Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ہمت ہے تو سلمان شہباز یہ کام کر کے دکھائیں، فردوس عاشق اعوان کا چیلنج

    ہمت ہے تو سلمان شہباز یہ کام کر کے دکھائیں، فردوس عاشق اعوان کا چیلنج
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیگی ترجمانوں نے 18 سوالات کے جواب نہیں دیئے، شہبازشریف18 سوالات کے جواب دیں،جواب نہ دینے کا مطلب آپ کے پاس کچھ نہیں، ماضی میں کیمپ آفسز کو منی لانڈرنگ کا ذریعہ بنایا گیا، منی لانڈرنگ کا پیسہ ٹی ٹیز کے ذریعے باہر بھیجا گیا، قانون کاتقاضاہے کہ مجرم قوم کوجواب دے،

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ڈھٹائی میں پی ایچ ڈی کرنے والے ہم سے پوچھ رہےہیں،دھیلے کی کرپشن بے نقاب ہوچکی ہے، ماضی میں کیش بوائزکوسرکاری نوکریاں دی گئیں، سلمان شہبازپاکستان آکرعدالتوں میں ہمیں جھوٹاثابت کریں،آصف زرداری کیخلاف متعدد کیسزچل رہے ہیں، جن کے دامن بدبودارہیں وہ عمران خان پرانگلیاں اٹھا رہے ہیں، بلاول سیاسی قد اونچا کرنے کیلئےعمران خان پرالزام لگاتے ہیں،

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے چوروں،لٹیروں کونہ چھوڑنے کا وعدہ کیا ہے، ان کےشورسے لگتاہےعمران خان کا وعدہ پورا ہورہا ہے، 1200 ارب کا گردشی قرض،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ورثے میں ملا، جس کی کرپشن پکڑی جائے اس کازیادہ شورسنائی دیتاہے، نامورکرپشن زدہ چہرے نڈھال نظرآتےہیں، حکومت عوامی مشکلات سے آگاہ ہے، نوجوانوں کوقرضے دینے کاعمل شروع ہو چکا ہے، نوجوان نسل کوبااختیاربنانا چاہتے ہیں،

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ سزایافتہ خاتون نے والد کےعلاج کیلئے ضمانت لی تھی، سزایافتہ خاتون کا نام ای سی ایل میں شامل ہے، وزارت داخلہ کوای سی ایل سےنام نکالنے کی درخواست نہیں ملی، مریم نوازنےعدالت سے رجوع کیا ہے،چاہتے ہیں سب پرقانون کا یکساں اطلاق ہو، مریم نوازکے بھائی والدکے پاس موجود ہے،عدالت نےآصف زرداری کیس کی ترجیحات طے کرنی ہیں،عدالتی فیصلے کے بعدحکومت لائحہ عمل دے گی،

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹوکو 15 ماہ میں7 منصوبےنصیب ہوئے، 7 منصوبوں کے پیسوں سے15منصوبوں کاافتتاح کیا جاسکتا تھا، بلاول این ایف سی ایوارڈمیں حصہ دینے پرعمران خان کا شکریہ اداکریں، سندھ میں کرپشن روکی جائے تو منصوبے بہتر ہوسکتےہیں، پنجاب حکومت ہرہفتے میگا منصوبوں کاافتتاح کررہی ہے،پنجاب کوجرائم سے پاک کیاجائےگا،

  • قومی اسمبلی میں ہم لڑ لڑ کر تھک جاتے ہیں لیکن…..شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    قومی اسمبلی میں ہم لڑ لڑ کر تھک جاتے ہیں لیکن…..شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    قومی اسمبلی میں ہم لڑ لڑ کر تھک جاتے ہیں لیکن…..شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امید ہے بازارکے منتخب ارکان قومی اسمبلی کے ممبران کی طرح نہیں لڑیں گے ،قومی اسمبلی میں ہم لڑ لڑ کر تھک جاتے ہیں آخر میں کام کچھ نہیں ہوتا،مولانا فضل الرحمان جو استعفا لینے آئے تھے بتائیں وہ استعفا کہاں ہے ،آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا معاملہ ایک ڈیڑھ ماہ میں حل ہو جائے گا،3 سال میں راولپنڈی کی شکل بدل دیں گے.

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی،آرمی چیف سے متعلق قانون سازی ڈیڑھ ماہ میں ہو جائے گی ،مہنگائی،گورننس،بے روزگاری کے مسائل دورکریں گے ،تحریک انصاف کامشن 100 روزمیں بہتررزلٹ دیناتھا،تحریک انصاف اپنے وعدے پورے کرکے دکھائے گی .

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    ریلوے کے ریٹائرڈ ڈرائیور کو سنائی شیخ رشید نے خوشخبری

    ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے، شیخ رشید احمد

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ پاکستان کے مسائل کم نہیں ،2020 مسائل سے نکلنے کا سال ہے ،ایک مولوی صاحب کہہ رہا ہے کہ دسمبر میں حکومت جا رہی ہے لیکن سال نہیں بتا رہے ،شہبازشریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں،ثابت کروں گا کہ شہبازشریف نے این آر اومانگا ہے،آرمی چیف سے متعلق قانون سازی کے لیے ہمارے پاس سادہ اکثریت ہے، مجھے پورایقین ہے مسلم لیگ ن قانون سازی میں ساتھ دے گی .

  • شہباز شریف اب 20 سال بعد واپس آئیں گے، فواد چودھری کا دعویٰ

    شہباز شریف اب 20 سال بعد واپس آئیں گے، فواد چودھری کا دعویٰ

    شہباز شریف اب 20 سال بعد واپس آئیں گے، فواد چودھری کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کوعمران خان کے بطوروزیراعظم ہی گزاراکرنا پڑے گا،چیف الیکشن کمشنرپردونوں طرف سے مثبت ردعمل رہا،بہت حد تک اتفاق رائے ہوچکا، شہبازشریف کے حالیہ کرپشن ثبوتوں سے کوئی تکلیف نہ پہنچی ہوتومعاملہ جلد حل ہو جائیگا،

    فواد چوھدری کا مزید کہنا تھا کہ فوج،عدلیہ اورحکومت کوحقیقت کا تدارک کرتے ہوئے ہی آگے چلنا ہے،اس دفعہ شہباز شریف گئے ہیں تو کوئی 15،20سال بعد ہی واپس آئیں گے،پنجاب کے شہبازشریف باہرچلے گئے ہیں توسندھ کے زرداری کوبھی چلے جانا چاہیے ،پنجاب کے سارے پیسے اب جنوبی پنجاب میں خرچ ہو رہے ہیں،آرمی چیف کے تفصیلی فیصلے کا انتظارہے اس کے بعد دیکھیں گے کیسے آگے چلیں.

    فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پارلیمنٹ کولازمی قانون سازی کی ہدایت نہیں کرسکتی،چاہتے ہیں جلد از جلد قانون سازی کا معاملہ حل ہو،ہماری قانونی ٹیم ہی حتمی فیصلہ کرے گی، معاملے پرکو ئی بل اسمبلی میں بھیجنےکیلئے تیار نہیں کیا، اٹارنی جنرل انور منصوراس حوالے سے تیاری کررہے ہیں،

  • احسن اقبال بھی ڈاکو، احسن اقبال کے گھبرانے کا وقت آ گیا، مراد سعید کا دعویٰ

    احسن اقبال بھی ڈاکو، احسن اقبال کے گھبرانے کا وقت آ گیا، مراد سعید کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ احسن اقبال اس وقت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، کیس کی تحقیقات پراحسن اقبال کی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہورہاہے، احسن اقبال سوالات کے جوابات سے راہ فراراختیارکررہے ہیں، احسن اقبال اوران کے بھائی کےغیرقانونی ٹھیکوں کی تفصیلات سامنے آ چکیں،

    مراد سعید نے مزید کہا کہ احسن اقبال اورجاوید صادق بڑے ڈاکے میں مرکزی کردارہیں، احسن اقبال کوکہاتھاکہ آپ کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے، احسن اقبال نے ملک کو 50 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا،

    واضح رہے کہ احسن اقبال نے کہا تھا کہ مائنس ون ایجنڈا اپوزیشن کا نہیں بلکہ PTI کے اندر سے نکل رہا ہے – PTI کے اراکین اپوزیشن سے رابطے کر رہے ہیں – فرینڈز آف خان کے آگے سینئر وزراء بھی بےبس ہیں- پارٹی اور حکومت میں بدترین شہنشاہیت کی شکایتیں کر رہے ہیں – PTI ملک کو تو تبدیل نہ کر سکی البتہ اس کے اندر تبدیلی آ چکی ہے-

  • بلاول نے کیا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ، کہا معاشی بحران ختم کرنے کیلئے یہ کام کریں

    بلاول نے کیا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ، کہا معاشی بحران ختم کرنے کیلئے یہ کام کریں

    بلاول نے کیا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ، کہا معاشی بحران ختم کرنے کیلئے یہ کام کریں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نالائق وزیراعظم نے معیشت کا براحال کردیا،بیوروکریسی کومشکلات کا سامنا ہے،عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب گئے ہیں،چھوٹے تاجرٹیکسزکے طوفان کی زد میں ہیں،ملک میں کسی کوروزگارنہیں مل رہا، معیشت کی تباہ حال صورتحال میں ہم میگا پروجیکٹس کا افتتاح کررہے ہیں،

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ بے روزگاری کا مقابلہ کرنا ہے تو مزدوروں کو نوکریوں سے نکالنے کے بجائے تنخواہیں دینا ہوں گی،
    اگر ہمیں معاشی بحران کا مقابلہ کرنا ہے تو سخت محنت کرناہوگی، پیپلزپارٹی نے ہر دور میں مزدور طبقے کی تنخواہوں میں اضافہ کیا،
    ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ارب پتی لوگوں کو دی گئی، معاشی بحران کا مقابلہ کرنا ہے تو ایک کروڑ نوکریاں عوام کو دینا ہوں گی ،معاشی بحران کا مقابلہ کرنا ہے تو چھوٹے تاجروں کیلیے ایمنسٹی اسکیم لائی جائے ،عوام کو امید تھی ان کو ایک کروڑ نوکریاں ملیں گی،آج وہ ناامید ہو چکے.

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب آپ نے پنجاب ،کے پی میں کتنے مفت علاج کے اسپتال بنائے، وزیراعظم سندھ حکومت کو برا بھلا کہتے رہتے ہیں ،وسیم اکرم پلس،شیر شاہ سوری سے پوچھیں کتنے منصوبوں کا افتتاح کیا،

  • مریم نواز کے لندن جانے کی درخواست پر تحریک انصاف بھی میدان میں آ گئی

    مریم نواز کے لندن جانے کی درخواست پر وفاقی وزراء نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی جانب سے لندن جانے کے حوالہ سے عدالت میں درخواست دائر کرنے پر وفاقی وزراء اور تحریک انصاف کے رہنما میدان میں آ گئے،

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری کا کہنا ہے کہ پہلے شہبازپھرنواز اب پتہ چلا ہے مریم نواز بھی مائنس ہونے جارہی ہیں،پنجاب کے آصف زرداری ملک سے باہر چلے گئے ہیں،پاکستان میں عمران خان کے قد جیسا لیڈر موجود نہیں ہے

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مفرور بیٹے والد کی عیادت کیلیے پاکستان نہیں آئے،مریم نواز کو باہر جانے کی ضرورت کیا ہے؟مفرور بیٹے نوازشریف کے پاس ہیں .

    تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوھدری نے کہا کہ مریم نواز اب ملک سے بھاگنا چاہتی ہیں حالانکہ وہ ضمانت پر ہیں اور عدالت نے مریم نواز کا پاسپورٹ ضبط کیا ہوا ہے،مریم نواز کی جانب سے عدالت میں چھ ہفتوں کے لئے باہرجانے کی درخواست پر حیرانگی ہوئی،لگتا ہے سارا شریف خاندان لندن ہی جانا چاہتا ہے.

    مریم نواز نےای سی ایل سے نام نکالنے کیلیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ،مریم نواز نے عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف اپنا یا کہ میرا نام ای سی ایل میں کسی بھی نوٹس کے بغیر ڈالا گیا،عدالت میرا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے.20 اگست 2018کو جاری کیا گیا میمورنڈم غیرقانونی ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ مریم نوازکی ضمانت مسترد کی جائے ،عدالت لاہور ہائیکورٹ کا 31 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قراردے،

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں.

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

  • نوازشریف لندن جائیں یا امریکا، "خان” نہیں "چھوڑیں” گے،جہانگیر ترین

    نوازشریف لندن جائیں یا امریکا، "خان” نہیں "چھوڑیں” گے،جہانگیر ترین

    نوازشریف لندن جائیں یا امریکا، "خان” نہیں "چھوڑیں” گے،جہانگیر ترین

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے لودھراں میں مختلف منصوبوں کاافتتاح کردیا ، جہانگیر ترین نے کسانوں کو لیزر لینڈ لیولر کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا،اس موقع پر وزیر زراعت نعمان لنگڑیال و دیگر بھی موجود تھے، جہانگیرترین نے لودھراں تا اڈہ پرمٹ روڈ کا بھی افتتاح کیا، اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ لودھراں جلالپورروڈ ایک ارب 6 کروڑکا منصوبہ ہے ،لودھراں کہروڑپکا ڈبل روڈ ڈھائی ارب کامنصوبہ ہے،

    جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کی رفتارکو آئندہ سال قابوکرلیں گے،نوازشریف لندن جائیں یا امریکا عمران خان نہیں چھوڑیں گے، شریف خاندان مستند کرپٹ،بڑے منی لانڈرر ہیں،عمران خان وزیر اعظم نہ بھی ہو تو بھی وہ دنیا کے مشہور ترین شخص ہیں،یہ ثابت ہوگیا ہے لندن جانے والوں کے اکاؤنٹ سے اربوں نکلے ہیں،

    فیصل واوڈا،جہانگیر ترین، علیمہ خان کی لندن میں جائیدادوں پر ہو گی اب کاروائی

    ملک ریاض کیس پر کس نے بات کرنے سے منع کیا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    لندن میں بڑی کاروائی، پاکستانی شخصیت کی پراپرٹی منجمد، اثاثے ملیں گے پاکستان کو

    جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ڈالر اور معیشت پر قابو پایا منہگائی پر بھی قابو پالیں گے،عمران خان کاکوئی کاروبار ہے نہ وہ زمیندار ،وہ عوام کیلئے کام کررہے ہیں،چیف الیکشن کمشنراوراراکین کی تعیناتی کیلئے اپوزیشن سےبات چل رہی ہے,

  • تیز تر انصاف کی ایک اور مثال قائم، مریم نواز کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

    تیز تر انصاف کی ایک اور مثال قائم، مریم نواز کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

    تیز تر انصاف کی ایک اور مثال قائم، مریم نواز کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر لی، مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت پیر کو دو رکنی بینچ کرے گا، جسٹس علی باقر نجفی بینچ کی سربراہی کریں گے،

    درخواست میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازنے 6 ہفتے کیلئے ملک سے باہرجانےکی اجازت مانگ لی،اور کہا کہ نام ای سی ایل سے نکالا جائے،والد کی بیماری کے باعث ذہنی دباوَکا شکارہوں،والدکومیری ضرورت ہے،درخواست میں حکومت،چیئرمین نیب،ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ اینڈامیگریشن کو فریق بنایاگیا ہے.

    مریم نواز نےای سی ایل سے نام نکالنے کیلیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ،مریم نواز نے عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف اپنا یا کہ میرا نام ای سی ایل میں کسی بھی نوٹس کے بغیر ڈالا گیا،عدالت میرا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے.20 اگست 2018کو جاری کیا گیا میمورنڈم غیرقانونی ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ مریم نوازکی ضمانت مسترد کی جائے ،عدالت لاہور ہائیکورٹ کا 31 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قراردے،

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں.

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

  • مریم نواز نے خاموشی توڑ دی، لندن اڑان بھرنے کی تیاریاں شروع

    مریم نواز نے خاموشی توڑ دی، لندن اڑان بھرنے کی تیاریاں شروع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نےای سی ایل سے نام نکالنے کیلیےلاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ،مریم نواز نے عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف اپنا یا کہ میرا نام ای سی ایل میں کسی بھی نوٹس کے بغیر ڈالا گیا،عدالت میرا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے.20 اگست 2018کو جاری کیا گیا میمورنڈم غیرقانونی ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ مریم نوازکی ضمانت مسترد کی جائے ،عدالت لاہورہائیکورٹ کا 31 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قراردے،

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ،

    نیب نے عدالت میں مریم نواز کی ضمانت کی مخالفت کی تھی ، نیب کے وکیل نے کہا تھا کہ مریم نواز کی پوری درخواست ضمانت ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جائے، مریم نوازکے خلاف 3 کیسزچل رہے ہیں،جج ارشد ملک والے کیس میں ملزمہ ملوث ہے، نیب وکیل نے کہا کہ مریم نوازفلیگ شپ اورالعزیزیہ کیسز مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ،مریم نوازچودھری شوگر ملز میں شیئر ہولڈر بھی رہیں،

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں.

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    مریم نواز والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے لندن جانا چاہتی ہیں اس لئے انہوں نے عدالت میں درخواست دائر کی.

  • میرے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ سب ایک دم ٹھیک ہو جائے، مصباح الحق

    میرے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ سب ایک دم ٹھیک ہو جائے، مصباح الحق

    میرے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ سب ایک دم ٹھیک ہو جائے، مصباح الحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سیلکٹرمصباح الحق نے کہا ہے کہ محمد افتخار نے آسٹریلیا میں ٹی ٹوینٹی میں اچھی کارکردگی دکھائی، میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ سب ایک دم ٹھیک ہوجائے،چیزیں بہتر ہونے میں وقت لگے گا،میں ایمانداری سے چیزیں ٹھیک کرنے کی کوشش کررہا ہوں،

    سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز،قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    مصباح الحق نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں نئے لڑکوں کو آزمایا انہیں تھوڑا وقت دینا چاہتے ہیں،بولر بنانے میں وقت لگتا ہے، راتوںٕ رات نہیں ہوجاتا،پاکستان کرکٹ کو ٹھیک کرنے آیا ہوں ، نہ کرسکا تو خود چھوڑ جاؤں گا،لوگ جو کہہ رہے ہیں کہتے رہیں میں ایمانداری سے کام کررہا ہوں،ٹیسٹ چیمپین شپ میں آگے جانے کے لیے ہوم گراؤنڈ کے 4ٹیسٹ اہم ہیں ،

    واضح رہے سری لنکا کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے پاک لنکن ٹیمیں 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اِن ایکشن ہوں گی۔