Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نواز، شہباز لندن میں کیا کر رہے ہیں؟ فیاض الحسن چوہان نے کیا کہہ دیا

    نواز، شہباز لندن میں کیا کر رہے ہیں؟ فیاض الحسن چوہان نے کیا کہہ دیا

    نواز، شہباز لندن میں کیا کر رہے ہیں؟ فیاض الحسن چوہان نے کیا کہہ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہبازشریف خود نوازشریف کی پلیٹ لیٹس ٹھیک کرانے لندن چلے گئے،آل شریف جھوٹ اور کرپشن میں اپنا ثانی نہیں رکھتے،2 کیش بوائز گڈ نیجر کمپنی سے پیسے نکلواتے تھے،نثار احمد گل نیب کے مفرور ملزم ہیں ،انورمسرور اور شعیب قمر کمپنی کے اکاوَنٹ سے پیسہ نکالتے تھے

    شہباز شریف کا قانونی نوٹس،برطانوی صحافی نے شہباز شریف کو پھر جھوٹا کہہ دیا

    برطانوی صحافی پر مقدمہ کرنے کے لئے فیاض الحسن چوہان کی شہباز شریف کو بڑی پیکشش

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ شہبازشریف ڈیلی میل کے رپورٹر کی سٹوری کا اب تک جواب نہیں دے سکے،شریف برادران لندن میں بازاروں اور ہوٹلوں میں مزے کررہے ہیں،شریف برادران نے زلزلہ متاثرین کو بھی نہیں بخشا،

    کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

     

     

  • سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز،قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز،قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز،قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10سال کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز ہو رہی ہے،سری لنکا کےخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز اہمیت کی حامل ہے،مجھ سے متعلق ون مین شو کی باتیں غلط ہیں،عام تاثر یہ ہے کہ میں اکیلے فیصلے کرتا ہوں ایسا بالکل نہیں ،ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کیں،

    سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز،قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، اظہرعلی کپتان،عابدعلی،اسدشفیق،بابراعظم، فوادعالم ٹیم میں شامل کئے گئے.حارث سہیل،امام الحق،عمران خان،کاشف بھٹی،محمدعباس،رضوان ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی،شان مسعود، یاسرشاہ،عثمان شنواری بھی ٹیم میں شامل ہوں گے،16 رکنی ٹیم کےعلاوہ محمد موسیٰ بھی ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں، افتخاراحمد کی جگہ فوادعالم کومنتخب کیا گیا،فواد عالم کی 10سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے،

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ فواد عالم کی پرفارمنس بہت اچھی ہے، بہترین ٹیم منتخب کی، سری لنکا کو شکست دے سکتی ہے،

     

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو ٹیسٹ میچز کے لیے آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 11 سے 23 دسمبر تک جاری رہے گی۔

    11سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں اینڈی پائی کرافٹ نبھائیں گے جبکہ رچرڈ کیٹل برواور مائیکل گف کو پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے آن فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے۔ رچرڈ ایلنگ ورتھ تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

    19 سے 23 دسمبر تک جاری رہنے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے جیف کرو کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے جبکہ بروس اوکسن فورڈ اور جوئل ولسن آن فیلڈ امپائرزکی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ٹیسٹ میچ میں گریگری بریتھ ویٹ تھرڈ امپائر اور احسن رضا فور تھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

  • تاجی کھوکھر کی عدالت پیشی،جج نے پولیس کو کیا حکم دیا؟ اہم خبر

    تاجی کھوکھر کی عدالت پیشی،جج نے پولیس کو کیا حکم دیا؟ اہم خبر

    تاجی کھوکھر کی عدالت پیشی،جج نے پولیس کو کیا حکم دیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تاجی کھوکھر کو عدالت نے 14 روزکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا،ایس پی پوٹھو ہار کے مطابق تھانا نصیر آبادکے مقدمے میں ملزم سے اسلحہ برآمد ہوا تھا،پولیس نے تاجی کھوکھر کو عدالت میں پیش کیا ,تاجی کھوکھر کو جسمانی ریمانڈ کے لیے زیب شہزاد کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا,عدالت نے تاجی کھوکھر کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا،پولیس نے تاجی کھوکھر کو ایمبولینس میں عدالت پیش کیا،

    عدالتی پیشی کے بعد پولیس تاجی کھوکھر کو ہسپتال لے گئی جہاں طبی معائنہ کیا جائے گا،پولیس کے مطابق ملزم کو ڈائیلسز اور طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیا جائیگا

    پولیس کے مطابق تاجی کھوکھر تھانہ ائیرپورٹ کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا، زمین پر قبضہ کے مقدمہ بھی تاجی کھوکھر پر درج ہیں ،ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، سی پی او راولپنڈی احسن یونس کا کہنا ہے کہ پیشہ ور کریمنلز اور گینگسٹرز کی گرفتاری سے ہی جرائم کا قلعہ قمع کیا جاسکتا ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،

  • تاوان کی ادائیگی یا کچھ اور،ڈیفنس سے اغوا دعا منگی گھر پہنچ گئی

    تاوان کی ادائیگی یا کچھ اور،ڈیفنس سے اغوا دعا منگی گھر پہنچ گئی

    تاوان کی ادائیگی یا کچھ اور،ڈیفنس سے اغوا دعا منگی گھر پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کی گئی دعا منگی گھر پہنچ گئی، دعا منگی کو ایک ہفتہ قبل ڈیفنس سے اغوا کیا گیا تھا۔ رہائی کے بدلے تاوان بھی ادا کرنے کی اطلاعات ہیں۔

    اہلخانہ نے دعا منگی کے حوالے سے بات کرنے سے گریز کر دیا۔دعا منگی گزشتہ شب گھر پہنچی اور خیریت سے ہے،دعا منگی کو ایک ہفتہ قبل کار سوار افراد نے ڈیفنس کےعلاقے خیابان بخاری سے اغوا کیاتھا.. 19 سالہ دعا منگی 6 دن بعد گھر پہنچی،

    یاد رہے کہ ڈیفنس میں گزشتہ ہفتے کار سوار ملزمان نے نوجوان حارث کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا اور ان کے ساتھ موجود دوست دعا منگی کو اغواء کر کے فرار ہو گئے تھے۔ دعا منگی کی بازیابی کے لیے کلفٹن میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا تھا جس میں متعدد افراد نے شرکت کی تھی۔

    تین تلوار پر کیے گئے مظاہرے میں دعا کے اہل خانہ، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی، ایم کیو ایم تنظیمی بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار اور سماجی رہنما جبران ناصر سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی تھی۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک دعا کی بہن لیلیٰ منگی کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد سے گھر والے صدمے کی کیفیت میں ہیں، انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کی بہن کو جلد ازجلد بازیاب کرایا جائے-

    دعامنگی کے اہل خانہ نے کہا تھا کہ صدر، وزیر اعظم، یا وزیر اعلی کی ہمدردی نہیں چاہیئے، دعا کی بحفاظت واپسی چاہتے ہیں،دوسری جانب سندھ کے وزیراطلاعات سعیدغنی نے کہاکہ ڈیفنس جیسے علاقے میں دعا کا اغوا تشویش ناک ہے.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل واٹس ایپ کے ذریعے اہلخانہ سے رابطہ کیاگیا تھا اور تاوان بھی مانگا گیا تھا، وائس میسجز بھی تھے ۔ رپورٹ کے مطابق دعا منگی کے اغوا 11 مئی کو اغوا ہونیوالی بسمہ سے مماثلت رکھتا ہے ، دونوں واقعات میں تین چار لوگ تھے اور گاڑی ہی استعمال کی گئی۔

  • نئے پاکستان میں ٹماٹر نہیں بلکہ کیا سستا ہوا؟ مریم اورنگزیب کا نیا دعویٰ

    نئے پاکستان میں ٹماٹر نہیں بلکہ کیا سستا ہوا؟ مریم اورنگزیب کا نیا دعویٰ

    نئے پاکستان میں ٹماٹر نہیں بلکہ کیا سستا ہوا؟ مریم اورنگزیب کا نیا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ قوم کے  لیے بری خبر بن چکے ہیں، اپنی نالائقی اور منہگائی کے ظلم سے قوم کو اور کتنا رلائیں گے؟ ہر روز غریب عوام پر منہگائی کا بم پھینک کر کہتے ہیں گھبرانا نہیں،15 ماہ سے جھوٹے اور نااہل ملک پر مسلط ہیں اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں

    نئے پاکستان میں درخت نہیں بلکہ ایک ارب جھوٹ کا ریکارڈ بنے گا، مریم اورنگزیب

    کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح، ملکر نیا پاکستان بنائیں گے، وزیراعظم کا عزم

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ 15 ماہ میں ملک میں روٹی،روزگار،کاروبار،معیشت بنداورکہتے ہیں گھبرانانہیں،15 ماہ میں 12 ہزار ارب کا تاریخی قرضہ اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں ،بی آر ٹی کے کھڈے ایک ارب کے ہو گئے اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں،عمران صاحب آپ نے ووٹ،بجلی،گیس بلوں میں چوری کی اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ٹماٹر،آٹا سمیت کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر ہیں اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں، عمران صاحب آپ اور آپ کی نالائق ٹیم نے صرف جھوٹ کو ملک میں سستا کیا ہے

  • فیصل واوڈا،جہانگیر ترین، علیمہ خان کی لندن میں جائیدادوں پر ہو گی اب کاروائی

    فیصل واوڈا،جہانگیر ترین، علیمہ خان کی لندن میں جائیدادوں پر ہو گی اب کاروائی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر فیصل واڈا ،جہانگیر ترین ،علیم خان کی برطانیہ میں جائیدادوں کی تفصیلات اور کاغزات حاصل کرلئے نیشنل کرائم ایجنسی سے رابطے کررہا ہوں، لندن میں فیصل ووڈا کی تیس ملین پاؤنڈ کی جائیدادیں ہیں اپنے وکلا سے مشورہ کیا ہے اور فیصل ووڈا کے خلاف قانونی جنگ لڑوں گا

    ملک ریاض کیس پر کس نے بات کرنے سے منع کیا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    لندن میں بڑی کاروائی، پاکستانی شخصیت کی پراپرٹی منجمد، اثاثے ملیں گے پاکستان کو

    عابد شیر علی نے مزید کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی سے بھی رابطہ کیا ہے لیگل ٹیم کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی ہے فیصل ووڈا کو بتانا پڑے گا تیس مِلین پاؤنڈ کہاں سے لائے ، علیمہ خان کے ذرائع آمدن بھی پوچھیں گے علیمہ خان سلائی مشینوں کا کاروبار کرتی تھیں جہانگیر ترین نے پیسے کیسے برطانیہ ٹرانسفر کئے جہانگیر ترین کی ایک پراپرٹی کی قیمت دس ملین پاؤنڈ سے زیادہ ہے

    عابد شیر علی نے مزید کہا کہ علیم خان کی بھی لندن میں پراپرٹیز ہیں ، فیصل ووڈا، علیمہ خان، جہانگیر ترین اور علیم خان کو لیگل نوٹس بھیجوں گا،نیب نے پی ٹی آئی کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا ہوا ہے ، ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کسی سیاستدان کا ہوتا تو قیامت ٹوٹ پڑتی.

  • لاہور میں فائرنگ سے 3 افراد قتل

    لاہور میں فائرنگ سے 3 افراد قتل

    لاہور میں فائرنگ سے 3 افراد قتل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے امامیہ کالونی میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسیکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے،

    پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت لیاقت علی ،بشیر حسین اور اشفاق کے نام سے ہوئی،مقتول تحصیل کچہری فیروزوالہ سےمرید کے جا رہےتھے، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی جائے گی ،جلد قاتلوں کو گرفتار کر لیا جائے گا.

    نوٹ، یہ ابتدائی خبر ہے، مزید تفصیلات آنے پر اسے اپڈیٹ کر دیا جائے گا

  • ایف اے ٹی ایف اجلاس ہو گا آج، اہداف کیسے پورے ہوں گے؟ پاکستان نے بتا دیا

    ایف اے ٹی ایف اجلاس ہو گا آج، اہداف کیسے پورے ہوں گے؟ پاکستان نے بتا دیا

    ایف اے ٹی ایف اجلاس ہو گا آج، اہداف کیسے پورے ہوں گے؟ پاکستان نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ کا آج اجلاس ہو گا، پاکستان کا 5 رکنی وفد اجلاس میں شرکت کرے گا اجلاس میں وزارت خارجہ، خزانہ، اسٹیٹ بینک اورنیکٹا حکام شرکت کریں گے

    ایف اے ٹی ایف پاکستان کے 40 اہداف کے حصول پر پیشرفت کاجائزہ لے گا، پاکستان نے 40 اہداف میں سے 36 پرپیشرفت دکھائی، 4 اہداف کےحصول پرطریقہ کاروضع کردیا گیا،

    پاکستان نے مالیاتی اداروں کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کا ہدف پورا کیا، پاکستان نے 9 اہداف پر بڑی پیش رفت کی، بے نامی داروں کے خلاف کارروائی میں بھی بہتری کی گئی، رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات شامل کیے گئے۔

    وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان 2020 میں گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بالخصوص  آخری 4 ماہ میں ہونے والی پیشرفت کا اعتراف کیا گیا، تاہم اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو دیا گیا ایکشن پلان کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے،

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ تمام ریگولیٹری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کوشش کر رہے ہیں، وفاقی اور صوبائی محکمے بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط مانتا جا رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.

  • انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے وفد کا دورہ پاکستان

    انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے وفد کا دورہ پاکستان

    انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے وفد کا دورہ پاکستان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفد نے 4 سے 7 دسمبرتک پاکستان کا دورہ کیا،دورے کامقصد نیوکلیئرسیکیورٹی کے شعبہ میں تعاون بڑھاناتھا،پاکستان نے نیوکلیئرسیکیورٹی کیلئے کئی اقدامات اٹھارکھے ہیں،

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نیوکلیئرسیکیورٹی کےفروغ کی کوششوں میں حصہ لے رہاہے،پروگرام کو 2011 میں اضافی شعبوں کو شامل کرنے کیلیے بڑھایا گیا،

    پاکستان کو عالمی سطح پرایک اوربڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے،پاکستان روایتی ہتھیاروں کے کنونشن رکن ممالک کے سالانہ اجلاس کاچیئرپرسن منتخب ہوا ہے،

    پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں سفارتی کامیابی پر بھارتی برہم

    خان کے مودی کو خط کا جواب، راجناتھ نے دی دھمکی، کہا پاکستان میں ہر طرح کی کاروائی کرسکتے ہیں

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رکن ممالک کا کنونشن کے حقیقی اطلاق کے لیے سالانہ اجلاس ہوتاہے،پاکستان کا انتخاب بذریعہ تحدید اسلحہ عالمی سلامتی کے لیے خدمات کامظہرہے،رکن ممالک روایتی ہتھیاروں کےخطرات سےنمٹنےکے لیے پروٹوکولزمرتب کرتے ہیں ،پاکستان کامتفقہ طورپرانتخاب عالمی برادری کااظہار اعتماد ہے،

    پاکستان سے سفارتی سطح پر بھارت کی ایک اور سازش ناکام بنا دی

    مودی سرکار نے بنایا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے خلاف خطرناک منصوبہ

  • بیرون ملک کتنے ہزار پاکستانی جیلوں میں ہیں؟ رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

    بیرون ملک کتنے ہزار پاکستانی جیلوں میں ہیں؟ رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

    بیرون ملک کتنے ہزار پاکستانی جیلوں میں ہیں؟ رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیرون ممالک مقیم 96لاکھ پاکستانیوں میں سے10ہزار289پاکستانی جیلوں میں تاحال قید ہیں، وزارت خارجہ نے تفصیلات قومی اسمبلی کے جمع کرادیں،بھارت کی جیلوں میں 572 پاکستانی مختلف کیسز میں قید ہیں، امارات میں 2ہزار 25، برطانیہ میں 300 پاکستانی جیلوں میں ہیں.

    سعودی مخالف سرگرمیاں، جیلوں میں 73 پاکستانیوں سمیت 5201 افراد قید

    وزارت خارجہ نے قیدیوں کی رہائی کے لیےسفارتخانوں کوسرکلرجاری کردیئے،آسٹریلیا میں250،چین 268اوریونان میں 617 پاکستانی قیدہیں،امریکامیں 109 پاکستانی دہشتگردی اور فراڈ کے کیسز میں قید ہیں،ایران میں غیرقانونی داخلے اور منشیات کے کیسزمیں134پاکستانی جیلوں میں ہیں،

    حکومت نے گزشتہ سال4ہزار637پاکستانیوں کوبیرون مالک جیلوں سےرہاکرایا،گزشتہ سال بھارت نے 50 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا،سعودی عرب نےایک ہزار594،امارات نےایک ہزار873پاکستانیوں کورہاکیا

    بھارت کی جیلوں میں مجموعی طور پر 572 قیدی ہیں،جن میں سے 210 ماہی گیر ہیں،