Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سزائے موت کا ایک اور قیدی بیمار،عدالت جا پہنچا،دوران سماعت چیف جسٹس نے کیا کہا؟

    سزائے موت کا ایک اور قیدی بیمار،عدالت جا پہنچا،دوران سماعت چیف جسٹس نے کیا کہا؟

    سزائے موت کا ایک اور قیدی بیمار،عدالت جا پہنچا،دوران سماعت چیف جسٹس نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جیل میں قیدیوں کی حالت زار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ایک اور سزائے موت کے قیدی جاوید اقبال نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا،وزارت انسانی حقوق کا نمائندہ احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی.

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جو بااثر قیدی ہے اس کو جیل کی بہتر سہولیات دی جاتی ہیں، کچھ حقائق ہیں جنہیں ریاست نے ہی دور کرنا ہے،

    قیدی جاوید اقبال اور خادم حسین کی درخواستوں پر سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی گئی.

    نوازشریف 2 دن میں چلے گئے،ایک قیدی 6 سال سے واپس نہیں لا سکے، سیکرٹری داخلہ،خارجہ کو جیل بھیجوں گا، عدالت

    اڈیالہ جیل کے قیدی خادم حسین نےچیف جسٹس ہائیکورٹ کوخط لکھا تھا .چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو لکھے گئے خط میں قیدی نے کہا کہ بینائی کا مسئلہ ہے،آنکھوں کےعلاج کی سہولت دی جائے،- عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے جواب طلب کررکھا ہے ،عدالت نے پورے ملک سے بیمار قیدیوں کاریکارڈ طلب کرلیا

    نواز کے لندن جانے کے بعد دیگرقیدیوں کی بھی سن لی گئی، وزیراعظم کا بڑا حکم،

    یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیرون ملک جانے کے لیے حکومت کی جانب سے عائد کردہ انڈیمنٹی بانڈز کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے غیر مشروط طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی ، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف کو علاج کےغرض سے 4 ہفتوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے اور اس مدت میں توسیع بھی ممکن ہے۔

    اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ میں جیلوں میں 10 ہزار بیمار قیدیوں نے طبی بنیاد پر رہائی کی درخواست دائر کی تھی ، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ نوازشریف کی طرح بیمار قیدیوں کو طبی بنیاد پر ضمانت دی جائے۔بعد ازاں لاہورہائی کورٹ نے درخواست چیف سیکریٹری پنجاب کو بھجوا دی تھی اورچیف سیکریٹری پنجاب کو درخواست پر فیصلے کی ہدایت کی تھی، عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ جیلوں میں 10 ہزارسے زائد قیدی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، جیلوں میں قیدیوں کو علاج کی مناسب سہولتیں میسر نہیں ہیں۔

  • وزیراعظم کا بھانجا مقدمہ میں نامزد، گرفتاری کے لئے کتنے چھاپے مارے گئے؟

    وزیراعظم کا بھانجا مقدمہ میں نامزد، گرفتاری کے لئے کتنے چھاپے مارے گئے؟

    وزیراعظم کا بھانجا مقدمہ میں نامزد، گرفتاری کے لئے کتنے چھاپے مارے گئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلا حملہ کیس میں 81 وکلاء کو گرفتار کیا گیا ہے تا ہم حسان خان نیازی کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا،حسان خان نیازی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے دوسرا چھاپہ مارا تا ہم اسے کامیابی نہ ہوئی ،دوسرے چھاپے کے دوران بھی حسان نیازی پولیس کو چقمہ دینے میں کامیاب ہو گیا،

    رائیونڈ پولیس نے حسان خان نیازی کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا،پولیس کے مطابق چھاپہ حسان خان نیازی کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا تھا، چھاپے کے دوران حسان خان نیازی گرفتار نہ ہو سکے،

    قبل ازیں پولیس نے لاہور میں حسان خان نیازی کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تھا لیکن اس چھاپے میں بھی پولیس کو ناکامی ہوئی تھی،

    سوشل مڈیا پر احتجاج کے بعد پی آئی سی حملہ کیس ایف آئی آر میں حسان نیازی کو نامزد کیا گیا ہے،پولیس کے مطابق حسان خان نیازی کو مقدمہ کی ضمنی میں نامزد کیا گیا ہےحسان نیازی کی گرفتاری کے لیے ابتک 5چھاپے مارےجا چکے ہیں

    لاہور میں پی آئی سی کے باہر وکلا کے پرتشدد احتجاج کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان خان نیازی بھی ساتھی وکلا کے ساتھ موجود تھے، حسان خان نیازی معروف تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے ہیں، انہوں نے اس موقع پر دوستوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔جو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں، حسان نیازی کی موجودگی پر مسلم لیگ ن بھی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وزیراعظم کا بھتیجا بھی سانحہ پی آئی سی میں ملوث ہے.

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    واضح رہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گزشتہ روز مشتعل وکلا نے فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا،صوبائی وزیر کو موقع پر موجود صحافیوں نے وکلا سے بچایا تھا،فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں وکلاء تشدد سے بچانے والے صحافی سرفراز خان اور دیگر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

     

  • سانحہ پی آئی سی، ایمرجنسی بحال، آؤٹ ڈورتاحال بند، وزیراعلیٰ نے کیا اہم اعلان

    سانحہ پی آئی سی، ایمرجنسی بحال، آؤٹ ڈورتاحال بند، وزیراعلیٰ نے کیا اہم اعلان

    سانحہ پی آئی سی، ایمرجنسی بحال، آؤٹ ڈورتاحال بند، وزیراعلیٰ نے کیا اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں وکلاء حملے کے بعد پی آئی سی کی او پی ڈی اور ان ڈور سروسز مسلسل چوتھے روز بھی بند ہیں، مریض انجیو گرافی، ایکو کارڈیوگرافی سمیت ٹیسٹوں کی سہولت سے محروم ہیں۔

    ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹرز، نرسز سمیت دیگر پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کو چیک کررہے ہیں،، مریض انجیو گرافی، ایکو کارڈیو گرافی سمیت ٹیسٹوں کی سہولت سے محروم ہیں، آپریشن تھیٹرز میں بھی کام بند ہے، تمام آپریشن ملتوی کر دیئے گئے جس سے ہسپتال آنیوالے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم ایمرجنسی کو کھول دیا گیا ہے، ایمرجنسی کی بندش کے باعث مریضوں کو بہت مشکلات کا سامنا تھا، دیگر سروسز کو بھی جلد بحال کر دیا جائے گا، پنجاب حکومت نے ہسپتالوں، ڈاکٹروں اور عملے کے تحفظ کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، ہیلتھ پروفیشنلز سیکیورٹی بل کو کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا

    اس واقعہ کی تلخیوں کوکم کرنے میں پاکستان کے معروف تجزیہ نگار،ممتاز اینکرمبشرلقمان کو یہ اعزاز جاتا ہےکہ انہوں نے کل کے واقعہ کی سلگتی چنگاریوں کو بجھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، باغی ٹی وی کے مطابق جمعہ کی شب مبشرلقمان نے اس اہم معاملے کی سختیوں کوسمیٹنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنے ساتھ چند معتبروکلاء کو لیا اورساتھ ہی ڈاکٹرز میں سے بھی بہت ہی معزز اورقابل احترام شخصیات کو لے کرمعاملے کوٹھنڈاکرنے کی بھرپورکوشش کی ،

    باغی ٹی وی کی مطابق یہ کوششیں کامیاب ہوتی نظرآرہی ہیں ،ذرائع کےمطابق ڈاکٹرز نے سنیر صحافی مبشرلقمان کی درخواست کااحترام کرتے ہوئے پنجاب کارڈیالوجی دوبارہ مریضوں کے لیے کھول دی ہے اور ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل سٹاف اپنی اپن ڈیوٹیوں پرپہنچ گیاہے،

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    دوسری طرف سنیر صحافی مبشرلقمان نے ڈاکٹرز اور سنیروکلا کا بھی شکریہ ادا کر تے ہوئے کہاکہ دونوں ہی محترم ہیں اور دونوں طبقات کو کل کے واقعہ پر بہت زیادہ دکھ ہوا ہے،مبشر لقمان نے اس موقع پر حکومت پنجاب کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پرپنجاب کارڈیالوجی میں جس طرح توڑ پھوڑ کی گیٰ اور اتنے پڑے پیمانے پر توڑپھوڑ کو جس تیزی کے ساتھ دورکرکے دوبارہ پھر پی آئی سی کو بحال کردیا ہے اس کا سہرہ پنجاب حکومت کو جاتا ہے،

    مبشر لقمان نے کہا کہ دونوں طبقات نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ آئندہ کسی ایسے واقعہ کو رونما نہیں ہونے دیں گے اورکوشش کریں گے کہ معاملات احسن انداز سے چلتے رہیں،مبشرلقمان نے پنجاب کارڈیالوجی کے مناظربھی بیان کیے، انہوں نےیہ بتاکرسب کو حیران کردیا کہ جب وہ پی آئی سی پہنچے تو ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل سٹاف کے کئی لوگ کل کے دردناک مناظرکویادکرکے رورہے تھے اورڈاکٹروں اورمریضوں کے ساتھ ہونےوالے سلوک کے مناظربیان کرکے بہت زیادہ غم گین ہورہے تھے

    ضلعی انتظامیہ نے پی آئی سی میں نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی، پی آئی سی حملے میں تقریباً 7کروڑ روپے کا نقصان ہوا،وکلاء کی جانب سے حملے میں 10کارڈیک مانیٹرز،4ایکومشین ،3وینٹی لیٹرز اور 15ٹیلیفون توڑے گئے ،اسپتال کے داخلی وخارجی دروازوں اور2واک تھروگیٹ کونقصان پہنچا،

    رپورٹ کے مطابق 4دروازوں اور6کھڑکیوں کے شیشے توڑے گئے، ایمرجنسی میں انفارمیشن کاؤنٹرز،کھڑکیاں اور کمپیوٹرز کونقصان پہنچایا گیا،وکلانے شیشے کے دروازوں اور6 پودوں کونقصان پہنچایا، جیلانی بلاک کے داخلی دروازے اور سسٹر کیبن  کونقصان پہنچا،

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 16گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے اور2گاڑیاں مکمل تباہ کی گئیں،

  • وکلاء کی ہڑتال، رانا ثناء اللہ کی عدم پیشی، ریمانڈ میں ہوئی پھر بھی توسیع

    وکلاء کی ہڑتال، رانا ثناء اللہ کی عدم پیشی، ریمانڈ میں ہوئی پھر بھی توسیع

    وکلاء کی ہڑتال، رانا ثناء اللہ کی عدم پیشی، ریمانڈ میں ہوئی پھر بھی توسیع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات عدالت میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ منشیات کیس کی سماعت ہوئی، انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 دسمبر تک تو سیع کر دی۔ رانا ثناء اللہ کو امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مقدمے پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

    انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ خان کے خلاف مقدمے کی سماعت کی تو سابق صوبائی وزیر قانون کو اُن کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش نہیں کیا۔ ڈی ایس پی جوڈیشل نے درخواست دی اور موقف اختیار کیا امن و امان کی صورت حال کی وجہ سے رانا ثناء اللہ کو عدالت میں پیش کرنا ممکن نہیں ہے اس لیے اُن کی حاضری سے استثنی دیا جائے۔

    انسداد منشیات کی عدالت کے جج شاکر حسن نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد اسے منظور کر لیا اور رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 دسمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر رانا ثناء اللہ کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    رانا ثناء اللہ سے ملاقات کرنے کیلئے ان کی بیوی اور داماد بھی انسداد منشیات کی عدالت پہنچے اور رانا ثناءاللہ کے پیش ہونے کا انتظار کیا لیکن سماعت ملتوی ہونے پر بغیر ملاقات ہی واپس چلے گئے. اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے.

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے.

  • بچوں کے اغواء و تشدد کے واقعات، وزیراعظم نے کیا اقدامات اٹھائے، شیری مزاری نے بتا دیا

    بچوں کے اغواء و تشدد کے واقعات، وزیراعظم نے کیا اقدامات اٹھائے، شیری مزاری نے بتا دیا

    بچوں کے اغواء و تشدد کے واقعات، وزیراعظم نے کیا اقدامات اٹھائے، شیری مزاری نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ زینب الرٹ بل جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ، وفاقی حکومت بچوں پر تشدد کی روک تھام اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ بین الاقوامی انسانی اور بچوں کے حقوق کے دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں بچوں پر تشدد کا معاملہ اٹھایا اور بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کو صحت و تعلیم کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا۔

    شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس میں خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جس میں بچوں کے اغواء سے متعلق شکایت درج کرائی جا سکتی ہے،بچوں پر تشدد کی روک تھام اور حقوق کے تحفظ کے قوانین موجود ہیں لیکن ان پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، معاشرہ میں بچوں کے حقوق سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، اس حوالہ سے ہمیں معاشرہ کی سوچ تبدیل کرنا ضروری ہے، بچے ہمارا مستقبل اور ملک کا اثاثہ ہیں۔

    لترپروگرام ہرصورت ختم ہونا چاہیے،رحمان ملک کی آئی جی پنجاب سے درخواست

    بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات کو ختم کرنا ہوگا، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری برائے انسانی حقوق رابعہ جویری آغا نے وزارت کی جانب سے بچوں پر تشدد کی روک تھام اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ یونیسیف کی نمائندہ عیدہ جرمہ میلاکو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20 نومبر 1999ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس کنونشن کو منظور کیا گیا، اس کنونشن کا مقصد بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قانون سازی کو بہتر بنانا تھا۔ دنیا بھر میں لاکھوں بچے غربت اور امتیازی سلوک کا شکار ہیں، پاکستان اس کنونشن کی توثیق کرنے والے ابتدائی ممالک میں شامل ہے، پاکستان کو خوراک کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے، سکول سے باہر بچوں کو رسمی اور غیر رسمی طریقوں سے تعلیم کی فراہمی ضروری ہے۔

  • طبی بنیادوں پر رہائی،وکٹری کا نشان اور پھر ہسپتال کی بجائے گھر، ایسا کونسا مرض ہے؟ فردوس عاشق اعوان نے سوال اٹھا دیا

    طبی بنیادوں پر رہائی،وکٹری کا نشان اور پھر ہسپتال کی بجائے گھر، ایسا کونسا مرض ہے؟ فردوس عاشق اعوان نے سوال اٹھا دیا

    طبی بنیادوں پر رہائی،وکٹری کا نشان اور پھر ہسپتال کی بجائے گھر، ایسا کونسا مرض ہے؟ فردوس عاشق اعوان نے سوال اٹھا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی موجودہ معاشی، سیاسی صورتحال ، عوام سے جڑے ہوئے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اور حکومت کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کورکمیٹی کو معیشت کے مثبت اشاریوں سے متعلق آگاہ کیا ۔پی ٹی آئی کور کمیٹی نے بین الاقوامی سطح پر مختلف اداروں کی پذیرائی ، عالمی قیادت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کے اظہار اور مشکل ترین حالت میں دلیرانہ فیصلوں، دنیا بھر کے سرمایہ کار اور تارکین وطن کا پاکستان آکر کاوربار میں آسانیاں پیدا ہونے اور بزنس دوست ماحول سے استفادہ حاصل، ملک میں نوکریاں پیدا کرنے اور افراط زر کو کنٹرول کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہا اور مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔

    قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کہ کور کمیٹی نے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے ،طاقت ،اختیار اور مقامی سطح کی طرز حکمرانی میں عوام کو حصہ دار بنانے کے لئے فی الفور پنجاب اور کے پی کے میں مقامی حکومتوں کا نیا نظام متعارف کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے پی ٹی آئی کی تنظیم سازی اور عوام کو مقامی حکومتوں کے نظام سے ہونے والے فوائد سے آگاہ کرنے کے لئے عوامی اجتماعات منعقد کرنے کی ہدایت دی ۔

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    وزیراعظم عمران خان نے پنجاب ،خیبر پختونخواہ ،بلوچستان اور سندھ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنے کے لئے روڈ میپ سامنے رکھتے ہوئے کورکمیٹی کو بتایا کہ صوبائی حکومتوں نے آٹومیشن اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں ، مصنوعی بحرن پیدا کرنے والوں اور منڈیوں میں مڈل مین کا کردار ختم کرنے کے لئے بھرپور کریک ڈائون کیا ،وزیراعظم نے تمام صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ یونین او رٹائون کونسل تک منڈیاں قائم کیں جائیں ۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کمیٹی نے چیف الیکشن کمشنر اور مبمران کی تقرری کے معاملے پر بھی غور کیا ،وزیراعظم اور کور کمیٹی نے اتفاق کیا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹی میں چیف الیکشن کمشنر کے لئے متفقہ امیدوار پر اتفاق رائے ہونا چاہیے ،امید ہے کہ جلد ایسا ہو جائے گا ،مقررہ وقت تک ایسا نہ ہونے کے بعد حکومت اپنا لائحہ عمل طے کریگی ۔ کور کمیٹی نے اس بات کو حسین اتفاق قرار دیا کہ جو لوگ طبی بنیادوں پر عدالتوں سے ریلیف لیکر وکڑی کا نشان بنا کر جیلوں سے باہر آتے ہیں ،اپنے علاج معالجے کی بجائے وہ ہسپتال کی بجائے شفاء حاصل کرنے کے لئے گھر کو ترجیح دیتے ہیں ،کمیٹی نے توقع ظاہر کی ہے کہ علاج کے لئے گھروں کے آرام دہ بستروں کو چھوڑ کر ہسپتالوں کو زیادہ ترجیح دی جائے گا، گھروں میں ان بیماریوں سے کیسے شفاء ملتی ہے اسکا فیصلہ عوام اور عدالتوں نے کرنا ہے ۔

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کورکمیٹی نے گورننس سے جڑے ہوئے نظام بلخصوص پولیس ،ریونیو اور دیگر ادارے جہاں سائلین دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں سے متعلق حکومتی اصلاحات کے اثرات کے جائزے کے لئے میکنزم تربیت دینے کی ہدایت دی ۔ مسلم لیگ ن کے دورمیں وزیراعظم ہائوس میں قائم سوشل میڈیا سیل کی سیکرین تک نہیں چھوڑی گئی ۔ جس تیزی سے سوشل میڈیا آگے جارہا ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارت اطلاعات میں ڈیجٹیل میڈیا سیل بنایا جارہا ہے ،وزیراعظم کو اس سے متعلق سمری بھجوا دی گئی ہے ۔وزیراعظم ہائوس میں سینٹر آف ایکسیلنس بنانے کے لئے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کام کر رہی ہے ،اس منصوبے میں چین کا تعاون بھی ہوگا ،فزیبلٹی اور دیگر مطلوبہ دستاویزات مکمل کر لیں گئیں ہیں ،2020میں اس پر کام شروع جائے گا ۔

  • سانحہ پی آئی سی، پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم نے کیا ہدایات دیں؟ اہم خبر

    سانحہ پی آئی سی، پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم نے کیا ہدایات دیں؟ اہم خبر

    سانحہ پی آئی سی، پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم نے کیا ہدایات دیں؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی سی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے عدلیہ اور وکلا تنظیموں سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے قانون سازی کاعمل فوری شروع کرنےکی ہدایت کی گئی،

    اجلاس میں وزیراعظم نےاپوزیشن سےرابطوں کاٹاسک بھی سونپ دیا،وزیراعظم عمران خان نے پی آئی سی اسپتال پر حملہ کرنےوالوں سےکسی صورت رعایت نہ برتنے کا حکم بھی دیا،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ،وزیراعظم نےعوام کوریلیف دینےکے لیے مجسٹریسی نظام بھی بحال کردیا

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ مٹھی بھر عناصر نے قانون کو اپنے پاؤں تلے روندا۔ وکلا میں اکثریت کا ایک جماعت سے تانہ بانہ مل رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ورکرز نے پورے عمل کو انتشار میں تبدیل کیا۔ ساری چیزیں انکوائری رپورٹ میں سامنے آ جائیں گی۔ پی آئی سی میں سسکتے اور تڑپتے مریضوں کی دل آذاری کی گئی۔ پی آئی سی حملہ کی وزیراعظم کو ابھی حتمی رپورٹ نہیں دی گئی۔

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کور کمیٹی نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انصاف لائرز فورم وکلا تنظیمیوں کے ساتھ رابطہ کرے گی۔ قانون کے رکھوالے اگر اس طرح قانون پر حملہ آور ہونے لگیں گے تو معاشرہ جنگل کا قانون بن جائے گا۔ بار کونسل اور وکلا تنظیمیں اپنی صفوں میں کالی بھیڑوں کی نشاندہی کریں۔ بار کونسلز وکلا بھل صفائی مہم شروع کریں۔ وکلا نے کالے کوٹ پہن کر ہسپتال کے اندر یلغار کی۔ دوسری طرف ڈاکٹروں نے جانیں بچانے کے لیے مریضوں کو لاوارث چھوڑ کر بھاگنا تھا۔ ایک انسانیت کا مسیحا اور دوسرا قانون کا رکھوالہ ہے۔ دونوں کا ٹکراؤ کسی بھی طرح معاشرتی نظام میں حوصلہ افزا نوید نہیں ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عدالتوں سے طبی بنیادوں پر ضمانتیں ایک حسین اتفاق ہیں۔ جو طبی بنیادوں پر ضمانت لیتا ہے، وہ ہسپتال کے بجائے گھر روانہ ہو جاتا ہے۔ یہ کیسے بیمار ہیں؟ ہسپتال کے بجائے انہیں شفا گھر جا کر ملتی ہے۔ آصف زرداری وکٹری کا نشان بناتے ہوئے جیل سے نکلے۔ نواز شریف کا عدالت میں جب وقت ختم ہوگا تو حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگا۔ ابھی نواز شریف کے پاس 6 سے 7 دن ہیں۔

  • سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پی آئی سی میں نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی، پی آئی سی حملے میں تقریباً 7کروڑ روپے کا نقصان ہوا،وکلاء کی جانب سے حملے میں 10کارڈیک مانیٹرز،4ایکومشین ،3وینٹی لیٹرز اور 15ٹیلیفون توڑے گئے ،اسپتال کے داخلی وخارجی دروازوں اور2واک تھروگیٹ کونقصان پہنچا،

    رپورٹ کے مطابق 4دروازوں اور6کھڑکیوں کے شیشے توڑے گئے، ایمرجنسی میں انفارمیشن کاؤنٹرز،کھڑکیاں اور کمپیوٹرز کونقصان پہنچایا گیا،وکلانے شیشے کے دروازوں اور6 پودوں کونقصان پہنچایا، جیلانی بلاک کے داخلی دروازے اور سسٹر کیبن  کونقصان پہنچا،

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 16گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے اور2گاڑیاں مکمل تباہ کی گئیں،

    سانحہ پی آئی سے کے بعد گرفتار وکلاء کو عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان کوپی آئی سی حملہ کیس میں انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کیاگیا ملزمان کوخصوصی عدالت کے ایڈمن جج عبدالقیوم خان کے روبرو پیش کیاگیا ،انسداد دہشتگردی عدالت نے 46وکلا کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا.

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات تھی، پولیس نے ملزموں کے چہرے ڈھانپ کر انہیں عدالت میں پیش کیا.

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    واضح رہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گزشتہ روز مشتعل وکلا نے فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا،صوبائی وزیر کو موقع پر موجود صحافیوں نے وکلا سے بچایا تھا،فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں وکلاء تشدد سے بچانے والے صحافی سرفراز خان اور دیگر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

    سانحہ پی آئی سی وکلاء کے خلاف دو مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، ایک مقدمہ میں ڈاکٹر دوسرے میں پولیس مدعی بنی ، مقدمات 15 سے زائد نامزد اور 250 سے زائد وکلا کے خلاف درج ہوئے ، مقدمات میں دہشت گردی ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں.

    ڈاکٹروں اور اسپتال عملے کو تشددکا نشانہ بنانے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، سرکاری کام میں مداخلت سے مریضوں کی جان جانے کی دفعات بھی مقدمہ میں شامل ہیں.ایف آئی آر میں کہا گیا کہ وکلا نے اسپتال میں کروڑوں روپے کی مشینری اور املاک کو نقصان پہنچایا ۔ پولیس اہلکاروں پر تشدد ، ہوائی فائرنگ اور پولیس وین جلانے کی دفعات بھی مقدمہ کا حصہ ہیں،وکلا کے خلاف دونوں مقدمات تھانہ شادمان میں درج کیے گئے ہیں.

    پی آئی سی حملے کے مقدمات میں نامزد وکلا کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں انویسٹی گیشن ونگ نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نامزد وکلا کو گرفتار کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں فوٹیجز کی مدد سے گرفتاریاں کی جائیں گی، پولیس اب تک 46 وکلا کو گرفتار کرچکی ہے

  • اور اب ایک اور خواجہ کی باری، نیب نے طلب کر لیا،نوٹس میں کیا کہا؟

    اور اب ایک اور خواجہ کی باری، نیب نے طلب کر لیا،نوٹس میں کیا کہا؟

    اور اب ایک اور خواجہ کی باری، نیب نے طلب کر لیا،نوٹس میں کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آمدن سے زائداثاثوں کا کیس،نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کوطلب کرلیا، نیب راولپنڈی نے خواجہ آصف کو 18 دسمبرکوطلب کیا .

    نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف اپنےاوراہلخانہ کے اثاثوں کا ریکارڈ ساتھ لائیں، خواجہ آصف اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کریں.

     

    قبل ازیں نیب نے ن لیگ کے رہنما، سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کی اہلیہ اوران کے بیٹے کو طلب کر لیا،نیب نےکینٹ ویوہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں طلب کیا،

    نیب نے خواجہ آصف کی اہلیہ اور انکے بیٹے کو سیالکوٹ میں بنائی گئی ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ،اراضی پرقبضہ اورمبینہ غیرقانونی فروخت کاالزام ہے سابق میئرسیالکوٹ توحید اختر چودھری کو بھی کل 11 بجے طلب کیا گیا ہے،سوسائٹی میں 150 کنال منظورشدہ زمین موجود،400 کنال فروخت کی گئی.

    واضح رہے کہ گیپکو ملازمین کی بھرتیوں میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کا ایف آئی اے نے نوٹس لے لیا ہے،گیپکو ملازمین کی بھرتیاں 2015 میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف کے دورمیں ہوئیں،بھرتی ہونے والے بیشتر ملازمین خواجہ آصف کے انتخابی حلقے سے ہیں.

    ایف آئی اے نے بھرتیوں میں کرپشن اور بےضابطگیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تحقیقات میں خواجہ آصف کو بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے،بھرتیوں کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کیلئےسی ای او گیپکو کو نوٹس بھی جاری کر دیا گیا،ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 2015میں ہونےوالی بھرتیوں کا ریکارڈ فوری فراہم کیا جائے،

    وزیراعظم بات کرنے کو ہی تیار نہیں، خواجہ آصف نے ظاہر کی بے بسی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر نیب میں مقدمات چل رہے ہیں، نواز شریف کو سات برس کی سزا ہو چکی، شہباز شریف ضمانت پر ہیں، مریم نواز بھی ضمانت پر ہیں، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ مختلف کیسز میں جیلوں میں ہیں، احسن اقبال کے خلاف نیب میں تحقیقات جاری ہیں، اب خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کا آغاز ایف آئی اے نے شروع کر دیا ہے.

  • کاشانہ کیس،حقیقت کیا ہے ہمیں بتائیں، عدالت کے جواب پر افشاں لطیف نے کیا کہا؟

    کاشانہ کیس،حقیقت کیا ہے ہمیں بتائیں، عدالت کے جواب پر افشاں لطیف نے کیا کہا؟

    کاشانہ کیس،حقیقت کیا ہے ہمیں بتائیں، عدالت کے جواب پر افشاں لطیف نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاشانہ دارالامان سکینڈل کی تحقیقات کے لئے خود مختار کمیٹی بنانے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے رکشہ یونین کے صدر مجید گوری کی درخواست پر سماعت کی،کاشانہ دارالامان کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں،

    ڈائریکٹر بیت المال نےجواب عدالت میں داخل کرا دیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی سی لاہور کو طلب کرلیا، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ڈی سی پیش نہ ہواتو وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جائے گے۔

    کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    عدالت نے کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف سے استفسار کیا کہ معالہ سنگین نوعیت کا لگتا ہےحقیقت سے آگاہ کیا جائے۔ جس پر افشاں لطیف نے عدالت میں کہا کہ بچیوں کی چھوٹی عمرمیں زبردستی شادیاں کی جاتی ہیں۔ عدالت نے کہا کہ پولیس یا ایف آئی اے سے معاملے کی انکوائری کرائی جائے گی۔

    درخواست کے ذریعے عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دے۔

    اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں یتیم کمسن بچیوں کی شادی نہ کروانے کے جرم میں کاشانہ کی سپرینڈنٹ افشاں لطیف کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے وقت افشاں لطیف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے شوہر سمیت گرفتار کیا جا رہا ہے۔مجھے نہیں معلوم اب مجھے کہا لے کر جایا جائے گا اب یہ بچیاں آپ سب کی ذمہ داری ہیں۔ بعد ازاں افشاں لطیف کو رہا کر دیا گیا

    کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر کا شانہ کے بارے میں وائرل ہونے والی ویڈیوکے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ نے حکم دیاہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور الزامات کی مکمل چھان بین کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحقیقات میں جو بھی قصوروار ہوا اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی- کاشانہ میں رہائش پذیر بچیو ں کومکمل تحفظ دیں گے اور میں بے آسرا بچیوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کروں گا-

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

    قبل ازیں افشاں لطیف نے کاشانہ معاملے پر مدد کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام بھی ایک خط لکھا تھا جس میں اپنے متعلق سیکیورٹی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا،خط میں انہوں نے لکھا کہ یتیم بچیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو سامنے لانے کی سزا دی جارہی ہے اور مجھ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ سارے الزامات واپس لوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ میری فیملی اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لہٰذا فیملی اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