Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارتی جیلوں سے رہا ہونے والے تین افراد نے پاکستان پہنچتے ہی سب سے پہلے کیا کام کیا؟ اہم خبر

    بھارتی جیلوں سے رہا ہونے والے تین افراد نے پاکستان پہنچتے ہی سب سے پہلے کیا کام کیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی جیلوں سے رہائی کے بعد 3 پاکستانی شہری واہگہ بارڈرکے راستے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔بھارت نے تین پاکستانی شہریوں جمیل احمد، عبدالماجد اورمحمدیوسف کورہا کیا ہے۔ جو بھارت کی مختلف جیلوں میں قید تھے اور ان پر بھارت میں بغیردستاویزات داخلے کا الزام تھا۔ سزائیں مکمل ہونے کے بعد انہیں رہائی ملی ہے۔

    بھارتی حکام نے واہگہ بارڈر پر بھارتی جیلوں سے رہا ہونے والے تینوں افراد کوپاکستانی حکام کے حوالے کیا۔ اس موقع پر قیدیوں کے گلے میں ہار ڈالے گئے،رہا ہونے والے افراد نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھام رکھا تھا ، بھارت سے پاکستان پہنچنے پر وہ سجدہ ریز ہوئے اور رب کا شکر ادا کیا. تینوں افراد نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے،اس موقع پر سیکورٹی کی بھاری نفری موجود تھی، ضروری دستاویزات کے تبادلے کے بعد رہا ہونے والے افراد کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا، موقع پر موجود میڈیا نے قیدیوں سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن اجازت نہیں دی گئی تا ہم ایک قیدی کا کہنا تھا کہ بھارتی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے،انہیں قید کی الگ اور تشدد کی الگ سزا بھگتنی پڑتی ہے.

    وزیر اعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کہا بھارتی جیلوں‌ میں قید پاکستانی بھی رہا کروائیں گے

    واضح رہے کہ ھارت کی جیلوں میں کئی ایسے پاکستانی قیدی بھی سزاکاٹ رہے ہیں جن کی سزائیں مکمل ہوچکی ہیں تاہم مختلف قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کی رہائی ممکن نہیں پارہی ہے۔مودی سرکار اس حوالہ سے ہٹ دھرمی دکھا رہی ہے پاکستانی قیدیوں کو جان بوجھ کر رہا نہیں کیا جاتا بلکہ زیادہ تر قیدیوں کو شہید کر کے ان کی لاشیں پاکستان بھجوائی جاتی ہیں. ۔ بھارت کی جیلوں میں مجموعی طور پر 572 قیدی ہیں،جن میں سے 210 ماہی گیر ہیں،

    پاکستانی جیلوں میں بھارتی قیدی، عدالت نے کس کو طلب کر لیا؟

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پلواما حملے میں پاکستان کا تعلق ثابت نہیں ہوا،پاکستان کی کبھی جارحیت کی پالیسی نہیں رہی، شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستانی ماہی گیروں اور قیدیوں کو بازیاب کرانا ہماری ترجیح ہے، ماہی گیروں کی شہریت کا پہلے تعین کرنا پڑتا ہے،ہم نے بھارتی حکومت سے متعلقہ فورمز پرمعاملہ اٹھایا ہے، شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ ہم نے 300 سے زائد بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا،بھارت کے ساتھ کشیدگی میں کمی کیلیےابھینندن کو بھی رہا کیا ،ہم نے بھارت پر اخلاقی دباؤ ڈالنے کے لیے بھارتی قیدی رہا کیے

  • انسانی حقوق کا عالمی دن، امریکا نے لگائی 18 شخصیات پر پابندی، ایک پاکستانی مگر کون؟

    انسانی حقوق کا عالمی دن، امریکا نے لگائی 18 شخصیات پر پابندی، ایک پاکستانی مگر کون؟

    انسانی حقوق کا عالمی دن، امریکا نے لگائی 18 شخصیات پر پابندی، ایک پاکستانی مگر کون؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی دن پر امریکا نے مختلف ممالک کی 18 شخصیات پرپابندی لگا دی، 18 شخصیات میں سابق ایس ایس پی راؤانواربھی شامل ہیں،جن پرداخلے پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں برما،  لیبیا، سلواکیا، ڈیموکریٹک رپبلک آف کانگو اورجنوبی سوڈان کی شخصیات شامل ہیں.

    امریکی محکمہ خزانہ کی پریس ریلیزکے مطابق راؤانوارنے جعلی پولیس مقابلے کیے. امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ راؤ انوار نے 190 سے زائد پولیس مقابلوں میں ملوث اور 400 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھا،نقیب اللہ محسود سمیت پولیس اہلکاروں کی موت کا زمہ دار بھی امریکہ نے راؤ انوار کو ٹھہرایا

    سکریٹری اسٹیون ٹی منچین کا کہنا ہے کہ امریکہ بے گناہ شہریوں کے خلاف تشدد ، اغوا ، جنسی تشدد ، قتل یا بربریت کو برداشت نہیں کرے گا۔ امریکہ انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف جنگ میں عالمی رہنما ہے اور ہم جہاں بھی کام کرتے ہیں وہاں مجرموں اور قابل افراد کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

    سیکرٹری کے مطابق امریکہ ان لوگوں کے خلاف کاروائی کر رہا ہے جو حزب اختلاف، وکلاء، صحافیوں اور انسانی حقوق کے رہنماؤں کے قتل میں ملوث ہیں،

    واضح رہے کہ نقیب اللہ محسود کا قتل 13 جنوری 2017ء کو شہر قائد کراچی میں پولیس افسر راؤ انوار کے پولیس انکاؤنٹر کی وجہ سے ہوا،نقیب اللہ محسود پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کے کالعدم تنظیموں سے تعلقات ہیں،نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا تھا،نقیب اللہ کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر افراد پر نقیب اللہ محسود کے قتل کی فرد جرم عائد کی تھی۔کہا جاتا ہے کہ راؤ انوار ساز باز کرنے، بلواسطہ یا بلاواسطہ طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کے ذمہ دار رہے ہیں۔

     

     

  • شہباز شریف نے اپنی ٹیم کو لندن کیوں بلایا؟ نواز کو کونسی بیماری؟ شیخ رشید کے نئے انکشافات

    شہباز شریف نے اپنی ٹیم کو لندن کیوں بلایا؟ نواز کو کونسی بیماری؟ شیخ رشید کے نئے انکشافات

    میں جب نواز شریف کے ساتھ تھا اسوقت نواز شریف کو کونسی بیماری تھی؟ شیخ رشید کا نیا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ جو نواز شریف کے گھر کے باہر ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا،پہلے کسی کو پتا نہیں تھا کہ لندن میں نواز شریف کا گھر کہاں ہے ،انہوں نے اپنا کیس خود خراب کیا ہے اور کرتے جا رہے ہیں،مظاہروں سے ثابت ہوگیا یہ پراپرٹی ان ہی کی ہے،

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    ریلوے کے ریٹائرڈ ڈرائیور کو سنائی شیخ رشید نے خوشخبری

    ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے، شیخ رشید احمد

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ اب وڈیو لنک کا دور ہے لیکن انہوں نے ساری قیادت لندن بلا لی،ایسی کیا مجبوری تھی شہباز شریف کی پوری ٹیم لندن گئی،شہباز شریف کواتنی ہی کامیابی ملی ہے کہ وہ نیا ہیٹ اوور کوٹ پہنتے ہیں،شہبازشریف آج بھی  وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ میں جب نواز شریف کیساتھ تھا تب بھی دماغ کی شریان کوخون کی فراہمی کم تھی،اقتدار آنا جانا ہے،جوڈی ایس پی مجھے سلیوٹ کرتاتھا اسی کی گواہی پرجیل گیا،میں نےآج کابینہ میں کہا کہ لوگ ہم سےنفرت نہ کرتے ہوں لیکن رنجیدہ توہیں،نواز شریف کی طبیعت واقعی خراب ہے.میں مشرف کوغدارنہیں سمجھتا،ان کے ہاتھ سےدو بار حلف اٹھایا ہے،عمران خان ہیں تو ہم سب ہیں،ان کےبغیرکوئی کونسلربھی نہیں بن سکتا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مجھے پسند ہیں

  • ان ہاؤس تبدیلی اور مائنس ون کی باتوں پر اعظم سواتی نے ایسا جواب دیا کہ سب حیران رہ گئے

    ان ہاؤس تبدیلی اور مائنس ون کی باتوں پر اعظم سواتی نے ایسا جواب دیا کہ سب حیران رہ گئے

    ان ہاؤس تبدیلی اور مائنس ون کی باتوں پر اعظم سواتی نے ایسا جواب دیا کہ سب حیران رہ گئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ہاﺅس تبدیلی اور مائنس ون کی باتیں بے بنیاد ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی موثر اور جامع پالیسیوں کی بدولت ملک معاشی طور پر مستحکم اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے، عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے اور حکومت اپنی آئینی مدت پورے کرے گی۔

    اعظم سواتی نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام پر ابھی اتفاق نہیں ہوا، امید ہے کہ بدھ کو اجلاس میں نام حتمی ہو جائے گا۔ قانون سازی سمیت دیگر معاملات میں حکومت اور اپوزیشن کو مل کر آگے بڑھنا ہو گا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ مثبت عوامل کے تحت جمہوریت چلے گی۔ وزیر اعظم عمران خان قوم سے کئے ہوئے وعدے پورے کر رہے ہیں، ان کی متحرک قیادت میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں کمی آئی ہے، سٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے اور عالمی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں اسلئے اپوزیشن کو مزید چار سال تک عمران خان کو ہی برداشت کرنا پڑے گا۔

    اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ریفارمز کا ایجنڈا لیکر آئی ہے، گورننس کو بہتری کی طرف لیکر جا رہے ہیں، ہم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ حکومت نے زرعی شعبے کے لئے 100 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے جو حکومتی مداخلت کے بغیر اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہا ہے، ہم ملک میں سب کیلئے بلاتفریق احتساب چاہتے ہیں، پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت کا کوئی رکن قانون سے بالاتر نہیں، قانون سب کے لئے برابر ہے ۔

  • میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء کو پاک بحریہ نے کہاں کا دورہ کروایا؟ اہم خبر

    میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء کو پاک بحریہ نے کہاں کا دورہ کروایا؟ اہم خبر

    میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء کو پاک بحریہ نے کہاں کا دورہ کروایا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے زیرِ انتظام تیسری میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے کراچی اور کریکس ایریا کا دورہ کیا، ورکشاپ کا مقصد ملکی میری ٹائم سیکٹر اور بحری اقتصادی استعداد کا فروغ ہے۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ورکشاپ کے شْرکاء نے سجاول، شاہ بندر اور سر کریک میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا،انھیں کریکس کے علاقے میں در پیش خطرات اورغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں پاک بحریہ کے کردار بارے آگاہ کیا گیا۔ ورکشاپ میں کراچی پورٹ ٹرسٹ، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں میری ٹائم مسائل پر مباحثوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مباحثوں میں سمندری آلودگی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اْٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ بعد ازاں ورکشاپ کے شرکا کو پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کا مطالعاتی دورہ بھی کروایا گیا

    پاک بحریہ کے جہازوں کی بین الاقوامی مشقوں میں شرکت

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

  • بھارت کی ہمسایہ ممالک کے اندرونی معاملات  میں مداخلت، پاکستان نے ردعمل دے دیا

    بھارت کی ہمسایہ ممالک کے اندرونی معاملات  میں مداخلت، پاکستان نے ردعمل دے دیا

    بھارت کی ہمسایہ ممالک کے اندرونی معاملات  میں مداخلت، پاکستان نے ردعمل دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارتی لوک سبھا میں امتیازی ومتعصبانہ قانون سازی کی شدید مذمت کی ہے، پاکستان اور جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک کے غیرمسلم باشندوں اور تارکین وطن کو بھارتی شہریت دینے سے متعلق بھارتی لوک سبھا میں حالیہ قانون سازی جھوٹ اور دھوکے پر مبنی ہے اور یہ اقدام انسانی حقوق کے عالمی منشور اور ہر طرح کے امتیازات، مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر ہر قسم کے تعصبات کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی معاہدات کی کھلی خلاف ورزی ہے، لوک سبھا کی قانون سازی پاکستان اور بھارت کے درمیان مختلف دوطرفہ معاہدات بالخصوص دونوں ممالک کی اقلیتوں کے حقوق اور سلامتی سے متعلق معاہدے کی بھی صریحا خلاف ورزی ہے۔

    دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ قانون سازی ’ہندوراشٹرا‘ کے تصور کو عملی شکل دینے کی طرف ایک اور بڑا قدم ہے۔ اس تصور کی تعبیر کے لئے دائیں بازو کے ہندو رہنما کئی دہائیوں سے سرگرم عمل ہیں۔ یہ ’ہندتوا‘ کی انتہاء پسندانہ سوچ اور خطے میں تسلط پسندانہ خیالات کا زہریلا میلاپ ہے۔ یہ مذہب کی بنیاد پر ہمسایہ ممالک کے اندرونی معاملات  میں مداخلت کا واضح اظہار ہے جسے ہم قطعی طورپر مسترد کرتے ہیں۔بھارت کی جانب سے خود کو ہمسایہ ممالک میں ستائی ہوئی اقلیتوں کا گھر ظاہر کرنے کے دعوے بھی انتہائی قابل مذمت ہیں۔

    پاکستان سے سفارتی سطح پر بھارت کی ایک اور سازش ناکام بنا دی

    مودی سرکار نے بنایا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے خلاف خطرناک منصوبہ

    بھارتی جیلوں میں کتنے پاکستانی قید، اسمبلی میں رپورٹ پیش

    دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام، سمجھوتہ ایکسپریس کے سانحے، گائے کے محافظ جتھوں کے ہاتھوں لاتعداد لوگوں کاقتل، گھرواپسی اور ’جہاد سے پیار‘ کے نام سے شروع کی گئیں بدنام زمانہ سکیموں کے علاوہ مسیحیوں، سکھوں، جین اوردلت جیسے نچلی ذات کے ہندوﺅں پر بہیمانہ تشدد، انتہاپسند ہندو نظریات رکھنے والے حکمران طبقے کا اعزاز اورپہچان ہے، اسّی لاکھ بے گناہ اور نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم جاری ہیں، نو لاکھ سے زائد بھارتی قابض افواج ان پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں، یہ سب حقائق انتہاءپسند بھارتی ذہن کی پوری طرح تشریح اور تعارف پیش کرتے ہیں۔ بھارتی قانون سازی نے ایک بار پھر بھارتی ’جمہوریت‘ اور ’سیکولرازم‘ کے کھوکھلے دعووں کو بے نقاب کردیا ہے۔ اکثریت کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے آر ایس ایس اور بی جے پی کی دیگر عقائد کے لوگوں کو نکال باہر پھینکنے والی سوچ پوری دنیا کے سامنے آچکی ہے اور مسلمانوں سے شدید نفرت کس درجے پر ہے، اس کا بھی واضح اظہار ہوچکا ہے۔ ہم اس امتیازی، جارحانہ اورجابرانہ قانون سازی کی مذمت کرتے ہیں جو تمام متعلقہ عالمی ضابطوں اور اقدار کی صریحا خلاف ورزی ہے اور ہمسایہ ممالک میں بھارتی مداخلت اور بدنیتی کی کھلی مثال ہے

  • ن لیگی اراکین کا دورہ لندن، ٹکٹ کس اکاؤنٹس سے لیے گئے؟ فردوس عاشق اعوان کا انکشاف

    ن لیگی اراکین کا دورہ لندن، ٹکٹ کس اکاؤنٹس سے لیے گئے؟ فردوس عاشق اعوان کا انکشاف

    ن لیگی اراکین کا دورہ لندن، ٹکٹ کس اکاؤنٹس سے لیے گئے؟ فردوس عاشق اعوان کا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سزا یافتہ اور مفرور افرادکے میڈیا بیانات کے تدارک کے لئے لائحہ عمل بنانے کے لئے وزیر قانون و انصاف کو خصوصی ہدایات دینا کسی مخالف یا سیاستدان کو ہدف بنانا مقصد نہیں ہے ،قانون میں یہ دیکھنا ہے کہ مفرور جو ملک کا قانون نہیں مانتا وہ میڈیا کے سامنے آکر کیسے حکومت پر تنقید کر سکتا ہے ۔

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین رسالت مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دائر

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پارلمینٹ کی اصل ذمہ داری قانون سازی کرنا ہے ،اگر پارلیمنٹ اپنا یہ کام کرتی تو حکومت کو آرڈیننس کے زریعہ قانون سازی کرنے کی ضرورت نہ پڑتی ۔ قانون سازی کے لئے مشترکہ کمیٹی بنانے کی بات کی گئی تو حکومت نے وہ بھی پوری کر دی ،پروڈکشن آڈر کے لئے کہا گیا کہ کمر میں درد ہے جب تک سیشن ہے پارلیمنٹ میں رکھا جائے حکومت نے یہ بات بھی مان لی لیکن اپوزیشن دکھاتی کچھ ہے اور کرتی کچھ ہے ، اصل مسئلہ کچھ اور ہے ، گذشتہ روز سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک سیاستدان نے کہا کہ ہم حکومت سے قانون سازی میں تعاون نہیں کرینگے ،اپوزیشن اپنی اداﺅں پر خود ہی غور کرے اگر حکومت نے کوئی بات کی تو پھر شکایت بن جائے گی ۔

    اپوزیشن لیڈر کی خواہش پر ہم یہ کام ہرگز نہیں کر سکتے، فردوس عاشق اعوان ڈٹ گئیں

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    ہمت ہے تو سلمان شہباز یہ کام کر کے دکھائیں، فردوس عاشق اعوان کا چیلنج

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا صرف یہ دیکھے کہ لندن دورہ کے لئے ٹکٹس کس اکاﺅنٹس سے لئے گئے اور دیگر اخراجات کہاں سے ادا ہوئے سب کچھ کلیئر ہوجائے گا ،میڈیا اس معاملے پر تحقیقاتی صحافت کرے ۔ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملے کابینہ میں زیر بحث آیا ، درخواست کابینہ کی سب کمیٹی کوریفر کر دی گئی ،سب کمیٹی معاملے کا جائزہ لے گی اور اپنی سفارشات پیش کریگی ۔وزیر قانون و انصاف نے وفاقی کابینہ کو بتایا کہ دنیا کے کسی ملک میں ایسا قانون نہیں جوسزا یافتہ بیمارقیدی، اپنی بیٹی کا نام اپنی عیادت کے لئے ای سی ایل سے نکلوانے کی اجازت دیتا ہو،مریم نواز کا نام اس کے لئے ٹھوس وجوہات دینا پڑی گی

  • نواز شریف کے خلاف حکومت کا بڑا فیصلہ، وزیراعظم نے ہدایات دے دیں

    نواز شریف کے خلاف حکومت کا بڑا فیصلہ، وزیراعظم نے ہدایات دے دیں

    نواز شریف کے خلاف حکومت کا بڑا فیصلہ، وزیراعظم نے ہدایات دے دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے معاملے پر حکومت نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    وفاقی کابینہ اجلاس میں نواز شریف کی صحت سے متعلق تذکرہ ہوا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو سپریم کورٹ جانے کی ہدایت کر دی ہے۔

    کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے میں دو ہفتے رہ گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ضمانت کی مدت ختم ہونے پر نواز شریف کو وطن واپسی یقینی بنانے کی درخواست دائر کی جائے۔

    العزیزیہ ریفرنس کیس،نواز شریف کے وکیل اور نیب کو ملیں بیان حلفی کی مصدقہ نقول

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    نوازشریف کا طبی وجوہات پر بیرون ملک قیام بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نوازشریف 4 ہفتوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد واپس نہیں آسکیں گے،نوازشریف کوعلاج کیلیےابتدائی 4 ہفتوں کی مدت 17 دسمبر کوختم ہورہی ہے

    نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق برطانوی ڈاکٹرزنے نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ تجویز کیا ہے،نوازشریف کے ٹیسٹ اورطبی معائنہ مکمل ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں،

    دنیا میں ہماری عزت نہیں، نواز شریف کا لندن کی فٹ پاتھ پر اعتراف

    شہبازشریف نے وکلا کومیڈیکل رپورٹس کی بنیاد پرکیس تیار کرنے کی ہدایت کر دی،میڈیکل رپورٹس پاکستانی حکام کو فراہم کی جائیں گی،میڈیکل رپورٹس کی کاپیزہائی کورٹ میں بھی جمع کرائی جائیں گی،نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کوبھی فراہم کی جائیں گی،نوازشریف کے مزید علاج کیلیےامریکہ لے جانے کی تجویز بھی زیرغور ہے،

    سابق وزیراعظم نواز شریف بیماری کے باعث لندن منتقل ہو چکے ہیں جہان گزشتہ روز ان کے ٹیسٹ ہوئے ہیں ، نواز شریف چوھدری شوگر ملز کیس میں نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی انہیں علاج کے لئے سروسز ہسپتال، پھر گھر اور پھرلندن منتقل کر دیا گیا، نواز شریف کی لاہور ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی العزیزیہ ریفرنس کیس میں نواز شریف کی سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کر دی، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے حکومت نے نہیں نکالا بلکہ ون ٹائم علاج کے لئے عدالتی حکم کے بعد اجازت دی.

    نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں معروف ڈاکٹرز معائنہ کر چکے ہیں جبکہ معالجین کی تجویز پرنواز شریف کی گھر میں فزیو تھراپی کے سیشن بھی کئے جا رہے ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ ‏نوازشریف کا علاج سینٹ تھامس اسپتال لندن کےمعالجین کررہے ہ یں،‏معالجین میں ماہرین امراض قلب اور خون شامل ہیں،‏ابتدائی طورپر پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات تشخیص کرنی ہیں،

    نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ یہاں پرانسانی ہمدردی والی کوئی بات نہیں ہے،اس وقت کوئی سیاسی بات نہیں کرناچاہتا،ہمارے لیے اس وقت میاں صاحب کاعلاج ضروری ہے،پوری قوم سے میاں صاحب کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کرتا ہوں،ہمارے لیےاس وقت سب سے اہم نوازشریف کاعلاج ہے،

    حسین نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کوعلاج کے لیے امریکہ جانا چاہیے،ڈاکٹرزنوازشریف کاتفصیلی معائنہ کریں گے ،نوازشریف کی صحت سے متعلق ٹویٹ پرخدشے کااظہار کیاتھا،والدہ کی بیماری کوسیاسی بنانے کی کوشش کی گئی تھی، چاہتے ہیں کہ نوازشریف کی تمام بیماریوں کاعلاج ایک چھت کے نیچےہو،برطانیہ میں ایسی سہولیات نہیں.

     

  • آزمائشی افتتاح تو شہباز شریف نے کیا تھا، آج عمران اور بزدار کہاں تھے؟ مریم اورنگزیب کا سوال

    آزمائشی افتتاح تو شہباز شریف نے کیا تھا، آج عمران اور بزدار کہاں تھے؟ مریم اورنگزیب کا سوال

    آزمائشی افتتاح تو شہباز شریف نے کیا تھا، آج عمران اور بزدار کہاں تھے؟ مریم اورنگزیب کا سوال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے آزمائشی افتتاح پررد عمل میں کہا ہے کہ آج شہباز شریف کے منصوبے پر موجودہ حکمران بے شرمی اور ڈھٹائی سے اپنے نام کی تختی لگا رہے ہیں۔ عمران و بزدار صاحب کو شہباز شریف کی اورنج لائن سے اتنی شرمندگی ہے کہ اس کا افتتاح بھی نہیں کررہے۔ شہباز شریف نے پانچ میٹروز بنائیں جبکہ نالائقوں اورنااہلوں نے پانچ سال میں پشاور میٹرو کے ایک ارب کے کھڈے کھودے۔ عمران صاحب قوم کو بتائیں کہ اورنج لائن کس نے بنائی، اور یہ کس کا ویژن تھا؟ دس سال جس میٹرو اور ٹرین پر آپ سیاست کرتے رہے، آج اس کے فیتے کٹوارہے ہیں۔

    کیا نواز شریف صحتیاب ہو گئے؟ شہباز شریف کی پارٹی کو جشن منانے کی ہدایت

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب! سولہ مئی دوہزار اٹھارہ کو شہبازشریف اورنج لائن آزمائشی طور پر چلاچکے ہیں۔ پندرہ ماہ ختم ہونے کے باوجود آج بھی نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے منصوبے جاری ہیں۔ عمران صاحب دانستہ مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کررہے ہیں۔ منصوبوں میں تاخیر سے ان کی لاگت کو دانستہ بڑھایا جارہا ہے، تحقیقات ہونی چاہیئے۔

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے فزیکل انفراسٹرکچر کی تکمیل کے موقع پر افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کر کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین آج پہلی مرتبہ پورے روٹ پر بجلی کے ذریعے چلائی گئی ہے اور اس کا ٹرائل رن کامیابی سے مکمل کیا گیاہے۔

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نےکہا ہےکہ یہ پاکستان کی پبلک سیکٹر کے لئے پہلی الیکٹراک وہیکل ہے ، اورنج لائن میٹرو ٹرین کو پبلک سیکٹر کی پہلی کمپیوٹر بیسڈ کنٹرول ٹرین ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس کی رفتار، بریک اور دیگر فنکشن کمپیوٹر کے ذریعے آپریٹ ہوں گے

  • وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین رسالت مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دائر

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین رسالت مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دائر

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین رسالت مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطا بق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کروانے کے لیے اسلام آباد تھانہ مارگلہ میں درخواست دائرکر دی گئی،درخواست ایڈووکیٹ چوہدری ناصر عباس منہاس نے دائر کی۔ درخواست میں 295سی اور 295 اے کی دفعات شامل کی گئی ہیں اور مقدمہ درج کرنے کا کہا گیا ہے.

    درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے سے لاکھوں عاشقان رسول کی دل آزاری ہوئی۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ میں 17 برس سے وکالت کرتا ہوں، سوشل میڈیا پر ایک کلپ موصول ہوا،جو 9 دسمبر کو جیو نیوز پر چلا ،جس میں ملزم عمران احمد خان نیازی سکنہ بنی گالہ کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا،عمران خان نے اپنی تقریر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نازیبا الفاظ استعمال کئے،جس سے مجھ سمیت تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے.

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ ملزم پہلے بھی ایسی جسارتوں اور گستاخیوں کا مرتکب ہو چکا ہے،مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے،