Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران، ٹرمپ ملاقات پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایسا تبصرہ کر دیا کہ بھارتیوں‌ کو آگ لگ گئی

    عمران، ٹرمپ ملاقات پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایسا تبصرہ کر دیا کہ بھارتیوں‌ کو آگ لگ گئی

    پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی ٹویٹ کی ہے،


    باٹی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ٹیون نہیں ہے، یہ سچ ہے، حیران رہیں، انہوں نے لکھا یہ حقیقی سرجیکل سٹرائیک ہے، پاکستان زندہ باد

    آپ نے پاکستان کی امداد بند کی کیا آپ یہ بحال کر دیں گے؟ صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے دیا یہ جواب

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے، وزیر اعظم کی آج کی ملاقاتوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم آج اہم کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے، وہ پاک امریکا بزنس کونسل کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو بھی دیں گے،

  • بینکوں کو غیرملکی کرنسی کی خریدوفروخت کی اجازت نہیں دی، سٹیٹ بنک کی وضاحت

    بینکوں کو غیرملکی کرنسی کی خریدوفروخت کی اجازت نہیں دی، سٹیٹ بنک کی وضاحت

    اسٹیٹ بینک نے فارن ایکس چینج مینویل کے باب گیارہ میں ترمیم کی وضاحت کردی اور کہا ہے کہ بینکوں کو غیرملکی کرنسی کی خریدوفروخت کی اجازت نہیں دی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترمیم سے قبل مجاز شاخوں کو کرنسی نوٹس، سکوں، ڈپازٹس، کریڈٹ، ڈرافٹس، ٹریولر چیک اور لیٹر آف کریڈٹ اور بلز اف ایکس چینج کی ادائیگی کی اجازت حاصل ہے، فارن ایکس چینج مینویل کے باب 11 میں ترمیم کرکے سکوں اور غیرملکی کرنسی کے لین دین میں اینٹی منی لانڈرنگ اور کسٹمر کی شناخت کے قواعد پر سختی سے عمل درآمدپر زور دیا گیا ہے،

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک میں غیرملکی کرنسی کا لین دین بدستور فارن ایکس چینج ریگولیشنز ایکٹ 1947 کے تحت جاری رہے گا، فارن ایکس چینج پالیسی تبدیل نہیں کی گئی

  • ٹرمپ نے بھارت پر کشمیر بم پھینک دیا، ثالثی کی پیشکش پر بھارتی میڈیا میں کہرام

    ٹرمپ نے بھارت پر کشمیر بم پھینک دیا، ثالثی کی پیشکش پر بھارتی میڈیا میں کہرام

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر بھارتی میڈیا میں کہرام مچ گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ ٹرمپ نے بھارت پر خان بم پھینک دیا ہے،

    آپ نے پاکستان کی امداد بند کی کیا آپ یہ بحال کر دیں گے؟ صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے دیا یہ جواب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے ٹرمپ کے اس دعویٰ کی سختی سے تردید کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے بھی انہیں‌ دو ہفتے قبل مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے کہا ہے، بھارتی ترجمان رویش کمار نے کہا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ٹرمپ سے ایسی کوئی بات نہیں کی گئی، بھارت مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنے اس موقف پر قائم ہے کہ اس مسئلہ کو پاکستان اور بھارت ہی دونوں‌ آپس میں حل کریں گے،

    عمران خان پاکستان کے مقبول ترین وزیر اعظم، دورہ کی دعوت ملی تو پاکستان جاؤں گا، ٹرمپ

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی طرف سے یہ بات کہ مودی نے انہیں‌ ثالثی کیلئے کہا یہ جھوٹ ہے، بھارت مسئلہ کشمیر پر اپنے پہلے موقف پر قائم ہے اور کسی قسم کی ثالثی کو مسترد کرتا ہے، بھارتی میڈیا میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کی کامیابی پر زبردست کہرام مچا ہوا ہے، واضح رہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم بھی رواں‌ برس ستمبر میں امریکہ کے دورہ پر جا رہے ہیں، ایسی صورتحال میں ٹرمپ کی طرف سے ثالثی کے بیان نے بھارتی حکومت اور میڈیا کیلئے سخت مشکل کھڑی کر دی ہے،

    امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

    وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات جاری، گارڈ آف آنر پیش

  • امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے عمران خان سے ملاقات کی تو کیا کہا؟ اہم خبر

    امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے عمران خان سے ملاقات کی تو کیا کہا؟ اہم خبر

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ سے بھی ملاقات کی ہے جبکہ اس دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی میلانیا ٹرمپ سے ملاقات وائٹ ہاؤس میں ہوئی، اس موقع پر انہوں نے خصوصی طور پر تصویر بھی بنوائی، میلانیا نے عمران خان سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا، امریکی خاتون اول نے عمران خان کو وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہا اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاﺅس میں انہیں دیکھ کر اچھا لگا ہے،

    واضح رہے کہ اس وقت ساری دنیا کی نظریں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر لگی ہوئی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے، وزیر اعظم کی آج کی ملاقاتوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم آج اہم کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے، وہ پاک امریکا بزنس کونسل کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو بھی دیں گے،

  • سٹیٹ بنک آف پاکستان نے بنک آف پنجاب کے صدر طالب رضوی کی تعیناتی مسترد کر دی

    سٹیٹ بنک آف پاکستان نے بنک آف پنجاب کے صدر طالب رضوی کی تعیناتی مسترد کر دی

    سٹیٹ بنک آف پاکستان نے بنک آف پنجاب کے صدر سید محمد طالب رضوی کی تعیناتی مسترد کر دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بنک آف پنجاب نے سید محمد طالب رضوی کو صدر مقرر کیا تھا تاہم وہ سٹیٹ بینک کی فٹ اینڈ پراپر پالیسی کے تحت تعلیمی قابلیت، تجربہ اور شہرت کے معیار پر پورا نہیں اترسکے جس کی وجہ سے تین ماہ قبل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود وہ اپنے عہدے کا چارج نہیں سنبھال سکے تھے تاہم اب سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ان کی تعیناتی کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے،

    رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے پنجاب بینک کا نیاصدر لگانے کیلئے باقاعدہ مشاورت شروع کردی ہے، بتایا گیا ہے کہ جس دن پنجاب حکومت نے سید محمد طالب رضوی کی تعیناتی کا حکم نامہ جاری کیا تو بینک کے سیکرٹری نے تمام ضروری کاغذات ، اسناد اور تجربے کے سرٹیفکیٹ تصدیق و کلیرنس کیلئے سٹیٹ بینک کو بھجوا دیئے تھے تاکہ انکی بروقت تصدیق ہوسکے اور نئے صدر اپنے عہدے کا چارج لے سکیں، سٹیٹ بینک فٹ اینڈ پراپر پالیسی کے تحت کسی بھی بینک کے نئے صدر کی تعلیمی قابلیت اور تجربہ کی تصدیق خود کرتا ہے،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیٹ بینک کے ایک افسرکا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ نامزد صدر پر سابق ادارے میں بڑے قرضہ جات جاری کرنے کا الزام ہے جس کی ایک ادارہ تحقیقات کررہا ہے اور اس کیس میں کچھ بینک کے اہلکار زیر حراست بھی رہے، واضح رہے کہ سٹیٹ بنک کی طرف سے لیٹر جاری کرتے ہوئے بینک آف پنجاب کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اور صوبائی حکومت نے پنجاب بینک کا نیاصدر لگانے کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے،

  • ٹرمپ کے اعلان نے بھارت کیلئے مشکل کھڑی کر دی، مودی امریکہ کب جائیں گے؟ اہم خبر

    ٹرمپ کے اعلان نے بھارت کیلئے مشکل کھڑی کر دی، مودی امریکہ کب جائیں گے؟ اہم خبر

    امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے اعلان سے بھارتی حکومت اور متعصب ہندوستانی میڈیا کیلئے ایک نئی مشکل کھڑی ہو گئی ہے،

    آپ نے پاکستان کی امداد بند کی کیا آپ یہ بحال کر دیں گے؟ صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے دیا یہ جواب

    عمران خان کی ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماضی میں امریکہ سمیت کئی ملکوں کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کی جاتی رہی ہے تاہم انڈیا نے ہمیشہ ثالثی کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کیا ہے تاہم اب امریکہ صدر ٹرمپ جن سے تعلقات کا ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی بھی دم بھرتے ہیں، نے واضح طور پر یہ بھی کہہ دیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ان کے ساتھ بات کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کریں،

    عمران خان پاکستان کے مقبول ترین وزیر اعظم، دورہ کی دعوت ملی تو پاکستان جاؤں گا، ٹرمپ

    ٹرمپ کے اس بیان کے بعد ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی جو رواں‌ برس ستمبر میں امریکہ کے دورہ پر جا رہے ہیں، ان کیلئے سخت امتحان ہے کہ وہ ٹرمپ کے اس بیان پر امریکی صدر کو جھوٹا قرار دیتے ہیں یا وہ اس بات کو قبول کرتے ہیں کہ انہوں نے دو ہفتے قبل امریکی صدر کو فون کر کے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کروانے کیلئے کہا ہے، ٹرمپ کی طرف سے ثالثی کے اعلان پر ہندوستانی میڈیا بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور یہ بات واقعتا انڈین میڈیا کیلئے سرپرائز ثابت ہوئی ہے.

    ٹرمپ سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے بھی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ اس کی وجہ سے اربوں لوگوں کی زندگیاں داﺅ پر لگی ہوئی ہیں جبکہ امریکی صدر نے بھی ثالثی کی پیش کش کی اور کہا کہ وہ اس مسئلہ کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کے خواہشمند ہیں،

  • وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اپنی چار سالہ ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں ، سعدیہ دانش

    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اپنی چار سالہ ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں ، سعدیہ دانش

    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اپنی چار سالہ ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں ، سعدیہ دانش

    گلگت ۔ 22جولائی (اے پی پی)پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اپنی چار سالہ ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں اور اختیارات کا تجاوز کررہے ہیں ، وزیر اعلی گلگت بلتستان نے چار اضلاع کا نوٹیفکیشن کردیا جبکہ اگلے روزہی آرڈر کی ترمیم کے لئے سمری وفاقی حکومت کو بھیج دی ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان اضلاع پر سیاست کر رہے ہیں ، اگر وہ اضلاع کے حوالے سے اتنے مخلص تھے تو اس وقت نوٹیفکیشن کرتے جب ن لیگ کی حکومت وفاق میں براجمان تھی مگر انہوں نے سیاسی چال چلنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے آسامیوں کی تخلیق اور سکیل اپ گریڈیشن کے لئے جو فیصلے ہوئے تھے جس کو وفاقی حکومت نے سختی سے مسترد کردیا، گلگت بلتستان حکومت کو یہ فیصلے اس وقت کرنا چاہیے تھا جب وفاق میں ان کی مضبوط حکومت تھی مگر بد قسمتی سے اس وقت حفیظ الرحمٰن نے حکومت کو بطور کنسٹرکشن کمپنی کے طور پر چلایا اور انہوں نے اس طرح کے فیصلے لینے کے بجائے ٹھکیوں میں خردبرد ْ کرنے کو اہمیت دی ۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں ادارے قائم کئے، بہت سی نئی آسامیاں پیدا کیں ، محکمہ واٹر اینڈ پاور اور بی اینڈ آر کے ہزاروں ملازمین کو مستقل کردیا جبکہ وفاق سے بھی سینکڑوں خالی آسامیوں کی تخلیق کرادی ۔

  • عمران خان کی ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم

    عمران خان کی ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے مابین آج تاریخی ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے، دونوں‌ ملکوں‌ کے سربراہان کے مابین پہلے ون آن ون ملاقات ہوئی جبکہ بعد ازاں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں دو طرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے اور تجارتی روابط کے فروغ سمیت اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،

    عمران خان پاکستان کے مقبول ترین وزیر اعظم، دورہ کی دعوت ملی تو پاکستان جاؤں گا، ٹرمپ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنما اس کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ نے کہاکہ پاکستان میں اب ایک عظیم لیڈر ہے، افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے پاس وہ پاور ہے جو دیگر ممالک کے پاس نہیں، افغان مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے ، میں‌ عمران خان کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں اب ہماری بہت مدد کر رہا ہے، دہشتگردی کیخلاف دونوں ملکوں نے مل کر جنگ لڑی، امید ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، پاکستان کیساتھ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر بات جاری ہے،

    امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

    وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات جاری، گارڈ آف آنر پیش

    پاکستان کیلیے امریکا انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے، عمران خان

    امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستانی قوم اور وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے، انھیں دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی تو وہ اسے ضرور قبول کریں گے، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی کےمقابلے میں افغان مسئلےکےحل کیلیےامن معاہدےکےزیادہ قریب ہیں، امیدہےآنیوالے دنوں میں طالبان پرمذاکرات جاری رکھنے پرزوردینے کےقابل ہوں گے، ہم بھارت کے ساتھ بات چیت کیلیے تیار ہیں، افغان تنازع کا حل صرف طالبان سےامن معاہدہ ہے، امریکی صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھاکہ وہ افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد کم کر رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ میری اور عمران خان کی نئی قیادت آئی ہے، پاکستان ماضی میں امریکہ کا احترام نہیں کرتا تھا لیکن اب ہماری کافی مدد کررہا ہے، بھارتی وزیر اعظم نےبھی مقبوضہ کشمیر کےتنازع کےحل کیلیے مجھ سے کہا ہے، امریکامسئلہ کشمیرپر پاک بھارت تعلقات بہترکرنے میں مدد کر سکتا ہے،

    عمران خان سے ملاقات کوانتہائی خوشگواردیکھ رہا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

    پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افغان مسئلے کے حل کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے، پاکستان نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں 70ہزار جانوں کی قربانی دی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی معیشت کو150 ارب ڈالرکانقصان ہوا، صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکا ،پاکستان اوربھارت کو قریب لاسکتا ہے،

    انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کاعہدہ سنبھالنے کےبعد مجھے شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا، پاکستان نے نائن الیون کے بعد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دیا، پاکستان نے نائن الیون کے بعد دہشتگردی کیخلاف امریکا کا ساتھ دیا، ہمیں سخت رویہ ختم کرکےجنوبی ایشیا میں امن و استحکام لانا چاہیے، مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے امریکی صدرکی ثالثی کی پیشکش کاخیرمقدم کرتےہیں، انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف ہم نے مشترکہ جنگ لڑی،پاکستان کےلیے امریکا انتہائی اہمیت کاحامل ملک ہے، برصغیرمیں امن کے لیے امریکی صدرسے کردارادا کرنے کی درخواست کریں گے، افغان تنازع میں پاکستان نے فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا، وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان نے نائن الیون کے بعد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دیا،

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے، وزیر اعظم کی آج کی ملاقاتوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم آج اہم کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے، وہ پاک امریکا بزنس کونسل کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو بھی دیں گے،

  • درانی ویلفیئر فاوَنڈیشن کے زیر کفالت یتیم بچوں کا گلگت پریس کلب کا دورہ

    درانی ویلفیئر فاوَنڈیشن کے زیر کفالت یتیم بچوں کا گلگت پریس کلب کا دورہ

    درانی ویلفیئر فاوَنڈیشن کے زیر کفالت یتیم بچوں کا گلگت پریس کلب کا دورہ

    گلگت ۔ 22جولائی (اے پی پی) درانی ویلفیئر فاوَنڈیشن کے زیر کفالت یتیم بچوں نے گلگت پریس کلب کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران انہوں نے کلب کے صدر اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر پریس کلب میں بچوں کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاونڈیشن کے چیئرمین عبدالوحید نے کہا کہ ادارہ 23 یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کر رہا ہے ۔ بچوں کے کھانے پینے، رہائش اور تعلیم کے بندوبست کے ساتھ ساتھ پدرانہ شفقت دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مخیر حضرات ہمارے دست وبازو بنے ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود ہ میں مشکلات درپیش ہیں ۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ ان بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت میں ہمارا ساتھ دیں ۔ صدر پریس کلب خورشید احمد نے کہا کہ ہمارا تعاون یتیموں کی کفالت میں جاری رہے گا،ہم نہ صرف میڈیا کے ذریعے ان بچوں کی آواز بنیں گے بلکہ اپنی حیثیت کے مطابق ان کی مالی مدد بھی کریں گے ۔ سابق صدر پریس کلب اقبال محمد عاصی نے کہا کہ دین اسلام ہ میں یتیم بچوں کی کفالت کا درس دیتا ہے ، ہ میں چاہئے کہ ہم ایسے بچوں کیلئے اپنا تعاون بڑھائیں ۔ انہوں نے صحافیوں کی طرف سے جمع کی گئی نقد امدادی رقم بھی چیئرمین کے حوالے کی ۔ تقریب میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

  • ہوم اکنامکس گروپس کے تینوں پوزیشنز رعنا لیاقت علی خان گورنمنت کالج کے طالبات نے حاصل کی

    ہوم اکنامکس گروپس کے تینوں پوزیشنز رعنا لیاقت علی خان گورنمنت کالج کے طالبات نے حاصل کی

    ہوم اکنامکس گروپس کے تینوں پوزیشنز رعنا لیاقت علی خان گورنمنت کالج کے طالبات نے حاصل کیءں

    کراچی ۔ 22 جولائی (اے پی پی) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سائنس جنرل، ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2019 کے نتاءج کا اعلان کردیا ہے، ہوم اکنامکس گروپس میں تینوں پوزیشنیز رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج فار ہوم اکنامکس کی طالبات نے حاصل کیں ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے نتاءج کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ سائنس جنرل کے امتحانات میں ;200;غا خان ہائیر سیکنڈری اسکول کے حسن اشفاق ولد اشفاق حمید رول نمبر 584362 اور ڈی اے ڈگری کالج فار ویمن فیز ایٹ کی مشایم امین قریشی بنت امین شمس قریشی رول نمبر587645 نے ٹوٹل 1100 میں سے 952 نمبرز حاصل کر کے اے ون گریڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، کالج ;200;ف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے نیئر عباس ولد مصطفی حسین رول نمبر 584750 نے 948 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری جبکہ بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی رمشا فہیم بنت محمد فہیم رول نمبر 587542 نے 942 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپس میں تینوں پوزیشنیں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج فار ہوم اکنامکس کی طالبات نے حاصل کیں ۔ اس میں اشنا بنت محمد سعید موسانی رول نمبر 1421 نے ٹوٹل 1200 میں سے 1079نمبرز اے ون گریڈ لے کر پہلی پوزیشن، ارمش سمیع بنت محمد سمیع رول نمبر 1433 نے 1058نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ حاجرہ فہیم بنت محمد فہیم اکبر رول نمبر 1479 نے 1045 نمبرز اے ون گریڈ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ قائم مقام ناظم امتحانات شجاعت ہاشمی نے نتاءج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس جنرل کے امتحانات میں 4542امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 4463امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1635امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 36;46;63 فیصد رہا ۔ ان امتحانات میں 41امیدواروں نے اے ون گریڈ، 195 نے اے گریڈ، 513 نے بی گریڈ، 626 نے سی گریڈ، 257 نے ڈی گریڈ جبکہ 3امیدواروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 266 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 262امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 161 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 61;46;45فیصد رہا ۔ ان امتحانات میں 15اے ون گریڈ، 37 اے گریڈ، 48 بی گریڈ، 45 سی گریڈ اور 16 امیدوار ڈی گریڈ میں کامیاب قرار پائے ۔ اسی طرح ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات میں 36امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 35امیدوار شریک ہوئے جس میں 20امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 57;46;14فیصد رہا ۔ ان امتحانات میں 7امیدوار اے گریڈ، 8بی گریڈاور 5 سی گریڈ میں کامیاب قرار پائے ۔ نتاءج بورڈ کی ویب ساءٹ www;46;biek;46;edu;46;pk پر بھی اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں ۔