Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر، سرجان برکاتی کی رہائی کیلئے زبردست احتجاجی مظاہرہ

    مقبوضہ کشمیر، سرجان برکاتی کی رہائی کیلئے زبردست احتجاجی مظاہرہ

    مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد جذباتی نعروں سے جلسوں کے دوران کشمیری عوام کے دلوں کو گرمانے والے سرجان برکاتی کی رہائی کیلئے ان کے اہل خانہ، قریبی رشتہ داروں اور مقامی کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرجان برکاتی کے اہل خانہ نے سوموار کو جنوبی ضلع شوپیاں میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اُس کی رہائی کا مطالبہ دہرایا ہے، سرجان برکاتی کو2016 میں گرفتار کیا گیا اور فی الوقت وہ جموں کے ایک جیل میں قید کے دن کاٹ رہے ہیں،

    احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں‌ میں‌ پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی حکومت کے خلاف تحریریں درج تھیں، مظاہرین نے شوپیاں کی جامع مسجد کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اور مطالبہ کیا کہ سرجان برکاتی کو فوری رہا کیا جائے،

  • عمران ٹرمپ ملاقات سے پاکستان کا نیا چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا، فردوس عاشق اعوان

    عمران ٹرمپ ملاقات سے پاکستان کا نیا چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا، فردوس عاشق اعوان

    عمران ٹرمپ ملاقات سے پاکستان کا نیا چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا، فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی رپورٹ : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ تارکین وطن نے وزیر اعظم کا والہانہ استقبال کیا ہے جس سے دنیا میں ان کی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے.عمران خان عالمی سطح پر اپنے ملک کا بیانیہ اجاگر کیا ہے.ملاقات میں پاکستان کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا. پاکستان مخالف بیانہ دم توڑ رہا ہے.ٹرمپ اورعمران خان ملاقات نئی ترجیحات طے کرے گی،
    انہوں نے کہا کہ تارکین وطن نے پاکستان مخالف بیانیہ مسترد کر دیاہے.کراچی پاکستان کی معیشت کی شہہ رگ ہے،صحافیوں کی آزادی کو سلب کرنے کا تاثر غلط ہے.ٹرمپ پاکستان کے متعلق مخصوص ذہن رکھتےہیں.تخت لاہور کے شاہی خاندان پر آج بات نہیں کروں گی،

    امریکا میں حکومت مخالف سرگرمیوں پر انہوں نےکہا کہ پاکستان سے باہر سیاسی مفاد نہیں ہوناچاہیے.جس کو سیاست کرنی ہے پاکستان میں کرے،کچھ سیاسی نابالغ دوست پاکستان کےمفاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں،

  • لودھراں : اچانک آگ لگ گئی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) سلور لائن سپننگ مل میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ، سلور لائن سپننگ مل کے کاٹن گودام میں آگ لگ گئی ،اطلاع ملتے ھی ریسکیو 1122 کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو ٹیم آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، آگ بجھانے کیلئے 6 فائر وہیکلز سمیت 3 ایمبولینس اور ایک ریسکیو وہیکل آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ریسکیو ذرائع

  • مقبوضہ کشمیر، پی ڈی پی کی مقامی لیڈر پر مقدمہ کیخلاف اجتماعی گرفتاریوں کی دھکمی

    مقبوضہ کشمیر، پی ڈی پی کی مقامی لیڈر پر مقدمہ کیخلاف اجتماعی گرفتاریوں کی دھکمی

    پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سے وابستہ کارکنان کی کثیر نے کشتوار میں سوموار کو اپنے ایک مقامی رہنما پر کیس درج کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا کیا ہے. احتجاجی مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر فردوس ٹاک کیخلاف درج کیس واپس نہ لیا گیا تو وہ احتجاجی طورپر گرفتاریاں دینے کا سلسلہ شروع کریں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق پی ڈی پی کارکنان کی کثیر تعداد نے پولیس سٹیشن کشتواڑ کے باہر جمع ہوکر مظاہرہ کیا اور انتظامیہ پر الزام عاید کیا کہ وہ ایک خاص سیاسی پارٹی کے دباؤ میں آکر کام کررہی ہے، مظاہرین نے فردوس ٹاک کیخلاف دائر کیس واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو وہ اجتماعی گرفتاریاں پیش کریں گے،

