Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سفیروں کی تقرریاں ،21 افسران کو کہاں کہاں سفیر بنا دیا گیا؟ ترجمان دفتر خارجہ بھی سفیر بن گئے

    سفیروں کی تقرریاں ،21 افسران کو کہاں کہاں سفیر بنا دیا گیا؟ ترجمان دفتر خارجہ بھی سفیر بن گئے

    سفیروں کی تقرریاں ،21 افسران کو کہاں کہاں سفیر بنا دیا گیا؟ ترجمان دفتر خارجہ بھی سفیر بن گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے وسیع پیمانے پر سفیروں کی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں ،21 سینئر افسران کو اہم ممالک میں سفیر اور قونصل جنرل نامزد کیا گیا ہے،ترجمان وزارت خارجہ ڈاکٹر فیصل کو جرمنی میں پاکستانی سفیر نامزد کیا گیا ہے، رحیم حیات قریشی ایران اور شفقت علی خان روس میں سفیر تعینات کئے گئے ہیں،

    جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیرجوہرسلیم کواٹلی میں تعینات کردیاگیا،ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ ندیم خان کویونان میں تعینات کر دیا گیا،ڈی جی یورپ ملک فاروق کو پولینڈ میں تعینات کردیاگیا،برلن میں تعینات منسٹرمریم مدیحہ آفتاب کو بلغاریہ تعینات کردیا گیا،بیجنگ میں تعینات پریس منسٹرممتاز زہرہ بلوچ کو جنوبی کوریامیں پاکستانی سفیر نامزد کیا گیا ہے.

    ایڈیشنل سیکریٹری افریقہ فارن آفس ڈاکٹرعلی احمدآرائیں کو سینیگال میں تعینات کیا گیا ہے،انقرہ میں تعینات پریس منسٹر سید علی اسد گیلانی کو ازبکستان میں تعینات کردیا گیا،اسٹاک ہوم میں تعینات پریس منسٹرعرفان احمد کو ترکمانستان میں تعینات کر دیا گیا،کینبرا میں تعینات پریس منسٹر خالد اعجازکو ارجنٹینا تعینات کردیا گیا ،ڈی جی فارن آفس ڈاکٹرظفراقبال کورومانیہ میں تعینات کردیا گیا

    ڈی جی کاؤنٹرٹیررازم وزارت خارجہ احمد فاروق ڈنمارک میں سفیرنامزد کئے گئے ہیں، میجرجنرل (ر)عمرفاروق برقی کو اردن میں سفیرتعینات کیا گیا ہے، وائس ایڈمرل (ر)اطہرمختار کومالدیپ میں سفیر،مریم مدیحہ آفتاب بلغاریہ،ڈاکٹرعلی احمد سنیگال میں سفیرتعینات اورسرداراظہرطارق کوکرغیزستان میں سفیرتعینات کیا گیا ہے.

  • اور مودی منہ کے بل گر گیا، بھارت میں ہلچل مچ گئی

    اور مودی منہ کے بل گر گیا، بھارت میں ہلچل مچ گئی

    اور مودی منہ کے بل گر گیا، بھارت میں ہلچل مچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں نریندر مودی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے منہ کے بل گر گئے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گنگا گھاٹ کے دورے کے موقع پر گئے تو سیڑھیاں چڑھنے سے قبل مودی کا توازن بگڑ گیا اور مودی منہ کے بل گر گئے ، قریب موجود اہلکاروں نے بھارتی وزیراعظم کو سہارا دیا۔

    بھارتی وزیراعظم مودی کے منہ کے بل گرنے والی ویڈیو کو بھارتی میڈیا بھی نشر کر رہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے مودی سیڑھیاں چڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس دوران وہ منہ کے بل گر پڑتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے کشمیرمیں کرفیو نافذ کر رکھا ہے، تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، بھارت میں مسلمانوں کا جینا بھی مودی سرکار نے حرام کر رکھا ہے اور ان کی زندگی اذیت بنائی گئی ہے.،

    مودی کے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور بھارتی وزیراعظم کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے کہ دنیا کی نظروں سے گرنے والے مودی اب خود بھی منہ کے بل گر گئے.

  • سعید غنی نے لگائے ایم کیو ایم پر سنگین الزام، آصف زرداری کی رہائی ڈیل ؟اس پر کیا کہا؟

    سعید غنی نے لگائے ایم کیو ایم پر سنگین الزام، آصف زرداری کی رہائی ڈیل ؟اس پر کیا کہا؟

    سعید غنی نے لگائے ایم کیو ایم پر سنگین الزام، آصف زرداری کی رہائی ڈیل ؟اس پر کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر برائے اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی سیاست نفرت اورتقسیم کی سیاست ہے، آئی جی سندھ کے خط پرشدید تحفظات ہیں،ہم آئی جی کوتبدیل نہیں کرناچاہتے نہ ایسی سوچ ہے، کوئی قانون کاغلط استعمال کرے تواس کاجواب دیناہے،

    سعید غنی نے مزید کہا کہ شیخ رشید کی باتوں کواہمیت نہیں دیتے،ایم کیوایم نےبل پیش کرکے سندھ کی تقسیم کی بات کی، بل لانے سے ایم کیو ایم کی ذہنیت کھل کرسامنے آگئی، یہ سندھ میں انتشارپھیلانا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی واضح کرے کہ وہ اس بل کی حامی ہے یا مخالف؟

    نیب سعید غنی کو "ہراساں” کرنے لگا، پی پی نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتا ہے، سعید غنی

    پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں نہ دینے کا ریکارڈ بنایا، مرتضیٰ وہاب

    سعید غنی نے مزید کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کی انتقامی کارروائی سے نہیں گھبرائے،میں نہیں سمجھتا کہ ہم آئی جی کے ایک خط سے گھبرا جائیں گے ،آئی جی سندھ کسی کے اشارے پر سندھ حکومت اور پولیس تعلقات کو تماشا بنانا چاہتے ہیں،پنجاب میں کئی آئی جی تبدیل ہو جاتے ہیں مگر کوئی ایشو نہیں ہوتا،آئی جی اسلام آباد کو تو بھینس چوری کے معاملے پر ہٹادیا گیا،مگر کسی نے ایشو نہیں بنایا۔

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدر و شریک چیئرمین آصف زرداری کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں،اگر کوئی سمجھتا ہے کہ رہائی ڈیل کا نتیجہ ہے تو عمران خان سے پوچھ لے،عمران خان کہتے تھے کہ میں نے پکڑایا تو پھر چھوڑا بھی خود ہو گا،5 سے 6 ماہ بعد انصاف کو ڈیل کہنا زیادتی ہے،

  • حکومت کا ساتھ کیسے دیں ؟ ہماری یہ بات نہیں‌ مانی گئی، اختر مینگل پھر بول بڑے

    حکومت کا ساتھ کیسے دیں ؟ ہماری یہ بات نہیں‌ مانی گئی، اختر مینگل پھر بول بڑے

    حکومت کا ساتھ کیسے دیں ؟ ہماری یہ بات نہیں‌ مانی گئی، اختر مینگل پھر بول بڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچوں کوان کاحق ملنا چاہیے،کابینہ کے ارکان حکومت سے ناراض ہیں،ہم نے کچھ نکات پرحکومت کا ساتھ دیا،بلوچستان کی محرومیاں دورہونے پرحکومت کا ساتھ دیتے رہیں گے

    اختر مینگل نے مزید کہا کہ سی پیک اتھارٹی کی تشکیل میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا،وزیراعظم عمران خان کواپنے تحفظات سے آگاہ کرچکے ہیں ،وفاقی حکومت اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لے رہی، بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے شفاف انتخابات ضروری ہیں،

    حکومت نے بی این پی مینگل کی ایسی کونسی شرائط تسلیم کر لیں‌ کہ اتحاد ٹوٹنے کا خطرہ ٹل گیا؟ بڑی خبر آ گئی

    بلوچوں کو لاٹھی یا بندوق سے ہانکنے کی کوشش کی گئی تو نتائج اچھے نہیں ہونگے، اختر مینگل

    اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو بلوچستان کے 5 ہزار لاپتہ افراد کی فہرست دی تھی،لاپتہ افراد کی دی گئی فہرست کے مطابق ان میں سے 400 کے قریب افراد کو بازیاب کروا لیا گیا ہے، میرے سمیت بلوچستان کا کوئی بھی باسی وفاقی حکومت سے مطمئن نہیں

     

  • بھارت سے خطرات محض خدشہ نہیں، بھارتی ہندو خواتین کو کس چیز کی ٹریننگ دی جا رہی؟ صدر آزاد کشمیر

    بھارت سے خطرات محض خدشہ نہیں، بھارتی ہندو خواتین کو کس چیز کی ٹریننگ دی جا رہی؟ صدر آزاد کشمیر

    بھارت سے ابھرنے والے خطرات محض خدشہ نہیں، بھارتی ہندو خواتین کو کس چیز کی ٹریننگ دی جا رہی؟ صدر آزاد کشمیر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدرآزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کی انتہاء پسند ہندو تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ لاکھوں مردوں اور عورتوں کو فوجی تربیت دے کر پاکستان کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکیاں دے رہی ہے جبکہ بھارت کا وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پاکستان کی سلامتی کے ساتھ کھیلنے اور آزادکشمیر پر قبضہ کرنے کی باتیں کر رہا ہے۔ بھارت سے ابھرنے والے خطرات کو محض خدشہ قرار دے کر نظر انداز کرنے کے بجائے اس کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری قوم اور نوجوانوں کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں ”کشمیر توجہ چاہتا ہے“ کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام جموں وکشمیر ویلفیئر آرگنائزیشن نے کیا تھا۔ تقریب سے ایوب میڈیکل کالج کے ڈین اور سی ای او پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، پروفیسر سعید اسد، کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما عبد الحمید لون اور جموں وکشمیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر بصیر ہارون نے بھی خطاب کیا۔

    تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں صدر آزادکشمیر نے کہا کہ اس سال پانچ اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر چڑھائی کر کے مقبوضہ ریاست پر قبضہ کیا، عوام کے محصور کیا اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کر کے اسے اپنی کالونی میں تبدیل کیا۔ یہ سب کچھ ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد کشمیریوں کا منظم قتل عام کرنا اور انہیں کشمیر چھوڑنے پر مجبور کرنا ہے۔ جموں وکشمیر کے مسلمان گزشتہ 132سال غلامی اور جبر کی زندگی کے خاتمہ اور آزادی اور وقار کی زندگی بسر کرنے کی خواہش لے کر جدوجہد کر رہے ہیں۔ کشمیریوں کی اس جدوجہد اور عزم و حوصلہ کو دیکھ کر بھارت کی موجودہ حکومت نے کشمیر کی وحدت اور منفرد حیثیت کو ختم کر کے اسے ایک میونسپلٹی میں بدل دیا ہے۔

    صدر آزادکشمیر نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پوری سیاسی قیادت بھی پابند سلاسل ہے۔ 1947ء سے اب تک پانچ لاکھ سے زیادہ کشمیریوں نے صرف اس لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا کہ وہ پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو اپنے ساتھ ملائے رکھنے کے لئے معاشی ترغیبات دیں لیکن 72سال گزرنے کے بعد بھی کشمیری بھارت کا حصہ بننے سے انکار کر رہے ہیں اور وہ آج بھی اپنے نوجوانوں کی لاشوں کو پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کر رہے ہیں۔

    صدر آزادکشمیر نے شرکائے تقریب کو بتایا کہ اس وقت عالمی ذرائع ابلاغ مقبوضہ جموں وکشمیر کی حقیقی تصویر پیش کر رہے ہیں جبکہ امریکی کانگریس سمیت دنیا کی بااثر پارلیمانز میں کشمیریوں کے حقوق کے لئے آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے اقوام متحدہ اور دنیا کی اہم دارالحکومت اس سلسلے میں خاموش ہیں یا ان کا کشمیر کے بارے میں ردعمل مایوس کن ہے۔ بھارت کے ہندوتوا نظریہ پر روشنی ڈالتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ اس نظریہ کے پرچارک نہ صرف کشمیر اور پاکستان کے مسلمانوں کے کچلنا چاہتے ہیں بلکہ وہ پورے جنوبی ایشیاء سے اسلام کے ماننے والوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ وہ خطہ میں ہندو بالادستی کا خواب آنکھوں میں سجا کر غیر ہندو اقلیتوں کے وجود سے بھارت کو پاک کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندو انتہاء پسندوں کا یہ ایجنڈا مسلمانوں کے وجود کے خلاف ہے جس کو سمجھنے اور اس کا مقابلہ کرنے کی تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔

    بھارت کے ساتھ جنگ کے امکان کو قوی قرار دیتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے نوجوان طلبہ پر زور دیا کہ وہ ایک طرف عالمی برادری تک رسائی حاصل کر کے اس کی سوچ کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں اور دنیا کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں اور دوسری جانب علمی معیشت کی ترقی کی معراج حاصل کر کے پاکستان کو معاشی اور دفاعی اعتبار سے مضبوط اور مستحکم بنانے کی جدوجہد تیز تر کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت اسلامی نشاۃ ثانیہ کا ہے اس وقت کشمیر، فلسطین اور روہنگیا سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں مسلمانوں کو ایزا رسانی کا شکار کیا جا رہا ہے اور یہ رویہ کسی ایک خطہ میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف روا رکھا جا رہا ہے۔

    قبل ازیں اپنے افتتاحی خطاب میں ایوب میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کا تقریب میں شریک ہونے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ تنازعہ کشمیر جلد پرامن طور پر اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی غرض سے سیمینارز اور دوسرے پروگرام شروع کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

    کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما عبدالحمید لون نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور بھارتی مظالم سے شرکائے تقریب کو آگاہ کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کے حقوق کے لئے اپنی آواز بلند کریں۔ قبل ازیں ایوب میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات نے ایک خوبصورت ڈرامہ کے ذریعے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے بھارتی ظلم و جبر کی عکاسی کی۔

  • سانحہ پی آئی سی،وزیراعلیٰ نے کس پر کیا تھا اظہار برہمی؟ کون کرے گا انکوائری؟

    سانحہ پی آئی سی،وزیراعلیٰ نے کس پر کیا تھا اظہار برہمی؟ کون کرے گا انکوائری؟

    سانحہ پی آئی سی،وزیراعلیٰ نے کس پر کیا تھا اظہار برہمی؟ کون کرے گا انکوائری؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی سی سانحہ کے بعد کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، وکلا کے پی آئی سی حملے میں پولیس تاخیر پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو خود ایکشن لینا پڑا۔ جس وقت حملہ ہوا وزیراعلیٰ اسوقت اسلام آباد میں تھے انہوں نے اسلام آباد سے پولیس کو حملہ روکنے کی ہدایات دیں، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ٹی وی پر حملہ دیکھ کر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو احکامات جاری کیے اور وکلا کے حملے پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے برہمی کا اظہار کیا۔

    نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے احکامات کے بعد بھی سی سی پی او وقوعہ پر نہ پہنچے جبکہ ڈی آئی جی 2 گھنٹے تاخیر سے پہنچے، ایس پی سیکورٹی نے بھی واقعے کی سنگینی کو نہ جانا اور کم اہلکار تعینات کیے، ابتدائی طور پر پی آئی سی پر اینٹی رائیٹ فورس کی صرف 5 ریزرو تعینات تھیں، معاملہ خراب ہونے پر مزید نفری ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی.

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے سانحہ پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی واقعے میں قصور وار کا تعین کرے گی۔ کمیٹی وکلا، ڈاکٹر اور پولیس کے سانحہ میں کردار کا تعین کرے گی، آئندہ ایسے واقعات کے روک تھام کے لیے اس انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا، انکوائری کمیٹی میں شامل ارکان کے نام فائنل کرنے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

    قبل ازیں لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پی آئی سی حملے میں گرفتار وکلا کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ریکارڈ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر، ایس ایچ او شادمان اور ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    علاوہ ازیں وکلاء کو تحفظ دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے،ایڈوکیٹ ندیم سرور نے وکلا کے گھروں پر چھاپے مارنے کے اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وکلا کے تحفظ کے لیے احکامات جاری کرے، گرفتاریاں روکی جائیں۔

    اگر یہ کام نہ کرتے تو اموات ہو سکتی تھیں،میں نے کتنے وکلاء کی جان بچائی تھی؟ فیاض الحسن چوہان بول پڑے

    وزیراعظم کا بھانجا مقدمہ میں نامزد، گرفتاری کے لئے کتنے چھاپے مارے گئے؟

    چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے  کہا کہ لاہور واقعہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے،پی آئی سی واقعہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے،پی آئی سی واقعہ لاہور ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا،امید ہے اس طرح کے واقعات مستقبل میں پیش نہیں آئیں گے،جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا ،متاثرہ خاندان کےساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں،

     

  • کمسن بچوں سے زیادتی کے ملزم کو کیا سزا ملنی چاہئے؟ اسمبلی میں بل پیش

    کمسن بچوں سے زیادتی کے ملزم کو کیا سزا ملنی چاہئے؟ اسمبلی میں بل پیش

    کمسن بچوں سے زیادتی کے ملزم کو کیا سزا ملنی چاہئے؟ اسمبلی میں بل پیش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے اقلیتی رکن جیمز اقبال کا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔

    مجوزہ بل کے مطابق سات سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو سزائے موت دی جائے، اگر مجرم کی عمر  21 سال سے زائد ہو تو کم سے کم سو افراد کے سامنے پھانسی دی جائے،بل میں تجویز دی گئی ہے کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو عمر قید کی سزا دی جائے۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بھیجے گئے بل میں معذور افراد کے ساتھ زیادتی کرنے والے کیلئے14 سال قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

    لاہور میں کم سن بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والا گروہ سرگرم 

    انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار سرغنہ کے جرائم ٹریس ہونے میں اہم پیش رفت

    بچوں سے زیادتی کیس کے ملزم کو سرکاری نوکری کیسے ملی؟ بات پارلیمنٹ تک پہنچ گئی

    راولپنڈی میں بچیوں سے زیادتی کا معاملہ، ملزم میاں بیوی سے متعلق کیا ہے نئی خبر؟ جانیے تفصیل میں

    اسی برس ماہ جنوری میں وفاقی محتسب کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بچوں سے زیادتی میں پنجاب پہلے نمبر پر ہے۔ قصور میں سینکڑوں متاثرہ بچے غریب اور ان پڑھ خاندانوں کے جبکہ مجرم بااثر تھے۔ پشت پناہی جاگیرداروں اور سیاستدانوں نے کی اورپولیس بھی بکاؤ نکلی ۔ ان واقعات میں مجرموں کو سزا ملنے کی شرح ڈھائی فیصد ہی رہی ۔رپورٹ کے مطابق سال 2017 میں پاکستان میں 4ہزار 139 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سب سے زیادہ 1ہزار89 پنجاب میں پیش آئے ۔ صرف قصور میں گذشتہ دس برس کے دوران واقعات کی شرح 6 فیصد سے بڑھ کر 16 فیصد سے زائد ہوگئی ۔ نظام کی خرابیوں کے باعث 97 فیصد سے زائد مجرم سزا سے بچ نکلے۔

    لترپروگرام ہرصورت ختم ہونا چاہیے،رحمان ملک کی آئی جی پنجاب سے درخواست

    بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات کو ختم کرنا ہوگا، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

    گھر سے بھاگنے والی لڑکیاں پڑھی لکھی ہوتی ہیں یا ان پڑھ؟ سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس سن کر ہوں حیران

    جنوری میں ہونے والے سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ فاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 5سال میں اسلام آباد میں 560بچوں کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ ان میں سے 300کیس رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 260غیر رجسٹرڈ رہے

  • چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پی آئی سی وکلا کے حملے پر اپنا رد عمل دے دیا

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پی آئی سی وکلا کے حملے پر اپنا رد عمل دے دیا

    چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے پی آئی سی وکلا کے حملے پر اپنا رد عمل دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں فوری اور سستے انصاف کی فراہمی سے متعلق ایک روزہ قومی کانفرنس ہوئی، کانفرنس سے چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور واقعہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے،پی آئی سی واقعہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے،پی آئی سی واقعہ لاہور ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا،امید ہے اس طرح کے واقعات مستقبل میں پیش نہیں آئیں گے،جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا ،متاثرہ خاندان کےساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں،

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز اور وکیل دونوں معاشرے کا باوقار حصہ ہیں،دونوں پیشوں کےساتھ گرانقدر خدمات منسلک ہیں،ماڈل کورٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہر کیا،ماڈل کورٹس کے ذریعے تیز تر انصاف کو یقینی بنایاگیا،نظام میں رہتے ہوئے انصاف کے عمل کو مختصر کیا،

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مزید کہا کہ معزز پیشے سے تعلق رکھنے والوں کوخود احتسابی کے عمل سے گزرنا ہو گا ،ایسا نظام بنایا ہے کہ 17دنوں میں چالان آجائے،نظام میں رہتےہوئےانصاف میں تاخیر کےعمل کومختصرکیا،ماڈل کورٹس میں سینئر وکلا کے تعاون کے مشکور ہیں،گواہوں کولانےکی ذمہ داری مدعی پرڈال دی گئی

  • وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب ،کیا ہوں گی مصروفیات؟ اہم خبر

    وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب ،کیا ہوں گی مصروفیات؟ اہم خبر

    وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب ،کیا ہوں گی مصروفیات؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچیں گے، وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں. عمران خان روضئہ رسول ؐ پر حاضری دیں گے اور نوافل ادا کریں گے.اسکے بعد وہ اپنی سرکاری مصروفیات کے لئے ریاض روانہ ہونگے.

    وزیر اعظم سعودی قیادت سے ملاقات میں پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ سمیت دونوں ممالک کے مابین مختلف معاہدوں پر بھی بات کریں گے، وزیر اعظم روضہ رسولؐ پر حاضری بھی دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے.

    رواں برس اکتوبر میں بھی وزیراعظم نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب پاکستان اور سعودی قیادت کے درمیان رابطوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔

    عمرہ کرنے والوں کو سعودی حکومت نے سنائی خوشخبری، پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا

    تیل تنصیبات حملوں میں ایران ملوث ،سعودی عرب نے دکھائے ثبوت

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس میں جانے سے قبل بھی سعودی عرب گئے تھے جہاں ان کی سعودی حکام سے ملاقاتیں ہوئی تھیں، سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کو امریکہ جانے کے لئے اپنا خصوصی طیارہ بھی دیا تھا، وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے چار دورے کر چکے ہیں اب یہ ان کا پانچواں دورہ ہو گا.

    پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

    سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کون کروا سکتا ہے؟ صدر مملکت بول پڑے

    وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

    وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد بھی سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی پاکستان کے دورے پر آئے تھے.

  • بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس، سندھ حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس، سندھ حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس، سندھ حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحریہ ٹاؤن عمل در آمد کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی، سپریم کورٹ میں درخواست سندھ حکومت نے دائر کی ، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عمل درآمد کیس کی سماعت میں تاخیر سے سندھ کو مالی نقصان کا خدشہ ہے،

    سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جمع ہونے والی رقم، وفاقی حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا

    ملک ریاض کیس پر کس نے بات کرنے سے منع کیا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    لندن میں بڑی کاروائی، پاکستانی شخصیت کی پراپرٹی منجمد، اثاثے ملیں گے پاکستان کو

    ہم نے کوئی جرم نہیں کیا، سب کا پیسہ پاکستان آنا چاہئے، ملک ریاض بول پڑے

    واضح رہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی نے سات سال کے دوران سپریم کورٹ میں 460 ارب روپے جمع کرانے ہیں ،جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل تین رکنی بینچ نے بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران بحریہ ٹاؤن کراچی کی پیشکش قبول کرلی تھی جس کے تحت بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کو 7 سال میں 460 ارب روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ پہلے چار سال میں ڈھائی ارب روپے ماہانہ اور باقی رقم تین سال میں ادا کی جائے گی۔

    سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ بحریہ ٹاؤن اگر اقساط کی ادائیگی میں تاخیر کرے گا تو اسے 4 فیصد سود ادا کرنا ہوگا، رقم عدالت میں جمع ہوگی پھر اس کو قانون کے مطابق جس کو دینی ہے دیں گے۔