Baaghi TV

Author: +9251

  • بیت المقدس:اسرائیلی حکومت نے  فلسطینی عمارتوں کی مسماری کا حکم دے دیا

    بیت المقدس:اسرائیلی حکومت نے فلسطینی عمارتوں کی مسماری کا حکم دے دیا

    مقبوضہ بیت المقدس: صہیونی حکومت نے فلسطینیوں پر مظالم کی انتہا کردی ،غاصب صیہونی حکومت کی ایک عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی سو عمارتوں اور گھروں کی مسماری کا حکم سنایا ہے۔

    روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی اس عدالت نے بیت المقدس کے جنوب میں واقع صورباہر کے فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں سے اپنے گھروں کو مسار کردیں ورنہ انھیں اسرائیلی بلڈوزروں کے اخراجات بھی برداشت کرنا پڑیں گے۔

    یاد رہے کہ بعض عرب ملکوں کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری کی کوششیں تیز ہوتے ہی اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

  • عمران خان کا دورہ امریکہ، بھارتی میڈیا کے پیٹ‌ میں مروڑ اٹھنے لگے، کیا کہا؟ جانیے اس خبر میں

    عمران خان کا دورہ امریکہ، بھارتی میڈیا کے پیٹ‌ میں مروڑ اٹھنے لگے، کیا کہا؟ جانیے اس خبر میں

    پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے متعلق ہندوستانی میڈیا نے منفی پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے اور کہا ہے امریکہ پہنچنے پرعمران خان کا ویسا استقبال نہیں ہوا، جس کی انہیں امیدتھی۔

    کمرشل طیارے کے ذریعےسفر، پاکستان ہاوس میں قیام ،عمران خان نے قوم سے سادگی کا وعدہ پورا کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکہ کا کوئی بڑا افسرانہیں ریسیوکرنے کے لئے ایئرپورٹ پرنہیں پہنچا۔ صرف یہی نہیں عمران خان کو میٹرومیں بیٹھ کرہوٹل جانا پڑااور پاکستانی وزیر اعظم کوریسیوکرنے کےلئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، امریکہ میں رہنے والے کچھ پاکستانی لوگوں کے ساتھ ایئرپورٹ پہنچے تھے،

    بھارتی میڈیا نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان چارٹرڈ طیارہ کی بجائے قطرایئرویز کی فلائٹ سے امریکہ پہنچے جس کا سبب سادگی مہم نہیں بلکہ اقتصادی بحران تھا۔ بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ عمران خان پیرکوامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ ٹرمپ ان پردہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کیلئے دباو ڈالیں گے۔

  • لندن: بریگزٹ کے خلاف مظاہرہ ،یورپی یونین میں شامل رہنے کی حمایت

    لندن: بریگزٹ کے خلاف مظاہرہ ،یورپی یونین میں شامل رہنے کی حمایت

    لندن بریگزٹ کے مخالفین نے یورپی یونین میں برطانیہ کے شامل رہنے کی حمایت میں لندن کی سڑکوں پر مارچ اور بریگزٹ کے خلاف احتجاج کیا۔لندن میں یہ مظاہرہ ایسے وقت ہوا ہے کہ برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب اور کنزرویٹو پارٹی کی سربراہی سنبھالنے کے لئے اس پارٹی کے اندرونی انتحابات ہونے والے ہیں۔

    واضح رہے کہ برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ بورس جانسن اور موجودہ وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ، وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے لئے ایک دوسرے کے مضبوط حریف امیدوار شمار ہوتے ہیں۔اس سے پہلے سابق برطانوی فوج کے اعلیٰ افسران بھی یہ کہ چکے ہیں کہ اگر برطانیہ یورپ سے الگ ہو گیا تو اپنی سالمیت قائم نہیں رکھ سکے گا.

  • بھارت: سیلاب نے تباہی مچادی ، مرنے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی

    بھارت: سیلاب نے تباہی مچادی ، مرنے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی

    نئی دہلی :بھارت میں سیلاب کی تباہی سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں. شمال مشرقی بھارت میں تباہ کن سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد دو سو تک جا پہنچی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارت کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کی ریاست آسام اور بہار میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران موسلا دھار بارشوں اور آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ایک کروڑ دس لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ بنیادی تنصیبات منجملہ بجلی گھروں، زرعی زمینوں اور سڑکوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال بھی بھارت میں تباہ کن سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں بارہ سو افراد مارے گئے تھے۔حالیہ بارشوں اور سیلاب سے مزید نقصان ہونے کا خدشہ ہے.

  • افغانستان: امریکی دہشت گرد فوجیوں کے ہاتھوں عام شہریوں کا قتل عام

    افغانستان: امریکی دہشت گرد فوجیوں کے ہاتھوں عام شہریوں کا قتل عام

    کابل :ایک طرف مذاکرت تو دوسری طرف وعدہ خلافی امریکہ اپنی پرانی عادت پر اتر آیا،افغانستان میں امریکی دہشت گرد فوجیوں نے اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبے غزنی میں پانچ عام شہریوں کو موت کے گھاٹ تار دیا۔

    کابل سے میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی دہشت گرد فوجیوں نے صوبے غزنی کے علاقے ناوہ میں ایک رہائشی مکان کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں ایک عورت سمیت پانچ عام شہری جاں بحق ہو گئے۔

    امریکی حکام نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکی جنگی طیاروں نے ہفتے کے روز بھی جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند میں موسی قلعہ کے ایک قصبے پر بمباری بھی کی .

    اس سے قبل امریکی دہشت گرد فوجیوں نے صوبے بادغیس کے علاقے بالامرغاب پر حملہ کیا تھا جس میں تین بچے اور دو عورتیں جاں بحق ہو گئی تھیں۔

    امریکی دہشت گردی پر افغان عوام کی طرف سے مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ امریکی فوجیوں کے ہاتھوں ہونے والے افغان عام شہریوں کا قتل عام رکوائے لیکن امریکی دہشت گرد فوجی، عدالتی تحفظ حاصل ہونے اور کابل حکومت کی خاموشی سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان میں اپنے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

  • سیاہ فام اسرائیلی فوجیوں کی صیہونی حکومت کو منفی رویے پر دھمکی

    سیاہ فام اسرائیلی فوجیوں کی صیہونی حکومت کو منفی رویے پر دھمکی

    تل ابیب : اسرائیلی فوجی اسرائیلی حکومت کے منفی رویے پر ناراضگی کا اظہار کرنے لگا ، سیاہ فام فوجیوں نے اسرائیلی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ سیاہ فاموں کے خلاف نسلی تعصب کو روکے ورنہ وہ خود کسی اقدام کا فیصلہ کرسکتے ہیں.

    صیہونی حکومت کے درجنوں سیاہ فام فوجی افسران نے فوج کے ڈھانچے میں منظم نسل پرستی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ساٹھ فوجی افسران کی جانب سے اسرائیلی فوج کے سرغنہ کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ فوج کے اندر جاری تعصب اور نسل پرستی کے خاتمے کے لیے لازمی اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

    سیاہ فام فوجیوں کی طرف سے خط میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر اسرائیلی حکام نے ان کی درخواست پر توجہ نہ دی تو وہ خود کسی اقدام پر مجبور ہوں گے۔
    واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے نوے فی صد مرد اہلکار اور اناسی فی صد خواتین اہلکار سیاہ فام ہیں۔

    قابل ذکر ہے کہ چھے جولائی کو ہزاروں ایتھوپیائی یہودیوں نے تل ابیب، حیفا، اشدود اور اشکلون میں پر تشدد مظاہرے کیے تھے اور متعدد سرکاری عمارتوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی۔

    فلاشا کہلائے جانے والے ایتھوپیائی یہودیوں کو صیہونی حکومت سبزباغ دکھا کر مقبوضہ فلسطین لے آئی تھی لیکن انہیں نسلی تعصبات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں دوسرے درجے کا شہری تصور کیا جاتا ہے۔

  • ہیکروں نے  روس پر سب سے بڑا حملہ کردیا ،کتنا نقصان ہوا ،جانیئے اس رپورٹ میں‌

    ہیکروں نے روس پر سب سے بڑا حملہ کردیا ،کتنا نقصان ہوا ،جانیئے اس رپورٹ میں‌

    ماسکو:روس ہیکروں کی زد میں ،ہیکروں نے روس پر سب سے بڑا حملہ کیا ہے اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کے ڈیٹا بینک تک رسائی حاصل کر لی ہے۔میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ہیکروں نے روس کی فیڈرل سیکورٹی ایجنسی کی ٹھیکیدار کمپنی سی ٹیک کے ڈیٹا بینک میں نفوذ کر کے ساڑھے سات ٹیرا بائٹ ڈیٹا چوری کر لیا ہے۔

    روسی سائبر سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ڈیٹا آئی ٹی سیکٹر کے ایسے منصوبوں سے متعلق ہے جن پر روس کی فیڈرل سیکورٹی ایجنسی کی سفارش میں عمل کیا جا رہا ہے۔ ان منصوبوں میں ملکی انٹرنیٹ سروس کو عالمی نیٹ ورک الگ کرنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات جمع کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
    ہیکروں نے تیرہ جولائی کو سی ٹیک کمپنی کے ڈیٹا بینک میں نفوذ کر کے سرورز میں موجود بعض تصاویر ٹوئیٹر پر شائع کی تھیں۔

    ہیکروں نے ہیک شدہ اطلاعات ڈیجیٹل رولوشن نامی ایک اور ہیکر گروپ کو فراہم کیں جس نے بعد میں انہیں جاری کردیا ہے۔کہا جارہا ہے کہ یہ روس کی انٹیلی جینس سروس پر کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا سائبر حملہ ہے۔

  • ایم ایڈ اساتذہ کی رٹ پٹیشن، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے اہم اجلاس بلا لیا

    ایم ایڈ اساتذہ کی رٹ پٹیشن، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے اہم اجلاس بلا لیا

    نئے رولز کے خلاف ایم ایڈ والوں کی رٹ پٹیشن,سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے وزارت تعلیم کے اعلٰی حکام اور ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات سمیت پٹیشنرز کو طلب کرلیا
    وفاقی نظامت تعلیمات کے اساتذہ کے لئے بنائے گئے نئے سروس رولز کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے والے ایم ایڈ اساتذہ کے کیس کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے 24جولائی کو دن ساڑھے گیارہ بجے اسٹیبلشمنٹ کی کمیٹی روم میں میٹنگ طلب کرلی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میٹنگ میں وزارت تعلیم کے اعلٰی حکام اور ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات سمیت پٹیشنرز کو بھی طلب کیا گیا ہے، اس سلسلےاسٹیبلشمنٹ نے باقاعدہ لیٹر بھی جاری کردیا ہے جس میں وزارت تعلیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ میٹنگ میں تمام متعلقہ ریکارڈ سمیت ایڈیشنل سیکرٹری سے کم عہدے کا کوئی افسر شریک نہ ہو، واضع رہے کہ ایم ایڈ اساتذہ ساجد علی اور دیگر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر رکھی ہے جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ترقی کے کیس میں انہیں ایم اے ایجوکیشن کے مساوی نہیں سمجھا جارہا ج کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن دونوں ڈگریوں کو مساوی قرار دے چکی ہے،

    ایم ایڈ اساتذہ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کئے جانے کے بعد سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے 24 جولائی کو یہ میٹنگ طلب کی گئی ہے،
    محمد اویس

  • قبائلی اضلاع میں الیکشن، زیادہ آزاد امیدوار کس جماعت سے تعلق رکھتے ہیں، نوٹیفکیشن کب ہو گا؟ اہم خبر

    قبائلی اضلاع میں الیکشن، زیادہ آزاد امیدوار کس جماعت سے تعلق رکھتے ہیں، نوٹیفکیشن کب ہو گا؟ اہم خبر

    الیکشن کمیشن نےخیبرپختوانخوا کی تمام 16نشستوں کےنتائج کا اعلان کردیا، آزاد امیدوار 6 نشستوں پر کامیاب ہوئے،

    قبائلی علاقوں میں الیکشن، ترجمان الیکشن کمیشن نے نتائج سے متعلق اہم ضابطہ بیان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) 3 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی، جےیو آئی(ف)کےحافظ عصام الدین 10ہزار 356 ووٹ لیکر کامیاب رہے، آزادامیدواروں کےفیصلےکےبعد4خواتین اورایک اقلیتی نشست کا فیصلہ ہوگا، کامیاب امیدواروں کا نوٹی فکیشن 14 روز کےاندرجاری کیاجائےگا،

    قبائلی اضلاع الیکشن، کون سی پارٹی نے کتنے امیدوار کھڑے کئے؟ کس کی فتح کے امکانات ہیں؟ اہم رپورٹ

    الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آزاد امیدواروں کوکسی جماعت میں شمولیت کیلیے نوٹیفکیشن کےبعد3روزدیےجائیں گے، صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کا کہنا ہےکہ کامیاب آزادامیدواروں میں بیشترپی ٹی آئی کے کارکن ہیں، ہمیں انتخابات میں آزاد امیدواروں کی وجہ سےنقصان ہوا، الیکشن میں مداخلت پرکوئی حکومت پرانگلی نہیں اٹھاسکتا،

  • پنجاب میں3روزہ پولیو مہم کا آغاز کل سے ہو رہا ہے

    پنجاب میں3روزہ پولیو مہم کا آغاز کل سے ہو رہا ہے

    لاہور:پولیو وائرس کے پھر پھیلنے گا، پنجاب کے اضلاع لاہور اور جہلم میں دو بچوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا معاملے پر پنجاب پولیو پروگرام کی جانب سے ایک بار پھر پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق پنجاب پولیو پروگرام کے تحت 22 سے 25 جولائی تک انسداد پولیو مہم لاہور، جہلم اور سرگودھا کی منتخب یونین کونسلز میں منعقد کی جائے گی۔ منتخب یونین کونسلز میں 126,000 سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔لاہور کے شالامار ٹاﺅن اور راوی ٹاﺅن کی منتخب 10یونین کونسلز کو مہم میں شامل کیا گیا ہے۔

    اس پولیو مہم میں جہلم کی پانچ اور سرگودھا کی 6 یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا،پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے کے لئیے 340سے زائد انسداد پولیو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پنجاب سے دو نئے پولیو کیس آنے کے بعد پاکستان بھر میں اب پولیو کیسز کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔

    وزارت قومی صحت کے ذرائع نے8 جولائی کو ہم نیوز کو بتایا تھا کہ 2 پولیو کیسز خیبر پختونخوا (کے پی) اور 2 بلوچستان سے سامنے آئے ہیں ۔بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کی یوسی شاہان پلال کے 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسی طرح قلعہ عبداللہ کے علاقے پنج پیرانی کے 9 ماہ کے بچے میں بھی پولیو وائرس پایا گیاہے۔