Baaghi TV

Author: +9251

  • سابقہ شوہر سے علیحدگی پر افسوس ہے،جویریہ عباسی

    سابقہ شوہر سے علیحدگی پر افسوس ہے،جویریہ عباسی

    پاکستان کی ٹی وی اداکارہ جویر یہ عباسی نے کہا ہے کہ انہیں اپنا گھر نہ بسنے کا افسوس ہے-

    اپنی زندگی کے بارے میں ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے سابق شوہر شمعون عباسی سے علیحدگی پر بے حد فسوس ہے اور یہ بات ہمیشہ ان کیلئے تکلیف کا باعث رہے گی-

    جب شمعون عباسی کی شخصیت کے بارے میں پوچھا گیا تو اس سوال کے جواب میں جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ وہ ایک اچھے انسان ہیں اور سب سے بڑی با ت یہ ہے کہ وہ میری بیٹی انزیلہ کے والد ہیں. علیحدگی کی وجوہات کے سوال پر جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ ان دونوں کی زندگی کے مقاصد الگ الگ تھے جس وجہ سے ان دونوں نے علیحدگی مناسب سمجھی-

  • مریم نواز امریکہ کی کشمیر ثالثی کی آفر کے باوجود کیوں خوش نہیں ؟

    مریم نواز امریکہ کی کشمیر ثالثی کی آفر کے باوجود کیوں خوش نہیں ؟

    واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان نے بروز سوموار امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ، اس ملاقات کی شہ سرخی یہی تھی کہ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی،
    لیکن اس آفر کے باوجود مریم نواز نے حکومت محالف موقف اپنایا کہ ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی آفر کرنا خوش آئند ہے لیکن مسئلہ کشمیر پہ بات وزیراعظم عمران خان کو کرنی چاہیے تھی جو انہوں نے نہیں کی،
    یہ بات مریم نوز نے مشہور صحافی سلیم صافی کی ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کیا جس میں سلیم صافی نے عمران ٹرمپ ملاقات کو خوش آئند قرار دیا.

  • شاہجہان عمان پہنچ گیا ، پی این ایس  کا عمان کی بندرگاہ کا دورہ

    شاہجہان عمان پہنچ گیا ، پی این ایس کا عمان کی بندرگاہ کا دورہ

    اسلام آباد: عمان اور پاکستان کے درمیان حالات بلندیوں کو چھونے لگے،پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شاہجہاں نے عمان کی بندرگاہ مسقط کا دورہ کیا۔اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات کو بہتر بنانا اور سی پیک میں خطے کے دوسرے ممالک کی شرکت کو یقینی بنانا ہے.

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر تعینات پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شاہ جہاں کاعمان کی بندرگاہ مسقط پہنچنے پرعمان کی بحریہ کے اعلی حکام نے استقبال کیا۔عمانی حکام کی طرف سے پاکستانی نیوی حکام سے ملاقات کے دوران بہت گرمجوشی دیکھنے میں آئی ہے.

    دوسری طرف پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ۔کمانڈنگ آفیسر پی این ایس شاہجہاں نے بیس کمانڈر وُدام نیو ل بیس سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ دورہ کے اختتام پر پی این ایس شاہجہاں اور عمان بحریہ کے جہازوں نے مشترکہ مشق بھی کی۔

  • اسلام آباد ائیرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے اہلکار اسمگلنگ میں ملوث نکلا۔

    اسلام آباد ائیرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے اہلکار اسمگلنگ میں ملوث نکلا۔

    اسلام آباد: اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں، اسلام آباد ائیرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے اہلکار اسمگلنگ میں ملوث نکلا۔ اے ایس ایف نے اسمگلرز کے سہولت کار اہلکار محمد وقاص بھٹی کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر موبائل فون سے بھرا بیگ برآمد کرلیا ۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق اے ایس ایف کے مطابق ااہلکار 60 موبائل فون کی اسمگلنگ کرنے میں ملوث ہے، اہلکار موبائل فون سے بھرا بیگ ایئرپورٹ سے باہرلا رہا تھا، اہلکارنے موبائل سے بھرابیگ باتھ روم میں مسافرسے لیا۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ سے کچھ دن پہلے بھی قیمتی سامان برآمد ہوا تھا لیکن اس وقت یہ پتا نہ چل سکا کہ اس اسمگل شدہ سامان کا ذمہ دار کون ہے اور یہ سامان بورڈنگ تک کیسے پہنچا.لیکن وقاص بھٹی کی گرفتاری کے بعد اب الجھے ہوئے پہلو بھی آشکار ہونے کی امید ہے.

