بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) سکول ٹیچر پر تشدد کے انسانیت سوز واقعہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس،وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی رات گئے متاثرہ ٹیچر کے گاؤں 263/ ای بی آمد،متاثرہ ٹیچر کلیم لاڑ کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی،اہل دیہہ تھانہ صدر پولیس کے خلاف پھٹ پڑے،ڈاکٹر شہباز گل کی اے ایس پی آصف رضا کو شفاف تحقیقات اور انصاف فراہم کرنے کی ہدایت،مقامی پی ٹی آئی راہنماء ملک فاروق اعوان کو حقائق پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے
Author: +9251
-

ایران نے سی آئی اے کے جاسوس پکڑنے کا دعوٰی کر دیا
ایران نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کی جاسوسی کا نیٹ ورک توڑنے اور 17 جاسوس پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی میڈیا کا بتانا ہےکہ ایران نے سی آئی اے کے لیے کام کرنے والے 17 جاسوسوں کو پکڑا جن میں سے بعض کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کی جانب سے بھی سی آئی اے کے جاسوسی نیٹ ورک کو توڑنے کا دعویٰ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہےکہ اس کارروائی میں 17 ملزمان کو گرفتا کیا گیا۔
ایرانی نیوز ادارے کے مطابق ایرانی انٹیلی جنس منسٹری کے حکام نے سی آئی اے کے جاسوسوں کی گرفتاری اور ان کی سزائے موت کی تصدیق کی ہے۔
یاد رہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں برطانوی تیل بردار بحری جہاز کو تحویل میں لینے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے اور اس سلسلےمیں امریکا اور سعودی عرب بھی برطانوی موقف کے حامی ہیں، اس سلسلےمیں ایران اور سعودیہ و اس کے اتحادیوں کےدرمیان کافی کشیدگی پائی جاتی ہے.
-
وہاڑی : ڈاکو راج عروج پر
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) نواحی علاقہ چوک جمال کے قریب ڈاکوؤں نے ناکہ پر نہ رکنے پر سیدھی فائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا
وہاڑی کے نواحی علاقہ چوک جمال کے قریب مسلحہ ڈاکو ناکہ لگاۓ کھڑے تھے اور عبدالغفار نامی شخص چکنمبر 75 ڈبلیو بی سے واپس آرہا تھا کہ مسلحہ ڈاکوؤں نے اسے رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے غفار نامی شخص شدید زخمی ،ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ 15 پر متعدد کالز کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی۔ زخمی ہونیوالے شخص کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی منتقل کردیا گیا ہے ۔ -

پاکستانی برآمدات 36.7 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان
اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ مالی سال2024 تک پاکستان کی برآمدات کا حجم 36.7 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف نے یہ پیشگوئی اپنی حالیہ اسٹاف رپورٹ میں کی ہے
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کا مالیاتی حسارہ جو کہ 2017 میں 19.7 ارب ڈالر تھا اس میں بتدریج کمی آئی ہے اور 2018 کے مالی سال میں مالیاتی حسارہ مزید 6.95 ارب ڈالر گر گیا ہے اورامکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں یہ حسارہ مزید گر کر 5.49 ارب ڈالر رہ جائے گا
آئندہ مالی سال میں ٹیکسوں کی وصولی 7.011 ارب ٹریلین تک رہنے ، سال 2000-21 میں 8.3 ٹریلین اورمالی سال 2022-23 تک ٹیکسوں کی وصولی کا حجم 9.48 ٹریلین تک پہنچنے کا امکان ہے -
بورے والا : سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) 505 ای بی روڈ پر نزد گلشن رحیم، سیوریج، بارش کا پانی تالاب کے منظر پیش کرنے لگا.
مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا،
محکمہ پروانشل ہائی وے کے ٹھیکیدار کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام کے ٹیکس کے پیسہ کا صحیح استعمال نہ کیا گیا، جس کی وجہ سے نئی سڑک ٹوٹ جانے کا خطرہ ہے
مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا. -

وزیراعظم کا کرکٹ اصلاحات کا بھی اعلان
1992 کے ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کپتان اور وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔
واشنگٹن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ میں نے انگلینڈ سے اپنی کرکٹ کا آغاز کیا لیکن سب سے زیادہ دنیا میں کرکٹ کا ٹیلنٹ پاکستان میں دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم سب سے زیادہ کامیاب رہی کیونکہ وہاں میرٹ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پرفارمنس دیکھنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزانہوں نے کہا کہ اگلے ورلڈ کپ میں پاکستان کی بہترین ٹیم لائیں گے اور کرکٹ کا نظام ٹھیک کریں گے۔
-

بالی ووڈ اداکارہ کوئنا مترا کو6 مہینے قید کی سزا اور4 لاکھ64ہزارروپے جرمانہ
چیک بونس ہونے سے متعلق ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ممبئی کی عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ کوئنا مترا کو 6 مہینے قید کی سزا سناتے ہو ئے کہا کہ وہ مقامی ماڈل پونم سیٹھی کو 4 لاکھ 64 ہزارروپے بھی اداکرہں جس میں3 لاکھ روپے اصل رقم جبکہ 1 لاکھ64 ہزار روپے اس رقم پرچھ سال کے دوران واجب الادا ہونے والے سود کی ہے-
یہ مقدمہ ممبئی کی مقامی عدالت میں 2013 سے زیر سماعت تھا جس میں ماڈل پونم سیٹھی نے الزام لگایا کہ کوئنا مترا اس سے 22لاکھ روپے قرض لے چکی ہے اور قرضے کی قسط 3لاکھ روپے کوئنا نے چیک کی صورت میں ادا کی جو کے بونس ہوگیا.پونم نے عدالت سے درخواست کی کہ کوئنا کے خلا ف فراڈ کے جرم میں کاروائی کی جائے اور ان کی رقم واپس دلائی جائے-
اس مقدمے میں کوئنا مترا کا کہنا تھا کہ پو نم کی مالی حیثیت ایسی نہیں کہ وہ انہیں قرضہ دے سکے اور یہ کہ پونم نے ان کی دستخط شدہ چیک بک چوری کر لی تھی -طویل عرصہ تک کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے کوئنا مترا کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا.جس کے مطابق کو ئنا مترا نہ صرف سود سمیت اصل رقم واپس کرے گی بلکہ دھوکہ دہی کے جرم میں 6 ماہ تک جیل کی ہوا بھی کھائے گی-
-

عرب امارات کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سنٹر کھولنے جارہا
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سنٹر کھولنے کا منصوبہ بنا لیا۔
پاکستان میں تعینات یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزابی نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ویزا فراہم کرنے کی سہولت کا آغاز رواں سال ستمبر میں شروع ہو جائے گا جبکہ اسی طرز کا سنٹر اسلام آباد میں بھی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ویزا سنٹر میں میڈیکل انشورنس، چیک اپ اور کنٹریکٹ کی سہولیات دستیاب ہوں گی، یہ ایشیا کا سب سے بڑا ویز سنٹر ہو گا۔
-
وہاڑی : خطرناک تصادم میں ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) موٹرسائیکل اور آئل ٹینکی کے درمیان تصادم ایک شخص جاں بحق
تفصیلات کے مطابق ٹھینگی کالونی نزد T کراس میں موٹر سائیکل نمبر VRL3878 اور آئل ٹینکی نمبر RLl 178 کی ٹکر سے ایک سخص ہلاک اوردو زخمی ہو گئے
ریسکیو 1122 مے امدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو وہاڑی ہسپتال داخل کروایا حادثے میں دو زخمی اور ایک ہلاک ھونے والے چک نمبر 78/WB کےرہائشی تھے
#جوگی -

آسٹریلیا، کوئلے کے مخالف احتجاج کی فلم بنانے پر فرانسیسی ٹی وی عملہ گرفتار
آسٹریلیا میں ایک فرانسیسی ٹیلی ویژن کے رپورٹر اور اس کے عملہ کو آسٹریلیا کی شمال مشرقی ریاست کوئینذ لینڈ میں کوئلے کی بندرگاہ کو روکنے کے لئے مظاہرے کی کوریج پر گرفتار کر لیا۔
ریاستی پولیس نے بتایا کہ چار فرانسیسیوں سمیت 7 افراد کو ابوبٹ پوائنٹ کوئلہ ٹرمینل میں ایک ریلوے اسٹیشن پر ٹرانسمیشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔پولیس نے کسی کی شناخت نہیں کی۔
فرانسیسی کونسلر جنرل نے اس واقعہ پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