Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • چیئرمین نیب نے ایسا دبنگ اعلان کیا کہ اپوزیشن جماعتوں میں کھلبلی مچ گئی

    چیئرمین نیب نے ایسا دبنگ اعلان کیا کہ اپوزیشن جماعتوں میں کھلبلی مچ گئی

    چیئرمین نیب نے ایسا دبنگ اعلان کیا کہ اپوزیشن جماعتوں میں کھلبلی مچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب ملک میں کرپشن کے خاتمے کا اہم ادارہ ہے،کرپشن کے خاتمے میں ہم دیانتداری سے اپنا کرداراداکررہے ہیں،کرپشن نے ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا،ملک 100ارب ڈالر سے زیادہ کا مقروض ہوگیا ہے،ہم بھی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونا چاہتے ہیں،

    ن لیگ کے ایک اور سینئر ترین رہنما، رکن قومی اسمبلی کے خلاف نیب انکوائری کی منظوری

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

    چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ نیب نے کرپشن کے خلاف عوام میں شعور بیدار کیا،نیب سے سفارش کلچر کا خاتمہ کرکے صرف میرٹ کواپنایا،نیب اپنی کارروائیاں بلاامتیازجاری رکھے گا،معاشرے میں تعمیر ی کردار کو فروغ دینا چاہیے،وہ وقت دور نہیں جب پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا،محنت کرکے خوابوں کو حقیقت میں بدلا جاسکتا ہے

    نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ عدل و انصاف سے ملک ترقی کی منازل طے کرتے ہیں،ملکی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا،نیب نے قیام سے اب تک 328ارب روپے کی وصولی کی ہے،احتساب کرنا اگر جرم ہے تو یہ جرم کرتے رہیں گے ،943ارب روپے کے 1261 نیب مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں،نئی نسل ملک کو کرپشن فری بنانے میں نیب کا ساتھ دے،

  • مریم نواز ایک بار پھر بڑی مشکل میں، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز ایک بار پھر بڑی مشکل میں، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز ایک بار پھر بڑی مشکل میں، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ مریم نوازکی ضمانت مسترد کی جائے ،عدالت لاہورہائیکورٹ کا 31اکتوبرکافیصلہ کالعدم قراردے،

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ،

    نیب نے عدالت میں مریم نواز کی ضمانت کی مخالفت کی تھی ، نیب کے وکیل نے کہا تھا کہ مریم نواز کی پوری درخواست ضمانت ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جائے، مریم نوازکے خلاف 3 کیسزچل رہے ہیں،جج ارشد ملک والے کیس میں ملزمہ ملوث ہے، نیب وکیل نے کہا کہ مریم نوازفلیگ شپ اورالعزیزیہ کیسز مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ،مریم نوازچودھری شوگر ملز میں شیئر ہولڈر بھی رہیں،

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں.

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے بارے اسمبلی میں رپورٹ پیش

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے بارے اسمبلی میں رپورٹ پیش

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے بارے اسمبلی میں رپورٹ پیش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکرقاسم خان سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے متعلق تحریری جواب اسمبلی میں جمع کروا دیا گیا،قومی اسمبلی میں وزیر برائے پٹرولیم ڈویژن عمرایوب نےتحریری جواب جمع کرایا

    قومی اسمبلی میں توہین قرآن کیخلاف متفقہ قرارداد منظور،کشمیر پر احسن اقبال کو دیا قریشی نے جواب

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ ایک سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو 17بار تبدیل کیاگیا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 بار اضافہ جبکہ 11 بارکمی کی گئی،یہ بات درست نہیں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے،یہ کہنا بھی درست نہیں کہ پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کبھی کمی اور کبھی اضافہ ہوتا ہے،

  • ملک پر 15 ماہ سے 40 چور اور جھوٹے مسلط ہیں، مریم اورنگزیب

    ملک پر 15 ماہ سے 40 چور اور جھوٹے مسلط ہیں، مریم اورنگزیب

    ملک پر 15 ماہ سے 40 چور اور جھوٹے مسلط ہیں، مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک پر15ماہ سے 40چور اور جھوٹے مسلط ہیں،شریف خاندان کے خلاف کرپشن کا جھوٹا بیانیہ نیست و نابود ہو گیا ،یہ شریف خاندان کےخلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے، عمران صاحب مایوسی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں عوام میں جھوٹے ثابت ہوچکے،وزیراعظم کٹھ پتلیوں سے تماشا رچانے کے بجائے اپنے جھوٹ ثابت کریں،

    نئے پاکستان میں درخت نہیں بلکہ ایک ارب جھوٹ کا ریکارڈ بنے گا، مریم اورنگزیب

    کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح، ملکر نیا پاکستان بنائیں گے، وزیراعظم کا عزم

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹے مداریوں سے پوچھیں کہ شہبازشریف کیخلاف ثبوت عدالت میں پیش کیوں نہیں کیے،اپنی ناکامی اور نااہلی سے توجہ ہٹانے کا سلسلہ پاناما جے آئی ٹی سے جاری ہے،جھوٹے الزامات کا پول عدالتوں اور جج ارشد ملک کی وڈیو میں کھل چکا،اسحاق ڈارکیخلاف نیب کا جھوٹا تصویری خاکابرطانوی حکومت پہلے ہی رد کرچکی،ثبوت دیں کہ نواز، شہبازشریف اور شریف خاندان نے کس منصوبے سے کرپشن کا پیسابنایا؟بتایا جائے کہ15 ماہ میں لوٹی ہوئی کتنی رقم واپس آئی ہے،شہبازشریف کیخلاف کوئی ایک بھی الزام عدالت میں سچ ثابت کیوں نہیں ہو سکا،

  • بی آر ٹی پشاورمنصوبے کی تحقیقات کا معاملہ ایک بار پھر لٹکنے کا خدشہ

    بی آر ٹی پشاورمنصوبے کی تحقیقات کا معاملہ ایک بار پھر لٹکنے کا خدشہ

    بی آر ٹی پشاورمنصوبے کی تحقیقات کا معاملہ ایک بار پھر لٹکنے کا خدشہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی آر ٹی پشاورمنصوبے کی تحقیقات کا معاملہ ایک بارپھرلٹکنے کا خدشہ پیدا ہو گیا،  صوبائی حکومت نے ایف آئی اے کی تحقیقات روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے رجوع کیلئےکیس تیار کرلیا ہے، آئندہ ہفتے جمع کرادیں گے،سپریم کورٹ منصوبے کی نیب تحقیقات پہلےہی روک چکی ہے،دوباہ کیس نہیں کھولاجاسکتا.

    پشاور:تبدیلی اس کو کہتے ہیں!بی آر ٹی منصوبے کے تکمیل کی تاریخ‌میں‌ایک بار پھر تبدیلی نئی تاریخ سامنے آگئی

    واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے بی آر ٹی منصوبے کی انکوائری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں ایف آئی اے کو 45 روز میں انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے وژن اور منصوبہ بندی کے بغیر بی آر ٹی منصوبہ شروع کیا۔ ٹرانس پشاور کے سی ای او کو ان کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

    پشاو ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلیک لسٹ کمپنی کو بی آر ٹی کا ٹھیکہ دیا گیا۔ منصوبے کیلئے اتنا بڑا قرضہ لینے کی کیا ضرورت تھی؟ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی سی ون میں غیر متعلقہ سٹاف کیلئے پرکشش تنخواہیں رکھی گئیں۔ اے سی ایس اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری کو بھی ادائیگی کی گئی۔ پشاور کے رہائشیوں کے لیے منصوبہ تکلیف کا باعث بنا

    صوبائی حکومت اور بی آر ٹی پر کام کرنے والے ادارے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اکتوبر 2017 میں اس کے آغاز کے بعد 6 ماہ یعنی 20 اپریل 2018 تک اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔تاہم ایسا نہ ہوسکا جس کے بعد منصوبے کے منتظمین بدل بدل کر اس کی تکمیل کی مخلتف تواریخ 20 مئی سے 30 جون، 31 دسمبر سے 23 مارچ 2019 بتاتے رہے۔اس دوران منصوبے کی ابتدائی لاگت بھی 49 ارب روپے سے بڑھ کر 68 ارب روپے تک جاپہنچی

  • جب آپ کو طلب کیا تھا تو فیلڈ میں کیوں گئے؟ کبھی ہائی وے پر سفر بھی کیا؟ عدالت نے ایسا کس کو کہا؟

    جب آپ کو طلب کیا تھا تو فیلڈ میں کیوں گئے؟ کبھی ہائی وے پر سفر بھی کیا؟ عدالت نے ایسا کس کو کہا؟

    جب آپ کو طلب کیا تھا تو فیلڈ میں کیوں گئے؟ کبھی ہائی وے پر سفر بھی کیا؟ عدالت نے ایسا کس کو کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس گلزار احمد نے این ایچ اے کے چیئرمین سے استفسار کیا کہ آپ گزشتہ سماعت پر عدالت میں کیوں موجود نہیں تھے ؟ جس پر انہوں نے کہا کہ میں فیلڈ میں تھا ،جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ جب عدالت نے آپ کو طلب کررکھا ہے تو آپ فیلڈ میں کیوں گئے؟ جس پر چیئرمین این ایچ اے نے کہا کہ عدالت سے معذرت چاہتا ہوں ساری غلطی میری اپنی ہے، جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کیا آپ ہائی وے پر سفر کرتے ہیں یا خالی جہاز پر ہی سفر کرتے ہیں ؟کراچی حیدرآباد کا حال دیکھا ہے ؟کیاوہ روڈ موٹروے کہلانے کے لائق ہے؟

    اسلام آباد کو آدھا شہر اور آدھا دیہات بنا دیا گیا، سپریم کورٹ چیئرمین سی ڈی اے پر برہم

    جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ روڈ ناقص ہونے کی بنیاد پرجو حادثات ہوں گے ان کےذمہ دار آپ ہوں گے پولیس سےکہہ دیتے ہیں کہ جو بھی حادثہ ہو چیئرمین این ایچ اے کو شامل تفتیش کیا جائے،ہر ماہ آپ پر5ہزار 300مقدمات آئیں گے

    جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ عدالت کا آرڈر آچکا ہے آپ کو اسے سمجھنا ہوگا، جس پر چیئرمین این ایچ اے نے کہا کہ عدالت وقت دے ،احکامات پر مکمل عمل درآمد کروں گا، جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ آپ نے چترال گلگت روڈ پر کبھی سفر کیا ہے ؟یہ منصوبہ 2 بارکاغذوں میں بن چکا ہے ،لیکن روڈ کا نام ونشان نہیں،آپ سمجھتے ہیں ہمیں کچھ علم نہیں؟آپ کو چاروں طرف نظر رکھنی ہوگی،

    عدالت نے کہا کہ چیئرمین این ایچ اے عدالتی حکم پر عمل در آمد کرکے رپورٹ جمع کروائیں.

  • پاکستان کے جہازوں پر حملے کا خطرہ، حکام میں کھلبلی مچ گئی

    پاکستان کے جہازوں پر حملے کا خطرہ، حکام میں کھلبلی مچ گئی

    پاکستان کے جہازوں پر حملے کا خطرہ، حکام میں کھلبلی مچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بڑے ایئر پورٹس پر حملے کے خطرہ موجود ہے، لاہور،ملتان ،بہاولپور ، فیصل آباد و دیگر ایئرپورٹس پرٹڈی دل کے ٹکرانے کا خطرہ ہے، پائلٹس نے سول ایوی ایشن کو ٹڈی دل کے حملوں سےآگاہ کردیا

    ٹڈل دل فصلوں کے بعد جہازوں کے لیے بھی خطرہ بننےلگے ،لاہور سمیت متعدد ایئرپورٹس پر ٹڈی دل کے طیاروں سے ٹکرانے کے واقعات سامنے آئے ہیں، کوئٹہ ایئرپورٹ پرلینڈنگ ، ٹیک آف کے وقت پائلٹس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ٹڈی دل کےٹکرانے سے جہازوں کی ونڈ سکرین کو نقصان پہنچنے لگا ہے، اس خطرہ کے بارے حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے.

    سندھ میں ٹڈی دل نے فصلیں تباہ کر دی ہیں، ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے سندھ نے وفاق سے مدد مانگی اس ضمن میں باقاعدہ اجلاس بھی ہوا،وفاق نے ٹڈی دل پر سپرے کے لئے تجویز کو مان لیا، سندھ کے صوبائی وزیر برائے زراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے 31 کروڑ 90لاکھ روپے جاری کردیئے ہیں.

    سندھ حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے اسپرے، گاڑیاں اوردیگرسامان خریدے گی، سندھ کے 4 متاثر ڈویژن حیدرآباد، سکھر ، میرپورخاص، نواب شاہ کے لئے بھی پیسے منظور کرلیئے گئے ہیں ۔ سندھ میں جہاں بھی ٹڈی دل کی اطلاع مل رہی وہاں سندھ حکومت اسپرے کروارہی ہے، ننگرپارکر، چھاچھرو، ڈاہلی کے 12 دیہات میں اسپرے کروایا گیا ہے ۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹڈی دل سے فصلوں کو بچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کردی ہے، ، عثمان بزدار نے کہا ہےکہ کاشتکاروں کو نقصان سے بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے فوری طور پر سپرے کیا جائے، محکمہ زراعت اور انتظامیہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے فضائی سپرے پر خصوصی فوکس کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کی جائے

    وزیراعلیٰ‌نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ فصلوں کو ٹڈی دل سے بچانے کیلئے سائنٹیفک انداز سے موثر مہم چلائی جائے . انہوں‌نے مزید کہاکہ اس سلسلے میں متعلقہ محکموں اوراداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنا ہوگا،فیلڈ افسران متحرک انداز میں فرائض سرانجام دیں ، عثمان بزدار نے تمام ذمہ دار سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کنٹرول روم قائم کر کے صورتحال پر 24 گھنٹے کڑی نظر رکھی جائے۔

  • اسلام آباد کو آدھا شہر اور آدھا دیہات بنا دیا گیا، سپریم کورٹ چیئرمین سی ڈی اے پر برہم

    اسلام آباد کو آدھا شہر اور آدھا دیہات بنا دیا گیا، سپریم کورٹ چیئرمین سی ڈی اے پر برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی شاپنگ مال تجاوزات کیخلاف کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے 5 ممبران نے پلان کی منظوری دینی ہے، یہ بتائیں لوگوں کو کس طرح سے فائدہ ہوگا؟ رپورٹ میں کچھ بھی آرڈر کے مطابق نہیں لکھا گیا،کراچی میں پیدل سفر کرتا ہوں، اسلام آباد پلان کے مطابق نہیں رہا،آدھا شہر اور آدھا دیہات بنا دیا گیا ، عمارتیں گرجاتی ہیں، کوئی نظام نہیں ،

    جسٹس گلزار احمد نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک چیئرمین سی ڈی اے 2 عہدوں پرفائزہیں، چیئرمین سی ڈی اے نے عدالت میں کہا کہ11ارب کابجٹ ملاجوصرف اسلام آباد پرخرچ ہوگا، جس پر عدالت نے کہا کہ 11 ارب اگرلوگوں کے فائدے کیلئے نہ ہوں تو کیا فائدہ؟ ایکسپریس وے جا کرجودیکھا اس سے مایوسی ہوئی،

    جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ اسلام آبادخوبصورت شہر تھا،پلان کے مطابق تعمیر ہی نہیں کیا گیا،عمارتیں بنائی جاتی ہیں پھر گرائی جاتی ہین، آپ کثیرالمنزلہ عمارت کی اجازت کیسے دے رہے ہیں؟کیا اسلام آباد میں زلزلے نہیں آتے ؟عمارت کتنی شدت کا زلزلہ برداشت کرسکتی ہے معاملے کو کون دیکھتا ہے؟آپ نے سیاستدانوں کے کہنے پر کثیرالمنزلہ عمارت کی اجازت دےدی اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے پر بل بورڈز لگے ہوئے،

    چیئرمین سی ڈی اے نے عدالت میں کہا کہ گزشتہ ہفتے ہم نے عمارت کےقوائد بنادیئے ہیں جو پہلے موجود نہیں تھے،بورڈ اورلائٹس کی ذمہ داری میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کی ہے

    جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ٹی وی کھول کر بیٹھ جائیں تو نئی عمارتوں کے اشتہارات نظر آتے ہیں، چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے کشمیر ہائی وے پر ایک لاکھ پودے لگا رہا ہے ،جسٹس گلزار احمد نے چیئرمین سی ڈی اے سے استفسار کیا کہ آخری عبوری حکم کا اندازہ ہے آپ کو ؟ آپ قانون کو سمجھ نہیں رہے یہی قانون پھانسی کے پھندے تک لے جاتا ہے،

    جسٹس گلزار احمد نے میئر اسلام آباد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹاپ سٹی والا علاقہ بھی کچی آبادی ہے سٹرکیں ہی نہیں ،وہاں بھی کوئی صفائی کوئی سٹرک نہیں وہ تو ایم سی آئی کی ناک کے نیچے ہے،جہاں دل کرےوہاں جاکرجھنڈالگا دیں کہ یہ اسلام آبادکی حدہے،ایک ہلتی ہوئی میٹروپورےاسلام آبادمیں چل رہی ہے،رکشے لے کر آئیں لوگوں کو اپنی ثقافت دکھائیں،

    سپریم کورٹ میں پاک گلف سینٹورس کنسٹرکشن کیس کی سماعت 6ہفتوں تک ملتوی کر دی،

  • کرنٹ خسارہ میں کمی کے بعد پاکستان کو ملی بڑی خوشخبری، ایک ارب ڈالر کہاں سے آ رہے ہیں؟ اہم‌ خبر

    کرنٹ خسارہ میں کمی کے بعد پاکستان کو ملی بڑی خوشخبری، ایک ارب ڈالر کہاں سے آ رہے ہیں؟ اہم‌ خبر

    کرنٹ خسارہ میں کمی کے بعد پاکستان کو ملی بڑی خوشخبری، ایک ارب ڈالر کہاں سے آ رہے ہیں؟ اہم‌ خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی منظوری دے دی، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایک ارب ڈالر پاکستان کو بجٹ سپورٹ کی مد میں دئیے جائیں گے،ایک ارب ڈالر سے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی،رقم پاکستان کو فوری طور پر فراہم کی جائے گی

    کرنٹ‌خسارہ ختم، اب ہماری توجہ کس پر ہو گی؟ گھبرانا پھر بھی نہیں، وزیراعظم

    اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف اصلاحاتی پروگرام سے پاکستان نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں کمی کی،پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے امداد جاری رکھیں گے،رقم سے پاکستان کو ایمرجنسی مالی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی،امداد سے پاکستان کی معیشت کو منفی اثرات سے بچانے میں مدد ملے گی،

    آرمی چیف کی مدت ملازمت، عدالتی فیصلہ کے بعد وزیراعظم کا انتہائی اہم بیان

    ریاست مدینہ کی جانب ایک قدم اور،پناہ گاہ، احساس، دسترخوان کے بعد وزیراعظم لا رہے ہیں ایسا پروگرام کہ اپوزیشن بھی ہوئی حیران

    پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ( آمدن اور اخرجات کا فرق) گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں برس پہلے چار ماہ میں 73.5 فیصد تک گر گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ہماری اقتصادی اصلاحات نتیجہ خیز ہیں جس کے سبب ملک کی معیشت آخر کار درست سمت میں جارہی ہے۔

  • فریال تالپور اقامہ کیس کی سماعت، عدالت نے کیا حکم دے دیا؟ اہم خبر

    فریال تالپور اقامہ کیس کی سماعت، عدالت نے کیا حکم دے دیا؟ اہم خبر

    فریال تالپور اقامہ کیس کی سماعت، عدالت نے کیا حکم دے دیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدرآصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپوراورناصر حسین شاہ سمیت دیگر کے خلاف  اقامہ کیس کی سماعت ہوئی، ناصر حسین شاہ کے وکیل بیرسٹرضمیر گھمرو نے دلائل مکمل کرلیے،ہائیکورٹ نے فریقین کےوکلاکوتحریری طور دلائل جمع کروانے کا حکم دے دیا

    سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 13دسمبر تک ملتوی کردی.

    تحریک انصاف کے وکیل  کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست اقامہ ظاہر نہ کرنے سے متعلق ہے، سیکرٹری سندھ اسمبلی نے خط لکھا ہے کہ فریال تالپور کی نااہلی کا کیس نہیں بنتا، سیکرٹری سندھ اسمبلی کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،

    فریال تالپور کو ہم یہ چیز نہیں دے سکتے، جیل حکام نے کیا انکار

    واضح رہے کہ فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے، جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور اڈیالہ جیل میں ہیں، عدالت نے انکے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی ہے، آصف زرداری بھی جیل میں ہیں، ان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے.

    فریال تالپور نے جیل سے باہر جانے کے لئے کیا عدالت سے رجوع