Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • آرمی چیف کی زیر صدارت 7 گھنٹے تک جاری رہنے والی کورکمانڈر کانفرنس ختم

    آرمی چیف کی زیر صدارت 7 گھنٹے تک جاری رہنے والی کورکمانڈر کانفرنس ختم

    آرمی چیف کی زیر صدارت 7 گھنٹے تک جاری رہنے والی کورکمانڈر کانفرنس ختم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ختم ہو گئی،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس تقریباً 7 گھنٹے جاری رہی،کورکمانڈرزکانفرنس میں داخلی وخارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا.کور کمانڈر کانفرنس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی،

    کور کمانڈ کانفرنس میں ملک کی مجموعی اندرونی و بیرونی سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا کیا۔ کور کمانڈرز نے لائن آف کنٹرول سمیت کشمیر سے متعلق امور پر غورکیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی.

    شرکا نے ملک میں پائیدارقیام امن کے لیےکوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا .خطےمیں امن کےلیےتمام اقدامات کی حمایت کےعزم کابھی اعادہ کیا گیا

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے بعد پہلی کور کمانڈر کانفرنس ہوئی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں وزیراعظم عمران خان نے تین برس کی توسیع کی تاہم معاملہ عدالت میں چلا گیا اور سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں چھ ماہ کی توسیع کرتے ہوئے حکومت کو کہا کہ اس حوالہ سے قانون سازی کی جائے.

  • مالم جبہ کیس، چیئرمین نیب کے بیان کے بعد نیب کا وضاحتی بیان آ گیا، کیا کہا؟

    مالم جبہ کیس، چیئرمین نیب کے بیان کے بعد نیب کا وضاحتی بیان آ گیا، کیا کہا؟

    مالم جبہ کیس، چیئرمین نیب کے بیان کے بعد نیب کا وضاحتی بیان آ گیا، کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مالم جبہ کیس میں نیب نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالم جبہ کیس پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، دو کمپنوں کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی گئی، احتساب عدالتوں میں 1261 کرپشن ریفرنسززیر سماعت ہیں،

    نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 943 ارب روپے کے کرپشن کیسزکی سماعت 25 عدالتوں میں جاری ہے، نیب قوانین کے مطابق مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہونی چاہیے، نیب قوانین کےمطابق 30 دن میں فیصلہ کردینا چاہیے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی آر ٹی پر ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا، سٹے آرڈرز کی وجہ سے مشکلات ہیں، بی آر ٹی اور مالم جبہ کے ریفرنسز تیار ہیں۔ بادشاہت یا شہنشاہت میں احتساب کا تصور نہیں، اقتدار کی ہوس کی خاطر ملک میں عجیب و غریب تجربات کیے گئے، خود احتسابی کے اچھے نتائج نکلیں گے، ایک وہ طبقہ بھی موجود ہے جس کو نیب سے کافی شکایات ہیں، کسی کے کفن میں جیب نہیں ہوتی، عوامی امنگوں کو سامنے رکھ کر قانون سازی پارلیمنٹ کا کام ہے، 72 سال کا مرض ہے، شفایابی کیلئے قوم کو یکجا ہونا ہوگا، کرپشن کے خاتمے کیلئے پہلی اینٹ ہم نے رکھ دی ہے۔

    مالم جبہ میگاسکینڈل کیس کسی بھی عدالت میں زیر سماعت نہیں ہے اور نہ ہی کسی عدالت نے مالم جبہ کیس میں کوئی حکم امتناعی جاری کیا ہے،نیب نے آج وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے.

    واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں نیب خیبر پختونخوا نے مالم جبہ ریزورٹ پراجیکٹ کے ٹھیکے کو مبینہ طور پر بدنیتی پر مبنی اور محکمہ جنگلات کی قیمتی اراضی ہتھیانے کا ایک میگا فراڈ قرار دیتے ہوئے اپنی تحقیقات مکمل کر کے کیس نیب ہیڈ کوارٹر بھجوا دیا تھا۔

    مالم جبہ سکینڈل پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے 9 جنوری 2018 کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔ نیب خیبر پختونخوا نے انکوائری کے بعد اسے انوسٹی گیشن میں تبدیل کیا اور اس وقت کے وزیر اعلیٰ، موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک، خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر عاطف خان ،سابق چیف سیکرٹری اور وزیر اعظم کے موجودہ سیکرٹری اعظم خان، موجودہ وزیر اعلیٰ اور اس وقت کے صوبائی وزیر سیاحت و کھیل محمود خان اور چیئرمین خیبرپختونخوا اسپورٹس بورڈ محسن عزیز کے خلاف تحقیقات کیں۔

