Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ کی سربراہی میں پہنچی پاکستان

    سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ کی سربراہی میں پہنچی پاکستان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی سربراہی میں پاکستان پہنچ گئی، مہمان کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچا دیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتطامات کیے گئے ہیں۔

    کوچ مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور کی سربراہی میں پہنچنے والی ٹیم کی سہولت کے لیے ایف آئی اے کا ایک کاونٹر قائم کیا گیا۔ پی سی بی آفیشلز کو سری لنکن ٹیم کے استقبال کے لیے پاسز جاری کیے گئے۔ کھلاڑی آج مکمل آرام کریں گے، دونوں کپتان اظہر علی اور کرونا رتنے پریس کانفرنس بھی کریں گے.

    واضح رہے سری لنکا کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے پاک لنکن ٹیمیں 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اِن ایکشن ہوں گی۔

     

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو ٹیسٹ میچز کے لیے آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 11 سے 23 دسمبر تک جاری رہے گی۔

    11سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں اینڈی پائی کرافٹ نبھائیں گے جبکہ رچرڈ کیٹل برواور مائیکل گف کو پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے آن فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے۔ رچرڈ ایلنگ ورتھ تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

    سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز،قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    19 سے 23 دسمبر تک جاری رہنے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے جیف کرو کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے جبکہ بروس اوکسن فورڈ اور جوئل ولسن آن فیلڈ امپائرزکی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ٹیسٹ میچ میں گریگری بریتھ ویٹ تھرڈ امپائر اور احسن رضا فور تھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

  • ایف اے ٹی ایف،8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

    ایف اے ٹی ایف،8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

    8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

    ایف اے ٹی ایف کو بھیجی گئی رپورٹ وزارت خارجہ، وزارت خزانہ، سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) نے تیار کی۔ رپورٹ کی تیاری میں سٹیٹ بینک، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)، وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور پاک فوج کے نمائندے بھی شامل تھے۔ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے 113مدارس کو حکومتی نگرانی میں دیا جا چکا ہے، یہ مدارس متعلقہ اسسٹنٹ کی زیر نگرانی کا م کر رہے ہیں جب کہ ان مدارس سے وابستہ اساتذہ اور طالب علموں کو دو سال کا بجٹ جاری کیا جا چکا ہے۔

    خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات کی رپورٹ کے مطابق چندہ جمع کرنے والوں پر دہشت گردی ایکٹ کے 367مقدمات درج کیے گئے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال میں 8 کالعدم تنظیموں کے خلاف دہشت گردوں کی مالی ماونت کے تحت مقدمات میں 400 اور سزاؤں میں 403فیصد تک اضافہ ہوا۔ دہشت گردوں کی مالی معاونت پر مجموعی طور پر 196افراد کو سزائیں ہوئی اور نومبر 2019تک چندہ جمع پر کرنے پر دہشت گردی ایکٹ کے367مقدمات درج کیے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اگست سے نومبر 2019کے دوران 29 مقدمات درج کیے گئے۔ 8 کالعدم تنظیموں کے خلاف مجموعی طور پر دہشت گردی ایکٹ کے 196 مقدمات درج کیے گئے۔ نومبر 2019 تک دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف چندہ جمع کرنے کے17مقدمات رجسٹرڈ کیے گئے۔

    ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کے تحت تحریک طالبان پاکستان کے خلاف 25 اور القاعدہ کے خلاف 10 مقدمات درج کیے گئے۔ کالعدم تنظیم جیش محمد کے خلاف فنڈز جمع کرنے پر 91 مقدمات درج ہوئے۔ ایف اے ٹی ایف کو بھجوائی جانے والی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نومبر2019 تک جماعت الدعوۃ کے خلاف 47 اور لشکر طیبہ کے خلاف چندہ جمع کرنے پر 2 مقدمات ہوئے۔ تحریک طالبان افغانستان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت 4مقدمات درج ہوئے۔

    مذکورہ تنظیموں کے خلاف پنجاب میں چندہ جمع کرنے پر 133ٹیرارزم فنانسنگ مقدمات کیے گئے جس میں خیبر پختونخوا سے 34، سندھ سے 17اور بلوچستان سے 12مقدمات شامل ہیں۔ تنظیموں کے خلاف کھالیں جمع کرنے پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت 4مقدمات بھی درج کیے گئے۔ داعش اور ٹی ٹی پی کے خلاف اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، حوالہ، بینک ڈکیتی، منشیات کے بالتریب 46 اور 205 مقدمات درج ہوئے۔ جیش محمد اور جماعت الدعوۃ کے خلاف عطیہ جمع کرنے، این جی اوز کے غلط استعمال پر بالترتیب 97 اور 85 مقدمات درج کیے گئے۔

    خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کو سزاؤں سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کی مالی معاونت پر 145، کے پی میں 43، سندھ میں 7، بلوچستان میں ایک شخص کو سزا دی گئی۔ علاوہ ازیں ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کے تحت داعش 13، ٹی ٹی پی کے 37، جماعت الدعوۃ کے 18اور لشکر طیبہ کے ایک شخص کو دہشت گردوں کی مالی معاونت پر سزا دی گئی

    رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 40 اہداف میں سے 36 پرپیشرفت دکھائی، 4 اہداف کےحصول پرطریقہ کاروضع کردیا گیا ،پاکستان نے مالیاتی اداروں کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کا ہدف پورا کیا، پاکستان نے 9 اہداف پر بڑی پیش رفت کی، بے نامی داروں کے خلاف کارروائی میں بھی بہتری کی گئی، رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات شامل کیے گئے۔

    وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان 2020 میں گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بالخصوص  آخری 4 ماہ میں ہونے والی پیشرفت کا اعتراف کیا گیا، تاہم اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو دیا گیا ایکشن پلان کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے،

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ تمام ریگولیٹری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کوشش کر رہے ہیں، وفاقی اور صوبائی محکمے بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط مانتا جا رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایکشن پلان پر بر وقت عمل درآمد کے لیے وفاقی حکومت نے قومی ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے،ایف اے ٹی ایف نیشنل سیکریٹریٹ مکمل طور پر خود مختاری سے کام کرے گا اور ایف اے ٹی ایف کے متعلق امور دیکھے گا،

    ایف اے ٹی ایف کے صدر شیالگمن لو نے نومبر میں ہونے والے جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا کو پاکستان کے بارے میں ٹاسک فورس کے فیصلوں پر مفصل بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو ابھی کچھ کرنا ہوگا،پاکستان کے حوالے سے اپنے اعلامیے میں ایف اے ٹی ایف نے 10 ایسے نکات کی نشاندہی کی جس پر پاکستان کو کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ کی روک تھام سے متعلق اپنے قوانین اور طریقہ کار عالمی معیار کے مطابق بناسکے۔

    1-پاکستان یہ ظاہر کرے کہ وہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے لاحق دہشت گردی کی فنانسنگ کے ممکنہ خطرات کا مناسب فہم رکھتا ہے اور پھر ان خطرات کے پیش نظر اس قسم کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
    2-پاکستان یہ ظاہر کرے کہ ملک میں اینٹی منی لانڈرنگ/ ٹیرر فناسنگ کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تدارکی اقدامات کیے جاتے ہیں اور ان پر پابندیاں نافذ کی جاتی ہیں، اور یہ بھی کہ مالیاتی ادارے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ کی روک تھام سے متعلق معاملات میں ان اقدامات کی تعمیل کرتے ہیں۔
    3-پاکستان یہ ظاہر کرے کہ اس کے بااختیار ادارے پیسوں کی غیر قانونی منتقلی یا ویلیو ٹرانسفر سروسز کی نشاندہی کرنے میں تعاون کر رہے ہیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی میں مصروف ہیں۔
    4-پاکستان یہ ظاہر کرے کہ اس کے ادارے کیش کوریئرز پر نگرانی رکھے ہوئےہیں اور نقد کی غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھام میں اپنا کردار اداکر رہے ہیں.
    5-ممکنہ دہشت گردی کی فنانسنگ سے نمٹنے کے لیے صوبائی اور وفاقی اداروں سمیت تمام اداروں کے باہمی تعاون کو بہتر بنایا جائے۔
    6-پاکستان یہ ظاہر کرے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی فنانسنگ سے متعلق سرگرمیوں پر تحقیقات کر رہے ہیں اور تحقیقات اور قانونی چارہ جوئی نامزد لوگوں، اداروں یا پھر ان کے نمائندے کے طور پر کام کرنے والے لوگوں یا اداروں کے خلاف ہورہی ہے۔
    7-پاکستان یہ ظاہر کرے کہ دہشت گردی کی فنانسنگ سے متعلق سرگرمی کرنے والوں کےخلاف قانونی کارروائی کے نتیجے میں مؤثر، مناسب اور مزاحم پابندیاں عائد کی جاتی ہیں اور پاکستان وکیل استغاثہ اور عدلیہ کی صلاحیت کو بڑھا رہا ہے۔
    8-پاکستان یہ ظاہر کرے کہ نامزد دہشگردوں اور ان کے سہولت کاروں پر (جامع قانونی اصولوں کے ذریعے) اہدافی مالی پابندیوں پر مؤثر انداز میں عمل درآمد ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ انہیں چندہ اکھٹا کرنے اور ان کی منتقلی کی روک تھام کی جا رہی ہے، ان کے اثاثوں کی نشاندہی اور انہیں منجمد کیا جا رہا ہے اور انہیں مالی امداد اور مالی سروسز تک رسائی سے باز رکھا جا رہا ہے۔
    9-پاکستان یہ ظاہر کرے کہ دہشت گردی کی فنانسنگ سے متعلق پابندیوں کی خلاف ورزی کے معاملات کو انتظامی اور ضابطہ فوجداری کے تحت قانون کے مطابق نمٹایا جا رہا ہے اور قانون کے اس نفاذ میں صوبائی اور وفاقی ادارے ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔
    10-پاکستان یہ ظاہر کرے کہ نامزد افراد اور ان کے سہولت کار جن سہولیات اور سروسز کے مالک ہیں یا پھر کنٹرول کرتے ہیں ان کے وسائل ضبط کرلیے گئے ہیں اور وسائل کا استعمال ناممکن بنا دیا گیا ہے۔

