Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • آصف زرداری کی رہائی کا پروانہ جاری، عدالت نے ضامن سے کیا پوچھا؟

    آصف زرداری کی رہائی کا پروانہ جاری، عدالت نے ضامن سے کیا پوچھا؟

    آصف زرداری کی رہائی کا پروانہ جاری، عدالت نے ضامن سے کیا پوچھا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی روبکار جاری کر دی گئی، منی لانڈرنگ اور پارک لین کیس میں آصف زرداری کی روبکار جاری کی گئی ہیں، سابق صدر آصف زرداری کی رہائی کیلئے روبکار سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی ارسال کر دی گئیں۔ احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی کی روبکار جاری کی ہیں،

    قابل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری کے ضمانتی مچلکے جمع کروا دیئے گئے۔ دوران سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ضامن سے استفسار کیا کہ آپ کو معلوم ہے نا کہ آپ کس کے ضامن بن رہے ہیں، جس پر ضامن نے جواب دیا کہ ہمیں معلوم ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نےگزشتہ روز ایک ایک کروڑروپے کےمچلکوں پر آصف زرداری کی ضمانت منظور کی تھی, دوران سماعت آصف زرداری کی میڈیکل بورڈ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ پڑھ کر سنائی۔

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    رپورٹ کے مطابق آصف زرداری شوگر کے مریض جبکہ دل کا عارضہ بھی لاحق ہے، آصف زرداری کو انجیو گرافی کی ضرورت ہے جبکہ اسٹینٹ ڈالنے کے دوران انجیو پلاسٹی کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے، جیل میں رہتے ہوئے زرداری کا علاج ممکن نہیں، جیل میں ان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

    نیب نے بتایا کہ آصف علی زرداری کے خلاف میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین سے متعلق جعلی بینک اکاؤنٹس کے دو ریفرنسز دائر ہوچکے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اس کا مطلب ہے کہ نیب کو مزید تحقیقات کے لیے ملزم کی حراست کی ضرورت نہیں، ریفرنس دائر ہوگیا، اب ٹرائل ختم ہونے میں وقت لگے گا، مچلکوں کے عوض آصف ز رداری کی ضمانت منظور کی جاتی ہے

  • سانحہ پی آئی سی، وزیراعظم کے بھتیجے کا نام مقدمہ میں شامل کیوں نہ ہو سکا؟

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعظم کے بھتیجے کا نام مقدمہ میں شامل کیوں نہ ہو سکا؟

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعظم کے بھتیجے کا نام مقدمہ میں شامل کیوں نہ ہو سکا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پی آئی سی کے باہر وکلا کے پرتشدد احتجاج کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان خان نیازی بھی ساتھی وکلا کے ساتھ موجود تھے، حسان خان نیازی معروف تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے ہیں، انہوں نے اس موقع پر دوستوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔جو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں، حسان نیازی کی موجودگی پر مسلم لیگ ن بھی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وزیراعظم کا بھتیجا بھی سانحہ پی آئی سی میں ملوث ہے.

    پی آئی سی پر وکلاء کے حملے کے بعد وکلاء پر دو الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں تا ہم مقدمات میں بااثر افراد کو نامزد نہیں کیا جارہا۔ پنجاب پولیس کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی کو ریلیف دے دیا گیا اور انہیں کسی مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا،بلکہ ہو سکتا ہے نا معلوم افراد میں حسان خان نیازی شامل ہو،

    سانحہ پی آئی سی کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں حسان خان نیازی نے کہا کہ تشدد کی ویڈیو دیکھ کر مجھے خود پر بھی شرم آ رہی ہے، میری حمایت صرف متعلقہ ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے تک تھی، میں پر امن مظاہرے کیلئے ان کے ساتھ تھا، یہ ایک برا دن تھا اور میں ایسے مظاہرے کی حمایت پر اپنی مذمت کرتا ہوں۔ وکلا کو بھی حدود میں رہنے کی ضرورت ہے

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    واضح رہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گزشتہ روز مشتعل وکلا نے فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا،صوبائی وزیر کو موقع پر موجود صحافیوں نے وکلا سے بچایا تھا،فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں وکلاء تشدد سے بچانے والے صحافی سرفراز خان اور دیگر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

    پی آئی سی حملے کے مقدمات میں نامزد وکلا کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں انویسٹی گیشن ونگ نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نامزد وکلا کو گرفتار کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں فوٹیجز کی مدد سے گرفتاریاں کی جائیں گی، پولیس اب تک 34 وکلا کو گرفتار کرچکی ہے

  • ٹرسٹ ہسپتالوں کو فنڈز کی بندش پر سپریم کورٹ نے کیا کہا؟

    ٹرسٹ ہسپتالوں کو فنڈز کی بندش پر سپریم کورٹ نے کیا کہا؟

    ٹرسٹ ہسپتالوں کو فنڈز کی بندش پر سپریم کورٹ نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 18ویں ترمیم کے بعدٹرسٹ اسپتالوں کی صوبوں کومنتقلی کے حوالہ سے سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پرسماعت ہوئی، جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 5رکنی لارجربنچ نےسماعت کی،

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ تمام اسپتال ہمارااثاثہ ہیں،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ اٹارنی جنرل کوحکومتی موقف پیش کرنے کا کہا تھا،جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت پانچوں اسپتال صوبوں کوواپس کرنا چاہتی ہے ،سپریم کورٹ فیصلے کے باعث عملدرآمد نہیں ہوپا رہا،

    جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ حکومت صرف 5 نہیں،تمام ٹرسٹ اسپتالوں کو دیکھے، درخواست گزار نے کہا کہ تنخواہیں مل رہی ہیں نہ ہی پنشن،پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ شیخ زید اسپتال کوفنڈز فراہم کردیئے،وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ سندھ کے اسپتالوں کوبھی فنڈز، مراعات دیں گے،

    فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سندھ حکومت کووفاق کوئی فنڈ نہیں دےرہی،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ تمام مسائل کو باریک بینی سے دیکھیں گے، سندھ حکومت اوروفاق نےمزید وقت مانگا اور وفاقی سیکریٹری ہیلتھ نےمعاملات حل کرانےکی یقین دہانی کرائی،

    عدالت نے حکم دیا کہ 6 ہفتےمیں حکومت اسپتالوں سے متعلق پلان پیش کرے، حتمی فیصلے تک اسپتالوں کوفنڈزدے کرفنکشنل رکھا جائے ، وفاق اورصوبے تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں،سماعت مارچ کے پہلے ہفتےتک ملتوی کر دی گئی،

  • سانحہ پی آئی سی، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی بجائے کس سے رابطہ کیا؟ اہم خبر

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی بجائے کس سے رابطہ کیا؟ اہم خبر

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی بجائے کس سے رابطہ کیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو ٹیلیفون کیا ہے،وزیر اعظم نے فیاض الحسن چوہان کےحوصلے کو سراہا،وزیراعظم عمران خان نے پی آئی سی سانحہ کی تفصیلات معلوم کیں ، فیاض الحسن چوہان نے تمام تر واقعہ سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا

    قبل ازیں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وکلا کی غنڈہ گردی کے پیچھے امن دشمن قوتوں کا ہاتھ ہے، دشمن قوتوں نےسانحہ ماڈل ٹاؤن جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی، حکومت نے صورتحال کومزید خراب ہونے سے بچالیا، وزیراعلیٰ پنجاب صورتحال کی خودنگرانی کررہے ہیں،

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    واضح رہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گزشتہ روز مشتعل وکلا نے فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا،صوبائی وزیر کو موقع پر موجود صحافیوں نے وکلا سے بچایا تھا،فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں وکلاء تشدد سے بچانے والے صحافی سرفراز خان اور دیگر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

    پی آئی سی حملے کے مقدمات میں نامزد وکلا کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں انویسٹی گیشن ونگ نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نامزد وکلا کو گرفتار کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں فوٹیجز کی مدد سے گرفتاریاں کی جائیں گی، پولیس اب تک 34 وکلا کو گرفتار کرچکی ہے

  • سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار لاہورواقعہ پر وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریں گے.

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پی آئی سی میں ہنگامہ کرنے والے سزا سے نہیں بچ پائیں گے، ہسپتال میں توڑ پھوڑ کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔ دل کے ہسپتال میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی کے افسوسناک واقعہ کی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے، تمام تر ہمدردیاں جاں بحق مریضوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں، ہنگامہ آرائی کرنے والوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین پر تشدد کر کے بدترین فعل کا ارتکاب کیا۔

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کیمروں کی مدد سے ہسپتال میں ہنگامہ آرائی اور تشدد کے ذمہ داروں کی نشاندہی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، بر وقت علاج نہ ہونے سے 3 مریضوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے۔

  • بنی گالہ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے دیا بڑا حکم

    بنی گالہ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے دیا بڑا حکم

    بنی گالہ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے دیا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں بنی گالہ کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،ممبرپلاننگ سی ڈی اے نے عدالت میں کہا کہ 3 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس پرکام شروع کردیا ہے ،پلانٹس پر 4 ارب روپے لاگت آئےگی،بنی گالہ میں انٹرنل سیوریج نیٹ ورک بنارہے ہیں،

    جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ بنی گالہ کی تمام عمارتوں کوریگولرائزکریں، ایسا نہ ہو کہ چک شہزاد والاحال بنی گالہ میں بھی ہوجائے۔ ممبر پلاننگ سی ڈی اے نے عدالت میں مزید کہا کہ ماسٹرپلان نظرثانی کیلئے عالمی کنسلٹنٹ ہائرکررہے ہیں،وزارت منصوبہ بندی سے بھی رائے لینی ہے،عدالت کے تمام احکامات کوبھی مدنظررکھاجارہاہے،

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم نے رائے دی،حکم نہیں،اپنا ذہن استعمال کریں۔جسٹس عمر عطابندیال نے استفسار کیا کہ بنی گالہ کیازون 3 میں آتاہے؟ممبرپلاننگ نے کہا کہ بنی گالہ زون نمبر 4 میں آتاہے،ماسٹرپلان کی نظرثانی میں 6 سے 8 ماہ لگ سکتے ہیں،ماسٹرپلان نظرثانی کیلئے عالمی کنسلٹنٹ ہائرکررہے ہیں،

    سپریم کورٹ نے بنی گالہ کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ  بنی گالہ تجاوزات کیس میں سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے اپنی رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہیں، سی ڈی اے کے وکیل نے عدالت میں کہا تھا کہ کہا کہ سیوریج اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کیلئے سائٹس منتخب کرلی ہیں، فضلے کی تلفی اور ڈمپنگ سائٹس کیلئے بھی زمین کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے جس پر جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ اگر سائٹس کا انتخاب ہوگیا ہے تو ایم سی آئی کے حوالے کر دیں، زیر زمین سیوریج لائنوں کا کام بھی جلد مکمل ہونا چاہییے

  • لوٹی گئی رقم بیرون ملک سے واپس لانے میں اہم پیشرفت

    لوٹی گئی رقم بیرون ملک سے واپس لانے میں اہم پیشرفت

    لوٹی گئی رقم بیرون ملک سے واپس لانے میں اہم پیشرفت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لوٹی گئی رقم بیرون ملک سے واپس لانے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، سوئس حکومت نے 18ممالک کو بینکوں کی معلومات فراہم کرنےکی منظوری دے دی،

    سوئس پارلیمنٹ نے اس حوالہ سے منظوری دی،جن ممالک کے لئے منظوری دی گئی ان میں پاکستان بھی شامل ہے،سوئس پارلیمٹ نے منظوری دی کہ معلومات غیرملکی باشندوں کے متعلقہ ممالک کوفراہم کی جائیں گی جس ممالک کے لئے منظوری دی گئی ‏ان ممالک میں پاکستان،البانیہ،آذربائیجان،برونائی ، مالدیپ،اومان اوردیگر شامل ہیں.

    ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہریوں کی سوئس بینکوں میں رکھی گئی رقوم میں 3سال کے دوران کمی واقعی ہوئی ہے اور اب یہ رقوم کم ترین سطح پر آگئیں۔سوئس بینک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی کاروباری اداروں اور شہریوں کی بینکوں میں رکھی گئی رقوم میں 33فیصد کمی واقع ہوئی ہے جو 2018میں کم ہو کر 744ملین سوئس فرانک رہ گئیں

    سوئس بینکوں میں پاکستانی شخصیات کی رکھی گئی رقوم میں 2017میں 20فیصد اور 2016میں 6فیصد کمی آئی جبکہ اس سے قبل 2015میں ان رقوم میں 16فیصد اضافہ ہوا تھا۔ گزشتہ 3 سال کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ سوئس بینکوں میں بھارت کے مقابلے میں پاکستانیوں کے پیسے کم رہ گئے، بینکوں میں پاکستانیوں کے 63بلین روپے اور بھارتی شخصیات کے 95بلین روپے پڑے ہیں۔ سوئس نیشنل بینک نے ان اعداد و شمار میں وہ رقوم شامل نہیں کیں جو سوئس بینکوں کے غیر ملکی کلائنٹس شیل کمپنیوں کے نام پر رکھتے ہیں۔

  • آصف زرداری کے ضمانتی مچلکے جمع ہوئے تو کونسا اعتراض عائد ہو گیا؟

    آصف زرداری کے ضمانتی مچلکے جمع ہوئے تو کونسا اعتراض عائد ہو گیا؟

    آصف زرداری کے ضمانتی مچلکے جمع ہوئے تو کونسا اعتراض عائد ہو گیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدرآصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کا معاملہ،آصف زرداری کے وکلا کی ٹیم احتساب عدالت پہنچ گئی،میگامنی لانڈرنگ اور پارک لین کیسزمیں ضمانتی مچلکے رجسٹرار احتساب عدالت کو پیش کر دیئے گئے،آصف زرداری کےضمانتی مچلکے رب نواز اور سردار توقیر نے جمع کروائے

    رجسٹرار احتساب عدالت نے ضمانتی مچلکوں کیساتھ منسلک دستاویز تصدیق کروانے کی ہدایت کردی،تحصیلدار آفس سے دستاویز کی تصدیق کے بعد ضمانتی مچلکے باضابطہ جمع ہوں گے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نےگزشتہ روز ایک ایک کروڑروپے کےمچلکوں پر آصف زرداری کی ضمانت منظور کی تھی, دوران سماعت آصف زرداری کی میڈیکل بورڈ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ پڑھ کر سنائی۔

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    رپورٹ کے مطابق آصف زرداری شوگر کے مریض جبکہ دل کا عارضہ بھی لاحق ہے، آصف زرداری کو انجیو گرافی کی ضرورت ہے جبکہ اسٹینٹ ڈالنے کے دوران انجیو پلاسٹی کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے، جیل میں رہتے ہوئے زرداری کا علاج ممکن نہیں، جیل میں ان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

    نیب نے بتایا کہ آصف علی زرداری کے خلاف میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین سے متعلق جعلی بینک اکاؤنٹس کے دو ریفرنسز دائر ہوچکے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اس کا مطلب ہے کہ نیب کو مزید تحقیقات کے لیے ملزم کی حراست کی ضرورت نہیں، ریفرنس دائر ہوگیا، اب ٹرائل ختم ہونے میں وقت لگے گا، مچلکوں کے عوض آصف ز رداری کی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

     

  • خورشید شاہ کیس، عدالت نے نیب کو دیا بڑا حکم ،کہا یہ کام ورنہ…

    خورشید شاہ کیس، عدالت نے نیب کو دیا بڑا حکم ،کہا یہ کام ورنہ…

    خورشید شاہ کیس، عدالت نے نیب کو دیا بڑا حکم ،کہا یہ کام ورنہ…

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت سکھر میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کیس کی سماعت ہوئی، خورشید شاہ کو این آئی سی وی ڈی ہسپتال سے احتساب عدالت لایا گیا خورشید شاہ کو ایمبولینس میں احتساب عدالت لایا گیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے.

    جج نے نیب پراسیکیوٹر سے کہا کہ خورشید شاہ کیخلاف اب تک ریفرنس پیش نہیں کیا گیا، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ جے آئی ٹی تشکیل دینے کیلئے چیئرمین نیب نے 10 دسمبر کو لیٹر لکھا ہے ،خورشید شاہ کیس کے حوالے سے جے آئی ٹی تشکیل دی جارہی ہے،

    خورشید شاہ کے وکیل نے کہا کہ خورشید شاہ کو 87روز ہوگئے نیب اب تک کوئی شواہد پیش نہیں کرسکا،عدالت نے کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ 17دسمبر کو ریفرنس پیش کیاجائے،بصورت دیگرقانون کےمطابق فیصلہ کیاجائے گا

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    قبل ازیں چند روز قبل سندھ ہائیکورٹ میں خورشیدشاہ کے خلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے خورشید شاہ کی اہلیہ،بیٹےاوردامادکی ضمانت میں توسیع کردی ،عدالت نے نیب حکام کوانکوائری مکمل کرنے کیلیے 16 جنوری  تک مہلت دے دی ،صوبائی وزیراویس شاہ سمیت دیگرملزمان سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے

    گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

    آمدن سے زائد کیس میں مبینہ فرنٹ مین ڈاکٹر آفتاب سومرو نے بھی ضمانتیں لے لیں ،اویس قادرشاہ کے مبینہ فرنٹ مین زبردست خان مہر نے بھی ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی ،چاروں افراد کی ضمانتیں 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظورہوئیں.

    نیب نے پیپلز پارٹی کئے رہنما خورشید شاہ کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا، نیب نے چیئرمین ایف بی آر، ڈی جی ایف آئی اے اورچیئرمین ایس ای سی پی کوخط لکھ دیا، نیب نے تینوں اداروں سے وائٹ کالرکرائم کے ماہرتفتیشی افسرمانگ لیے

  • رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پرلاہور ہائیکورٹ میں ہوئی سماعت

    رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پرلاہور ہائیکورٹ میں ہوئی سماعت

    رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پرلاہور ہائیکورٹ میں ہوئی سماعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی راناثنااللہ کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی،جسٹس چودھری مشتاق احمد نےدرخواست پرسماعت کی عدالت نے سماعت 17 دسمبرتک ملتوی کردی، وکلا ہڑتال کے باعث درخواست گزارکے وکیل پیش نہ ہوئے .

    واضح رہے کہ 4 دسمبر کو جج کی چھٹی کی وجہ سے بھی سماعت نہ ہو سکی تھی اور عدالت نے اگلی تاریخ دے دی تھی، آج وکلاء کی ہڑتال کے باعث وکیل پیش نہ ہو سکے تو عدالت نے تاریخ دے دی، اب 17 دسمبر کو سماعت ہو گی. عدالت نے گزشتہ سماعت پر اےاین ایف کے تفتیشی افسرسےجواب طلب کیا تھا.

    رانا ثناء اللہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اے این ایف نے الزام لگایا ،سیاسی بنیادوں پر انتقامی کاروائی کی، ضمانت پر رہا کیا جائے

    قبل ازیں منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسملبی راناثنااللہ کی درخواست ضمانت انسداد منشیات عدالت نے مسترد کر دی تھی،رانا ثناء اللہ کی جانب سے انکے وکیل فرہاد علی شاہ عدالت مین پیش ہوئے تھے.

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے.