Baaghi TV

Author: +9251

  • اسے کہتے ہیں لیڈر ، امریکہ میں عمران خان کےاستقبال کےلیے ہزاروں افراد جمع

    اسے کہتے ہیں لیڈر ، امریکہ میں عمران خان کےاستقبال کےلیے ہزاروں افراد جمع

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر جس طرح امریکہ میں مقیم پاکسانی اور دنیا بھر سے آئے ہوئے افراد عمران خان کے استقبال کے لیے سڑکوں پر جمع ہیں. اس سے قبل ایسی کوئی مثال نہیں ملتی اسے کہتے ہیں لیڈر۔ یہ ہے عمران خان پر پاکستانیوں کا یقین۔ آپ کیا جانو باجی آپ کو تو بریانی اور قیمے والے نان کا ہی پتہ ہے۔

    امریکہ میں‌وزیر اعظم عمران خان کو جس طرح اہمیت دی جا رہی ہے اس پر پنجاب گورنمنٹ کے ترجمان شہباز گل نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ بتا دو دنیا والوں کو کہ ایسا ہوتا ہے "لیڈر”


    یاد رہے کہ وزیر اعظم اس وقت واشنگٹن ڈی سی ایک اسٹیڈیم میں پاکستانیوں سے خطاب کرنےوالے ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں افراد موجود ہیں.پاکستانیوں کےعلاوہ بڑی تعداد میں دوسرےممالک سےآئے ہوئے لوگ بھی اس وقت عمران خان کا خطاب سننےکے لیے بے تاب ہیں اور آتش بازی کررہےہیں.

  • گورنر سندھ سے فہمیدہ مرزا کی ملاقات، صوبے میں‌ پانی کی منصفانہ تقسیم کا مطالبہ

    گورنر سندھ سے فہمیدہ مرزا کی ملاقات، صوبے میں‌ پانی کی منصفانہ تقسیم کا مطالبہ

    گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیرفہمیدہ مرزاکی ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر ذوالفقارمرزااورحسنین مرزابھی ملاقات میں موجود تھے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ملاقات کے دوران صوبےکی صورتحال،ترقیاتی منصوبوں اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا، ملاقات میں سندھ کےعوام کی بہتری کےلیےمل کرکام کرنےکےعزم کااظہار کیا گیا،

    ملاقات کے دوران گورنرسندھ کی فہمیدہ مرزاکوصوبےمیں پانی کی منصفانہ تقسیم کی یقین دہانی کروائی گئی، ان کا کہنا تھاکہ چاہتےہیں کہ پورےصوبےکومساوی پانی میسرآسکے، ادھر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھاکہ بدین کےکاشت کارپانی نہ ہونےکی بناپرچاول کی فصل نہیں لگاپارہے، صوبےمیں پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتےہیں،

  • بھارت :جہاں انسان انسانوں کو قتل کرتے ہیں.وہاں  کتوں نے نومولود بچی کی جان بچالی

    بھارت :جہاں انسان انسانوں کو قتل کرتے ہیں.وہاں کتوں نے نومولود بچی کی جان بچالی

    ہریانہ: بھارت میں انسان کی انسان کو مارنے کی کوشش لیکن جانوروں نے بچالیا بھارت میں جہالت نہ گئی،بیٹی پیداہونےپرنوزائیدہ بچی کوتھیلے میں بندکرکےنالے میں پھینک دیاگیا لیکن کتوں نے تھیلے کونالے سے نکال کربچی کی جان بچالی، ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک خاتون نے ایک نوزائیدہ بچی کوتھیلے میں بند کرکے نالے میں بہا دیالیکن کہتے ہیں نا جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، کتوں نے اس خاتون کی بچی کومارنے کی کوشش ناکام بنادی اوربروقت تھیلے کونالے میں سے نکال لیا۔

    تھیلے کو نالے سے نکالنے کے بعد کتوں نے شورمچا کراہل علاقہ کوبھی جمع کرلیا جنہوں نے بچی کوفورا اسپتال پہنچایا جہاں اس کی جان بچ گئی۔ سارے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیاپروائرلہوگئی جس پرلوگ خاتون کے عمل کی پرزورمذمت کررہے ہیں۔

  • نواز شریف جلد رہا ہوں‌ گے اور مہنگائی، بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا، مریم اورنگزیب

    نواز شریف جلد رہا ہوں‌ گے اور مہنگائی، بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا، مریم اورنگزیب

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 126 دن کے دھرنے میں بجلی گیس کے بل جلائے گئے،

    منتخب وزیراعظم کی گرفتاریاں سلیکٹڈ کے کہنے پر ہورہی ہیں:مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھرنے میں سول نافرمانی کا اعلان، شہروں کا لاک ڈاؤن کیاگیا، آپ کے ڈر میں فرق صرف اتنا ہے کہ نواز شریف منتخب وزیراعظم تھے ، آپ کی وزارت عظمیٰ کی کرسی عوام کے ووٹوں سے نہیں جڑی،

    مریم اورنگزیب نے کہاکہ ان شاءاللہ نوازشریف پھررہا ہونگے اور منھگائی بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا،

  • واپڈا افسران کیلئے بڑی خوشخبری ، 95 ایس ڈی اوز مستقل ہوگئے

    واپڈا افسران کیلئے بڑی خوشخبری ، 95 ایس ڈی اوز مستقل ہوگئے

    لاہور: حکومت کی طرف سے واپڈا ملازمین کے لیے عیدی ،واپڈا کے 95 ایس ڈی اوز کو کارکردگی کی بنیاد پر مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ڈی اوز کو بطور جونیئر انجینئر ایک سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا، یہ شرط عائد کی گئی کہ بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو ریگولر کر دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق واپڈا انتظامیہ نے کیس کو سلیکشن بورڈ کے سامنے پیش کیا، جس کے بعد کارکردگی کی بنیاد پر ایس ڈی اوز کو مستقل کر دیا گیا۔ تمام ایس ڈی اوز کو واپڈا جوائن کرنے کی تاریخ سے مستقل کیا گیا ہے۔

  • قطر نے غزہ کے 60 ہزار گھرانوں کو فی کنبہ 100 ڈالر کی رقم فراہم کردی

    قطر نے غزہ کے 60 ہزار گھرانوں کو فی کنبہ 100 ڈالر کی رقم فراہم کردی

    غزہ :غزہ کی تباحال صورت حال اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے قطر نے امداد کا اعلان کردیا .قطر کی طرف سے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے کام کرنے والی کمیٹی نے غزہ کے 60 ہزار گھرانوں کو فی کنبہ 100 ڈالر کی رقم فراہم کردی ہے۔

    فلسطینیوں کے لیے کام کرنے والی کمیٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ غزہ کے غریب گھرانوں میں امداد کی تقسیم کا عمل دو روز قبل شروع کیا گیا تھا۔ تمام شہریوں کو ڈاک اور بنک کے ذریعے رقم ارسال کی گئی۔

    غزہ میں مستحق شہریوں‌ میں قطر کی طرف سے امداد کی تقسیم کے عمل میں فلسطینی وزارت سماجی بہود کا تعاون بھی حاصل رہا ہے۔خیال رہے کہ قطری تعمیر نو اور بحالی کمیٹی گذشتہ کچھ عرصے سے ہرماہ غزہ کے مستحق شہریوں میں نقد امداد تقسیم کر رہی ہے۔

  • ہربنس پورہ :امتحانات میں کم نمبر آنے پر لڑکی نے خودکشی کرلی

    ہربنس پورہ :امتحانات میں کم نمبر آنے پر لڑکی نے خودکشی کرلی

    لاہور: چھوٹی چھوٹی بات پر بہت زیادہ پریشان ہونےوالے بعض اوقات بڑی غلطیاں کرجاتے ہیں جس کا خمیازہ پیچھے رہنے والے بھگتتے ہیں. ایسا ہی ایک واقعہ لاہور کے علاقہ ہربنس پور ہ میں‌ پیش آیا جہاں 21 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر موت گلے لگا لی۔

    تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ میں 21 سالہ پری میڈیکل کی طالبہ نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی، پولیس ذرائع کے مطابق 21 سالہ مروا امتحانات میں کم نمبر آنے پر ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔ مروا کے ورثا نے قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم سے انکار کر دیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش قانونی کارروائی پر ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔

  • اداکار محسن عباس کی اہلیہ کے الزامات پر جوابی پریس کانفرنس، طلاق کے دہانے پر کیوں پہنچے؟ صاف بتا دیا

    اداکار محسن عباس کی اہلیہ کے الزامات پر جوابی پریس کانفرنس، طلاق کے دہانے پر کیوں پہنچے؟ صاف بتا دیا

    اداکار اور میزبان محسن عباس نے اپنی اہلیہ فاطمہ سہیل کی جانب سے تشدد اور بے وفائی کے الزامات عائد کئے جانے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایسے گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں جہاں خواتین کی عزت کی جاتی ہے، کئی جھوٹ بھی سامنے آئے وہ مجھے کہیں کا بتا کر کہیں اور چلی جاتی تھیں، شادی کے چند روز بعد ہی ان کے جھوٹ سامنے آنے لگے تھے، میری والدہ کے انتقال پر یہ میرے پاس فیصل آباد آئی تھیں،

