Baaghi TV

Author: +9251

  • اسپارک کے تحت سگریٹ نوشی کے خلاف سیمینار کا انعقاد

    اسپارک کے تحت سگریٹ نوشی کے خلاف سیمینار کا انعقاد

    اسپارک کے تحت سگریٹ نوشی کے خلاف سیمینار کا انعقاد

    کراچی ۔ 22 جولائی (اے پی پی) اسپارک کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں سگریٹ نوشی کے خلاف سیمینار منعقد ہوا ۔ سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سگریٹ نوشی کے استعمال اور اس کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کی ۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سگریٹ نوشی جہاں معاشرتی بگاڑ کا باعث ہے وہیں انسانی زندگی کے لئے بھی مضر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کریں اور سگریٹ نوشی کے خلاف موثر قوانین بنا کر ان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ۔ مقررین نے معاشرے کی بہتری کے لئے کھلے مقامات میں سگریٹ نوشی کے خلاف سخت قوانین بنانے اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں سیاسی وسماجی تنظیموں کے ساتھ دیگر افراد کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ کراچی یونیورسٹی سائیکولوجی ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ ڈاکٹر فرح اقبال نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سگریٹ نوشی کرنے والے اور ان کے ساتھ بیٹھے افراد کو بھی اس کے مضر اثرات نقصان پہنچاتے ہیں ۔ سیمینار سے خلیل احمد، کاشف مرزا، زاہد تھیبو، پتھاب شوانی، شمائلہ مزمل اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

  • غازی شوٹنگ بال کلب کے سیکریٹری عارف تنولی ایڈوکیٹ نے ٹیم کا اعلان کر دیا

    غازی شوٹنگ بال کلب کے سیکریٹری عارف تنولی ایڈوکیٹ نے ٹیم کا اعلان کر دیا

    حضرت لال شہباز قلندر;231; ایس ایس بی شوٹنگ بال ٹرافی ٹورنامنٹ

    غازی شوٹنگ بال کلب کے سیکریٹری عارف تنولی ایڈوکیٹ نے ٹیم کا اعلان کر دیا

    کراچی ۔ 22 جولائی (اے پی پی) غازی اسپورٹس شوٹنگ بال کلب شاہ فیصل کالونی کے سیکریٹری محمد عارف تنولی ایڈوکیٹ نے حضرت لال شہباز قلندر;231; ایس ایس بی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے لئے غازی اسپورٹس شوٹنگ بال ٹیم کا اعلان کر دیا ۔ ٹورنامنٹ 26 تا 28 جولائی واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی میں کھیلا جائے گا ۔ ٹیم میں کپتان سید غفور شاہ، وائس کپتان جمیل احمد، اختر، عارف، انور، تاج میرانی، پاشا قدیر، اویس، نبیل، عابد اور سمیر شامل ہیں جبکہ ٹیم کے منیجر شعیب الحق اور کوچ جمیل احمد اعوان ہوں گے ۔

  • آپ نے پاکستان کی امداد بند کی کیا آپ یہ بحال کر دیں گے؟ صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے دیا یہ جواب

    آپ نے پاکستان کی امداد بند کی کیا آپ یہ بحال کر دیں گے؟ صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے دیا یہ جواب

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ آپ نے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کی امداد بند کردی تھی، کیا آپ یہ امداد بحال کریں گے تو امریکی صدرکا کہنا تھا کہ پاکستان کی سابقہ حکومت نے امریکہ کے ساتھ تعاون نہیں کیا جس کے باعث ان کی امداد بند کی، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو ایک اعشاریہ 3 ارب ڈالر کی امداد دینا چاہتے تھے لیکن سابقہ حکومت نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی طرف دیکھا اور کہا کہ ان کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے میں اس ملاقات کا منتظر تھا، آپ سے پہلے ہمارے لیے پاکستان ہمارے ایجنڈے کے خلاف کام کر رہا تھا، پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور وہاں کے لوگ عظیم ہے، ہم پاکستان کے ساتھ بہت ہی اہم چیزوں پر کام کررہے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ نے گفتگو کے دوران پاکستانی لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے بار بار اپنے جملے داہرئے اور کہا کہ پاکستانی لوگ بہت ہی محنتی ہیں، سمارٹ اور سخت جان ہیں،

    امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میری اور عمران خان کی نئی قیادت آئی ہے، پاکستان ماضی میں امریکہ کا احترام نہیں کرتا تھا لیکن اب ہماری کافی مدد کررہا ہے، بھارتی وزیر اعظم نےبھی مقبوضہ کشمیر کےتنازع کےحل کیلیے مجھ سے کہا ہے، امریکامسئلہ کشمیرپر پاک بھارت تعلقات بہترکرنےمیں مدد کرسکتاہے، واضح رہے کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں عمران خان کے دورہ امریکہ پر لگی ہوئی ہیں،

  • ضلعی انتظامیہ لاہور کا انسدادِ تجاوزات کےخلاف آپریشن جاری

    ضلعی انتظامیہ لاہور کا انسدادِ تجاوزات کےخلاف آپریشن جاری

    ضلعی انتظامیہ لاہور کا انسدادِ تجاوزات کےخلاف آپریشن جاری

    لاہور ۔ 22 جولائی(اے پی پی )ضلعی انتظامیہ لاہور کا انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، اے سی رائیونڈ عدنان بدر اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے مشترکہ آپریشن کیا ۔ آپریشن کریم مارکیٹ اقبال ٹاؤن میں کیا گیا ۔ 08 ٹرک سامان کے قبضے میں لئے گئے اور 125 غیر قانونی سیل پوائنٹس کو ہٹا دیا گیا اور شاپس کے باہر جنریٹر رکھنے پر دکانداروں کو نوٹس جاری کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہےگا ۔

  • عمران خان پاکستان کے مقبول ترین وزیر اعظم، دورہ کی دعوت ملی تو پاکستان جاؤں گا، ٹرمپ

    عمران خان پاکستان کے مقبول ترین وزیر اعظم، دورہ کی دعوت ملی تو پاکستان جاؤں گا، ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد کم کر رہے ہیں،
    امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہاکہ میری اور عمران خان کی نئی قیادت آئی ہے، پاکستان ماضی میں امریکہ کا احترام نہیں کرتا تھا لیکن اب ہماری کافی مدد کررہا ہے، بھارتی وزیر اعظم نےبھی مقبوضہ کشمیر کےتنازع کےحل کیلیے مجھ سے کہا ہے، امریکامسئلہ کشمیرپر پاک بھارت تعلقات بہترکرنےمیں مدد کرسکتاہے،

    وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات جاری، گارڈ آف آنر پیش

    پاکستان کیلیے امریکا انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے، عمران خان

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین وزیراعظم ہیں، مسئلہ کشمیرپرنریندرمودی سےبھی بات کروں گا، پاکستان خطےکااہم ترین ملک ہے، امریکاپاکستان میں سرمایہ کاری کرناچاہتاہے، پاکستان کےلوگ بہت مضبوط ہیں، افغانستان میں قیام امن کے لیے پاک امریکا تعلق انتہائی اہم ہے ، وزیراعظم عمران خان سےفوجی معاملات ، انسداد دہشتگردی ،ٹریڈ پر بات ہوگی ،

    ادھر وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ہم نے مشترکہ جنگ لڑی،پاکستان کےلیے امریکا انتہائی اہمیت کاحامل ملک ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے موقع پر وائیٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد اس ملاقات کا منتظر تھا،برصغیرمیں امن کے لیے امریکی صدرسے کردارادا کرنے کی درخواست کریں گے،افغان تنازع میں پاکستان نے فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا، وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان نے نائن الیون کے بعد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دیا،

    عمران خان سے ملاقات کوانتہائی خوشگواردیکھ رہا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے وائٹ ہاﺅس پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم کا گرمجوشی سے استقبال کیا ۔ اس مو قع پر وزیراعظم کو امریکی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ وائٹ ہاؤ س پہنچے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود ہیں ۔ عمران خان کے پہنچنے پر دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور اجلاس کیلئے اندر چلے گئے، پہلے مرحلے میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہورہی ہے۔

    واضح رہے کہ اس وقت ساری دنیا کی نظریں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور ان کی ٹرمپ سے ملاقات پر لگی ہوئی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے، وزیر اعظم کی آج کی ملاقاتوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم بعد ازاں اہم کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے، وہ پاک امریکا بزنس کونسل کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو بھی دیں گے،

