Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • خصوصی عدالت کا ٹرائل رکوانے کے لیے پرویز مشرف کی درخواست پرعدالت نے کیا کہا؟

    خصوصی عدالت کا ٹرائل رکوانے کے لیے پرویز مشرف کی درخواست پرعدالت نے کیا کہا؟

    خصوصی عدالت کا ٹرائل رکوانے کے لیے پرویز مشرف کی درخواست پرعدالت نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خصوصی عدالت کا ٹرائل رکوانے کے لیے پرویز مشرف کی درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست پر سماعت کی ،پرویز مشرف کے وکیل اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ پرویز مشرف کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی ہے ۔

    ۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا پرویز مشرف کی درخواستوں کی سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دینا مناسب ہو گا ؟ عدالت نے پرویز مشرف کی ٹرائل روکنے کی درخواست پر کل کے لیے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیے ۔

    درخواست گزار نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف غداری کے استغاثہ کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی ہے،پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی،سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی صوابدید پر خصوصی عدالت قائم کی، خصوصی عدالت کے پراسیکیوٹر کی تعیناتی سمیت کوئی عمل قانون کے مطابق نہیں کیا گیا،

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ خصوصی عدالت کی کارروائی کا ریکارڈ طلب کرنے کا حکم دے،عدالت خصوصی عدالت کی کارروائی اور تشکیل کو غیر آئینی قرار دے،لاہور ہائیکورٹ پرویز مشرف کیس کا ٹرائل روکنے کا حکم دے ۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ 19 نومبر کو محفوظ کیا تھا جو 28 کو سنایا جانا تھا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کو فیصلہ سنانے سے روک دیا ہے۔

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس ،روزانہ سماعت کا حکم

    لاہور ہائی کورٹ میں بھی سابق صدر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی ،‏درخواست میں حکومت،وزارت قانون،ایف آئی اے اور خصوصی  عدالت کے رجسٹرارکوفریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار پرویز مشرف نے درخواست میں کہا کہ خصوصی عدالت  نے 19نومبرکوموقف سنے بغیرغداری کیس کافیصلہ محفوظ کیا،بیماری کی وجہ سےبیرون ملک مقیم ہوں،

    درخواست میں پرویز مشرف نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کیس کودوبارہ سماعت کے لئےشروع کیا جائے ،خصوصی عدالت کا فیصلہ محفوظ کرنے کا حکم معطل کیا جائے،عدالت غداری کیس کی سماعت تندرست ہونے تک ملتوی کرنے کاحکم دے،

  • مودی ابھی تو منہ کے بل گرے ہو آگے دیکھو کیا ہوتا ہے، مشعال ملک

    مودی ابھی تو منہ کے بل گرے ہو آگے دیکھو کیا ہوتا ہے، مشعال ملک

    مودی ابھی تو منہ کے بل گرے ہو آگے دیکھو کیا ہوتا ہے، مشعال ملک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی ابھی تو منہ کے بل گرے ہو آگے دیکھو کیا ہوتا ہے،مودی سرکار کی انتہا،مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ کردیا ،مودی نے مسلمانوں کےخلاف اپنی نفرت دکھادی ،

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    مشعال ملک نے مزید کہا کہ سالوں سےکشمیریوں کاقتل عام کیاجارہاہے،اب آسام کے مسلمانوں کی شناخت چھینی گئی،پورے بھارت کے مسلمانوں کے خلاف دشمنی کا اعلان کردیا گیا ،بھارت میں اقلتیں غیر محفوظ اور پورا ملک جل رہا ہے،جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی دلی میں جو ہوا وہ انتہائی قابل مذمت ہے ،جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی دلی میں نہتے طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،

    اور مودی منہ کے بل گر گیا، بھارت میں ہلچل مچ گئی

    مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری مائیں شہید بیٹوں کے جنازے کے جلوس کی قیادت کرتی ہیں۔ بیٹوں کے لاشے اٹھا اٹھا کر کشمیری مائیں ذہنی توازن سے محروم ہو رہی ہیں۔ بھارتی مظالم پر خاموشی اختیار کر کے عالمی برادری بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ مسلسل کرفیو اور محاصرے نے کشمیریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

  • چیئرمین نیب بتائیں پہلے ہوائیں کہاں سے آ رہی تھیں؟ شاہد خاقان عباسی

    چیئرمین نیب بتائیں پہلے ہوائیں کہاں سے آ رہی تھیں؟ شاہد خاقان عباسی

    چیئرمین نیب بتائیں پہلے ہوائیں کہاں سے آ رہی تھیں؟ شاہد خاقان عباسی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں جان نہیں، میں تو کہتا ہوں کہ کیس ہی واپس لیں،کیس میں 10 ملزمان ہیں جن میں سے 2 گرفتار ہیں،الیکشن کمیشن کا معاملہ سیدھا سا ہے،چیف الیکشن کمشنر کیلئےحکومت نے3 نام دیے، 3 نام اپوزیشن نے دیے بلوچستان ،سندھ کےارکان کیلئےحکومت ہمارے تجویز کردہ نام مان لے،

    شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آج سارے کرپٹ لوگ پی ٹی آئی میں ہیں،ٹیکس چور پی ٹی آئی میں بیٹھے ہیں،بات چیت کس بات پر کریں؟ کیا ضمیر بیچ دیں؟آرمی چیف کی توسیع کو کھیل تماشا نہ بنائیں،آرمی چیف کی ایکسٹینشن کی قانون سازی ہونی چاہیے،چیرمین نیب بتائیں پہلے ہوائیں کہاں سے آرہی تھیں،

    حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

    شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا

    شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

    ایل این جی ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،مفتاح اسماعیل کواحتساب عدالت پہنچایا گیا،حسین داود، عظمیٰ عادل سمیت دیگر نامزد ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے،عدالت نے ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں20 دن کی توسیع کر دی، احتساب عدالت اسلام آباد نے 6 جنوری کو تمام ملزمان کو پیش کرنےکا حکم دے دیا،عدالت نے ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں6جنوری تک توسیع کردی

  • سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا

    سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا

    سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کو کبھی نہیں بھلایا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اصف غفور کے مطابق سانحہ اے پی ایس کی برسی کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اے پی ایس حملے میں ملوث 5 دہشت گردوں کو تختہ دار پرلٹکایا جاچکا ہے،سانحہ اے پی ایس کے شہدااوران کے اہلخانہ کوسلام پیش کرتےہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کو ناکام بنانے کیلئے بطورقوم ہم نے طویل جدوجہد کی ، پاکستان میں دیرپاامن اورخوشحالی کیلئے متحد ہوکرآگے بڑھنا ہوگا،اے پی ایس پشاور میں ہونے والے قتل عام کوکبھی نہیں بھلایا جائےگا،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایسی فوج کا چیف ہوں جسکے جوان ملک کی خاطر جان نچھاورکرنےکوتیار ہوتے ہیں،ملک کے باہرسے پاکستان کودھمکیاں دینے والوں کوپیغام ہےکوئی اس ملک کابال بیکا نہیں کر سکتا،محمد علی اور انکی زوجہ پر فخر ہے جنہوں نے اپنے 3 بچوں کی قربانی دی،اب بھی یہ کہتے ہیں کہ ان کے باقی بچے بھی ملک کیلیے قربان ہونے کو تیار ہیں،آفرین ہیں ایسے والدین جو ملک کیلیے اپنا تن من سب کچھ نچھاور کرنے کو تیار ہیں

    سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

    اےپی ایس پشاورپرحملےمیں ملوث 4دہشتگردوں کو2دسمبر2015 کوتختہ دارپرلٹکایاگیا،آرمی پبلک اسکول پشاورحملے کے چاروں دہشت گردوں کوکوہاٹ جیل میں پھانسی دی گئی،دہشت گردوں میں عبدالسلام،حضرت علی،مجیب الرحمان اورسبیل عرف یحییٰ شامل تھے،اے پی ایس حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کوملٹری کورٹ نےسزائے موت سنائی تھی،دہشت گردتاج محمد مسلح افواج پرحملوں اورخودکش بمباروں کوپناہ دینےمیں ملوث تھا،دہشت گردتاج محمد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا،دہشت گرد تاج محمد آرمی پبلک اسکول پشاور پرحملے میں استعمال ہوا

  • علامہ حسن ترابی قتل کیس، سندھ ہائیکورٹ نے سنایا ملزموں کی اپیل پر بڑا فیصلہ

    علامہ حسن ترابی قتل کیس، سندھ ہائیکورٹ نے سنایا ملزموں کی اپیل پر بڑا فیصلہ

    علامہ حسن ترابی قتل کیس، سندھ ہائیکورٹ نے سنایا ملزموں کی اپیل پر بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علامہ حسن ترابی قتل میں ملوث مجرموں کی سزا کے خلا ف اپیل پر سماعت ہوئی،سندھ ہائیکورٹ نے محمد امین ، سطان محمود اور محمد رحیم کی اپیل مسترد کردی،عدالت نے نے محمد اکبر ، محمد اشرف اور رحیم اللہ کی اپیل منظور کرلی، ٹرائل کورٹ نےمحمد امین ، سطان محمود اور محمد رحیم کو سزائے موت سنائی تھی،ٹرائل کورٹ نے رحیم اللہ سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی.

    ملزموں کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عجلت میں فیصلہ سنایا ہے اور ان کے بیانات کو غور سے نہیں سنا گیا۔ مقبول الرحمان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائردرخواست میں کہا گیا ہےکہ عدالت عالیہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ہمارے مقدمے کو سنے۔علامہ حسن ترابی قتل کیس میں چھ ملزمان کو سزا سنائی گئی تھی.

    علامہ حسن ترابی خودکُش حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جسٹس آنند رام ہوتوانی کی عدالت میں ہوئی تھی ، جسٹس آنند رام نے ملزمان سلطان محمود ، محمد امین اورمحمد رحمان پر علامہ حسن ترابی کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت اور ایک،ایک لاکھہ روپے جرمانہ کی سزاجبکہ خودکش حملے میں معاونت کرنے پر تین ملزمان اکبر خان، اشفاق قریشی اور رحیم اللہ کو عمر قید اور ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ،

    واضح رہے کہ علامہ حسن ترابی کو چودہ جولائی دو ہزارچھ میں سہراب گوٹھ کے نزدیک عباس ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ کے باہرخود کش حملہ کرکے قتل کیا گیا تھا،اس حملے میں اُن کے بھانجے علی عمران ترابی بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

  • بحرین روانگی سے قبل کس ملک کا اہم ترین وفد وزیراعظم سے نورخان ایئر بیس پر ملا؟

    بحرین روانگی سے قبل کس ملک کا اہم ترین وفد وزیراعظم سے نورخان ایئر بیس پر ملا؟

    بحرین روانگی سے قبل کس ملک کا اہم ترین وفد وزیراعظم سے نورخان ایئر بیس پر ملا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے نور خان بیس پر امریکی سینیٹرلنزے گراہم کی ملاقات ہوئی ہے.امریکی 10 رکنی وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی،وزیراعظم کے ہمراہ زلفی بخاری، شاہ محمود قریشی اور وزیر داخلہ موجود تھے.

    عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر نور خان ایئر بیس پہنچے،عمران خان امریکی وفد سے ملاقات کے بعد بحرین روانہ ہوں گے، وزیراعظم اپنے دورہ بحرین کے دوران بحرین کی قومی دن کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اراکین اور اعلی حکام بھی وفد میں شامل ہوں گے۔

    وزیراعظم خلیفہ بن سلمان اور شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کریں گے ،وزیراعظم کو بحرین کے اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا ،وزیراعظم کو بحرین کا اعلیٰ سول ایوارڈ شاہ حماد آرڈرآف رینسانس دیاجائےگا

    وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم بحرین کا دورہ امیر بحرین حماد بن عیسی الخلیفہ کی دعوت پر کر رہے ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ ولی عہد سلمان بن حماد آل خلیفہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

    ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔ پاکستان اور بحرین باہمی اعتماد ، عقائد اور ثقافت پر مبنی قریبی ہم آہنگی کے تعلقات سے دوچار ہیں۔ اقوام متحدہ، او آئی سی اور جی سی سی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور بحرین کا قریبی رابطہ ہے، بحرین کی سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے ایک لاکھ سے زائد پاکستانی تارکین وطن بھی شامل ہیں۔

    عمرہ کرنے والوں کو سعودی حکومت نے سنائی خوشخبری، پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا

    تیل تنصیبات حملوں میں ایران ملوث ،سعودی عرب نے دکھائے ثبوت

    اس سے پہلے وزیر اعظم نے سعودی عرب کی دورہ کیا . وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سعودی تعلقات خطہ میں امن او استحکام اور ترقی کے ضامن ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس میں جانے سے قبل بھی سعودی عرب گئے تھے جہاں ان کی سعودی حکام سے ملاقاتیں ہوئی تھیں، سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کو امریکہ جانے کے لئے اپنا خصوصی طیارہ بھی دیا تھا، وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے چار دورے کر چکے ہیں اب یہ ان کا پانچواں دورہ ہو گا.

    پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

    سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کون کروا سکتا ہے؟ صدر مملکت بول پڑے

    وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

    وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد بھی سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی پاکستان کے دورے پر آئے تھے

  • شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں ایک بار پھر توسیع، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں ایک بار پھر توسیع، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں ایک بار پھر توسیع، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایل این جی ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،مفتاح اسماعیل کواحتساب عدالت پہنچایا گیا،حسین داود، عظمیٰ عادل سمیت دیگر نامزد ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے،عدالت نے ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں20 دن کی توسیع کر دی، احتساب عدالت اسلام آباد نے 6 جنوری کو تمام ملزمان کو پیش کرنےکا حکم دے دیا،عدالت نے ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں6جنوری تک توسیع کردی

    نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کر دیا،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا،

    ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا،

    حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

    سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،نیب ریفرنس کے مطابق سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، شاہدخاقان سمیت 9 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، نیب راولپنڈی قطرمعاہدے کی الگ انکوائری کررہا ہے

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ریفرنس کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے دی جس کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا آج عدالت نے عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ہے.

  • آصف زرداری کی صحت کیسی؟ وزیراعلیٰ سندھ نے ایسا جواب دیا کہ سب حیران رہ گئے

    آصف زرداری کی صحت کیسی؟ وزیراعلیٰ سندھ نے ایسا جواب دیا کہ سب حیران رہ گئے

    آصف زرداری کی صحت کیسی؟ وزیراعلیٰ سندھ نے ایسا جواب دیا کہ سب حیران رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں پولیو کیسز کم تھے لیکن 2019 میں 16 کیسز ہوگئے ہیں،میں نے وزیراعظم کو درخواست کی تھی کہ پولیو پر میٹنگ خود کیا کریں،امید ہے ہم مستقبل میں پولیو پر قابو پالیں گے

    وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ہم نے نئی حکمت عملی ترتیب دی ہے،حکومت نے پچھلے 3 سالوں میں ریسورسز فراہم کیے ہیں،کامیابی مل کر کام کرنے سے حاصل ہوگی،آصف زرداری کی طبیعت پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا آصف زرداری کی طبیعت پر کل جواب دے دیں گے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی کوتاہیوں کو شناخت کرکے ان کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبائی پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ اس سال سندھ میں چودہ پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں چھ کراچی ڈویژن اور آٹھ صوبے کے دیگر ڈویژن میں ہوئے ہیں۔

    اجلاس میں وزیر صحت، وزیر بلدیات، شہناز وزیر علی، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری صحت، سیکریٹری تعلیم، میئر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی.

    اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ گڈاپ، گلشن، بلدیہ، لانڈھی، سائٹ ایریا اور لیاقت آباد سے نمونے لیے گئے تھے۔ نمونوں سے ثابت ہوا کہ پولیو وائرس ان علاقوں میں موجود ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں پولیو ویکسین سے جو بچے رہ گئے ان کی تعداد 2 لاکھ 412 ہے، کراچی ڈویژن میں 1 لاکھ 73 ہزار 521 بچے ویکسین سے رہ گئے ہیں۔ نئی مہم میں 90 لاکھ 89 ہزار 234 بچوں کی پولی وویکسین کا ہدف رکھا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دوہزار اٹھارہ میں پورے صوبے میں ایک کیس ہوا تھا، اس سے ظاہر ہے کہ کہیں کوتاہی ہے، ہمیں اپنی کوتاہیوں کو شناخت کرکے ان کو ٹھیک کرنا ہے، بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ نے 16 سے 22 دسمبر 2019 کی پولیو کے خلاف مہم کیلئے ڈویژنل اور ضلعی کمیٹیوں کو بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کی۔

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

  • سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

    سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

    سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی پانچویں برسی کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں اور اساتذہ نے عظیم مقصدکے حصول کیلئے اپنی قیمتی جانوں کی عظیم قربانی دی۔ پانچ برس قبل معصوم بچوں کے ساتھ بربریت کرنے والے درندے اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔آرمی پبلک سکول کے سانحہ میں شہید ہونیوالے بچے اور اساتذہ کی عظیم قربانیاں رنگ لائی ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کے طفیل دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم کا مثالی اتحاد اوراتفاق سامنے آیا۔ شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اورعزم عطاکیا۔قیام امن کے عظیم مقصد کے حصول کیلئے معصوم بچوں کا بہنے والا خون رنگ لایا ہے۔قوم کے بہادر بچوں اوراساتذہ کی لازوال قربانیوں کے باعث وطن عزیز کو امن نصیب ہوا۔ آرمی پبلک سکول کے بچو ں نے محفوظ اورپرامن پاکستان کیلئے اپنے لہو سے تاریخ لکھی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ 16دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد ہمیشہ تازہ کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ قوم آرمی پبلک سکول کے بچوں اوراساتذہ کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ معصوم بچوں کے ناحق بہنے والے خون کے نتیجے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہوئی ہے اورقوم شہدائے اے پی ایس کی عظیم قربانی کو کبھی نہیں بھلا پائے گی۔ شہید ہونیوالے بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان میں دہشت گردی اورانتہاء پسندی کی قعطاً کوئی گنجائش نہیں۔پوری قوم آج آرمی پبلک سکول پشاورکے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔

  • آج شروع ہو گی پولیو مہم، پولیو کے ساتھ بچوں کو کونسے قطرے پلائے جائیں گے؟

    آج شروع ہو گی پولیو مہم، پولیو کے ساتھ بچوں کو کونسے قطرے پلائے جائیں گے؟

    آج شروع ہو گی پولیو مہم، پولیو کے ساتھ بچوں کو کونسے قطرے پلائے جائیں گے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں انسداد پولیو کی 5روزہ مہم کا آج سے آغاز ہو رہا ہے،پولیو مہم میں 2 لاکھ 65ہزار ہیلتھ ورکرز حصہ لیں گے،5سال سے کم عمر4کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرےپلائے جائیں گے،رواں سال ملک بھر میں 100سے زائد پولیو کیسز سامنے آئے،مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرےبھی پلائے جائیں گے،

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

    سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے ملک میں پولیو اور ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا,ملک میں پولیواورڈینگی کی تشویشناک صورتحال ہے،اس نااہل حکومت کوپورا ایک سال دیا ،حکومتی سطح پرپولیومہم اورصحت و تعلیم کا بیڑہ غرق کردیا گیا،اس وقت 65پولیو کے کیسز ہیں ،پولیو مہم کا بیڑا غرق ہوچکا ہے وفاق اورصوبائی حکومتوں کا آپس میں کوئی رابطہ نہیں،

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    سائرہ افضل تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنےدورمیں پولیو پروگرام میں شفافیت لائے،ہمارے دورمیں بھی پولیووائرس تھا لیکن ہم نے اس کومحدود رکھا،حکومت پولیواورڈینگی پربھی کمیشن بنائے اورذمہ داروں کا تعین کرے