Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام، اسد عمر نے دیا جواب

    شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام، اسد عمر نے دیا جواب

    پروڈکشن آرڈر، شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد عمر کی زیر صدارت جاری ہے،اجلاس میں سابق وزیراعظم مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسمبلی آنا ہماراحق ہے،اسپیکرصاحب آپ کورکاوٹ نہیں بننا چاہیے، مجھےعدالت کی وجہ سے پروڈکشن آرڈرملا،جس پر سپیکر نے کہا کہ مجھےعدالت کا حکم نہیں ملاپروڈکشن آرڈرجاری کردیا تھا،

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسپیکرصاحب آپ کو3 خطوط لکھے، رانا ثنااللہ کوبھی اسمبلی میں آناچاہیے قومی اسمبلی کے 5 ارکان جیل میں ہیں،اسپیکرصاحب اگرآپ پردباؤ ہے توبتا دیں، رانا ثنا اللہ کا ایوان میں آنا ان کا بنیادی حق ہے،آپ کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ آپ ہمیں ایوان میں آنے سے روکیں،فخرامام ،معراج خالد اوریوسف رضا گیلانی نے اصولوں کی خاطر اسپیکرشپ چھوڑی،پروڈکشن آرڈرجاری کرنا آپ کاکام ہے،نفی کرنااس ہاوَس اورکرسی کی توہین ہے،

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں یہ ان کے حلقے کے عوام کا حق ھے اسپیکر  صاحب آپ پر دباؤ ہے تو بتا دیں ہم ھاوس میں بھی نہیں آئیں گے ہم صرف یہ بات کر رہے ہیں کہ پانچ ارکان جیل میں ہیں آج اسپیکر حلقے کے عوام کو حق سے محروم کرتا ہے،

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    خطاب کے بعد شاہد خاقان عباسی احتجاجاً اسمبلی اجلاس سے اٹھ کرچلے گئے.جس کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اسپیکرپربے بنیاد الزامات لگائے گئے ، آپ نے صبروتحمل سےشاہد خاقان عباسی کوسنا، کچھ لوگ اپنے کرتوت بھول کرایوان میں جمہوریت کا درس دیتے ہیں،

    مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میرےپروڈکشن آرڈرزمیں بھی رکاوٹیں ڈالی گئیں،اسپیکرصاحب آپ کے احکامات کوتسلیم کرناچاہیے،آپ معززہیں،راناثنا اللہ سمیت کسی کوبھی حلقے کی نمائندگی سےمحروم نہیں کیا جا سکتا، میری گزارش ہے کہ راناثنا اللہ کے پروڈکشن آرڈرجاری کریں،اسپیکرصاحب باتیں کچھ تلخ ہوئیں اس کودل پرنہ لیں،

    قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا گیا،

  • انسانی حقوق کے عالمی دن پر سربراہ سنی تحریک نے دکھایا مغرب کو آئینہ

    انسانی حقوق کے عالمی دن پر سربراہ سنی تحریک نے دکھایا مغرب کو آئینہ

    انسانی حقوق کے عالمی دن پر سربراہ سنی تحریک نے دکھایا مغرب کو آئینہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر سنگین مظالم انسانی حقوق کی بدترین توہین ہے،انسانی حقوق کے علمبردار انسانیت کا بھاشن دینے کی بجائے کشمیریوں کو انسانی حقوق دلوائیں ،کشمیر،فلسطین،برما،عراق میں انسانیت سوز مظالم ہورہے ہیں ،انسانیت کا احترام دین اسلام کا فلسفہ ہے مسلم ممالک میں اقلیتیں محفوظ اور بنیادی حقوق مہیا ہیں،پوری دنیا میں مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز مظالم ہورہے ہیں،مغربی لابی مذہبی جنونیت کو پروان چڑھا رہی ہیں،مسلم ممالک میں اقلیتیں محفوظ اور انسانیت کا احترام اسلامی اقدار کی اعلیٰ مثال ہیں،انسانی حقوق کے دعویدار ہی انصاف نہ کر کے انسانیت کے دشمن بنے ہوئے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسانی حقوق کے یوم پر اپنے بیان یں کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بھارت مذہبی جنونیت اور انسانیت سوز مظالم میں دنیا کو بدترین ملک ہے،بھارت میں مسلمان،عیسائی،سیکھ اور دیگر اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں،حکومتی سطح پر مودی حکومت نے جنونی ہندؤں کو اقلیتوں کے قتل اور خواتیں سے بدسلوکی کا لائسنس دیا ہواہے،اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا مبصر وفد نہیں بھیج سکتا تو ایسے عالمی ادارے کا کیا فائدہ ہے،

    ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ مظلوموں کو کچلا جارہا ہے نسل کشی بدسلوکی غلاموں سے بھی بدتر سلوک انسانیت کی توہین ہے ،انصاف کی بالادستی کے بغیر انسانی حقوق کا تحفظ ممکن نہیں ہے ،پوری دنیا کے عوام کو انسانی حقوق فراہم کرنے کیلئے انصاف کی بالادستی و یقینی بنانا ہوگا،پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اقلیتوں کو یکساں انسانی ومذہبی حقوق حاصل ہیں،انسانی حقو ق کے عالمی ادارے اور عالمی تنظیمیں مسلمانوں کو بھی پوری دنیا میں انسانی ومذہبی حقوق فراہم کریں۔

  • خورشید شاہ کی مشکلات میں اور اضافہ، نیب نے گرفتاری کے باوجود ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا

    خورشید شاہ کی مشکلات میں اور اضافہ، نیب نے گرفتاری کے باوجود ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا

    خورشید شاہ کی مشکلات میں اور اضافہ، نیب نے گرفتاری کے باوجود ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے پیپلز پارٹی کئے رہنما خورشید شاہ کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا، نیب نے چیئرمین ایف بی آر، ڈی جی ایف آئی اے اورچیئرمین ایس ای سی پی کوخط لکھ دیا، نیب نے تینوں اداروں سے وائٹ کالرکرائم کے ماہرتفتیشی افسرمانگ لیے

    نیب نے خط میں کہا ہے کہ خورشید شاہ کیس کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانی ہے، ریفرنس دائرکرنے سے پہلے جے آئی ٹی تحقیقات ضروری ہیں،

    واضح رہے کہ نیب سکھر نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کر رکھا ہے وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، خورشید شاہ کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لئے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں،گزشتہ سماعت پر خورشید شاہ کو ایمبولینس پر عدالت میں پیس کیا گیا تھا.

     

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    قبل ازیں چند روز قبل سندھ ہائیکورٹ میں خورشیدشاہ کے خلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے خورشید شاہ کی اہلیہ،بیٹےاوردامادکی ضمانت میں توسیع کردی ،عدالت نے نیب حکام کوانکوائری مکمل کرنے کیلیے 16 جنوری  تک مہلت دے دی ،صوبائی وزیراویس شاہ سمیت دیگرملزمان سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے

    گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

    آمدن سے زائد کیس میں مبینہ فرنٹ مین ڈاکٹر آفتاب سومرو نے بھی ضمانتیں لے لیں ،اویس قادرشاہ کے مبینہ فرنٹ مین زبردست خان مہر نے بھی ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی ،چاروں افراد کی ضمانتیں 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظورہوئیں.

  • آصف زرداری کی بیماری، چودھری شجاعت نے کیا بڑا مطالبہ

    آصف زرداری کی بیماری، چودھری شجاعت نے کیا بڑا مطالبہ

    آصف زرداری کی بیماری، چودھری شجاعت نے کیا بڑا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ ،سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے مسلم لیگ ق سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں پارٹی اور ملکی امور پر بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری سندھ کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں۔ ان کی صحت کے مسئلے کو کو صوبائیت کا رنگ نہ دیا جائے۔ وفاقی حکومت آصف زرداری کو سابق صدرِ پاکستان کی تمام سہولیات قانون کے مطابق فراہم کرے تا کہ صوبائیت کا معاملہ زیادہ رنگ نہ پکڑ سکے۔

    چوہدری شجاعت حسین نے آصف علی زرداری کے سندھ میں ٹرائل کے پیپلز پارٹی کے مطالبے کی بھی حمایت کی اور کہا کہ سندھ میں ان پر جو مقدمات ہیں، ان کا پنجاب میں ٹرائل کرنے سے صوبائیت کی بات کرنے والے عناصر کو بات کرنے کا موقع ملتا ہے۔

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے گرفتار کیا ہوا ہے وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، عدالت نے انکا کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا تھا جس کے خلاف پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے، آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے وہ زیر علاج ہیں،

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    واضح رہے کہ اس سے قبل چوھدری شجاعت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں بھی اہم ترین بیان دیا تھا، چوھدری شجاعت نے کہا تھا کہ نوازشریف کے باہر جانے کے معاملے کوسرکاری گورکھ دھندے میں نہ الجھایا جائے، نوازشریف کی درخواست پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے،

  • سیلکٹڈ کا شور مچانے والی ن لیگ نے آخر مان ہی لیا کہ عمران خان منتخب ہو کر آئے

    سیلکٹڈ کا شور مچانے والی ن لیگ نے آخر مان ہی لیا کہ عمران خان منتخب ہو کر آئے

    سیلکٹڈ کا شور مچانے والی ن لیگ نے مان ہی لیا کہ عمران خان منتخب ہو کر آئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پروڈکشن آرڈر کی بنیاد پر جیل حکام نے پارلیمنٹ میں پہنچا دیا، اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کو عمران خان کا خوف ہے اس لیے ہمیں آنے سے خود روکتا ہے،ہمارا حق ہے کہ ہم یہاں عوام کی بات کرسکیں،ہمیں اب آنے سے کوئی نہیں روک سکتا،

    شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ہم عوام کی نمایندگی کرتے ہیں ہم پوچھیں گے کہ پروڈکشن آرڈر کیوں جاری نہیں کرتے ، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن ملک میں جمہوریت متاثر ہورہی ہے،اسپیکرکا فرض ہے کہ وہ ہمیں اسمبلی میں آنے کی سہولت دیں،میرا ، خواجہ سعد رفیق اور راثناء اللہ کا حق ہے کہ پارلیمنٹ آئیں،اسپیکر کا کام ہے کہ وہ اسمبلی کے وقارکو محفوظ رکھیں،

    شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا

    شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

    شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اوراڈیالہ جیل کا زیادہ فاصلہ نہیں ہونا چاہیے ،عمران خان کی طرح میں بھی منتخب ہو کر آیا ہوں،یہ پہلاوزیراعظم اورپہلا اسپیکرہے انہیں اس بات کا کوئی احساس نہیں ،نیب نے جوریفرنس جمع کرایا اسے پڑھ لیں سب سمجھ آ جائے گا،

    نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کر دیا،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا،

    ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا،

    حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

    سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،نیب ریفرنس کے مطابق سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، شاہدخاقان سمیت 9 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، نیب راولپنڈی قطرمعاہدے کی الگ انکوائری کررہا ہے

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ریفرنس کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے دی جس کے بعد  ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا عدالت نے عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ہے.

  • وفاقی کابینہ اجلاس میں کونسے اہم امور زیر بحث رہے؟ فردوس عاشق اعوان کی میڈیا بریفنگ

    وفاقی کابینہ اجلاس میں کونسے اہم امور زیر بحث رہے؟ فردوس عاشق اعوان کی میڈیا بریفنگ

    وفاقی کابینہ اجلاس میں کونسے اہم امور زیر بحث رہے؟ فردوس عاشق اعوان کی میڈیا بریفنگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس میں 12نکات پیش کیے گئے اور6 منظور ہوئے، کابینہ کے اجلاس میں حکومت کی 15 ماہ کی کارکردگی کا جائز ہ لیا گیا،وزیراعظم نے منسٹری آف آئل اینڈ گیس سے بریفنگ لی ،زرعی  شعبے کو 100ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے،بجلی کے 300 یونٹ تک کےصارفین کو245ارب روپے کی سبسڈی دی ہے

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مسائل کے حل کے لیے رکاوٹیں دورکریں گے،صنعتوں اورکسانوں کوبھی بجلی کی مدمیں سبسڈی دی گئی،وزارت پانی و بجلی نے لائن لاسز کو کم کیا ،حکومت گردشی قرضہ کم کرکے 12ارب تک لائی ،گھریلو صارفین کے لیے گیس کی مد میں19ارب کی سبسڈی دی گئی ،عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کو باریک بینی سے دیکھا گیا

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں 1971جنگ کے ہیروکرنل سلیمان کی وفات پرفاتحہ خوانی کی گئی، کابینہ اجلاس میں بھارت میں کی گئی قانون سازی کی مذمت کی گئی،

    اپوزیشن لیڈر کی خواہش پر ہم یہ کام ہرگز نہیں کر سکتے، فردوس عاشق اعوان ڈٹ گئیں

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    ہمت ہے تو سلمان شہباز یہ کام کر کے دکھائیں، فردوس عاشق اعوان کا چیلنج

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سزایافتہ مجرموں سے متعلق قانون سازی پرغورکررہے ہیں ،جھوٹ اور سچ میں جب تک تفریق نہیں ہوتی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا،بھارت کےاقدامات نےاس کااصل چہرہ بے نقاب کیا ہے.

  • پاکستان میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے،محمد مصطفی بن طلحہ

    پاکستان میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے،محمد مصطفی بن طلحہ

    پاکستان میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے،محمد مصطفی بن طلحہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز راولپنڈی اسٹیدیم میں اوساکا ٹرافی کپ کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی، جسمیں ڈائریکٹر اوساکا بیٹریز محمد مصطفی بن طلحہ نےخصوصی شرکت کی ،اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستانی کپتان اظہر علی اور سری لنکن کپتان ڈی مووتھ کرونارتنے بھی موجود تھے،

    محمد مصطفی بن طلحہ(ڈائریکٹر اوساکا بیٹریز) کا کہنا تھا کہ 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ ملک میں واپس آئی ہے، کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے اور اس سے ملک میں ایک مرتبہ پھرکھیلوں کے میدان سجیں گے ، اوساکا بیٹریز نے ہمیشہ کرکٹ کی بحالی میں اپنا مثبت کردار اداکیا ہے اور آئندہ بھی اس سلسلہ کو جاری رکھا جائے گا ۔

    سری لنکن کپتان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم اظہر علی کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ 10 سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں واپس آئی اور گراوٴنڈز کی رونقیں بحال ہوئیں، آسٹریلیا میں ہم اچھی طرح سے پرفارم نہیں کرسکے، اب ہوم گراوٴنڈ پر کھیل رہے ہیں اور پوری کوشش کریں گے کہ جو کمی ہے اسے دورکریں۔

    سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈی مووتھ کرونا رتنے نے کہا کہ پاکستان کے دورے پر بہت خوش ہیں، 10 سال کے بعد آئے ہیں اچھا موقع ہے، پاکستان کے ساتھ کھیلنا آسان نہیں ہے، مکی آرتھر پہلے پاکستان کے کوچ تھے اب ہمارے ساتھ ہیں، ان کے ساتھ ٹریننگ کرکے پاکستان کی ٹیم کو جاننے کا موقع ملا ہے لہذا کوشش کریں گے کہ اچھا پرفارم کریں۔

  • وفاقی کابینہ اجلاس ،مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے کے حوالہ سے بڑا فیصلہ

    وفاقی کابینہ اجلاس ،مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے کے حوالہ سے بڑا فیصلہ

    وفاقی کابینہ اجلاس ،مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے کے حوالہ سے بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا، اجلاس میں مریم نواز کو بیرون ملک جانےکی اجازت دینےسے متعلق تذکرہ ہوا،کابینہ ارکان کی اکثریت کی مریم نوازکوملک سے باہرجانے کی اجازت دینے کی مخالفت کی ،وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مریم نوازکو باہربھیجنے کی مخالفت کی ،ارکان کی اکثریت نے ان سے اتفاق کیا

    وزیراعظم عمران خان نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کارپراعتراض کیا،وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا طریقہ کارتبدیل کرنے کی ہدایت کی ،

    کابینہ اجلاس میں اوپی ایف بورڈآف گورنرزمیں3آزادارکان کی تعیناتی کی منظوری دی گئی،عرفان مصطفیٰ،ذوالقرنین خان اورحارث چودھری اوپی ایف بورڈمیں شامل کر لئے گئے،کابینہ نےصاحبزادہ سعیداورمحمدادریس کے استعفوں کی منظوری دے دی،وزارت قومی صحت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی دیدی،وفاقی کابینہ نے اپنے گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا،

    وفاقی کابینہ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کمیشن کی تشکیل کامعاملہ موخرکردیاگیا،لوکل گورنمنٹ کمیشن پروزارت داخلہ سے دوبارہ بریفنگ طلب کر لی گئی،وفاقی کابینہ نے سکوک بانڈز جاری کرنے کی تجویز مسترد کردی،

    واضح رہے کہ  نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ مریم نوازکی ضمانت مسترد کی جائے ،عدالت لاہور ہائیکورٹ کا 31 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قراردے،

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں.

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کریں گے اہم پریس کانفرنس مگر کب؟ اہم خبر

    ڈی جی آئی ایس پی آر کریں گے اہم پریس کانفرنس مگر کب؟ اہم خبر

    ڈی جی آئی ایس پی آر کریں گے پریس کانفرنس مگر کب؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کل بدھ کو 3 بجےاہم پریس کانفرنس کریں گے میجر جنرل آصف غفورکورکمانڈرزکانفرنس سے آگاہ کریں گے ،پریس کانفرنس میں ملکی سلامتی کی صورتحال،کشمیراوردیگر معاملات پر بریفنگ دی جائے گی .کانفرنس کے لئے صحافیوں کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں.

    قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ختم ہو گئی،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس تقریباً 7 گھنٹے جاری رہی،کورکمانڈرزکانفرنس میں داخلی وخارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا.کور کمانڈر کانفرنس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی،

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے بعد پہلی کور کمانڈر کانفرنس ہوئی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں وزیراعظم عمران خان نے تین برس کی توسیع کی تاہم معاملہ عدالت میں چلا گیا اور سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں چھ ماہ کی توسیع کرتے ہوئے حکومت کو کہا کہ اس حوالہ سے قانون سازی کی جائے.

  • کوئی بات سننے کو ہی تیار نہیں، بلاول نے کس معاملے پر بے بسی ظاہر کر دی

    کوئی بات سننے کو ہی تیار نہیں، بلاول نے کس معاملے پر بے بسی ظاہر کر دی

    کوئی بات سننے کو ہی تیار نہیں، بلاول نے کس معاملے پر بے بسی ظاہر کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ آزادی اظہاررائے ہرشہری کا بنیادی حق ہے، پاکستان میں بولنے کی آزادی پر پابندی ہے ، آزادی اظہار رائے انسانی حقوق کا بنیادی جزوہے، طلبا نے اپنے حقوق کے لیے آوازبلند کی ،آزادی اظہاررائے کی طرح دیگر حقوق پربھی بات کرنی چاہیے ،

    بلاول سن لے، سندھو دیش کی بات کرنے والے پٹ جائیں گے، وزیر خارجہ

    کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

    اسپیکر قومی اسمبلی کا تمام اپوزیشن رہنماؤں کو ایل او سی کے مشترکہ دورے کا مشورہ

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ حکومت نے آزادی اظہاررائے پرقدغن لگائی ، پارلیمنٹ میں چوراورڈاکو کہیں گے توعوام کےمسائل حل نہیں ہوں گے، انسانی حقوق پرسمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، اگربنیادی حقوق پرسمجھوتہ کیا گیا توملک ترقی نہیں کرسکتا، پارلیمنٹ میں عوامی حقوق پرکوئی بات سننےکو تیارنہیں،

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    وزیر خارجہ نے اسمبلی میں بلاول کو جواب دیا تو شیری رحمان آئیں میدان میں، کیا کہا؟

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری اورانسانی حقوق کے لیےآوازاٹھائی ہے،بد قسمتی ہے کہ ہم 2018میں بھی صاف اورشفاف انتخابات نہیں کراسکے،