Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • کاشانہ کیس،بات پارلیمنٹ تک پہنچ گئی، رحمان ملک نے بڑا حکم دے دیا

    کاشانہ کیس،بات پارلیمنٹ تک پہنچ گئی، رحمان ملک نے بڑا حکم دے دیا

    کاشانہ کیس،بات پارلیمنٹ تک پہنچ گئی، رحمان ملک نے بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر‏رحمان ملک کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں دارالامان لاہور سے وابستہ خاتون افشاں لطیف سے رابطہ کرنے کا فیصلہ‏ کیا گیا، کمیٹی کے چیئرمین رحمان ملک نے سینیٹر کلثوم پروین کو افشاں لطیف سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی‏

    وفاقی سیکرٹری داخلہ نے کمیٹی کو بتایا کہ جیل اصلاحات پر وفاقی حکومت مکمل توجہ دے رہی ہے،جیلوں کےلیے مشاورت سے ایس او پی تیار کر رہے ہیں،

    سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ جیلوں کی اصلاحات پر ایس او پی کے بجائے قانون بننا چاہیے، کمیٹی میں آصف زرداری کو کراچی منتقل کرنے کی قرارداد اکثریتی رائے سے منظور‏ کر لی گئی،آصف زرداری کو کراچی منتقل کرنے کا نکتہ سینیٹر کلثوم پروین نے اٹھایا تھا‏.

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری کا خاندان کراچی میں ہے،آصف زرداری سے اگرکوئی تفتیش کرنا بھی ہےتوکراچی میں کرلی جائے، آصف زرداری تو ضمانت کی درخواست بھی نہیں دینا چاہتے تھے،

    کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    قبل ازیں افشاں لطیف نے کاشانہ معاملے پر مدد کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام بھی ایک خط لکھا تھا جس میں اپنے متعلق سیکیورٹی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا،خط میں انہوں نے لکھا کہ یتیم بچیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو سامنے لانے کی سزا دی جارہی ہے اور مجھ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ سارے الزامات واپس لوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ میری فیملی اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لہٰذا فیملی اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔

    اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں یتیم کمسن بچیوں کی شادی نہ کروانے کے جرم میں کاشانہ کی سپرینڈنٹ افشاں لطیف کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے وقت افشاں لطیف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے شوہر سمیت گرفتار کیا جا رہا ہے۔مجھے نہیں معلوم اب مجھے کہا لے کر جایا جائے گا اب یہ بچیاں آپ سب کی ذمہ داری ہیں۔ بعد ازاں افشاں لطیف کو رہا کر دیا گیا

    کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر کا شانہ کے بارے میں وائرل ہونے والی ویڈیوکے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ نے حکم دیاہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور الزامات کی مکمل چھان بین کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحقیقات میں جو بھی قصوروار ہوا اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی- کاشانہ میں رہائش پذیر بچیو ں کومکمل تحفظ دیں گے اور میں بے آسرا بچیوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کروں گا-

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

  • قانون پر عملدرآمد کے لئے کیا اقدامات کر رہے ہیں؟ راجہ بشارت نے بتا دیا

    قانون پر عملدرآمد کے لئے کیا اقدامات کر رہے ہیں؟ راجہ بشارت نے بتا دیا

    قانون پر عملدرآمد کے لئے کیا اقدامات کر رہے ہیں؟ راجہ بشارت نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کوئی بھی ایسا شعبہ نہیں جس کیلئےقانون موجود نہیں،2چیزیں ہیں جن کی وجہ سے قوانین سے لاعلمی ہے،ایک قانون پر عملدرآمد نہ ہونا اور دوسرا قوانین کی آگاہی کا نہ ہونا،تمام تنظیمیں قوانین کی آگاہی کیلئےاقدامات اٹھائیں تاکہ لوگ فائدہ اٹھا سکیں،

    کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ مختلف ادوار میں بچوں اور خواتین کیلئے قوانین بنائے جاتے رہے ہیں،اگر ان قوانین پر عمل نہ ہو تو وہ بے سود ہیں،ہمارے ہاں روایت ہے کہ قانون بنا دیئےجاتے ہیں لیکن رولز نہیں بنائے جاتے،ہدایت دے چکا ہوں جو قوانین بنائے گے ہیں ان پر عملدرآمد کیا جائے،ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ایک ادارے پر دوسرا کھڑا کردیں،

    اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

    کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

    کاشانہ کیش،افشاں لطیف ڈٹ گئیں،کہا مجھے چپ رہنے کے لئے کیا پیشکش کی گئی؟

    راجہ بشارت نے مزید کہا کہ 3ادارے خواتین کی سوشل ویلفیئرکیلئے کام کررہے ہیں،بچوں کی فلاح کیلئے بھی 4،3ادارے کام کررہے ہیں

  • عمران خان کو کب یقین آئے گا وہ ملک کے وزیراعظم ہیں؟ شیری رحمان

    عمران خان کو کب یقین آئے گا وہ ملک کے وزیراعظم ہیں؟ شیری رحمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو کب یقین آئے گا وہ ملک کے وزیراعظم ہیں؟ عمران خان ڈیڑھ سال گزرنے کے بعد بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں،آپ مخالفین کی نقل تو اتار سکتے ہیں حکومت نہیں کر سکتے، آپ کااحتساب خود سے نہیں بلکہ مخالفین سے شروع ہوتا ہے، عمران خان لوگوں کواحتساب اورمیرٹ پرلیکچر نہ دیں،حکومتیں کنٹینر پر کھڑے ہو کر نہیں چلائی جاتیں.

    باغی سیپشل،پاکستانی سیاست میں دسمبر کا مہینہ انتہائی اہم، کیا ہونے جا رہا ہے؟چہ میگوئیاں‌ جاری

    جہاز کو دیکھ کر نواز ٹھیک ہو گیا،ڈاکوؤں کا مقابلہ کروں گا، خان کرسی کیلئے نہیں تبدیلی کیلئے آیا ہے، وزیراعظم

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    لندن میں ایسا استقبال ہوا کہ نواز شریف نے پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی

    شیری رحمان نے مزید کہا کہ بغیر کسی ثبوت کےرہنما وَں کو قید میں رکھنا روایت بن گئی ہے،موجودہ حکومت کے پاس عوام کو دینے کیلیے کچھ نہیں، موجودہ حکومت نے پارلیمان کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے،70دن سے بغیر ریکوزیشن سینیٹ کا اجلاس نہیں بلایا جارہا ہے، حکومت کی ناقص پالیسیوں پر اپوزیشن متحد ہے

    شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سوچ سمجھ کر بات کیا کریں، ہر جملہ ان کی بات کی نفی کرتا ہے، عمران خان اب بھی خود کو اپوزیشن لیڈر سمجھتے ہیں۔ بارش زیادہ ہو تو پانی کا زیادہ ہونا قدرت کا اصول ہے،مگر لائٹ کی اسپیڈ سے تیز ٹرین میں سفر کوئی اصول نہیں حکومت ٹماٹر، آٹا اور دوائیں مہنگی کر کے عوام کا پیسہ لوٹ رہی ہے۔اگر منی لانڈرنگ کی وجہ سے پیسے کی قدر کم ہوتی ہے تو ایک سال میں روپے کی بے قدری کا ذمہ دار کون ہے؟

  • مریم نواز ان ای سی ایل، لاہور ہائیکورٹ نے دیا بڑا جھٹکا،کیا حکم دیا؟ اہم خبر

    مریم نواز ان ای سی ایل، لاہور ہائیکورٹ نے دیا بڑا جھٹکا،کیا حکم دیا؟ اہم خبر

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازکی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پرسماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کیس کی سماعت کی،مریم نواز کے وکیل نے عدالت مین کہا کہ کرپشن اورکرپٹ پریکٹسزکا الزام لگا کرنام ای سی ایل میں ڈالا گیا،مریم نواز کا موقف سنے بغیرنام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، ایگزٹ کنٹرول لسٹ آرڈیننس کی خلاف ورزی کی گئی،

    جسٹس باقر علی نجفی نے کہا کہ کیا آپ نے متعلقہ فورم سے رجوع کیا؟ آرڈیننس کے سیکشن 3کےتحت وفاقی حکومت کے سامنے ریویو فائل کرسکتے ہیں،جس پرمریم نواز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے حکومت کو کوئی درخواست نہیں دی، حکومتی وزرا کھلے عام کہہ رہے ہیں ہم مریم کو جانے نہیں دیں گے،ایک معاملہ عدالت میں ہے اور وزرا اس پر اپنے فیصلے سنا رہے ہیں.سنے بغیر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا،عدالت سے بہتر ہمارے پاس کوئی فورم نہیں،لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کا نام بھی ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا،

    عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ حکومت کے پاس جائیں اور کابینہ اس پر فیصلہ کرے تو پھر عدالت آنا چاہیے تھا،جس پر مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ شہباز شریف کے معاملے میں یہ ساری چیزیں سامنے آئیں، حکومت نےنام نہیں نکالا،ایک مخالف جماعت حکومت میں ہے وہ کبھی بھی جانے کی اجازت نہیں دے گی جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کس طرح پیش گوئی کر سکتے ہیں کہ حکومت اجازت نہیں دےگی ؟

    کیس کی سماعت کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو 7 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا,لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنےکی درخواست نمٹا دی, لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ،لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے.لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر 7 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

    مریم نواز کی جانب سے دائردرخواست میں وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنا رکھا ہے۔ درخواست میں مریم نواز نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ڈیڑھ سال تک مسلسل عدالتوں میں پیش ہوتی رہیں، ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اقدام غیر قانونی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ حتمی فیصلے تک چھ ہفتوں کے لئے مریم نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ اس کے علاوہ مریم نواز نے پاسپورٹ واپس لینے کے لیے بھی متفرق درخواست دائر کر رکھی ہے۔

    واضح رہے کہ  نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ مریم نوازکی ضمانت مسترد کی جائے ،عدالت لاہور ہائیکورٹ کا 31 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قراردے،

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں.

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

  • نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز کے لئے ایک اور امتحان شروع

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز کے لئے ایک اور امتحان شروع

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز کے لئے ایک اور امتحان شروع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کی امریکہ میں علاج کی تجویز دی ہے،نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند ہے ،ڈاکٹرز نے امریکہ میں ماہرین سے رجوع کرنے پر اصرار کیا ہے،

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نواز شریف کی امریکہ منتقلی ڈاکٹرز کیلئےایک اور طبی امتحان ہے،پلیٹ لیٹس کے معاملے میں بھی بہتری پیدا نہیں ہوئی،اسٹیرائیڈزکی ہائی ڈوزدینے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ،حکومت 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ  نوکری کا بندوبست کرے ،نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کی جائے ،حکومت نے ملک، قوم ، کاروبار ،روزگار اور معیشت کا مذاق بنایا ہوا ہے.

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے تھے، تا ہم بیماری کے بعد انہیں ہسپتال اور پھر گھر منتقل کر دیا ہے، نواز شریف اب لندلن جا چکے ہیں، نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے. طبی بنیادوں پر نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے آٹھ ہفتوں کے لئے ضمانت منظور کر رکھی ہے

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے ایسا وار کر دیا کہ نواز و زرداری کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

    نوازشریف کا طبی وجوہات پر بیرون ملک قیام بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نوازشریف 4 ہفتوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد واپس نہیں آسکیں گے،نوازشریف کوعلاج کیلیےابتدائی 4 ہفتوں کی مدت 17 دسمبر کوختم ہورہی ہے

    نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق برطانوی ڈاکٹرزنے نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ تجویز کیا ہے،نوازشریف کے ٹیسٹ اورطبی معائنہ مکمل ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں،

    دنیا میں ہماری عزت نہیں، نواز شریف کا لندن کی فٹ پاتھ پر اعتراف

  • نسٹ یونیورسٹی میں وزیراعظم عمران خان نے کیں طلبا کو اہم نصیحتیں اور فواد چوھدری کو دی مبارکباد

    نسٹ یونیورسٹی میں وزیراعظم عمران خان نے کیں طلبا کو اہم نصیحتیں اور فواد چوھدری کو دی مبارکباد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے تھے آپ سائنس وٹیکنالوجی کو سنجیدہ نہیں لے رہے،لوگ کہتے تھے آپ نے فواد چودھری کو وزیربنا دیا ہے ،اچھا کپتان جانتا ہے کہ کھلاڑی کو کس جگہ کھلانا ہے،پہلی بار نسٹ یونیورسٹی آیا ہوں،نہیں جانتا تھا کہ نسٹ یونیورسٹی میں کتنا زبردست کام ہورہا ہے،عوام نےسائنس وٹیکنالوجی میں فوادچودھری کی پرفارمنس دیکھی ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ جب قوم اپنا سیلف کانفیڈننس کھو بیٹھتی ہے وہ محتاج ہو جاتی ہے ،آپ یقین کریں جب پہلی بار بھارت کرکٹ کھیلنے گیا تو ہمیں ایسے ٹریٹ کیا گیا کہ اندازہ نہیں کر سکتے، ہمارے ادارے مضبوط تھے،میرٹ کا سسٹم جیسے جیسے نیچے گیا اس سے پاکستان بھی نیچے چلا گیا.

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے طلبا پر بہت بڑی ذمہ داری ہے،اللہ جتنا نوازتا ہے اتنی بڑی ذمہ داری ڈالتا ہے، تعلیم میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں، آپ کو سب سے زیادہ کوالٹی ہائیر ایجوکیشن مل رہا ہے، آج بہت بڑا کام کیا گیا سائنس و ٹیکنالوجی پروگرام بنایا گیا، سب سے پہلے آپ کی زندگی کی ویژن کیا ہے ،کیا خواب دیکھتے ہیں جو بھی ذہن میں لاتے ہیں وہ ممکن ہے، انسان بہت کچھ حاصل کر چکا ہے، اللہ نے جو آپ کو طاقت دی وہ ذہن میں رکھیں ،اللہ نے فرشتوں کو حکم دیا تھا کہ انسان کے سامنے جھکو، ہم گزر جاتے ہیں لیکن ہمیں پتہ ہی نہیں ہوتا کہ ہم کیا بن سکتے تھے.

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بڑی ویژن ذات سے بڑھ کر ہوتی ہے، جو بھی بڑا انسان بنا وہ ذات سے نکل کر بنا، بڑے بڑے اربوں پتی آئے لیکن دنیا کی تاریخ اس کو جانتی ہے جس نے اس پیسے سے انسانوں کے لئے کچھ کیا، بل گیٹس بڑا نام ہے وہ واقعی بڑا انسان ہے، صلاحیت سے پیسہ جمع کر کے اپنی زندگی پر کم پیسہ خرچ کیا، وہ یہاں پولیو پر پیسہ خرچ کر رہا ہے،گنگا رام کو لوگ یاد کریں گے لاہور میں ہسپتال بنا گیا، بڑی ویژن ذات سے نکل کر ہوتی ہے، جب بڑی ویژن رکھتے ہیں تب آپ کا دل اسکو مانے، ذہن اور دماغ میں کلیش نہیں ہونا چاہئے. ہمیشہ اپنے دل کو فالو کریں،جنون دل میں ہوتا ہے، زندگی کا تجربہ ہے ٹیلنٹ اور جنون کا مقابلہ ہو تو جنون ٹیلنٹ کو ہرا دے گا، جب جنون ہو گا سولہ سولہ گھنٹے بھی کام کر سکتے ہیں، بڑے لوگوں کے دل ان کو ڈرائیو کرتے ہیں، جب بڑا خواب دیکھتے ہیں تو ذہن میں ڈال لیں کہ آپ کشتیاں جلا کر جاتے ہیں کوئی پلان بی نہیں ہوتا، ابھی پلان بی ہوا تھا پھر سی ہوا اور زیڈ تک جائے گا، جب کشتیان جلا دیتے ہیں تب ہیومن پوٹینشل نکلتا ہے، جتنا چیلنج کریں گے طاقت نکلے گی.

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ویژن پر کمپرو مائیز کرنے والے کامیاب نہیں ہوتے، کامیابی کا رازیہ ہے کہ جب آپ فیصلہ کرتے ہیں تو ہر کوشش کریں جتنی کر سکتے ہیں،زندگی میں بڑا کام کرنے جا رہے ہیں تو مانیں کہ زندگی سائیکل پر جاتی ہے،جو انسان کامیاب ہوتا ہے اس کو برے وقت کو سنبھالنا آتا ہے، برے وقت میں مورال گر جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہونا چاہئے، مایوس نہیں ہوں گے ہار نہیں مانیں گے محنت زیادہ کریں گے گر کر کھڑے ہوں‌ گے تو کامیاب ہو گے.

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کوالٹی ایجوکیشن کی بڑی صفت یہ ہے کہ غلطیوں کا جائزہ لینا باقیوں سے بہتر ہے، آپ محنت کر کے اوپر آتے ہیں، اوپر جانے کا آپ کو وقت ملتا ہے جب تک آپ چیلنج کرتے رہتے ہیں کامیاب ہوتے رہیں گے، میں نے ٹیلنٹڈ کرکٹر دیکھتے جب وہ کامیاب ہوتے تو وہاں جا کر رک جاتے ،جس وقت آپ اپنے آپ کو چیلنج کرنا ختم کر دیتے ہیں آپ نیچے آنا شروع ہو جاتے ہیں، لوگ ریٹائرڈ ہوتے ہیں ایکدم بوڑھے ہو جاتے ہیں بال سفید ،ہارٹ اٹیک کیونکہ زندگی کا مقصد چلا جاتا ہے، میں نے جب کرکٹ ختم کی تھی تو مجھے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں تھی میں بھی کرکٹ پر باقیوں کی طرح باتیں کرتا اور کچھ کما لیتا،

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رول ماڈل زندگی کا حصہ ہے، میرے بھی رول ماڈل تھے، دنیا کی تاریخ کا وہ رول ماڈل جسے اللہ کہتا ہے کہ انہیں فالو کریں وہ ہمارے نبی ہیں، ہمیں انہیں فالو کرنا ہو گا انہیں رول ماڈل بنانا ہو گا، تبھی ہم کامیاب ہوں گے، میں نے پڑھ کر سمجھا اس لئے آپ کو بتا رہا ہوں، دنیا میں کسی کو اتنی کامیابیاں نہیں ملیں جتنی انکو ملیں، انسانوں کے لئے رحمت بن کر آئے تھے یہ انکا ویژن تھا، جس نے بھی نبی کریم کو فالو کیا وہ بڑے نام بن گئے.

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ دنیا کی تاریخ پڑھیں گے تو دیکھیں گے کہ جس سے بھی نبی کریم کی نسبت تھی یا فالو کیا وہ عظیم لوگ بن گئے، انکی زندگی کو یاد رکھیں،مدینہ کی ریاست انکی سنت تھی ،دنیا میں انہی اصولوں پر مسلمان سپر پاور رہے جو ان اصولوں پر چلے گا سپر پاور بنے گا،زندگی میں کوئی شاٹ کٹ نہیں ہے، جدوجہد کرنی پڑتی ہے.

  • پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہم دور کریں گے، گورنر پنجاب کا دعویٰ

    پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہم دور کریں گے، گورنر پنجاب کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی انسداد کرپشن ڈے پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کرپشن ملکی ترقی اور خوشحالی میں سب سے بڑی روکاوٹ ہے۔ کرپشن جھوٹ کا دوسرا نام ہے۔کرپشن کی ہر جگہ ملامت اور مذمت ناگزیر ہے۔اخلاقی پستی دراصل معاشی کرپشن کی بنیاد ہوتی ہے۔

    گورنر پنجاب کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت کس نے دی؟ سیاسی حلقوں میں کھلبلی

    نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

    نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟  شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    گورنر پنجاب چودھری سرورکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سطح اور ہر شعبے میں کرپشن کے ناسور سے جان چھڑوانی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے انسداد کرپشن کے تمام اداروں کو آزاد اور خود مختار بنا دیا ہے۔ ہماری حکومت کی کرپشن پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ہم ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم کرپشن کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے۔

     

    گورنر پنجاب چودھری سرورکا مزید کہنا تھا کہ جتنی تیزی کیساتھ پاکستان میں معاشی شعبے میں ترقی ہو رہی ہے اسکی ماضی میں کوئی اور مثال نہیں ملتی۔  جب تحر یک انصاف اقتدار میں آئی تو ہر کوئی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا دعویٰ کر رہا تھا مگر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے مشکل اور کامیاب پالیسیوں کے ذریعے پاکستان کو معاشی بحران سے باہر نکال دیا لیکن اسکے باوجود آج بھی پاکستان کو معاشی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

  • نواز شریف کیخلاف سپریم کورٹ میں ایسی درخواست دائر ہوئی کہ ن لیگ ہوئی پریشان

    نواز شریف کیخلاف سپریم کورٹ میں ایسی درخواست دائر ہوئی کہ ن لیگ ہوئی پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کا سزا یافتہ ہونے کے باوجود بیرون ملک جانے کا معاملہ پرسپریم کورٹ میں ملی بھگت کی تفتیش کیلئےجے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے،

    عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ من گھڑت کہانی بنائی ،سابق وزیراعظم نوازشریف نے میڈیکل بورڈ کا غیر قانونی استعمال کیا،نوازشریف نے ایسی میڈیکل کہانی بنائی جیسے وہ کسی لمحے خالق حقیقی سے جا ملیں گے، من گھڑت کہانی بنا کرسزایافتہ ہونے کے باوجود بیرون ملک گئے،

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نوازشریف کی من گھڑت کہانی کا کھوج لگانے کیلئےجے آئی ٹی تشکیل دے،نواز شریف کی پاکستانی میڈیکل بورڈ اور برطانیہ میں علاج کی رپورٹس طلب کی جائیں

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے تھے، تا ہم بیماری کے بعد انہیں ہسپتال اور پھر گھر منتقل کر دیا ہے، نواز شریف اب لندلن جا چکے ہیں، نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے. طبی بنیادوں پر نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے آٹھ ہفتوں کے لئے ضمانت منظور کر رکھی ہے

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے ایسا وار کر دیا کہ نواز و زرداری کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

    نوازشریف کا طبی وجوہات پر بیرون ملک قیام بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نوازشریف 4 ہفتوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد واپس نہیں آسکیں گے،نوازشریف کوعلاج کیلیےابتدائی 4 ہفتوں کی مدت 17 دسمبر کوختم ہورہی ہے

    نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق برطانوی ڈاکٹرزنے نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ تجویز کیا ہے،نوازشریف کے ٹیسٹ اورطبی معائنہ مکمل ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں،

    دنیا میں ہماری عزت نہیں، نواز شریف کا لندن کی فٹ پاتھ پر اعتراف

    شہبازشریف نے وکلا کومیڈیکل رپورٹس کی بنیاد پرکیس تیار کرنے کی ہدایت کر دی،میڈیکل رپورٹس پاکستانی حکام کو فراہم کی جائیں گی،میڈیکل رپورٹس کی کاپیزہائی کورٹ میں بھی جمع کرائی جائیں گی،نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کوبھی فراہم کی جائیں گی،نوازشریف کے مزید علاج کیلیےامریکہ لے جانے کی تجویز بھی زیرغور ہے،

  • ہوا کا رخ بدل رہا ہے، بی آر ٹی اور مالم جبہ ریفرنس کب دائر ہو گا؟ چیئرمین نیب بول پڑے

    ہوا کا رخ بدل رہا ہے، بی آر ٹی اور مالم جبہ ریفرنس کب دائر ہو گا؟ چیئرمین نیب بول پڑے

    ہوا کا رخ بدل رہا ہے، بی آر ٹی اور مالم جبہ ریفرنس کب دائر ہو گا؟ چیئرمین نیب بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا معاشرے میں خوبصورت یا بدصورت شکل میں کرپشن موجود ہے، کرپشن کے مکمل خاتمے کا دعویٰ نہیں کر سکتے ، یہ جنگ ایک مطعفن سسٹم کے خلاف ہے، بدعنوانی کا خاتمہ ہر پاکستانی کا فرض ہے، ہم اپنے ہر قول و فعل کیلئے پروردگار کے سامنے جوابدہ ہیں۔

    چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے بی آر ٹی پر ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا، سٹے آرڈرز کی وجہ سے مشکلات ہیں، بی آر ٹی اور مالم جبہ کے ریفرنسز تیار ہیں۔ بادشاہت یا شہنشاہت میں احتساب کا تصور نہیں، اقتدار کی ہوس کی خاطر ملک میں عجیب و غریب تجربات کیے گئے، خود احتسابی کے اچھے نتائج نکلیں گے، ایک وہ طبقہ بھی موجود ہے جس کو نیب سے کافی شکایات ہیں، کسی کے کفن میں جیب نہیں ہوتی، عوامی امنگوں کو سامنے رکھ کر قانون سازی پارلیمنٹ کا کام ہے، 72 سال کا مرض ہے، شفایابی کیلئے قوم کو یکجا ہونا ہوگا، کرپشن کے خاتمے کیلئے پہلی اینٹ ہم نے رکھ دی ہے۔

    چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے مزید کہا کہ لوگ اسلامی نظام کیلئے ترس رہے ہیں،انسان کی برتری صرف اور صرف تقویٰ کی بنیاد پر ہوتی ہے،ریاست مدینہ اس لیے کامیاب ہوئی کہ کسی کو کسی پر فوقیت نہیں تھی،حکومتی وزرا کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ریاست مدینہ بنا رہے ہیں، کچھ خوابوں کی تعبیر پانے کیلئےصرف محنت کرنی پڑتی ہے،حکومت نے ریاست مدینہ کا خوبصورت خواب پیش کیا،2،2گھنٹے پریس کانفرنس کرنے کا فائدہ نہیں،اپنا دفاع مضبوط کریں،نیب فیس نہیں، کیس کو دیکھتا ہے،ہمارا گٹھ جوڑ صرف پاکستان کے ساتھ ہے ،کسی سیاسی انتقام یا گٹھ جوڑ کا کوئی سوال نہیں،

    چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کرنے والے کہتے ہیں انتقام لیا جارہا ہے،اربوں کھربوں کے حساب سے منی لانڈرنگ کی گئی،قوم کے پیسے سے بیرون ملک بڑی بڑی جائیدادیں خرید لی گئیں،قوم کا پیسہ کھانے والے نے عوام کے منہ سے نوالہ چھینا ہے ،
    کرپشن ایک کینسرہے جس کی سرجری کررہے ہیں،1261ریفرنسز کیلئےنیب کی صرف 25عدالتیں ہیں،943ارب روپے کے ریفرنس زیر سماعت ہیں،39ارب روپے واپس آنے کا کریڈٹ نیب کو جاتا ہے،2017سے اب تک 153ارب روپے کی ریکوری ہوئی،

    چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ 2017کےبعدنیب میں مداخلت کو ختم کیا گیا،نیب نے382ارب روپے ریکور کیے،ہوا کا رخ بدلنے لگا ہے آپ چند ہفتوں میں محسوس کریں گے،یہ سب باتیں صرف اقتدار کی حوس ہے،شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں سے کہوں گا ملکی مفادات کو مدنظر رکھیں،بی آر ٹی اور مالم جبہ کے خلاف ریفرنس تیار ہے،عدالتی حکم امتناع کے باعث بی آر ٹی پر ایکشن نہیں لے رہے،عدالتی حکم امتناع ختم ہونے پر ایکشن لیاجائےگا،کسی سے دوستی یا دشمنی نہیں، جو کرے گاوہ بھرےگا،ایک طرف 35،30سال کا دورہ اور دوسری طرف 14،12ماہ ہیں،

  • عدالت عالیہ کے کیس منیجمنٹ  منصوبے میں کرپشن کیس، عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا

    عدالت عالیہ کے کیس منیجمنٹ منصوبے میں کرپشن کیس، عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا

    عدالت عالیہ کے کیس منیجمنٹ منصوبے میں کرپشن کیس، عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطا بق لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے کیس منیجمنٹ منصوبے کی مبینہ خردبرد رپورٹس منظر عام پر لانے کی درخواست پرسماعت ہوئی،جواب داخل نہ کرانے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے پنجاب حکومت ، رجسٹرار ہائیکورٹ اورنیب سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا

    لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ عدالت عالیہ کے سافٹ وئیر میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں۔منصوبہ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی۔آئی ٹی بورڈ کے سابق سربراہ عمر سیف نے ناقص منصوبہ لگایا۔

    درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فرانزک آڈٹ رپورٹ کے مطابق کروڑوں روپے کی کرپشن ہوئی۔ ناقص کیس مینجمنٹ سسٹم کی وجہ سے وکلاء اور سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت بے ضابطگیوں کی رپورٹس کو منظر عام پر لانے کا حکم دے۔