Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ٹرمپ کی وزیراعظم سے ملاقات میں ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش

    ٹرمپ کی وزیراعظم سے ملاقات میں ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش

    ٹرمپ کی وزیراعظم سے ملاقات میں ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں‌ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے،ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کرانے کے لیے تیار ہیں،پاکستان خطے کے امن واستحکام کے لیے کردارادا کرتا رہے گا، امریکی صدر ٹرمپ کیساتھ ملاقات میں افغان امن عمل اور کشمیر کے مسئلے پر بات ہوگی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ عمران میرے دوست ہیں ملاقات کرکےخوشی ہوتی ہے ،پہلےہم پاکستان کے اتنےقریب نہیں تھے جتنا اب ہیں ، پاک بھارت تنازع حل کرنے کیلےتیارہیں ۔

    امریکی صدر نے ایک بار کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی اور کہا کہ میں اس کے لئے کردار ادا کر سکتا ہوں،

     

    وزیراعظم عمران خان 21 سے 23 جنوری تک سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔ عالمی اقتصادی فورم کے بانی و انتظامی چیئرمین کلاز شواب نے وزیراعظم کو عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

    اس سال فورم کا موضوع ’سٹیک ہولڈر برائے مربوط و پائیدار دنیا‘ مقرر کیا گیا ہے۔ رواں سال یہ اجلاس فورم عالمی اقتصادی فورم کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے۔ فورم سے سیاسی رہنما، بزنس ایگزیکٹوز، بین الاقوامی اداروں کے سربراہان اور سول سوسائٹی کے نمائندے عصر حاضر کے اقتصادی، جیو پولیٹیکل، سماجی اور ماحولیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کے اس دورے کے دوران عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی سیشن میں شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ وہ بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز اور کارپوریٹ رہنماﺅں سے پاکستان سٹریٹجک ڈائیلاگ بھی کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ متعدد عالمی رہنماﺅں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

    وزیراعظم بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے کارپوریٹ، بزنس، ٹیکنالوجی اور مالیاتی ایگزیکٹوز و نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیراعظم عمران خان پاکستان کے بارے میں اپنے وژن اور معیشت، امن و استحکام، تجارت، بزنس اور سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں پاکستان کی کامیابیوں اور پاکستان میں دستیاب مواقع کے بارے میں اپنے وژن سے آگاہ کریں گے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کے نکتہ نظر کے حوالے پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں،گزشتہ دنوں افغان طالبان نے اپنے تین قیدیوں کے بدلے 2 غیر ملکی پروفیسرز کو رہا کیا ہے جس کا پاکستان نے خیرمقدم کیا تھا۔ امریکی صدر وزیراعظم عمران خان سے کشمیر پر ثالثی کے حوالہ سے پیشکش کر چکے ہیں لیکن بھارت انکاری ہے

  • وزیراعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ،ٹرمپ نے عمران خان کو کیا کہا؟

    وزیراعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات ڈیوس میں‌ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر سائیڈ لائن پر ہوئی،

    ملاقات میں دونوں ممالک کےوفودبھی شامل ہیں، امریکی صدر سے ہونے والی ملاقات میں پاکستانی وفدمیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ،مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ شامل ہیں.

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے موقع پر کہا کہ پاک بھارت تنازع میں کردار ادا کرسکتے ہیں ،عمران خان دوست ہیں،ملاقات کرکےخوشی ہوئی،ہم کشمیرکی صورت حال پربات کریں گے

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ کےساتھ دوبارہ ملاقات کرکےخوشی ہوئی،پاکستان خطےکےامن واستحکام کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا،

    واضح رہے کہ امریکی صدر اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی یہ تیسری ملاقات ہے، پہلے دو ملاقاتیں امریکہ میں ہوئی تھیں جن میں امریکی صدر نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی

  • بچوں سے زیادتی، آگاہی کے لئے مدارس میں کیا کام کیا جائے؟ رحمان ملک کا مشورہ

    بچوں سے زیادتی، آگاہی کے لئے مدارس میں کیا کام کیا جائے؟ رحمان ملک کا مشورہ

    بچوں سے زیادتی، آگاہی کے لئے مدارس میں کیا کام کیا جائے؟ رحمان ملک کا مشورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت بچوں کے خلاف جرائم؛ زینب الرٹ بل کے موضوع پر اجلاس ہوا،اجلاس میں میجر جنرل (ر) سید خالد امیر جعفری، ایڈوکیٹ بابر سہیل، میجر جنرل (ر) مسرور احمد ، بریگئیڈئیر (ر) اختر نواز جنجوعہ سمیت دیگر شریک ہوئے.

    سینیٹر رحمان ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریپ کے بعد قتل کی جانے والی قصور کی سات سالہ بچی زینب کے نام سے بل وقت کی ضرورت ہے، ملک بھر سے آئے روز بچوں کو جنسی تشدد اور قتل کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں، ہم اب تک بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات روکنے میں ناکام رہے ہیں،میں نے زینب کے واقعہ کا نوٹس لیا تھا اور فیصلے آنے تک کیس کی پیروی کی، معصوم بچوں کیساتھ زیادتی کرنے والوں کو سخت ترین سزا ہونی چاہئے تاکہ عبرت بنے،

    سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو بچانے کے لئے غیرمعمولی اقدامات اٹھانے ہوگے، چاروں صوبائی اسمبلیوں کو بھی ’زینب الرٹ بل‘ پاس کرنا چاہیے، زینب الرٹ بل کا اطلاق جلد از جلد پورے ملک میں ضروری ہے،جنسی زیادتی کے شکار بچوں کی نفسیاتی بحالی کی اشد ضرورت ہے،

    سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ سکولوں میں جنسی زیادتی کے حوالے سے بچوں میں آگاہی مہم چلائے جائے، وقت ہے کہ ہم اپنے نصاب میں بچوں کیساتھ زیادتی کے حوالے سے آگاہی شامل کرے، دینی مدارس میں جنسی زیادتیوں کے حوالے سے لیکچرز کا اہتمام کیجائے اور نظر رکھی جائے، کچھ قانونی ماہرین خواتین کیلئے 18 سال سے 21 سال کے عمر تک بڑھانا چاہتے ہیں،قانون سازی نہایت سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے تو اسکا استعمال غلط نہ ہو، اسطرح کے حساس واقعات کی تفتیش جدید سائنسی و سائیکلوجکل بنیادوں پر ہو، پورے ملک میں فورنزک لیبارٹریز قائم کیجائے اور ایک ایف آئی اے ہیڈکواٹرز میں قائم کیجائے،

    زینب الرٹ بل، کم عمر بچوں سے زیادتی اور قتل کے جرم پر سزائے موت ختم کر دی گئی،بل میں 18سال سے کم عمربچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرم کے لیے 10سے 14 سال قید تجویز کی گئی ہے.اس سے قبل پیش ہونے والے بل میں بچوں سے زیادتی اور قتل پر سزائے موت تجویز کی گئی تھی،بل میں مجرم پر ایک سے 2 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا بھی تجویز کی گئی.

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے قتل اورزیادتی کے مجرموں کے لیے 10سے14سال قید کی سزا تجویز کی،قائمہ کمیٹی کی رپورٹ میں جرمانہ کی سزا بھی ختم کردی گئی.

    بلاول بھٹو کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے زینب الرٹ بل کو کافی عرصے تک طول دیا ,قائمہ کمیٹی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے 9 اکتوبر 2019 کو ’زینب الرٹ بل‘ کی منظوری دے دی تھی۔ کمیٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ یہ بل صرف اسلام آباد میں لاگو ہوگا۔ اسے ملک بھر میں نافذ کرنے کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں کو بھی ’زینب الرٹ بل‘ پاس کرنا چاہیے تاکہ بچوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

    زینب الرٹ بل قصور کی ننھی بچی زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کے بعد وقافی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے پیش کیا تھا۔ بل کا مقصد 18 سال سے کم عمر لاپتہ اور اغوا شدہ بچوں کے تحفظ کے لیے قوانین واضع کرنا ہے۔ بل کے مطابق اسلام آباد میں ’چلڈرن پروٹیکشن ایکٹ 2018‘ کے تحت ادارہ قائم کیا جائے گا جبکہ لاپتہ بچوں کی فوری بازیابی کیلئے ’زارا‘ یعنی زینب الرٹ رسپانس اینڈ ریکوری ایجنسی کا قیام بھی بل کا حصہ ہے۔