    اس کیس میں سوات کے علاقے مالم جبہ میں 275 ایکڑ سرکاری اراضی 2014 میں تفریحی مقامات کے لیے لیز پر دی گئی جس میں مبینہ طور پر بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کے الزامات لگے تھے۔ مالم جبہ اراضی کی لیز کا اشتہار 15 سال کے لیے دیا گیا تاہم کنٹریکٹ کے بعد لیز کو 32 سال تک کے لیے بڑھا دیا گیا تھا اور جس کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا گیا وہ اس کے پاس اس کی اہلیت نہیں تھی۔ لیکن اس کیس میں بھی ریفرنس ابھی تک دائر نہیں ہو سکا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان رواں ماہ کن تین ممالک کا دورہ کریں گے؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان رواں ماہ کن تین ممالک کا دورہ کریں گے؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان رواں ماہ کن تین ممالک کا دورہ کریں گے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ 3 ممالک کادورہ کریں گے، وزیراعظم عمران خان 16 سے 17 دسمبر کو بحرین کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم بحرین کےشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کریں گے ،وزیر اعظم بحرین کےقومی دن کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے، وزیر اعظم کوبحرین کا اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا جائے گا

    باغی سیپشل،پاکستانی سیاست میں دسمبر کا مہینہ انتہائی اہم، کیا ہونے جا رہا ہے؟چہ میگوئیاں‌ جاری

    جہاز کو دیکھ کر نواز ٹھیک ہو گیا،ڈاکوؤں کا مقابلہ کروں گا، خان کرسی کیلئے نہیں تبدیلی کیلئے آیا ہے، وزیراعظم

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    لندن میں ایسا استقبال ہوا کہ نواز شریف نے پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی

    وزیر اعظم عمران خان بحرین سے سوئٹزرلینڈ جائیں گے، وزیراعظم 18سے19دسمبرجنیوامیں عالمی پناہ گزین سمٹ میں شرکت کریں گے وزیراعظم اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس سےخطاب کریں گے، وزیر اعظم عمران خان 19 سے 20 دسمبر کو ملائیشیاکا دورہ کریں گے، وزیر اعظم کوالالمپور سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے ، وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کانفرنس سے خطاب کریں گے،

  • مراد سعید کا مشن کامیاب، احسن اقبال کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

    مراد سعید کا مشن کامیاب، احسن اقبال کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

    مراد سعید کا مشن کامیاب، احسن اقبال کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

    نارووال اسپورٹس سٹی پراجیکٹ کا 30 کروڑ کا پروجیکٹ 3 ارب تک کیسے پہنچا نیب نے احسن اقبال کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، نیب پنڈی کو دستاویزات موصول ہو گئی ہیں اس میں ایف آئی اے بھی تحقیقات کر رہا تھا، نیب نے تحقیقاتی رپورٹ تحویل میں لے لی، 30 کروڑ کا پروجیکٹ 3 ارب تک کیسے پہنچا اس میں بے ضابچگیاں ہوئیں، نیب نے بیان بھی قلمبند کر لئے احسن اقبال کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی نیب نے حاصل کر لی ہیں

    اکاؤنٹس میں احسن اقبال کے تین بیٹوں، بیٹی اور اہلیہ کی تفیصلات نیب پنڈی کو موصول ہو چکی ہیں. پروجیکٹ کے حوالے سے ایف آئی اے میں جاری تحقیقات نیب نے اپنے سپرد لینے کا فیصلہ کیا ہے.

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے گزشتہ برس اپریل میں نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا ،نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ منصوبہ بناتے وقت سیکیورٹی خدشات کا خیال نہیں رکھا گیا۔ نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ بھارتی سرحد سے صرف 800 میٹر دور ہے ۔ چیئرمین نیب نے اس بات کی بھی جانچ پڑتال کی ہدایت کی تھی کہ قواعد و ضوابط کیخلاف ڈی جی پاکستان ا سپورٹس بورڈ کو نارووال ا سپورٹس سٹی کا پراجیکٹ ڈائریکٹر کیسے بنایا گیا؟.

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    احسن اقبال نے نیب کی جانب سے موصول ہونے والے سوالنامے کا بھی جواب جمع کرایا تھا جبکہ قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے ان سے کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ بھی کی تھی.دوسری جانب رواں سال جولائی میں وزیراعظم کے قائم انکوائری کمیشن کواحسن اقبال کےخلاف پہلاکیس بھی موصول ہوا تھا، دستاویز کے مطابق احسن اقبال نے قومی خزانے کو70ارب کانقصان پہنچایا، احسن اقبال کے خلاف مبینہ کرپشن کاکیس وفاقی وزیر مواصلات مرادسعیدکی جانب سے بھیجاگیا تھا.