    واضح رہے ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معانت کی روک تھام کے لیے بنائی گئی عالمی تنظیم ہے۔اس تنظیم نے 18 اکتوبر کو 4 ماہ کی مہلت دہتے ہوئے پاکستان پر زور دیا تھا کہ فروری 2020 تک ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرے کیونکہ اس وقت تک پاکستان ’گرے لسٹ‘ میں ہی موجود رہے گا۔ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ کن اجلاس جنوری میں ہوگا۔21 جنوری سے شروع ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی گرے لسٹ کے نکلنے کے بارے میں فیصلہ ہو گا۔

  • کاشانہ کیش،افشاں لطیف ڈٹ گئیں،کہا مجھے چپ رہنے کے لئے کیا پیشکش کی گئی؟

    کاشانہ کیش،افشاں لطیف ڈٹ گئیں،کہا مجھے چپ رہنے کے لئے کیا پیشکش کی گئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاشانہ ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے لاہور پریس کلب میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان ،عوامی رکشہ یونین کے صدر مجید غوری کے ہمراہ پویس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال میں یتیم خانے کی 25 بچیوں کی شادیاں جبری طور پر کروائی گئیں جن کا کوئی ریکارڈ نہیں. اس کی تصدیق سابق سپرنٹنڈنٹ صوفیہ حمید سے کی جائے تاہم میرے دور میں ایسی کوئی شادیاں نہیں ہوئیں۔

    افشاں لطیف کا مزید کہنا تھا کہ جبری شادیوں کی عینی شاہد 9 بچیاں ادارے سے غائب کردی گئی ہیں، انہیں سرکاری گاڑی میں دوسری جگہ منتقل کیا گیا، یہ سب واقعات سی سی ٹی وی کیمرہ میں محفوظ ہیں میرے پاس سارے ثبوت موجود ہیں جو میں 12 دسمبر کو عدالت میں پیش کروں گی،کاشانہ کے واقعات سامنے آنے پر ہمیشہ پردہ ڈال دیا جاتا تھا، کاشانہ کا سارا عملہ تبدیل ہوچکا ہے۔ 6 اپریل کے بعد ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے مجھ پر دباؤ ڈالا گیا، 9 جولائی کو بچیوں کو ڈرانا دھمکایا جانے لگا، سابق وزیر ویلفیئر وزیراجمل چیمہ نے دفتر میں آکر دھمکایا اوربچیوں سے ملا۔ ندیم وڑائچ افسر انکوائری کے لیے آیا اور توہین آمیز رویہ اختیارکیا، وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کے سامنے اجمل چیمہ نے میرا ہاتھ پکڑا، میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھا۔

    افشاں لطیف کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ادارے کی انتظامات سنبھالنے پرسہولیات سے نوازا گیا تاکہ میں ان کی باتیں مان سکوں۔

    کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    قبل ازیں افشاں لطیف نے کاشانہ معاملے پر مدد کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام بھی ایک خط لکھا تھا جس میں اپنے متعلق سیکیورٹی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا،خط میں انہوں نے لکھا کہ یتیم بچیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو سامنے لانے کی سزا دی جارہی ہے اور مجھ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ سارے الزامات واپس لوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ میری فیملی اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لہٰذا فیملی اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔

    اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں یتیم کمسن بچیوں کی شادی نہ کروانے کے جرم میں کاشانہ کی سپرینڈنٹ افشاں لطیف کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے وقت افشاں لطیف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے شوہر سمیت گرفتار کیا جا رہا ہے۔مجھے نہیں معلوم اب مجھے کہا لے کر جایا جائے گا اب یہ بچیاں آپ سب کی ذمہ داری ہیں۔

    کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر کا شانہ کے بارے میں وائرل ہونے والی ویڈیوکے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ نے حکم دیاہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور الزامات کی مکمل چھان بین کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحقیقات میں جو بھی قصوروار ہوا اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی- کاشانہ میں رہائش پذیر بچیو ں کومکمل تحفظ دیں گے اور میں بے آسرا بچیوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کروں گا-

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

  • عظمیٰ بخاری نے کی فیاض الحسن چوہان کو بڑی "پیشکش”

    فیاض الحسن چوہان وزارت چھوڑیں اور گارڈ کی نوکری کریں،عظمیٰ بخاری کی پیشکش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ فیاض چوہان صا حب آپ کے بیٹے کے نمبر بڑھانے کی انکوائری رپورٹ کہاں ہے؟ فیاض چوہان اب علیمہ باجی، جہانگیر ترین، زلفی بخاری، فیصل واڈا اورعمران نیازی کو وکیل کرا دیں۔ عمران نیازی پارلیمنٹ، پی ٹی وی حملہ کیس اور علیمہ خان سلائی مشینوں کے کیس میں مفرور ہے۔

    شہباز شریف کا قانونی نوٹس،برطانوی صحافی نے شہباز شریف کو پھر جھوٹا کہہ دیا

    برطانوی صحافی پر مقدمہ کرنے کے لئے فیاض الحسن چوہان کی شہباز شریف کو بڑی پیکشش

    عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ شہبازشریف برطانیوی صحافی ڈیوڈ روزکو تین لیگل نوٹس بھیج چکے ہیں لیکن ڈیوڈ روز شہباز شریف کیخلاف خبر دینے کے بعد اپنے دفتر سے ہی فرار ہوگیا۔ڈیلی میل والے شہزاد اکبر کو ڈھونڈ رہے ہیں ۔ آشیانہ سکینڈ ل ،رمضان شوگر ملز اور صاف پانی میں شہبازشریف عدالتوں سے سرخرو ہو چکے ہیں۔ آل عمران میانوالی کی کونسی جھونپڑی  میں رہتے ہیں؟

    کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    عظمیٰ بخاری نے مشورہ دیا کہ فیاض چوہان وزارت چھوڑ کر، شہبازشریف کی گارڈ کی ملازمت کر لیں۔

  • عثمان بزدار نے ایسا اعلان کر دیا کہ پنجاب بھر میں کھلبلی مچ گئی، افسران کی راتوں کی نیند حرام

    عثمان بزدار نے ایسا اعلان کر دیا کہ پنجاب بھر میں کھلبلی مچ گئی، افسران کی راتوں کی نیند حرام

    عثمان بزدار نے ایسا اعلان کر دیا کہ پنجاب بھر میں کھلبلی مچ گئی، افسران کی راتوں کی نیند حرام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آئندہ ہفتے سے مختلف شہروں کے دوبارہ دورے کریں  گے۔ وزیراعلیٰ فیلڈ وزٹ کے دوران ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا خود جائزہ لیں گے۔وزیراعلیٰ سرکاری دفاتر، تھانوں  ،اراضی سینٹرز اور ہسپتالوں کے بھی دورے کریں گے۔

    وزیراعلیٰ فیلڈوزٹ کے دوران صفائی کی صورتحال اورامن وامان کے انتظامات کا بھی جائزہ لیں گے۔وزیراعلیٰ عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کریں گے۔وزیراعلیٰ ہر ضلع میں اراکین اسمبلی اورتحریک انصاف کے عہدیداران و کارکنوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    دکھی انسانیت کی خدمت میں عثمان بزدار بازی لے گئے

    بیورو کریسی میں تبادلوں کا سلسلہ شروع،نیا چیف سیکرٹری پنجاب کس کو تعینات کیا گیا؟

    وزیراعلیٰ اراکین اسمبلی اورپارٹی عہدیداران و کارکنوں کے مسائل سنیں گے اوران کے حل کیلئے ہدایات دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلے بھی مختلف شہروں کے دورے کیے ہیں۔آئندہ ہفتے سے فیلڈ وزٹ کر کے زمینی حقائق خود دیکھوں گا۔ عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ کر کے اصل صورتحال کا اندازہ ہوتا ہے۔عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام کریں گے اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے گی.

    کیا نواز شریف صحتیاب ہو گئے؟ شہباز شریف کی پارٹی کو جشن منانے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار گزشتہ ایک ہفتے میں وزیراعظم عمران خان سے 3 بار ملاقات کر چکے ہیں۔ ملاقاتوں میں پنجاب میں تبدیلیوں کے حوالہ سے اہم ترین مشاورت کی گئی جس کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کا تبادلہ کیا گیا،

    تبدیلی تو پنجاب میں آئی، کمشنرز،سیکرٹریز، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران کے تبادلے

    واضح رہے کہ پنجاب میں بہتری لانے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو حکم دیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ نے پنجاب کے مختلف اضلاع کے دوروں کا پروگرام ترتیب دیا ہے، وزیراعظم چاہتے ہیں پنجاب میں تبدیلی آئے اور حکومت کا کام نظر آئے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوامی خدمت کوفوکس کیا جائے ،تحریک انصاف کی حکومت عوامی فلاح کیلئے پرعزم ہے، اس ضمن میں پنجاب میں بڑے پیمانے پر تبادلے بھی کئے گئے ہیں.

  • پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے نئی گائیڈ لائنز جار ی

    پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے نئی گائیڈ لائنز جار ی

    پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے نئی گائیڈ لائنز جار ی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے افسروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے گائیڈ لائنز جار ی کر دی ہیں اور اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری نے چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس اور تمام انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کردیاہے،

    دکھی انسانیت کی خدمت میں عثمان بزدار بازی لے گئے

    بیورو کریسی میں تبادلوں کا سلسلہ شروع،نیا چیف سیکرٹری پنجاب کس کو تعینات کیا گیا؟

    سرکاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ مجازافسران گورنمنٹ رولز آف بزنس 2011کے تحت انتظامی بنیادوں،خالی آسامیوں اور آپریشنل ضروریات کو مد نظر رکھ کر ٹرانسفر پوسٹنگ کے اختیارات استعمال کر سکیں گے- مجاز افسران حکومتی محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اہم عہدوں پر مطلوبہ تجربے اور قابلیت کے موزوں کوالیفکیشن کے حامل افسروں کی تعیناتی یقینی بنائیں گے-

    واضح رہے کہ کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار گزشتہ ایک ہفتے میں وزیراعظم عمران خان سے 3 بار ملاقات کر چکے ہیں۔ ملاقاتوں میں پنجاب میں تبدیلیوں کے حوالہ سے اہم ترین مشاورت کی گئی جس کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کا تبادلہ کیا گیا،

    تبدیلی تو پنجاب میں آئی، کمشنرز،سیکرٹریز، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران کے تبادلے

  • دکھی انسانیت کی خدمت میں عثمان بزدار بازی لے گئے

    دکھی انسانیت کی خدمت میں عثمان بزدار بازی لے گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرلیورٹرانسپلانٹ، بون میرواور دیگر امراض میں مبتلا 10 مریضوں کے علاج معالجے کیلئے2 کروڑ 10 لاکھ28ہزار روپے سے زائد کے فنڈزجاری کر دئیے گئے ہیں۔

    ہاؤسنگ کالونی ضلع ننکانہ صاحب کی رہائشی بشریٰ شہزادی کے لیورٹرانسپلانٹ کیلئے 26لاکھ8ہزارروپے کے فنڈزفراہم کیے گئے ہیں۔جگر کی بیماری میں مبتلا بشریٰ شہزادی شیخ زید ہسپتال لاہورمیں زیر علاج ہے۔برکت ٹاؤن مین جی ٹی روڈ اڈا شبیل لاہور کے رہائشی امجد جاوید کے لیورٹرانسپلانٹ کیلئے 21لاکھ60ہزارروپے کے فنڈز کا اجراء کیاگیاہے۔جگر کے مرض میں مبتلاامجد جاوید شیخ زید ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہے۔محلہ فرید گنج فیصل آباد کی رہائشی شائستہ بی بی کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے 35لاکھ روپے کے فنڈز مہیا کیے گئے ہیں – شائستہ بی بی آرمڈفورسز بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر راولپنڈی میں زیر علاج ہے-

    بند روڈ نئی سبزی منڈی جھنگ صدرکے رہائشی محمد عثمان کے بون میروٹرانسپلانٹ کیلئے 20لاکھ روپے کے فنڈزجاری کیے گئے ہیں۔نیو سٹی ملتان کے رہائشی حافظ معاذکے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے 34لاکھ روپے کے فنڈزکااجراء کیا گیا ہے- حافظ معاذ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیزاینڈ بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کراچی میں زیرعلاج ہے-تونسہ کے رہائشی راشد نور کے بچوں عجوہ خان اور محمد احمد کے علاج معالجے کیلئے 24لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے-

    ”کشمیر بنے گا پاکستان” کا نعرہ جلد حقیقت بننے والا ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ کا یوم دفاع پر پیغام

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا ملتان کے صحا فیوں کے لیے ایک اور بڑا قدم

    کلفٹن کالونی وحدت روڈ لاہور کے رہائشی واصف ریاض کے علاج کیلئے 20لاکھ 60 ہزارروپے کے فنڈز مہیا کئے گئے-محلہ بنی فارسٹ آفس راولپنڈی کی رہائشی تسلیم علی کے کینسر کے علاج معالجے کیلئے 18 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں -محلہ جاندی حویلی لکھا تحصیل دیپالپور اوکاڑہ کے رہائشی محمد انس کے کینسر کے علاج معالجے کے لئے 11لاکھ روپے کے فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے-

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ مستحق مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے فنڈز مہیا کرنا کوئی احسان نہیں بلکہ میری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی-دکھی انسانیت کی خدمت کر کے جو سکون ملتا ہے اس کا اندازہ کوئی دوسرا نہیں کرسکتا-دکھی انسانیت کا دکھ بانٹنے والے دنیا کے ساتھ آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں -حکومتی وسائل پر عام آدمی کا پورا حق ہے اورہماری حکومت یہ حق عام آدمی کو واپس کر رہی ہے-جب تک اللہ تعالیٰ نے منصب دیا ہے،دکھی انسانیت کے دکھ بانٹتا رہوں گا

  • دبئی میں زمین ڈاٹ کام کا پاکستان پراپرٹی شو، کتنے ہزار افراد نے شرکت کی؟

    دبئی میں زمین ڈاٹ کام کا پاکستان پراپرٹی شو، کتنے ہزار افراد نے شرکت کی؟

    دبئی میں زمین ڈاٹ کام کے پاکستان پراپرٹی شو کا کامیاب انعقاد، کتنے ہزار افراد نے شرکت کی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام دبئی میں پاکستان پراپرٹی شو کا کامیاب انعقاد کیا گیا جہاں دو روز میں ۲۰ ہزار سے زائد پاکستانی شریک ہوئے۔ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے دبئی میں یہ اپنی نوعیت کا تیسرا ایونٹ ہے۔پاکستان پراپرٹی شو میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد، مری، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور گوادر سمیت پاکستان کے دیگر شہروں سے پراپرٹی بلڈرز اور ڈویلپرز اپنی پراپرٹیز کی 60 سے زائد اسٹالز پر نمائش کی۔ اس ایونٹ کےبڑے اسپانسرز پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے دو معروف نام ”ایٹین“ اور ”کیپٹل اسمارٹ سٹی“ تھے۔

    پاکستان پراپرٹی شو کا افتتاح دبئی رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری ایجنسی (ریرا) کے سی ای او عزت مآب مروان احمد بن غلیطہ نے کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں بہت سی کمپنیاں منفرد پراجیکٹ لے کر آئی ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ اس سے ایک جانب ڈیٹا کی شیئرنگ ہوتی ہے تو دوسری جانب علم کی شیئرنگ بھی ہو جاتی ہے جس سے سب ہی کا فائدہ ہوتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اب سرحدوں کی محتاج نہیں ہے۔

    افتتاح کے بعد زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے ادارے کے دیگر سینئر افراد کے ہمراہ اُنہیں ہال کا دورہ کروایا۔ایونٹ کے دوسرے روز پاکستان کے کونسل جنرل برائے متحدہ عرب امارات احمدامجد علی نے بھی وفد کے ہمراہ پاکستان پراپرٹی شو میں شرکت کی۔انہوں نے ایونٹ کا دورہ کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کی اس کاوش کو سراہا اور کامیاب ایونٹ پر مبارکباد پیش کی۔

    زمین ڈاٹ کام کے اس پاکستان پراپرٹی شو میں پرائیوٹائزیشن کمیشن آف پاکستان کے نمائندے بھی موجود تھے، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اُنہوں نے اوور سیز پاکستانیوں کو سرکار کے زیر انتظام ملک میں موجود مختلف سرکاری پراپرٹیز میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آف پرائیوٹائزیشن کمیشن آف پاکستان افتخار حسین نقوی نے کہا کہ ایسے ایونٹس میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے جس سے ایک ہی وقت میں بہت سارے ہم وطنوں سے ملنا اور اُن کو سرمایہ کاری کی ترغیب دینا بہت آسان ہے۔

    زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے اس موقع پر کہا کہ تیسرے پاکستان پراپرٹی شو کی کامیابی پر ہم اللہ رب العزت کے شکرگزار ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان پراپرٹی شو اب اس خطے میں پاکستان کی پہچان بن چکی ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ پاکستانی اس بڑی تعداد میں اس شو میں شرکت کر کے اس کو کامیاب کرتےہیں۔ا ُن کا کہنا تھا کہ اس شو میں بہت سے ایسے نمائش کنندگان موجود ہیں جو کہ گزشتہ ایونٹس میں بھی ہمارے ساتھ یہاں آئے تھے اور چونکہ اُن کو اِس نمائش میں شرکت سے نفع حاصل ہواہے تو وہ دوبارہ بھی یہاں موجود ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں محفوظ سرمایہ کاری اور اپنے گھر کا خواب ہر پاکستانی دیکھتا ہے لیکن مصروفیت اور دیگر امور کے باعث اس خواب میں رنگ بھرنا مشکل ہو جاتاہے۔ زمین ڈاٹ کام نے اس ضمن میں آسانی پیدا کی اور پاکستان بھر سے محفوظ سرمایہ کاری کی آپشن یہاں دبئی میں پاکستانیوں کیلئے پیش کی۔

    اُنہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کا شعبہ کسی بھی ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس کے ساتھ 55 سے زائد دیگر انڈسٹریز بھی شامل ہوتی ہیں، لہذا رئیل اسٹیٹ کی ترقی سے ہی ملک تیزی سے ترقی کر سکتا ہے۔ اُنہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اوور سیز پاکستانی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں اور ہم انہیں ملک میں محفوظ اورمنافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اگلی ایکسپو پاکستان کے شہر کراچی میں فروری ۲۰۲۰ء میں منعقد کی جائےگی۔

  • ایک اور ٹرین حادثہ،2 بچوں سمیت کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟

    ایک اور ٹرین حادثہ،2 بچوں سمیت کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟

    ایک اور ٹرین حادثہ،2 بچوں سمیت کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں ٹرین حادثہ ہوا ہے، پھاٹک نہ ہونے کے باعث خاتون ،کمسن بچوں سمیت 4 افراد ریل کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے، نواحی علاقے امان گڑھ کے قریب 6افراد پشاور سے پنڈی جانے والی مال گاڑی کی زد میں آئے، جس کے باعث چار افراد جاں بحق ہو گئے، زخمیوں میں 2 بچے شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو ٹیموں نے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    جاں بحق افراد میں تاج محمد، اس کی بھابھی نازیہ اور 2 کمسن بچے شامل ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ فیملی چارسدہ کی رہائشی ہے، متاثرین ٹرین کی پٹری عبور کررہے تھے،حادثہ ریلوے پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا،

    14 اکتوبر کو میرپور ماتھیلو کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹری سے اترگئی تھی، مال گاڑی پنجاب سے کراچی جارہی تھی.

    شیخ رشید کی کارکردگی باغی ٹی وی سامنے لے آیا، 136 مسافر ٹرینوں میں سے 72 ٹرینیں خسارے میں

    یکم اکتوبر کو روہڑی ریلوے اسٹیشن کے گڈز یارڈ میں کنٹینر مال گاڑی کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، کنٹیر مال گاڑی کی بوگیاں اترنے سے کم و بیش 400 فٹ پٹری کو نقصان پہنچا

    واضح رہے کہ اس سے قبل17 اکتوبر کو ریل کار کی دو بوگیاں سوہاوا ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی تھیں، جس کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت معطل بھی ہوگئی تھی۔

    ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

    ٹرین حادثہ، شیخ رشید نے کیا امداد کا اعلان

    واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌ آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

    یاد رہے کہ پاکستان میں‌ اس سے قبل بھی ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں تاہم اس سلسلہ میں‌ ریلوے حکام کی طرف سے ابھی تک مضبوط اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے ہیں.

  • اسلام آباد جادو ٹونے کی گرفت میں، ڈاکٹر نواز شریف کا کب علاج کریں گے؟ شہباز شریف کی نئی کہانی

    اسلام آباد جادو ٹونے کی گرفت میں، ڈاکٹر نواز شریف کا کب علاج کریں گے؟ شہباز شریف کی نئی کہانی

    اسلام آباد جادو ٹونے کی گرفت میں، ڈاکٹر نواز شریف کا کب علاج کریں گے؟ شہباز شریف کی نئی کہانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کا لندن میں اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت شہباز شریف نے کی ،اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، سینئر رہنما خواجہ آصف، خرم دستگیر، سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار، احسن اقبال، امیر مقام اور رانا تنویر نے شرکت کی۔

    اجلاس کے دوران لیگی رہنماؤں نے پارلیمنٹ میں ان ہاؤس تبدیلی، احتجاجی تحریک، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن اور الیکشن کمیشن کے نئے چیئر مین کے حوالے سے بھی خصوصی تبادلہ خیال کیاگیا۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لیگی رہنماؤں نے ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی خیریت دریافت کی جبکہ نواز شریف کے ذاتی معالج نے لیگی رہنماؤں کو بریفنگ دی۔ اسلام آباد جادو ٹونے کی گرفت میں ہے، آپ کو کس نے خبر دی کہ میں وزیراعظم بننا چاہتا ہوں،

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک واپسی کی تاریخ نہیں بتا سکتا، ڈاکٹرزچھٹیوں پر ہیں، کرسمس کے بعد ڈاکٹرز سے علاج کیلئے اپوائنٹمنٹ طے ہے، ڈاکٹرز نے کہا تو نوازشریف کوعلاج معالجے کیلئے امریکا لے کر جائیں گے۔ ڈاکٹرزسے علاج کے سلسلے میں ملاقات کرنی ہے۔

    شہباز شریف کا قانونی نوٹس،برطانوی صحافی نے شہباز شریف کو پھر جھوٹا کہہ دیا

    شہباز شریف نیب کے ریڈار پر، مزید کونسے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا؟

    شہباز شریف خاندان کی جائیدادیں اور دو گاڑیاں‌ منجمند کرنے کا حکم، نیب لاہور کا بڑا فیصلہ

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالی طیبہ گل عدالت پیش، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ نیازی نیب گٹھ جوڑ ہو چکا ہے،سارا جو پاکستان کا وزیراعظم ہے اس میں صرف بغض ہے، کوئی اس کو ذرا بھی احساس نہیں کہ عام آدمی کے مسائل کیا ہیں، کاروباری آدمی کے مسائل کیا ہیں، اس کا ایک ہی ایجنڈ ہے کہ اپوزیشن کو ملیا میٹ کرنا ہے یہ ان کی بھول ہے.

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کا مؤقف ہے کہ پارلیمنٹ میں ان ہاؤس تبدیلی آ جائے۔ پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے باہر سیاسی ایشوز سے متعلق قیادت کو آگاہ کیا گیا جبکہ پارلیمنٹ میں نئی قانون سازی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن کے معاملے پر ابھی بات نہیں کرنا چاہتا۔ ہم اہنی پالیسی بنا رہے ہیں،اگر الیکشن ہونے ہیں تو ہمارا موقف ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی آئے پھر الیکشن ہوں،

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت انتہائی غیر سنجیدہ ہے، آرمی چیف کی ایکسٹینشن کو جس انداز میں ہینڈل کیا گیا دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی۔ تمام اضلاع میں دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف مظاہرہ کریں گے، حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

    اجلاس کے بعد لیگی رہنما ایون فیلڈ پہنچے تو حسین نواز اور دیگر نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد سینئر رہنماؤں نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی،