سے شراب وناجائزاسلحہ برآمد کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی کوٹ مومن واجد حسین ملک، ڈی ایس پی بھلوا ل سرکل ملک غلام عباس، ایس ایچ او ز کوٹ مومن اور بھلوال سرکل، انچارج سیکیورٹی انسپکٹر فضل قادر، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ اور حساس اداروں نے شرکت کی تھی۔سر چ آپریشن کے دوران ملزمان محمد اجمیر ولد عمر حیات سے کلاشنکوف اور بندوق12بور،محمد اکرم ولد محمد مرتضیٰ سے رائفل444بور، رضوان ولد محمد اکرم سے بندوق12بور اور پسٹل30بور، غلام شبیر ولد محمد امیر سے بندوق12بوراور پسٹل30بور،شہزاد ولد ایوب سے پسٹل9ایم ایم،محمد عبداللہ ولد جمشید سے پسٹل30بور، عبدالرحمن ولد جمشید علی سے پسٹل30بور، ظہور حیات ولد محمد حیات سے پسٹل30بورجبکہ ملزم عثمان غنی ولد فجر علی سے شراب80لیٹر برآمد ہوئی۔ گرفتارملزمان کے خلاف تھانہ کوٹ مومن میں منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

  • کوئٹہ صدر انجمن تاجران گرفتار۔

    کوئٹہ: ڈبل روڈ پر تجاوزات غلط پارکنگ کی وجہ سے ڈبل روڈ کوئٹہ پرضلعی انتظامیہ نے (110) ایک سو دس دکانیں سیل کردی تھی جس کے بعد انجمن تاجراننے ڈبل روڈ کو بینڈ کر کے احتجاج شرو کیا تھا اور دھرنہ دیا تھا اب آج انجمن تاجران اور احتجاج پر بیٹھے دکانداروں پر پولیس کا لاٹھی چارج اور روڈ پر لگائے گئے کیمپ کو اکھاڑ دیا گیا ہے اور روڈ کو آمدورفت کے لئے کھول دیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سےمرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ،میر یاسین مینگل سمیت متعدد تاجر گرفتار کر لئے ہیں اور اب مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ کی گرفتاری کے خلاف کل بروز بدھ 24 جولائ کو کوہیٹہ شہر میں کمشنرکوہیٹہ ڈی سی کوہیٹہ اور پولیس انتظامیہ کے خلاف مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی کال دی ہے.

  • بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم ہوں گے

    بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم ہوں گے

    نئے برطانوی وزیراعظم کا اعلان کردیا گیاہے۔ بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم ہوں گے۔ کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین برینڈن لیوس نے نئے پارٹی سربراہ اور وزیراعظم کا اعلان کیا۔
    یاد رہے کہ چند پشتوں پہلے بورس جانسن کا خاندان مسلمان تھا اور ان کے پڑدادا کا شمار سلطنت عثمانیہ کے آخری دور کی اہم شخصیات میں ہوتا تھا۔

  • اینٹی کرپشن کی سرکاری زمینوں پر قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی،3پٹواری گرفتار

    اینٹی کرپشن کی سرکاری زمینوں پر قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی،3پٹواری گرفتار

    سرگودھا۔23جولائی(اے پی پی)اینٹی کرپشن سرگودھا نے سرکاری زمینوں پر قبضہ گروپوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیاہے۔محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے قبضہ گروپ کے سر غنہ پٹواری امیر امان اللہ، پٹواری ظفر اقبال پٹواری اور پٹواری عالمشیرخان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈائریکٹراینٹی کرپشن محمد شہباز حسین شاہ نے سرگوددھا ڈویژن میں سرکار ی زمینوں پر قبضہ گروپوں کے خلاف ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سید اعجاز حسین شاہ کی ہدایت اور حکومت پنجاب کی واضح پالیسی کے مطابق کاروائیاں شروع کی ہوئی ہیں۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو اطلاع ملی کہ ضلع میانوالی میں موضع وتہ خیل، موضع لالو خیل، مختلف چکوک اور دیگر جگہوں پرتقریبا822کنال سرکاری زرعی اراضی اُس پرقبضہ مافیا گروہ حلقہ پٹواریوں کے ساتھ مل کرقبضہ کر رکھا ہے جس سے حکومت پنجاب کو کرڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے انکوائری نمبر1/2019 سرکل آفیسر اینٹی کرپشن میانوالی عصمت اللہ بندیال کے سپرد کی۔ انکوائری کے دوران محکمہ مال کا ریکارڈ قبضہ میں لیا گیا جس سے مزید معلوم ہواکہ موضع روکھڑی کچہ، سوانس، تری خیل، محمد والا، چک دوسہری ضلع میانوالی میں تقریبا12276کنال13مرلے زرعی اراضی جس کی مالیت تقریبا1ارب23کرڑو93لاکھ49ہزار2سو49روپے بنتی ہے جس پر محکمہ مال کی ملی بھگت سے قبضہ کیا ہوا ہے جس پر مختلف لوگوں نے وہاں پر کاشت شروع کی ہوئی ہے جسے اینٹی کرپشن میانوالی نے ضلعی انتظامیہ سے مل کر قبضہ مافیا سے واگزار کروا کر سرکار کی تحویل میں دے دی گئی اور وہاں پرملزمان حلقہ پٹوایاں ًامیر امان اللہ، پٹواری، ظفر اقبال، پٹواری اور عالمشیر، پٹواری ً اور متعلقہ نمبردارں وغیرہ کو سپردار مقرر کر دیے گئے۔ انکوائری مکمل کرنے کے بعد انکوائری آفیسر نے انکوائری رپورٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو پیش کر دی جس پر انہوں نے مقدمہ نمبر16/2019تھانہ اینٹی کرپشن ریجن سرگودھا میں درج کرنے کے احکامات دیے۔ مقدمہ کی تفتیش کے لیے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم محمد خرم انوار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش) اور گل محمد راں، ڈپٹی ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا کے سپرد کی۔مقدمہ کی تفتیش کے دوران ثابت ہوا کہ واگزار کروائی گئی زمین پر کاشت کی گئی فصل سپرداران حلقہ پٹواریاں /ملزمان امیر امان اللہ، پٹواری، ظفر اقبال، پٹواری اور عالمشیر، پٹواری و دیگران نے ناجائز قابض زمینداراں سے ملی بھگت کر کے فروخت کر دی اور رقم تقریبا20/25کرڑوخردبرد کر لی، جس پر الزامات ثابت ہونے پر تفتیشی ٹیم نے حلقہ پٹواریاں و سپرداران امیر امان اللہ، پٹواری، ظفر اقبال، پٹواری اور عالمشیر، پٹواری کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا اور بقایا ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • صادق آباد :ظالم زمیندار نے آٹھ سالہ بچے کو پھانسی دیکر قتل کر ڈالا

    صادق آباد :ظالم زمیندار نے آٹھ سالہ بچے کو پھانسی دیکر قتل کر ڈالا

    صادق آباد:چھوٹے بچوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا . ایسا ہی ایک واقعہ صوبہ پنجاب کی تحصیل صادق آباد میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ظالم زمیندار نے جانور فصل میں آنے پر آٹھ سالہ بچے کو پھانسی دیکرقتل کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ صادق آباد میں تھانہ منٹھارکی حدود میں پیش آیا،جہاں آٹھ سالہ چرواہے شانو کی لاش درخت سے لٹکتی پائی گئی، جس پر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا اور واقعے کی تفتیش کا آغاز کیا۔


    پولیس کے مطابق آج صبح کم عمر چرواہے کی بہن نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ ریوڑ کے جانور کھیت میں چلے گئے تھے،جس پر زمیندار طیش میں آیا اور اس نے بھائی کو تشدد کا نشانے بنانے کے بعد درخت پر لٹکا کر پھانسی دےدی۔بچی کے بیان کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقامی زمیندار کو گرفتار کرلیا ہے

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی ایجنسی این آئی اے کے کشمیری تاجروں کے گھروں پر چھاپے

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی ایجنسی این آئی اے کے کشمیری تاجروں کے گھروں پر چھاپے

    مقبوضہ کشمیر میں‌ ہندوستانی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے منگل کو سری نگر اور پلوامہ اضلاع میں تاجروں کے گھروں‌ پر چھاپے مارے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این آئی اے کی جانب سے چھاپے جن تاجروں کی رہائش گاہوں پر مارے گئے ہیں‌ وہ کنٹرول لائن پر تجارت سے وابستہ ہیں، این آئی اے اہلکاروں نے پولیس کے ہمراہ جن کے گھروں پر چھاپے مارے ان کشمیری تاجروں میں سے ایک کا نام غلام احمد وانی بتایا جاتا ہے،

    این آئی اے نے دوسرا چھاپہ پارمپورہ سری نگر میں ایک کشمیری تاجر کے گھر مارا ، آخری اطلاعات ملنے تک مذکورہ مقامات پر تلاشی اور چھان بین کا سلسلہ جاری تھا، واضح‌ رہے کہ این آئی اے کی جانب سے پہلے بھی کئی کشمیری تاجروں‌کے گھروں اور دوکانوں پر چھاپے مارے جاتے رہے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے.

  • عامر خان کا بھارتی سیاست اور بابری مسجد کی شہادت پر فلم بنانے کا اعلان

    عامر خان کا بھارتی سیاست اور بابری مسجد کی شہادت پر فلم بنانے کا اعلان

    بالی ووڈ کے سپراسٹارعامر خان نے بھارتی سیاست اور بابری مسجد کی شہادت پرفلم ”لعل سنگھ چڈھا”بنانے کا اعلان کر دیا-

    عامر خان نے اپنی سالگرہ پر اپنی نئی فلم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میری آنے والی فلم ”لعل سنگھ چڈھا”ہے جو کہ امریکن فلم”فار سٹ گمپ”سے متاثر ہو کر بنائی جا رہی ہے،اسے میری اور ویا کوم18 کی پروڈکشن میں بنایا جا رہا ہےفلم میں ایڈوت چندن ہدایت کار کے فرائض انجام دیں گے-

    ذرائع کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ یہ محض ایک فلم نہیں بلکہ ایک تاریخی حوالہ ثابت ہو گی کیوں کہ اس فلم میں شہید بابری مسجد سے لے کر مودی سرکار میں‌ہونے والے اقدام دکھائے جائیں گے دنیا دیکھے گی گزشتہ چند سال میں بھارت میں کیا ہوا-

    تاریخی واقعے پر بننے والی اس فلم میں عامر خان ویژول افیکٹ کے ساتھ ماضی کی کئی سیاسی اور تاریخی شخصیات سے بھی ملے گے، فلم میں عامر خان سکھ کا کردار ادا کریں‌گے-

    فلم”لعل سنگھ چڈھا”عامر خان کے مدمقابل کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کریں گی.فلم 2020 کے دسمبر ریلیز کی جائے گی-

  • باغی ٹی وی واقعات کے پیچھے پس پردہ حقائق کو بیان کرے گا

    باغی ٹی وی واقعات کے پیچھے پس پردہ حقائق کو بیان کرے گا

    باغی ٹی وی نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کا پرومو جاری کر دیا۔ پرومو کے مطابق پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المیہ یہ ہے کہ اس کا بہت سا حصہ بند کمروں میں طے پایا ہے۔ عوام کے سامنے ہونے والے واقعات کچھ ہوتے ہیں جبکہ ان کے پس پردہ حقائق کچھ اور ہوتے ہیں۔بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو پہلے کبھی بھی منظر عا م پر نہیں آئیں۔کیا وجہ ہے کہ لیاقت علی خان کو ایک پلان کے ساتھ شہید کر دیا۔ وہ کیا وجہ تھی کہ پاکستان قیام کے بعد ہی سیاسی بحرانوں کا شکار ہو گیا۔ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے قائداعظم کو خراب ایمبولینس میں سوار کرایا؟ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے قائداعظم کے طیارے کو اڑنے نہیں دیا۔ آٹھ سالوں میں چھ حکمران کیوں بدلے؟ پہلا فوجی مارشل لاء کیوں لگا؟

    پرومو میں کہا گیا ہے کہ وہ کیا وجہ ہے کہ بھٹو جیسے سیکولر کو بھی اسلامی سوشلزم کا نعرہ لگانا پڑا؟ ضیاءالحق نوے دن کا لولی پاپ دے کر دس سال سے بھی زیادہ عرصہ حکومت کی۔ دکھ کی بات یہ ہے کہ پاکستان کی سیاست کاروبار میں تبدیل ہوتی گئی۔ یہ تو ہر کوئی جانتا ہے کہ نواز شریف جنرل جیلانی کی ایجاد ہے لیکن کیا یہ کسی کو پتہ ہے کہ جنرل جیلانی نے اس کے عوض میاں نواز شریف سے کیا کیا حاصل کیا؟

    پرومو کے مطابق کیا کسی کو پتہ ہے کہ مسلم لیگ نام سے کتنی جماعتیں معرض وجود میں آ چکی ہیں؟ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ میر مرتضیٰ بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے قاتل ایک ہی ہیںیا ان کو ایک ہی سازش کے تحت قتل کیا گیا؟ اور عمران خان کی 22سالہ جدوجہد میں ہم عمران خان کو تو جانتے ہیں لیکن وہ کون سے عوامل ہیںجو پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار کی بلندیوں پر پہنچایا۔ ان تمام کی تفصیلات کے لیے یہ ویب سائٹس دیکھی جا سکتی ہیں۔مبشر لقمان کایوٹیوب چینل یا www.baaghitv.com۔

  • جنگ جیتنے کے لیے 1کروڑ انسانوں کا قتل عام بھی کرسکتے ہیں، مگر؟  ٹرمپ کی دھمکی، یا پھر کچھ ا ور

    جنگ جیتنے کے لیے 1کروڑ انسانوں کا قتل عام بھی کرسکتے ہیں، مگر؟ ٹرمپ کی دھمکی، یا پھر کچھ ا ور

    واشنگٹن : جنگ جیتنے کے لیے 1 کروڑ افغانیوں کے قتل عام کا حکم دے سکتا ہوں اور اگر ایسا ہوا تو پھر دنیا کے نقشے سے افغانستان کا وجود مٹ جائے گا ، امریکہ فی الحال بات چیت کے ذریعے معاملے کا حل چاہتا ہے ان خیالات کا اظہار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے افغانستان اور خطے کی سیکورٹی کی صورت حال پر گفتگو کے دوران کیا .

    وائٹ ہاوس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ امریکہ کے لیے یہ کوئی مشکل نہیں صرف 10 دن کا کھیل ہے.لیکن میں اس طریقے کو اختیار نہیں کرنا چاہتا.


    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اس موقع پر فورا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو مرضی طریقہ سوچیں لیکن اس کا حل آخر مذاکرات ہی کے ذریعے ممکن ہے. ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کا جواب سنتے ہیں پینترہ بدلہ اور فوراکہ دیا کہ امریکہ تو پہلے ہی یہ چاہتا ہےکہ پاکستان افغان طالبان پر زور دے کہ وہ امریکی فوجیوں کو بحفاظت نکلنے کا راستہ فراہم کریں .