  • اے سی رائیونڈ کا پٹوار خانہ و اراضی ریکارڈ سنٹر اے سی آفس رائیونڈ کا دورہ

    اے سی رائیونڈ کا پٹوار خانہ و اراضی ریکارڈ سنٹر اے سی آفس رائیونڈ کا دورہ

    اے سی رائیونڈ کا پٹوار خانہ و اراضی ریکارڈ سنٹر اے سی آفس رائیونڈ کا دورہ، 3 پٹوار خانے پٹواریوں کی غیر موجودگی و پرائیویٹ افراد کی موجودگی پر سیل

    لاہور ۔ 22 جولائی(اے پی پی )ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے پٹوار خانہ اور اراضی ریکارڈ سنٹر اے سی آفس رائیونڈ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے 03 پٹوار خانہ کو پٹواریوں کی غیر موجودگی اور پرائیویٹ افراد کی موجودگی پر سیل کیا اور شفقت علی موضع رائے، محمد علی بچھے کی ماجا اور امجد پٹواری موضع لدھے کی نواں کے پٹوار خانہ (آفسز) کو سیل کردیا ۔ اے سی رائیونڈ نے ڈومیسائل برانچ، ڈائری برانچ اور دیگر برانچز کا جائزہ لیا اورپبلک فیڈ بیک لیا اور ڈائری کلرک کے غیر حاضر ہونے پر جواب طلبی کر لی گئی ۔ پبلک ٹوائلٹ صاف نہ تھے ۔ انہوں نے سینیٹری سٹاف کو وارننگ دی ۔ علاوہ ازیں انہوں نے دوران وزٹ اراضی ریکارڈ سنٹر سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور28کھیوٹ کے مسائل، 82 اراضی انتقال کے مسائل پائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پبلک فیڈ بیک بھی لیا جو کہ تسلی بخش تھا ۔

  • پنجاب احساس پروگرام کی  صوبے کے محروم طبقات کے لئے مالی آسانیاں پیدا کرنے  کی کوشش

    پنجاب احساس پروگرام کی صوبے کے محروم طبقات کے لئے مالی آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش

    پنجاب احساس پروگرام کی مدد سے صوبے کے محروم طبقات کے لئے مالی آسانیاں پیدا کرنے میں مدد ملے گی، حافظ ممتاز احمد

    لاہور ۔ 22 جولائی (اے پی پی) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد نے کہا ہے کہ حکومت محروم طبقات کی فلاح وبہبود اور ان کی معاشی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے انقلابی اقدامات کررہی ہے ۔ ’’پنجاب احساس پروگرام‘‘اس کی بہترین مثال ہے ۔ اس پروگرام کے لئے حکومت نے روا ں مالی سال کے بجٹ میں 17ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم مختص کی ہے ۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماءوں سے ملاقات کے دوران کہی ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت صوبے کے معذور افراد کے لئے ’’ہم قدم’’جیسے پروگرام کے تحت ماہانہ مالی امداد کا پروگرام شروع کرنے جارہی ہے ۔ جس کی مدد سے صوبہ بھر کے معذور افراد کے مالی مسائل کا ازالہ ممکن ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی مدد سے خواتین بیواءوں ،بزرگوں اور دیگرمحروم طبقات کے لئے معاشی طور پرآسانیاں پیدا کرنے میں بھرپور مدد ملے گی ۔ پنجاب بھر کے 65سال سے زائد عمر کے افرادکے لئے’’باہمت بزرگ پروگرام‘‘ کے تحت3ارب روپے کا فنڈقائم کیا جارہا ہے جس سے بزرگ افراد کو ماہانہ بنیادوں پر الاءونس فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزریراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ۔ انشاء اللہ بہت جلد مشکل وقت ختم ہو گا اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔

  • پاکستان کیلیے امریکا انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے، عمران خان

    پاکستان کیلیے امریکا انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے، عمران خان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ہم نے مشترکہ جنگ لڑی،پاکستان کےلیےامریکاانتہائی اہمیت کاحامل ملک ہے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے موقع پر وائیٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد اس ملاقات کا منتظر تھا،برصغیرمیں امن کے لیے امریکی صدرسے کردارادا کرنے کی درخواست کریں گے،افغان تنازع میں پاکستان نے فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان نے نائن الیون کے بعد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دیا،

