Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب اور صدر ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ لاہور میں یتیم اور بے سہار ا بچیوں کی پناہ گاہ کا شانہ ویلفیئر ہوم کی سابقہ سپرنٹنڈ نٹ کے الزام انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں۔ معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور دارالامان کی بچیوں کو انصاف دلانے کے لئے عدالتی کمیشن بنایا جائے۔ تحریک انصاف کے لوگ مالی ہی نہیں بلکہ اخلاقی کرپشن میں بھی ملوث ہیں،جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز منصور میںاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ وزیر فی الفور استعفیٰ دیں اور عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کریں۔ آزادانہ تحقیقات سے ہی قوم کو اصل حقائق معلوم ہوسکیں۔ افشاں لطیف کو دبائو میں لانے اور دھمکیاں دینا شرمناک فعل ہے۔ انھیں حکومت اور عدلیہ مکمل تحفظ فراہم کرے۔ بد قسمتی سے معاشرے کی ستائی ہوئی مظلوم بچیوں کو دارالامان میں بھی امان حاصل نہیں ہے ۔ قوم کو ایسی شرمناک تبدیلی قابل قبول نہیں ہے۔

    کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ دارالامان کی بچیوں کے حوالے سے یہ کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔بلکہ ماضی میں بھی اس قسم کے واقعات میڈیا کی زینت بنتے رہے ہیں۔ اگر اس وقت ہی ان معاملات کو سنجیدگی سے ہینڈل کرلیا جاتا تو ایک مرتبہ پھر ایسی خبریں میڈیا کی زینت نہ بنتیں۔ جب ڈارک ویب سائٹس کے لیے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے افراد حکومتی صفوں سے نکلیں گے تو حکمرانوں کے کردار پر انگلیاں اٹھیں گی۔عوام میں اس حوالے سے بھی تشویش پائی جاتی ہے ۔مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

    اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں یتیم کمسن بچیوں کی شادی نہ کروانے کے جرم میں کاشانہ کی سپرینڈنٹ افشاں لطیف کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے وقت افشاں لطیف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے شوہر سمیت گرفتار کیا جا رہا ہے۔مجھے نہیں معلوم اب مجھے کہا لے کر جایا جائے گا اب یہ بچیاں آپ سب کی ذمہ داری ہیں۔

    کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر کا شانہ کے بارے میں وائرل ہونے والی ویڈیوکے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ نے حکم دیاہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور الزامات کی مکمل چھان بین کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحقیقات میں جو بھی قصوروار ہوا اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی- کاشانہ میں رہائش پذیر بچیو ں کومکمل تحفظ دیں گے اور میں بے آسرا بچیوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کروں گا-

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

  • لاہور پریس کلب کے ملازمین اور ممبران کو ملی بڑی خوشخبری

    لاہور پریس کلب کے ملازمین اور ممبران کو ملی بڑی خوشخبری

    لاہور پریس کلب کے ملازمین اور ممبران کو ملی بڑی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر ارشد انصاری کی زیر صدات منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز، ممبرز گورننگ باڈی عمران شیخ، محمداحمد رضا، شاہد چوہدری، رانا طاہر، محمد حسنین چوہدری، گل نواز احمد، قاسم رضااور فاطمہ مختار نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک و نعت رسول مقبول ﷺسے کیا گیا۔ اجلاس میں درج ذیل فیصلے کئے گئے،

    لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے حکومت کی طرف سے 85 لاکھ روپے کی حالیہ گرانٹس کے 2 چیک ملنے کے بعد ملازمین کی تمام تنخواہیں اورگزشتہ برس کی گورننگ باڈی کی طرف سے 4 ماہ کی تنخواہوں کی نادہندگی کی ادائیگیاں شروع کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت اگلے ہفتے ملازمین کو یکمشت ساڑھے 4 ماہ کی تنخواہ ادا کردی جائے گی جبکہ تمام ممبران اور ملازمین کی گزشتہ سال سے معطل ہونیوالی گروپ انشورنس فوری بحال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

    کلب کے صدر ارشد انصاری کی صدارت میں آج (4 دسمبر) کو ہونیوالے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ گزشتہ سال کی گورننگ باڈی کی جانب سے دودھ فروش اور ادھار لئے گئے 7 لاکھ روپے اور بجلی بلوں سمیت مختلف نادہندگیوں کی ادائیگیوں کی ذمے داری بھی پریس کلب کی ساکھ کے پیش نظر قبول کر لی جائے۔اس فیصلے کے تحت صدر ارشد انصاری نے سابق عہدیداروں کو تنخواہ کی ادائیگی کی مد میں ادھار لئے گئے 7 لاکھ روپے میں سے 50 فیصد ادا کرنے کی منظوری دیدی تاہم سابق گورننگ باڈی کی طرف سے زیر التوائ چھوڑے گئے بلوں کی چھان بین بھی کی جائے گی۔

    گورننگ باڈی نے گزشتہ سال کی نادہندگی میں سے دودہ فروش کو بھی ایک لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں کلب لابی اور دیگر حصوں کی تزئین و آرائیش کے علاوہ لابی اور فرسٹ فلور کے واش رومز کی حالت بہتر بنانے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔کلب میں صحت مند سرگرمیوں کی فروغ کے لئے بیڈ مینٹن ٹورنامنٹ کے انعقاد کی بھی منظوری دی گئی جبکہ جاری سنوکر ٹورنامنٹ کے تمام شرکاءکو اعزازی شیلڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ صحافی کالونی فیز۔ٹو کے لئے سال رواں کے دوران کی گئی سنجیدہ اور مخلصانہ کوششوں کے نتیجے میں فیز۔ٹو کی زمین ایکوائر کرنے کے لئے سیکشن 4 کے تحت نوٹیفیکشن جاری ہونے کی منزل قریب تر آگئی ہے جبکہ بی بلاک کے کیس کے فیصلے کے لئے چیف سیٹلمنٹ کمشنر کی عدالت کے لئے جج کے فوری تقرری کی حکومتی یقین دہانی کو بھی خوش آئند قرار دیا گیا۔

    صدر ارشد انصاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار شیڈول طے کرکے ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح اگلے چند روز میں کردیں گے۔اجلاس میں سیکروٹنی لسٹ میں شامل افراد کی طرف سے کلب آفس میں جمع کرائے گئے جوابات کا بھی جائزہ لیا گیا جس کے بارے میں حتمی فیصلہ گورننگ باڈی کے آئند اجلاس میں کردیا جائے گا

  • ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہمدردی کی اپوزیشن نے بھی گواہی دی ہے کہ انہوں نے خود متعلقہ محکموں کو ہدایت کی تھی کہ وہ نواز شریف کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کریں اور نواز شریف کی صحت پر کو ئی سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔

    زرتاج گل نے مزید کہا کہ اگر سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر اپوزیشن رہنماوں کے ساتھ طبی بنیادوں پر عدالتوں سے ضمانت منظور کروا لیتی ہیں توامید کی جاتی ہے کہ حکومت دوسرے رہنماﺅں کے ساتھ بھی یہی حکمت عملی اختیار کرے گی کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عدالتی احکامات کا احترام کر تی ہے۔

    وزیر مملکت زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک سے بدعنوانی کے لعنت کے خاتمے کے لئے متعدد موثر اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔ ماضی کی حکومتوں میں قائدین نے ماحولیات کی طرف توجہ نہیں دی لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آئندہ نسلوں کے لئے ملک بھر میں درخت لگانے کی بڑے پیمانے پر مہم شروع کی ہے اور اس مہم سے ماحولیات میں بہتری آئی گی

    وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) لاہور کے ماحول کو تباہ کرکے اب کس منہ سے اس کے مسائل کی بات کرتے ہیں، دونوں دقیانوسی جماعتوں کے قائدین نے خود ہی اپنی ترقی کے دعوے جھٹلا دیئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ لاہور کے ماحول کو تباہ کرکے نون لیگی اب کس منہ سے ان مسائل کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے 70 فیصد لاہور کی ہریالی ختم کرکے سیمنٹ کے پل لاد دیئے، ہماری حکومت بیشتر پالیسیوں کے ذریعے معاملات سلجھا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں دقیانوسی جماعتوں کے قائدین نے خود ہی اپنے ترقی کے دعوے جھٹلا دیئے اور جب خود بیمار پڑے تو ملک میں ایک ہسپتال تک ایسا نہیں جس پر یہ اعتبار کرکے علاج کرا سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں

  • احتساب سب کے لئے، اب ہم نے یہ کام کرنا ہے،چیئرمین نیب نے دی اجلاس میں اہم ہدایات

    احتساب سب کے لئے، اب ہم نے یہ کام کرنا ہے،چیئرمین نیب نے دی اجلاس میں اہم ہدایات

    احتساب سب کے لئے، چیئرمین نیب نے دی اجلاس میں اہم ہدایات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب قومی انسداد بدعنوانی کی مؤثر حکمت عملی کے ذریعے میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے اور بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے احتساب سب کیلئے پالیسی پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں نیب آپریشن اینڈ پراسیکیوشن ڈویژن کی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب وائٹ کالر کرائمز کو ”احتساب سب کیلئے” کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔

    ن لیگ کے ایک اور سینئر ترین رہنما، رکن قومی اسمبلی کے خلاف نیب انکوائری کی منظوری

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

    چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کو گذشتہ 25 ماہ کے دوران 54 ہزار 344 شکایات موصول ہوئی ہیں، نیب نے گذشتہ 25 ماہ کے دوران متعلقہ احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 600 ریفرنس دائر کئے ہیں، نیب نے 73 ارب روپے بدعنوان عناصر سے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں جو شاندار کامیابی ہے، نیب واحد ادارہ ہے جس نے اپنے قیام سے لے کر اب تک 340 ارب روپے بدعنوان عناصر سے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔ نیب نے متعلقہ احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 1270 ریفرنس دائر کئے ہیں جن کی مالیت تقریباً 910 ارب روپے بنتی ہے۔

    نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے ہدایت کی کہ بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرانے کیلئے بدعنوان عناصر، اشتہاری مجرموں اور عدالتی مفروروں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، اس سے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرکے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔

    انہوں نے نیب کے تمام علاقائی بیوروز کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے مقدمات جلد نمٹانے کیلئے اقدامات کریں۔ انہوں نے نیب کے پراسیکیوٹر کو بھی ہدایت کی کہ وہ قانون کے مطابق مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مکمل تیاری کے ساتھ مقدمات کی پیروی کریں۔ نیب واحد ادارہ ہے جس نے وائٹ کالر مقدمات کو مقررہ مدت میں نمٹانے کے علاوہ نیب راولپنڈی میں جدید فرانزک لیبارٹری قائم کی ہے جس سے انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کو قانون کے مطابق نمٹانے میں مدد ملی ہے۔ نیب نے بدعنوانی کو کینسر سمجھتے ہوئے اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے ”احتساب سب کیلئے” کی پالیسی اختیار کی ہے۔

    چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ نیب نے 2018ء کے اس عرصہ کے مقابلہ میں 2019ء میں دگنا شکایات، انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز کو نمٹایا ہے، نیب کی موجودہ انتظامیہ کے 25 ماہ کے دوران نیب کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ نیب افسران بدعنوانی کے خاتمہ کو محنت اور جدوجہد سے قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں۔ چیئرمین نیب نے تمام بیوروز کے ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شکایات، انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز قانون کے مطابق نمٹائیں۔

  • قانون سازی سے متعلق امور، وزیراعظم نے کیا بڑا فیصلہ

    قانون سازی سے متعلق امور، وزیراعظم نے کیا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قانون سازی سے متعلق امور نمٹانے کیلئے کابینہ کی کمیٹی تشکیل دیدی ہے، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، کمیٹی قانون سازی، ترامیم اور مجوزہ قواعد و ضوابط کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے گی۔

    بیک وقت تین طلاقوں کو قابل سزا جرم دینے کے حوالہ سے قانون سازی کر سکتے ہیں

    کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی امور تشکیل دیدی ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم ہوں گے جبکہ ممبران میں اٹارنی جنرل آف پاکستان، وفاقی وزیر پارلیمانی امور سینیٹر محمد اعظم خان سواتی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر، سیکرٹری وزارت قانون و انصاف جوائنٹ سیکرٹری وزیراعظم آفس اور سیکرٹری کابینہ شامل ہیں۔ کمیٹی مجوزہ قواعد و ضوابط اور ترامیم کا جائزہ لے گی.

    چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟

    آرمی چیف سے متعلق قانون میں ترمیم،بابر اعوان نے ایسا دعویٰ کیا کہ اپوزیشن پریشان

    آرمی چیف کی مدت ملازمت،عدالتی فیصلے پر بابر اعوان کا دو لفظی تبصرہ

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں سپریم کورٹ نے چھ ماہ توسیع کر دی ہے،چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت نے آرٹیکل 243 بی کا جائزہ لیا،حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع آرٹیکل 243 فور بی کے تحت کی ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جمع کرایا گیا،ہمارے سامنے یہ سوال آیا کہ کیا توسیع دی جاسکتی ہے یا نہیں،آرمی ایکٹ اور اس کے رول کا جائزہ لیا،اٹارنی جنرل نے عدالتی سوالوں کا جواب دیا، دستاویزات کے مطابق پاک آرمی کا کنٹرول وفاقی حکومت سنبھالتی ہے،

  • کراچی میں سائبر کرائم، خواتین سب سے زیادہ متاثر، رواں برس کتنی شکایات سامنے آئیں؟

    کراچی میں سوشل کرائم، خواتین سب سے زیادہ متاثر، رواں برس کتنی شکایات سامنے آئیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں سوشل کرائم عروج پرخواتین سب سے زیادہ متاثر ہونے لگیں،وومن ہراسمنٹ ,ڈی فیمیشن سمیت سندھ بھر سے سات ہزار شکایتیں بذریعہ میل موصول ہوئیں ،کراچی سے رواں سال ڈھائی ہزار سے زائد ویریفائیڈ سائبر کرائم کی شکایات درج ہوئیں ،ایف آئ اے سائبر سرکل نے ساٹھ مقدمات درج کرلئے

    ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ڈھائی ہزار سے زائد شکایات میں 8 سو کیسز کی انکوائری جاری ہے، اپارم میسج کو نیٹ ورک چلانے والے جدید آلات استمعال کررہے ہیں

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف

    سائبر کرائمز میں‌ ملوث کتنے افراد گرفتار اور کتنے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا؟ ایف آئی اے نے بتا دیا

    ایڈشنل ڈائریکٹر ایف آئ اے سائبر سیل فیض اللہ کوریجو نے مزید کہا کہ بےنظیر انکم سپورٹ ، کریڈٹ کارڈ بلاک ہونے والے میسج کو اگنور کریں، عوام ہر گز کسی اپارم میسج یا ای میل پر مانگی جانے والی ذاتی معلومات نہ دیں، کسی بھی فراڈ یا بلیک میلنگ سے متاثرین ایف آئ اے کی ویب سائٹ کے زریعے بھی شکایات درج کراسکتے ہیں ،

  • قومی اسمبلی میں توہین قرآن کیخلاف متفقہ قرارداد منظور،کشمیر پر احسن اقبال کو دیا قریشی نے جواب

    قومی اسمبلی میں توہین قرآن کیخلاف متفقہ قرارداد منظور،کشمیر پر احسن اقبال کو دیا قریشی نے جواب

    قومی اسمبلی میں توہین قرآن کیخلاف متفقہ قرارداد منظور،کشمیر پر احسن اقبال کو دیا قریشی نے جواب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ناروے میں توہین قرآن کیخلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔وزیر مملکت علی محمد خان نے ناروے میں توہین قرآن واقعہ کے خلاف متفقہ قرارداد پیش کی جسے متفقہ منظور کر لیا گیا۔ اس قرارداد میں توہین مذہب روکنے کے لئے عالمی قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ عمر مجاہد کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو وقفہ سوالات کے بعد نکتہ اعتراض پر ن لیگی رکن احسن اقبال نے کشمیر ایشو پر بات کی اور او آئی سی اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ میں وزارت خارجہ میں چائے کی پیالی پیے بغیر کچھ تجاویز دینا چاہتا ہوں۔ وزیراعظم کو کشمیر ایشو پر 8 سے 10 ممالک کا دورہ کرنا چاہیے۔ او آئی سی کا فوری اجلاس اسلام آباد میں بلایا جائے۔ اگر او آئی سی کا اجلاس نہیں بلایا جاتا تو اس کی رکنیت چھوڑ دی جائے۔ وزیر خارجہ فوری طور پر کشمیر ایشو پر ہنگامی بیرونی دورے شروع کریں اور حکومت فوری سفارتی ایمرجنسی کا اعلان کرے۔

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ نے کشمیر مسئلے پر مفصل بیان دیا۔ 120 دن سے وہاں کرفیو نافذ ہے۔ ایسی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اگر آنکھیں بند کریں گے تو کشمیر مسئلہ کون اٹھائے گا۔ اگلے پندرہ دنوں میں ہمیں دنیا پر کرفیو اٹھانے کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے احسن اقبال کے جواب میں کہا کہ 72 سال میں پہلی بار مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوچکا، اسلامی ممالک سمیت مغربی اور یورپی پارلیمنٹ میں قراردادیں منظور ہوئیں جبکہ او آئی سی نے من وعن ہمارے موقف کی حمایت متفقہ قرارداد کے ذریعے کی۔ انھیں او آئی سی کو مردہ گھوڑا نہیں کہنا چاہیے۔ او آئی سی کے 57 ملک ہیں، ان کے ووٹوں کی ہمیں ضرورت ہے۔ ہم او آئی سی کے دوستوں کو ناراض نہیں کر سکتے۔ آپ او آئی سی کو مردہ گھوڑا کہہ کر پاکستان اور کشمیر کی خدمت نہیں کر رہے۔ آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ او آئی سی کو زیادہ فعال ہونا چاہیے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھی کشمیر سے متعلق حکومتی کوششوں کی معترف ہے۔ خود بھارتی حکمرانوں کے اقدامات کی وجہ سے بھی یہ معاملہ اجاگر ہوا۔ آج کوئی کشمیری رہنما بھارتی موقف کی حمایت نہیں کر رہا۔ بھارت نواز کشمیری رہنماؤں نے بھی ہندوستانی موقف کو مسترد کیا۔پچاس برس بعد کشمیر کے مسئلے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا۔ ہندوستان نے اس اجلاس کو روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی۔ ہم نے کشمیر کے معاملے کو اب انٹرنیشنلائز کیا ہے۔ کشمیر کے معاملے پر دنیا کے ایوانوں میں بحث ہو رہی ہیں۔ بھارت خوف میں مبتلا ہے۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا کو بھی کشمیر میں کوریج کی اجازت نہیں، بھارت کو پتا ہے اگر کرفیو اٹھے گا تو پردہ اٹھ جائے گا۔ بھارت نے جب کرفیو کو نرم کرنے کی کوشش کی تو احتجاج ہوا۔ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس آج بھی معطل ہے۔ ہم بذریعہ ریڈیو کشمیریوں تک اپنی آواز پہنچا رہے ہیں۔ ہم نے جینوا میں بھارت کو اس قدر بے نقاب کیا کہ وہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے دفتر کشمیر کا مسئلہ بھرپور طریقے سے پیش کیا۔ کشمیر مسئلے پر اپوزیشن کے لیڈران کو فارن آفس مدعو کرتا ہوں۔ اپوزیشن اپنی تجاویز پیش کریں اگر وہ قابل قبول ہوں تو ان پر مکمل عملدرآمد کروائیں گے۔

    رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بین الاقوامی سطح پر کشمیر ایشو اس لئے موضوع بنا کیونکہ پہلی بار بھارت نے کشمیر کو ہڑپ کرنے کی کوشش کی۔

    مولانا عبدالواسع نے کہا کہ حکومت نے ٹرمپ کو ثالث مان پر سودا کر دیا۔ شاہ محمود قریشی نے ایم ایم اے ارکان کے الفاظ پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ شکر ہے دو ماہ تک میاں نواز شریف کی بیماری اور دھرنے کے بعد اپوزیشن کو کشمیر ایشو تو یاد آ گیا۔اس موقع پر شاہ محمود اور جے یو آئی ارکان میں کچھ تلخی اور نوک جھونک بھی ہوئی۔

    وقفہ سوالات میں ایوان کو بتایا گیا کہ موجودہ حکومت نے چودہ ماہ کے دوران 10 ارب 36 کروڑ اسی لاکھ ڈالر قرض حاصل کیا۔

    دوران اجلاس شاہ زین بگٹی نے حلف اٹھاتے ہوئے بلوچستان کے مسائل پر توجہ دلائی تو شاہ محمود بولے ہمیں بلوچوں پر مکمل اعتماد ہے۔ اجلاس میں سی پیک اتھارٹی آرڈیننس اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ آرڈیننس پیش کرنے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔ ڈپٹی سپیکر نے سی پیک اتھارٹی اور پورٹ قاسم اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم کے بل پیش ہونے کے بعد متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھیج دیئے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس جعمرات شام چار بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا.

  • ملک ریاض کیس پر کس نے بات کرنے سے منع کیا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    ملک ریاض کیس پر کس نے بات کرنے سے منع کیا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    ملک ریاض کیس پر کس نے بات کرنے سے منع کیا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگرسنجرانی سینیٹ میں جیت سکتا ہے تویہ قانون سازی بھی ہوجائے گی،قانون سازی کے لیے شہبازشریف گروپ ووٹ دے گا،شہبازشریف اورخورشید شاہ کے خلاف گواہوں نے خطرناک بیانات دیئےہیں ،ن لیگ کی اطلاع نہیں،پیپلزپارٹی والے پلی بارگین کی طرف چل پڑے ہیں،آصف زرداری دیگررہنما پلی بارگین سےمتعلق مشاورت کررہے ہیں،

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ سیاسی طورپرختم ہوچکے ہیں،کوئی بھی ان کے لیے لاٹھی کھانے کوتیارنہیں، دسمبر کے آخر میں مولانا فضل الرحمان مارچ پرچلے جائیں گے ،ن لیگ نے نوازشریف کی بیماری پرسب کوگولی کرائی، ڈاکٹرعدنان ہر2 گھنٹے بعد کہتے تھے کہ پلیٹ لیٹس ختم ہوگئے کچھ ہونے والا ہے ،پلان کے تحت یہ لوگ نوازشریف کو باہر لے گئے ،نواز شریف کے باہرجانے میں شہباز شریف کا کلیدی کردارہے،یہ این آراونہیں لیکن یہ لوگ گولی کراکرنوازشریف کو لے گئے،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پرویزالٰہی کومیڈیا ملااس لیےاس نےاپنا منجن بیچا،مولانافضل الرحمان کوکون یقین دہانی کرا سکتا ہے، مولانا نے خود کوسیاسی طورپرزندہ رکھنے کے لیے دسمبرکاشوشہ چھوڑا،حکومت کہیں نہیں جا رہی ،دسمبر بھی جارہا ہےاورمارچ بھی چلا جائے گا،یہ لوگ باہرچلے گئےپھربھی حکومت ٹھیک نہ چلاسکے تویہ ہماری بدقسمتی ہوگی ،مشیر خزانہ کوانٹرنیشنل منڈی کاپتہ ہےاس لیے انہوں نےٹماٹر17روپےکلوکی بات کی،عمران خان3سال میں اس ملک کوٹھیک کرکے دکھائیں گے،ملک ریاض کیس پروزیراعظم نے بات کرنے سے منع کیا ہے،

  • اپوزیشن کی سب سازشیں ناکام، فواد چودھری نے کیا دبنگ اعلان

    اپوزیشن کی سب سازشیں ناکام، فواد چودھری نے کیا دبنگ اعلان

    اپوزیشن کی سب سازشیں ناکام، فواد چودھری نے کیا دبنگ اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی ہونا ضروری ہے، وزیراعظم اپوزیشن کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے تھے، الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کیلئے تیارہیں، دھاندلی کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی قائم کی، عمران خان کو 4 حلقے کھلوانے کیلئے 4 سال لگے تھے،

    فواد چودھری نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران پربڑی مثبت پیشرفت ہے، الیکشن کمیشن معاملے پرکوئی ڈیڈلاک نہیں ہے، الیکشن کمیشن کے تینوں ممبران پراپوزیشن کیساتھ اتفاق رائے ہے، چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی کیلئے کل اجلاس ہورہاہے،پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنرکیلئے نام آج رات فائنل کرلے گی، کل اجلاس میں چیف الیکشن کمشنرکا نام بھی دے دیں گے،

    فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پارلیمنٹ کولازمی قانون سازی کی ہدایت نہیں کرسکتی،چاہتے ہیں جلد از جلد قانون سازی کا معاملہ حل ہو،ہماری قانونی ٹیم ہی حتمی فیصلہ کرے گی، معاملے پرکو ئی بل اسمبلی میں بھیجنےکیلئے تیار نہیں کیا، اٹارنی جنرل انور منصوراس حوالے سے تیاری کررہے ہیں،حکومت کے پاس نظرثانی کاآپشن بھی موجود ہے.

  • جنرل ہسپتال میں نوسر باز خاتون نرس کا پرس چراتے رنگے ہاتھوں گرفتار

    جنرل ہسپتال میں نوسر باز خاتون نرس کا پرس چراتے رنگے ہاتھوں گرفتار

    جنرل ہسپتال میں نوسر باز خاتون نرس کا پرس چراتے رنگے ہاتھوں گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے جنرل ہسپتال میں نوسر باز خاتون مہک کو سٹاف نرس فوزیہ ابراہیم کا پرس چراتے رنگے ہاتھوں دھر لیا اور تھانہ کوٹ لکھپت پولیس کے حوالے کر دیا گیا.

    سٹاف نرس اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہی تھیں اور اورنوسر باز مہک نامی خاتون زوجہ شکیل جو لدھڑ پنڈکی رہائشی ہے۔آؤٹ ڈور میں داخل ہوئی اور نرس کے ساتھ محو گفتگو ہوئیں، خاتون نے نرس کو کہا کہ آپ کو دوسرے شعبے میں سٹاف ممبر بلا رہا ہے اور جیسے ہی وہ اپنے کاؤنٹر سے دوسرے شعبے میں جانے کے لئے نکلی اُس نوسر باز خاتون نرس کا پرس لے کر بھاگ نکلی نرس کی حاضر دماغی کی وجہ سے اُس خاتون کو بھاگتے ہوئے دبوچ لیا گیااور ہسپتال کی سکیورٹی کو بلایا اور تھانہ کوٹ لکھپت پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے سٹاف نرس فوزیہ ابراہیم کی حاضری دماغی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی سکیورٹی کو مزید چوکس اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ ایل جی ایچ میں آنے والے مریض اور اُن کے لواحقین ڈاکٹرز،نرسزاورپیرا میڈیکل سٹاف کی اولین ترجیح ہیں اور اگر کوئی بھی شخص کسی بھی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہو تو فوراً ہسپتال انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ فوری کاروائی کی جا سکے