Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر، پیلٹ گن پر پابندی کی درخواست کا چھ ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم

    بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیر کی ہائیکورٹ کو پیلٹ گن پر پابندی کے مطالبے کیلئے دائردرخواست پر 6ہفتوں کے اندر اندر فیصلہ کرنے کا حکم، چیف جسٹس رنجن گگوئی کی سربراہی میں بنچ نے ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل کے4جولائی کے خط کا نوٹس لیا جس میں کہا گیا ہے کہ معاملہ منگل کو سماعت کیلئے مقرر ہے۔
    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پر پیلٹ برسا دیے، متعدد زخمی

    واضح رہے کہ جموں وکشمیر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے ہائیکورٹ میں 2016میں پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست کے مطابق جن پولیس آفیسروں نے پیلٹ گن کے استعمال کی اجازت دی تھی ان کیخلاف بھی کارروائی کی جائے کیونکہ پیلٹ گن سے بڑپیمانے پر شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں۔تاہم ہائی کورٹ نے 22ستمبر کو اسے خارج کر دیا تھا۔
    بعدازاں بار نے سپریم کورٹ سے درخواست کی۔جس پر سپریم کورٹ بنچ نے ہائی کورٹ سے کہا ہے کہ اس معاملے پر 6ہفتوں کے اندر اندر فیصلہ لیا جائے۔

  • لودھراں : اغواء ہونے والا جوڑا برآمد

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پسند کی شادی کے بعد عدالت کے باہر سے اغواء ہونیوالاجوڑا برآمد،
    ابراہیم اورثمینہ کوعدالت سےگھر جاتے ہوئے 15 افراد نے اغواء کیا تھا ، تھانہ صدر میں اغواء کا مقدمہ بھی درج تھا SHO صدر فیضان قیوم نےچھاپہ مار کر لڑکی لڑکا بازیاب کرا لیا,مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان بھی گرفتار کر لیے ایس ایچ او صدر فیضان قیوم

  • لودھراں : جواری دھر لئے گئے

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی لودہراں کی میچ پر جواء کھیلتے والوں کے خلاف کاروائی.لیگ میچ پر جواء کھیلتے 3 جواری گرفتار.ملزمان کے قبضہ سے 2 لیپ ٹاپ، ایک ڈش ٹی وی، 1 ایل ای ڈی، 6 نوکیا موبائل فون، 8 لاکھ کا چیک اور نقدی 2800 روپے برآمد ہوئے.ملزمان کے قبضہ سے جواء کے لئے بکنگ رجسٹرز، 6 کمانڈو موبائل جو کہ جواء میں موبی کیش ٹرانزکشن کے لیے استعمال ہوتے ہیں برآمد.ملزمان کے خلاف جواء کھیلتے کا مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے. ترجمان پولیس

  • وہاڑی : فاتر العقل لاوارث لڑکی سوشل ویلفیئر آفس کے حوالے

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس نے فاتر العقل لاوارث جوان لڑکی کو لوگوں کی بری نظر سے بچانے کے لئے بحفاظت اپنی تحویل میں لے کر سوشل ویلفئیر آفس کے حوالے کر دیا تاکہ اس کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آ جائے-

    تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ مترو کے علاقہ دوکوٹہ میں ایک نوجوان لڑکی بعمر 16سال جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہ ہے اکثر پائی جاتی ہے اور بعض لوگ اس پر بری نظر بھی رکھتے ہیں. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی خصوصی ہدایات پر پولیس تھانہ مترو نے لڑکی کو بحفاظت اپنی تحویل میں لے لیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی کی خصوصی کاوش اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کے تعاون سے ضروری کاروائی کے بعد لڑکی سوشل ویلفئیر آفس کے حوالے کر دیا تاکہ بچی کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آ جائے. علاقہ کے لوگوں نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا.

  • کراچی: بارش سے 152 سے زائد فیڈر ٹرپ، شہری پریشان

    کراچی: بارش سے 152 سے زائد فیڈر ٹرپ، شہری پریشان

    کراچی: کراچی میں ہلکی پھلکی بارش سے ایک طرف موسم تو خوشگوار ہوا گیا لیکن دوسر ی طرف بارش سے ہی روشنیوں کےشہر میں اندھیرے کےڈیرے۔ کراچی میں ایک سو باون سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہلکی بارش ہوتے ہی مختلف علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی۔ کراچی میں ایک سو باون سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے۔بجلی کی بندش والے علاقوں میں کلفٹن،ڈیفنس اورگلستان شامل جبکہ سرجانی،کورنگی،اورنگی اور لانڈھی میں بھی بجلی معطل ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر کچھ دنوں سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہے .جس کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں ہورہی ہیں.دوسری طرف محکمہ موسمیات کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مون سون بارشوں کی وجہ سے کراچی اور اندرون سندھ بھی بارشوں کی امید ہے.

  • امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا وزیراعظم پاکستان کو کرکٹ بیٹ کا تحفہ

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا وزیراعظم پاکستان کو کرکٹ بیٹ کا تحفہ

    واشنگٹن: دورہ امریکا میں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان کوکرکٹ بیٹ کاتحفہ پیش کرکے عمران خان سے بہت زیادہ متاثر ہونے کا تاثر دے دیا . ڈونلڈ ٹرمپ کی خوشی کی ا نتہا نہ رہی

    تفصیلات کے مطابق دورہ امریکامیں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان کوکرکٹ بیٹ کاتحفہ پیش کیا ہے۔ کرکٹ بیٹ کےساتھ ڈونلڈ ٹرمپ نےوزیراعظم عمران خان کوسابق امریکی صدر آئزن ہاور کی تصویر بھی تحفے میں دی۔

    آئزن ہاور واحد امریکی صدر تھے جنہوں نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ دیکھا تھا۔اس موقع پر عمران خان کے علاوہ ملانیا ٹرمپ بھی موجود تھیں .ملانیا ٹرمپ نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان واقعی ایک متاثر کن شخصیت ہیں اور میں عمران کی صلاحیت سے بہت متاثر ہوں

  • سمر کیمپ ضرور لگائیں مگر فیس نہیں لینی، محکمہ تعلیم پنجاب

    سمر کیمپ ضرور لگائیں مگر فیس نہیں لینی، محکمہ تعلیم پنجاب

    لاہور:صوبے بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران سمر کیمپ لگانے یا نہ لگانے کا معاملہ حل ہو گیا اور بالآخر محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو اپنے اسکولوں میں سمر کیمپ لگانے کی اجازت دے دی۔

    یہ سمر کیمپ تمام کلاسز کے لیے نہیں بلکہ یہ صرف سمر کیمپ تمام ٹرمینل جماعتوں 5،8،9 اور دسویں کے طلبا اور طالبات کے لیے ہوگا، سمر کیمپ کا وقت صبح سات بجے سے لیکر ساڑھے دس بجے تک ہو گا۔ سمر کیمپ میں بچوں کو بلوانے کے لیے ان کے والدین کی رضا مندی ضروری ہوگی۔

    یاد رہے کہ ان سمر کیمپوں کو اس لیے بند کردیا گیا تھا کہ والدین کی طرف سے شکایات کی گئیں تھیں کہ اساتذہ سمر کیمپ کی آڑ میں بہت زیادہ فیسیں وصول کرتے ہیں. تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بچوں کو اپنے ساتھ کھانے پینے کی اشیا لانے کی یقین دہانی کروائیں گے۔ مراسلے میں واضح کیا گیا کہ کوئی بھی سرکاری یا نجی ادارہ سمر کیمپ کی فیس وصول نہیں کرے گا۔

  • بستی ملوک : تجاوزات اہم مسئلہ بن گیا

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) بستی ملوک مسائل کی بھرمارشہریوں کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر طیب خان کی نائب تحصیلدارعبدالحمید اور پٹواری سلیم چھٹہ کے ہمراہ انجمن تاجران اور بستی ملوک پریس کلب کے صحافیوں سے مشاورتی میٹنگ جس میں چوک بستی ملوک سمیت دنیاپور روڈپر تجاوزات مسائل،صاف پانی کی فراہمی اور سرکاری ہسپتال کے معاملات پر مشاورت کی اور ان مسائل کے مستقل حل کیلئے تاجر براردری اور صحافیوں سے تجاویز لیں بلخصوص تجاوزات مافیااور تجاوزات قائم کروانے والے دکان مالکان کی لسٹیں تیار کرکے ان کے خلاف آئندہ چند روز میں بھرپور کاروائی کا عندیہ دیا بعد ازاں تاجر برادری اور صحافیوں کے ہمراہ دنیا پور روڈ پر المدینہ پلازہ کے مالکان کی آشیر باد سے پلازہ کی پارکنگ پرقائم غیر قانونی ہائی ایس، رکشہ سٹینڈ اورتجاوزات کا جائزہ لیا اور بنیادی مرکز صحت کا دورہ کیا اس موقع پر طیب خا ن کا کہنا تھا کہ بستی ملوک کو درپیش مسائل کے حل اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی

  • میڈیکل کالجز اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں تبادلوں پر پابندی عائد

    میڈیکل کالجز اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں تبادلوں پر پابندی عائد

    لاہور:حکومت پنجاب نے عارضی طور پر پرائمری ہیلتھ کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے بھی تبادلوں پر پابندی عائد کر دی، تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان کو مراسلہ ارسال، پابندی کا اطلاق 14 ستمبر تک ہوگا۔اس فیصلے کا مقصد ٹیچنگ ہسپتالوں میں خالی آسامیوں اور درکار وسائل کا اندازہ لگانا ہے.

    محکمہ صحت حکومت پنجاب کے ذرائع کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے بھی لاہور سمیت پنجاب بھر کے میڈیکل کالجز اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز کے پرنسپل اور ایم ایس صاحبان کو پابندی کے اطلاق سے آگاہ کر دیا گیا، پابندی 14 ستمبر تک عائد رہے گی۔

    اس عرصہ کے دوران کسی بھی قسم کے تبادلوں کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، پابندی دو ماہ کیلئے عائد کی گئی ہے۔ اس سے قبل محکمہ پرائمری ہیلتھ بھی تبادلوں پر پابندی عائد کر چکا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی

  • بستی ملوک : بچے سے زیادتی کا ملزم گرفتار

    بستی ملوک تھانہ بستی ملوک چوکی لاڑ رضا کار نے کمسن بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا مقدمہ درج ملزم گرفتار تفصیل کے مطابق بستی لاڑ کے رہائشی ظفر اقبال نے تھانہ بستی ملوک میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بستی لاڑ کے رہائشی ملزم رضاکار احسن عرف ککڑ مسجد کے واش روم میں میرے آٹھ سالہ بچے سے بد فعلی کررہا تھا جو مجھے دیکھتے ہی فرار ہوگیا تھانہ بستی ملوک پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد