Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مولانا سوجی کے حلوے پر گزارہ کریں،اب یہ کام نہیں ہو سکتا، فیاض الحسن چوہان

    مولانا سوجی کے حلوے پر گزارہ کریں،اب یہ کام نہیں ہو سکتا، فیاض الحسن چوہان

    مولانا سوجی کے حلوے پر گزارہ کریں،اب یہ کام نہیں ہو سکتا، فیاض الحسن چوہان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ انسدادِ بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی قوم کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات مبارک ہو۔ گزشتہ سوا سال میں تحریکِ انصاف نے ملک میں بدعنوان عناصر کے خاتمے کی بنیاد رکھ دی۔ کرپشن اور لوٹ مار کا دور اب واپس نہیں آۓ گا۔ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن آئندہ چار سال صرف اے پی سی اور سیاسی اٹھک بیٹھک کرے گی۔

    شہباز شریف کا قانونی نوٹس،برطانوی صحافی نے شہباز شریف کو پھر جھوٹا کہہ دیا

    برطانوی صحافی پر مقدمہ کرنے کے لئے فیاض الحسن چوہان کی شہباز شریف کو بڑی پیکشش

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کی پنجاب سپیڈ لندن بیٹھ کر شاہانہ بڑھکیں نہ ماریں۔ شہباز شریف آل شریف کو کفن چور کہنے والے ڈیوڈ روز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں۔ ن لیگ کی بھگوڑی اور پی پی کی دیہاڑی دار قیادت اپنے ورکرز کی دل پشوری کے لیے مائنس عمران خان فارمولے کے لالی پاپ کی مارکیٹنگ کر رہی ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سوجی کے حلوے پر گزارہ کریں۔ اقتدار کے ذریعے نوٹوں کا جلوہ اب مولانا فضل الرحمان کے مقدر میں نہیں رہا۔ پی ٹی آئی وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پورے تزک و احتشام اور عزت و احترام سے پانچ سال مکمل کرے گی۔

  • ٹرین حادثہ،وزیراعلیٰ نے کی رپورٹ طلب، شیخ رشید کا انکوائری کا حکم

    ٹرین حادثہ،وزیراعلیٰ نے کی رپورٹ طلب، شیخ رشید کا انکوائری کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرگودھا کے قریب ٹرین اورٹرک میں تصادم کا واقعہ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے میں اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور کے جاں بحق ہونے پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے۔وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

    آج الصبح 4بجکر 58 منٹ پر سرگودھا سے لاہور آنے والی 123UP سرگودھا ایکسپریس شاہین بجری سے بھرے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ پھاٹک کراس کرتے ہوئے بجری سے بھرا ڈمپر ٹریک میں پھنسے ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا جس کے نتیجے میں ٹرین کا اسسٹنٹ ڈرائیور وسیم ارشاد ہلاک جبکہ ڈرائیورعبدالمجید محفوظ رہا،ڈویژنل افسران ریلیف ٹرین کے ہمراہ لاہور سے فوری جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے واقعہ کی فوری انکوائری کا حکم دے دیاہے۔

    نجن الٹنے سے ٹرین کی ایک بوگی بھی پٹڑی سے اتر گئی ہے، حادثہ میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر شہریوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی.

    14 اکتوبر کو میرپور ماتھیلو کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹری سے اترگئی تھی، مال گاڑی پنجاب سے کراچی جارہی تھی.

    شیخ رشید کی کارکردگی باغی ٹی وی سامنے لے آیا، 136 مسافر ٹرینوں میں سے 72 ٹرینیں خسارے میں

    یکم اکتوبر کو روہڑی ریلوے اسٹیشن کے گڈز یارڈ میں کنٹینر مال گاڑی کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، کنٹیر مال گاڑی کی بوگیاں اترنے سے کم و بیش 400 فٹ پٹری کو نقصان پہنچا

    واضح رہے کہ اس سے قبل17 اکتوبر کو ریل کار کی دو بوگیاں سوہاوا ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی تھیں، جس کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت معطل بھی ہوگئی تھی۔

    ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

    ٹرین حادثہ، شیخ رشید نے کیا امداد کا اعلان

    واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌ آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

    یاد رہے کہ پاکستان میں‌ اس سے قبل بھی ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں تاہم اس سلسلہ میں‌ ریلوے حکام کی طرف سے ابھی تک مضبوط اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے ہیں.

  • پولیو کے بڑھتے کیسز، پنجاب حکومت متحرک،وزیراعلیٰ نے کس کو طلب کر لیا؟

    پولیو کے بڑھتے کیسز، پنجاب حکومت متحرک،وزیراعلیٰ نے کس کو طلب کر لیا؟

    پولیو کے بڑھتے کیسز، پنجاب حکومت متحرک،وزیراعلیٰ نے کس کو طلب کر لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس آج طلب کرلیا ،اجلاس میں صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،ڈبلیو ایچ او،بل گیٹس فاؤنڈیشن، یونیسف اورروٹری انٹرنیشنل کے نمائندے شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں ڈویژنل کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اورچیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں انسداد پولیو کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاجائے گا۔

    خیبرپختونخواہ میں پولیو کے مزید کیسز، رواں برس کتنے مریض سامنے آئے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں بھی چند ماہ قبل پولیو کے کیسز سامنے آئے تھے، انسداد پولیو مہم جاری رہنے کے باوجود کیسز کا سامنے آنا تشویشناک ہے

    پولیو کے بڑھتے کیسز پر مسلم لیگ ن نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا، سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا ملک میں پولیواورڈینگی کی تشویشناک صورتحال ہے،اس نااہل حکومت کوپورا ایک سال دیا ،حکومتی سطح پرپولیومہم اورصحت وتعلیم کا بیڑہ غرق کردیا گیا،اس وقت 65پولیو کے کیسز ہیں ،پولیو مہم کا بیڑا غرق ہوچکا ہے وفاق اورصوبائی حکومتوں کا آپس میں کوئی رابطہ نہیں،

    سائرہ افضل تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنےدورمیں پولیو پروگرام میں شفافیت لائے،ہمارے دورمیں بھی پولیووائرس تھا لیکن ہم نے اس کومحدود رکھا،حکومت پولیواورڈینگی پربھی کمیشن بنائے اورذمہ داروں کا تعین کرے ، امید ہے وزیراعظم ہماری بات کا نوٹس لیں گے ،وزیراعظم کو ہرچیزکا ٹی وی سے پتہ چلتا ہے .

  • خواجہ سعد رفیق کو عدالت نے کہاں جانے کی اجازت دے دی؟ ریمانڈ میں توسیع

    خواجہ سعد رفیق کو عدالت نے کہاں جانے کی اجازت دے دی؟ ریمانڈ میں توسیع

    خواجہ سعد رفیق کو عدالت نے کہاں جانے کی اجازت دے دی؟ ریمانڈ میں توسیع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں پیرا گون سیکنڈل کیس کی سماعت ہوئی، خواجہ برادران کو عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،خواجہ برادران کو10روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت کے روبروپیش کیا گیا،

    دوران سماعت عدالت نے خواجہ سعدرفیق کواسمبلی اجلاس کیلئے اسلام آباد جانے کی اجازت دے دی، عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 دسمبر تک توسیع کر دی.

    خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔عدالت نے ریفرنس کے 3 ملزموں ندیم ضیاء، عمر ضیاء اور فرحان علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جنہوں نے پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے 59 کروڑ کا فراڈ کیا ہے۔

    آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

    لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا

  • ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے ملنے والا قرض کہاں خرچ ہوگا؟ معاہدہ طے پا گیا

    ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے ملنے والا قرض کہاں خرچ ہوگا؟ معاہدہ طے پا گیا

    ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے ملنے والا قرض کہاں خرچ ہوگا؟ معاہدہ طے پا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان قرض کے معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی، حکومت اور اے ڈی بی کے درمیان قرض کی مد میں 1.3 ارب ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے، معاہدہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی  امور حماد اظہر کی موجودگی میں طے پایا

    قرض کا مقصد زر مبادلہ کی شرح کو بہتر بنانا ہے،300 ملین ڈالرتوانائی کے شعبے کی اصلاحات اور مالی استحکام کیلئے مختص کیے گئے ہیں،معاہدے کےتحت پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بہتری آئے گی.

    کرنٹ‌خسارہ ختم، اب ہماری توجہ کس پر ہو گی؟ گھبرانا پھر بھی نہیں، وزیراعظم

    اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف اصلاحاتی پروگرام سے پاکستان نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں کمی کی،پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے امداد جاری رکھیں گے،رقم سے پاکستان کو ایمرجنسی مالی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی،امداد سے پاکستان کی معیشت کو منفی اثرات سے بچانے میں مدد ملے گی،

    آرمی چیف کی مدت ملازمت، عدالتی فیصلہ کے بعد وزیراعظم کا انتہائی اہم بیان

    ریاست مدینہ کی جانب ایک قدم اور،پناہ گاہ، احساس، دسترخوان کے بعد وزیراعظم لا رہے ہیں ایسا پروگرام کہ اپوزیشن بھی ہوئی حیران

    پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ( آمدن اور اخرجات کا فرق) گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں برس پہلے چار ماہ میں 73.5 فیصد تک گر گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ہماری اقتصادی اصلاحات نتیجہ خیز ہیں جس کے سبب ملک کی معیشت آخر کار درست سمت میں جارہی ہے

     

     

  • مریم نواز پہلے بھی یہ "کام” کرتی تھی اب بھی رضامندی سے کریں گی، طلال چودھری

    مریم نواز پہلے بھی یہ "کام” کرتی تھی اب بھی رضامندی سے کریں گی، طلال چودھری

    مریم نواز پہلے بھی یہ "کام” کرتی تھی اب بھی رضامندی سے کریں گی، طلال چودھری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں اصلی حکومت کٹھ پتلی نہیں ووٹوں سے آنی چاہیے،ملک میں سلیکٹڈ حکومت نہیں ہونی چاہیے، مریم نواز سیاست کریں گی جیسے پہلے کرتی رہی ہیں، پارٹی رضامندی سے مریم نواز آگے بڑھیں گی،

    اپوزیشن لیڈر کی خواہش پر ہم یہ کام ہرگز نہیں کر سکتے، فردوس عاشق اعوان ڈٹ گئیں

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    طلال چودھری نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، مریم نواز کو کس وقت جلسہ کرنا ہے یا پروگرام کرنا ہے یہ فیصلہ پارٹی کرے گی،نواز شریف اور پارٹی ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر کھڑی ہے،مسلم لیگ ن اپنے نظریے پر کھڑی ہے،جعلی حکومت کا نعرے مریم نواز نے لگایا تھا،جو ہر ایک کی زبان پر ہے.

    اپوزیشن کو ملی بڑی کامیابی، ہوئی خواہش پوری، حکومتی حلقوں میں پریشانی کی لہر

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ تمام مقدمات سیاسی انتقام کی بنیاد پر قائم کیے گئے، ن لیگ پر تمام مقدمات پارٹی کو نشانہ بنانے اور حکومت چلانے کیلیے بنائے گئے،نوازشریف پہلے بھی لندن گئے تھے،اس وقت کوئی سیکیورٹی بانڈ نہیں لیے گئے

  • جنہیں پاکستان کے عوام نے مائنس کیا وہ اب کیا کر رہے ہیں؟ فردوس عاشق اعوان کا حیرت انگیز دعویٰ

    جنہیں پاکستان کے عوام نے مائنس کیا وہ اب کیا کر رہے ہیں؟ فردوس عاشق اعوان کا حیرت انگیز دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں۔اس وقت سیاسی محاذ پر دو نظریات کا ٹکراؤ چل رہا ہے۔ایک نظریہ قومی دولت لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جائیدادیں اور محلات تعمیر کرنے والوں کا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرا نظریہ عمران خان کا ہےجو قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کرنے کے مشن پر کاربند ہیں۔انشاءاللہ عمران خان قومی دولت کی برآمدگی کی جدوجہد میں کامیاب و کامران ہوں گے۔

    ہمت ہے تو سلمان شہباز یہ کام کر کے دکھائیں، فردوس عاشق اعوان کا چیلنج

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک اور ٹویٹ میں مزید کہا کہ جنہیں پاکستان کے عوام نے مائنس کیا ہے،وہ سازشوں کے ذریعے خود کو دوبارہ قابل قبول بنانے کے لئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں۔سازشیوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ پاکستان کی سیاست سے مائنس ہوچکے ہیں۔ کرپشن سے اپنی دولت کو پلس کرنے والے اب مائنس کا شور مچانے کے بجائے قوم کو لوٹی گئی دولت واپس کردیں.

    اپوزیشن لیڈر کی خواہش پر ہم یہ کام ہرگز نہیں کر سکتے، فردوس عاشق اعوان ڈٹ گئیں

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ لیگی قیادت عجب کرپشن کی غضب داستانوں کے مفرور ہیں۔پاکستان میں سیاسی احتجاج ٹھیکے پر ان کے رہبر مولانا اور ہمنواؤں کے سپرد ہے۔ "دولت اور خود کو بچاؤ پلانز” اور سازشیں ناکامی سے دوچار ہیں۔ خود کو Relevant رکھنے کا آخری پلان بھی بری طرح فلاپ ہوچکا ہے۔اب انہیں سیاست سے کنارہ کشی کرنے کا پلان اختیار کرنا چاہیے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب حاضر ہو، ایسا کیا ہوا کہ وزیراعظم نے اچانک طلب کر لیا؟

    وزیراعلیٰ پنجاب حاضر ہو، ایسا کیا ہوا کہ وزیراعظم نے اچانک طلب کر لیا؟

    وزیراعلیٰ پنجاب حاضر ہو، ایسا کیا ہوا کہ وزیراعظم نے اچانک طلب کر لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد طلب کر لیا، وزیراعلیٰ پنجاب آج انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر کرپشن کے خلاف شکایات درج کروانے کے لئے تیار کی گئی ایپ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے، وزیراعظم عمران خان ایپ کا افتتاح کریں گے.

    وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے جس میں صوبہ کے حوالہ سے مختلف امور پر مشاورت کی جائے گی.

    سموگ کے خاتمے کے لئے وزیراعظم عمران خان کا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرپشن نے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا،کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی حکومت کامشن ہے،بدعنوان عناصرملک اورعوام دونوں کےدشمن ہیں،نیا پاکستان کرپشن سے پاک ہو گا،حکومت نے ہر شعبہ میں شفافیت کو یقینی بنانے کا تہیہ کیا ہوا ہے،کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے،نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں

  • ایک اور ٹرین حادثہ، انجن الٹ گیا، ایک جاں بحق،آٹھ زخمی، ذمہ داری کس پر ڈال دی گئی

    ایک اور ٹرین حادثہ، انجن الٹ گیا، ایک جاں بحق،آٹھ زخمی، ذمہ داری کس پر ڈال دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک اور ٹرین حادثہ پیش آیا ہے،سرگودھا سے لاہور جانیوالی ٹرین سرگودھا ایکسپریس نشتر آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ٹرین کا انجن الٹ گیا، انجن الٹنے سے ٹرین کا اسسٹنٹ ڈرائیور وسیم موقع پر جاں بحق ہو گیا

    ٹرین کا انجن الٹنے سے ٹرینوں کی آمدورفت بند ہو گئی ہے، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پھاٹک کھلا ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، انجن کو پٹڑی سے ہٹانے اور ٹریک لائن کو بحال کرنے کے لئے کرین منگوائی گئی ہے ،ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جلد انجن کو اٹھا لیا جائے گا، جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ ڈرائیور کی لاش مقامی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے.

    انجن الٹنے سے ٹرین کی ایک بوگی بھی پٹڑی سے اتر گئی ہے، حادثہ میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر شہریوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی.

    14 اکتوبر کو میرپور ماتھیلو کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹری سے اترگئی تھی، مال گاڑی پنجاب سے کراچی جارہی تھی.

    شیخ رشید کی کارکردگی باغی ٹی وی سامنے لے آیا، 136 مسافر ٹرینوں میں سے 72 ٹرینیں خسارے میں

    یکم اکتوبر کو روہڑی ریلوے اسٹیشن کے گڈز یارڈ میں کنٹینر مال گاڑی کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، کنٹیر مال گاڑی کی بوگیاں اترنے سے کم و بیش 400 فٹ پٹری کو نقصان پہنچا

    واضح رہے کہ اس سے قبل17 اکتوبر کو ریل کار کی دو بوگیاں سوہاوا ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی تھیں، جس کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت معطل بھی ہوگئی تھی۔

    ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

    ٹرین حادثہ، شیخ رشید نے کیا امداد کا اعلان

    واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌ آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

    یاد رہے کہ پاکستان میں‌ اس سے قبل بھی ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں تاہم اس سلسلہ میں‌ ریلوے حکام کی طرف سے ابھی تک مضبوط اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے ہیں.

  • مریم نواز کی لندن جانے کی درخواست پر ہو گی آج سماعت

    مریم نواز کی لندن جانے کی درخواست پر ہو گی آج سماعت

    مریم نواز کی لندن جانے کی درخواست پر ہو گی آج سماعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر،سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت آج لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ کرے گا۔ مریم نواز کی جانب سے دائردرخواست میں وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنا رکھا ہے۔ درخواست میں مریم نواز نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ڈیڑھ سال تک مسلسل عدالتوں میں پیش ہوتی رہیں، ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اقدام غیر قانونی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ حتمی فیصلے تک چھ ہفتوں کے لئے مریم نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ اس کے علاوہ مریم نواز نے پاسپورٹ واپس لینے کے لیے بھی متفرق درخواست دائر کر رکھی ہے۔

    واضح رہے کہ  نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ مریم نوازکی ضمانت مسترد کی جائے ،عدالت لاہور ہائیکورٹ کا 31 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قراردے،

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں.

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