    اداکار محسن عباس کا اہلیہ پرمبینہ تشدد، بیگم نےتصاویر وائرل کر دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محسن عباس نے کہاکہ شادی کے چند ماہ بعد ہم دونوں کو احساس ہوگیا تھا یہ شادی نہیں ہونی چاہیےتھی، ان کے والد بھی اس کے گواہ ہیں، اپنی بیٹی کاجھوٹ پکڑےجانےپروہ مجھےکہتےپترایک گناہ تےخداوی معاف کردیندااے، ان کو غلط بیانی کرنے اور جھوٹ بولنے کی عادت تھی،

    اداکاروں کے اختلافات میں اضافہ ، تشدد اور مار پٹائی معمول بن گیا

    محسن عباس نے کہاکہ میں نے کبھی اپنی پرسنل لائف کو کبھی میڈیا پر نہیں اچھالا، ان کی طرف سے اکثر یہ حرکتیں ہوتی رہتی تھیں، میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم طلاق کے دہانے پر کیوں کھڑے ہیں، 4سال کی شادی میں ہم میاں بیوی ایک سال ہی ساتھ رہے ہیں،

    محسن عباس کا کہنا تھا کہ انھوں نے جو تصاویر شیئر کی ہیں وہ 2018 کے ہیں، یہ تصاویر سیڑھیوں کے پھسل کر گرنے کے بعد کی ہیں، جہاں انھوں درخواست دی ہے وہ تھانا ان کو بلا رہا ہے، وہ وہاں پیش نہیں ہورہیں، میں تھانےسےہوکرآرہاہوں اپنابیان رکارڈ کراکےآرہا ہوں، وہ تھانے میں اپنی میڈیکل رپورٹ پیش کردیں، پولیس میرے خلاف کاروائی کردیگی ، میرا سوشل میڈیااکاونٹ ہیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، میرے فیس بک اکاونٹ سےجوکچھ بھی ہورہا ہے وہ میں نہیں کررہا، میں نے ہمیشہ یہ سیکھا ہے کہ گھر کی بات گھر میں رہنی چاہیے، اب ساتھ رہنے کا کوئی جوازنہیں بچا ، طلاق ہی آخری حل نظر آتا ہے، جب جھوٹ بولا جائے تو غصہ بھی آتا ہے اور بدزبانی بھی ہوجاتی ہے،

  • آئل ٹینکر کے عملے کے تمام 23 افراد محفوظ ہیں، ایرانی حکام

    آئل ٹینکر کے عملے کے تمام 23 افراد محفوظ ہیں، ایرانی حکام

    تہران : ایرانی حکام نے برطانیہ کی طرف سے آئل ٹینکر کو چھوڑنے کے مطالبے کے بعد پہلی بار ایران کی طرف سے ردعمل آیا ہے ، اطلاعات کے مطابق ایرانی حکام کے مطابق برطانوی آئل ٹینکر اسٹینا امپیرو کے عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں۔ اس آئل ٹینکر کو ایرانی انقلابی گارڈز نے آبنائے ہرمز میں جمعے کے روز روک لیا تھا۔

    دوسری طرف یہ کہا جا رہا ہے کہ ایران نے اسے جبرالٹر کے قریب ایرانی تیل بردار بحری جہاز کو برطانیہ کی طرف سے روکے جانے کا ردعمل قرار دیا ہے۔ گریس ون نامی ایرانی آئل ٹینکر چار جولائی سے برطانوی تحویل میں ہے۔

    ایران کے بندرگاہوں اور میری ٹائم سے متعلق محکمے کے سربراہ کے مطابق برطانوی آئل ٹینکر کے عملے کے تمام 23 ارکان محفوظ ہیں اور صحت مند ہیں۔ یہ اہلکار بندر عباس بندرگاہ پر موجود ہیں

  • پیلی جیکٹ تحریک کے مظاہرے، فرانس مشکل میں پڑ گیا

    پیلی جیکٹ تحریک کے مظاہرے، فرانس مشکل میں پڑ گیا

    پیرس:فرانس میں پیلی جیکٹ تحریک کے حامیوں نے چھتیسویں ہفتے بھی مظاہرے کئے۔ رپورٹ کے مطابق فرانسیسی مطاہرین نے حکومت کی ناقص اقتصادی پالیسی، سرمایہ دارانہ نظام اور اس ملک کے صدر میکرون کے خلاف دارالحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کئے۔

    یورپی ذرائع ابلاغ کے مطابق سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف فرانس میں شروع ہونے والی پیلی جیکٹ تحریک دوسرے یورپی ملکوں میں بھی پہنچ گئی ہے اور ہر سنیچر کو فرانس کے ساتھ ہی متعدد دیگر یورپی ملکوں میں بھی لوگ پیلی جیکٹیں پہن کے مظاہرے کرتے ہیں ۔

    یاد رہے کہ فرانس میں پیلی جیکٹ مظاہرے نومبر دو ہزار اٹھارہ کے وسط میں مہنگائی اور حکومت کی معیشتی پالیسیوں کے خلاف شروع ہوئے جو بعد میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف منظم تحریک میں تبدیل ہوگئے