    زیب الرٹ بل کے تحت بچوں سے متعلق معلومات کے لیے پی ٹی اے، سوشل میڈیا اور دیگر اداروں کے تعاون سے ہیلپ لائن اور ایس ایم ایس سروس بھی شروع کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل قومی کمیشن برائے حقوق طفل متعلقہ ڈویژن کی مشاورت سے سپرنٹنڈنٹ پولیس کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے گا۔

    لترپروگرام ہرصورت ختم ہونا چاہیے،رحمان ملک کی آئی جی پنجاب سے درخواست

    بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات کو ختم کرنا ہوگا، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

    اس بل کے تحت گمشدہ بچوں کے حوالے سے ڈیٹا فراہم کرنے میں تاخیر پر سرکاری افسروں کو ایک سال تک قید کی سزا بھی ہو سکے گی۔

    زینب بل کے تحت زاراکے نام سے اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ بل کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچوں سے متعلق جرائم کا فیصلہ تین ماہ کے اندرہوگا۔ بچوں کے خلاف جرائم پر کم سے کم دس سال اور زیادہ سے زیادہ 14 سال قید سزا دی جاسکے گی اور دس لاکھ روپے جرمانہ ہوسکے گا۔گمشدہ بچوں سے متعلق ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا۔

    1099فری ہیلپ لائن قائم کی جائے گی جس پر بچے کی گمشدگی، اغوا اور زیادتی کی اطلاع فوری طور پر ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا، ہوائی و ریلوے اڈوں، مواصلاتی کمپنیوں کے ذریعے دی جائے گی۔ بل میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق جو سرکاری افسر دو گھنٹے کے اندر بچے کے خلاف جرائم پر ردعمل نہیں دے گا اسے بھی سزا دی جاسکے گی۔لاپتہ یا اغواشدہ بچے کی بازیابی کے لئے ضابطے کے تحت عمل نہ کرنے والا پولیس افسر دفعہ 182 کا مرتکب قرار دیا جائے گا

    بل کے متن کے مطابق 18سال سے کم عمر بچوں کااغوا، قتل، زیادتی، ورغلانے، گمشدگی کی ہنگامی اطلاع کے لئے زینب الرٹ جوابی ردعمل و بازیابی ایجنسی قائم کی جائے گی۔ بچے کو منقولہ جائیداد ہتھیانے کے لئے اغوا پر چودہ سال قید دس لاکھ جرمانہ ہوسکے گا۔تاوان کے لئے اغوا کرنے والے کسی بھی شخص کو عمر قید اور دس سال جرمانہ ہوگا۔

     

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

     قومی اسمبلی میں زینب الرٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا . امید ہے سینیٹ میں بھی اس قانون کو جلد منظور کرلیا جائے گا معصوم بچوں کی حفاظت حکومت کی اوّلین زمہ داری ہونی چاہیے امید ہے اس قانون اور نظام سے آئندہ ہمارے معصوم بچوں کی حفاظت میں مدد ملے گی.

  • امید ہے یہ "کام” بھی ہو جائے گا، فردوس عاشق اعوان نے کس سے امید لگا لی؟

    امید ہے یہ "کام” بھی ہو جائے گا، فردوس عاشق اعوان نے کس سے امید لگا لی؟

    امید ہے یہ "کام” بھی ہو جائے گا، فردوس عاشق اعوان نے کس سے امید لگا لی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ڈیووس کا انتہائی اہم دورہ کررہے ہیں،وزیراعظم ڈیووس میں عالمی رہنماؤں سےملاقاتیں کریں گے، معاشی فورم پر پاکستان نے کامیابیاں حاصل کیں، وزیراعظم سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں،

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں مسئلہ کشمیراجاگرکریں گے،وزیراعظم ڈیووس میں بھارتی ریاستی دہشتگردی سے آگاہ کریں گے، چیف الیکشن کمشنراورممبران کےناموں کی منظوری دے دی گئی، پارلیمنٹ اپناحقیقی اورجمہوری کردار ادا کرنے جارہی ہے،مفاہمتی عمل آگے بڑھانے کیلئے اپوزیشن اورحکومت نے ذمہ داری دکھائی،امیدہے پارلیمنٹ میں مفاہمتی عمل آگے بڑھے گا، مفاہمتی عمل عوام کوریلیف دینے کا باعث بنے گا،

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانہ ہو گئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری، مشیر تجارت عبدالرزاق داود اور معید یوسف بھی ان کے ہمراہ ہیں.

