Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاکستان کس ملک کے ساتھ دوستی کو انتہائی اہم سمجھتا ہے؟ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بول پڑے

    پاکستان کس ملک کے ساتھ دوستی کو انتہائی اہم سمجھتا ہے؟ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بول پڑے

    پاکستان کس ملک کے ساتھ دوستی کو انتہائی اہم سمجھتا ہے؟ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، مشترکہ مذہبی، تاریخی، ثقافتی اور سماجی مماثلتیں دو طرفہ تعاون کو مزید تقویت دیتی ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو اہم سمجھتا ہے۔

    قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سعودی شوری کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرمحمد بن عبداللہ الشیخ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    بچوں پر جنسی و جسمانی تشدد کے خلاف طاہر اشرفی میدان میں آ گئے ، بڑا اعلان کر دیا

    مفتی اعظم سعودی عرب اور طاہر اشرفی کی ملاقات، مفتی اعظم نے پاکستان بارے کیا کہا؟

    سعودی شوریٰ کے چیئرمین نے کشمیر پر اسد قیصر کی کس تجویز کو مان لیا؟

    وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

    تیل تنصیبات حملوں میں ایران ملوث ،سعودی عرب نے دکھائے ثبوت

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ مشترکہ  مذہبی، تاریخی ، ثقافتی اور سماجی مماثلتیں دو طرفہ تعاون کو مزید تقویت دیتی ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو اہم سمجھتا ہے۔ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے ۔ سعودی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ ادارہ جاتی سطح پر وفود کے تبادلوں میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے، پارلیمانی تعاون کو مزید مربوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کو بھی دونوں ملکوں کیلئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورے سے دوطرفہ تعاون کیلئے نئی راہیں ہموار ہوئیں۔ سعودی عرب کی طرف سے بھاری سرمایہ کاری کے نتیجے میں بین الاقوامی برادری کا پاکستان پر اعتما د بڑھا ہے، امت مسلمہ کو اس وقت مشکلات کا سامنا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کی مضبوطی سے حالات بہتری کی جانب گامزن ہوںگے۔ پاکستان سینیٹ اور سعودی شوریٰ کونسل کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو بھی مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔

    چیئرمین شوری کونسل ڈاکٹرمحمد بن عبداللہ الشیخ نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کیلئے انتہائی اہم ملک ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے عوام کا آپس میں ایک دوسرے سے باہمی محبت کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سینیٹ اور سعودی شوریٰ کونسل کے مابین ادارہ جاتی تعاون پر مثبت پیش رفت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات فقید المثال ہیں۔ اسلامی دنیا میں پاکستان ایک الگ شناخت کا ملک ہے۔اس موقع پر سینیٹر حافظ عبدالکریم بھی موجود تھے۔

  • صادق سنجرانی کو اپوزیشن میں سے کس نے ووٹ دیئے تھے؟ شیخ رشید نے نام بتا دیئے

    صادق سنجرانی کو اپوزیشن میں سے کس نے ووٹ دیئے تھے؟ شیخ رشید نے نام بتا دیئے

    صادق سنجرانی کو اپوزیشن میں سے کس نے ووٹ دیئے تھے؟ شیخ رشید نے نام بتا دیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف میں جانا مسائل کودعوت دینے کے مترادف ہوتا ہے ،آئی ایم ایف بعض چیزوں میں اصلاحات سے چیزوں کوبھی ٹھیک کرتا ہے،عمران خان کو پہلے دن ہی اپوزیشن نے تقریرنہیں کرنے دی ،پہلے ہی کہا تھا کہ یہ مسائل 3سال سے پہلے حل نہیں ہوں گے،حکومت سنبھالتے ہی گھمبیر مسائل کا سامنا تھا،

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ پاکستان کے مسائل کم نہیں ،2020 مسائل سے نکلنے کا سال ہے ،ایک مولوی صاحب کہہ رہا ہے کہ دسمبر میں حکومت جا رہی ہے لیکن سال نہیں بتا رہے ،شہبازشریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں،ثابت کروں گا کہ شہبازشریف نے این آر اومانگا ہے،آرمی چیف سے متعلق قانون سازی کے لیے ہمارے پاس سادہ اکثریت ہے،مجھے پورایقین ہے مسلم لیگ ن قانون سازی میں ساتھ دے گی .

