Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاک فضائیہ نے مشقیں کیوں کیں؟ جان کر بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    پاک فضائیہ نے مشقیں کیوں کیں؟ جان کر بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    پاک فضائیہ نے مشقیں کیوں کیں؟ جان کر بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ میں کمانڈ لیول پر نائٹ آپریشنل مشق کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پاک فضائیہ کے تمام طیاروں اور ائیر ڈیفنس نظام نے حصہ لیا۔

    پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق یہ نائٹ آپریشنل مشق گذشتہ ہفتے منعقد ہونے والی ہاک آئی مشق کا تسلسل ہے جس میں پاک فضائیہ کے تمام آپریشنل ائیر بیسز نے حصہ لیا۔ اس مشق کا مقصدپاک فضائیہ کے آپریشنل عملے کو جارحانہ اور دفاعی صلاحیتوں کے مؤثر اور مربوط استعمال کی تربیت فراہم کرنا تھا۔

    پاک فضائیہ نے ہمیشہ بھارتی دراندازی کا منہ توڑجواب دیا،وزیرخارجہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    فضاؤں کی حفاظت کے لیے ہم ہر دم تیار ہیں، سربراہ پاک فضائیہ

    پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق اس مشق سے پاک فضائیہ کو ہر قسم کے مشکل حالات میں ایک مؤثر دفاع کے ساتھ ساتھ بھر پور جوابی حملے کی صلاحیتوں کو جانچنے کا موقع ملا۔

    جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں اہم پیشرفت، وزیراعظم کو کیا بریفنگ دی گئی؟

    نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں اہم پیشرفت، وزیراعظم کو کیا بریفنگ دی گئی؟

    نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں اہم پیشرفت، وزیراعظم کو کیا بریفنگ دی گئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا،اجلاس کے دوران تعمیرات کے شعبے کے فروغ پرگفتگو کی گئی،نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام اورمنصوبے میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،

    چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟

    آرمی چیف سے متعلق قانون میں ترمیم،بابر اعوان نے ایسا دعویٰ کیا کہ اپوزیشن پریشان

    آرمی چیف کی مدت ملازمت،عدالتی فیصلے پر بابر اعوان کا دو لفظی تبصرہ

    چیئرمین نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے تعمیرات کےشعبے اوردیگرمعاملات پربریفنگ دی گئی،بریفنگ میں کہا گیا کہ تعمیراتی مرحلے پرلاگوکیے جانے والے سیلز ٹیکس کوختم کر دیا جائے گا،پنجاب،خیبرپختونخواا وربلوچستان میں فیصلے کے اطلاق کی منظوری دی جا رہی ہے،تعمیر شدہ گھر کی فروخت کے مرحلے پر فکس ٹیکس پر اتفاق ہو چکا ہے،نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت بننے والے گھر ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیئے جائیں گے،کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی شرح کم کرنے کے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں،

    وزبراعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت 15 جولائی سے بے گھر پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، ترجمان نادرا کے مطابق ہرخاندان یعنی شوہر، بیوی، بچوں میں سے ایک فرد کی رجسٹریشن قبول کی جائیگی۔

    ترجمان نادرانے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹریشن کرواتے وقت رسید ضرور حاصل کریں اور تسلی کرلیں کہ آپکا شناختی کارڈ نمبر اور ٹریکنگ نمبر درست درج کیا گیا ہے، ملک بھر کے 7 ہزار 5 سو ای سہولت مراکز پر آن لائن رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے، شہری نادرا کی ویب سائٹ پر خود بھی رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔

  • لاریب حسن قتل میں اہم پیشرفت، قاتل گرفتار، کیوں قتل کیا؟ حیران کن وجہ سامنے آ گئی

    لاریب حسن قتل میں اہم پیشرفت، قاتل گرفتار، کیوں قتل کیا؟ حیران کن وجہ سامنے آ گئی

    لاریب حسن قتل میں اہم پیشرفت، قاتل گرفتار، کیوں قتل کیا؟ حیران کن وجہ سامنے آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لاریب حسن قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،لاریب قتل میں ملوث ملزمان افغان شہری ہیں،ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ جی 9میں موٹر سائیکل کاٹائرپنکچر ہوا توسوچا ڈکیتی کر لیں،لاریب حسن خاتون کے ساتھ پارک میں چہل قدمی کررہاتھا،

    ملزمان نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ لاریب حسن کےسر پر بندوق رکھ کر پیسے اور موبائل چھیننے کی کوشش کی،لاریب نے مزاحمت کی جس پر گولی چلا کر قتل کر دیا،

    آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ لاریب کے قتل میں ملوث دوافراد پکڑے گئے ہیں،لاریب کے قتل کی دو ہفتے تک تحقیقات کی گئیں،لاریب قتل کیس ایک اندھا قتل تھا،

    پولیس نے علینہ نامی لڑکی کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا ،پولیس رپورٹ پر علینہ عدالت سے بھی بری ہو گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ علینہ کا تفتشی میں قتل سے کوئی تعلق سامنے نہ آ سکا ،ابتک کی تفتیش میں علینہ کیخلاف کوئی شواہد نئ ملے

    اسلام آباد میں قتل ہونے والے میجر لاریب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے چند روز قبل سامنے آئی تھی، رپورٹ کے مطابق میجر لاریب کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی، گولی 6 انچ کے فاصلے سے ماری گئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میجر لاریب کو ناک سے اوپر ٹھوکریں بھی ماری گئیں، لاریب کے ساتھ اس وقت موجود لڑکی نے بھی ابتدائی بیان میں میجرلاریب کو قاتلوں کی طرف سے چہرے پر 2 ٹھوکریں مارنے کا بیان دیا تھا۔

    گزشتہ دنوں اسلام آباد کے علاقے جی 9 کے پارک میں فائرنگ کے واقعے میں لاریب نامی نوجوان کو قتل کیا گیا تھا،مقتول نوجوان میجر لاریب کا تعلق کراچی سے تھا اور قتل کے وقت پارک میں اس کے ساتھ موجود خاتون علینہ کا اپنے ابتدائی بیان میں کا کہنا تھا کہ وہ لاریب کی فیملی فرینڈ ہیں، دونوں پارک میں بیٹھ کر باتیں کر رہے تھے کہ دو افراد نے آکر موبائل فون مانگا، فون دینے سے انکار پر انہوں نے فائر کھول دیا۔قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی فلائٹ لیفٹیننٹ محمد زوہیب کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔

    زوہیب کا کہنا ہے کہ لاریب اپنے محکمے کی جانب سے تفویض کردہ اسائنمنٹ کو انجام دینے کے لیے اسلام آباد آیا تھا۔ وہ رات 10 بجے کے قریب پارک میں ایک خاتون کے ساتھ موجود تھا جب نامعلوم مسلح افراد نے اسے گولی مار کر قتل کردیا۔

  • وزیراعظم کہتے ہیں بزدار نے اچھا کام کیا، پھر تبادلے کیوں؟ سعید غنی نے کئے سوالات

    وزیراعظم کہتے ہیں بزدار نے اچھا کام کیا، پھر تبادلے کیوں؟ سعید غنی نے کئے سوالات

    وزیراعظم کہتے ہیں بزدار نے اچھا کام کیا، پھر تبادلے کیوں؟ سعید غنی نے کئے سوالات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ جب تک نالائق اور نااہل نہیں ہٹیں گے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے،ان سے ایک نوٹیفکیشن نہیں بن سکا،یہ حکومت کیسے چلائیں گے؟وزیر اعظم ہر آئی جی پنجاب کیلئے کہتے ہیں کہ بہترین آئی جی لگایا ہے،وزیر اعظم کہتے ہیں کہ بزدار نے اچھا کام کیا،پھر تبادلوں کی کیا ضرورت  ؟

    نیب سعید غنی کو "ہراساں” کرنے لگا، پی پی نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتا ہے، سعید غنی

    پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں نہ دینے کا ریکارڈ بنایا، مرتضیٰ وہاب

    سعید غنی نے مزید کہا کہ خرابی افسروں میں نہیں،سربراہوں میں ہے،صدر مملکت نے نوٹیفکیشن سے متعلق غلط بیانی کی،سمری سے متعلق عدالت میں بھی غلط بیانی کی گئی،پنجاب میں 2085مرکز ہیں جہاں اینٹی ریبیز ویکسین نہیں ہے،جن وزیر کو ٹماٹر اور مٹر کے نرخ معلوم نہیں وہ کیا حکومت کریں گے،

    سعید غنی نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کو ان کا حق نہیں دیا جارہا انہیں مختلف بیماریاں لاحق ہیں مختلف ڈاکٹرز ان کا برسوں سے علاج کررہے ہیں حکومت کے میڈیکل بورڈ میں آصف علی ذرداری کے اپنے معالج شامل نہیں ہیں ہم کبھی بھی جیلوں اور عدالتوں سے نہیں بھاگے اور نہ ڈرنے والے ہیں تاہم سابق صدر کی صحت کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا. حکومت ہوش کے ناخن لے اور سابق صدر کو طبی سہولیات فراہم کرے. آصف علی زرداری کی فیملی کو انکی صحت سے متعلق خدشات ہیں حکومت انہیں دور کرے۔

  • شہزاد اکبر نے 18 سوال کیوں پوچھے؟ طلال چودھری نے لگایا سنگین الزام

    شہزاد اکبر نے 18 سوال کیوں پوچھے؟ طلال چودھری نے لگایا سنگین الزام

    شہزاد اکبر نے 18 سوال کیوں پوچھے؟ طلال چودھری نے لگایا سنگین الزام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس اور 18 سوالات پر ردعمل میں کہا کہ شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کاوَنٹر تھی،عمران خان کی چوری چھپانے کیلئےشہزاد اکبر نے سہولت کار کا کردار ادا کیا،شہزاد اکبر نے 18سوال کیے ،ہم 1800سوال پوچھنا چاہتے ہیں،

    طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے تو نسلوں کا حساب دیا،شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس میں کوئی بات نہیں تھی،عمران خان کی ہر تقریر میں یہی باتیں ہوتی رہتی ہیں .

    سموگ کے خاتمے کے لئے وزیراعظم عمران خان کا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

    10 دسمبر تک یہ کام نہ کیا تو وزیراعلیٰ کو طلب کریں گے، لاہور ہائیکورٹ برہم

    واضح رہے کہ شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ شریف فیملی نے اربوں کی کرپشن کی ہے، سیاسی مشیران کے نام پر منی لانڈرنگ کیلئے جی این سی نامی کمپنی بنائی گئی، پیسوں کو مختلف اکاؤنٹس میں گھمایا جاتا پھر کیش کرایا جاتا، وزیراعلیٰ ہاؤس میں بیٹھ کر گورکھ دھندا چلایا گیا۔ٹی ٹیز کی رقم سے 32، 33 کمپنیاں بنائی گئیں، دونوں کیش بوائز زیر حراست  ہیں، تفتیش کی جا رہی ہے، ٹی ٹیز کی رقم سے کاروبار کے امپائر کھڑے کیے گئے، تفتیش ایمانداری سے کی جائے تو  چوریاں چھپتی نہیں، معصوم لوگوں کا نام استعمال کر کے ٹی ٹیز اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں، سلمان شہباز بھگوڑا، داماد اشتہاری ہے۔

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کاروبار 200 سے زائد ٹی ٹیز کی رقم سے شروع کیا گیا، یہ کاروبار شریف خاندان کے بزنس سے الگ ہے، شہباز شریف نے آج تک ڈیلی میل کیخلاف دعویٰ نہیں کیا، حمزہ شہباز زیر حراست ہیں، مگر جواب دینے سے قاصر ہیں،  آج تک ایک بھی الزام کا جواب نہیں دیا گیا، طاہر نقوی اسسٹنٹ جنرل مینجر شریف گروپ آف کمپنی رہے، جی ایم سی کمپنی کے 3 مالکان ہیں، نثار احمد گل وزیراعلیٰ ہاؤس میں ڈائریکٹر پولیٹیکل افیئرز تھے۔

  • سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم کیخلاف درخواست پر سماعت

    سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم کیخلاف درخواست پر سماعت

    سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم کیخلاف درخواست پر سماعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف پھیلائے جانے والی جعلی خبروں اور پراپیگنڈا کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی اے سمیت دیگر حکام سے جواب مانگ لیا ،جسٹس مامون رشید شیخ نے سمیع درانی ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی

    سموگ کے خاتمے کے لئے وزیراعظم عمران خان کا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

    10 دسمبر تک یہ کام نہ کیا تو وزیراعلیٰ کو طلب کریں گے، لاہور ہائیکورٹ برہم

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف منظم پراپیگنڈا کے تحت جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں اور اس تمام کارروائی کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جا رہا ہے ،متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہیں،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدلیہ کے مخالف توہین آمیز بیانات، خبریں اور پراپیگنڈا پھیلانے والو‍ں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے،

    پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا،ملزم کو کتنی سزا سنائی گئی؟ اہم خبر

    سائبر کرائمز میں‌ ملوث کتنے افراد گرفتار اور کتنے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا؟ ایف آئی اے نے بتا دیا

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

     

  • ایک اور کیس میں لاہور ہائیکورٹ پنجاب حکومت پر برہم، بڑا حکم دے دیا

    ایک اور کیس میں لاہور ہائیکورٹ پنجاب حکومت پر برہم، بڑا حکم دے دیا

    ایک اور کیس میں لاہور ہائیکورٹ پنجاب حکومت پر برہم، بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں سڑکوں کی تعمیر کے بعد نئے درخت نہ لگانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون الرشید شیخ کا لاہور میں درخت نہ لگانے پر اظہار برہمی کیا،عدالت نے گزشتہ دس سالوں میں سڑکوں کی تعمیر کے دوران اکھاڑے گئے درختوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

    10 دسمبر تک یہ کام نہ کیا تو وزیراعلیٰ کو طلب کریں گے، لاہور ہائیکورٹ برہم

    جسٹس مامون الرشید نے کہا کہ جو درخت لگائے گئے ان کی نشونما کیسے کی جارہی ہے ؟ پودوں کی پرورش بھی ٹھیک نہیں ہورہی۔ اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ محکمہ نے اعداد شمار پیش نہیں کیے، آپ چیف سیکرٹری کو بلا لیں جس پر نامزد چیف جسٹس نے کہا کہ چیف سیکرٹری کو بلایا تو انہوں نے کہنا کہ میں نے تو ابھی چارج لیا ہے ۔

    سموگ کے خاتمے کے لئے وزیراعظم عمران خان کا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

    عدالت نے کہا کہ یہاں اتنے تبادلہ ہوتے ہیں پتہ ہی نہیں چلتا کونسا آفیسر موجود ہے اور کونسا نہیں۔ محکمے اپنا کام نہیں کرتے۔

  • 10 دسمبر تک یہ کام نہ کیا تو وزیراعلیٰ کو طلب کریں گے، لاہور ہائیکورٹ برہم

    10 دسمبر تک یہ کام نہ کیا تو وزیراعلیٰ کو طلب کریں گے، لاہور ہائیکورٹ برہم

    10 دسمبر تک یہ کام نہ کیا تو وزیراعلیٰ کو طلب کریں گے، لاہور ہائیکورٹ برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ پر قابو نہ پانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون الرشید شیخ سیکرٹری ماحولیات اور ڈی جی ماحولیات پر برہم ہو گئے، نامزد چیف جسٹس مامون الرشید شیخ نے کہا کہ 10دسمبر تک اسموگ کے خاتمے کے لیے پالیسی واضح نہ ہوئی تو وزیراعلی کو طلب کریں گے۔

    سموگ کے خاتمے کے لئے وزیراعظم عمران خان کا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

    وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ وزیراعظم نے اسموگ پر نوٹس لے لیا ہے۔ جسٹس مامون الرشید شیخ نے کہا کہ آپکے وعدے،ارادے سب کچھ ہے لیکن عمل درآمد کہاں ہے۔ آپ نے عدالتی احکامات کو مذاق بنارکھا ہے ۔تمام محکمے ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں بہتر ہے حل ہے کہ ہم وزیراعلی کو طلب کرتے ہیں۔ ہر سال اکتوبر اور نومبر میں آپ بھاگتے دوڑتے ہیں اور جنوری میں اسموگ سے متعلق سب بھول جاتے ہیں ۔ابھی تک اینٹوں کے بھٹے چل رہے ہیں آلودگی پھیل رہی اور محکمہ سویا ہوا ہے۔

    سرکاری وکیل نے کہا کہ پنجاب بھر میں تین ہزار بھٹے بند کردئیے ہیں۔ جس پر جسٹس مامون الرشید نے کہا کہ عدالت خود گواہ ہے کہ بھٹے بند نہیں ہوئے۔ ملتان کےقریب بھٹے چلتے ہوئے خود دیکھے، میرا سٹاف بھی گواہ ہے۔ اس گواہی کے بعد عدالت کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے یا سٹاف کی مدعیت میں ؟ اب تک ماحولیاتی کونسل کا اجلاس کیوں نہیں ہوا ؟اگر ڈینگی پر ایمرجنسی لگائی جاسکتی ہے تو اسموگ سے نمٹنے کے لیے ویسے اقدامات کریں۔

  • شہزاد اکبر کے شہباز شریف سے 18 سوالات کیا ہیں؟ شہباز شریف مشکل میں

    شہزاد اکبر کے شہباز شریف سے 18 سوالات کیا ہیں؟ شہباز شریف مشکل میں

    شہزاد اکبر کے شہباز شریف سے 18 سوالات کیا ہیں؟ شہباز شریف مشکل میں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب کیا نثارگل اورعلی احمد آپ کے فرنٹ مین نہیں تھے؟ کیانثاراحمد گل اورملک علی احمد سیاسی مشیر نہیں تھے؟ کیا نثار گل سلمان شہباز کیساتھ دبئی ، سعودی عرب اورقطرنہیں گیا تھا؟

    شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ کیاکیش بوائزنے اربوں روپےنکال کرجی این سی کےاکاؤنٹ میں منتقل نہیں کیے؟ کیانثاراحمد گل کے اکاؤنٹ سے پیسے آپ اورآپ کے بیٹوں کومنتقل نہیں کیے؟ کیارقم آپ اوراہلخانہ کے ذاتی اخراجات میں استعمال نہیں ہوتی  تھی؟ کیا آپ کی رہائش گاہ پر کک بیکس کی رقم وصول نہیں ہوتی رہی؟ کیارقم منتقلی کیلئے آپ کی بلٹ پروف گاڑی ، ایلیٹ فورس استعمال نہیں ہوئی؟ کیا آپ نے تہمینہ درانی کے لیے 2ولاز نہیں خریدے؟کیا دبئی کی 4کمپنیاں وہی نہیں جو زرداری  منی لانڈرنگ کرتی رہی ہیں،

    شہباز اکبر نے مزید کہا کہ کیا منی چینجرز کےذریعے جعلی ٹی ٹیاں نہیں لگوائی گئیں؟کیا جعلی ٹی ٹیوں کی رقم ماڈل ٹاوَن رہائش گاہ کی تعمیر پر خرچ نہیں ہوئی؟ شہبازشریف برطانوی عدالتوں میں ہرجانے کا دعویٰ کب دائر کریں گے؟برطانوی حکومت نے پاکستان پر اعتماد کرتے ہوئے رقم منتقل کردی ہے، 190ملین آئے ہیں آنے والے وقتوں میں مزید آئیں گے،این سی اے کے ساتھ مزید معاملات بھی چل رہے ہیں،

    شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ نیب نے نومبر2018میں کچھ انوسٹی گیشنز شروع کی تھیں،انوسٹی گیشنز میں پتہ چلا شہباز شریف کے اثاثوں میں ہوشربا اضافہ ہوا،شہبازشریف کے اثاثوں میں 10سال میں اضافہ ہوا،سلمان شہباز کےاثاثوں میں 8 ہزار گنا اضافہ ہوا،شہبازشریف کے اثاثوں میں 10سال میں 70گنااضافہ ہوا،جعلی ٹی ٹیوں کےذریعے 33،32کمپنیاں بنائی گئیں،شریف فیملی کا کاروبار اس سے الگ ہے، شہباز شریف کے کاروبار میں 200سےزائد ٹی ٹیاں نکلیں،شہبازشریف نے انگلیاں ہلاہلاکرکہا ڈیلی میل کےخلاف عدالت جائیں گے،ہم انتظار کر رہے ہیں،آج تک ایک بھی الزام کا جواب نہیں دیاگیا،انہی کیسز میں سلمان شہباز اور علی عمران مفرور ہیں،حمزہ شہباز زیرحراست ہیں اور جوابات دینے میں قاصر ہیں

    شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو ہر قسم کی مالی و قانونی مدد کی پیشکش کرتا ہوں،کیسز میں پلی بارگین کی آپشن موجود ہے، ہمیں کسی کو جیلوں میں رکھنے کا کوئی شوق نہیں

  • راولپنڈی پولیس کا ایک بار پھر چھکا، تاجی کھوکھر گرفتار

    راولپنڈی پولیس کا ایک بار پھر چھکا، تاجی کھوکھر گرفتار

    راولپنڈی پولیس کا ایک بار پھر چھکا، تاجی کھوکھر گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 333 گینگ کے سرغنہ تاجی کھوکھر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ تاجی کھوکھر ٹاپ 20 بدمعاشان میں سرفہرست بدمعاش ہے،گرفتاری سی پی او محمد احسن یونس کی بدمعاشان کے خلاف سپیشل آپریشن کے سلسلہ میں عمل میں آئی،

    پولیس کے مطابق تاجی کھوکھر تھانہ ائیرپورٹ کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا، زمین پر قبضہ کے مقدمہ بھی تاجی کھوکھر پر درج ہیں ،ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، سی پی او راولپنڈی احسن یونس کا کہنا ہے کہ پیشہ ور کریمنلز اور گینگسٹرز کی گرفتاری سے ہی جرائم کا قلعہ قمع کیا جاسکتا ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،

    واضح رہے کہ تاجی کھوکھر پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے چچا ہیں۔