Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ایک، دو، تین نہیں بلکہ کتنی تعطیلات کا اعلان ہو گیا؟ طلبا کے چہروں پر خوشی

    ایک، دو، تین نہیں بلکہ کتنی تعطیلات کا اعلان ہو گیا؟ طلبا کے چہروں پر خوشی

    ایک، دو، تین نہیں بلکہ کتنی تعطیلات کا اعلان ہو گیا؟ طلبا کے چہروں پر خوشی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا،محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات شیڈول کے مطابق 24 سے 31 دسمبر تک ہونگی، یکم جنوری سے سکولوں میں حاضری ہو گی.

    ایک ہفتہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، سردی یا دھند میں اضافے کے باعث چھٹیوں میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے کیونکہ گزشتہ برس حکومت نے چھٹیوں میں اضافہ کر دیا تھا.

    واضح رہے کہ گزشتہ برس پنجاب بھر کے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کی گئی تھیں۔ تاہم سرد موسم اور شدید دھند کی وجہ سے اسے 15جنوری تک بڑھانے کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ اگر موسم میں امسال بھی شدت ہوئی اور سردی میں اضافہ ہوا تو اس برس بھی چھٹیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے.

    قبل ازیں وفاقی حکومت نے آئندہ سال 2020ء کیلئے قومی ایام اور مذہبی تہواروں پر عام اور اختیاری تعطیلات کا سالانہ کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری سرکلر کے مطابق سال 2020ء کے دوران عیدالفطر اور عیدالاضحی پر تین، تین تعطیلات ہوں گی، عیدالفطر اور عیدالاضحی کی تعطیلات میں کوئی ردوبدل چاند کی رویت کے حوالہ سے کیا جا سکتا ہے۔

  • شریف فیملی کو لاہور ہائیکورٹ نے ایک بار پھر بڑا ریلیف دے دیا

    شریف فیملی کو لاہور ہائیکورٹ نے ایک بار پھر بڑا ریلیف دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شریف فیملی کی ملکیتی چوہدری شوگر مل کو لاہورہائیکورٹ نے بڑا ریلیف دے دیا،عدالت نے چوہدری شوگر مل کا کاٹا گیا بجلی کا میٹر بحال کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے آئیندہ سماعت پر لیسکو اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا

    جسٹس عائشہ اے ملک نے چوہدری شوگر مل کے وکیل مصطفی کمال کی درخواست پر سماعت کی، دائر درخواست میں وزارت  توانائی، وزرات خزانہ، وپڈا، لیسکو سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    درخواست گزار مصطفیٰ کمال نے عدالت میں کہا کہ بجلی مہنگی ہونے سے سے انڈسٹریوں کے بل بہت زیادہ کر دئیے گیے ہیں، حکومت کیجانب سے ایک تو بل زیادہ بھجیے گیے دوسرا وقت صرف 2 دن کا دیا گیا،قانون کے مطابق کم از کم 7 دن کا وقت دینا ضروری ہوتا ہے،حکومت کیجانب سے بل 26 نومبر کو بھیجا گیا جس میں آخری تاریخ 28 نومبر تھی

    درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چودھری شوگر ملز کی پروڈکشن کا انحصار بجلی پر ہے،بجلی کا بل بڑھنے سے پروڈکشن کے اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیں، نیپرا کی جانب سے کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بقایات کی وصولی ملز کی بندش کا باعث بن سکتی ہے، لیسکو کی جانب سے اضافی بلوں کی وصولی آئین کے آرٹیکل 2اے، 4، 5، 6، 9، 14، 15، 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے،

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ بجلی بلوں میں کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ بقایاجات کی وصولی کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے، بل میں بھجیے گیے ائیریرز کو بھیجے گیے بلز کا غیر قانونی قرار دے کر کلعدم قرار دیا جائے

  • جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت، ایک اور ریفرنس دائر،کون کون ملزم؟ اہم خبر

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت، ایک اور ریفرنس دائر،کون کون ملزم؟ اہم خبر

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت، ایک اور ریفرنس دائر،کون کون ملزم؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے سندھ بینک میں قرضوں سے کرپشن کا آٹھواں ریفرنس دائر کر دیا۔ ریفرنس میں بلال شیخ، طارق احسن سمیت 20 ملزمان نامزد کیے گئے ہیں جن پر اومنی گروپ کو 29 ارب روپے کا قرضہ دینے کا الزام ہے۔

    نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں ملزمان پر اومنی گروپ کو 29 ارب روپے کا قرضہ دینے کا الزام ہے، 29 ارب روپے میں سے 25 ارب روپے تاحال واجب الادا ہیں، 1.84 بلین اومنی کی تین بے نامی کمپنیوں کو فراڈ کے ساتھ دیئے گئے۔

    ریفرنس میں نیب کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ 1.84 بلین کا قرضہ سمیٹ بینک کی کیپیٹل کو پورا کرنے کیلئے دیئے گئے، جعلی کمپنی اومنی کے ہی 6 ملازمین کے نام پر بنائی گئی، بلال شیخ اور طارق احسن سندھ بینک کے صدر کے طور پر بھی فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ بلال شیخ اور طارق احسن جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ ریفرنس کو سکروٹنی کیلئے رجسٹرار آفس بھیج دیا گیا ہے.

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں پہلا نیب ریفرنس باقاعدہ سماعت کے لیے 4 اپریل 2019 کو مقرر کیا گیا تھا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی، عدالت نے جن افراد کو طلب کیا تھا ان میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی، کے ایم سی کے چار سابق اور چار اس وقت کے موجودہ افسران شامل تھے۔

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین بھی کی ہے، ملزمان نے سندھ اور اسٹیل ملز کی سرکاری زمینوں میں خرد برد کی تھی.

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے

    سال2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    7 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے ملزمان سے اب تک 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی ،کراچی اسٹیل مل کی 10ارب 66کروڑکی اراضی ملزمان سے واپس لے لی،اراضی کراچی اسٹیل مل کو واپس بھی کر دی گئی،ایک اور ملزم سے پلی بار گین کی مد میں 48کروڑ روپے بھی وصول کئے گئے،

    آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

    نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں پلی بار گین کی درخواست بھی جمع کروائی گئی،ریکوری 8ملزمان سے پلی بار گین کی صورت میں کی گئی ،جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک 42 ملزمان گرفتار ہیں ،ملزمان حماد شاہد،عبدالغنی، طارق بیگ،محمد اقبال سے ریکوری کی گئی ،پلی بارگین کرنے والوں میں محمد توصیف،عامراورسراج شاہد بھی شامل ہیں

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

  • لاہور پولیس ان ایکشن،کتنے اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے؟ رپورٹ جاری

    لاہور پولیس ان ایکشن،کتنے اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے؟ رپورٹ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں اور ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی ہدایت پر ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں مفرور مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے،سٹی ڈویژن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری، بوگس چیک ،فراڈ ، دھوکہ دہی ، خیانت مجرمانہ اور دیگر جرائم میں ملوث 13مفرور اشتہاریوں کو گرفتارکر لیا ہے.

    لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق مستی گیٹ ، لوئر مال ، نیو انارکلی ، شاہدرہ ، شاہدرہ ٹاؤن ، راوی روڈ ، بھاٹی گیٹ ، شاد باغ ، مصری شاہ اور اسلام پورہ پولیس نے کاروائی کی اور اشتہاریوں کو گرفتار کیا،مستی گیٹ پولیس نے کاروائی کرتے مفرور اشتہاری عظیم کو گرفتار کیا، مفرور اشتہاری خیانت مجرمانہ کے مقدمہ میں مطلوب تھا ۔لوئر مال پولیس نے کاروئی کے دوران مفرور اشتہاری یعقوب کو گرفتار کیا ، مفرور اشتہاری بوگس چیک کے مقدمہ میں لاری اڈہ پولیس کو مطلوب تھا ۔۔

    نیو انارکلی پولیس نے کارائی کرتے 3 مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کیا ۔مفرور اشتہاری نبیل ، راشد اور لیاقت خیانت مجرمانہ اور بوگس چیک کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ۔شاہدرہ پولیس نے کاروائی کرتے 2/ دو مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کیا ۔مفرور اشتہاری عبدالحمید اور مدنی راوی روڈ اور شاہدرہ پولیس کو مطلوب تھے ۔

    موٹر وے پولیس کی ایمانداری، لاکھوں‌ روپے مالیت کا سونا مسافر کو واپس کر دیا

    وردی بدل گئی لیکن کرتوت نہ بدلے، لاہور کی صبا پولیس کے کالے کرتوت سامنے لے آئی

    شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کاورائی کرتے عبدالرحیم اشتہاری کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا ۔راوی روڈ پولیس نے کاروائی کرتے مفرور اشتہاری حاجی محمد کو گرفتار کیا ،مفرور اشتہاری ایک سال سے راوی روڈ پولیس کو مطلوب تھا ۔شاد باغ پولیس نے کاروائی کرتے مفرور اشتہاری عثمان کو گرفتار کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا ۔مفرور اشتہاری  بوگس چیک کے مقدمہ میں شاد باغ انویسٹی گیشن ونگ کو مطلوب تھا ۔

    کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    مصری شاہ پولیس نے کاروئی کرتے مفرور اشتہاری جمیل کو گرفتار کیا ۔مفرور اشتہاری بوگس چیک کے مقدمہ میں مطلوب تھا ۔اسلام پورہ پولیس نے کاورائی کرتے مفرور اشتہاری رفاقت کو گرفتار کر کے شیخوپورہ پولیس کے حؤالے کیا ۔مفرور اشتہاری چوری کے مقدمہ میں شیخوبورہ پولیس کو مطلوب تھا ۔مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا گیا ۔

    اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

    کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

    کاشانہ کیش،افشاں لطیف ڈٹ گئیں،کہا مجھے چپ رہنے کے لئے کیا پیشکش کی گئی؟

    ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی نے اشتہاریوں کو گرفتار کرنے والی ٹیم انچارجوں کو شاباش دی اور مزید کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کا کہنا ہے کہ مفرور اشتہاریوں سے متعلق ملنے والے ٹارگٹ کو ہر صورت مکمل کریں گے ۔

  • ڈان نے ایک بار پھر جھوٹ بول دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر میدان میں آ گئے

    ڈان نے ایک بار پھر جھوٹ بول دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر میدان میں آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے روزنامہ ڈان میں شائع ہونے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ایران فورسزکی مشترکہ پٹرولنگ کی خبرغلط ہے،بارڈرپرکوئی مشترکہ پٹرولنگ نہیں ہو رہی،

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی بارڈرپرکسی قسم کی مشترکہ پیٹرولنگ نہیں ہورہی،پیٹرولنگ یا آپریشنزکی ضرورت ہوئی تو اپنے علاقوں میں متعلقہ فورسزکریں گی،ضرورت پڑنے پر فریقین اپنی اپنی جانب گشت یا کارروائیاں کرتے ہیں،

  • وزیراعظم کی خواہش کا احترام، مراد علی شاہ بازی لے گئے،وہ کام کر دیا جس کی توقع نہ تھی

    وزیراعظم کی خواہش کا احترام، مراد علی شاہ بازی لے گئے،وہ کام کر دیا جس کی توقع نہ تھی

    وزیراعظم کی خواہش کا احترام، مراد علی شاہ بازی لے گئے،وہ کام کر دیا جس کی توقع نہ تھی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا،سندھ کابینہ نے طلبہ یونینز کو بحال کرنے کا بل منظور کرلیا،بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ طلبہ یونینز7 سے 11 ارکان پر مشتمل ہوں گی،طلبہ یونینزکا کام تعلیمی ماحول بہتر کرنااورنظم و ضبط پیدا کرناہوگا۔

    طلبہ یونین کے حوالہ سے منظور کئے گئے بل میں مزید کہا گیا ہے کہ طلبہ یونینز کاتعلیمی سرگرمیوں کو روکنا خلاف قانون ہوگا،طلبہ یونینزکااسلحہ رکھنایاتعلیمی اداروں میں لاناخلاف قانون ہوگا،طلبہ پر اسلحہ رکھنے یا تعلیمی اداروں میں لانے پر پابندی ہوگی.

    سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اہم سنگ میل عبور کرنے جارہی ہے فوری طور پر طلبہ یونین کو بحال کر رہے ہیں ،سندھ اسمبلی طلباء یونیز کی بحالی کے حوالے سے قرارداد منظور کرچکی ہے, بلاول بھٹو زرداری بھی طلباء یونیز کے حوالے سے اعلانات کرچکے ہیں,وزیراعلی سندھ طلباء یونیز کی بحالی کی ہدایت کرچکے ہیں .

    طلبا کے خلاف مقدمے، فواد چودھری میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    طلبہ یونین :میں اپنے طلباکوضائع نہیں ہونے دوں‌ گا، جامع ضابطہ اخلاق تشکیل دیں گے، وزیراعظم

    طلبا ریلی کے بعد گرفتار ملزم کا عدالت نے کتنا ریمانڈ دے دیا؟ پنجاب یونیوسٹی کا موقف کیا ہے؟

  • بھارتی بحری جنگی جہاز کو غرقاب کرنے والی آبدوز ہنگور کو خراجِ تحسین پیش

    بھارتی بحری جنگی جہاز کو غرقاب کرنے والی آبدوز ہنگور کو خراجِ تحسین پیش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے 1971 کی جنگ میں بھارتی بحری جنگی جہاز کو غرقاب کرنے والی آبدوز ہنگور کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے آبدوز ہنگور کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہنگور کا کارنامہ دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والی آبدوز کی یاد میں آج ’ ہنگور ڈے‘ منایا جا رہا ہے۔ پاک بحریہ نے 1971 میں بھارتی بحریہ کے جہازوں کو ناکوں چنے چبوانے والی آبدوز ’ہنگور‘ کی بے مثال کامیابی کی یاد میں پرومو جاری کیا ہے جس میں آبدوز ہنگور کی جنگ میں کامیابی کو اجاگر کیا گیا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق 1971 کی جنگ میں آبدوز ہنگور نے بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی اور بھارتی بحریہ کے جنگی جہازکو تباہ کیا تھا۔

    پاک بحریہ کے جہازوں کی بین الاقوامی مشقوں میں شرکت

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    "شجاعت کی روایت, جذبے کی حکایت” پاک بحریہ کی جانب سے ہنگور ڈے کے موقع پر خصوصی ڈاکومنٹری رلیز کردی گئی۔ خصوصی ڈاکومنٹری کا ٹائٹل دن کی مناسبت سے 9 دسمبر رکھا گیا ہے۔ ڈاکومینٹری میں پاک بحریہ کی سبمیرین سروس کے کردار اور کامیابیوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیاہے۔جنگ ستمبر 1965ء میں پاک بحریہ کی آبدوز غازی کی دہشت سے دشمن کھلے سمندر کا ر خ تک نہ کر سکا۔

    https://twitter.com/dgprPaknavy/status/1203930110195380224

    1971ء میں پاکستانی آبدوز ہنگور نے بھارتی جہاز کُکری کو 194ارکان سمیت سمندر بُرد کیا ۔دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ تھا جس میں کسی آبدوز نے بحری جہاز کو نیست و نابود کیا – آبدوز ہنگور نے اپنے دوسرے حملے میں دوسرے بھارتی جنگی جہاز کِرپان کو بھی مفلوج کر کے رکھ دیا تھا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ”سب سے اول ، سب سے بہتر” کا عزم لئے پاکستان نیوی سب میرین سروس کے جانباز آج بھی دشمن کے آگے سینہ سپر ہیں

  • برادر اسلامی ملک کے نیول کمانڈر کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

    برادر اسلامی ملک کے نیول کمانڈر کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

    برادر اسلامی ملک کے نیول کمانڈر کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی بحریہ کے کمانڈر، ریئر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا اور معزز مہمان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ملکوں کی بحری افواج کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سربراہ پاک بحریہ نے خطے میں سمندری سلامتی اور امن کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔

    پاک بحریہ کے جہازوں کی بین الاقوامی مشقوں میں شرکت

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بعدازاں معزز مہمان کو بریفنگ دی گئی جس میں انہیں آرٹیکل 370 اور 35-اے کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا گیا۔ معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کمانڈر ایرانی بحریہ کے اس دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

  • سیف سٹی پروجیکٹ کس کام کا،کن گاڑیوں کے نمبر نظرنہیں آتے؟ عدالت کا اظہار برہمی

    سیف سٹی پروجیکٹ کس کام کا،کن گاڑیوں کے نمبر نظرنہیں آتے؟ عدالت کا اظہار برہمی

    سیف سٹی پروجیکٹ کس کام کا،کن گاڑیوں کے نمبر نظرنہیں آتے؟ عدالت کا اظہار برہمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ لوہی بھیرکی حدود سے اسلام آباد کے شہری سلمان فاروق کےلاپتہ ہونے کے کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،اسلام آبادہائیکورٹ نےڈی آئی جی سیف سٹی پراجیکٹ کوآئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، عدالت نے حکم دیا کہ وزارت داخلہ کا جوائنٹ سیکریٹری سطح کا افسر آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کرے،

    عدالت نے استفسار کیا کہ سیف سٹی پراجیکٹ پر ساڑھے 7ارب روپے لاگت آئی،یہ ہمارے کس کام کا ہے؟ سیف سٹی پراجیکٹ میں گاڑیوں کے نمبر ہی نظر نہیں آرہے؟خاص طور پر جو گاڑیاں دوسروں کو اٹھاتی ہیں ان کے نمبر ہی کیمرے میں نہیں آتے،

    پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ نہیں تھی اس لیے نمبر نظر نہیں آیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تو پھر کیا کررہی ہے پولیس،یہ ناکے کس لیے ہیں؟

  • قائم علی شاہ کے وارنٹ جاری ہوئے یا نہیں؟ نیب نے عدالت میں بتا دیا

    قائم علی شاہ کے وارنٹ جاری ہوئے یا نہیں؟ نیب نے عدالت میں بتا دیا

    قائم علی شاہ کے وارنٹ جاری ہوئے یا نہیں؟ نیب نے عدالت میں بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سندھ روشن بینک مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے سماعت کی،عدالت نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی

    عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ جواب جمع کرائیں،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی تک گرفتاری وارنٹ نہیں ہے،عد الت نے کہا کہ یہ بتائیں آپ نے کب گرفتار کرنا ہے؟ عدالت نے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی

     

    قبل ازیں ہائی کورٹ میں جعلی بینک اکاوَنٹس کیس کی سماعت ماہ اگست میں ہوئی تھی ہوئی.عدالت نے قائم علی شاہ کی درخواست نمٹا دی دی تھی

    زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

    نیب نے عدالت کو بتایا تھا کہ ہم نے اس کیس میں قائم علی شاہ کے وارنٹ جاری نہیں کئے ،اس کیس میں قائم علی شاہ کو شامل تفتیش ہی نہیں کیا،قائم علی شاہ کو اس کیس میں کبھی طلب بھی نہیں کیا،

    اب نیب نے قائم علی شاہ کو طلب کر لیا ہے،

    سوشل میڈیا پرتوہین آمیز مواد،کتنے افراد ہوئے گرفتار؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے دوران دادو اور ٹھٹھہ شوگرملز کی کم قیمت میں فروخت کے حوالے سے نیب کو مراد علی شاہ اور قائم علی شاہ کے خلاف ٹھوس شواہد مل گئے۔ چیئرمین نیب نے ٹھٹہ اور دادو شوگر ملز انکوائری کو انوسٹی گیشن میں بدلنے کی منظوری دے دی ، اس حوالہ سے گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔ چئیرمین نیب نے تفتیش کی منظوری دے دی ہے. اومنی گروپ کے تمام عہدیداروں سے نیب تفتیش مکمل کر چکی ہے،. دادو اور ٹھٹھہ شوگر ملز اومنی گروپ کو فروخت کی گئ تھی.