    واضح رہے کہ رواں ماہ 20 تاریخ کو بھارتی پولیس نے فردوس ٹاک کیخلاف”اشتعال انگیز”تقریر کرنے کی پاداش میں مقدمہ درج کیا تھا، انہوں نے یہ تقریر کشتوار میں ”دیہی دفاعی کمیٹیوں” کو مضبوط بنانے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کی تھی جن پر انسانی حقوق کی پامالیوں کے سنگین الزامات ہیں،

  • رحیم یارخان،ضلع بھرمیں جعلی پیروں کی تعدادمیں اضافہ

    رحیم یارخان،ضلع بھرمیں جعلی پیروں کی تعدادمیں اضافہ

    رحیم یارخان۔ 22 جولائی (اے پی پی) ضلع بھرمیں جعلی پیروں کی تعدادمیں خطرناک حدتک اضافہ۔ ذرائع کے مطابق جعلی پیروں کے خلاف آپریشن نہ ہونے کے باعث رحیم یارخان سمیت ضلع بھرکے مختلف علاقوں میں جعلی پیروں کی تعداد میں خطرناک حدتک اضافہ ہوگیاہے جس کے باعث شہرمیں ہزاروں معصوم شہری روزانہ لٹنے لگے ہیں‘ جعلی پیروں کے حوالے سے ضلعی حکومت کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جاسکی اورنہ ہی اس حوالے سے کوئی نیاسروے کیاجاسکاہے کہ شہرمیں ان کی تعداداب کیاہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل بھی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حکومتی احکامات کے باوجودجعلی پیروں کے خلاف کوئی آپریشن عمل میں نہ لایاجاسکاہے‘ ضلع بھرمیں جعلی پیروں نے مختلف ناموں اوراشتہارلگاکرمعصوم لوگوں کومختلف جھانسے دے کرلوٹنے کاکام شروع کردیاہے اب عام گلی محلوں میں ان کے اڈے قائم ہوچکے ہیں یہاں پرجعلی پیرمعصوم لوگوں کوکالاجادو‘ سایہ‘ ہرپریشانی کا24گھنٹوں میں مکمل حل سمیت دیگرباتیں بتاکراپنے جال میں پھنسارہے ہیں ان جعلی پیروں کی طرف سے ہرآنے والے کویہی فقرہ کہاجاتاہے کہ تم پرکسی نے کالاجادوکروارکھاہے‘ تم کرکسی چیزکاسایہ ہے‘ اسی طرح خواتین کی بڑی تعداداپنے شوہروں کے حوالے سے توجہ نہ دینے یاخرچ نہ دینے یااولادنہ ہونے‘ کسی دوسری عورت کے ساتھ اپنے شوہرکے چکرکی پریشانی کولے کرآتی ہے اوریہ جعلی پیران سے ہزاروں روپے لے کرلوٹ مارمچارہے ہیں‘ ضلعی انتظامیہ شکایات کے باوجودخاموش تماشائی بن گئی ہے شہری وسماجی حلقوں نے نوٹس لے کراصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے جبکہ ضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق جعلی پیروں کے خلاف عوامی شکایات پرکارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

  • سری لنکن کرکٹ بورڈ ایک بار پھر پاکستان کیلئے میدان میں آ گیا

    سری لنکن کرکٹ بورڈ ایک بار پھر پاکستان کیلئے میدان میں آ گیا

    لاہور: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو سیکورٹی وفد بھجوانے کی یقین دہانی کروا دی، سری لنکن کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا اور پی سی بی کی طرف سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا
    یادرہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز اکتوبر میں شیڈول ہے اور اگر سری لنکن کرکٹ بورڈ کو مائل کرنے میں پی سی بی کامیاب ہو گیا تو اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ دوبارہ شروع ہوگی اور انہی دو ٹیموں سے دوبارہ شروع ہوگی جہاں حتم ہوئی تھی

  • رحیم یارخان پولیس کی کارروائیاں، منشیات و اسلحہ بر آمد

    رحیم یارخان پولیس کی کارروائیاں، منشیات و اسلحہ بر آمد

    رحیم یارخان۔ 22 جولائی (اے پی پی) پولیس کا ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری25لیٹرشراب،چرس304گرام اور غیرقانونی اسلحہ برآمد مقدمات درج کارروائی شروع ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزم الطاف سے25لیٹرشراب، ملزم ارشاد احمد سے304گرام چرس اور ملزم بشیر احمد سے دوران تفتیش پستول12بور3کارتوس برآمد کرلیے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

  • لڑکیاں بھی کسی سے کم نہیں،سرگودہا کی لڑکیاں کھیلوں میں پیش پیش

    لڑکیاں بھی کسی سے کم نہیں،سرگودہا کی لڑکیاں کھیلوں میں پیش پیش

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)”سرگودھا کی لڑکیاں بھی لڑکوں سے کم نہیں”
    سرگودہا سپورٹس جمنازیم میں انٹر ڈویژنل فٹسال چمپیئن شپ میں پنجاب بھر سے لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا پہلے مرحلے میں سرگودہا کی فٹسال گرلز ٹیم نے فیصل آباد کی گرلز ٹیم کو شکست دی اس کے علاوہ راولپنڈی،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،لاہور،ساہیوال کی ٹیمیں بھی اس میں شریک ہیں دوسرے روز کے موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین پنجاب فٹسال چوہدری ممتاز اختر کاہلوں ۔چیئرمین پی ایچ اے سعد الله وڑائچ ۔آرگنائزنگ جبار حسین ۔مرزافضل الرحمن صدر چیمبر آف کامرس ودیگر مہمان شریک ہیں

  • کینڈین شہری کے ساتھ ڈکیتی، بھارتی شہری گرفتار

    کینڈین شہری کے ساتھ ڈکیتی، بھارتی شہری گرفتار

    دہلی میں تین افراد کو کینڈین شہری سے ڈکیٹی کرنے کے جرم میں کینٹ ایریا میں پولیس نے گرفتار کر لیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دہلی میں تین بھارتی شہریوں کو ڈکیتی کرتےہوئے گرفتار کر لیا جب وہ انڈی گو ایئر لائن کے کینڈین نژاد پائلٹ سے ایک لاکھ 30 ہزار چھیننے کی کوشش کر رہا تھا.آصف سلمانی، آصف اور فرمان کو پولیس نے اترپردیش کے ضلع میرٹھ سے گرفتار کیا گیا.تینوں مجرموں نے کینڈین شہری سے چاقو کو استعمال کر کے یہ ڈکیٹی کی تھی.

  • مظفرگڑھ سے 8خطرناک اشتہاری گرفتاری،بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

    مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں گرینڈ سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی،آپریشن کے دوران 8 خطرناک اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا.ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کیمطابق گرینڈ سرچ آپریشن تحصیل کوٹ ادو کے شہری اور تمام دیہی علاقوں میں کیا جارہا ہے،سرچ آپریشن کے دوران شہر کے داخلی وخارجی اور مختلف علاقوں کو سیل کرکے مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی.ڈی پی او کیمطابق گرینڈ سرچ آپریشن کے دوران کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ممنوعہ اسلحہ،گولیاں اور منشیات بھی برآمد کرلی گئیں جبکہ کاروائی کے دوران 8 افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا.ڈی پی او صادق علی ڈوگر کیمطابق گرینڈ سرچ آپریشن میں ضلع بھر سے پولیس،ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 300 سے زائد افسران اور اہلکار حصہ لے رہے ہیں اور آپریشن شام تک جاری رہیگا.