  • لشکرطیبہ کا پاک فوج کی مدد سے افغانستان میں بھارتی اثاثوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ، ہندوستان ٹائمز کا پروپیگنڈہ

    لشکرطیبہ کا پاک فوج کی مدد سے افغانستان میں بھارتی اثاثوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ، ہندوستان ٹائمز کا پروپیگنڈہ

    بھارت کا پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کا سلسلہ جاری ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق لشکر طیبہ افغانستان میں داعش کے ساتھ مل کرکام کر رہی ہے ۔ انہوں نے پاکستان آرمی کے ساتھ منصوبہ بنایا ہے کہ افغانستان میں بھارتی اور امریکی اثاثوں اور مفادات کو کیسے نشانہ بنایا جائے۔

    ہندوستان ٹائمز نے لکھا ہے کہ حال ہی میں لشکر طیبہ، پاکستان آرمی اور پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے درمیان کنڑ صوبہ کے دنگام ضلع میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں گروپ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ بھارتی اور امریکی اثاثہ جات، جن میں نئی دہلی اور واشنگٹن میں خفیہ اہلکار اور سفارت کار شامل ہیں، کو نشانہ بنائے۔لشکر طیبہ کے کمانڈرز کو مختلف قسم کے حملوں کا ٹاسک دیا گیا جس میں پاکستان سے خود کش حملہ آوروں کو بھیجنا بھی شامل ہے۔ یہ ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان پر امریکہ اور ایف اے ٹی ایف کی طرف سے شدید دباﺅ ہے کہ وہ لشکر طیبہ، جماعت الدعوة اور جیش محمد کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ حال ہی میں لشکر طیبہ کے بانی حافظ محمد سعید کو ٹیرر فنانسنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ حافظ سعید کا یہ کہنا ہے کہ انکا لشکر طیبہ سے کوئی تعلق نہیں جو عدالت سے بھی ثابت ہو چکا ہے۔
    سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو گرفتار کر لیا

    یاد رہے کہ ہندوستان ٹائمز کے دعوی کے برعکس لشکرطیبہ اور داعش میں شدید نظریاتی اختلاف موجود ہے جس کی گواہی وقتا فوقتا سامنے آتی رہتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پینٹاگون اور اقوام متحدہ کے پینل کی طرف سے دی گئی رپورٹ میں بھی افغانستان میں لشکر طیبہ کے سینکڑوں کارکنوں کی موجودگی کی اطلاعات دی گئی ہیں۔پینٹاگون کی رپورٹ کے مطابق لشکرطیبہ کے کارکنان کی تعداد 300جبکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق کنڑ اور ننگرہار ضلعوں میں 500 فائٹر سرگرم ہیں۔

    ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایک آفیشل نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ افغانستان میں لشکر طیبہ کی موجودگی میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق حافظ سعید کے بیٹے طلحہ سعید افغانستان میں آپریشنل معاملات میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔لشکرطیبہ کی سرگرمیوں کی اطلاعات کو امریکا اور افغانستان کے ساتھ بھی شیئر کیا گیا ہے۔لوگوں نے کہا کہ لشکر طیبہ کی افغانستان میں موجودگی کی وجہ نظریاتی نہیں جنگی ہے جس میں اپنے فائٹرز کے لیے محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش اور طالبان کے کمانڈنگ پوزیشن ہونے کا یقین ہے۔ لشکرطیبہ افغانستان میں ”اسلامی فتح“ کا بھی کریڈٹ لینا چاہتا ہے اور اس کی موجودگی کنٹر، ننگرہاراور نورستان میں مسلسل بڑھ رہی ہے۔
    بھارت کو افغانستان میں شکست- پاکستان کو تنہا کرتے کرتے خود تنہا ہوگیا، خصوصی رپورٹ

