Baaghi TV

Author: +9251

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی مرچیں بنانے والا یونٹ سیل کردیا

    پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی مرچیں بنانے والا یونٹ سیل کردیا

    لاہور:انسانی جانوں سے کھیلنے والے اب نہیں بچ پائیں گے . جعل سازی کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں آگئی ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے شادی پورہ محلہ بند روڈ پر جعلی مرچیں تیار کرنے والا بے نامی یونٹ سیل کر دیا۔

    اطلاعات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف دھڑا دھڑ کارروائیاں جاری ہیں، فیلڈ ٹیموں نے شادی پورہ محلہ میں جعلی مرچیں تیار کرنے والا بے نامی یونٹ سیل کر کے 5 ہزار 620 کلو ملاوٹ شدہ سرخ مرچ پاؤڈر، ایک ہزار 300 کلو ثابت مرچ، 150 کلو ہلد ی قبضےمیں لے لی۔

    فوڈ اتھارٹی ذرائع کے مطابق چاولوں کے چھلکوں کو کھلے رنگ دے کر جعلی مرچیں تیار کی جارہی تھیں، لکڑی کا برادہ،چاول کے چھلکے اور کھلے رنگوں کی بھی بھاری مقدار موقع پر موجود پائی گئی، جعلی مرچوں کو مختلف ناموں کی دلکش پیکنگ کے بعد دکانوں پر سپلائی کیا جاتا تھا۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق ویجیلنس ٹیموں نے سپلائی چین کی ریکی کر کے یونٹ کا پتہ لگایا، ملاوٹی مرچوں اور مصالحہ جات کا استعمال پیٹ اور معدے کی متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

  • پاکستان کا مطلب کیا۔۔۔۔۔۔ عثمان عبدالقیوم

    پاکستان کا مطلب کیا۔۔۔۔۔۔ عثمان عبدالقیوم

    2016 یا 2017 کی بات ہے حسب عادت دوست کے ساتھ اتوار کے روز ملاقات کی غرض سے اکھٹ ہوا ہنسی مزاح جگت بازی جاری تھی کہ نظریہ پاکستان پر بات شروع ہوئی اتنے میں ایک دوست کہنے لگا عثمان بھائی آپکا وقت درکار ہے میں نے پوچھا خیریت کہنے لگا بھائی آپ جیو نہیں دیکھتے یا جنگ اخبار کو نہیں پڑھتے میں نے نا میں جواب دیا اور وضاحت طلب کی تو معلوم ہوا جیو نیوز کی جانب سے ایک نیا فتنہ جو نظریہ و اساس پاکستان یا یوں کہا جائے کہ تعبیر پاکستان سے لے کر تعمیر پاکستان تک کے خلاصہ کو بڑے احسن انداز سے
    "پاکستان کا مطلب کیا پڑھنا لکھنا اور کیا” کی کیمپین شروع کر چکا تھا نوجوان نسل اور ابتدائی تعلیم کی شروعات کرنے والے معصوم پھول انکا نشانہ تھے کچھ حد تک وہ کامیاب ہوتا نظر آرہا تھا
    لبرل و پاکستان مخالف اس کیمپین کے حامی تو تھے ہی ہمارا اصلی دشمن بھارت بھی کیمپین کا حصہ بن رہا تھا سوشل میڈیا پر گرفت پکڑ رہا تھا خیر اسی اثناء میں سوال کیا میں کیا خدمت کر سکتا ہوں
    جواب ملا کہ نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے زیر اہتمام پاکستان کی گلی گلی نگرنگر نظریہ پاکستان کو اجاگر کرنے اور
    ” پاکستان کا مطلب کیا
    لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ” کی کیمپین شروع کی ہے آپ اس میں ساتھ دیں بس آہ بھر کر ارادہ کیا اور اس ارداہ کے ساتھ حامی بھر لی کے
    ان شاء اللہ نظریہ پاکستان کو خود بھی سمجھنا ہے اور سمجھانابھی ہے اپنے شہر کے ایک کونے سے آغاز کیا لوگوں نے بھرپور ساتھ دیا پروگرام کروانے کی حامی بھری تھکاوٹ تو بہت ہوتی مگر دل خوش تھا کہ پاکستان کے لئے نا ہونے کے برابر اس تعمیر شدہ پاکستان کی تزئین و آرائش کے لئے تھوڑا سا کام کر گیا۔
    واللہ حقیقت بات ہے پہلے پروگرام میں نے سفید داڑھی والے چند بزرگوں کے آنسو دیکھے کہنے لگے پتر جئے ٹائم ہے تے گل سن جا پھر ایک داستان سنائی

    23 مارچ 1940 کا دن بہت تاریخی تھا جب برصغیر کے مسلمانوں نے ہندو و مسلم مسئلے کا حل نکالتے ہوئے تقسیم برصغیر کے ذریعہ سے الگ ملک پاکستان کا مطالبہ کیا تھا۔یہ وہ دن تھا جب جب رنگ و نسل کے سارے بت خانے توڑ کر مخالف عقائد کے سارے ماننے والے مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے مختلف علاقائی و خاندانی ثقافتوں کے حامل تمام مسلمان ایک کلمہ توحید کی بنیاد پر پرچم پاکستان کے سائے تلے اکھٹے ہونے کا اعلان کیا۔
    اس وقت کسی جٹ نے جٹستان، کسی آرائیں نے آرائیں آباد کی بات نہیں کی تھی نا پنجاب سے پنجابستان کی آواز آئی تھی نا کسی پٹھان، سندھی یا بلوچی نے اپنے نام سے منسوب ملک کئ بات کی تھی یہاں تک کہ سنی تھا یا شعیہ وہابی تھا یا دیو بند کسی نے بھی اپنے عقائد کی ترجیح کی بات نہیں کی تھی مذہبی و سیاسی طور پر انکی صفوں میں کسی قسم کا انتشار کی لہر نہیں تھی بلکہ یہ پیغام تھا
    ” ہماری صف بھی ایک ہے کیونکہ ہم سب کا رب ایک ہے سب ایک نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ الہ وسلم کی نبوت پر یقین رکھتے ہیں اور انہی پر نازل کتاب قرآن مجید پر ایمان رکھتے ہیں
    کیا تھا اس یکجہتی کی آواز سے برصغیر میں موجود دشمنوں کو ایک پیغام گیا یہ سب اتفاق کی رسی میں آ چکے ہیں اب ہماری تدبیروں کا فائدہ نہیں یہ ایک صف کی شکل میں ایک آواز بن چکے ہیں اب پاکستان کا معرض وجود لازم ہو چکا ہے

    بتاتے بتاتے اس بات پر رو پڑے پتر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    وطن ِ عزیزکی بنیادیں استوارکرنے کے لئے متحدہ مسلمانوں کی ہڈیاں اینٹوں کی جگہ ،گوشت گارے کی جگہ ،اورخون پانی کی جگہ استعمال ہوا ہے۔جن کی عظیم قربانیوں کے بعد 14 اگست 1947 کو وطن عزیز پاکستان کا قیام وجود عمل میں آیا۔

    میں سننے کی طاقت نہیں رکھتا تھا حالانکہ کہ ان حالات کی عینی شاہدین میں سے تھے بہرحال تب سے ارادہ کیا تھا جو نعرہ سن 47 میں لگا تھا
    *پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ*
    اس کو گلی گلی نگر نگر سمجھانا ہے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے اس نظریے کی ترویج کرنی ہے پاکستان کے لئے گمنام محافظوں کی طرح ایک مشن کے طور پر کام کرنا ہے
    اسکی تعمیر میں ہم حصہ تو نا لے سکے کم از کم تعمیر شدہ پاکستان کی حفاظت تو کر سکتیں ہیں

    دعا ہے اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے دشمنوں کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرے۔
    پاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد

  • جج کی جانب سے بلا ضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے

    جج کی جانب سے بلا ضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے

    چنیوٹ
    تحصیل لالیاں کی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج نے بار بار طلبی پر پیش نہ ہونے والے ایس ایچ او تھانہ چناب نگر اور تین پولیس ملازمین کے خلاف بلا ضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔
    ایڈیشنل سیشن جج لالیاں انجم رضا سید نے ایس ایچ او چناب نگر اور تین اہلکاروں کے خلاف بلا ضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں بلا ضمانتی وارنٹ گرفتاری ریاض حسین سب انسپکٹر,ظفر کانسٹیبل اور ظہیر عباس ہیڈ کانسٹیبل اور آصف اے ایس آئی کے خلاف جاری کئے گئے۔تھانہ چناب نگر 9C کے مقدمہ میں ایس ایچ او اور دیگر پولیس ملازمین کو منشیات کے مقدمہ میں گرفتار ملزم اور پکڑی جانے والی منشیات سمیت طلب کیا گیا تھا بار بار طلب کرنے کے باوجود بھی ایس ایچ او چناب نگر و دیگر پولیس اہلکار عدالت پیش نہیں ہو رہے تھے جس پر عدالت کے جج کی جانب سے بلا ضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے

  • آج آخری دن ، پاسپورٹ کی تجدید کرانے والوں کا رش ، ایجنٹ مافیا کی چاندی ہوگئی

    آج آخری دن ، پاسپورٹ کی تجدید کرانے والوں کا رش ، ایجنٹ مافیا کی چاندی ہوگئی

    لاہور: ایجنٹ چھا گئے اور حکومت دیکھتی رہ گئی، وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے پاسپورٹ کی تجدید کرانے کا آج آخری روز ہے، دفاتر کے سامنے ملازمین کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ایجنٹ مافیا کی چاندی ہو گئی۔

    ملک بھر سے آنے والی اطلاعات کے مطابق سرکاری ملازمین پاسپورٹس کی تجدید کرانے کے لیے شہر کے تمام ریجنل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن دفاتر پہنچ گئے، پاسپورٹ دفاتر کے اندر اور باہر سائلین کی لمبی قطاریں لگ گئیں، شہریوں نے الزام عائد کیا کہ ایجنٹ مافیا اور سفارشی کلچر کی وجہ سے وہ شدید حبس میں گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔

    ملک بھر کے پاسپورٹ دفاترمیں خواتین ملازمین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، شہریوں نےم طالبہ کیا کہ پاسپورٹس تجدید کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔ایبٹ روڈ پاسپورٹ دفتر کے سامنے جمع بارش کا پانی شہریوں کے لئے مشکلات کا باعث بن گیا، حکومتی فیصلے کی وجہ سے سائلین تعفن زدہ ماحول میں گھنٹوں انتظار کرنے پرمجبور ہیں۔

  • فیصل آباد، سرکاری مذبحہ خانوں کے باہر پرائیویٹ جگہ پر جانور ذبح کرنے پر سخت پابندی عائد

    قائمقام ڈپٹی کمشنر فیصل آباد طارق نیازی نے سرکاری سلاٹر ہاؤس سے باہر کسی بھی پرائیویٹ جگہ پر جانور ذبح کرنے کے غیر قانونی عمل پر سختی سے پابندی عائد کر دی ہے اور اس قسم کی حرکت کے مرتکب افراد کی نشاندہی کرنے والے کسی بھی شہری کو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ جو بھی شخص سرکاری ذبح خانے کے علاوہ کسی پرائیویٹ جگہ پر گائے،بھینس،بکرے یا بھیڑیں ذبح کرتے ہوئے پایا گیا اسے فوری طور پر گرفتار کرکے فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا اور غیرقانونی طور پر ذبح کیا گیا تمام تر گوشت،جانور کی کھال اور دیگر باقیات بحق سرکارضبط کرکے روزانہ شام کو ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں تلف کر دی جائیں گی۔

  • برطانیہ اپنے جہازوں کی خود حفاظت کرے، امریکی سیکرٹری مائک پمپیو

    برطانیہ اپنے جہازوں کی خود حفاظت کرے، امریکی سیکرٹری مائک پمپیو

    امریکی سیکرٹری خارجہ مائک پمپیو نے برطانیہ کوکہا ہے کہ خطے میں تہران اور مغرب میں بڑھتی کشیدگی کے بعد آبنائے ہرمز میں اپنے جہازوں کی خود حفاظت کرے۔
    ایران نے برطانوی ٹینکر پر اپنا پرچم لہرا دیا
    مائک پمپیو نے فوکس نیوز کو ایک انٹرویو میں کہا کہ پہلی ذمہ داری برطانیہ کی ہے۔ پمپیو نے کہا کہ امریکا کی ذمہ داری اپنے حصہ تک کی ہے لیکن کھلے سمندروں کے اندر دنیا کا بھی بڑا کردار بنتا ہے۔
    ایران اور امریکہ کے درمیان گذشتہ سال سے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ جون میں ایران نے امریکی ڈرون کو مار گرایا تھاجس کے جواب میں ٹرمپ نے جوابی ہوائی حملے کا حکم دیا تھا۔

  • حکومت پنجاب کا فیصل آباد میں سپیشل بچوں کیلئے خصوصی پارکس قائم کرنے کی ہدایت

    فیصل آباد حکومت پنجاب فیصل آباد میں سپیشل بچوں کیلئے خصوصی پارکس قائم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ تمام بڑے شہروں کے مرکزی علاقوں میں پارک قائم کرکے وہاں بچوں کی تفریح طبع کیلئے تمام ممکن سہولیات و مراعات کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ خصوصی بچوں کی معاشرتی تربیت کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں تاکہ انہیں نظر انداز کئے جانے کی بجائے معاشرتی دھارے میں لاتے ہوئے سول سوسائٹی کا مفید شہری بنانے میں مدد مل سکے۔ محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب کے ذرائع نے بتایاکہ ان پارکس میں خصوصی بچوں کو پودے لگانے اور ان کی دیکھ بھال کی ترغیب بھی دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت جسمانی طور پر معمولی معذوری میں مبتلا بچوں کو نارمل بچوں کی طرح ٹریٹ کرتے ہوئے ان کا احساس محرومی ختم کرنے سمیت ان کا کانفیڈینس بلٹ کرنا چاہتی ہے۔

  • قتل، خودکشی یا حادثہ، 65 سالہ شخص کی لاش کنویں سے برآمد

    قتل، خودکشی یا حادثہ، 65 سالہ شخص کی لاش کنویں سے برآمد

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)کے نواحی گاوں چکنمبر 138 دس آر کی قریبی بستی بلوچاں میں کنویں سے 65 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔لاش برآمد ہونے پہ لوگوں نے ریسکیو 1122کو اطلاع دی۔اطلاع ملنے پہ ریسکیو کی گاڑی جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئی ہے جبکہ اطلاع ملی ہے پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔لاش برآمد ہونے کا پراسرار واقعہ ابھی تک سمجھ سے بالا تر ہے کہ یہ اتفاقی حادثہ تھا قتل یا خودکشی یہ سب انکشافات پوسٹ مارٹم کے بعد ہی منظر عام پہ آئیں گے

  • کوئٹہ،مستونگ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی،پولیس۔

    کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ مستونگ بائی پاس شیخ زائد ہسپتال کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوراحمد نامی شخص کو زخمی کردیا اور موقع وارادات سے فرار ہوگئے،پولیس کو اطلا ع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی شخص کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔دریں اثناء کوئٹہ کوئلہ پھاٹک پر تیز رفتاری کے باعث روڈ حادثہ میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرطبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔

  • محکمہ صحت بلوچستان نے پنجگور کی رہائشی خاتون کے مبینہ گردہ نکالنے کا معملے پر انکوائری۔

    پنجگور کی رہائشی خاتون کے مبینہ گردہ نکالنے کے معاملے پر محکمہ صحت بلوچستان نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے محکمہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کے ایک نجی ہسپتال میں پنجگور کے رہائشی محمد طاہر کی بیٹی کے مبینہ گردہ نکالنے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی اس معاملے کی جانچ کرے گی کہ کیا ورثا ء سے آپریشن اور گردہ نکالنے کی اجازت لی گئی تھی؟ کیا مریض کا آپریشن کرنا ضروری تھا؟ کیا اس دوران سرجن نے خراب طبی طریقہ کار تو نہیں اپنایا تھا یا کسی غفلت کا مظاہرہ تو نہیں کیا؟کمیٹی اپنی رپورٹ 7روز میں محکمہ صحت بلوچستان کو پیش کرے گی اور کمیٹی کو مکمل اختیار ہے کی وہ ہسپتال کی کسی بھی عملے سے جانچ کرے یا ریکارڈ طلب کرے۔