Baaghi TV

Author: +9251

  • رانا ثناءاللہ کو جیل کا کھانا ہی ملے گا

    رانا ثناءاللہ کو جیل کا کھانا ہی ملے گا

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی کی مجھے جیل مین گھر کا کھانا کھانے کی اجازت دی جائے،
    رانا ثنا اللہ کی درخواست پر آج لاہور ہایکورٹ میں سماعت ہوئی اور عدالت نے اس درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا ہے یہ معاملہ دیکھنا جیل سپرانٹنڈنٹ کا کام ہے لہٰذا یہ معاملہ جیل سپرانٹنڈنٹ کو بھیجا جاتا ہے اور ہدایت کی جاتی ہے کہ معاملے کو دیکھا جائے،

  • اندسٹری میں ”ناں ”کہنے کیلئے مشہورہوں ،ماہرہ خان

    اندسٹری میں ”ناں ”کہنے کیلئے مشہورہوں ،ماہرہ خان

    بہت سے پروجیکٹس کی پیشکش ہوئی لیکن منفرد اور معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں –

    ایک انٹرویومیں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری میں ”نہ” کہنے کیلئے مشہورہیں‌ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ ان سے نارض ہیں -ان کا مزید کہنا تھا کہان کو بہت سے پروجیکٹس کی پیشکش ہوئی لیکن وہ منفرد اور معیاری کا م کو ترجیح دیتی ہیں جس کے باعث وہ کافی لوگوں کو انکار بھی کر دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ انڈسٹری میں ”نہ”کہنے کیلئے مشہورہیں جس پر بہت سے لوگ ان سے ناراض ہیں –

    ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ ایک کھلی کتاب نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں اپنی نجی زندگی پربات کرنا پسند ہے لہزاوہ صرف اپنی تک ہی محدود رہتی ہیں-

  • ‘ امریکہ پابندیاں لگا کر خمیازہ بھگتنے کیلئے تیار رہے ‘

    ‘ امریکہ پابندیاں لگا کر خمیازہ بھگتنے کیلئے تیار رہے ‘

    انقرہ: ترکی کے وزیرحارجہ میولٹ کیویسگلو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایس فور ہنڈرڈ کے معاملے میں ترقی اپنے موقف پر قائم ہے کہ روس سے ایس فور ہنڈرڈ کا معاہدہ صرف اور صرف دفاعی قوت کو بڑھانے کیلئے کیا ہے نہ کہ کسی ملک پر دھاوا بولنے کیلئے، اور اگر امریکہ ہم پر پابندیاں لگانا چاہتا ہے تو جوابی وار کیلئے بھی تیار رہے،
    تفصیلات کیمطابق ٹی جی آرٹی براڈکاسٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ترکی پر کوئی پابندیاں نہیں لگانا چاہتے اور نہ وہ ایسا وائٹ ہاؤس کو کرنے دینا چاہتے ہیں

  • ایران نے برطانوی ٹینکر پر اپنا پرچم لہرا دیا

    ایران نے برطانوی ٹینکر پر اپنا پرچم لہرا دیا

    ایران نے برطانوی ٹینکر کو اپنے قبضے میں لینے کے بعد اس پر اپنا پرچم لہرا دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے برطانوی آئل ٹینکر پر اپنا پرچم لہرا دیا ہے.ایران نے ٹینکر کو عمان کے پانیوں میں پکڑا تھا.
    ایران نے ٹینکر کو عمان کے پانیوں میں پکڑا ہے،

    ایران کی سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی نے خلیج فارس میں ایندھن اسمگل کرنے والے ایک برطانوی بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا تھا۔ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیج فارس میں ایندھن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے جاری آپریشن میں جزیرہ لارک کے قریب ایک بحری جہاز کو روکا گیا جس پر دس لاکھ لیٹر تیل لدا ہوا تھا۔

  • محکمہ صحت پنجاب نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی

    محکمہ صحت پنجاب نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی

    محکمہ صحت پنجاب کی موسم گرما کی شدت،سخت حبس، مون سون کی بارشوں کے پیش نظر شہریوں کو گیسٹرو سے بچاؤ کیلئے خصوصی حفاظتی، تدارکی،احتیاطی اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایت
    سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی) محکمہ صحت پنجاب نے موسم گرما کی شدت،سخت حبس، مون سون کی بارشوں کے پیش نظر شہریوں کو گیسٹرو سے بچاؤ کیلئے خصوصی حفاظتی، تدارکی،احتیاطی اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کھانے پینے میں احتیاط سے گیسٹرو کے مرض سے بچا جا سکتا ہے۔ محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ گیسٹرو نظام انہضام میں انفیکشن اور سوزش کی بیماری ہے جو آلودہ پانی کے استعمال اور کھانے پینے کی اشیاء میں موجود بیکٹیریا اور وائرس کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری احتیاطی تدابیر کے طور پر پینے کا پانی ہمیشہ ابال کر استعمال کریں، کھانا اچھی طرح پکاکر کھائیں،فریج سے نکالاہوا کھانا اچھی طرح گرم کریں،کھاناکھانے سے پہلے اور رفع حاجت کے بعد صابن سے ہاتھ دھوئیں، کھانے کے برتن دھوئے بغیر استعمال نہ کریں، کچن،باتھ روم اور ٹوائلٹ کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری گیسٹرو سے متعلقہ کسی بھی قسم کی بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر فوری اپنے قریبی سرکاری ہسپتال یا مستند ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں تاکہ مرض کو بگڑنے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہری مزید معلومات اور رہنمائی کیلئے فری ہیلتھ ہیلپ لائن 0800-99-000 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں

  • ایران اور حزب اللہ ہماری سیکیورٹی کے لیے براہ راست خطرہ ہیں : بولٹن

    ایران اور حزب اللہ ہماری سیکیورٹی کے لیے براہ راست خطرہ ہیں : بولٹن

    امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ایران اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے متعلق کہا ہےکہ وہ ہماری سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ایران اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو کو سپورٹ کر رہے ہیں … اور مغربی کرہ ارض کے ممالک کے لیے براہ راست خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

    بولٹن نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ "ایران اور حزب اللہ میڈورو کے غیر قانونی آمرانہ حربوں کی حمایت کرتے ہیں جو وینزویلا کے بے قصور افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، عقوبت اور قتل کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ علاوہ ازیں یہ دونوں علاقائی سیکورٹی کے لیے بھی براہ راست خطرے کی حیثیت رکھتے ہیں”۔

    امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے مطابق میڈورو کے شراکت داروں اور مغربی کرہ ارض میں پھیلاؤ کے لیے ایرانی کوششوں کو رسوا کن انداز سے سامنے لانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
    یاد رہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں برطانوی تیل بردار بحری جہاز کو تحویل میں لینے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے اور اس سلسلےمیں امریکا اور سعودی عرب بھی برطانوی موقف کے حامی ہیں، اس سلسلےمیں ایران اور سعودیہ و اس کے اتحادیوں کےدرمیان کافی کشیدگی پائی جاتی ہے. اس کے علاوہ ایران نے دعوی کیا ہے کہ ہم نے سی آئی اے کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے اور امریکی جاسوس اپنی حراست میں لیے ہیں.

  • فائنل ہار جاتے تو شاید کرکٹ چھوڑ دیتا: جوز بٹلر

    فائنل ہار جاتے تو شاید کرکٹ چھوڑ دیتا: جوز بٹلر

    لندن: انگلینڈ کی ورلڈ جیتنے والی ٹیم کے اہم کھلاڑی جوز بٹلر نے کہا ہے اگر ہم ورلڈ کپ 2019 کا فائنل ہار جاتے تومیرے لیے دوبارہ کرکٹ بیٹ اتھانا مشکل ہوجاتا،
    ڈیلی میل کو انڑویو دیتے ہوئے انگلش وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ میں نے ورلڈ کپ 2019 کے فائنل سے پہلے میں نے کل سات فائنل کھیلے اور سب میں میری ٹیم ہاری تھی، سمرسیٹ کاؤنٹی کیساتھ بہت زیادہ کرکٹ کھیلی لیکن فائنل نہیں جیت سکا، اسی طرح ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2016 کا فائنل اور چیمپینز ٹرافی کا سیمی فائنل ہارنا اور کسی دوسری ٹیم کو ٹرافی اٹھاتے دیکھنا بہت کٹھن مرحلہ تھا، اور ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں یہی خیال مجھے کھائے جا رہا تھا کہ فائنل ہارنے کے بعد کرکٹ کیسے کھیلوں گا،

  • وزیر اعظم کے دورہ پر تبصرہ کرنا وقت کا ضیاع ہے،شہباز شریف

    وزیر اعظم کے دورہ پر تبصرہ کرنا وقت کا ضیاع ہے،شہباز شریف

    وزیر اعظم کے دورہ پر تبصرہ کرنا وقت کا ضیاع ہے،شہباز شریف کی صحافیوں سے گفتگو
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف سے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر پوچھے گئے سوال پر کہ آپ کا اس پر کیا تبصرہ ہے تو انہوں نے کہا کہ ان کے دورہ امریکا پر تبصرہ کرنا وقت کا ضیاع ہے. صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ میں ان کا اے سی بند کر دوں گا.توا اس کے جواب میں شہباز شریف نےکہا کہ ان کو آتا کیا ہے. دورہ امریکا پر بات کروا کر میرا اور اپنا وقت ضائع نہ کریں
    وزیراعظم عمران خان نے نے اپنے خطاب میں اپوزیش کو آڑے ہاتھوں لیا تھا اور کہا تھا کہ مجھ سے بس سب یہ چاہتے ہیں کہ میں تین لفظ بول دوں اور وہ تین لفظ این آر او ہیں. انہوں نے کہا کہ ملک کا لوٹا ہوا مال ہر صورت واپس لیا جائے گا.

    وزیراعظم عمران خان جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر واشنگٹن میں ہیں، نے امریکہ کی مختلف ریاستوں سے سفر کر کے آئے بچوں، بڑوں اور خواتین کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے یہ لوگ اپنے قائد عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے دور دراز سے سفر کر کے کیپیٹل ون ایرینا پہنچے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے سفید شلوار قمیض اور واسکٹ زیب تن کر رکھی تھی ۔ شرکاءنے وزیراعظم کے پہنچنے پر کھڑے ہو کر ان کااستقبال کیا اور وزیراعظم نے ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا جواب دیا. وزیراعظم پاکستان عمران خان امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کیلئے پاکستانی وقت کے مطابق رات دوبجے ایرینا سٹیڈیم پہنچے۔ سٹیڈیم پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا انتہائی شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہاتھ ہلاکر شرکاءکے نعروں کا جواب دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے پاکستان اور امریکہ کے قومی ترانے بھی بجائے گئے.

  • بالی ووڈ کے سلطان ایک اور کردار میں جلوا دکھانے کو تیار

    بالی ووڈ کے سلطان ایک اور کردار میں جلوا دکھانے کو تیار

    بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ”دبنگ 3”کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ وہ ”بلبل میرج حال ”کےنام سے ایک نئی فلم کی تیاری بھی کررہے ہیں جس کی کہانی ایک شادی حال کے گرد گھومتی ہے-

    سلمان خان کی اگلی نئی فلم ”بلبل میرج حال”میں بھارتی شادی حالز کو بنیاد بناتے ہوئے معاشرے کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا-فلم کی کہانی دو ایسے بھائیوں کے بارے میں ہوگی جو دہلی میں ایک شادی حال کے مالک ہیں اور انہیں شادی حال کے کاروبار میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
    .
    فلم کے اسکرپٹ پر کام شروع کر دیا گیا ہے جو دبنگ 3 کی ریلیز تک مکمل ہو جائے گا اور اسی داران کاسٹنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا جائے گا –

  • لودھراں : ریسکیو آپریشن جاری

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے میں چار سالہ بچی نہر میں ڈوب گئی

    تفصیلات کے مطابق بستی روانی کے قریب پل 75۔ہزار نہر میں چار سالہ بچی کی نہر میں گر جائے کی اطلاع وصول ہوئی جس پر بچی کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیم 1122 موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا تاہم ابھی تک بچی نہیں مل سکی