     

  • قائم علی شاہ کی نیب میں پیشی، نیب نے کیا کہا؟ قائم علی شاہ نے بتا دیا

    قائم علی شاہ کی نیب میں پیشی، نیب نے کیا کہا؟ قائم علی شاہ نے بتا دیا

    قائم علی شاہ کی نیب میں پیشی، نیب نے کیا کہا؟ قائم علی شاہ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی بینک اکاوَنٹس کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نیب دفتراسلام آباد میں پیش ہوئے اور نیب کے سوالات کا جواب دیا، نیب دفتر سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی قیادت اور رہنماوَں کو گرفتارکیاگیا،نیب حکام نےمجھ سے جعلی اکاوَنٹس سے متعلق بات نہیں کی،پیپلزپارٹی سے زیادتی ہورہی ہے،

    سید قائم علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے خود لکھ کر دیا ہے کہ میرا کیس بند کر دیا جائے،

    دو روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے سماعت کی،عدالت نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی

    عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ جواب جمع کرائیں،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی تک گرفتاری وارنٹ نہیں ہے،عد الت نے کہا کہ یہ بتائیں آپ نے کب گرفتار کرنا ہے؟ عدالت نے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی

     

    قبل ازیں ہائی کورٹ میں جعلی بینک اکاوَنٹس کیس کی سماعت ماہ اگست میں ہوئی تھی ہوئی.عدالت نے قائم علی شاہ کی درخواست نمٹا دی دی تھی

    زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

    نیب نے عدالت کو بتایا تھا کہ ہم نے اس کیس میں قائم علی شاہ کے وارنٹ جاری نہیں کئے ،اس کیس میں قائم علی شاہ کو شامل تفتیش ہی نہیں کیا،قائم علی شاہ کو اس کیس میں کبھی طلب بھی نہیں کیا،

    اب نیب نے قائم علی شاہ کو طلب کر لیا ہے،

    سوشل میڈیا پرتوہین آمیز مواد،کتنے افراد ہوئے گرفتار؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے دوران دادو اور ٹھٹھہ شوگرملز کی کم قیمت میں فروخت کے حوالے سے نیب کو مراد علی شاہ اور قائم علی شاہ کے خلاف ٹھوس شواہد مل گئے۔ چیئرمین نیب نے ٹھٹہ اور دادو شوگر ملز انکوائری کو انوسٹی گیشن میں بدلنے کی منظوری دے دی ، اس حوالہ سے گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔ چئیرمین نیب نے تفتیش کی منظوری دے دی ہے. اومنی گروپ کے تمام عہدیداروں سے نیب تفتیش مکمل کر چکی ہے،. دادو اور ٹھٹھہ شوگر ملز اومنی گروپ کو فروخت کی گئ تھی.

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن، لاہور ہائیکورٹ حکومت پر برہم،کہا عدلیہ کمزور نہیں، آئندہ سماعت کے لئے بڑا حکم

    سانحہ ماڈل ٹاؤن، لاہور ہائیکورٹ حکومت پر برہم،کہا عدلیہ کمزور نہیں، آئندہ سماعت کے لئے بڑا حکم

    سانحہ ماڈل ٹاؤن، لاہور ہائیکورٹ حکومت پر برہم، آئندہ سماعت کے لئے بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آخری موقع دے رہے ہیں اگر آئندہ سماعت ریکارڈ پیش نہ کیا تو ذمہ دار افسران کو طلب کریں گے،عدالت نے آئندہ سماعت پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دونوں جے آئی ٹیز کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا

    عدالت نے جے آئی ٹی بنانے کے حوالے سے کابینہ کی منظوری کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم بھی دیا،عدالت نے جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھجوائی گئی سفارشات کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا،عدالت نے درخواستوں پر سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی

    جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مشتاق موہل پیش ہوئے.ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مشتاق موہل نے عدالت میں کہا کہ بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کی وجہ سے ریکارڈ دستیاب نہیں ہوسکا،عدالت متعلقہ ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے مہلت دے،

    عدالت نے کہا کہ کابینہ کی منظوری کا نوٹیفکیشن چاہیے جس میں نئی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ ہوا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سپریم کورٹ میں پیشی کیلئے کیا ایڈوائس دی، متعلقہ افسران و افراد سے بیان حلفی طلب کر سکتے ہیں، آئندہ سماعت پر یہ تمام دستاویزات پیش کرینگے یا چیف سیکرٹری سمیت دیگر افسران کو طلب کریں،

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مشتاق موہل نے کہا کہ متعلقہ دستاویزات آئندہ سماعت پر پیش کردی جائیں گی، جس پر عدالت نے کہا کہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ عدلیہ کمزور نہیں، یہ سرکار اتنی طاقتور ہے کہتی ہے یہ کیس پندرہ بیس دن بعد کیلئے رکھ لیں،

  • فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت پر عدالت نے کیا حکم دیا؟ اہم خبر

    فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت پر عدالت نے کیا حکم دیا؟ اہم خبر

    فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت پر عدالت نے کیا حکم دیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،عدالت نے نیب کو 18 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیے .فواد حسن فواد نے اشترعلی اوصاف اور امجد پرویز ایڈوکیٹس کی وساطت سے درخواست دائر کی ،درخواست میں وزرات قانون وانصاف,چیرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

    فواد حسن فواد نے عدالت میں دائر درخواست میں کہا کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 15ماہ سےگرفتار کر رکھاہے،15ماہ کا عرصہ گزرنے کے باجود ریفرنس میں فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی، راولپنڈی میں واقع کیثراالمنزلہ پلازے سے کوئی تعلق نہیں،

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ دوران ملازمت کوئی بھی ناجائز فائدے حاصل نہیں کیے،شدید بیماری میں مبتلا ہوں جس کا علاج جیل میں ممکن نہیں،

    فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، بریت کی درخواست بھی دائر

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے، نیب حکام کے مطابق فواد حسن فواد نے 4 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ 26 ہزار 904 روپے کے اخراجات کئے، راولپنڈی 15 منزلہ لگثری شاپنگ مال، حیدر روڈ پلاٹ کے اثاثے بنائے جبکہ جہانگیر صدیقی گروپ کے بنک سے 3 ارب 45 کروڑ کا قرض ظاہر کیا، ایف بی آر ریکارڈ کے مطابق فیملی سیونگ 2 کروڑ 54 لاکھ 80 ہزار 822 روپے ہے.

  • 13 ماہ سے جیل میں ہوں، نیب کے خلاف شہری عدالت پہنچ گیا

    13 ماہ سے جیل میں ہوں، نیب کے خلاف شہری عدالت پہنچ گیا

    13 ماہ سے جیل میں ہوں، نیب کے خلاف شہری عدالت پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورت کے مطابق نیب لاہور کے خلاف متاثرہ شہری عدالت پہنچ گیا، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دے دی،اورکہا کہ نیب لاہور نے اختیارات سے تجاوز کر کہ گرفتار کیا ،لاہورہائیکورٹ میں اے ون موٹرز کے عثمان جاوید نے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر دی ،دائر درخواست میں چیرمین نیب، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

    درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ پرافٹ کی مد میں گارنٹی چیک دینے کے عوض 13 ماہ قبل مختلف پولیس اسٹیشن میں مقدمات درج کیے گیے،ڈی جی نیب نے 27 فروری 2019 کو انکوائری کا حکم دیا، درخواست گزار نے درج مختلف مقامات میں ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کر لی ہے،

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار، کیخلاف نیب کو صرف 22 شکایات موصول ہوئیں جس میں متعدد بے بنیاد ہیں،نیب نے اختیارات سے تجاوز کیا کیس کی نوعیت نیب کے دائرہ کار میں نہیں آتی،نیب قوانین کے مطابق کم از کم 50 افراد سے فراڈ یا 100 ملین کی کرپشن کرنے والے افراد کیخلاف انکوائری کی جس سکتی ہے،

    درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار 13 ماہ سے جیل میں ہے اور اسکے خلاف ابھی تک ریفرینس فائل نہیں ہوا،عدالت درخواست قابل سماعت قرار دے کر حتمی فیصلے تک درخواست ضمانت منظور کرئے،

  • جج ویڈیو سیکنڈل، نواز شریف کو ملا سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا

    جج ویڈیو سیکنڈل، نواز شریف کو ملا سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے نواز شریف کی نظر ثانی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا نظرثانی میں جو باتیں کیں وہ عدالت پہلے مان چکی، اگر چاہتے ہیں آپ کا حق متاثر نہ ہو تو پہلی بات دوبارہ لکھ دیتے ہیں، فیصلے میں لکھا ہمارے دخل اور مداخلت کی گنجائش نہیں، عدالت نے معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پر چھوڑا، قانون جانے اور اس کا کام۔

    درخواست گزار نے کہا دیکھنا یہ ہے پریس کانفرنس سے عدلیہ کو نقصان پہنچا یا نہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا ویڈیو کے بارے میں قانون کی بات کی، فیصلے میں لکھا اسلام آباد ہائیکورٹ اپنا طریقہ کار اپنائے، قانون کی بات کر کے درخواستیں مسترد کر دی تھیں، کیسے تسلیم کرلیں کہ عدلیہ کو نقصان پہنچا ؟ تبصرے شروع ہوگئے کہ ہائیکورٹ کے ہاتھ باندھ دیئے گئے، یہ بات تب ہوتی ہے جب فیصلہ پڑھے بغیر تبصرے شروع ہو جاتے ہیں۔

    چیف جسٹس پاکستان نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ ویڈیو سکینڈل پر فیصلہ کرنے میں مکمل آزاد ہے، فریقین کو نوٹس اس لیے نہیں کیا کہ درخواستیں منظور نہیں کیں۔ خواجہ حارث نے کہا عدالت کے سامنے کسی مقصد کیلئے آیا ہوں۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا عدالت سے جو آپ مانگ رہے ہیں، ہم پہلے ہی دے چکے۔

    نواز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہمیں نوٹس کیے اور سنے بغیر یہ فیصلہ دیا گیا،ہمارا موقف لیے بغیر عدالت نے معاملے کے پیرامیٹرز طے کردئیے،ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پرہماراموقف بھی سناجائے ،سپریم کورٹ نےجوویڈیواسکینڈل میں فیصلہ دیا اس سے ہمارا حق متاثر ہوا،انصاف کےتقاضےپورےکرنےکےلیےہماراموقف سنا جائے ،ہمارا موقف سن کرسپریم کورٹ اپنےفیصلے پرنظر ثانی کرے،

    قبل ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کے لیے وقت مانگا تھا سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست پر 14 دن کا وقت دیا تھا ،

    العزیزیہ ریفرنس کیس،نواز شریف کے وکیل اور نیب کو ملیں بیان حلفی کی مصدقہ نقول

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

  • حاجیوں کی جمع کروائی گئی رقم سے گزشتہ برس کتنے کروڑ سود لیا گیا؟ وزارت مذہبی امور کا اہم انکشاف

    حاجیوں کی جمع کروائی گئی رقم سے گزشتہ برس کتنے کروڑ سود لیا گیا؟ وزارت مذہبی امور کا اہم انکشاف

    حاجیوں کی جمع کروائی گئی رقم سے گزشتہ برس کتنے کروڑ سود لیا گیا؟ وزارت مذہبی امور کا اہم انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،وزارت مذہبی امور نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ حجاج کی جمع کروائی گئی رقم پربینکوں سے سود لیا جاتا ہے،گزشتہ برس 3لاکھ 74ہزار857 پاکستانیوں نے حج درخواستیں جمع کروائیں،درخواستوں کے ساتھ 106ارب41 کروڑروپے سے زائد رقم اکٹھی ہوئی،حجاج کی رقم پر 2018 میں 21 کروڑروپے کا سود حاصل ہوا،

    پاکستانی حجاج کو سہولیات کی فراہمی کے لئے وزیر مذہبی امور متحرک

    حج انتظامات کی بہتری کے لئے تجاویز کابینہ میں پیش کی جائیں، وزیراعظم

    حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک

    وزارت مذہبی امور کے جواب میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ5سال کےدوران ایک ارب17کروڑروپے کا سود حاصل ہوا،قرعہ اندازی کے بعد ناکام درخواست گزاروں کورقم واپس کردی جاتی ہے،سود کی رقم حجاج کی ویکسین،ٹریننگ،ادویات اورمیڈیا مہم پرخرچ کی جاتی ہے،

    قبل ازیں بتایا گیا کہ مکہ مکرمہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2020 طے پاگیا، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے سعودی ہم منصب ڈاکٹر صالح بن بنتن کے ہمراہ معاہدے پر دستخط کیے۔ نور الحق قادری کی سربراہی میں وفد کے سعودی ہم منصب سے مذاکرات ہوئے، وفد نے عازمین کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مطالبات پیش کیے۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں دیگر شہروں کی شمولیت کا مطالبہ کیا گیا، مشاعر میں اضافی سہولیات، کوٹے میں مزید اضافے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

    منیٰ، مزدلفہ، عرفات میں شکایات کے ازالے کے لیے پاک سعودی جوائنٹ ورکنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، 10 رکنی کمیٹی مسائل کے ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کرے گی۔سعودی وزیر حج نے کہا کہ کمیٹی مشاعر میں پاکستان کی مرضی کے مطابق کھانا، سفری سہولیات یقینی بنائے گی۔