Baaghi TV

Author: +9251

  • یمن: 2 حوثی گروپوں کے درمیان جھڑپ، 11 افراد ہلاک، 6 زخمی

    یمن: 2 حوثی گروپوں کے درمیان جھڑپ، 11 افراد ہلاک، 6 زخمی

    یمن کے دارالحکومت صنعاء کے شمال میں واقع صوبے عمران میں 2 حوثی گروپوں کے درمیان جھڑپ میں 11 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

    مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق کل شام، حوثی کمانڈروں میں سے محمد الشتوی اور مجاہد کشیرا سے منسلک، مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

    حوثیوں کی طرف سے جھڑپ کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ جھڑپ، حوثیوں کے درمیان اِب، قعطبہ اور الضالع کے راستے پر، مسافروں سے وصول کردہ لگان کے معاملے میں عدم مفاہمت کی وجہ سے ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ یمن میں ایک طویل عرصے سے عدم استحکام کا سامنا ہے اور ایک تواتر سے ایرانی حمایت کے حامل حوثیوں اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت کی حامل حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

  • وزیراعظم امریکا میں بھی کنٹینر سے نہیں اترے، بلاول

    وزیراعظم امریکا میں بھی کنٹینر سے نہیں اترے، بلاول

    بلاول بھٹو زرداری نے امریکا میں عمران خان کے دورے پر تنقید کی ہے

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے امریکا کے دورے میں خطاب اور سرگرمیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم امریکا میں بھی کنٹینر سے نہیں اترے، اگر حکومت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اور اپوزیشن بھی اپوزیشن کا کردار ادا کریگی تو ملک کون چلائے گا ؟۔

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو صرف اپنی نہیں، تمام پاکستانیوں کی بات کرے، عمران خان لیڈر نہیں ایک حکمران ہیں۔

    انہوں نے کہا افسوس ہے کہ وزیراعظم بیرون ملک میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کنٹینر سے نہیں اترے۔

  • بھارت، چار عمررسیدہ افراد کو لاٹھی اور ڈنڈے مار مار کر قتل کر دیا

    بھارت، چار عمررسیدہ افراد کو لاٹھی اور ڈنڈے مار مار کر قتل کر دیا

    بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے علاقے گملا میں نامعلوم افراد نے چار عمررسیدہ افراد کو لاٹھی اور ڈنڈوں سے مار مار کر قتل کر دیا گیا۔
    مرنے والوں میں دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ چامپا اوراؤں (62) اور ان کی اہلیہ پھیری اوراؤں (60) کے علاوہ سنا اوراؤں (65) اور پھگنی دیوی (62) کا قتل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈائن کے شبہ میں گزشتہ رات تقریبا ایک بجے 10 سے 12 لوگوں نے چامپا کے گھر پر حملہ بول دیا اور ایک ایک کرکے چاروں کو گاوں باہر لے جا کر قتل کردیا۔
    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جھارکھنڈ پولیس کے ایس پی انجنی کمار جھا، انسپیکٹر بیجو اوراوں، ایس ڈی پی او دیپک کمار، سسائی تھانہ انچارج سدھیر پرساد ساہو جائے واقعہ پر پہنچے۔
    واضح رہے کہ مقتولین اوجھا تھے اور جھاڑپھونک کا کام کرتے تھے۔ اسی کی بنیاد پر انہیں ڈائن بتاکر موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔ واردات کے بعد صبح جائے واقعہ کے پاس پٹاخے پھوڑے جانے کی بھی آوازیں سنے جانے کی اطلاعات ہیں۔

  • آرمی چیف وزیراعظم کے وفد کے رکن کی حیثیت سے وہائٹ ہاؤس میٹنگ میں شریک ہوں گے

    آرمی چیف وزیراعظم کے وفد کے رکن کی حیثیت سے وہائٹ ہاؤس میٹنگ میں شریک ہوں گے

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان کے وفد کے رکن کی حیثیت سے وائٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے بعد پینٹاگون کا دورہ کریں گے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ پینٹاگون میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع رچرڈ اسپینسر سے ملیں گے۔

  • ‘امریکی تاریخ میں سب سے بڑا اجتماع وزیراعظم کی مقبولیت کا ثبوت ہے’

    ‘امریکی تاریخ میں سب سے بڑا اجتماع وزیراعظم کی مقبولیت کا ثبوت ہے’

    فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امریکی تاریخ میں سب سے بڑا اجتماع وزیراعظم کی مقبولیت کا ثبوت ہے، عمران خان نے جدوجہد اور مضبوط عزم سے ہمیشہ مخالفین اور ناقدین کوغلط ثابت کیا۔

    وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا امریکا میں مقیم قابل فخر پاکستانیوں نے کپتان کا شاندار استقبال کر کے تاریخ رقم کر دی، وزیراعظم نے عوامی انداز سے امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے سامنے نئے پاکستان کا وژن رکھا، ریاست مدینہ کی طرز پر ایسی ریاست کے قیام کا تصور پیش کیا جہاں حکمران جواب دہ ہوں، عمران خان دنیا میں پاکستان کی پہچان ہیں۔

  • یمنی فوج کا حوثیوں کے اہم علاقوں  پر قبضۃ

    یمنی فوج کا حوثیوں کے اہم علاقوں پر قبضۃ

    یمنی فوج نے حوثی باغیوں کے گڑھ صعدہ سمیت اہم علاقوں میں فتح کا جھنڈا لہرا دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یمن کی سرکاری فوج نے اتوارکے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز حوثی ملیشیا کے گڑھ سمجھے جانے والے شمالی علاقے صعدہ میں میدان جنگ میں اہم کامیابیاں‌حاصل کرتے ہوئے غیرمعمولی پیش قدمی کی ہے۔

    یمنی فوج کے بریگیڈ 3 کے سربراہ کرنل ائل القشائی نے بتایا کہ سرکاری فوج نے شمالی صعدہ میں باقام ڈاریکٹوریٹ کے اطراف میں‌پھیلے تزویراتی اہمیت کے حامل جبل النار کے بیشتر مقامات باغیوں سے چھین لیے ہیں۔

    انہوں‌نے کہا کہ جبل النارمیں سرکاری فوج کی پیش قدمی صعدہ کے دیگر علاقوں تک رسائی کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس کامیابی کے بعد باقم ڈاریکٹوریٹ کے مرکز تک پہنچنا کافی آسان ہوجائے گا۔

    بریگیڈیئرالقشائی کا کہنا تھا کہ صعدہ میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے خلاف جاری آپریشن میں عرب اتحادی فوج کے توپ خانے کی مدد حاصل تھی۔ انہوں‌ نے بتایا کہ لڑائی کےدوران حوثی باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اس نے اسلحہ کے متعدد ذخائر بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔

    یمن کی سرکاری فوج نے صعدہ کے جبل النار، جبال رمدان، النعمان اور دیگر مقامات کو باغیوں سے آزاد کرانے کےبعد ان پر جمہوریہ یمن کا پرچم لہرا دیا۔

  • وزیر اعظم کیپٹل ون ارینا میں کتنے بجے پاکستانیوں سے خطاب کریں گے؟ سینیٹر فیصل جاوید نے بتا دیا

    وزیر اعظم کیپٹل ون ارینا میں کتنے بجے پاکستانیوں سے خطاب کریں گے؟ سینیٹر فیصل جاوید نے بتا دیا

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیڑ فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کیپٹل ون ایرینامیں پاکستانی کمیونٹی سےخطاب کریں گے،

    عمران خان کا خطاب، کیپیٹل ون ارینا میں میلہ سج گیا، پاکستانیوں میں جوش و خروش دیکھ کر امریکی حیرت زدہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں‌ نے بتایا کہ وزیراعظم کی پاکستان کےلیےکاوشوں سے متعلق ویڈیوپیکج دکھایاجائےگا، وزیراعظم مقامی وقت کےمطابق4بجے ہم وطنوں سےخطاب کریں گے، پاکستانی اپنےقائدکوسننےکےلیےکیپٹل اریناپہنچ رہےہیں،

    انہوں‌ نے کہاکہ کیپٹل ارینا میں پاکستانیوں کا جوش و خروش بڑھ رہا ہے، ہزاروں‌ پاکستانی جمع ہو چکے ہیں اور ملی نغمے گائے جارہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دورہ امریکہ کے دوران ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں،

  • ہانگ کانگ: ہزاروں شہریوں کا پولیس کے بدترین تشدد کیخلاف احتجاج

    ہانگ کانگ: ہزاروں شہریوں کا پولیس کے بدترین تشدد کیخلاف احتجاج

    ہانگ کانگ: ہزاروں افراد پولیس کے بدترین تشدد کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پولیس کے تشدد سے متعلق آزادانہ تفتیش کی جائے۔ شہریوں نے جمہوریت کے استحکام کے لیے اصلاحات کا بھی مطالبہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں پولیس کے بدترین تشدد کے خلاف ہزاروں افراد سراپا احتجاج ہیں۔ ہزاروں شہری بینرز اورپلے کارڈزاٹھائے ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پولیس کے تشدد کی آزادانہ تحقیقات کروائیں جائیں۔ انہوں نے جمہوریت کے استحکام کے لیے نئی اصلاحات کا مطالبہ بھی کر دیا۔ کشیدہ حالات کے سبب دکانیں بند کر دی گئیں۔

    یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ کئی مقامات پر پولیس اور عوام آمنے سامنے آگئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور سموک گرنیڈز بھی پھینکے۔

    رات ہوئی تو مظاہرین نے موبائل کی لائٹ جلا کر احتجاج کیا۔ مشتعل افراد
    نے سرکاری عمارت اور کیمروں پر بھی سیاہی مل دی۔جبکہ سیکورٹی اداروں نے اس احتجاج کو کچلنے کے لیے قانون کا بھر پور استعمال کریں گے

  • ٹویٹر نے ایرانی خبر رساں اداروں کے اکاؤنٹس معطل کردیئے

    ٹویٹر نے ایرانی خبر رساں اداروں کے اکاؤنٹس معطل کردیئے

    سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر نے 3 ایرانی خبر رساں اداروں کے فارسی زبان کے اکاؤنٹس معطل کردیے۔خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 2 روز قبل ایران کی جانب سے برطانوی تیل بردار جہاز قبضے میں لینے کے بعد ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے ٹوئٹر اکاؤنٹس معطل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

    ٹوئٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی میڈیا کے اکاؤنٹس کو ’بہائی مذہب‘ سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنا کر ہراساں کرنے پر معطل کیے گئے۔

    علاوہ ازیں ٹوئٹر حکام نے غیر فعال اکاؤنٹس کی نشاندہی نہیں کی اور موقف اختیار کیا کہ معاملے کی تحقیقات تاحال جاری ہے۔دوسری طرف ایرانی حکام بھی ٹویٹر کے رویے کے خلاف احتجاج کیا ہے.

  • عمران خان کا خطاب، کیپیٹل ون ارینا میں میلہ سج گیا، پاکستانیوں میں جوش و خروش دیکھ کر امریکی حیرت زدہ

    عمران خان کا خطاب، کیپیٹل ون ارینا میں میلہ سج گیا، پاکستانیوں میں جوش و خروش دیکھ کر امریکی حیرت زدہ

    وزیر اعظم عمران خان کا امریکہ میں خطاب سننے کیلئے پاکستانیوں میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے اور اس وقت کیپٹل ون ایرینا کے باہر پاکستانیوں کی بڑی تعدادموجودہے, ارینا میں میلہ سج چکا ہے اور اریناون میں بڑی بڑی سکرینیں نصب کردی گئی ہیں جہاں‌ لوگ وزیر اعظم کا خطاب سن سکیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان تین روزہ دورہ پر امریکہ میں‌ موجود ہیں جہاں ان سے دورے کے پہلے روز پاکستانی سفارتخانے میں تاجروں، سرمایہ کاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ملاقاتیں کی ہیں، اس دوران وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی تاجروں ،سرمایہ کاروں کے وفود سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ انہیں سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا، دوسری جانب سرمایہ کاروں نے عمران خان کے ویژن کو سراہا،

    رپورٹ‌ کے مطابق امریکہ میں اس وقت وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سننے کیلئے پاکستانیوں میں زبردست جوش وخروش پایا جارہاہے، میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ارینا میں وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سننے کیلئے 22 ہزار پاکستانیوں کی شرکت متوقع ہے، اس وقت صورتحال یہ ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں کپیٹل ون ارینا کے گرد موجود ہیں، پاکستانیوں نے اس موقع پر قومی پرچم اٹھا رکھے ہیں اور وہ پاکستان اور عمران خان کے حق میں نعرے بلند کررہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کاخطاب راہ راست دکھانے کیلئے ایرینا میں بڑی سکرینیں نصب کی گئی ہیں، پاکستانی ہیوسٹن سےبھی وزیراعظم کاخطاب سننےآئےہیں، کینیڈاکےشہرٹورنٹوسےبھی پاکستانی وزیراعظم عمران خان کاخطاب سننےآئےہیں، کیپٹل ون اریناکےباہر پاکستانیوں کی جانب سے ملی ترانےگا کروطن سےمحبت کااظہار کیا جارہا ہے،

    وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سننے کیلئے پاکستانیوں میں پائے جانے والے جوش و خروش کو دیکھ کر امریکی کمیونٹی حیرت میں مبتلا ہے اور ان کی جانب سے بھی خوشی کا اظہا رکیا جارہا ہے، پاکستانیوں کی طرف سے سبز ہلالی پرچم لہرائے جارہے ہیں،