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت میں ثالثی کی پیشکش کر دی ہے، عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات شروع کرنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے وائٹ ہاﺅس پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم کا گرمجوشی سے استقبال کیا ۔ اس مو قع پر وزیراعظم کو امریکی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ وائٹ ہاؤ س پہنچے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود ہیں ۔ عمران خان کے پہنچنے پر دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور اجلاس کیلئے اندر چلے گئے، پہلے مرحلے میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہورہی ہے۔

    واضح رہے کہ اس وقت ساری دنیا کی نظریں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور ان کی ٹرمپ سے ملاقات پر لگی ہوئی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے، وزیر اعظم کی آج کی ملاقاتوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم بعد ازاں اہم کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے، وہ پاک امریکا بزنس کونسل کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو بھی دیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا خیرمقدم کرتے ہوئےامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب افغانستان میں ہماری کافی مدد کررہا ہے ،پاکستان ماضی میں امریکا کا احترام نہیں کرتا تھا لیکن اب ہماری کافی مدد کررہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر میں مدد کرسکا تو مسئلہ کشمیر پر ثالث کا کردار ادا کرنا پسند کروں گا،

    ٹرمپ نے افغانستان کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد کم کررہے ہیں،

    وزیر اعظم عمران خان کی آمد سے پہلے استقبال کیلئے امریکی فوج کا دستہ بھی پہنچ گیا جبکہ پاکستانیوں‌کی بڑی تعدد بھی وائٹ ہاؤس کے باہر موجود ہے، عمران خان اور ٹرمپ کی ون آن ون ملاقات کی طرح وفود کی سطح‌پر بھی بات چیت ہو گی،

    وزیراعظم عمران خان جب وائیٹ ہاؤس پہنچے تو اس موقع پر وائیٹ ہاؤس کے باہر بڑی تعداد پاکستانیوں کی جمع تھی جنہوں نے وزیراعظم کو دیکھ کر خیرمقدمی نعرے لگائے، وزیراعظم عمران خان نے بھی استقبال کے لئے آنے والوں کو ہاتھ ہلا کر جواب دیا.

  • پنجاب یونیورسٹی، چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

    پنجاب یونیورسٹی، چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

    پنجاب یونیورسٹی، چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

    لاہور ۔ 22 جولائی(اے پی پی )پنجاب یونیورسٹی نے شاہنواز کو عربی کے مضمون میں ان کے’السید صدیق حسن خان القنوجی لغو یاً دراستہ خاصتہ البلغتہ فی اصول اللغتہ و مقارنتہ مع المز ھر للسیو طی‘ کے موضوع پر،آصفہ جہانگیر کوساءوتھ ایشین سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’افغانستان ۔ انڈیا جغرافیائی سیاسی مفادات : پاکستان کےلئے اثرات 2014-2002))‘ کے موضوع پر،سید ذوالفقار علی عابدیکو زوالوجی کے مضمون میں ان کے’مروج حوت فرسا کی بجائے نباتاتی مواد کی تلخیص اور اس کے اہدافی اور غیر اہدافی مچھلیوں پر اثرات‘ کے موضوع پر اور روبینہ مشتاق کو بائیولوجیکل سائنسز کے مضمون میں ان کے’بیسلیس تھیور نجنسئزر یکمبیٹ کرائی پروٹینز کی پیداوار اور ان کے زہریلے عمل کے طریقہ کار کا تجزیہ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں ۔

  • امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

    امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےمسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کردی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا خیرمقدم کرتے ہوئےامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب افغانستان میں ہماری کافی مدد کررہا ہے ،پاکستان ماضی میں امریکا کا احترام نہیں کرتا تھا لیکن اب ہماری کافی مدد کررہا ہے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر میں مدد کرسکا تو مسئلہ کشمیر پر ثالث کا کردار ادا کرنا پسند کروں گا،

    ٹرمپ نے افغانستان کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد کم کررہے ہیں،افغانستان میں قیام امن کے لیے پاک امریکا تعلق انتہائی اہم ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات شروع کرنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں لاکھوں جانیں بچانےکاسبب بنےگا،میری اور عمران خان کی نئی قیادت آئی ہے،پاکستان کے لوگ بہت مضبوط ہیں، امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کرناچاہتا ہے،