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ جے یوآئی کے 2سینیٹرزنے صادق سنجرانی کو ووٹ دیا تھا،دنیا کا سب سے مشکل کام دھرنا دینا ہے ،مولانافضل الرحمان دھرنے کے دوران صرف استعمال ہوئے،آصف زرداری کے پانچ کیسزہیں ،پانچوں میں پلی بارگین کرنا چاہتے ہیں .

  • میڈیا پر دی جانیوالی معلومات بعض اوقات درست نہیں ہوتیں، صدر مملکت

    میڈیا پر دی جانیوالی معلومات بعض اوقات درست نہیں ہوتیں، صدر مملکت

    میڈیا پر دی جانیوالی معلومات بعض اوقات درست نہیں ہوتیں، صدر مملکت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے بارے میں بننے والا غلط تاثر وطن عزیز کو ایک مخلص اور ایماندار قیادت میسر ہونے کی وجہ سے زائل ہو رہا ہے، پاکستان ایک بڑی ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے اور یہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں اور یہ بہتر سکیورٹی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کے لئے محفوظ مقام بن چکا ہے۔

    ہماری طاقت کیا ہے؟ صدر مملکت نے ایسی بات کہی کہ وزیراعظم بھی داد دیئے نہ رہ سکے

    قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وہ جمعرات کے روز الحمراء ہال میں ایڈ ایشیاء کانفرنس لاہور 2019ء سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر کانفرنس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین سرمد علی،چیئرمین پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن وقار حیدری،اعزازی چیئرمین جاوید جبار سمیت عہدیداران اور غیر ملکی وفود بھی موجود تھے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ آج کے دور میں مختلف قسم کے ذرائع ابلاغ کام کر رہے ہیں، میڈیا پر دی جانیوالی معلومات بعض اوقات درست نہیں ہوتیں،آج کل زیادہ تر اخبارات خبروں کی بجائے آراء پر مبنی ہیں،اشتہارات میں درست معلومات اورسچائی ہونی چاہئے۔ 1970ء 1980ء کی ایڈورٹائزنگ کااب کی ایڈورٹائزنگ سے تقابلی جائزہ لیں تو بہت فرق ہے ، میڈیا ایک طرح سے معاشرے کا آئینہ بھی ہوتا ہے،آج کے دور میں ایڈورٹائزنگ رابطوں کا مجموعہ ہے،اب دنیا ممکنات کو دیکھتی ہے جو حقیقت کے قریب تر ہوتی ہیں اور یہ ایڈورٹائزنگ سے ہی ممکن ہے ۔

    پاکستان محفوظ ملک بن دیا، سیکورٹی اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں، صدر مملکت،

    صدر مملکت نے کہا کہ ایڈورٹائزنگ کا شعبہ دراصل مصنوعات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، اخبارات کی خبریں چوبیس گھنٹے تاخیر سے ہم تک پہنچتی ہیں جبکہ ٹی وی کی خبریں بھی بعض اوقات دوگھنٹے تک لیٹ ہوتی ہیں لیکن ڈیجیٹل میڈیا پر خبریں مسلسل چل رہی ہوتی ہیں اور ان پر ایڈیٹوریل کنٹرول نہیں ہوتا۔ ایڈورٹائزنگ کی اہمیت اس وجہ سے بھی ہے کہ اس میں تخلیق کاری،سکلز اور آئیڈیاز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈورٹائزنگ اس وقت ضرورت بن چکی ہے لیکن اس میں سچائی ہونی چاہئے ،

    انہوں نے کہاکہ اخبارات بھی اس وقت اپنی پروڈکٹ بیچ رہے ہیں اوریہ بھی فرق کرنا مشکل ہو گیا ہے کہ نیوز اورایڈورٹائزنگ میں کیا فرق ہے،اسی طرح انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بھی ایسا ہی ہو رہا ہے کیونکہ فلم میں بھی ایڈورٹائزنگ پربہت زیادہ فوکس ہوتا ہے،صدر مملکت نے غیر ملکی وفود کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ امید ہے کہ وہ لاہور کی ثقافت سے لطف اندوز ہوں گے،برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ،ہالینڈ کی ملکہ میکسیما نے حالیہ لاہور کے دورہ پر اپنے تاثرات میں اسے خوبصورت اور تاریخی شہر قرار دیا،

    صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ غیر ملکی وفود جب اپنے اپنے ملکوں کو واپس جائیں گے تو یہ پاکستان کے سفیر بن کر جائیں گے،انہوں نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور اسے ایڈورٹائزنگ کے شعبہ کی ترقی کیلئے انتہائی اہم قراردیا اور کہا کہ اس طرح کی کانفرنسز کے انعقاد سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے میں مدد ملتی ہے،

  • خیبرپختونخواہ میں سیاحت کیلیے کتنے زون بنائے جا رہے ہیں؟ عاطف خان کی وزیراعظم کو بریفنگ

    خیبرپختونخواہ میں سیاحت کیلیے کتنے زون بنائے جا رہے ہیں؟ عاطف خان کی وزیراعظم کو بریفنگ

    خیبرپختونخواہ میں سیاحت کیلیے کتنے زون بنائے جا رہے ہیں؟ عاطف خان کی وزیراعظم کو بریفنگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال، ضم شدہ اضلاع سمیت محکمہ سیاحت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سینئر وزیر نے وزیراعظم کو نیشنل گیمز اور محکمہ سیاحت میں کی گئی اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    عاطف خان نے بتایا کہ صوبے میں دس سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد کیا گیا جسمیں پورے ملک سے 10 ہزار کھلاڑیوں نے حصہ  لیا۔ نیشنل گیمز میں میڈل جیتنے والے صوبے کے کھلاڑیوں کے لئے ماہانہ اعزازیہ کا پروگرام شروع کیا گیا ہے، گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو 20 ہزار، سلور کو 15 ہزار اور براونز میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو 10 ہزار ماہانہ معاوضہ دیا جارہا ہے، کھیلوں کے فروغ کے لئے 100 کوچز بھرتی کئے جارہے ہیں،

    سیاحت کے فروغ اورمسافروں کی سہولت کے لئے خیبر پختونخواہ حکومت بازی لے گئی

    مرنا ، جینا کشمیریوں کے ساتھ ، محکمہ سیاحت پنجاب نے بھی کشمیریوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا

    عاطف خان نے مزید کہا کہ ضم شدہ قبائلی آضلاع میں تقریبا دس ارب روپے کے مختلف کھیلوں کی سکیموں کی منظوری دی جا چکی ہے،صوبے میں 4 نئے سیاحتی زونز بنانے سمیت مذہبی سیاحت کے فروغ پر کام جاری ہے،بدھ مت کے مذہبی پیشوا مختلف ممالک سے صوبے کا رخ کررہے ہیں اور اپنے مذہبی رسومات ادا کررہے ہیں،

    کے پی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کی پہلی ٹورازم موبائل ایپ متعارف کرا دی

    سیاحت کے فروغ کے لئے عمران خان کی آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت

    وزیراعظم عمران خان نے سینئر وزیر عاطف خان کو نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی اور کھیلوں کے فروغ کے لئے مزید اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کھیل اور سیاحت کے ذریعے ملک کا بہتر امیج دنیا کے سامنے لایا جاسکتا ہے، دونوں شعبوں کے ذریعے بے روزگاری کا خاتمہ اور معیشت کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے،سیاحت کے فروغ کے لئے وفاقی سطح پر تمام رکاوٹیں دور کی جائیگی.

  • اینٹوں کے بھٹے سے ایک ہی خاندان کے 17 افراد بچوں سمیت بازیاب

    اینٹوں کے بھٹے سے ایک ہی خاندان کے 17 افراد بچوں سمیت بازیاب

    اینٹوں کے بھٹے سے ایک ہی خاندان کے 17 افراد بچوں سمیت بازیاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت کے نوٹس پر پولیس کا اینٹوں کے بھٹے پر چھاپہ ایک ہی خاندان کے 17 افراد بچوں سمیت بازیاب کروا لئے گئے،

    تھانہ ہوسڑی کے ایس ایچ او غلام فاروق راہوپوٹو نے 5 نمبر اڈیشنل سیشن جج حیدرآباد کے حکم پر اینٹوں کے بھٹے پر ریڈ مارکر 17 مغویوں کو بازیاب کروا کر کورٹ میں پیش کردیا،درخواست گزار بنام رواتو ولد شیلو بھیل نے 5 نمبر اڈیشنل سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی کہ ایک اینٹوں کے بھٹے پر بھٹہ مالک نے ایک ہی خاندان کے 17 لوگ جس میں مرد, عورتوں سمیت  کمسن بچے شامل ہیں جن سے جبری مشقت لی جارہی ہے اس پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو کاروائی کا حکم دیا .

    ایس ایچ او ہوسڑی غلام فاروق راہوپوٹو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹنڈو عالم مری ہوسڑی کے قریب واقع سیٹ حاجی موسیٰ خان پٹھان کے اینٹوں کے بھٹے پر چھاپہ مارکر تمام مغویوں کو بازیاب کرواکر کورٹ میں پیش کردیا جس کے بعد کورٹ نے انھیں اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا اختیار دے دیا

    بھٹہ مالک کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لاسکی ہے جسکی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے.

  • لندن میں ایسا کیا ہوا کہ ن لیگی وفد میڈیا سے منہ چھپاتا رہا

    لندن میں ایسا کیا ہوا کہ ن لیگی وفد میڈیا سے منہ چھپاتا رہا

    لندن میں ایسا کیا ہوا کہ ن لیگی وفد میڈیا سے منہ چھپاتا رہا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کا وفد لندن پہنچ گیا، لندن پہنچنے والے وفد میں خواجہ آصف، رانا تنیو، ایاز صادق، مریم اورنگزیب و دیگر شامل ہیں، وفد نے لندن پہنچ کر میڈیا سے بات نہیں کی .

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میں نے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے الزامات کے بارے میں سنا ہے لیکن ابھی کوئی بات نہیں کرنا چاہتی جبکہ خواجہ آصف کا بھی کہنا تھا کہ وہ کسی قسم کی کوئی بات اس وقت نہیں کرنا چاہتے۔

    ن لیگی رہنماؤں کو شہباز شریف نے لندن بلایا،مسلم لیگ ن کے اراکین کا اجلا س جمعہ کو لندن میں ہو گا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالہ سے مشاورت کی جائے گی، لیگی رہنماؤں نے ایئر پورٹ پر میڈیا کے سوالات کے جواب نہیں دیئے، وفد سابق وزریراعظم نواز شریف کی عیادت بھی کرے گا.
    ۔

    اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے قانون سازی پر بھی بات چیت ہوگی جبکہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    دنیا میں ہماری عزت نہیں، نواز شریف کا لندن کی فٹ پاتھ پر اعتراف

    نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر نیب میں مقدمات چل رہے ہیں، نواز شریف کو سات برس کی سزا ہو چکی، شہباز شریف ضمانت پر ہیں، مریم نواز بھی ضمانت پر ہیں، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ مختلف کیسز میں جیلوں میں ہیں، احسن اقبال کے خلاف نیب میں تحقیقات جاری ہیں، اب خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کا آغاز ایف آئی اے نے شروع کر دیا ہے.

  • آرمی چیف ان ایکشن،مادر وطن کے دفاع کے لئے کیا ایسا اعلان کہ مودی سرکار پریشان

    آرمی چیف ان ایکشن،مادر وطن کے دفاع کے لئے کیا ایسا اعلان کہ مودی سرکار پریشان

    آرمی چیف ان ایکشن،مادر وطن کے دفاع کے لئے کیا ایسا اعلان کہ مودی سرکار پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بہاولپورکے قریب اسٹرائیک کورکا دورہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹرانس فرنٹیئرحملوں سے متعلق آپریشنزکا معائنہ کیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے طیاروں اورسعودی بری فوج نے آپریشن میں حصہ لیا.آرمی چیف نے شرکا کی اعلیٰ کارکردگی اورصلاحیتوں کوسراہا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز،انسپکٹرجنرل ٹریننگ،کمانڈرآرمی آرڈیننس نےبھی مشقیں دیکھیں،پاک فضائیہ کے سینیرحکام اورڈپٹی کمانڈرسعودی بری فوج نےبھی معائنہ کیا،مشقوں میں پاک فضائیہ کےلڑاکا طیاروں نے حصہ لیا،

    صدر مملکت بھی بہترین نشانہ باز،آرمی چیف کے ہمراہ نشانہ بازی مقابلوں میں لیا حصہ

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنگ میں پاک فوج کی اسٹرائیک کورکاکردار فیصلہ کن ہوتا ہے، پاک فوج میں ہرقسم کے چیلنجزسے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے،پاک فوج مادر وطن کے دفاع کےلئے ہروقت تیار ہے ایسی مشقیں اعتمادمیں اضافے اورصلاحیتیں جانچنے کا سبب ہوتی ہیں،

  • سیاحوں کے لئے خوشخبری، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا انتہائی اہم فیصلہ

    سیاحوں کے لئے خوشخبری، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا انتہائی اہم فیصلہ

    سیاحوں کے لئے خوشخبری، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا انتہائی اہم فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاحت سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،ملک میں سیاحت کےفروغ سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں خیبرپختونخوا میں سرکاری عمارتیں عوام کے لئے کھولنے پربریفنگ دی گئی، اجلاس میں پنجاب،خیبرپختونخوا کے وزرائےاعلیٰ،معاونین خصوصی اورسینئروزراء نے شرکت کی.

    سلامک ٹوارزم، پنجاب کے محکمہ سیاحت کا بڑا فیصلہ

    وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال ہے، سرکاری ریسٹ ہاؤسزعوام کے ٹیکس کے پیسوں سے بنے ہیں، سرکاری عمارتوں سے آمدن حاصل کی جانی چاہیے، سیاحت سے متعلق پاکستان دنیا میں پرکشش ملک بن کرابھر رہا ہے،سیاحوں کے لئے انفراسٹرکچربہتربنانے اورسہولتیں دینے کی ضرورت ہے،

    کے پی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کی پہلی ٹورازم موبائل ایپ متعارف کرا دی

    سیاحت کے فروغ کے لئے عمران خان کی آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں جلدعالمی سیاحتی کانفرنس کرا رہے ہیں، سیاحوں کی ترجیحات دیکھ کرانفراسٹکچر تشکیل دیا جائے،

    سیاحت کے فروغ اورمسافروں کی سہولت کے لئے خیبر پختونخواہ حکومت بازی لے گئی

    مرنا ، جینا کشمیریوں کے ساتھ ، محکمہ سیاحت پنجاب نے بھی کشمیریوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا

    اجلاس میں حکومت نے سیاحتی مقامات کی بحالی کےلئے اتھارٹی بنانےکا فیصلہ بھی کیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، سیاحوں کی سہولت کے لئے ڈیجیٹل ایپ تشکیل دی جارہی ہے، مذہبی سیاحت کے فروغ کے لئےغیرمسلموں کوسہولتیں دی جارہی ہیں،غیرملکیوں نے سیاحت میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہرکی ہے،

    ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2018 میں 66 لاکھ افراد نے سیاحتی نظارے کیے پاکستان کے ثقافتی اور سیاحتی پر سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ 5 سالوں میں 315 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس میں پنجاب میں سب سے زیادہ 95 فیصد سیاحوں کی آمد ہوئی۔اور اگر یہی رفتار رہی تو اگلے پانچ سالوں میں یہ تعداد دگنی ہوجائے گی

    پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے گیلپ پاکستان کی تحقیق کے مطابق ’پاکستان میں ثقافتی ورثے اور عجائب گھروں کے دورے‘ نامی رپورٹ میں اس بات کی جان اشارہ کیا گیا کہ سیاحت ملک کی معیشت کی بہتری میں ایک ممکنہ گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے۔

    گیلپ کی تحقیق میں بہت دلچسپ معلومات بھی سامنے آئی ہیں جن کے مطابق مذکورہ رپورٹ میں دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سیاحتی اور ثقافتی مقامات پر سیاحوں کی آمد میں 2014 سے اضافہ ہوا اور 16 لاکھ سے 317 فیصد بڑھ کر یہ تعداد 2018 میں 66 لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔اسی طرح پاکستان میں ثقافتی مقامات او عجائب گھروں میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں بھی 2 گنا سے زائد اضافہ ہوا۔

    اس میں سب سے زیادہ 95 فیصد سیاح ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں آئے جبکہ ان سالوں میں خیبرپختونخوا اور سندھ میں سیاحوں کی تعداد بڑھتی اور گھٹتی رہی۔اسی طرح عجائب گھروں کا دورہ کرنے والے سیاحوں کی تعداد میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا اور 2014 مییں 17 لاکھ افراد سے بڑھ کر 2018 میں یہ 27 لاکھ ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 سالوں میں میوزیم آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 130 فیصد جبکہ غیر ملکی سیاحوں کے دورے میں 100 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں یہ اضافہ چاروں صوبوں میں دیکھا گیا تاہم خیبر پختونخوا اس حوالے سے سرِ فہرست رہا جہاں 2018 میں عجائب گھروں کے دوروں میں 250 فیصد ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق لاہور کا شاہی قلعہ سیاحوں میں سب سے مقبول ثقافتی مقام رہا جس کے بعد سال 2016 اور 2018 میں شالیمار گارڈن سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا مقام تھا جبکہ 2017 میں سیاحوں نے سب سے زیادہ شیخوپورہ کے ہرن مینار کی سیر کی۔

    دوسری جانب غیر ملکی سیاحوں کے حوالے سے صوبہ پنجاب سے سرفہرست رہا جہاں 2016 اور 2017 میں لاہور میوزیم سب سے زیادہ مقبول رہا تاہم 2018 میں ٹیکسلہ میوزیم کو مقام تھا جہاں سب سے زیادہ سیاح سیر کے لیے گئے۔

    کے پی اس وقت نئے سیاحتی مراکز اور نئے نئے پوائنٹس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بڑی دلچسپی کا مرکز بنتا جارہا ہے ، پشاور سے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات میں ایک اور حسین سیاحتی مقام کا اضافہ ہو گیا۔

    محکمہ سیاحت حکومت کے پی کے مطابق نتھیا گلی کے قریب ’’سمندر کٹھہ‘‘ کے نام سے بننے والی خوبصورت جھیل سیاحوں کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ہے۔ جھیل اپنی خوبصورتی اور دلکشی کے حوالے سے سیاحوں میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔اس جھیل کے بارے میں مزید اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، خبر کے مطابق سمندر کٹھہ کا صاف و شفاف پانی، ہرطرف ہریالی، سرسبز پہاڑ اور پرسکون ماحول نے مزید چار چاند لگا دیے ہیں۔ ’’سمندر کٹھہ‘‘ باڑی گلی سے صرف 5 کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے جہاں آنے والے سیاحوں کو مایوس نہیں ہونا پڑتا۔

    ذرائع کے مطابق یہ مصنوعی جھیل پہاڑوں سے آنے والے پانی کے بہاؤ کو بند باندھ کر تیار کی گئی ہے جس میں سیاح کشتی کے ذریعے سفر کر کے خوبصورت مناظر کا نظارہ کرتے ہیں۔ تفریح مقام کی سیر کو آئے افراد خوبصورت یادوں کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔،یہاں زپ لائن کے ذریعے فضا میں اڑتے سیاحوں کے ایڈونچر کا شوق بھی پورا ہوتا ہے جبکہ جھیل میں موجود بطخوں کی شرارتیں بھی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں

    پشاور سے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے صوبائی حکومت نے اس پر فضا مقام تک سیاحوں کی رسائی آسان بنانے کے لیے روڈ کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے فنڈز کا اجرا بھی کر دیا گیا ہے

  • مفتی اعظم سعودی عرب اور طاہر اشرفی کی ملاقات، مفتی اعظم نے پاکستان بارے کیا کہا؟

    مفتی اعظم سعودی عرب اور طاہر اشرفی کی ملاقات، مفتی اعظم نے پاکستان بارے کیا کہا؟

    مفتی اعظم سعودی عرب اور طاہر اشرفی کی ملاقات، مفتی اعظم نے پاکستان بارے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مفتی اعظم سعودی عرب سےچیئرمین پاکستان علماکونسل طاہراشرفی کی ملاقات ہوئی ہے،الشیخ عبدالعزیزبن عبداللہ اورحافظ طاہراشرفی کی ملاقات دارالافتاءسعودی عرب میں ہوئی،مفتی اعظم سعودی عرب نے پاکستان اورعالم اسلام کیلئے خصوصی طورپردعابھی کی،

    بچوں پر جنسی و جسمانی تشدد کے خلاف طاہر اشرفی میدان میں آ گئے ، بڑا اعلان کر دیا

    آزادی مارچ ، کس ملک کے سفارتخانے نے مولانا سے ملنے سے کیا انکار

    مفتی اعظم سعودی عرب الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی، انتہاپسندی پھیلانے والوں نے اسلام،مسلمانوں کو نقصان پہنچایا ،پاکستان کےعلما ومشائخ،فوج،عوام نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں دی ہیں،وحشت اوردہشت پھیلانے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،

    طاہر محمو د اشرفی نے کہا کہ 3 ماہ سےکرفیو ہے کشمیری کس حال میں ہیں کسی کوخبرنہیں ،کشمیراورفلسطین کے مسائل کے حل کیلئے ہرسطح پرکوششوں کی ضرورت ہے، پاکستانی قیادت اسلامی ممالک کےدرمیان اختلافات کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے،

  • سعودی شوریٰ کے چیئرمین نے کشمیر پر اسد قیصر کی کس تجویز کو مان لیا؟

    سعودی شوریٰ کے چیئرمین نے کشمیر پر اسد قیصر کی کس تجویز کو مان لیا؟

    سعودی شوریٰ کے چیئرمین نے کشمیر پر اسد قیصر کی کس تجویز کو مان لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ کی سربراہی میں سعودی پارلیمانی وفد کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، امت مسلمہ کودرپیش چیلنجز سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مذہب ، اخوت ، تاریخ اور ثقافت کے لازوال رشتے میں بندھےہوئے ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے خوشگوار برادرنہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان کےعوام سعودی عرب کےساتھ گہری دلی وابستگی رکھتے ہیں ، سعودی عرب نے مشکل کی ہرگھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،سعودی عرب پاکستان کا مخلص دوست ملک ہےاور پاکستان کو سعودی عرب کےساتھ اپنےدوستی فخر ہے،

    اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکےعوام بدترین ریاستی دہشتگردی کا شکار ہیں،گزشتہ 122دن سے کرفیو کے نفاذکی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنےگھروں میں مقید ہیں، مسئلہ کشمیرپرمسلم ممالک کے پارلیمانوں کی فوری کانفرنس بلائی جائے، بھارت میں بی جے پی کی فاشسٹ حکومت نے نہ صرف کشمیر بلکہ پورے بھارت میں مسلمانوں پر زندگی کاگھیرا تنگ کر رکھا ہے۔مسلمہ امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اور اسلام و فوبیہ کے خاتمے کے لیے مسلم ممالک کے مابین اتحاد ناگزیر ہے،

    اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک اور انتہائی شرمناک ہے ،اس واقعے سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیےOIC کو فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں مسلسل رابطے دونوں برادر ممالک میں تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، سعودی پارلیمانی وفد کے حالیہ دورہ سےدوطرفہ تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،

    چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو اپنا مخلص دوست اور بھائی تصور کرتا ہے ،دونوں ممالک کے مابین دوستی کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے ،سعودی عرب مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کےمطابق فوری حل چاہتا ہے، کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں،سعودی عرب کشمیر سمیت تمام تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے جلد سے جلد حل چاہتا ہے، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں، کشمیر پر اسلامی ممالک کی پارلیمانی نمائندوں کی کانفرنس بلانے کی تجویز سے اتفاق کرتے ہیں، کشمیر میں لاک ڈاؤن کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور وادی میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے۔

    چئیرمین سعودی شوریٰ کونسل ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ کا مزید کہنا تھا کہ مسلم ممالک میں ہم آہنگی کے فروغ اور امہ کودرپیش مسائل کے حل کے لیے پاکستان کاکردارقابل ستائش ہے،سعودی عرب کے عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ،دوطرفہ تجارت کےفروغ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے دونوں ایوانوں کی تجارت کی کمیٹیوں میں مسلسل رابطوں کی ضرورت ہے،

    چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل ڈاکٹرعبداللہ بن محمد الشخ نے مہمانوں کے لیے رکھی گئی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سعودی شوری کا وفد بھی موجود تھا۔