    رپورٹ میں مزید لکھاگیا ہے کہ لشکرطیبہ کے فائٹرز کی بدخشان، لغمان، کابل، غزہ، وردک، پکتیا، پکتیکا، خوست، قندھار اور ہلمند صوبوں میں بھی موجودگی رپورٹ کی گئی ہے اور اس نے داعش کے ساتھ بہتر تعلقات بنائے ہیں۔داعش نے لشکرطیبہ کو موجودگی بڑھانے کے لیے سپورٹ بھی دی ہے۔ اگرچہ لشکر طیبہ نے افغانستان میں حملوں سے گریز کیا ہے تاہم اس نے غیر ملکی اور افغان فوج پر حملوں کے لیے القاعدہ اور طالبان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے پینل نے بھی رپورٹ کیا تھا کہ لشکر طیبہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک کوجنگجو، ہتھیار اورمالی مدد کا ایک اہم ذریعہ تھا۔

    ہندوستان ٹائمز کے مطابق پاکستانی شہر پشاور کے کئی مدارس جن میں گنج مدرسہ، جامعہ اشرفیہ، حضرت بلال مدرسہ، مرکزخیبر جیسے جماعة الدعوة کا مقامی رہنما قاری نعمان چلاتے ہیں اور مرکز المدینہ لشکر طیبہ کی افغانستان میں حمایت کر رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق جیش محمد جس کے افغان طالبان کے ساتھ مضبوط تعلقات ہے نے بھی افغانستان میں اپنی کارروائیوں کو تیز کر دیا اور اس کے کارکن طالبان قیادت میں لڑ رہے ہیں۔ان کارکنان میں بڑی تعداد پاکستان کے صوبوں پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے جنگجوﺅں اور خود کش حملہ آوروں کی ہے۔

    رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ جیش محمد کی قیادت پشاور کے ایک بیس کی طرف سے ہدایت پر بھی افغانستان میں کارروائیاں کرتی ہے۔جیش محمد کا کوئٹہ میں بھی فرنٹ ہے جو افغانستان کے صوبہ غزنی میں حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ فی الحال جیش محمد کے جنگجو نورستان، کنہڑ، لغمان، خوست، غزہ، جیلان، ہلمند اور ننگرہار میں موجود ہیں۔

  • گوجرانوالہ:سفاکیت کی انتہا ۔10سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

    گوجرانوالہ:سفاکیت کی انتہا ۔10سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

    گوجرانوالہ:سفاکیت کی انتہا ہو گئی۔ دس سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ کینٹ کے علاقہ روپو سالار میں آفتاب نامی سفاک شخص نے دس سالہ معصوم بچی سعدیہ کو مبینہ طور پر اپنی حوس کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم بچی کا قریبی رشتے دار ہونے کی وجہ سے بچی کو ورغلا کر حویلی میں لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،مبینہ زیادتی کے دوران شور مچانے پر ملزم نے کپڑے کا پھندا میں پھندا ڈال کر معصوم سعدیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر بچی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلیے اسپتال منتقل کیا جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کینٹ انصر موہل کا کہنا ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • کرکٹ کے شائقین کے لیے بڑی خوشخبری……

    کرکٹ کے شائقین کے لیے بڑی خوشخبری……

    آئی سی سی نے مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کر دی- باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان بھی کر دیا ہے- ٹکٹوں کی قیمت کم ازکم بیس ڈالر رکھی گئی ہے. اور بچوں کے لیے پانچ ڈالر رکھی ہے-
    آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سمیت دس ٹیمیں حصہ لیں گی-
    ویمنز ایونٹ 21 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا گس میں مجموعی طور پر 23 میچز کھیلے جائے گئے-
    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سمیت دنیا کی 16 بہترین ٹیموں کا میلہ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا کے آٹھ مختلف مقامات پر لگے گا- پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گی اپنا دوسرا میچ 29 اکتوبر کو اسی گراؤنڈ میں کوالیفائیر ٹیم کے خلاف کھیلے گی، 31 اکتوبر کو برسبین کے مقام پر نیوزی لینڈ کے خلاف شاہین پنجہ آزمائی کریں گے، 3 نومبر کو شاہین ایڈلیڈ اوول کے میدان میں دفاعی چمپئین ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اتریں گے، پاکستانی ٹیم گروپ سٹیج میں اپنا آخری میچ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں 6 نومبر کو کوالیفائیر ٹو ٹیم کے خلاف کھیلے گی. ورلڈکپ کا فائنل 15 نومبر کا میلبورن میں کھیلا جائے گا-

  • عمران،ٹرمپ ملاقات کے درمیان جہاز کہاں سے آ گیا ؟

    عمران،ٹرمپ ملاقات کے درمیان جہاز کہاں سے آ گیا ؟

    واشنگٹن:وزیراعظم عمران خان نے بروز سوموار امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، اور افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء، مسئلہ کشمیر پرثالثی اور پاک امریکہ تجارت جیسے کئی موضوعات پر بات کی جو سوشل میڈیا پرعوام میں مقبولیت پا رہے ہیں ،
    لیکن اس ملاقات میں ایک جہاز کا ماڈل بھی دونوں رہنماؤں کے درمیان رکھا گیا تھا جس نے عوام کے زہنوں میں کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں کی آیا اس ماڈل کو رکھنے کا کیا مقصد ہو سکتا ہے اور اس موضوع پر کئی مباحث سامنے آ رہے ہیں جیسے ایک صاحب لکھتے ہیں کہ ” امریکہ پاکستان کو وارننگ دینا چاہتا ہے کہ آپ نائن الیون جیسے واقع کیلئے تیار رہیں”
    ایک اور تبصرے میں ٹویٹر صارف نے لکھا ہے کہ "امریکہ اسلحے کا کاروبار کرتا ہے اور یہ ہر اس ملک کےساتھ دوستی کا سلسلہ
    قائم رکھتا ہے جو ان سے ااسلحے کا مستقل خریدار ہیں چاہے وہ سعودی عرب ہو، انڈیا ہو یا پاکستان ”
    اسی طرح محمد فیصل لکھتے ہیں کہ

    عمر ضرار لکھتے ہیں

    محمد حاقان فیصل لکھتے ہیں کہ

    طیب رضا عوان لکھتے ہیں کہ

    بحر حال سوشل میڈیا صارف اس جہاز کے بارے جو خیال رکھتے ہیں وہی پوسٹ کریں گے لیکن یہ بات کرنا ہوگی کہ عمران ٹرمپ ملاقات مثبت رہی اور پاکستان کیلئے سفارتی محاز پر کامیابی ثابت ہوئی

  • خون سفید ہوگئے !  جائیداد کے تنازعے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

    خون سفید ہوگئے ! جائیداد کے تنازعے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

    بہاولنگر : جائیداد کی شدید خواہش اور دنیا کی محبت نے خون ہی سفید کردئیے.بھائی بھائی کادشمن تو دوسری طرف باپ بیٹوں کے ظلم کا شکار.بھائیوں کی آپس کی دشمنی خاندان کو تباہ کرکے رکھ دیتی ہے. ایسا ہی ایک واقعہ بہاولنگر میں پیش آیا جہاں جائیداد کے تنازعے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں جائیداد کے تنازعے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں میں جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔ بڑے بھائی نے سوئے ہوئے چھوٹے بھائی کو ڈنڈے مار کر قتل کیا۔

    پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی ہے۔پولیس حکام کے مطابق دونوں بھائیوں میں جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا اور بڑا بھائی چھوٹے بھائی کی جان کا دشمن بن چکا تھا اور کئی مرتبہ پہلے دھمکی دے چکا تھا.

  • چمن تصادم، 3 افراد ہلاک، 7 زخمی ہوۓ ہیں۔

    بلوچستان کے علاقے چمن میں دو قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور سات افراد زخمی ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق میزئی اڈاہ کے مقام پر دو قبائل کے درمیان لڑائی میں جدید اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں رحمت اللہ عبداواسع اور شاہ گل سمیت ایک اور شخص ہلاک ہوئے ہیں قبائل میں تصادم سے کوئٹہ چمن مرکزی شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کے لیے معطل رہی جبکہ علاقے میں خوف و حراست پھیل چکا ہے اور فائرنگ کے باعث سینکڑوں افراد محصور ہوئے ہیں
    علاقائی ذرائع کے مطابق جنگ بندی کرانے کیلئے عمائدین کی وفد علاقے میں داخل ہوچکی ہے۔