  • نیلسن منڈیلا، حقوق انسانی اور کشمیر

    نیلسن منڈیلا، حقوق انسانی اور کشمیر

    نیلسن روہیلا منڈیلا، (پیدائش: 18 جولائی 1918ءترانسکی، جنوبی افریقا) جنوبی افریقا کے سابق اور پہلے جمہوری منتخب صدر ہیں جو 99-1994 تک منتخب رہے۔ صدر منتخب ہونے سے پہلے تک نیلسن منڈیلا جنوبی افریقامیں نسلی امتیاز کے کٹر مخالف اور افریقی نیشنل کانگریس کی فوجی ٹکڑی کے سربراہ بھی رہے۔ جنوبی افریقہ میں سیاہ فاموں سے برتے جانے والے نسلی امتیاز کے خلاف انھوں نے تحریک میں بھرپور حصہ لیا اور جنوبی افریقہ کی عدالتوں نے ان کو مختلف جرائم جیسے توڑ پھوڑ، سول نافرمانی، نقض امن اور دوسرے جرائم کی پاداش میں قید با مشقت کی سزا سنائی۔ نیلسن منڈیلا اسی تحریک کے دوران لگائے جانے والے الزامات کی پاداش میں تقریباً 27 سال پابند سلاسل رہے، انھیں جزیرہ رابن پر قید رکھا گیا۔ 11 فروری 1990ء کو جب وہ رہا ہوئے تو انھوں نے پر تشدد تحریک کو خیر باد کہہ کہ مذاکرات کا راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا جس کی بنیاد پر جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کو سمجھنے اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد حاصل ہوئی۔
    نسلی امتیاز کے خلاف تحریک کے خاتمے کے بعد نیلسن منڈیلا کی تمام دنیا میں پزیرائی ہوئی جس میں ان کے مخالفین بھی شامل تھے۔ جنوبی افریقہ میں نیلسن منڈیلا کو “ماڈیبا“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جو منڈیلا خاندانکے لیے اعزازی خطاب ہے۔ 
    جیل کا وہ کمرہ جہاں نیلسن منڈیلا 27 سال قید رہے آج نیلسن منڈیلا جنوبی افریقہ اور تمام دنیا میں ایک تحریک کا نام ہے جو اپنے طور پر بہتری کی آواز اٹھانے میں مشہور ہے۔ نیلسن منڈیلا کو ان کی چار دہائیوں پر مشتمل تحریک و خدمات کی بنیاد پر 250 سے زائد انعامات سے نوازا گیا جن میں سب سے قابلذکر 1993ءکا نوبل انعام برائے امن ہے۔ نومبر 2009ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 18 جولائی (نیلسن منڈیلا کا تاریخ پیدائش) کو نیلسن منڈیلا کی دنیا میں امن و آزادی کے پرچار کے صلے میں “یوم منڈیلا“ کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔نیلسن منڈیلا کی خدمات میں سے ایک اہم ترین کام آزادی کا حصول ہے ۔نیلسن منڈیلا نسلی امتیاز سے پاک تھے اور انہوں نے اسی آواز کو بلند کرنے کے جرم میں 27 سال جیل کے کمرے میں گزارے۔جس طرح نیلسن منڈیلا نے جنوبی افریقہ میں آزادی، نسلی تعصب سے پاک اور برابری کی آواز بلند کی ۔اسی طرح اگر دیکھا جائے تو مسلمان کشمیر کے ہو تو ان پر بھارت اپنی طاقت کی وجہ سے مسلط ہے۔ماوں کی عزتیں لوٹ رہا ہے۔معصوم بچوں کی بینائی چھین رہا ہے ۔مسلمانوں کو وہاں عبادت کرنے کی اجازت نہی ہے۔جیسا کہ 22 نوجوان ایک اذان کو مکمل کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں نے شہید کر دئیے۔اسی طرح کشمیر جو کہ گلشن تھا اس میں اپنی کم و بیش 8 لاکھ آرمی داخل کر کے اسے فوجی چھاونی میں بدل دیا۔اگر کوئی پرامن احتجاج کرے تو ان پر شیلنگ کی جاتی ہے۔یہ کہاں کا انصاف ہے ۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کدھر گئی ۔جیسا کہ نیلسن منڈیلا کا ہی ایک قول ہے:-
    *I am fundamentally an optimist. Whether that comes from nature or nurture, I cannot say. Part of being optimistic is keeping one’s head pointed toward the sun, one’s feet moving forward. There were many dark moments when my faith in humanity was sorely tested, but I would not and could not give myself up to despair. That way lays defeat and death* .
    اقوام متحدہ کو چاہیے کہ کشمیر مسلمانوں کی آہیں سنے ،اس کے علاوہ فلسطین کو دیکھ لے جس پر اسرائیل نے قبضہ کیا ہوا۔اسرائیل کے پاس طاقت ہے اسلحہ ہے ٹینک ہے اس لیے اس نے طاقت کی بنا پر فلسطین پر قبضہ کر رکھا ہے۔اسرائیلی فوج نے فلسطینی عوام کا بے پناہ خون بہایا ہے۔وہ فلسطینی بچے، کشمیری بچے ،برما کی عوام اقوام متحدہ کی طرف دیکھتے ہیں لیکن اقوام متحدہ کوئی قدم ہی نہی اٹھاتی۔کیا یہ اقوام متحدہ کے قوانین جو ہے یہ بھارت پر ،اسرائیل پر ،امریکہ پر ،روس پر لاگو نہی ہوتے صرف و صرف مسلمانوں پر ہی ہوتے ہیں ۔
    اللہ تمام مسلمانوں کو آزادی کی نعمت سے نوازے