    دورے کے دوران عمران خان امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کریں‌ گے، سائیڈ لائنز پر دیگر عالمی رہنماؤں سے میٹنگز بھی شیڈول ہیں. دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر پاکستانی موقف بھرپور انداز میں‌ پیش کریں گے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان 23 جنوری تک ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2019ء کے بعد عمران خان اور ٹرمپ کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہوگی۔

    اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر دیگر عالمی اداروں کے رہنماؤں، کارپوریٹ بزنس اور ٹیکنالوجی کے ایگزیکٹو سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

    وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین کی دعوت پر اجلاس میں شرکت اور فورم کے خصوصی سیشن سے خطاب کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق عمران خان اس اہم اجلاس کے موقع پر کارپوریٹ لیڈرز اور سی ای اوز سے بات چیت بھی کریں گے۔دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سائیڈ لائنز پر وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں طے ہو چکی ہیں۔ وہ ورلڈ اکنامک فورم میں عالمی میڈیا کوانٹرویوز دیں گے جبکہ سینئر ایڈیٹرز سے بھی بات چیت کریں گے۔

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    وزیراعظم عمران خان اس اہم عالمی اجلاس کے موقع پر مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پر پاکستانی موقف دیں گے جبکہ معیشت، کاروبار اور سرمایہ کاری پر اپنا وژن دنیا کے سامنے رکھیں گے

  • آرمی چیف سے صدر آزاد کشمیر کی ملاقات، آرمی چیف نے کیا کشمیر بارے دبنگ اعلان

    آرمی چیف سے صدر آزاد کشمیر کی ملاقات، آرمی چیف نے کیا کشمیر بارے دبنگ اعلان

    آرمی چیف سے صدر آزاد کشمیر کی ملاقات، آرمی چیف نے کیا کشمیر بارے دبنگ اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صدرآزاد کشمیرسردارمسعودخان کی ملاقات ہوئی ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں لائن آف کنٹرول اورمقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں کشمیریوں‌ پر ہونے والے بھارتی مظالم، اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پربات چیت کی گئی

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے سرحدوں کے دفاع کے لئے افواج پاکستان کے شاندار کردار کو سراہا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی.

    بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیریوں کےلیے مکمل تعاون جاری رکھے گی،

  • ورلڈ اکنامک فورم، ٹرمپ نے وہ تقریر کر دی جو عمران خان اکثر کرتے ہیں

    ورلڈ اکنامک فورم، ٹرمپ نے وہ تقریر کر دی جو عمران خان اکثر کرتے ہیں

    ورلڈ اکنامک فورم، ٹرمپ نے وہ تقریر کر دی جو عمران خان اکثر کرتے ہیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بے مثال ترقی کی منازل طے کررہا ہے،میری حکومت میں بے روزگاری کم، عالمی معاشی طاقتوں سے معاہدے ہوئے،گزشتہ ہفتےچین اور ماسکو سے بڑےتجارتی معاہدے کیے،اپنے دور میں 70لاکھ نئی نوکریاں پیدا کیں،

    ٹرمپ نے مزید کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد امریکیوں کے مفادمیں معاشی پالیسیاں بنائیں،رنگ ،نسل اور مذہبی امتیاز کےبغیرامریکیوں کی بھلائی کے کام کررہے ہیں،ملازمین کی تنخواہوں میں سی اوی اوز سے زیادہ اضافہ ہورہا ہے،امریکی ورکنگ کلاس کےلیے کوئی کام نہیں کیا گیا،پہلی بار بڑی تعداد میں خواتین امریکی فوج کا حصہ بنیں،

    ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت میں آیا تو معاشی حالات خراب تھے،الیکشن جیتنے کے بعد امریکیوں کے لیے معاشی اقدامات کیے، ماہرین نے امریکی معیشت کے بارے میں منفی پیش گوئی کی تھی،
    میرے دور حکومت میں امریکہ میں بے روزگاری میں کمی ہوئی، امریکی شہریوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کی، ہم نے آوَٹ سورس اور تنخواہوں میں اضافہ کیا،امریکہ بے مثال ترقی کی منازل طے کررہا ہے،امریکہ سرمایہ کاری کے لیے بہترین مارکیٹ بن چکا ہے،

