Baaghi TV

Author: +9251

  • 500ملی گرام نامی اینٹی بائیوٹک انجیکشن استعمال پر پابندی۔

    محکمہ صحت بلوچستان نے اینٹی بائیوٹک انجیکشن اناٹا میٹرونیزاڈول 500ملی گرامکے استعمال پر پابندی عائدکردی ہے جب کے محکمہ صحت حکومت بلوچستان نے غیر معیاری ہونے کی شکایات پر اناٹا میٹرونیزاڈول 500ملی گرام نامی اینٹی بائیوٹک انجیکشن کے استعمال پر فوری طور پر پابندی عائد کرتے ہو ئے سرکاری شعبہ کے ہسپتالوں کو آگاہ کر دیا ہے۔ یہ انجیکشن18۔2017 میں خریدے گuے تھے۔انجیکشن نمونے ٹیسٹ کے لیے گئے صوبائی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری اور نیشنل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو بجھوا دئیے گئے ہیں غیر معیاری ثابت ہونے پر انجیکشن فراہم کرنے والی کمپنی پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ادا کی گئی قیمت بھی وصول کی جائے گی۔

  • ماہرہ خان مادھوری ڈکشٹ سے موازنہ کر نے پر مداحوں کی شکر گزار

    ماہرہ خان مادھوری ڈکشٹ سے موازنہ کر نے پر مداحوں کی شکر گزار

    پاکستان کی سپراسٹار ماہرہ خان نے بالی ووڈ کی سپر اسٹارما دھوری ڈکشٹ سے موازنہ کیے جانے پرمداحوں کا شکر گزار ہوتے ہوئے کہا کہ ان کا اور مادھوری کا کوئی مقابلہ نہیں –

    اداکارہ ماہرہ خان فلم”سپراسٹار کے گانے ”نوری”پربہترین رقص کر کے ہر جانب سے داد وصول کر رہی ہیں اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک4 لاکھ سے زائد باردیکھا جاچکا ہے.گانے میں ماہرہ خان خبصورت تو لگ رہی ہیں‌لیکن ان کا ڈانس دیکھنےلائق ہے-

    ٹوئٹرپرحسن چوہدری نامی صارف نے ماہرہ خان کے رقص کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مادھوری ڈکشٹ کون ہیں ؟ماہرہ خان اس گانے میں غیرمعمولی نظرآئی ہیں.اس ٹوئٹ کے جواب میں ماہرہ خان نے لکھا دیوی جی(مادھوری ڈکشٹ)کا ان سے کوئی مقابلہ نہیں پھر بھی آپ کا شکریہ-

  • ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو بلوچستان کرپشن سے متعلق عوامی شکایات  کے لئے   25جولائی کوکھلی کچہری لگائیں گے۔

    23جولائی چیر مین نیب جسٹس جاوید اقبال کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو بلوچستان فرمان اللہ 25جولا ئی کو دن 2:00 سے 3:00 بجے کے درمیان کرپشن سے متعلق عوامی شکایات کی شنوائی کے لئے کھلی کچہری لگائیں گے۔ کرپشن کی نشاندہی کرنے والے یا متاثرہ افراد کرپشن سے متعلق معلومات اور شکایات مکمل شواہد کے ساتھ نیب کے ریجنل آفس میں ڈی جی نیب کے روبرو پیش کر سکتے ہیں۔ نیب کے قانون 1999ء کے دائرہ کار میں آنے والی تمام شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عوام الناس کی راہنمائی کے لئے مطلع کیا جاتا ہے کہ ایسے جرائم جو نیب کے دائرہ کار میں آتے ہیں جیسے سرکاری خزانے کو کسی فرد یا ادارے کی طرف سے نقصان پہنچایا گیا ہو، سرکاری اختیارات کا غلط استعمال کر کے مالی فوائد حاصل کئے گئے ہوں، عوام الناس سے دھوکہ دہی کی گئی ہو، بینکوں، مالیاتی اداروں اور حکومتی واجبات کی دانستہ عدم ادائیگی کا ارتکاب کیا گیا ہو یا عوامی عہدیداروں اور سرکاری ملازمین نے ناجائز اثاثے بنائے ہوں، ایسی تمام شکایت پر فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ تاہم سائلین سے کہا گیا ہے کہ کھلی کچہری میں ذاتی نوعیت کے مسائل لانے کے بجائے عوام الناس سے دھوکہ دہی سے متعلق کیس سمیت سرکاری خزانے کو لوٹنے والے عناصر کی نشاندہی کی جائے۔ کھلی کچہری کا انعقاد چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال کی خصوصی ہدایت پر تمام ریجنل آفسز میں ہر ماہ کی آخری جمعرات کو کیا جاتا ہے۔

  • اسٹیٹ لائف دفتر میں آگ لگ گئی

    اسٹیٹ لائف دفتر میں آگ لگ گئی

    رحیم یار خان : تفصیلات کے مطابق ٹائون ہال اقبال کمپلیکس میں اسٹیٹ لائف دفتر میں آگ لگ گئی ،جس کے باعث دستاویزات جل گئیں۔جانی نقصان نہیں ہوا ۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ریسکیو کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف۔

  • حکومتی احکامات کو نطر انداز کرنے کی انتہا کر دی

    حکومتی احکامات کو نطر انداز کرنے کی انتہا کر دی

    چنیوٹ
    چنیوٹ کے ضلعی افسران نے حکومتی احکامات کو نطر انداز کرنے کی انتہا کر دی ،کلین ایند گرین پروگرام منوں مٹی تلے دفن کر دیا گیا ضلع بھر میں رکھے فلتھ ڈپوز میں پڑے کوڑا کرکٹ کو آگ لگایا جانا معمول بن گیا ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو موذی امراض کی جانب دھکیلا جانے لگا
    حکومت کی جانب سے کلین اینڈ گرین پروگرام منوں مٹی تلے دفن کر دیا گیا میونسپل کمیٹی چنیوٹ کی جانب سے شہر بھر میں رکھے گئے فلتھ ڈپوز میں شہریوں کی جانب سے پھینکا جانے والا کوڑا کرکٹ شہر سے باہر کسی مقام پر پھینکنے کی بجائے کوڑا کرکٹ کو آگ لگائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے اور کوڑا کرکٹ کو لگنے والی آگ سے ایک جانب ماھولیاتی آلودگی میں اجافہ ہو رہا تو دوسری جانب شہری موذی امراض کا شکار ہورہے ہیں اس سارے معاملے پر متعلقہ افسران کی جانب سے مجرمانہ خاموشی اختیار کی گئی ہے

  • راجھستان : بھارتی پولیس نے ایک غریب شہری پر پاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام لگا کرگرفتار کرلیا

    راجھستان : بھارتی پولیس نے ایک غریب شہری پر پاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام لگا کرگرفتار کرلیا

    راجھستان : بھارتی پولیس نے اٹاری گاوں کے ایک غریب شخص پر پاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام لگا کر گرفتار کر لیا ،بھارتی پولیس نے الزام لگایا ہے کہ مذکورہ شخص پاکستانی خفیہ ادارے کو اہم بھارتی معلومات فراہم کرتا تھا ،

    بھارتی وزارت دفاع کے مطابق سیکورٹی اداروں نے اس شخص کو پاکستان کے سرحد سے 3 کلومیٹر دور ایک بھارتی گاوں اٹاری سے گرفتار کیا ہے. پولیس حکام کے مطابق اس شخص کے کیمرے سے بارڈر سیکورٹی اہلکاروں کی تصویریں برآمد ہوئی ہیں. حکام کے مطابق اس شخص کے پاس سے کچھ ایسی ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں جن میں سرحدی علاقوں میں بارڈر سیکورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت کو محفوظ کیا گیا ہے.

    امرتسر سے بھارتی پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ شخص پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے کام کرتا تھا . بھارتی وزارت دفاع نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ شخص کے پاس سے ایسی دستاویزات ملی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ پاکستان کی خفی ایجنسی کے لیے کام کررہا تھا

  • کہروڑپکا : شراب فروش گرفتار

    کہروڑپکا (نمائندہ باغی ٹی وی) میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے آج علی الصبح کے وقت تھانہ صدر کہروڑپکا کے ایس ایچ او فرحت عباس شاہ نے کہروڑپکا کے نواحی علاقے میں چھاپہ مار کر شراب فروش ظفر نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے اس سے تقریبا 60 لیٹر کے قریب دیسی شراب برآمد ہوئی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے

  • میلسی : دو بسیں آپس میں ٹکرا گئی

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے اڈا اوٹھیا کے قریب دو ای سی بسیں آپس میں ٹکرا گئی جس کی اطلاع ریسکیو 1122 کو کی گئی ٹبہ سلطان پور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی بسوں کے آپس میں ٹکرانے سے 5 افراد زخمی ہوئے ہیں بسوں میں سواریں کم تھی جس کی وجہ سے بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا

  • صومالیہ:الشباب کی دہشتگردی 17 ہلاک ،درجنوں زخمی

    صومالیہ:الشباب کی دہشتگردی 17 ہلاک ،درجنوں زخمی

    موگادیشو: خودکش دھماکوں کا سلسلسہ صومالیہ میں نہ رک سکا.صومالیہ کے دارالحکومت میں ایئر پورٹ کے قریب خود کش بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت کے ایئر پورٹ کے قریب کار بم دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اس دوران 28 زخمی بھی ہوئے۔

    عالی ذرائع ابلاغ کے مطابق زخمی ہونے والے 12 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ حملے کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ الشباب نے قبول کی ہے۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ خود کش حملہ کار کے ذریعے کیا گیا، کار نے چیک پوائنٹس کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اکٹھے کر رہے ہیں، اس میں خود کش حملے کی لاشیں بھی شامل ہے۔

    ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ جس جگہ دھماکا ہوا میں اس سے دور نہیں تھا، میں نے دیکھا کہ دھماکا کے بعد بہت سارے لوگ زخمی ہوئے، یہ بہت بڑا دھماکا تھا، ہر طرف خون ہی خون تھا۔پچھلے کئی دنوں سے صومالیہ پھر دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور سیکڑوں کی تعداد میں لو گ مارے گئے ہیں.

  • شوہر نے تشدد کے بعد بیوی کی موت کو خودکشی کارنگ کیسے دیا؟

    مظفرگڑھ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا،واقعے کے بعد ملزم نے پولیس کو گرفتاری دیدی.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے ون آر میں اقبال نامی شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کردیا.پولیس کیمطابق میاں بیوی خاتون کے درمیان گھریلو جھگڑا رہتا تھا،آج جھگڑے کے بعد اقبال نے اپنی بیوی جمیلہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں اسکے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا گیا.پولیس کیمطابق قتل کی واردات کے بعد شوہر اقبال نے تھانہ سنانواں کو گرفتاری دیدی ہے.خاتون کی لاش پوسٹ کو مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا گیا جبکہ صاقعے کا مقدمہ درج کیاجارہا ہے.