Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بے نظیر کی 12 ویں برسی،پیپلز پارٹی نے تقریبات کے حوالہ سے بڑا فیصلہ کر لیا

    بے نظیر کی 12 ویں برسی،پیپلز پارٹی نے تقریبات کے حوالہ سے بڑا فیصلہ کر لیا

    بے نظیر کی 12 ویں برسی،پیپلز پارٹی نے تقریبات کے حوالہ سے بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہید بےنظیربھٹوکی 12ویں برسی کی تقریبات کیلئے9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،کمیٹی میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، نیئربخاری، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ شامل ہیں، مصطفیٰ نوازکھوکھر،چودھری یاسین، مہدی شاہ، نجم الدین اور صابر بلوچ کمیٹی کا حصہ ہیں.چیئرمین پیپلزپارٹی کی تشکیل دی گئی کمیٹی بےنظیربھٹوکی برسی کی تقریبات کا اہتمام کرے گی

    واضح رہے کہ بلاول زرداری نے اعلان کیا ہے کہ بے نظیر کی برسی کی مرکزی تقریب لیاقت باغ راولپنڈی میں ہو گی، کراچی میں بھی سندھ کی سطح پر مختلف تقریبات ہوں گی جن سے پیپلز پارٹی کے رہنما خطاب کریں گے.

    پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ بینظیربھٹوکی برسی راولپنڈی میں جائےشہادت پرمنانےکااعلان کیا ہے ،
    حکومت صرف ذاتیات کی بات کرتی ہے،پیپلزپارٹی نےکوئی رعایت نہیں مانگی،ہم کبھی ایکسٹینشن کےحق میں نہیں تھے حکومت نے جوطریقہ کاراپنایااس کاتمسخربنا،

    دوسری جانب فیصلہ کیا گیا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری 18 دسمبر، بروز بدھ، ریلوے گراؤنڈ رائیونڈ لاہور 1 بجے دوپہر ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

  • صدر مملکت اور وزیراعظم سے سعودی وفد کی ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    صدر مملکت اور وزیراعظم سے سعودی وفد کی ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    صدر مملکت اور وزیراعظم سے سعودی وفد کی ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی شریک تھے، ڈاکٹرعبداللہ بن محمد الشیخ کے ہمراہ سعودی وفد بھی ملاقات میں موجود تھا،

    ملاقات میں دونوں‌ ممالک کے مابین تعلقات کے حوالہ سے گفتگو ہوئی، وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے حوالہ سے بین الپارلیمانی کانفرنس کے انعقاد کے فیصلے کو سراہا.

    مفتی اعظم سعودی عرب اور طاہر اشرفی کی ملاقات، مفتی اعظم نے پاکستان بارے کیا کہا؟

    سعودی شوریٰ کے چیئرمین نے کشمیر پر اسد قیصر کی کس تجویز کو مان لیا؟

    قبل ازیں چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل نے وفد کے ہمرا ہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کی،اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں،سعودی عرب بھارتی مسلمانوں کےتحفظ کیلئےکردارادا کرے

    چئیرمین سعودی شوریٰ کونسل ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ کا  کہنا تھا کہ مسلم ممالک میں ہم آہنگی کے فروغ اور امہ کودرپیش مسائل کے حل کے لیے پاکستان کاکردارقابل ستائش ہے،سعودی عرب کے عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ،دوطرفہ تجارت کےفروغ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے دونوں ایوانوں کی تجارت کی کمیٹیوں میں مسلسل رابطوں کی ضرورت ہے،

  • برطانوی صحافی پر مقدمہ کرنے کے لئے فیاض الحسن چوہان کی شہباز شریف کو بڑی پیکشش

    برطانوی صحافی پر مقدمہ کرنے کے لئے فیاض الحسن چوہان کی شہباز شریف کو بڑی پیکشش

    برطانوی صحافی پر مقدمہ کرنے کے لئے فیاض الحسن چوہان کی شہباز شریف کو بڑی پیکشش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف ملک سے باہر بیٹھ کر بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے، جھوٹے حقائق پر مبنی بیانات دے کر وہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ شہباز شریف صاحب، ڈیلی میل کا ڈیوڈ روس روز سوشل میڈیا پر آپ سے کچھ پوچھ رہا ہے، آپ کب اس کے خلاف لندن کی عدالتوں میں ہتک عزت کا مقدمہ کریں گے، اپنی ساری پراپرٹی بیچ کر شہباز شریف کو سب سے مہنگا وکیل کروا کر دینے کو تیار ہوں۔

    شہباز شریف کا قانونی نوٹس،برطانوی صحافی نے شہباز شریف کو پھر جھوٹا کہہ دیا

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ جھوٹے حقائق پر مبنی بیانات دے کر شہبازشریف عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،نثار گل اور علی احمد کو اعلیٰ عہدے دے کر سی ایم آفس کے وقار کو مجروح کیا، شہباز شریف کی کرپشن کا کچا چٹھا شہزاد اکبر نے 18 سوالات کی صورت میں کھول دیا ہے، جب حساب کا وقت آیا تو ملک سے بھاگ گئے۔

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 60فیصد اخراجات کم کیے، شہباز شریف کے8،8کیمپ دفاتر ہوتے تھےوزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ایک بھی کیمپ آفس نہیں، شہبازشریف کے رشتے داروں پر 2 ہزار سے زائد اہلکارتعینات تھے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مقابلہ اپوزیشن سے نہیں ہوسکتا ،شہباز شریف 1200 ارب روپے کا مقروض صوبہ چھوڑ کر گئے تھے،عثمان بزدار کی قیادت میں 104فیصد ٹیکس وصولی ہوئی،

    واضح رہے کہ شہبازشریف نے نوٹس برطانوی اخبارڈیلی میل اور اس کے آن لائن ایڈیشن میں اپنے متعلق شائع ہونے والی خبروں پر بھجوایا ،لیگل نوٹس میں اخبار کے رپورٹر ڈیوڈ روز کو بھی فریق بنایا گیا ہے .قانونی نوٹس 14 جولائی 2019 کو شائع ہونے والی خبر پر بھجوایا گیا .شہباز شریف نے اس مقدمے کے لئے معروف قانونی فرم ’’ کارٹررک ‘‘ کی خدمات حاصل کی ہیں۔

    برطانوی اخبار ڈیلی میل نے کہا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین ملنے سے والی برطانوی امداد میں چوری کی۔ پاکستان کو دی گئی امداد میں شہباز دور میں برطانوی امدادی ادارے نے لگ بھگ 50 کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو دیئے۔ ایک جانب عالمی ترقیاتی منصوبوں کے لیے امداد دینے والا برطانوی محکمہ DFID سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر امدادی رقم کی بارش کرتا رہا تو دوسری جانب ان کا خاندان عوامی فنڈ کے ملین پاونڈز منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کرتے رہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی جانیوالی رقم میں DFID سے لی گئی امداد کا حصہ شامل ہے۔رپورٹ کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیسہ شہباز شریف کی اہلیہ، بچوں اور داماد کو منتقل ہوا، شہبازشریف کے داماد کو متاثرین کیلئے 10 لاکھ پاؤنڈز دیئے گئے تھے۔

    شہبازشریف کا نیا سکینڈل، زلزلہ متاثرین کی امداد کھاتے رہے ،برطانوی اخبار

    اس خبر کی اشاعت کے بعد مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے برطانوی اخبار کی خبر کو جھوٹا قرار دے کر عدالت جانے کا اعلان کیا تھا، ن لیگ کے گرفتار رہنما شاہد خاقان عباسی نے بھی اس خبر کو جھوٹا قرار دیا تھا، شہباز شریف نے کہا تھا کہ عمران خان اورشہزاداکبرکے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کریں گے، خود ساختہ اور گمراہ کن خبر عمران خان اور شہزاد اکبر کے ایما پرچھاپی گئی

    زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کا چیک کس کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا؟ فردوس عاشق نے بڑا دعویٰ کر دیا

    آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس کی سماعت کے موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے خلاف زلزلہ زدگان کے پیسے کھانے کی خبر برطانوی اخبار میں چھپوائی گئی، خدانخواستہ اگر میرے خلاف آدھے دھیلے کی کرپشن ہوتی تب بھی ڈیلی میل میں خبر چھپوانے کی کیا ضرورت تھی، اس طرح سے پاکستان کو پوری دنیا میں بدنام کیا گیا،

  • شہبازشریف فیملی کے اثاثے منجمد، عدالت نے نیب سے کیا طلب کر لیا؟

    شہبازشریف فیملی کے اثاثے منجمد، عدالت نے نیب سے کیا طلب کر لیا؟

    شہبازشریف فیملی کے اثاثے منجمد، عدالت نے نیب سے کیا طلب کر لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرانے کی درخواست پرسماعت ہوئی،احتساب عدالت لاہورنے نیب سے متعلقہ ریکارڈ کل طلب کرلیا،احتساب عدالت نے نیب تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ آپ نے کون کون سے اثاثے منجمد کیے ؟ جس پر نیب نے کہا کہ ماڈل ٹاوَن کی دونوں رہائش گاہوں سمیت دیگر اثاثے منجمد کیے ہیں،

    شہباز شریف خاندان کی جائیدادیں اور دو گاڑیاں‌ منجمند کرنے کا حکم، نیب لاہور کا بڑا فیصلہ

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالی طیبہ گل عدالت پیش، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    چیئرمین نیب جاویداقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

    عدالت نے کہا کہ کیا آپ کے پاس ریکارڈ موجود ہے کہ ان رہائشوں کےنقشے کب منظور ہوئے؟ جس پر نیب حکام نے عدالت کو جواب دیا کہ ہمارے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے،عدالت نے کہا کہ آپ کل تمام متعلقہ ریکارڈ لےکرآجائیں پھر دیکھتے ہیں،احتساب عدالت لاہورنے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی

    نیب نے شہبازشریف فیملی کے مزید اثاثے منجمد کردیئے نیب نے شہبازشریف کے اثاثے منجمد کرنے سےمتعلق خط لکھ دیا، شہبازشریف کے 96 ایچ ماڈل ٹاؤن گھرکومنجمد کرنےسے متعلق خط لکھا ہے، نیب نے شہبازشریف کے ایبٹ آبادمیں 9 کنال کے گھرکو بھی منجمد کردیا

    نیب نے تہمینہ درانی کے نام بھی جائیدادوں کومنجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے،نیب کے مطابق شہبازشریف فیملی کے اثاثے ٹی ٹی کے پیسوں سے بنانے کا الزام ہے.

    نیب نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی ماڈل ٹاون، ڈونگا گلی اور ہری پور میں جائیدادیں منجمند کرنے کا حکم دیا. منجمد کیے جانے والے اثاثوں میں لاہور کی 96 ایچ اور 86 ایچ ماڈل ٹاؤن کی پراپرٹی سمیت ایبٹ آباد ڈانگہ گلی میں 9 کنال کا پلاٹ اور ہرہ پور میں 2 پراپرٹیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جوہر ٹاؤن میں تیرہ پراپرٹیاں، چنیوٹ میں 2 پراپرٹیاں اور ڈیفنس فیز 5 لاہور میں پلاٹ بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور دیگر فیملی ارکان کے خلاف نیب میں مختلف کیس اور تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم اس کے علاوہ بھی شہباز شریف فیملی پر سرکاری فنڈز میں سے خُردبرد کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ حمزہ شہباز اِن دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں جبکہ شہباز شریف بھی ضمانت پر ہیں اور اسوقت اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے ہمراہ لندن میں ہیں ،نواز شریف علاج کی غرض سے لندن گئے ہیں.

  • لاہورمیں طلبا پر مقدمہ، سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے کیا کہہ دیا

    لاہورمیں طلبا پر مقدمہ، سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے کیا کہہ دیا

    لاہورمیں طلبا پر مقدمہ، سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے کیا کہہ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا،لاہور میں طلبہ کے احتجاج کے خلاف مقدمات کے اندراج کا معاملہ زیر بحث آیا،چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ طلبہ کے خلاف مقدمات کا درج ہونا درست اقدام نہیں، ڈی آئی جی پولیس پنجاب نے کمیٹی کو بتایا کہ سول لائن تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا،29نومبرکو 250 سے 300 افراد نے سڑک بلاک کی،مقدمے میں 6 افراد نامزد ہیں بقیہ نا معلوم ہیں،

    طلبا کے خلاف مقدمے، فواد چودھری میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    طلبہ یونین :میں اپنے طلباکوضائع نہیں ہونے دوں‌ گا، جامع ضابطہ اخلاق تشکیل دیں گے، وزیراعظم

    طلبا ریلی کے بعد گرفتار ملزم کا عدالت نے کتنا ریمانڈ دے دیا؟ پنجاب یونیوسٹی کا موقف کیا ہے؟

    قبل ازیں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کہہ چکے ہیں کہ طلبہ کےخلاف درج مقدمے فوری واپس لینے چاہئیں ،بعض طالبعلموں نےمخالفت میں تقریریں کی ہونگی، لیکن کچھ بچے ناخلف بھی ہوتے ہیں،والدین اپنے ناخلف بچوں کوگھرسے تونہیں نکال دیتے،انکوساتھ لیکر چلنا ہے،

    لاہورطلبہ ریلی کے بعد گرفتار طالب علم عالمگیر کو عدالت نے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،ملزم عالمگیر کو سیکیورٹی خدشات کے باعث کینٹ کچہری عدالت پیش نہ کیاجاسکا.عدالت نے پولیس کے جسمانی ریمانڈ لینے کی استدعا مسترد کر دی، عدالت نے کیس کی سماعت 17دسمبر تک ملتوی کر دی.

    طلباء تنظمیوں کی بحالی کے لیے مارچ کے خلاف ایف آئی آر میں نامزد دو ملزموں عمار علی جان، کامل خان کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی،پولیس کی جانب سے مقدمہ میں عمار علی،فاروق طارق، عالمگیر وزیر،اقبال لالا،محمد شبیراور کامل نامزد کئے گئے ہیں.

  • کرپشن کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب میدان میں آ گئی، بڑا فیصلہ کرلیا،وزیراعظم بھی خوش

    کرپشن کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب میدان میں آ گئی، بڑا فیصلہ کرلیا،وزیراعظم بھی خوش

    کرپشن کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب میدان میں آ گئی، بڑا فیصلہ کرلیا،وزیراعظم بھی خوش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرپشن کے خلاف ایپ تیار کر لی گئی،جس کا وزیراعظم ہاؤس میں افتتاح ہوگا کرپشن کی شکایات درج کرانے کیلئےایپ کا افتتاح 9 دسمبرکوہوگا ایپ کواینٹی کرپشن ڈے پر متعارف کرایاجائےگا

    ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار افتتاحی تقریب سےخطاب کریں گے ، ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ احتساب کے عمل کو موثر بنایاجائے گا.

    کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ہی پنجاب حکومت نے ایپ تیار کی ہے جس کا افتتاح کیا جائے گا ،ایپ کے ذریعے عام آدمی کرپشن کی شکایات نوٹ کروا سکے گا،

    میگا کرپشن کیسز،چیئرمین نیب نے کیا لاہور میں اہم فیصلہ

    دوسری جانب محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی .اکتوبر2019 میں 8 ارب 72کروڑ 50 لاکھ روپے کی تاریخی ریکوری کی. تقریبا 8ارب59 کروڑ60لاکھ روپے کی اراضی واگزار کرائی گئی. اینٹی کرپشن پنجاب کو ایک ماہ میں1891 شکایات موصول ہوئیں

    اینٹی کرپشن نے سابقہ شکایات سمیت 1829 شکایات کوایک ماہ میں حل کیا.ایک ماہ میں 648انکوائریاں لگائیں اور 522جاری انکوائریوں کو مکمل کیا گیا.اینٹی کرپشن میں مکمل چھان بین کے بعد 212 کیس رجسٹرڈ ہوئے اور 147جاری کیسز کا فیصلہ ہوا. اینٹی کرپشن نے 162 املزمان اور46 اشتہاریوں کو گرفتار کیا

  • اورنج لائن میٹرو ٹرین کی آزمائشی افتتاحی تقریب،وزیراعلیٰ نے کیا حکم دے دیا؟

    اورنج لائن میٹرو ٹرین کی آزمائشی افتتاحی تقریب،وزیراعلیٰ نے کیا حکم دے دیا؟

    اورنج لائن میٹرو ٹرین کی آزمائشی افتتاحی تقریب،وزیراعلیٰ نے کیا حکم دے دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی اورنج لائن میٹروٹرین کے آزمائشی ٹرائل کے حوالے سے بریفنگ دی، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی،ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی،سیکرٹری ٹرانسپورٹ،کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی آئی جی آپریشنز،سیکرٹری اطلاعات،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

    اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کا فزیکل انفراسٹرکچر مکمل کر لہا گیا،اورنج لائن میٹروٹرین کو پہلی باربجلی سے پورے روٹ پر10دسمبر کو آزمائشی طورپر چلایا جائے گا۔ اورنج لائن میٹروٹرین کاڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک ٹرائل رن کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹرین کے آزمائشی ٹرائل کی منظوری دیدی۔

    کیا نواز شریف صحتیاب ہو گئے؟ شہباز شریف کی پارٹی کو جشن منانے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراس حوالے سے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ چینی کمپنی سی آر نورینکو ،چینی قونصل جنرل،صوبائی وزراء اوراراکین اسمبلی بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ڈیرہ گجراں سٹیشن سے ٹرین میں سوار ہوں گے۔ ٹرین کا آزمائشی سفر علی ٹاؤن پراختتام پذیر ہوگا۔ اورنج لائن میٹروٹرین کے ٹرائل رن کی تقریب علی ٹاؤن میں ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارتقریب سے خطاب کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ٹرین کو پورے روٹ پرپہلی بار بجلی سے چلانے کا آزمائشی ٹرائل کیا جائے گا۔ٹرین کے روٹ کے نیچے سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے۔روٹ کے نیچے سڑکوں پرٹریفک کے مسائل کو بھی فی الفور حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔عوام کی مشکلات کے ازالے کے لئے ٹریفک مینجمنٹ پر بھرپور توجہ دی جائے۔

  • کشمیر پالیسی میں تبدیلی آئی یا نہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کشمیر پالیسی میں تبدیلی آئی یا نہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ او آئی سی کمیشن نے کشمیر میں مظالم کی مذمت کی، وادی میں کمیشن بھجوانے کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان کیمیاوی ہتھیاروں کی روک تھام تنظیم کا دوبارہ رکن منتخب ہو گیا ہے، وزیراعظم 17 اور 18 دسمبر کو جنیوا جائیں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ 126 روز سے کشمیر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، عالمی مذمتوں کے باوجود وادی میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، او آئی سی کمیشن نے کشمیر میں جاری مظالم کی مذمت اور وہاں کمیشن آف انکوائری بھجوانے کی تجویز کی حمایت کی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم 17 اور 18 دسمبر کو جنیوا جائیں گے جہاں وہ مہاجرین کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم 19سے 21دسمبر کوالالمپورسمٹ میں شرکت کریں گے،کلبھوشن یادیو سےمتعلق اقدامات بارے جلد بتائیں گے، پاکستان نے بھارت اور جاپان کے مشترکہ بیان کو مسترد کیا تھا،پاکستان امریکہ اور طالبان کے درمیان مزاکرات کی بحالی کےاعلان کاخیر مقدم کرتا ہے ،پاکستان کی کشمیر کی پالیسی اسی جگہ ہے جہاں تھی،کوئی تبدیلی نہیں آئی،

    پاکستان سے سفارتی سطح پر بھارت کی ایک اور سازش ناکام بنا دی

    مودی سرکار نے بنایا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے خلاف خطرناک منصوبہ

    بھارتی جیلوں میں کتنے پاکستانی قید، اسمبلی میں رپورٹ پیش

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے یکم اور 2 دسمبر کو سری لنکا کا دورہ کیا، وزیر خارجہ نے سری لنکا کی نئی قیادت کو مبارکباد دی۔ پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم کا دوبارہ رکن منتخب ہوا۔ ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے بہترین کارکردگی دکھائی، ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے 17 گولڈ میڈل حاصل کیے، ممبئی حملہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اس پر بات نہیں کر سکتے.

  • آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان ، کون بنا کپتان؟

    آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان ، کون بنا کپتان؟

    آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان ، کون بنا کپتان؟

    روحیل نذیر کپتان برقرار، ملتان کے 16سالہ محمد شہزاد اور ٹیسٹ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اسکواڈ کا حصہ ، یکم ستمبر 2000 یا اس سے کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی انتخاب کے اہل تھے،جونیئر سلیکشن کمیٹی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو میگا ایونٹ کے لیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا ،سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ امید ہے منتخب کردہ تمام کھلاڑی ہماری توقعات پر پورا اتریں گے،

    قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے لیے 15رکنی قومی انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ایونٹ آئندہ سال 17 جنوری سے9فروری تک جنوبی افریقہ میں جاری رہے گا۔اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر کو قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھتے ہوئے اوپنر حیدر علی کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اس سے قبل 2004 بنگلہ دیش اور 2006 سری لنکا میں منعقدہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کی فاتح رہ چکی ہے۔ پاکستان ایونٹ کے 3 ایڈیشنز میں رنرزاپ بھی رہ چکا ہے۔ 24 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔آئندہ سال17 جنوری سے شروع ہونے والے ایونٹ کا فائنل بینونی کے جے پی مارک اوول میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے فاتح کا فیصلہ 9 فروری کو ہوگا۔

    ایونٹ میں پاکستان کا پہلا میچ 19جنوری کوسکاٹ لینڈ کے خلاف پوچیف اسٹروم میں کھیلاجائے گا۔ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں ا پنا دوسرا میچ22 جنوری کو زمباوے کے خلاف بلوم فاؤنٹین میں کھیلے گی۔ گروپ مرحلے میں پاکستان کا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔ دونوں ٹیمیں 24 جنوری کو جے پی مارک اوول میں مدمقابل آئیں گی۔ ہر گروپ سے 2 بہترین ٹیمیں سپر لیگ مرحلے میں رسائی حاصل کریں گی جبکہ باقی تمام ٹیمیں پلیٹ چیمپئن شپ کے لیے نبردآزمائی کریں گی۔

    ایونٹ میں سپر لیگ مرحلے کا آغاز 28 جنوری کو ہوگا۔ سپر لیگ مرحلے کے اختتام پر 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ اسکواڈ(یکم ستمبر 2000 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاسکتا تھا):

    اوپنرزمیں عبدالواحد بنگلزئی (کوئٹہ)، حیدر علی (راولپنڈی) اور محمد شہزاد (ملتان) شامل ہیں،مڈل آرڈرزمیں محمد حارث (پشاور)،محمد حریرہ (سیالکوٹ) اور محمد عرفان خان (لاہور) شامل ہیں، وکٹ کیپر میں روحیل نذیر(کپتان) ،آلراؤنڈرزمیں عباس آفریدی( پشاور)، فہد منیر (لاہور)، قاسم اکرم (فیصل آباد)،اسپنرزمیںعامر علی (لاڑکانہ) اور آرش علی خان (کراچی) اورفاسٹ باؤلرزمیں عامر خان (پشاور)، نسیم شاہ (لاہور) اور طاہر حسین (ملتان) شامل ہیں.

    ٹیم منیجمنٹ میں اعجاز احمد ( ہیڈ کوچ کم منیجر)، راؤ افتخار انجم (باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید(اسسٹنٹ کوچ)، حافظ نعیم الرسول (فزیو تھراپسٹ)، صبور احمد (ٹرینر) ، عثمان ہاشمی( اینالسٹ) ،عماد حمید (میڈیا منیجر) اورکرنل (ر)عثمان رفعت انصاری( سیکورٹی منیجر) شامل ہیں،

    سلیم جعفر، سربراہ قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے لیے قومی انڈر 19 ٹیم کا حصہ بننے پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں شمولیت کے لیے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے تاہم جن کھلاڑیوں کا نام اسکواڈ میں شامل نہیں انہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔

    سربراہ جونیئر سلیکشن کمیٹی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے میگا ایونٹ کے لیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب کردہ کھلاڑیوں نے حال ہی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، امید ہے تمام کھلاڑی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    سلیم جعفر نے کہا کہ عامرخان، آرش علی خان اور محمد حریرہ کے علاوہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی اس سے قبل رواں سال قومی جونیئر ٹیم کی نمائندگی کرچکےہیں۔

    تین کھلاڑی، عماد بٹ، اختر شاہ اور صائم ایوب، انجریز کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے۔دس جنوری 2020 تک قومی انڈر 19 ٹیم میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی کی اجازت درکار نہیں ہوگی تاہم 11 جنوری سے اسکواڈ میں تبدیلی فٹنس مسائل کے باعث کی جاسکتی ہے مگر اس کے لیے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت ضروری ہے۔

    کپتان روحیل نذیر دوسری بار آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کریں گے۔ گذشتہ سال اپنے فرسٹ کلاس ڈیبیو میں سنچری اسکور کرنے والے روحیل نذیر کواے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ 2019کے لیے بھی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ دورہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے روحیل نذیر نے اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ 2019 کےفائنل میں بھی شاندار سنچری اسکور کی تھی۔ وہ رواں سال 5فرسٹ کلاس میچز میں 170رنزبناچکے ہیں۔

    حیدر علی (نائب کپتان) جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں 317 اور دورہ سری لنکا پر 214 رنز بنانے والے حید ر علی نے گذشتہ ماہ اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ 2019 کے 5میچوں میں 218 رنزبنائے تھے۔ حیدر علی رواں سال6فرسٹ کلاس میچز میں503 رنزبناچکےہیں۔

    18 سالہ کرکٹر عامر خان قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 5 میچوں میں 18وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 2 ایک روزہ میچوں میں بھی 1 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔انہوں نے قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے 3میچوں میں 5وکٹیں حاصل کیں۔

    عباس آفریدی نے جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ایشیا کپ کے کل 13 میچوں میں 17وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 129 رنز اسکور کیے۔گذشتہ تین سال قومی انڈر 19 ٹورنامنٹس میں شرکت کرنے والے عباس آفریدی نے رواں سال ایونٹ میں شرکت نہیں کی۔

    17سالہ کرکٹر کاقومی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پانچواں نمبر ہے۔ ایونٹ میں 246 رنز بنانے والے عبدالواحد بنگلزئی قومی تین روزہ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی 276 رنز بناکر چھٹے بہترین بیٹسمین قرار پائے تھے۔ وہ اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ بھی کھیل چکےہیں۔

    بائیں ہاتھ کے اسپنر 18 سالہ عامر علی نے رواں سال فرسٹ کلاس ڈیبیو میں ایک وکٹ حاصل کی تھی۔اس سے قبل وہ دورہ جنوبی افریقہ میں 13 وکٹیں حاصل کرکے ایونٹ کے بہترین باؤلر قرار پائے تھے۔ اے سی سی ایشیا کپ کے 3میچوں میں 4وکٹیں حاصل کرنے والے عامر علی قومی انڈر 19 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 7 اور قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 28 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    آرش علی خان 15 وکٹیں حاصل کرکے قومی ایک روزہ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر قرار پائے ۔ وہ تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں30 وکٹیں حاصل کرکے ایونٹ کےدوسرے بہترین باؤلر رہے۔آرش علی خان پہلی بار قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

    فہد منیر نے دورہ جنو بی افریقہ میں 5وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 170 رنز بنائے تھے۔ وہ اس سال قومی انڈر 19 ٹورنامنٹس میں شرکت نہیں کرسکے۔

    دورہ جنوبی افریقہ میں 275 جبکہ ایشیا کپ میں 96 رنز اسکور کرنے والے محمد حارث کا تعلق پشاور سے ہے۔

    قومی انڈر 19 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 342 رنزبنانے والے محمد حریرہ تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی 358 رنز اسکورکرکے تیسرے بہترین بلے باز قرار پائے تھے۔

    اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں تیسرے نمبر پر رہنے والے محمد عرفان خان دورہ جنوبی افریقہ پر 208 اور قائداعظم ٹرافی کے 10 نان فرسٹ کلاس میچز میں 475رنز بناچکے ہیں۔

    16 سالہ محمد شہزاد نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔ انہوں نے بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے تین میچوں میں 26 جبکہ پاکستان میں کھیلے جانے والے تین میچوں میں 72 رنزبنائے تھے۔

    آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں 4 اور جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز میں 12 جبکہ قائداعظم ٹرافی کے4 میچز میں 18 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    طاہر حسین نے قومی ایک روزہ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں 6وکٹیں حاصل کیں۔

    قاسم اکرم قومی ایک روزہ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں 296 رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 3وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے قومی تین روزہ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ میں 260 رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 15وکٹیں حاصل کیں۔ایشیا کپ کے 4میچوں میں 30وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف سیریز میں بالترتیب 77 اور 124 رنزبنائیں۔

  • پی ٹی آئی کی خواتین اراکین اسمبلی نااہل ہوں گی یا نہیں فیصلہ محفوظ

    پی ٹی آئی کی خواتین اراکین اسمبلی نااہل ہوں گی یا نہیں فیصلہ محفوظ

    پی ٹی آئی کی خواتین اراکین اسمبلی نااہل ہوں گی یا نہیں فیصلہ محفوظ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی تین خواتین ارکان اسمبلی نا اہلی کیس کا فیصلہ عدالت نے محفوظ کر لیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا مخصوص نشست کی نااہلی کیلئے آج تک الیکشن ٹریبونل میں کیس آیا؟ جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ابھی تک مخصوص نشست کی نااہلی کیلئےکوئی درخواست نہیں آئی،

    لاجزمیں غیرمتعلقہ افراد کا رش،خواتین سینیٹرزکا سرکاری گھروں میں عدم تحفظ کا اظہار

    واضح رہے کہ درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملیکہ بخاری دوہری شہریت رکھتی تھیں، کنول شوذب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی پر غلط بیانی کی، عدالت سے استدعا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبران کو نااہل کیا جائے۔ ایم این اے تاشفین صفدر کی دوہری شہریت پر نااہلی کیس پر بھی سوموار کو سماعت ہوگی۔ تینوں اراکین اسمبلی کے خلاف مسلم لیگ نے درخواست دائر کی ہے.