    امریکی صدر نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ایک ٹریلین درخت لگانے کا بھی اعلان کیا،

    وائیٹ ہاؤس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ڈیوس میں کئی عالمی رہنماوَں سے بھی ملاقات کریں گے،ڈونلڈ ٹرمپ کی یورپی کمیشن اور عالمی اقتصادی فورم کے صدر سے بھی ملاقات ہوگی، امریکی صدر سے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی بھی ملاقات ہو گی،

  • راولپنڈی میں عالمی معیار کا ہاکی سٹیڈیم تیار،افتتاحی میچ، آرمی چیف تھے مہمان خصوصی

    راولپنڈی میں عالمی معیار کا ہاکی سٹیڈیم تیار،افتتاحی میچ، آرمی چیف تھے مہمان خصوصی

    راولپنڈی میں عالمی معیار کا ہاکی سٹیڈیم تیار،افتتاح میچ، آرمی چیف تھے مہمان خصوصی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں آسٹروٹرف اسٹیڈیم تیار ہو گیا ہے، اسٹیڈیم میں کھیلوں کیلئے جدید سہولتیں دستیاب ہیں.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی کے مطابق پاکستان گرینزاوروائٹ کے درمیان افتتاحی ہاکی میچ ہوا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےبھی ہاکی میچ دیکھا،آرمی چیف نے ہاکی کی ترویج کیلئے کوششوں کوسراہا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اسٹیڈیم پٹرولیم کمپنی،آرمی ہیریٹج فاؤنڈیشن نے تیارکیا،اسٹیڈیم بنانےکامقصد کھیلوں کی اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں کی فراہمی ہے،آرمی چیف نے ہاکی کے کھیل کی بحالی کے لیےکوششوں پر ماڑی پٹرولیم کمپنی کی کوششوں کوسراہا

  • موٹروے پولیس کی سالانہ کارکردگی پر رپورٹ جاری،کتنے بچوں کو والدین سے ملوایا؟

    موٹروے پولیس کی سالانہ کارکردگی پر رپورٹ جاری،کتنے بچوں کو والدین سے ملوایا؟

    موٹروے پولیس کی سالانہ کارکردگی پر رپورٹ جاری،کتنے بچوں کو والدین سے ملوایا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (موٹروے زون ) M-1 (پشاور تا اسلام آباد ) اور M-2(اسلام آباد تا لاہور ) تک ،سال 2019 کی کارکردگی جاری کردی. موٹروے زون نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سال 2019 میں مجموعی طور پر موٹر وے پر سفر کرنے والے 2 لاکھ 14 ہزار سے زائد لوگوں کی مختلف نوعیت کی مدد فراہم کی گئیں ،

    موٹر وے پر ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والے 17 لاکھ 98 ہزار 291 لوگوں کو چالان کیا گیا -جن میں 13 VIP چلان بھی شامل ہے ،مجموعی طور پر صرف موٹروے زون نے 81 کروڑ 84 لاکھ 1ہزار 4 سو 74 روپے جرمانے کیے گئے ،اس کے علاوہ موٹروے زون میں 340 کلو منشیات جس میں 28 کلو ہیروئن ،36.54 کلو افیوم ، 261.2 کلو چرس برآمد کر کے متعلقہ حکام کے حوالے کی گئیں۔
    36 چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر کے مالکان تک پہنچائیں گی ۔

    27 گمشدہ یا گھر سے بھاگے ہوئے بچوں کو والدین سے ملا دیا گیا ۔جبکہ 2 کروڑ 47 لاکھ 59 ہزار 586 روپے مختلف واقعات میں جن میں موٹروے سے ملنے والی رقم اور دیگر ایسے واقعات شامل ہیں جس میں لوگ اپنا قیمتی سامان سروس ایریا میں بھول گئے مالکان تک پہنچایا گیا۔ اس کے علاوہ 70 عدد سونے کے بیش قیمت زیورات جن کی قیمت لاکھوں میں ہے جو کہ موٹروے پر سروس ایریا میں لوگ بھول گئے تھے انہیں بھی اصل مالکان تک پہنچایا گیا ۔

    موٹروے پر سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 967 موبائل فون ،18 چائے کی بوریاں، 18 بنڈل غیرملکی کپڑا ، ایک لاکھ مالیت کے کیمرے بھی برآمد کرکے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیگر دیے گئے ۔ تقریبا 180 مختلف نوعیت کے حادثات میں لوگوں کی مدد کی گئی ،800 کے قریب لوگوں کو بروقت ہسپتال پہنچایا گیا ۔مختلف وارداتوں میں ملوث 24 ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی چارہ جوئی کی گئی ۔

    اس کے علاوہ روڈ سیفٹی ایجوکیشن کی مد میں 18 لاکھ موٹروے استعمال کرنے والوں میں بریفنگ اور روڈسیفٹی پمفلٹ تقسیم کئے گئے ۔
    عوام میں روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنے کے لئے 35 سے زائد سمینار، 26 واک اور تقریبا 750 سے زائد سکول کالج، بس اسٹینڈ ،مدرسہ اور دیگر جگہوں پر روڈ سیفٹی لیکچر دیئے گئے ۔

    اس موقع پر DIG )موٹروے زون) اشفاق احمد نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دن بدن موٹر وے پر ٹریفک کا بہاؤ بڑھ رہا ہے اور مختلف قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن موٹروے پولیس ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی بہترین انداز میں خدمت جاری رکھے گی۔مزید ان کا کہنا تھا کہ دور حاضر میں روڈ سیفٹی اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس ضمن میں میڈیا اور سوشل میڈیا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔مجموعی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی آئی جی موٹر ویز نے افسران کو سراہا اور مزید محنت اور لگن سے عوام کی خدمت کرنے پر زور دیا

  • باجوڑ، دہشت گردوں کا تعلیمی ادارے میں تباہی کا بڑا منصوبہ سیکورٹی اداروں نے بنایا ناکام

    باجوڑ، دہشت گردوں کا تعلیمی ادارے میں تباہی کا بڑا منصوبہ سیکورٹی اداروں نے بنایا ناکام

    باجوڑ، دہشت گردوں کا تعلیمی ادارے میں تباہی کا بڑا منصوبہ سیکورٹی اداروں نے بنایا ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باجوڑ میں تباہی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، دہشت گردوں کی جانب سے کالج میں نصب بم ناکارہ بنا دیئے گئے

    دہشت گردوں کی جانب سے نجی کالج میں 26 بم نصب کئے گئے تھے اطلاع ملنے پر سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے مین لیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے کالج میں لگائے گئے 26 بموں کو ناکارہ بنا دیا، بم ڈسپوزل سکواڈ باجوڑ کے انچارچ صوبیدار احسان اللہ ٹیم کے ہمراہ پہنچے اور باجوڑ کے علاقہ تحصیل خار کے عنایت قعلہ کالج میں دہشت گردوں کی جانب سے نصب بم ناکارہ بنا دیئے،

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے تباہی کا بڑا منصوبہ بنا رکھا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا،واقعہ کے بعد علاقے میں‌سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، دہشت گردوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

    قبل ازیں تین دن قبل بھی سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کیطرف سےنصب کردہ ایک دیسی ساختہ بم ناکارہ بنادیا. باجوڑپولیس کی بم ڈسپوزل سکوارڈ کے انچارج نائب صوبیداراحسان اللہ اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتےہوئےنصب کردہ ایک دیسی ساختہ بم بروقت ناکام بنادیااور علاقہ کو بڑے تباہی سے بچالیا۔

  • سوات، شمالی علاقہ جات میں ایک بار پھر برفباری،موسم شدید سرد

    سوات، شمالی علاقہ جات میں ایک بار پھر برفباری،موسم شدید سرد

    سوات، شمالی علاقہ جات میں ایک بار پھر برفباری،موسم شدید سرد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوات،وادی کالام اور مالم جبہ سمیت بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے،میاندم ویلی ،بحرین اور شانگلہ ٹاپ میں بھی برف باری جاری ہے،برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا، درجہ حرارت منفی 5 ریکارڈ کیا گیا.

    سوات کے شہری علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے،جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، مری، گلیات سمیت بالائی علاقوں میں برفباری، شگر میں پانچ دن کے وقفے کے بعد برفباری ہوئی، گلیوں میں برف کے ڈھیر لگنے سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے، بٹگرام میں رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں جس سے لوگوں کو مشکلات سامنا ہے۔

    سکردو میں بھی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا، پنجاب کے بھی کچھ شہروں میں بارش ہوئی ہے جس سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے.