Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں کتنی توسیع کر دی گئی؟ اہم خبر

    حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں کتنی توسیع کر دی گئی؟ اہم خبر

    حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں کتنی توسیع کر دی گئی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رکن پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں عدالت نے 20دسمبر تک توسیع کردی، احتساب عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی تاہم حمزہ شہباز کو سیکورٹی ایشوز کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، عدالت نے کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو پیش کرنے کا حکم دے دیا.

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    آپ یہاں پریس کانفرنس کرنے نہیں آئے، عدالت برہم، حمزہ شہباز نے کیا جواب دیا؟

    نیب کے مطابق حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کے سی ای او ہیں اور ملزم نے ایم پی اے مولانا رحمت اللہ سے درخواست دلوا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا،نیب کے وکیل نے کہا کہ رمضان شوگر ملز کیلئے تحصیل بھوانہ کے قریب سیوریج نالہ بنوایا گیا، 2015 میں 36 کروڑ روپے سے مقامی آبادیوں کے نام پر رمضان شوگر ملز کیلئے نالہ تعمیر کیا گیا۔ حکومتی محکموں نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی خوشنودی کیلئے مقامی آبادیوں کے فنڈز رمضان شوگر ملز کیلئے استعمال کیے۔

    حمزہ شہباز کو نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا حمزہ شہباز چوھدری شوگر ملز سمیت دیگر کیسز میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں .

  • وکلاء کو کیا ہدایات دی گئی ہیں؟ سی سی پی او لاہور نے کیا دبنگ اعلان

    وکلاء کو کیا ہدایات دی گئی ہیں؟ سی سی پی او لاہور نے کیا دبنگ اعلان

    وکلاء کو کیا ہدایات دی گئی ہیں؟ سی سی پی او لاہور نے کیا دبنگ اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی سی پی او لاہو ذوالفقار حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل جو کچھ ہوا اس پر مقدمات درج کر لئے گئے ہیں،گرفتاریاں کی جارہی ہیں،تمام کارروائی قانون کےمطابق ہوگی، قانون سے بالاترکوئی نہیں، وکلا کےاحتجاج کی اطلاع نہیں تھی،تمام ممکنہ فوٹیجزحاصل کرلی ہیں،

    سی سی پی اولاہورنے مزید کہا کہ تمام اہم مقامات پرنفری تعینات کردی ہے، ہرقسم کےحالات سے نمٹنے کیلئے تیارہیں، عدالت میں پیشی کے بعد گرفتاریاں سامنے آجائیں گی، کل کچھ وکلا نے احتجاج کوسیاسی رنگ دیا، پولیس نےمظاہرین کو روکا،2 باراسپتال سے باہر دھکیلا،

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سی سی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے اہم مقامات پر پولیس تعینات کی ہے ڈاکٹر بھی اپنے لائحہ عمل کیلیے میٹنگ کر رہے ہیں ،وکلا کو کہا ہے قانون کے مطابق احتجاج کریں تو اعتراض نہیں قانون جو بھی ہاتھ میں لے گا کارروائی ہوگی

  • صوبائی حکومت کی خواہش کے برعکس بی آر ٹی پر تحقیقات شروع، کون کریگا تحقیقات؟

    صوبائی حکومت کی خواہش کے برعکس بی آر ٹی پر تحقیقات شروع، کون کریگا تحقیقات؟

    صوبائی حکومت کی خواہش کے برعکس بی آر ٹی پر تحقیقات شروع، کون کریگا تحقیقات؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے بی آرٹی منصوبہ سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تحقیقات پشاورہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد کی جا رہی ہیں،پشاورہائی کورٹ نے ایف آئی اے سے 45 دن میں تحقیقات کرانے کا حکم دیاتھا۔ہائی کورٹ کی تفصیلی فیصلہ میں منصوبہ کی ٹوٹل لاگت سمیت کئی سوالات اٹھائے گئے تھے.

    ایف آئی اے تحقیقات کے بعد ایک جامع رپورٹ تیارکرکے پشاورہائی کورٹ کو پیش کریگی۔

    صوبائی حکومت نے ایف آئی اے کی تحقیقات روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے رجوع کیلئےکیس تیار کرلیا ہے، آئندہ ہفتے جمع کرادیں گے،سپریم کورٹ منصوبے کی نیب تحقیقات پہلےہی روک چکی ہے،دوباہ کیس نہیں کھولاجاسکتا.

    پشاور:تبدیلی اس کو کہتے ہیں!بی آر ٹی منصوبے کے تکمیل کی تاریخ‌میں‌ایک بار پھر تبدیلی نئی تاریخ سامنے آگئی

    واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے بی آر ٹی منصوبے کی انکوائری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں ایف آئی اے کو 45 روز میں انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے وژن اور منصوبہ بندی کے بغیر بی آر ٹی منصوبہ شروع کیا۔ ٹرانس پشاور کے سی ای او کو ان کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

    پشاو ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلیک لسٹ کمپنی کو بی آر ٹی کا ٹھیکہ دیا گیا۔ منصوبے کیلئے اتنا بڑا قرضہ لینے کی کیا ضرورت تھی؟ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی سی ون میں غیر متعلقہ سٹاف کیلئے پرکشش تنخواہیں رکھی گئیں۔ اے سی ایس اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری کو بھی ادائیگی کی گئی۔ پشاور کے رہائشیوں کے لیے منصوبہ تکلیف کا باعث بنا

    صوبائی حکومت اور بی آر ٹی پر کام کرنے والے ادارے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اکتوبر 2017 میں اس کے آغاز کے بعد 6 ماہ یعنی 20 اپریل 2018 تک اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔تاہم ایسا نہ ہوسکا جس کے بعد منصوبے کے منتظمین بدل بدل کر اس کی تکمیل کی مخلتف تواریخ 20 مئی سے 30 جون، 31 دسمبر سے 23 مارچ 2019 بتاتے رہے۔اس دوران منصوبے کی ابتدائی لاگت بھی 49 ارب روپے سے بڑھ کر 68 ارب روپے تک جاپہنچی

  • اگلے دو ماہ میں دو بڑی ٹیمیں آ رہی پاکستان، پی سی بی چیئرمین نے شائقین کرکٹ کو سنائی خوشخبری

    اگلے دو ماہ میں دو بڑی ٹیمیں آ رہی پاکستان، پی سی بی چیئرمین نے شائقین کرکٹ کو سنائی خوشخبری

    اگلے دو ماہ میں دو بڑی ٹیمیں آ رہی پاکستان، پی سی بی چیئرمین نے شائقین کرکٹ کو سنائی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے سٹیڈیم کا دورہ کیا اور کرکٹ سٹیڈیم کے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش سے بات چل رہی ہے اگلے ماہ ایم سی سی آرہی ہے،انگلینڈ اور آسٹریلیا اگلے ماہ پاکستان آئینگے ،ہم کہتے ہیں پاکستان محفوظ ہے اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ آگاہ کریں،ہم کیوں کسی کے پاس جائیں کہنے کے لیے؟؟ بنگلہ دیش کے ساتھ ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہی ہونگے،

    احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ میں فرسٹ کلاس کرکٹ ہو رہے ہیں،انگلینڈ 2021 اور آسٹریلیا 2022 میں آئیں گے،بی سی سی آئی کا سیکریٹری جے شاہ کو چاہیے کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کرے ،وزیراعظم کا کام ملک کو چلانا ہے وہ کسی ٹیم کو کیوں دعوت دے،ہمارے پاس سات سلیکٹرز ہیں اور سب کے سب کرکٹرز رہ چکے ہیں،پاکستان 8 سٹیڈیمز کو چلا رہا ہے،

    احسان مانی نے مزید کہا کہ برٹش ہائی کمشنر نے کہاں کہ آسٹریلیا ملیشیاء میں کیوں کھیل رہا ہے،جو ٹاسک فورس بنائی تھی اس کی تجاویز میں نے حکومت کو دے دی تھی،آئی سی سی کی جنوری میں اجلاس میں شرکت کرونگا،ہم آئی سی سی کی 5 کمیٹیوں میں ہیں،کبھی آئی سی سی میں اتنے لوگ شامل نہیں ہوئے جتنے ابھی ہیں، ہماری کمیاں آسٹریلیا میں سامنے آ گئی تھیں،جب تک اس ملک میں فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں ہوگا دنیا میں اچھا کھیل نہیں پیش ہو سکتا،ہمیں کرکٹ کو بین الاقوامی معیار پر لانا ہوگا،

    احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی سیکیورٹی ٹیم یہاں آئی تھی،اس دورے کے بعد سے اب تک بنگلہ دیش خاموش ہے،آئی آئی سی میں آنے والے بھارتیوں میں سے متعدد میرے جاننے والے ہیں،جب کوئی بالر آتا ہے تو اسے مانیٹر کیا جاتا ہے،ہمارے باؤلنگ لیب میں ہمارے بالرز کی تربیت ہوتی ہے،چھ فرسٹ کلاس ٹیمز ہیں اور بھی ٹیمز ب آئی ہیں،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں چھ مہینے میں 6 سو سے 7 سو ملین روپے خرچ ہوئے،

  • سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ پی آئی سی وکلاء کے خلاف دو مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، ایک مقدمہ میں ڈاکٹر دوسرے میں پولیس مدعی بنی ، مقدمات 15 سے زائد نامزد اور 250 سے زائد وکلا کے خلاف درج ہوئے ، مقدمات میں دہشت گردی ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں.

    ڈاکٹروں اور اسپتال عملے کو تشددکا نشانہ بنانے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، سرکاری کام میں مداخلت سے مریضوں کی جان جانے کی دفعات بھی مقدمہ میں شامل ہیں.ایف آئی آر میں کہا گیا کہ وکلا نے اسپتال میں کروڑوں روپے کی مشینری اور املاک کو نقصان پہنچایا ۔ پولیس اہلکاروں پر تشدد ، ہوائی فائرنگ اور پولیس وین جلانے کی دفعات بھی مقدمہ کا حصہ ہیں،وکلا کے خلاف دونوں مقدمات تھانہ شادمان میں درج کیے گئے ہیں.

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    ڈاکٹرز کی جانب سے درج کروایا جانے والے مقدمہ ڈاکٹر ثاقب شیخ کی مدعیت میں تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کیا،مقدمہ نمبر 670/19 دہشت گردی ،322،440 اور 432 دفعات سمیت دیگر کے تحت درج کیا گیا،تھانہ شادمان میں دوسرا مقدمہ ایس ایچ او شادمان انتخاب شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمے میں دہشت گردی،353،436،149 سمیت نو دیگر دفعات درج کی گئیں ،مقدمہ ڈھائی سو وکلاء کے خلاف درج کیا گیا۔

  • الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب بارکونسل آج صوبے بھرمیں ہڑتال کرے گی، وکلا آج عدالتو ں میں پیش نہیں ہوں گے اور ریلیاں نکالیں گے،جنرل ہاؤس اجلاس میں مذمتی قرارداد اورگرفتار وکلا کی رہائی کا مطالبہ کیاجائے گا،

    صدر کے مطابق آج مکمل ہڑتال ہو گی، صرف ایمرجنسی کیسز کو سننے کی اجازت دی جائے گی،وکلاکےعدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے باعث سائلین کوکیسز کی پیروی میں مشکلات کا سامنا ہے،

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے میں ملوث وکلا کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے، دھاوے کے بعد پی آئی سی میں سروسز بند ہیں، ڈاکٹروں نے واقعے کیخلاف احتجاجا کام چھوڑ دیا۔وکلا حملے کے بعد پنجاب کے سب سے بڑے دل کے ہسپتال کو خالی کرا لیا گیا، پی آئی سی میں ہر قسم کی سروسز ختم کر دی گئیں، ڈاکٹرز بھی ہڑتال پر چلے گئے، آپریشن کے لیے داخل مریضوں کو گھر بھیج دیا گیا، تشویشناک حالت والے مریضو‌ں کو سی سی یو تھری میں رکھا گیا ہے۔

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلا کے حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں، 250 سے زائد وکلا کے خلاف دو مقدمات درج کئے گئے ہیں، 15 سے زائد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمات میں دہشت گردی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں۔

    سرکاری کام میں مداخلت سے مریضوں کی جان جانے، پولیس اہلکاروں پر تشدد، ہوائی فائرنگ اور پولیس وین کا جلانا بھی مقدمات کا حصہ ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق وکلا نے ہسپتال میں کروڑوں روپے کی مشینری اور املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔

    دوسری جانب وکلاء کی گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جن وکلاء پر مقدمات درج کئے گئے ہیں انکو آج گرفتار کئے جانے کا امکان ہے

  • پالیسیاں خود مختار کیسے بنیں گی؟ شیخ رشید نے طریقہ بتا دیا

    پالیسیاں خود مختار کیسے بنیں گی؟ شیخ رشید نے طریقہ بتا دیا

    پالیسیاں خود مختار کیسے بنیں گی؟ شیخ رشید نے طریقہ بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کااثاثہ،روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ،پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں نوجوان ملکی تعمیروترقی میں کردارادا کریں،اکانومی مضبوط ہو گی تو دفاع مضبوط ہو گا اور اکانومی مضبوط ہو گی تو پالیسیاں خود مختار ہوں گی

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ نوجوان طبقہ محنت کرے تو پاکستان کوکوئی ترقی سےنہیں روک سکتا،پاکستان میں کام کرنے والے افراد کی عمر نسبتاً زیادہ ہے،ہمارا مستقبل بہتر ہے،عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا،

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ جو نواز شریف کے گھر کے باہر ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا،پہلے کسی کو پتا نہیں تھا کہ لندن میں نواز شریف کا گھر کہاں ہے ،انہوں نے اپنا کیس خود خراب کیا ہے اور کرتے جا رہے ہیں،مظاہروں سے ثابت ہوگیا یہ پراپرٹی ان ہی کی ہے،

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    ریلوے کے ریٹائرڈ ڈرائیور کو سنائی شیخ رشید نے خوشخبری

    ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے، شیخ رشید احمد

  • خورشید شاہ کی ہو گی آج عدالت پیشی، عدالت کیسے لایا جائے گا؟اہم خبر

    خورشید شاہ کی ہو گی آج عدالت پیشی، عدالت کیسے لایا جائے گا؟اہم خبر

    خورشید شاہ کی ہو گی آج عدالت پیشی، عدالت کیسے لایا جائے گا؟اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے جنہوں نے پارٹی پرچم تھام رکھے ہیں اور پی پی کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ہیں،

    خورشید شاہ کو ہسپتال سے عدالت لایا جائے گا,خورشیدشاہ دل کی 3شریانیں بند ہونے کے باعث امراض قلب کےاسپتال میں زیرعلاج ہیں ,خورشید شاہ کو نیب سکھر نے گرفتار کیا ہے وہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں، خورشید شاہ نے نیب سیل میں اسلامی اور سیاسی کتب منگوالیں .

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    قبل ازیں چند روز قبل سندھ ہائیکورٹ میں خورشیدشاہ کے خلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے خورشید شاہ کی اہلیہ،بیٹےاوردامادکی ضمانت میں توسیع کردی ،عدالت نے نیب حکام کوانکوائری مکمل کرنے کیلیے 16 جنوری  تک مہلت دے دی ،صوبائی وزیراویس شاہ سمیت دیگرملزمان سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے

    گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

    آمدن سے زائد کیس میں مبینہ فرنٹ مین ڈاکٹر آفتاب سومرو نے بھی ضمانتیں لے لیں ،اویس قادرشاہ کے مبینہ فرنٹ مین زبردست خان مہر نے بھی ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی ،چاروں افراد کی ضمانتیں 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظورہوئیں.

    نیب نے پیپلز پارٹی کئے رہنما خورشید شاہ کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا، نیب نے چیئرمین ایف بی آر، ڈی جی ایف آئی اے اورچیئرمین ایس ای سی پی کوخط لکھ دیا، نیب نے تینوں اداروں سے وائٹ کالرکرائم کے ماہرتفتیشی افسرمانگ لیے

    نیب نے خط میں کہا ہے کہ خورشید شاہ کیس کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانی ہے، ریفرنس دائرکرنے سے پہلے جے آئی ٹی تحقیقات ضروری ہیں،

  • گوشت کے بعد گدھے کے دودھ کی فروخت، خبر نے کھلبی مچا دی، سب پریشان

    گوشت کے بعد گدھے کے دودھ کی فروخت، خبر نے کھلبی مچا دی، سب پریشان

    گوشت کے بعد گدھے کے دودھ کی فروخت، خبر نے کھلبی مچا دی، سب پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں گدھے کو گوشت، مینڈک کھلائے جانے کی خبریں تو آتی ہی رہی ہیں تا ہم اب خبر آئی ہے بھارت سے جہاں گدھے کو دودھ فروخت کیا جاتا ہے،گدھا چوری ہونے پر مالک تھانے پہنچا تو پولیس نے گدھا تو برآمد کر لیا لیکن چور نے کہا کہ یہ تو میرا گدھا ہے،

    بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع وقار آباد کی راجیو گروہا کلپا کالونی میں پربھو نامی شخص نے مقدمہ درج کروایا کہ اس کے چار گدھے چوری ہوگئے ہیں۔ درخواست میں اس نے کہا کہ وہ گدھوں کا دودھ فروخت کرتے ہوئے اپنی زندگی بسر کرتا تھا۔ معلوم کروایا تو پتہ چلا کہ لنگم پلی کے رہنے والے ستیا نامی شخص کے پاس اس کے گدھے ہیں۔

    پولیس نے ستیا کے پاس سے چوری شدہ گدھوں میں سے ایک گدھا برآمد کر لیا اور پولیس سٹیشن لے آئی،ستیا کو گرفتار کیا تو اس نے دوران تفتیش کہا کہ یہ گدھا تو میرا ہے اور میں اس کا دودھ فروخت کرتا ہوں، اس بیان کے بعد پولیس کی سمجھ میں نہیں آ رہا کہ گدھا کس کے حوالے کرے، گدھا ابھی تک پولیس کی تحویل میں ہے،

  • شیروانیاں صرف ہمارا لباس، ہوٹلوں کے باہرکھڑے دربانوں کو پہننے سے روکا جائے، اسمبلی میں ایسا کس نے کہا؟

    شیروانیاں صرف ہمارا لباس، ہوٹلوں کے باہرکھڑے دربانوں کو پہننے سے روکا جائے، اسمبلی میں ایسا کس نے کہا؟

    شیروانیاں صرف ہمارا لباس، ہوٹلوں کے باہرکھڑے دربانوں کو پہننے سے روکا جائے، اسمبلی میں ایسا کس نے کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کے زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں عبدالاکبر چترالی کی جانب سے قومی احتساب آرڈیننس میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا تو حکومت کی جانب سے اس کی مخالفت کی گئی۔پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت خود نیب قوانین میں تبدیلی کرنے جا رہی ہے، نجی ممبر بل نہ پیش کیا جائے۔ حکومتی مخالفت پر ایوان میں رائے شماری کی گئی۔ بل کے حق میں 10 اور مخالفت میں 90 ووٹ آئے جس کے باعث بل کو کثرت رائے سے مسترد کر دیا گیا۔

    طلبہ یونین پر پابندی ختم کرنے کے بل کی تحریک رکن کیس عمل کھیل داس نے پیش کی۔ پیپلزپارٹی رکن راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ طلبہ یونینز سیاست کی نرسریاں ہیں، سندھ کابینہ طلبہ یونین بحال کرنے کا بل منظور کر چکی ہے۔ قومی اسمبلی اراکین کی اکثریت نے بل کی حمایت جبکہ ن لیگ رکن اسمبلی بشیر محمود ورک نے بل کی مخالفت کی۔ سپیکر کی جانب سے بل متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا.

    اسمبلی میں طلبہ یونین کے متعارف بل کی تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے  ریاض فتیانہ نے  کہاکہ طلبہ سیاست ، ٹریڈ یونین اور بلدیاتی انتخابات سے ملک کو قیادت ملی ہے, طلبہ یونین پر پابندی سے  پاکستان قیادت کے حوالے سے جمود کا شکار ہوگیا۔ قومی اسمبلی میں 100سے زائد سابق طالب علم رہنما موجود ہیں،اشرافیہ کی اجارہ داری  طلبہ یونین سے ٹوٹتی ہے پارلیمنٹ کو اپنا کرداراداکرنا چاہیے, طلبہ  سیاست کی وجہ سے  ملک میں نظریاتی سیاست کوفروغ ملا کیونکہ  طلبہ یونین کے عہدیدار خود کو رول ماڈل بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ سابق طالب علم رہنمائوں پر مشتمل  قانون کی تیاری کیلئے کمیٹی بنائی جائے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی  کی رہنما نفیسہ شاہ کا مائیک بندکرنے پر پیپلزپارٹی  کی خواتین ارکان احتجاجاً واک آئوٹ کرگئیں۔وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری انہیں منا کر لے آئے۔طلبہ یونین کے بحالی کے معاملے اظہارخیال کے دوران ا سپیکر بار بار نفیسہ شاہ کا مائیک بند کرواتے رہے۔ جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔خاتوں رکن نے کہا کہ سب ارکان کو بولنے کا مساوی حق ہے  چاہے کوئی وزیرہو یا اپوزیشن لیڈر۔ بات مکمل کرنے نہیں دی جاتی اور مائیک بندکردیا جاتا ہے وہ غصے میں واک آؤٹ کرگئیں پی پی پی کے خواتین ارکان نے بھی ان سے اظہاریکجہتی کیا اور واک آؤٹ کرگئیں

    پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کے پیش کردہ بل نے حکومتی اراکین کو بھی تقسیم کردیا۔ ایوان میں کرائی جانے والی رائے شماری کے بعد بل پیش کرنے کی اجازت نہیں ملی۔ فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان نے قومی اسمبلی میں بل پیش کیا کہ فائیو سٹار ہوٹلوں کے باہر دروازوں پہ کھڑے دربانوں کو اچھے کپڑے اور پگڑیاں پہننے سے روکا جائے۔ پیش کردہ بل میں مؤقف اپنایا گیا کہ یہ انگریزوں کی سازش تھی کہ ہوٹلوں کے باہر پگڑیاں اور اچھے کپڑے دربانوں کو پہنا کر برصغیر کے معززین کو احساس کمتری میں مبتلا کیا جائے۔ پگڑیاں اور شیروانیاں ہمارے معززین کا لباس ہے لہذا اس کو روکا جائے۔

    پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کی جانب سے پیش کردہ بل کی مخالفت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ اس قسم کے بل لا کر ایوان کا وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے بل کی شدید مخالفت کی۔بل کی مخالفت اپوزیشن کی جانب سے بھی کی گئی اور پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر برائے دفاع نوید قمرالزماں شاہ نے کہا کہ سب شہری برابر ہیں۔

    عالمگیر خان کی جانب سے پیش کردہ بل کو ایوان مین پیش کرنے کی اجازت دی جائے یا نہیں؟ اس پر جب رائے شماری کرائی گئی تو 80 کے مقابلے میں 71 ووٹوں سے تحریک مسترد کردی گئی۔ تحریک مسترد ہونے کی وجہ سے عالمگیر خان کے بل کو پیش کرنے کی اجازت نہیں ملی.

    اجلاس میں سابق وزیراعظم مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسمبلی آنا ہماراحق ہے،اسپیکرصاحب آپ کورکاوٹ نہیں بننا چاہیے، مجھےعدالت کی وجہ سے پروڈکشن آرڈرملا،جس پر سپیکر نے کہا کہ مجھےعدالت کا حکم نہیں ملاپروڈکشن آرڈرجاری کردیا تھا،

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسپیکرصاحب آپ کو3 خطوط لکھے، رانا ثنااللہ کوبھی اسمبلی میں آناچاہیے قومی اسمبلی کے 5 ارکان جیل میں ہیں،اسپیکرصاحب اگرآپ پردباؤ ہے توبتا دیں، رانا ثنا اللہ کا ایوان میں آنا ان کا بنیادی حق ہے،آپ کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ آپ ہمیں ایوان میں آنے سے روکیں،فخرامام ،معراج خالد اوریوسف رضا گیلانی نے اصولوں کی خاطر اسپیکرشپ چھوڑی،پروڈکشن آرڈرجاری کرنا آپ کاکام ہے،نفی کرنااس ہاوَس اورکرسی کی توہین ہے،

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں یہ ان کے حلقے کے عوام کا حق ھے اسپیکر  صاحب آپ پر دباؤ ہے تو بتا دیں ہم ھاوس میں بھی نہیں آئیں گے ہم صرف یہ بات کر رہے ہیں کہ پانچ ارکان جیل میں ہیں آج اسپیکر حلقے کے عوام کو حق سے محروم کرتا ہے،

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    خطاب کے بعد شاہد خاقان عباسی احتجاجاً اسمبلی اجلاس سے اٹھ کرچلے گئے.جس کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اسپیکرپربے بنیاد الزامات لگائے گئے ، آپ نے صبروتحمل سےشاہد خاقان عباسی کوسنا، کچھ لوگ اپنے کرتوت بھول کرایوان میں جمہوریت کا درس دیتے ہیں،

    مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میرےپروڈکشن آرڈرزمیں بھی رکاوٹیں ڈالی گئیں،اسپیکرصاحب آپ کے احکامات کوتسلیم کرناچاہیے،آپ معززہیں،راناثنا اللہ سمیت کسی کوبھی حلقے کی نمائندگی سےمحروم نہیں کیا جا سکتا، میری گزارش ہے کہ راناثنا اللہ کے پروڈکشن آرڈرجاری کریں،اسپیکرصاحب باتیں کچھ تلخ ہوئیں اس کودل پرنہ لیں،

    قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا گیا