Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سردار رضا کی ریٹائرمنٹ،چیف الیکشن کمشنر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    سردار رضا کی ریٹائرمنٹ،چیف الیکشن کمشنر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    سردار رضا کی ریٹائرمنٹ،چیف الیکشن کمشنر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی ریٹائرمنٹ کے بعد رکن پنجاب الطاف ابراہیم نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکےعہدے کاحلف اٹھالیا ،الیکشن کمیشن رکن ارشاد قیصر نے الطاف ابراہیم سےعہدے کا حلف لیا، چیف الیکشن کمشنر کی باضابطہ تقرری کے لئے اجلاس اگلے ہفتے ہو گا ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو تین نام بھجوائے جنہیں مسترد کر دیا گیا.حکومت کی جانب سے موجود سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد ، فضل عباس میکن اور عارف خان کے نام دیئے گئے ہیں.

    چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا پانچ سالہ مدت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوئے،چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن میں گزرے اپنے آخری روز افسران اور سٹاف سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے قومی ووٹرز ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بطور ادارہ مزید بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔الوداعی تقریب میں الیکشن کمیشن کے عملے نے چیف الیکشن کمشنر پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں۔

    الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کے پاس تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے فنڈنگ کیس کی سماعت چل رہی ہے، گزشتہ روز سماعت ڈی جی لاء کی عدم موجودگی میں سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی.

    فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تقرری کے لیے نام تجویز کر دیئے، عمران خان نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کے خط کا جواب دے دیا۔وزیراعظم کی جانب سے تجویز کر دہ ناموں میں سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نور الحق قریشی اور عبدالجبار قریشی شامل ہیں جبکہ بلوچستان سے ڈاکٹر فیض کاکڑ، نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمشن کے ارکان کی تقرری کے لئے 3، 3 نام خط کے جواب میں دیئے، شہباز شریف نے سندھ کے لئے نثار درانی، جسٹس (ر) عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام جبکہ بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی، محمد روف عطاء اور راحیلہ درانی کے نام دئیے

    چیف الیکشن کمشنر کے لئے بھی شہباز شریف نے نام وزیراعظم عمران خان کو دئے، اب اگلے ہفتے فیصلہ ہو گا

     

  • ارمان دل میں رہ جائیں گے،کچھ بھی ہو جائے ہم یہ "خواہش” پوری نہیں کر سکتے، فردوس عاشق اعوان

    ارمان دل میں رہ جائیں گے،کچھ بھی ہو جائے ہم یہ "خواہش” پوری نہیں کر سکتے، فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا جو پارلیمانی کردار ہے وہ ان کو کرناہے حکومت پر احسان نہیں کررہی،ہم اپوزیشن کو جمہوری اور آئینی طریقے سے ساتھ لے کر چل رہے ہیں،اپوزیشن کےارمانوں میں ایک ارمان ہے کہ وزیراعظم مائنس ہوں،اپوزیشن کےارمان پورے نہیں ہوں گےان کو مایوسی ہوگی،

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک نواز شریف کی صحت سے متعلق حتمی رپورٹ نہیں آتی حکومت کوئی بات نہیں کرسکتی، اپوزیشن پہلے دن سے ہی وزیر اعظم کو وزیر اعظم ماننے کو تیار نہیں،وزیر اعظم پاکستان کومضبوط، خوشحال بنانے میں مصروف عمل ہیں،

    اپوزیشن لیڈر کی خواہش پر ہم یہ کام ہرگز نہیں کر سکتے، فردوس عاشق اعوان ڈٹ گئیں

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ احسن اقبال صاحب!کب تک کرپشن کا دفاع کریں گے؟،شہباز شریف کےاعمال ان کے سامنے آرہے ہیں،نئے پاکستان میں ادارے آزاد اور خود مختار ہیں,مافیا نے ہمیشہ قانون کو اپنے گھر کی لونڈی بنایا، وزیراعظم عمران خان نے مافیا کو ہرجگہ چیلنج کیا

  • بابری مسجد کی برسی، بھارت میں مسلمان ایک بار پھر مشکل میں

    بابری مسجد کی برسی، بھارت میں مسلمان ایک بار پھر مشکل میں

    بابری مسجد کی برسی، بھارت میں مسلمان ایک بار پھر مشکل میں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بابری مسجد کی شہادت کی 28ویں برسی کے موقع پر بھارت کے حساس علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے بابری مسجد کے یوم شہادت چھ دسمبر کے موقع پر ریاست میں امن وامان کے قیام کیلئے پولس افسران کو سخت سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

    اترپردیش کے ایودھیا میں چھ دسمبر1992 کو ہزاروں ہندو شرپسندوں نے مغلیہ دور میں تعمیر کی گئی تاریخی بابری مسجد کو شہید کردیا تھا۔ ریاست کے تمام اضلاع کے پولس افسران ایس پی، پولس سپرنڈنٹ،آئی جی اور ڈی آئی جی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران وزیرا علی نے کہا کہ اس دن کوئی بھی ایسا پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہ دیں جس سے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہو۔

    بابری مسجد کی شہادت کی 28 ویں برسی کے موقع پر "یوم سیاہ” منانے کے اعلان کے تناظر میں کمشنر پولیس حیدرآباد شہر انجنی کمار نے حیدرآباد شہر میں احکامات جاری کئے ہیں کہ جلسے جلوس ، احتجاجی جلسے اور موٹرسائیکل ریلیوں پر پابندی ہے، یہ پابندی چھ دسمبر کی شام چھ بجے تک رہے گی.

    ۔اترپردیش کے حساس مقامات پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ ایک درجن سے زائد افراد کو احتیاطی طور پر گرفتار بھی کیا گیا ہے،سلم پرسنل لا بورڈ نے انفرادی طور پر یوم غم منانے کا اعلان کیا ہے .

    بابری مسجد فیصلہ،سنی وقف بورڈ کے وکیل نے کیا اہم اعلان

    سکھوں کی خوشیوں میں آج رنگ میں بھنگ ڈالی گئی،شاہ محمود قریشی

    بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

    بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے حوالہ سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سنی وقف بورڈ کو5 ایکڑمتبادل زمین دی جائے ،مسجد کےلیےمسلمانوں کو متبادل زمین دی جائے گی،ہندووَں کوبھی متبادل مشروط زمین دی جائےگی،

    بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ایودھیا زمین کسی بھی فریق کو نہیں دی گئی،بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کو متبادل زمین دینے کا حکم دیا،متنازع زمین کا صحن ہندوَں کو دینے کا حکم دیا،متنازع زمین رام بھومی نیاس کو دے دی گئی،متنازعہ علاقے میں مندر تعمیر کیا جائے گا،

    بابری مسجد فیصلہ، گورنر پنجاب کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

  • اسلام آباد پولیس ان ایکشن،کتنے افراد کو گرفتار کر لیا؟ اور کیا کیا برآمد ہوا

    اسلام آباد پولیس ان ایکشن،کتنے افراد کو گرفتار کر لیا؟ اور کیا کیا برآمد ہوا

    اسلام آباد پولیس ان ایکشن،کتنے افراد کو گرفتار کر لیا؟ اور کیا کیا برآمد ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رات گئے فیض آباد اور تھانہ آئی نائن سے ملحقہ آبادی میں سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران سیکورٹی اداروں نے ایک شخص گرفتارکر لیا،گرفتار محمد ناصر جمیل نامی شخص سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں،سرچ آپریشن میں 11ہوٹلز، 79دکانوں، 19گھروں اور 139 افراد کی تلاشی لی گئی

    پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد دورہ سری لنکن سے پہلے سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانا ہے،سرچ آپریشن میں پولیس اور حساس اداروں نے حصہ لیا،

    دوسری جانب اسلام آباد کےتھانہ بھارہ کہو میں منشیات فروشوں کےخلاف کارروائی کی گئی ہے،کارروائی میں پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 300سےزائدجعلی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں،پولیس کے مطابق ملزمان اسلام آباد اور راولپنڈی میں جعلی شراب فروخت کرتے تھے،گرفتار ملزمان میں مقصود اور بابر شامل ہیں، دوران کاروائی دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے

  • کامیاب جوان پروگرام،وزیراعظم آج کیا کرنے جا رہے ہیں؟ نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

    کامیاب جوان پروگرام،وزیراعظم آج کیا کرنے جا رہے ہیں؟ نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

    کامیاب جوان پروگرام،وزیراعظم آج کیا کرنے جا رہے ہیں؟ نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام منصوبہ اب خواب سے حقیقت بن رہا ہے، وزیراعظم عمران خان آج نوجوانوں سے کیا ہوا اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کریں گے۔ حکومت نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حکومتی منصوبے کا عملی طور پر آغاز کردیا،چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان خطاب بھی کریں گے، تقریب میں معاون خصوصی عثمان ڈار، وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر اور مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ بھی شریک ہوں گے۔

    کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، پروگرام کے تحت1 سے50 لاکھ تک کے چیک نوجوانوں کو دئیے جائیں گے۔پروگرام کے تحت فاٹا اور قبائلی اضلاع سمیت ملک بھر سے نوجوانوں کو رقوم کی ادائیگی ہوگی، مرکزی تقریب کے بعد صوبوں میں رقم کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔

    وزیر اعظم کے امور نوجواناں پروگرام نے پاکستان میں نوجوانوں کی بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے “نیشنل انٹرنشپ پروگرام” شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔حکام کے مطابق اس پروگرام کا اہم مقصد تعلیم یافتہ نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لئے روزگار کے حصول کے مواقع پیدا کرنا اور انہیں روزگار کے قابل بنانا ہے۔

    پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، ہمسایہ میں داعش کی موجودگی پرتحفظات ہیں، پاکستان

    مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

    یہ منصوبہ حکومت، جامعات اور صنعتی شعبے کا مشترکہ اقدام ہے جس سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی توانائیوں کو درست سمت گامزن کرنا ہے، اس کے تحت انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو مختلف شعبوں اور صنعتوں میں ان کی صلاحیتوں کے مطابق مواقع دیے جائیں گے۔طلبہ کا انتخاب مختلف تعلیمی اداروں سے کیا جائے گا اور ان کو انٹرنشپ کے دورانیے کے دوران وظائف دیے جائیں گے۔

    کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ

    انڈر گریجویٹس کے لیے انٹرنشپ کی مدت چھ ماہ تاہم پوسٹ گریجویٹس کے لیے ایک سال ہوگی۔ اس انٹرنشپ سے انٹرنی نوجوانون کو موزوں تربیت کے ہمراہ باقاعدہ ملازمت کے حصول میں مدد ملے گی۔انٹرنشپ میں شامل آجر ادارے قومی تعمیر کے اس مقصد کے لئے تعاون کریں گے اور باقاعدگی سے اس عمل کو جاری رکھیں گے

  • خواتین کی حفاظت کے لئے لگائے جائیں گے بسوں میں کیمرے

    خواتین کی حفاظت کے لئے لگائے جائیں گے بسوں میں کیمرے

    خواتین کی حفاظت کے لئے لگائے جائیں گے بسوں میں کیمرے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواتین کی حفاظت کے لئے بسوں میں کیمرے اور پنک بٹن لگائے جائیں گے،اس بات کا اعلان دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کیا، اروند کیجروال کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت خواتین کی حفاظت کے سلسلے میں سنجیدہ ہے اسی لئے دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور کلسٹر بسوں میں ساڑھے پانچ ہزار سی سی ٹی وی کیمرے، پینك بٹن اور جی پی ایس لگانے کا فیصلہ کیا ہے

    انہوں نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر بس میں تین کیمرے لگائے جائیں گے۔ ہر بس میں 10 پینک بٹن بھی لگائے جائیں گے۔ پینک بٹن لگنے سے خواتین کی حفاظت میں کافی مدد ملے گی۔ بس کے شیڈول کے حوالہ سے ایک ایپ بھی تیار کی جا رہی ہے، اس سارے کام کے لئے الگ دفتر بنایا جائے گا جس میں کیمروں کا ریکارڈ ہو گا.

    زیادتی کے بعد خاتون کو جلانے والے ملزم گرفتار

    کیجروال کا مزید کہنا تھا کہ دہلی سرکار کے اس منصوبہ پر 150 کروڑ خرچ ہوں گے اور سات ماہ کا وقت لگے گا،حکومت نے جو نئی بسیں خریدی ہیں ان میں سی ٹی وی کیمرے، پینک بٹن اور جی پی ایس پہلے ہی نصب ہیں۔

    واضح رہے کہ حیدرآباد میں ویٹرنری ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی کے بعد جلانے کے واقعہ پر بھارت میں احتجاج جاری ہے۔

  • زیادتی کے بعد خاتون کو جلانے والے ملزم گرفتار

    زیادتی کے بعد خاتون کو جلانے والے ملزم گرفتار

    زیادتی کے بعد خاتون کو جلانے والے ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست حیدرآباد میں ویٹرنری خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری و بہیمانہ قتل کے ایک ہفتے بعد اترپردیش میں مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جنہوں نے خاتون پر پٹرول چھڑک کر زیادتی کے بعد آگ لگانے کی کوشش کی تھی، متاثرہ خاتون مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے جس کا جسم نوے فیصد جھلس چکا ہے،

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے مرکزی ملزم شیوم اور اس کے چار ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے.

    اجتماعی زیادتی کی متاثرہ خاتون کو اسوقت جلانے کی کوشش کی گئی جب وہ رائے بریلی میں اپنے وکیل سے ملنے کے لئے گھر سے نکلی تھی کہ راستے میں اس کے گھر سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ملزموں نے اس پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی تھی.

    انناو کے بہار تھانہ علاقہ کے گاؤں ہندو نگر کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی تھی،واقعہ کے بعد دو نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ خاتون اسی مقدمہ کی پیروی کے لئے رائے بریلی جا رہی تھی۔ جب گرفتار ملزمان کے ساتھیوں نے اسے آگ لگائی.

    دوسری طرف سیکورٹی کے مدنظر اجتماعی عصمت دری و قتل کے ملزموں کو چیراپلّی کے سنٹرل جیل میں رکھا گیا ہے۔ تمام ملزموں کو ایک الگ سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ جیل کے اندر کسی طرح کے ہنگامے سے بچا جا سکے۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان ملزموں پر باقی قیدی حملہ کر سکتے ہیں اس لیے انھیں علیحدہ رکھا گیا ہے۔ جیل کی سیکورٹی بھی کافی بڑھا دی گئی ہے .

    زیادتی کی شکار خاتون کو جلائے جانے کے واقعہ کے بعد حیدر آباد میں احتجاج جاری ہے، جس کی وجہ سے دفع 144 نافذ کر دی گئی ہے،حیدر آباد پولس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ دو دنوں تک شہر میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ حیدر آباد پولس کمشنر انجنی کمار کا کہنا ہے کہ شہر میں 5 دسمبر کی صبح 6 بجے سے لے کر 7 دسمبر کی صبح 6 بجے تک یہ پابندی رہے گی۔

    بھارتی ریاست اترپردیش میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر اجے کمار للو متاثرہ خاتون سے ملاقات کے لئے ہسپتال پہنچے لیکن انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی اس موقع پر کانگریس صدر کا کہنا تھا کہ ہر طرف جنگل راج نظر آتا ہے۔ بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جرائم کم ہونے کا جھوٹا دعوی کر کے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ یوپی کے ڈائریکٹر جنرل آف پولس بھی اعداد و شمار کی بازیگری کر کے یہ کہتے ہیں ہے کہ جرائم میں کمی آئی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اتر پردیش میں قتل اور عصمت دری کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اتنا ہی نہیں، این سی آر بی (نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو) کی رپورٹ کے مطابق یوپی خواتین کے لئے جرائم کے معاملہ میں بھارت میں سر فہرست آ چکا ہے اور یہ شرمناک بات ہے۔

    دوسری جانب سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے مطالبہ کیا ہے کہ یوگی حکومت کو اس معاملے میں اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دے دینا چاہئے۔ انہوں نے عدالت سے اپیل کی کہ وہ اس حادثے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے متأثرہ خاتون کی سیکورٹی اور علاج کے لئے ہدایات دے.

    واضح رہے کہ حکومت کی حالیہ عرصے کے دوران کوششوں کے باجود بھارت میں پیچیدہ قوانین کی وجہ سے مقدمات کے فیصلے ہونے میں برسوں لگ جاتے ہیں۔بھارت میں اجتماعی زیادتی کے بعد خواتین کو قتل کرنے کے واقعات آئے روز پیش آتے رہتے ہیں اور اس حوالے سے بھارت کا شمار بدترین ممالک میں ہوتا ہے۔بھارتی حکام کی اپنی رپورٹ کے مطابق صرف 2017 میں 33 ہزار سے زائد خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

  • بچے کی دیکھ بھال کے لئے چھٹی مانگنے والی پروفیسر کو کیا گیا معطل

    بچے کی دیکھ بھال کے لئے چھٹی مانگنے والی پروفیسر کو کیا گیا معطل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بچے کی دیکھ بھال کے لئے چھٹی مانگنے والی ٹیچر کو معطل کر دیا گیا ہے، واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا،بہار کی ایک اسسٹنٹ پروفیسر کو بچے کی نگہداشت کے لئے چھٹی مانگنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔

    مہاتما گاندھی سنٹرل یونیورسٹی اساتذہ یونین نے اپنی ساتھی ٹیچر سواتی منوہر کو وائس چانسلر کے اشارے پر ایگزیکٹو کونسل کی سفارش پرمن مانے طریقے سے معطل کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے معطلی واپس لینے اور روکی گئی تنخواہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    مہاتما گاندھی سنٹرل یونیورسٹی کی اساتذہ یونین کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر مرتنجے یادو کا کہنا ہے کہ سواتی منوہر یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ انہوں نے چھ ماہ کی زچگی کی چھٹی کے بعد بچے کی دیکھ بھال کیلئے درخواست دی تھی کیونکہ اپنے خاندانی حالات کی وجہ سے وہ اپنے بچے کی نگہداشت کے ساتھ اپنی تعلیمی ذمہ داریوں کو مناسب طریقے سے انجام دے پائیں گی۔ ان کے شوہر دہلی میں کام کرتے ہیں اور گھر میں ایسا کوئی نہیں ہے جو موتیہاری میں ان کے ساتھ رہ کر بچے کی پرورش اور پرداخت میں ان کا ہاتھ بٹا سکے۔

    یونیورسٹی انتظامیہ سے بچے کی دیکھ بھال کے لئے بار بارچھٹی کی درخواست کے باوجود جواب نہیں دیا گیا اور پھر پانچ ماہ کی تنخواہ بھی ادا نہیں کی گئی.۔سواتی جب یونیورسٹی آئی تو انہیں وائس چانسلر نے کہا کہ آپ کو معطل کر دیا گیا ہے، یونیورسٹی کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ ’بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاو‘ کا نعرہ دینے والی مودی حکومت کی ناک تلے ایک عورت کو ضرورت پڑنے پر بھی بچے کی دیکھ بھال کے لئے چھٹی نہ دینا کونسا اچھا فیصلہ ہے؟ یونیورسٹی انتظامیہ نے بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے.

  • چائلڈ ریپ کے ملزموں کو کونسی سزا دینی چاہئے؟ زرتاج گل نے دی اہم تجویز

    چائلڈ ریپ کے ملزموں کو کونسی سزا دینی چاہئے؟ زرتاج گل نے دی اہم تجویز

    چائلڈ ریپ کے ملزموں کو کونسی سزا دینی چاہئے؟ زرتاج گل نے دی اہم تجویز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرمملکت برائے موسمیاتی تغیرات زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو مضبوط کرنے کے لیے کامیاب نوجوان پروگرام شروع کیا ہے جس سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہارکاموقع ملے گا۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز وومن یونیورسٹی ملتان میں منعقدہ وزیراعظم کامیاب نوجوان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    زرتاج گل نے کہا کہ 2018ءکے انتخابات میں تمام نوجوانوں ،ماﺅں،بہنوں اور بیٹیوں نے بلے کو ووٹ دیا۔پی ٹی آئی کو الیکشن جتوانے میں خواتین نے اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کا خواب ہے کہ نوجوانوں کو ڈگری دینے کے ساتھ ساتھ انہیں ہنرمند بھی بنایا جائے تاکہ وہ ڈگری حاصل کرنے کے بعد نوکریاں تلاش نہ کریں بلکہ ڈگریوں سے استفادہ کرتے ہوئے خود کاروبارشروع کریں اسی لیے ہم نے ہمدرد پروگرام بنایا ہے جس سے آپ ہنرحاصل کرسکیں گے۔

    رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

    حکومت کا ایک اور یوٹرن، زرتاج گل نے کی وضاحت

    زرتاج گل کی دیرینہ خواہش پوری کر دی گئی

    وزیرمملکت نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کووزارت میں انٹرن شپ دی جائے تاکہ وہ جب بھی کہیں کام یا نوکری کریں تووہ دفتری امور سے واقف ہوں۔اسی طرح نوجوانوں کو تمام جگہوں پر کاروبار کرنے کےلئے کم مارک اپ پر قرضے دیئے جائیں گے۔ قرضے کا سود پانچ فیصد سے بھی کم ہوگا۔ہم نے گرین یوتھ پروگرام بنایا ہے جس سے ماحول صاف ہوگا۔ سابقہ حکمرانوں نے ملک پر 31ہزار ارب روپے کا قرضہ چڑھادیا ہے۔ آنے والی نسلوں کو محتاج بنانے کی کوشش کی گئی ۔تین بار حکومت میں رہنے کے باوجود قوم کو مقروض بنادیا۔15برسوں میں بے روزگاری کی فوج جمع کردی گئی لیکن ہم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو جنت کانمونہ بنائیں گے۔ یو این اوپی کے مطابق دنیا میں سب سے ذہین نوجوان پاکستان کے ہیں اس لیے ہماری حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نوجوانوں کو پالیسیاں دی جائیں تاکہ ان کو قومی دھارے میں لایا جاسکے۔

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ یوتھ پروگرام کےلئے 100ارب روپے مختص کیے ہیں تاکہ نوجوانوں کوامپاور کیا جائے۔ اس پروگرام کی لانچنگ کےلئے وومن یونیورسٹی کاانتخاب اس لیے کیاگیا ہے تاکہ لڑکوں کے ساتھ لڑکیاں بھی اس پروگرام سے مستفید ہوں۔ انہوں نے وائس چانسلر وومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی سے کہاکہ آپ اور آپ کی فیکلٹی ٹیم ہمیں سفارشات بنا کردیں جس کے تحت ہماری حکومت ان بچیوں کوسپانسر کرے گی۔ یونیورسٹی کے پروگرامز ایسے بنائے جائیں کہ بچیوں کوفنی مہارت مل سکے۔ میں چاہتی ہوں کہ بچیاں خود مختار ہوں ۔کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلائیں۔

    ہمارے نوجوان وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہیں، زرتاج گل

    خواجہ صاحب مڑ کر دیکھیں تو رانا ثناء اللہ بھی کہیں اورنظر آئیں گے:زرتاج گل

    زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ تمام بچیوں کوچاہیے کہ اپنی حفاظت خود کریں۔ اگر کوئی آپ کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرے تو فوراً اپنے والدین کوبتائیں اور متعلقہ اداروں کورپورٹ کریں۔ چائلڈ ریپ اینڈ کلنگ کی کڑی سزاہونی چاہیے ایسے مجرموں کوسرعام چوراہوں پر پھانسیاں دی جائیں۔ اسلام نے خواتین کو معتبر مقام دیا ہے تو کوئی کیسے ہم سے عزت چھین سکتا ہے۔

  • سال 2020 میں کتنی ہوں گی عام تعطیلات، حکومت نے سالانہ کیلنڈر جاری کر دیا

    سال 2020 میں کتنی ہوں گی عام تعطیلات، حکومت نے سالانہ کیلنڈر جاری کر دیا

    سال 2020 میں کتنی ہوں گی عام تعطیلات، حکومت نے سالانہ کیلنڈر جاری کر دیا ،عیدالفطر اور عیدالاضحی کی تعطیلات میں کوئی ردوبدل چاند کی رویت کے حوالہ سے کیا جا سکتا ہے

    اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) وفاقی حکومت نے آئندہ سال 2020ءکیلئے قومی ایام اور مذہبی تہواروں پر عام اور اختیاری تعطیلات کا سالانہ کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری سرکلر کے مطابق سال 2020ءکے دوران عیدالفطر اور عیدالاضحی پر تین، تین تعطیلات ہوں گی، عیدالفطر اور عیدالاضحی کی تعطیلات میں کوئی ردوبدل چاند کی رویت کے حوالہ سے کیا جا سکتا ہے۔

    سرکلر کے مطابق 5 فروری 2020ءکشمیر ڈے، 23 مارچ 2020ءکو یوم پاکستان، یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر بالترتیب ایک، ایک دن کی عام تعطیل ہو گی۔ عیدالفطر (یکم شوال 1441ھ) 25، 26 اور 27 مئی 2020ءکی تین تعطیل ہوں گی، چاند کی رویت سے اس میں ردوبدل کیا جا سکے گا۔ اسی طرح عیدالاضحی (10 ذوالحجہ1441ھ) 31 جولائی، یکم اور 2 اگست 2020ءکی تین چھٹیاں ہوں گی جبکہ یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست 2020ءکو عام تعطیل ہو گی۔ کیلنڈر کے مطابق عاشورہ محروم (9، 10 محرم) کے حوالہ سے بمطابق 29 اور 30 اگست 2020ءکو 2 چھٹیاں ہوں گی۔ میلادالنبی کے حوالہ سے 12 ربیع الاول 1442ھ بمطابق 30 اکتوبر 2020ءکو عام تعطیل ہو گی۔

    قائداعظم/کرسمس کے حوالہ سے 25 دسمبر 2020ءکو چھٹی ہو گی اور 26 دسمبر 2020ءکو (صرف مسیحی برادری) کیلئے اختیاری چھٹی ہو گی۔

    وزارت داخلہ کے سرکلر میں سال 2020ءکیلئے بینک تعطیلات کا بھی اعلان کیا گیا۔ ان تعطیلات پر مائیکرو فنانس بینک عوام الناس کیلئے بند رہیں گے تاہم اپنے ملازمین کیلئے کھلے ہوں گے۔ ان تعطیلات میں یکم جنوری 2020، چاند نظر آنے کی صورت میں 24 اپریل کو یکم رمضان 1441ھ اور یکم جولائی 2020ءشامل ہیں۔

    سرکلر میں اختیاراتی تعطیلات کا بھی اعلان کیا گیا جو ادارہ کے سربراہ سے پیشگی اجازت سے کی جا سکیں گی۔ ان تعطیلات میں سال نو یکم جنوری 2020ءکو بسنت، شیواراتری 21 فروری 2020، ہولی 9 مارچ 2020، دلہندی 10 مارچ 2020، شب معراج (27 رجب 1441ھ) 23 مارچ 2020، شب برات (15 شعبان 1441ئ) 9 اپریل 2020، گڈ فرائیڈے 10 اپریل 2020ئ، ایسٹر اور بعد از ایسٹر 12، 13 اپریل 2020، بیساکھی 13 اپریل 2020، عید رضوان (بہائی کمیونٹی) 20 اپریل 2020، بدھا پرنیما 7 مئی 2020ئ، جنم استھامی 11 اگست 2020، نوروز (پارسی سال نو) 16 اگست 2020، زرتشت کا جنم دن (خورداد سال) 21 اگست 2020، چہلم (20 صفر 1442ھ) 8 اکتوبر 2020، درگا پوجا 23 اکتوبر 2020ئ، دوسہرا 25 اکتوبر 2020ئ، گورو والمک سوامی جی کا جنم دن 13 اکتوبر 2020، دیوالی 14 نومبر 2020، گورونانک کا جنم 30 نومبر2020، 11ویں شریف (11 ربیع الثانی 1442ھ) 28 نومبر 2020ءشامل ہیں۔

    سرکاری ملازمین یہ اختیاری چھٹیاں اپنے ادارہ کے سربراہ کی اجازت سے حاصل کر سکیں گے اور مسلمان ملازمین کیلئے صرف ایک جبکہ غیر مسلم ملازمین کیلئے تین اختیاری چھٹیوں تک کی گنجائش ہو گی۔