Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نیب کی تحقیقات، احسن اقبال نے دیا نیب کو بڑا چیلنج

    نیب کی تحقیقات، احسن اقبال نے دیا نیب کو بڑا چیلنج

    نیب کی تحقیقات، احسن اقبال نے دیا نیب کو بڑا چیلنج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیب ثابت کرے پہلی بارایم این اے بناتو اس وقت اثاثے زیادہ تھے یا آج؟ میڈیا میں کردار کشی کے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہوں گے نہ حفاظتی ضمانت کرائیں گے ،عمران خان کی فرعونیت کا مقابلہ کریں گے،جیلیں ہمیں اپنے مقصد اور جدوجہد سے نہیں روک سکتیں،نیب اور ایجنسیز کو کہتا ہوں ایک روپے کی خردبرد ثابت کر دیں مان جاوں گا

     

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف نیب تحقیقات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، نیب راولپنڈی نے نارووال میں چھاپہ مارا اور اسپورٹس سٹی کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا نیب تفتیشی ٹیم نے اسپورٹس سٹی نارووال کا بھی دورہ کیا، نیب نے اسپورٹس سٹی نارووال میں تعمیرات کے معیارکا جائزہ لیا، نیب کے مطابق اسپورٹس سٹی نارووال میں تعمیرات نامکمل پائی گئیں،اس دوران اسپورٹس سٹی نارووال کے اہم گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے.

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    مراد سعید کا مشن کامیاب، احسن اقبال کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

    واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے گزشتہ برس اپریل میں نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا ،نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ منصوبہ بناتے وقت سیکیورٹی خدشات کا خیال نہیں رکھا گیا۔ نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ بھارتی سرحد سے صرف 800 میٹر دور ہے ۔ چیئرمین نیب نے اس بات کی بھی جانچ پڑتال کی ہدایت کی تھی کہ قواعد و ضوابط کیخلاف ڈی جی پاکستان ا سپورٹس بورڈ کو نارووال ا سپورٹس سٹی کا پراجیکٹ ڈائریکٹر کیسے بنایا گیا؟.

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    احسن اقبال نے نیب کی جانب سے موصول ہونے والے سوالنامے کا بھی جواب جمع کرایا تھا جبکہ قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے ان سے کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ بھی کی تھی.دوسری جانب رواں سال جولائی میں وزیراعظم کے قائم انکوائری کمیشن کواحسن اقبال کےخلاف پہلاکیس بھی موصول ہوا تھا، دستاویز کے مطابق احسن اقبال نے قومی خزانے کو70ارب کانقصان پہنچایا، احسن اقبال کے خلاف مبینہ کرپشن کاکیس وفاقی وزیر مواصلات مرادسعیدکی جانب سے بھیجاگیا تھا

  • پنجاب کے بڑے شہر سے خاتون سمیت 3 افراد لاپتہ

    پنجاب کے بڑے شہر سے خاتون سمیت 3 افراد لاپتہ

    پنجاب کے بڑے شہر سے خاتون سمیت 3 افراد لاپتہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے قلعہ دیدار سنگھ سے خاتون سمیت تین افراد لاپتہ ہو گئے،اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی.

    چہل کلاں کے قریب لاپتہ افراد کی گاڑی پولیس نے برآمد کر لی ہے، پولیس نے گاڑی سے شناختی کارڈز،موبائل فون اوردیگردستاویزات برآمد کر لی ہیں، پولیس کے مطابق لاپتہ افراد کاتعلق لاہورکےعلاقہ والٹن سے ہے،پولیس نے کاراوردیگردستاویزات تحویل میں لے لیں. پولیس نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں،.

  • اگر یہ کام نہ کرتے تو اموات ہو سکتی تھیں،میں نے کتنے وکلاء کی جان بچائی تھی؟ فیاض الحسن چوہان

    اگر یہ کام نہ کرتے تو اموات ہو سکتی تھیں،میں نے کتنے وکلاء کی جان بچائی تھی؟ فیاض الحسن چوہان

    اگر یہ کام نہ کرتے تو اموات ہو سکتی تھیں،میں نے کتنے وکلاء کی جان بچائی تھی؟ فیاض الحسن چوہان بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہنرمند نوجوان پروگرام کے تحت روزگار کے مواقع ملیں گے،پروگرام سے ملکی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے، (ن) لیگ والوں کوعثمان بزدار کے کام ہضم نہیں ہوتے،

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پی آئی سی پرحملے میں ملوث متعدد افراد کوگرفتارکیا جا چکا ہے، گرفتاربعض وکلا کوعدالت بھی پیش کردیا گیا، اسپتال،پیرامیڈیکل اسٹاف،ڈاکٹرزکے تحفظ کیلئے بل لارہے ہیں، وزیراعلیٰ کے بیٹے، بھائی یا رشتے دارکوکسی پروگرام کا انچارج نہیں بنایا گیا، نوازشریف نے مریم نوازکو 100ارب کے خزانے پربٹھا دیا تھا،

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ :پی آئی سی واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،جن ڈاکٹرزکی گاڑیوں کونقصان پہنچاانہیں بھی رقم دی گئی ہے،واقعےمیں جاں بحق افراد کے لواحقین کوچیکس دے دیئے گئے ہیں،پی آئی سی میں بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے،حسان نیازی کے خلاف بھرپورکارروائی کی جارہی ہے،پولیس نے حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے 5 چھاپے مارے،پولیس شیلنگ اسپتال میں نہیں جیل روڈ پر ہو رہی تھی،اپنی تعریف نہیں کررہا لیکن شیلنگ جاکر بند کروائی،میں نے خود جان جوکھوں میں ڈال کر 15وکلا کو لوگوں سے بچایا

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ جب نوازشریف نے رپورٹ دینی ہوتی ہے تو اسپتالوں کے دورے ہوتے ہیں،پھردیکھتے ہیں برگر کھایا جارہا ہے اور لندن کی سیرکی جارہی ہے،سیاستدان لڑتے جھگڑتے ہیں لیکن پیشہ ورافرادکی لڑائی کسی طورمناسب نہیں،وکلا،ڈاکٹرز اور ہر کمیونٹی کے افراد ہمارے لئے قابل احترام ہیں،ہمیں ملک اور معاشرے میں حکومت کی رٹ قائم کرنی ہے، شیلنگ بند نہ کر ائی جاتی تو خدانخواستہ زیادہ اموات ہو سکتی تھیں،نواز شریف کی واپسی سے متعلق پوری قوم کرب میں مبتلا ہے.

  • وزیراعظم کی درخواست عدالت نے کی مسترد اور دیا بڑا حکم

    وزیراعظم کی درخواست عدالت نے کی مسترد اور دیا بڑا حکم

    وزیراعظم کی درخواست عدالت نے کی مسترد اور دیا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت ہوئی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج پشاورکی عدالت نے ہرجانہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی درخواست مسترد کر دی ۔عمران خان نے وکیل کی وساطت سے دائر اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی کا ہرجانہ کیس ناقابل سماعت قراردے کرخارج کیا جائے۔

    ہم سے غلطیاں ہوئیں، قوم سے معافی مانگتے ہیں، شہباز شریف کا اعتراف

    عمران خان نے مجھ پر ایٹمی حملہ کر دیا، شہباز شریف نے ایسا کیوں کہہ دیا

    جج نے وزیراعظم کی درخواست مسترد کردی اور فریقین کو 18 جنوری کو ہرجانہ کیس میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی.

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین، وزیراعظم عمران خان نے 2018 میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سینیٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے والے 20 ارکان کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ سابق اراکین اسمبلی فوزیہ بی بی اور عارف یوسف نے عمران خان پر ہتک عزت کا دعویٰ کررکھا ہے ،فوزیہ بی بی اور عارف یوسف پر سینیٹ میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا گیا تھا

  • تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں بڑی وکٹ گرا دی،کون شامل ہوا؟

    تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں بڑی وکٹ گرا دی،کون شامل ہوا؟

    تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں بڑی وکٹ گرا دی،کون شامل ہوا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر, وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک, صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی, ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی قومی وطن پارٹی کے سابقہ ایم پی اے ارشد خان عمرزئی کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر چارسدہ پہنچے اس موقع پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا،

    وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی واحد امید صرف اور صرف عمران خان ہیں،اس ملک میں کوئی ٹیکس نہیں دیتا،عوام پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،کسی نے مذہب ،کسی نےپختون کسی نے روٹی کپڑا مکان کے نام پر عوام کا دھوکا دیا،پاکستان ایک سال کے اندر ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا،پی ٹی آئی حکومت پر منہگائی کا الزام لگانے والوں نےقومی خزانوں میں کیا چھوڑا تھا،اگرلیڈروں کوعوام سے محبت ہوتی تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی

    پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ ہم قرضوں میں ڈوب گئے ملک کو امپورٹ ایکسپورٹ کیلئے 20ارب ڈالرکی فوری ضرورت ہے، جب تک ہم اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوں گے یورپ کے غلام رہیں گے ،ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں،صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کرنی ہے،ہمارے دور میں بننے والےترقیاتی منصوبوں اور دوسرے منصوبوں میں زمین آسمان کا فرق ہے،صرف نعروں اور آوازوں سے بات نہیں بنتی عوام کی خدمت سے بات بنے گی،

  • حمزہ شہباز کا ایک اور ملازم نیب نے کیا گرفتار

    حمزہ شہباز کا ایک اور ملازم نیب نے کیا گرفتار

    حمزہ شہباز کا ایک اور ملازم نیب نے کیا گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ کے الزام میں ملزم راشد کرامت کو نیب لاہور نے گرفتار کر لیا ہے، ملزم کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،

    نیب کے مطابق ملزم راشدکرامت 2007 سے حمزہ شہباز کا ملازم تھا، ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں 45 کروڑکی ٹرانزیکشن ہوئی،

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے.

  • بلاول نے اگر یہ "کام” کیا تو اسکی سیاست ختم ہو جائیگی، شیخ رشید کا دعویٰ

    بلاول نے اگر یہ "کام” کیا تو اسکی سیاست ختم ہو جائیگی، شیخ رشید کا دعویٰ

    بلاول نے اگر یہ "کام” کیا تو اسکی سیاست ختم ہو جائیگی، شیخ رشید کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری،فریال تالپور کوملک سے باہر جاتا نہیں دیکھ رہا،نوازشریف کی طرف سے میڈیکل رپورٹ عدالت جمع کرائی گئی، پی آئی سی واقعے سے دنیا میں ملک کا تشخص مجروح ہوا، بلاول بھٹواس گروپ کا حصہ ہیں جس کا کیس نیب میں ہے،بلاول اگراس گروپ کا ساتھ دیں گے توانکی سیاست ختم ہوجائے گی،

    لاہور سے واہگہ شٹل ٹرین کا کیا شیخ رشید نے افتتاح، مزید شٹل ٹرین کہاں چلائیں گے، وفاقی وزیر نے بتا دیا

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    ریلوے کے ریٹائرڈ ڈرائیور کو سنائی شیخ رشید نے خوشخبری

    ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے، شیخ رشید احمد

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ مستقبل میں پاکستان اوربھارت میں کشیدگی بڑھے گی، مودی آگ اورخون کی ہولی کھیل رہا ہے،مودی ہٹلرنےمسلمانوں کاجینا مشکل کردیا ہے،نہتے اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہم پر فرض ہے الیکشن کمیشن سے متعلق غیرآئینی باتیں کی جارہی ہیں، ہرجماعت کہے کہ الیکشن کمشنران کا ہوتومطلب دال میں کچھ کالا ہے ،پیپلزپارٹی اور ن لیگ اپنے اپنے جج چاہتی ہیں،دونوں پارٹیوں نے دہرا معیار اپنا رکھا ہے

  • ن لیگی رہنما کے خلاف تحقیقات میں تیزی، نیب نے کہاں چھاپہ مارا؟ اہم خبر

    ن لیگی رہنما کے خلاف تحقیقات میں تیزی، نیب نے کہاں چھاپہ مارا؟ اہم خبر

    ن لیگی رہنما کے خلاف تحقیقات میں تیزی، نیب نے کہاں چھاپہ مارا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف نیب تحقیقات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، نیب راولپنڈی نے نارووال میں چھاپہ مارا اور اسپورٹس سٹی کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا نیب تفتیشی ٹیم نے اسپورٹس سٹی نارووال کا بھی دورہ کیا، نیب نے اسپورٹس سٹی نارووال میں تعمیرات کے معیارکا جائزہ لیا، نیب کے مطابق اسپورٹس سٹی نارووال میں تعمیرات نامکمل پائی گئیں،اس دوران اسپورٹس سٹی نارووال کے اہم گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے.

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    مراد سعید کا مشن کامیاب، احسن اقبال کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

    واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے گزشتہ برس اپریل میں نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا ،نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ منصوبہ بناتے وقت سیکیورٹی خدشات کا خیال نہیں رکھا گیا۔ نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ بھارتی سرحد سے صرف 800 میٹر دور ہے ۔ چیئرمین نیب نے اس بات کی بھی جانچ پڑتال کی ہدایت کی تھی کہ قواعد و ضوابط کیخلاف ڈی جی پاکستان ا سپورٹس بورڈ کو نارووال ا سپورٹس سٹی کا پراجیکٹ ڈائریکٹر کیسے بنایا گیا؟.

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    احسن اقبال نے نیب کی جانب سے موصول ہونے والے سوالنامے کا بھی جواب جمع کرایا تھا جبکہ قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے ان سے کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ بھی کی تھی.دوسری جانب رواں سال جولائی میں وزیراعظم کے قائم انکوائری کمیشن کواحسن اقبال کےخلاف پہلاکیس بھی موصول ہوا تھا، دستاویز کے مطابق احسن اقبال نے قومی خزانے کو70ارب کانقصان پہنچایا، احسن اقبال کے خلاف مبینہ کرپشن کاکیس وفاقی وزیر مواصلات مرادسعیدکی جانب سے بھیجاگیا تھا.

  • لاہور سے واہگہ شٹل ٹرین کا کیا شیخ رشید نے افتتاح، مزید شٹل ٹرین کہاں چلائیں گے، وفاقی وزیر نے بتا دیا

    لاہور سے واہگہ شٹل ٹرین کا کیا شیخ رشید نے افتتاح، مزید شٹل ٹرین کہاں چلائیں گے، وفاقی وزیر نے بتا دیا

    لاہور سے واہگہ شٹل ٹرین کا کیا شیخ رشید نے افتتاح، مزید شٹل ٹرین کہاں چلائیں گے، وفاقی وزیر نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نے شٹل سروس کا افتتاح کردیا،اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رائیونڈ کے لیے بھی شٹل سروس کا آغاز جلد کریں گے،لاہور سے گوجرانوالہ بھی شٹل ٹرین شروع کی جائیگی،22سال بعد واہگہ بارڈر کے لیے شٹل سروس شروع کی ہے،پشاور سے کراچی تک نیا ٹریک جلد مکمل کر لیا جائے گا،

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ جلو تک ٹرین پر سفر کروں گا،30کلومیٹر فاصلے کو ٹرین ایک گھنٹے میں طے کرے گی

    شٹل ٹرین لاہور اسٹیشن سے دن میں تین بار واہگہ کے لیے روانہ ہوگی جوکہ مغلپورہ، ہربنس پورہ اور جلو پارک کے اسٹیشنز پر رکے گی۔انتظامیہ نے شٹل ٹرین کی ٹکٹ 30 روپے مقرر کی ہے۔ شہری لاہور سے واہگہ تک 23 کلو میٹر کا سفر ايک گھنٹے ميں طے کرسکيں گے۔

    لاہور ڈویزن کے ڈی ایس ریلویز عامر نثار کہتے ہیں کہ واہگہ اور جلو پارک میں تفریح کے لیے ٹرین چلے گی البتہ اسٹیشنز کی بحالی میں ابھی وقت لگے گا۔مغلپورہ کی کھنڈر بنی عمارت کو سنوارنے کے لیے رنگ و روغن کا کام جاری ہے جبکہ ہربنس پورہ اور جلو پارک اسٹیشنز کی عمارتوں پر کام شروع نہیں ہوسکا.

    ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ یہ شٹل ٹرین اکانومی کلاس کی دو کوچز پر مشتمل ہوگی جس میں 176 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔پہلی شٹل ٹرین لاہور سے صبح سوا 6 بجے چلے گی جب کہ دوسری شٹل ٹرین سہ پہر سوا 4 بجے واہگہ اسٹیشن کے لیے روانہ ہوگی۔ مطابق مسافروں کی کمی کے باعث 1986 میں یہ ٹرین بند کر دی گئی تھی۔

  • جنکو عوام نے مسترد کیا وہ اب کونسی سازش کر رہے ہیں؟ فردوس عاشق اعوان نے کیا انکشاف

    جنکو عوام نے مسترد کیا وہ اب کونسی سازش کر رہے ہیں؟ فردوس عاشق اعوان نے کیا انکشاف

    جنکو عوام نے مسترد کیا وہ اب کونسی سازش کر رہے ہیں؟ فردوس عاشق اعوان نے کیا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی میں جاں بحق افرادکے لواحقین کو 10،10 لاکھ روپےمعاوضہ دیا گیا ہے،قانون کے محافظوں نے بے رحمی سے قانون اپنے ہاتھوں میں لیا،اسپتال میں ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے تحفظ کےلیے قانون لانے کا فیصلہ کیاہے،حکومت قانون کے مطابق ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے گی،

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ رپورٹ کی روشنی میں نواز شریف کو علاج کی اجازت دی، نواز شریف بیرون ملک گئے تو ان کے بیمار چہرے کو بھی عوام نے دیکھ لیا، لیگی خاتون ترجمان میڈیا کی توجہ کیلئے نت نئے دعوے کرتی ہیں۔ جنہیں عوام نے مسترد کر دیا وہ حکومت گرانے کی باتیں کرتے ہیں، اقتدار کے شکار کو جمہوریت اس وقت چاہیے جب یہ حکومت میں ہوں، مولانا فضل الرحمان اپنے مشن میں ناکام ہوگئے، ان کا منفی ایجنڈا ناکام ہوچکا ہے، مولانا فضل الرحمان کی سوچ ہمیشہ منفی رہی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی قیدی کیخلاف نیب میں انکوائریاں چل رہی ہیں، سیاسی قیدی کیلئے خصوصی طیارہ استعمال کیا گیا۔ ماضی کی حکومتوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا، عالمی سطح پر معیشت سے متعلق مثبت خبریں آ رہی ہیں، عمران خان کی قیادت میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوئی۔اپوزیشن کو عمران خان سے بغض یہ ہے کہ انکی عیاشیوں کی راہ میں رکاوٹ ہے،اقتدار کیلئے یہ لوگ ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی بغیر پانی کےتڑپتی ہے،سیاسی یتیموں کا ٹولہ سیاسی محاذ پر زندہ رہنے کیلئے چٹکلا چھوڑتا رہتا ہے