Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • احتساب عدالت میں ہو گی آج ایک اور "مریض” کی پیشی

    احتساب عدالت میں ہو گی آج ایک اور "مریض” کی پیشی

    احتساب عدالت میں ہو گی آج ایک اور "مریض” کی پیشی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں آج ایک مریض کی پیشی ہونی ہے، اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی آج احتساب عدالت میں پیشی ہو گی نیب خورشیدشاہ کےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گا .

    خورشید شاہ ہسپتال میں‌داخل ہیں ان کے دل کی دو شریانیں بند ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، خورشید شاہ کو جیل حکام ہسپتال سے عدالت میں پیش کریں گے.

    خورشید شاہ کو نیب سکھر نے گرفتار کیا ہے وہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں، خورشید شاہ نے نیب سیل میں اسلامی اور سیاسی کتب منگوالیں .

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    قبل ازیں چند روز قبل سندھ ہائیکورٹ میں خورشیدشاہ کے خلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے خورشید شاہ کی اہلیہ،بیٹےاوردامادکی ضمانت میں توسیع کردی ،عدالت نے نیب حکام کوانکوائری مکمل کرنے کیلیے 16 جنوری تک مہلت دے دی ،صوبائی وزیراویس شاہ سمیت دیگرملزمان سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے

    گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

    آمدن سے زائد کیس میں مبینہ فرنٹ مین ڈاکٹر آفتاب سومرو نے بھی ضمانتیں لے لیں ،اویس قادرشاہ کے مبینہ فرنٹ مین زبردست خان مہر نے بھی ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی ،چاروں افراد کی ضمانتیں 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظورہوئیں.

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

  • کاشانہ کیس میں نیا موڑ، افشاں لطیف نے نئی ویڈیو میں کیا کہہ دیا؟

    کاشانہ کیس میں نیا موڑ، افشاں لطیف نے نئی ویڈیو میں کیا کہہ دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاشانہ اسکینڈل کے معاملے پر سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے عالمی اداروں سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے، ویڈیو پیغام میں افشاں لطیف نے اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارہ انسانی حقوق سے اپیل کی ہے کہ وہ کاشانہ واقعہ کے بعد متاثرہ بچیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے پاکستانی حکام پر زور ڈالے۔

    افشاں لطیف نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ سیاسی اثر و رسوخ کے باعث سوشل ویلفئیر ڈپارٹمنٹ نے بچیوں کو اپنی تحویل میں لے رکھا ہے، جبکہ بچیوں کے تحفظ کیلئے کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ بچیوں کی مدد کی جائے، انہیں ڈر ہے کہ کہیں بچیاں کسی بڑے حادثے کا شکار نہ ہو جائیں۔

    کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    قبل ازیں افشاں لطیف نے کاشانہ معاملے پر مدد کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام بھی ایک خط لکھا تھا جس میں اپنے متعلق سیکیورٹی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا،خط میں انہوں نے لکھا کہ یتیم بچیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو سامنے لانے کی سزا دی جارہی ہے اور مجھ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ سارے الزامات واپس لوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ میری فیملی اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لہٰذا فیملی اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔

    افشاں لطیف آج ہفتہ کو لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس بھی کریں گی جس میں وہ حقائق میڈیا کے سامنے لائیں گی.

    اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں یتیم کمسن بچیوں کی شادی نہ کروانے کے جرم میں کاشانہ کی سپرینڈنٹ افشاں لطیف کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے وقت افشاں لطیف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے شوہر سمیت گرفتار کیا جا رہا ہے۔مجھے نہیں معلوم اب مجھے کہا لے کر جایا جائے گا اب یہ بچیاں آپ سب کی ذمہ داری ہیں۔

    کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر کا شانہ کے بارے میں وائرل ہونے والی ویڈیوکے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ نے حکم دیاہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور الزامات کی مکمل چھان بین کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحقیقات میں جو بھی قصوروار ہوا اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی- کاشانہ میں رہائش پذیر بچیو ں کومکمل تحفظ دیں گے اور میں بے آسرا بچیوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کروں گا-

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

  • شہباز شریف نے سب حدیں عبور کر لیں، وزیراعظم کے بارے میں سخت ترین جملے بول دیئے

    شہباز شریف نے سب حدیں عبور کر لیں، وزیراعظم کے بارے میں سخت ترین جملے بول دیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میں اپوزیشن کے لیے بغض بھرا ہوا ہے، عمران خان کو پاکستان کے مسائل کا احساس نہیں، وزیراعظم کا صرف اپوزیشن کو ملیا میٹ کرنے کا ایجنڈا ہے،

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میٹروٹرین پرپنجاب حکومت نےمجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا، میٹروٹرین عظیم اور عوام دوست منصوبہ ہے، میٹروٹرین سےلاکھوں عوام کو فائدہ ہو گا ، میٹروٹرین شروع ہونے پرقوم کو مبارکباد دوں گا، میٹروٹرین سےٹریفک کے مسائل حل ہوں گے.

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ نیازی نیب گٹھ جوڑ ہو چکا ہے،سارا جو پاکستان کا وزیراعظم ہے اس میں صرف بغض ہے، کوئی اس کو ذرا بھی احساس نہیں کہ عام آدمی کے مسائل کیا ہیں، کاروباری آدمی کے مسائل کیا ہیں، اس کا ایک ہی ایجنڈ ہے کہ اپوزیشن کو ملیا میٹ کرنا ہے یہ ان کی بھول ہے.

    شہبازشریف نے مزید کہا کہ میٹرو ٹرین میں دو سال کی تاخیر کی گئی ،اس کا بہت نقصان ہوا، دو سال کرمنل تاخیر کی جو نہیں ہونی چاہئے تھی، نواز شریف کا میڈیکل ہو رہا ہے ڈاکٹر جلد بتائیں گے،

  • پاکستانی حجاج کو سہولیات کی فراہمی کے لئے وزیر مذہبی امور متحرک

    پاکستانی حجاج کو سہولیات کی فراہمی کے لئے وزیر مذہبی امور متحرک

    پاکستانی حجاج کو سہولیات کی فراہمی کے لئے وزیر مذہبی امور متحرک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حجاج کو منیٰ، عرفات میں سہولیات کی فراہمی کیلئے وزارت مذہبی امور اور موسسہ جنوب ایشیاءکے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت پاکستانی وفد کی موسسہ جنوب ایشیاءسے مذاکرات ہوئے اور معاہدہ کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر وزیر مذہبی امور نے کہا کہ گذشتہ حج کے بہترین انتظامات پر خادم حرمین اور چیئرمین موسسہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جنوب ایشیائی حجاج کا انتظام و انصرام ایک مشکل کام ہے جسے بخوبی سرانجام دیا گیا ہے۔ ہمارے حجاج اللہ کے بعد موسسہ جنوب ایشیاء کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔

    حج انتظامات کی بہتری کے لئے تجاویز کابینہ میں پیش کی جائیں، وزیراعظم

    حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک

    وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ ہمارے حجاج کو پیک شدہ کھانے اور بنکر بیڈز استعمال کرنے میں مشکل آ رہی ہے۔ مکاتب کو پاکستانی معیار کے کھانے اور دیگر سہولیات کے فراہمی کا پابند کیا جائے۔ پاکستان حج مشن میں دو قابل ترین افسر تعینات کئے ہیں، ان سے پھرپور تعاون کیا جائے۔ سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ پاکستانی حجاج کی خوشی میں ہماری خوشی اور تکلیف میں ہماری تکلیف ہے، مشاعر کے مسائل کے فوری حل کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو مکمل با اختیار بنایا جائے۔

    چیئرمین موسسہ رافعت بدر نے کہا کہ پاکستانی حجاج کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ پچھلے سال کوٹہ بڑھنے اور منی میں کم گنجائش کے سبب بنکر بیڈز لگانا پڑے، آنے والے سالوں میں منی کے خیموں کو ڈبل سٹوری اٹیچ باتھ بنایا جائے گا، اس سال پاکستانی حجاج کو انکے معیار کے مطابق کھانا فراہم کرینگے.

    مکہ مکرمہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2020 طے پاگیا، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے سعودی ہم منصب ڈاکٹر صالح بن بنتن کے ہمراہ معاہدے پر دستخط کیے۔ نور الحق قادری کی سربراہی میں وفد کے سعودی ہم منصب سے مذاکرات ہوئے، وفد نے عازمین کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مطالبات پیش کیے۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں دیگر شہروں کی شمولیت کا مطالبہ کیا گیا، مشاعر میں اضافی سہولیات، کوٹے میں مزید اضافے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

    منیٰ، مزدلفہ، عرفات میں شکایات کے ازالے کے لیے پاک سعودی جوائنٹ ورکنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، 10 رکنی کمیٹی مسائل کے ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کرے گی۔سعودی وزیر حج نے کہا کہ کمیٹی مشاعر میں پاکستان کی مرضی کے مطابق کھانا، سفری سہولیات یقینی بنائے گی۔

  • آواران میں خواتین کی گرفتاری کا معاملہ ایوان میں پہنچ گیا، وفاقی وزیر داخلہ نے کیا کہا؟

    آواران میں خواتین کی گرفتاری کا معاملہ ایوان میں پہنچ گیا، وفاقی وزیر داخلہ نے کیا کہا؟

    آواران میں خواتین کی گرفتاری کا معاملہ ایوان میں پہنچ گیا، وفاقی وزیر داخلہ نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے صدر سردار اختر جان مینگل کی سربراہی میں ایک وفد نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں آواران میں مبینہ گرفتار خواتین کے معاملہ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

    قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ ریٹائرڈ بریگیڈیئر اعجاز شاہ، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے اراکین قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، محمد ہاشم نوتیزئی، ڈاکٹرشہناز بلوچ بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بلوچستان کی ثقافت اور روایات کو مدنظر رکھ کر یہ ملاقات رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    پاک فوج نے آواران میں ایسا کام کیا جو حکومت بھی نہ کر سکی

    وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ ہم قبائلی روایات اور بلوچستان کے عوام کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔ اس ملاقات کا مقصد ہی مسئلے کا مثبت اور بر وقت حل نکالنا تھا۔ وزیر داخلہ نے ملاقات کے شرکاء کو اعتماد میں لیا اور انہیں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ان کی کوششیں رائیگاں نہیں جائینگی اور ان کو حکومت کی جانب سے کسی قسم کی مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ بلوچستان اور وہاں کے لوگ میرے دل کے بہت قریب ہیں۔

    بلوچستان، دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن سمیت چار جوان شہید

    شمالی وزیرستان، سرحد پار سے فائرنگ،پاک فوج کے چھ جوان شہید

    وفاقی وزیر داخلہ اعجازشاہ کا مزید کہنا تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز سے مکمل رابطے میں ہیں اور پوری طرح سے معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہیں۔

    ملاقات کے بعد بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ بلوچستان ہمارا گھر ہے اور ایک قبائلی صوبہ ہے اور ہمارے ہاں کسی بھی معاملے میں چاہے وہ گھریلو جھگڑا ہو یا قبائلی رنجشیں، ہر معاملہ میں خواتین کو عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ آواران میں خواتین کی گرفتاری کے بعد بلوچستان کے عوام میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

    بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اخترجان مینگل کی قیادت میں وفد نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہاکہ اگر بلوچستان کے لوگ چاہے وہ کسی بھی پارٹی سے ہوں اکھٹے اور اتفاق سے مل کر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرینگے تو وہ وقت دور نہیں جب ہماری آنے والی نسل کا مستقبل تابناک اور روشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کے ہاتھ میں اسلحہ کی بجائے قلم وکتاب ہوگا جس سے وہ جدید دور کے علم کو حاصل کرکے صوبے اور ملک کا نام روشن کرینگے۔

  • آصف زرداری کے علاج کے لئے عدالتی حکم پر نیا میڈیکل بورڈ تشکیل

    آصف زرداری کے علاج کے لئے عدالتی حکم پر نیا میڈیکل بورڈ تشکیل

    آصف زرداری کے علاج کے لئے عدالتی حکم پر نیا میڈیکل بورڈ تشکیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کےطبی معائنہ کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، پمز  کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شجی صدیقی میڈیکل بورڈ کی سربراہی کریں گے، میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹرساجد،ڈاکٹر نذیر بھٹی،ڈاکٹر مظہر بادشاہ شامل ہیں، بورڈ عدالتی حکم کی روشنی میں آصف زرداری کے ذاتی معالج سےمشورہ لے گا،

    آصف زرداری کے لئے نئے میڈیکل بورڈ کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ نے دیا تھا، عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت کے وقت کہا تھا کہ آصف زرداری کے لئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے اور عدالت میں نئی میڈیکل رپورٹ پیش کی جائے، عدالتی احکامات کی تعمیل میں آج نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جو سابق صدر آصف زرداری کا طبی معائنہ کرے گا.

    سابق صدر آصف زرداری کے میڈیکل بورڈ میں ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کو شامل کر لیا گیا ہے، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کو آصف زرداری کے ذاتی معالج کی شمولیت سے متعلق آگاہ کر دیا گیا،رحمان ملک نے آصف زرداری کے ذاتی معالج کا معاملہ سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ میں اٹھایا تھا،چیئرمین کی ہدایات پر آصف زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کو بورڈ میں شامل کیا گیا

    نواز شریف کے عدالتی فیصلے کے بعد آصف زرداری سے انتہائی اہم شخصیت کی ملاقات

    کیا آپ نے بھی کوئی ناصر بٹ رکھا ہوا ہے؟ سوال پرزرداری نے کیا جواب دیا،اہم خبر

  • وردی بدل گئی لیکن کرتوت نہ بدلے، لاہور کی صبا پولیس کے کالے کرتوت سامنے لے آئی

    وردی بدل گئی لیکن کرتوت نہ بدلے، لاہور کی صبا پولیس کے کالے کرتوت سامنے لے آئی

    وردی بدل گئی لیکن کرتوت نہ بدلے، لاہور کی صبا پولیس کے کالے کرتوت سامنے لے آئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین سڑکوں پر لوٹ مار کرنے والا پولیس اہلکاروں کا گینگ منظر عام پر آگیا ،لاہورمیں 5 روز قبل فردوس مارکیٹ میں دو خواتین کو گاڑی پر پر 3 پولیس اہلکاروں نے روک لیا تھا ، دو خواتین گھر سے ماں کی دوائی لینے نکلی تھی سڑک پر اہلکاروں نے قابو کرلیا

    صبا نامی خاتون کا کہنا ہے کہ قانون کے محافظوں نے ہمیں روکا اور دھند کرنے والی لڑکیاں سمجھتے رہے .سلطان نامی کانسٹیبل اور اہلکاروں نے نایاب حرکات کرتے رہے ،وردی میں ملبوس اہلکاروں نے ہمیں پکڑا اور نزدیکی گیسٹ ہاوس میں کپڑے اتارنے کی کوشش کرتے رہے ، پیسے نہ دینے پر ہمارے موبائل چھین کر پولیس اہلکار لے گئے .

    صبا نامی خاتون کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایچ او نصر آباد نے موبائل فون اگلے روز اہلکاروں سے برآمد کروائے ، اے ایس پی ماڈل ٹاؤن دفتر میں انکوائری کے دوران ہمارے انگوٹھے زبردستی لگوا لئے گئے ، بہن شازیہ اور مجھے اے ایس پی ماڈل دفتر والوں دھکے دے کر باہر پھنک دیا. پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمے کی درخواست ہونے کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا گیا.

    صبا کا مزید کہنا تھا کہ عام شہری ڈکیتی کرے تو پرچہ پولیس والے سڑکوں پر وردات کرے تو انکوائری ،ہمیں انصاف دیا جائے اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے .

    اے ایس پی ماڈل ٹاؤن آصف بہادر کا کہنا ہے کہ معاملہ کی انکوائری کی جاری ہے جلد حقائق سامنے آجائے گئے، خواتین کی عزت اور میرٹ کرنا اولین ترجیح ہے .

  • جج ویڈیو سیکنڈل، نواز شریف کی نظرثانی درخواست پر سپریم کورٹ میں کب ہو گی سماعت؟ اہم خبر

    جج ویڈیو سیکنڈل، نواز شریف کی نظرثانی درخواست پر سپریم کورٹ میں کب ہو گی سماعت؟ اہم خبر

    جج ویڈیو سیکنڈل، نواز شریف کی نظرثانی درخواست پر سپریم کورٹ میں کب ہو گی سماعت؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کے معاملے پر نواز شریف کی نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 10 دسمبر کو درخواست پر سماعت کریگا۔ نوازشریف نے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے فیصلے سے عدالتی آبزوویشن حذف کرنے کی استدعا کر رکھی ہے.

    سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کی .

    نواز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہمیں نوٹس کیے اور سنے بغیر یہ فیصلہ دیا گیا،ہمارا موقف لیے بغیر عدالت نے معاملے کے پیرامیٹرز طے کردئیے،ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پرہماراموقف بھی سناجائے ،سپریم کورٹ نے جو ویڈیواسکینڈل میں فیصلہ دیا اس سے ہمارا حق متاثر ہوا،انصاف کےتقاضے پورےکرنے کے لیے ہماراموقف سنا جائے ،ہمارا موقف سن کرسپریم کورٹ اپنےفیصلے پرنظر ثانی کرے،

    قبل ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کے لیے وقت مانگا تھا سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست پر 14 دن کا وقت دیا تھا ،

    العزیزیہ ریفرنس کیس،نواز شریف کے وکیل اور نیب کو ملیں بیان حلفی کی مصدقہ نقول

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

  • سب سے زیادہ نوکریاں کس میں ملیں گی؟ وزیراعظم عمران خان کے اعلان پر نوجوان پرجوش

    سب سے زیادہ نوکریاں کس میں ملیں گی؟ وزیراعظم عمران خان کے اعلان پر نوجوان پرجوش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ بینک رپورٹ کے مطابق کاروبارمیں آسانی پیدا کرنےمیں پاکستان 28 پوائنٹس اوپرگیا، چھوٹےاوردرمیانے درجے کےکاروبار میں آسانی پیداکرنے کی ضرورت ہے، سب سےزیادہ نوکریاں سیاحت میں ملیں گی،ماضی میں متوسط تاجر طبقے کو نظر انداز کیا گیا،

    کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں میں چیک تقسیم کیے اور کہا کہ جنہوں نے چیک وصول کیے ان کو مبارکباد دیتا ہوں ،میری خواہش ہے کہ چیک میرٹ پرتقسیم کیے جائیں ،ایک لاکھ 90 ہزارخواتین نے قرضوں کیلئے درخواستیں دیں، حکومت کا کام لوگوں کے کاروبارمیں رکاوٹیں دورکرنا ہے، حکومت کا کام لوگوں کو روزگار دیناہے ، نوجوانوں کوکامیاب جوان پروگرام سے بہت امیدیں ہیں،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہرشعبےمیں نمایاں مقام رکھتےہیں، ہم نے اپنے ملک میں میرٹ کو اوپرلاناہے ، کامیاب معاشرے کےاندرمیرٹ ہوتا ہے، امریکا میں ٹاپ بزنس مین پاکستانی ہیں، ہماری کوشش کاروباری افراد کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے ،میں جب پہلی دفعہ برطانیہ گیا تو مانچسٹر میں ٹیکسٹائل کا کاروبار یہودیوں کے ہاتھ میں تھا لیکن چند ہی سالوں میں پاکستانیوں نے اس صنعت میں اپنا نام پیدا کر لیا، اب کیا وجہ تھی کہ وہ لوگ پاکستان میں تو کاروبار نہ کر سکے مگر مانچسٹر میں کامیاب حاصل کر لی۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب معاشرے اور ناکام معاشروں میں یہی فرق ہوتا ہے، کامیاب معاشرے میں میرٹ پر کام ہوتا ہے اور لوگوں کو اپنے کاروبار شروع کرنے کیلئے مواقع اور سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں جس کے باعث محنت کا جذبہ رکھنے والے نوجوان اوپر آتے ہیں۔ اگر آپ صرف کھیلوں کی مثال ہی لے لیں تو ایسے ممالک زیادہ گولڈ میڈلز جیت جاتے ہیں جن کی آبادی کم ہوتی ہے جبکہ 20 سے 22 کروڑ آبادی والے ملک پیچھے رہ جاتے ہیں اور اس کی وجہ صرف اور صرف میرٹ ہے۔ نوجوانوں کو اس پروگرام سے بہت امیدیں ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک لاکھ 90 ہزار خواتین نے اس پروگرام کے تحت درخواستیں دیں۔

  • شہزاد اکبر کے 18 سوالات پر شہباز شریف فوری یہ کام کریں، مراد سعید کا نیا مطالبہ

    شہزاد اکبر کے 18 سوالات پر شہباز شریف فوری یہ کام کریں، مراد سعید کا نیا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے شہباز شریف سے پارلیمان میں صفائی پیش کرنے کا مطالبہ کردیا ، مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بھائی کے بعد چھوٹے بھائی کی کرپشن کی ہوشربا داستان سامنے آئی ہے،بیرسٹر شہزاد اکبر نے شہباز شریف سے 18 سوال پوچھے ہیں،پوری قوم شہباز شریف کی جانب سے جواب کی منتظر ہے،

    مراد سعید نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں پارلیمان کو مضبوط بنایا جائے، ہم معاملے کو ایوان میں لے جانے کیلئے تیار ہیں،بڑے بھائی کیطرح ہم چھوٹے بھائی کو بھی موقع دیتے ہیں کہ پارلیمان میں آئیں اور بیرسٹر شہزاد اکبر کی جانب سے پوچھے گئے 18 سوالوں کا جواب دیں، بڑے بھائی کیطرح اگر شہباز شریف نے بھی پارلیمان میں جھوٹ بولا تو نتائج کے ذمہ دار خود ہوں گے،

    شہباز شریف کا قانونی نوٹس،برطانوی صحافی نے شہباز شریف کو پھر جھوٹا کہہ دیا

    شہباز شریف نیب کے ریڈار پر، مزید کونسے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا؟

    شہباز شریف خاندان کی جائیدادیں اور دو گاڑیاں‌ منجمند کرنے کا حکم، نیب لاہور کا بڑا فیصلہ

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالی طیبہ گل عدالت پیش، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    مراد سعید نے مزید کہا کہ اگر شہباز شریف کے ذہن میں یہ خیال چھپا ہوا ہے کہ قوم بھول جائے گی تو یاد رکھیں ہم بھولنے نہیں دیں گے،امید ہے اب خواجہ آصف بھی آپ کو یہ مشورہ نہیں دیں گے کہ قوم بھول جائے گی، شہباز شریف صاحب قومی اسمبلی تشریف لائیں، قوم جواب کی منتظر ہے