Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • صدر مملکت بھی بہترین نشانہ باز،آرمی چیف کے ہمراہ نشانہ بازی مقابلوں میں لیا حصہ

    صدر مملکت بھی بہترین نشانہ باز،آرمی چیف کے ہمراہ نشانہ بازی مقابلوں میں لیا حصہ

    صدر مملکت بھی بہترین نشانہ باز،آرمی چیف کے ہمراہ نشانہ بازی مقابلوں میں لیا حصہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے میگا شوٹنگ مقابلے کی اختتامی تقریب کا مشاہدہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جہلم کے قریب آرمی مارکسمین شپ فائرنگ رینج میں پہنچے تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا.صدر مملکت نے 39 ویں میگا شوٹنگ مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی.

    چار ہفتوں تک جاری رہنے والے مقابلوں کے میں مقابلوں میں تینوں مسلح افواج اورسول آرمڈ فورسز ، ٹیم سابق پنجاب ، کے پی کے ، اسلام آباد پولیس ، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس ، لاہور گیریژن شوٹ گیلری اور فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن کے کل 953 نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔

    پاکستان آرمی نے انٹر سروسز فائرنگ کے مقابلے میں چیمپئن بننے کے لئے زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کیے۔منگلا کور کے سپاہی محمد ندیم نے ماسٹر آف آرمز ٹرافی حاصل کی،لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ ادریس رشید نے پریزیڈنٹ ٹرافی حاصل کی ،پاک بحریہ نے پرائم منسٹر اسکیل ایٹ آرمز کے مقابلے جیتے، پستول میچ پاکستان آرمی نے جیتا۔چیف آف نیول اسٹاف رائفل میچ اور چیف آف ایئر اسٹاف پستول میچ دونوں پاک آرمی نے جیت لئے۔ بہترین شاٹ میچ ٹرافی گروپ کے سپاہی کلرک ثاقب علی خان کو ایوارڈ دیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے نشانہ بازوں کی شاندار مہارت کو خراج تحسین پیش کیا،صدر مملکت نے کہا کہ نشانہ بازی سپاہیوں کی بنیادی مہارت ہے اور اس میں مہارت حاصل کرنا قابل فخریہ کامیابی ہے۔ قومی مقاصد کی تکمیل شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے ،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت اور آرمی چیف نے بھی نشانہ بازی کے مقابلوں میں حصہ لیا،ایونٹ کو پاکستان کے میگا شوٹنگ مقابلےکی حیثیت حاصل ہے

  • صدر مملکت کی لاہور آمد،گورنر پنجاب نے کیا استقبال،چودھری پرویز الہیٰ نے کیا اہم اعلان

    صدر مملکت کی لاہور آمد،گورنر پنجاب نے کیا استقبال،چودھری پرویز الہیٰ نے کیا اہم اعلان

    صدر مملکت کی لاہور آمد،گورنر پنجاب نے کیا استقبال،چودھری پرویز الہیٰ نے کیا اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت عارف علوی اورقائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالہٰی میں ملاقات ہوئی ہے،قائم مقام گورنر پنجاب نے صدر عارف علوی کا گورنر ہاؤس آمد پر استقبال کیا،ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

    مسلم لیگ ق کے رہنما قائمقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہماری جماعت وفاق اور پنجاب میں وزیراعظم کے ساتھ ہے، حکومت معیشت کو درست سمت لے کر جا رہی ہے،وزیراعظم کے ویژن کو آگے بڑھانے میں حمایت کرتے ہیں

    آزادی مارچ مذاکرات میں وزیراعظم کے استعفیٰ پر بات ہوئی تھی یا نہیں؟ پرویز الہیٰ کا اہم انکشاف

    چودھری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ ہم حکومت کا ساتھ دیتے رہیں گے، افواہوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں،مسلم لیگ ق نے جو وعدے کئے وہ پورے کرے گی، وزیراعظم عمران خان کے وژن کی مکمل حمایت کرتے ہیں،یہ وقت کی ضرورت ہے،پاکستان میں معاشی ترقی ہو گی تو عوام کو بھی ریلیف ملے گا، ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار وہ ہیں جنہوں نے رائیونڈ میں محل بنا رکھے ہیں، ایک ایسا ہسپتال بھی نہ بنوا سکے جہاں علاج کروا لیتے،

    ”کشمیر بنے گا پاکستان” کا نعرہ جلد حقیقت بننے والا ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ کا یوم دفاع پر پیغام

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا ملتان کے صحا فیوں کے لیے ایک اور بڑا قدم

    چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں‌ کو مفاہمت کی سیاست کرنی چاہئے ،ملک افرا تفری کا متحمل نہیں ہو سکتا، قانون سازی میں اپوزیشن جماعتون کو پاکستان کے لئے ساتھ دینا چاہئے.

  • حکومتی چال کامیاب، اپوزیشن میں پھوٹ، ن لیگ رہ گئی تنہا

    حکومتی چال کامیاب، اپوزیشن میں پھوٹ، ن لیگ رہ گئی تنہا

    حکومتی چال کامیاب، اپوزیشن میں پھوٹ، ن لیگ رہ گئی تنہا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی چال کامیاب ہو گئی، اپوزیشن میں پھوٹ پڑ گئی، مسلم لیگ نے اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا تا ہم دیگر اپوزیشن جماعتیں اجلاس میں شریک ہوں گی.

    ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا،مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ راناثنااللہ کے پروڈکشن آرڈرجاری نہ ہونے تک اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے،اجلاس میں‌ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی گئی.

    اجلاس میں چیف الیکشن کمشنروارکان کی تقرری اور آرمی چیف کی توسیع سے متعلق پارٹی فیصلوں پربریفنگ دی گئی،مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غورکیا گیا، اجلاس میں حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف کاروائیوں کو سیاسی انتقام قرار دیا گیا.

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ ن پارلیمنٹ میں کردار ادا کرنا چاہتی ہے لیکن حکومت آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلانا چاہتی ہے،جب تک رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوں گے ہم ایوان میں نہیں جائیں گے،

    قومی اسمبلی اجلاس کے لئے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے تا ہم رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہو سکے، اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعید رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے ہیں.

    پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صدر آصف زرداری اور خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کئے گئے ہیں، پروڈکشن آرڈر آج شروع ہونے والے اجلاس کے لئے جاری کئے گئے ہیں. رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈ جاری نہیں کئے گئے.

     

  • پروڈکشن آرڈر جاری پھر بھی احسن اقبال ناراض، کیا احتجاج ریکارڈ کروایا؟

    پروڈکشن آرڈر جاری پھر بھی احسن اقبال ناراض، کیا احتجاج ریکارڈ کروایا؟

    پروڈکشن آرڈر جاری پھر بھی احسن اقبال ناراض، کیا احتجاج ریکارڈ کروایا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر اسپیکر سے احتجاج کیا ہے،یہ ثبوت ہے کہ حکومت مخصوص لوگوں کے ہی پروڈکشن آرڈر جاری کرتی ہے،پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر اراکین کو اسمبلی اجلاس میں نہیں لایاجاتا،گزشتہ اجلاس میں خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے تھے، صوبائی حکومت نےپروڈکشن آرڈر پرکھلم کھلا خلاف ورزی کی.

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار اسپیکر کے احکامات کو پامال کیا جارہا ہے،راناثنااللہ کوپیش نہ کرکے بنیادی حق تلفی گئی .

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ارکان کی تقرری کرکے الیکشن کمیشن کو چلایا جائے ،حکومت کی نیت اڈہاک چیف الیکشن کمشنر لگانے کی ہے جو ہمیں تسلیم نہیں،الیکشن کمیشن کو غیر فعال نہیں ہونے دیں گے،

    قومی اسمبلی اجلاس کے لئے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے تا ہم رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہو سکے، اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعید رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے ہیں.

    پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صدر آصف زرداری اور خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کئے گئے ہیں، پروڈکشن آرڈر آج شروع ہونے والے اجلاس کے لئے جاری کئے گئے ہیں. رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈ جاری نہیں کئے گئے.

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

  • ماضی کی حکومتوں نے غفلت کا مظاہرہ کیا مگر اب ایسا نہیں چلے گا، وزیراعظم کا بڑا حکم

    ماضی کی حکومتوں نے غفلت کا مظاہرہ کیا مگر اب ایسا نہیں چلے گا، وزیراعظم کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم عمران کی زیر صدارت مختلف وزراتوں اور وفاقی حکومت کے اداروں کی غیر استعمال شدہ املاک کو مثبت طور سے برؤے کار لانے کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی، وزیرِ نجکاری میاں محمد سومرو، معاونِ خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذاولفقار عباس بخاری، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ترجمان وزیرِ اعظم ندیم افضل چن، وفاقی سیکرٹری صاحبان، وفاقی اور صوبائی سینئر افسران شریک ہوئے

    سیکرٹری نجکاری رضوان ملک نے مختلف وزاتوں اور وفاقی حکومت کے محکموں کے اداروں کی متعدد املاک کو مثبت طریقے سے برؤے کار لانے اور ان کی ممکنہ نجکاری کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری نجکاری نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے فروری اور مارچ میں لیے جانے والے فیصلوں کی روشنی میں ہر وزارت کو کم از کم تین املاک کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں مختلف وزارتوں کی جانب سے اب تک 32املاک کی نشاندہی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نشاندہی کی جانے والی املاک کا تخمینہ لگانے کے لئے اور ان جائیدادوں کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کے لئے فنانشل ایڈوائزر کی خدمات اکتوبر کے آخر میں حاصل کی گئی۔ ان نے کہا کہ ان املاک کی مارکیٹنگ دبئی ایکسپو میں کی جائے گی تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں کی توجہ ان بیش بہا اثاثوں کی جانب مبذول کرائی جا سکے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالہا سال سے غیر استعمال شدہ اربوں کی جائیدادوں کو مثبت طریقے سے برؤے کار لانا اور ان سے حاصل ہونے والی آمدنی کو عوام کی فلاح و بہبود اور سکولوں، کالجوں، ہسپتالوں جیسی بنیادی سہولتوں کی بہتری کے لئے استعمال کرنا موجودہ حکومت کی پالیسی کا اہم جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ اربوں کی جائیدادوں کے باوجود وفاقی حکومت کے مختلف ادارے اربوں روپے کا سالانہ خسارہ اٹھا رہے ہیں۔ ماضی میں ان بیش قیمت جائیدادوں کو استعمال میں نہ لاکر مجرمانہ غفلت کا مظاہر ہ کیا گیا۔

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ غیر استعمال شدہ املاک کی نشاندہی نہ کرنے والے یا ان کو مثبت طریقے سے برؤے کار لانے میں رکاوٹ پیدا کرنے والے سرکاری افسران و ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیرِ اعظم نے ایسٹ منیجمنٹ کمیٹی ، متعلقہ وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ نشاندہی کی جانے والی املاک سے متعلقہ تمام امور کو آئندہ ایک ہفتے میں حل کیا جائے تاکہ ان املاک کو مثبت طریقے سے برؤے کار لانے کے فیصلے پر عمل درآمد مکمل کیا جا سکے۔

  • اپوزیشن نے کی حکومت سے بڑی وعدہ خلافی، کونسا معاملہ عدالت لے گئی

    اپوزیشن نے کی حکومت سے بڑی وعدہ خلافی، کونسا معاملہ عدالت لے گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے حوالہ سے اپوزیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، اپوزیشن جماعتوں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست پر اپوزیشن جماعتوں کے 11 اراکین کے دستخط ہیں، درخواست میں حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے.

    درخواست میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر 5 دسمبر کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے جس کے بعد الیکشن کمیشن غیر فعال ہو جائے گا اس کے بعد اگلے ماہ دو اراکین بھی ریٹائرڈ ہو جائیں گے ابھی بھی دو اراکین کی تقرری نہیں ہو سکی،

    الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ن لیگ کے رہنما مشاہداللہ نے کہا تھا کہ ہم اس حوالہ سے سپریم کورٹ نہیں جائیں گے تاہم اپوزیشن جماعتوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائر منٹ کے بعد جسٹس الطاف ابراہیم قائمقام چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالیں گے اور نئے چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی تک ذمہ داریاں ادا کریں گے.

    5 دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ انہی کے دور ملازمت میں ہو، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے  مطالبہ کیا ہے کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا تو ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے.

  • الیکشن کمیشن کل سے ہو گا غیر فعال، کون بنے گا قائمقام چیف الیکشن کمشنر؟

    الیکشن کمیشن کل سے ہو گا غیر فعال، کون بنے گا قائمقام چیف الیکشن کمشنر؟

    الیکشن کمیشن کل سے ہو گا غیر فعال، کون بنے گا قائمقام چیف الیکشن کمشنر؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے حوالہ سے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کا فیصلہ نہ ہو سکا اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ایک ہفتے کے لئے متفقہ طور پر موخر کر دیا گیا، جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن کل سے غیر فعال ہو جائے گا ،کیونکہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت کل ختم ہو رہی ہے اور دو اراکین بھی کم ہیں جن کا تقرر نہیں ہو سکا، نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا فیصلہ بھی ابھی نہیں ہوا، اس ضمن میں شہباز شریف نے وزیراعظم کو خط میں نام بھجوائے ہیں.

    فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائر منٹ کے بعد جسٹس الطاف ابراہیم قائمقام چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالیں گے اور نئے چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی تک ذمہ داریاں ادا کریں گے.

    پارلیمانی کمیٹی کااجلاس مختصرکارروائی کےبعدآئندہ ہفتے کے لئے ملتوی کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نےالیکشن کمیشن ارکان کی حمایت چیف الیکشن کمشنر کے تقرر سے مشروط کردی، جس کے بعد اجلاس ملتوی کیا گیا.

    اجلاس کے بعد پارلیمانی کمیٹی کی سربراہ شیریں مزاری نے کہا کہ نئےچیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ سرداررضاکی ریٹائرمنٹ کے بعد غور ہوگا،آئندہ اجلاس میں تینوں ارکان کے تقرر کا فیصلہ کیاجائےگا،

    پی ٹی آئی فنڈنگ کیس، سماعت کب تک ملتوی ہوئی؟ اکبر ایس بابرسمیت اپوزیشن پریشان

    مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہداللہ خان نے کہا کہ اپوزیشن نےہمیشہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،الیکشن کمیشن غیرفعال ہوا تو یہ اچھا نہیں ہو گا ،الیکشن کمیشن ارکان کے تقرر کیلئےسپریم کورٹ نہیں جائیں گے ،

    پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن کے اراکین اور چیف کمشنر کی تقرری ایک ساتھ ہو تا کہ الیکشن کمیشن مکمل ہو،حکومت سے کہا ہے کہ میرٹ پر فیصلہ کریں.

    5 دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ انہی کے دور ملازمت میں ہو، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے  مطالبہ کیا ہے کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا تو ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے.

  • پی ٹی آئی فنڈنگ کیس، سماعت کب تک ملتوی ہوئی؟ اکبر ایس بابرسمیت اپوزیشن پریشان

    پی ٹی آئی فنڈنگ کیس، سماعت کب تک ملتوی ہوئی؟ اکبر ایس بابرسمیت اپوزیشن پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس 12 دسمبر تک ملتوی کر دیا، اسکروٹنی کمیٹی تحقیقات نہ کر سکی، ڈی جی لاء کی عدم موجودگی کی وجہ سے آج ہونے والا اجلاس موخر کر دیا گیا، اب 12 دسمبر کو اجلاس ہو گا، جس میں فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات ہوں گی،

    کیس موخر ہونے سے موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوتی تو نئے آنے والے چیف الیکشن کمشنر کیس کو سنیں گے.

    اکبر ایس بابر کا اس حوالہ سے کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر 5 سال سے اس کیس کو سن رہے تھے، بد قسمتی سے اس کیس کی آج سماعت نہ ہو سکی، حکومت تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے جو افسوسناک ہے، ہم قانونی لائحہ عمل طے کر رہے ہیں،اس کیس کا چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہونے سے پہلے فیصلہ آ جانا چاہئے تھے، ہم مسلسل الیکشن کمیشن مین پیش ہوئے ، بار بار ثبوت پیش کرنے پڑتے ہیں،

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی 26 نومبر سے روزنہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا تھا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق چار درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اسکروٹنی کمیٹی کو کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔ تحریک انصاف نے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے کے خلاف 4 درخواستیں جمع کرائی تھیں ،فیصلہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سنایا

    5 دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ انہی کے دور ملازمت میں ہو، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے  مطالبہ کیا ہے کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا تو ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے.

  • بریکنگ نیوز،آصف زرداری کی طبیعت بگڑ گئی

    بریکنگ نیوز،آصف زرداری کی طبیعت بگڑ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت بگڑ گئی، آصف زرداری نیم بے ہوشی کی حالت میں چلے گئے، آصف زرداری کی طبیعت بگڑنے پر میڈیکل ٹیم کو فوری طلب کر لیا گیا ہے جو آصف زرداری کا ہسپتال میں طبی معائنہ کر رہی ہے، آصف زرداری پمز میں زیر علاج ہیں، ان کی طبیعت خراب ہونے پر اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا.

    نواز شریف کے عدالتی فیصلے کے بعد آصف زرداری سے انتہائی اہم شخصیت کی ملاقات

    کیا آپ نے بھی کوئی ناصر بٹ رکھا ہوا ہے؟ سوال پرزرداری نے کیا جواب دیا،اہم خبر

    آصف زرداری کی طبیعت ناسازی اور چیک اپ کے حوالہ سے پیپلز پارٹی مسلسل حکومت سے مطالبہ کر رہی تھی کہ آصف زرداری کے ذاتی ڈاکٹر کو رسائی دی جائے، آصف زرداری نے طبی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست بھی گزشتہ روز دائر کی تھی جس پر آج سماعت ہوئی، عدالت نے پمز کو نیا میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیا اور نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا.

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    سابق صدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ دل کی بیماری لاحق ہے، تین سٹنٹ ڈل چکے ہیں، شوگر کا مرض ہوں اور شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لیے مستقل علاج کی ضرورت ہے

    قبل ازیں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری و فریال تالپور کو بھی غیرمعمولی بنیاد ہنگامی طور پر ضمانت پر رہا کیا جائے خدانخواستہ آصف علی زرداری کو کچھ ہوجاتا ہے تو ذمہ دار حکومت وقت ہوگی۔ آصف علی زرداری و فریال تالپور انڈر ٹرائل ہیں ان سے سزایافتہ قیدیوں کی طرح سلوک نہ کیا جائے

     

    پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں ،ڈاکٹرز کہتے ہیں شاید آصف زرداری کا بائی پاس کرنا پڑے،آصف زرداری کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے

    چودھری منظور کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کا وزن کم ہوچکا ہے،ملک میں مختلف لوگوں کے لیے مختلف قوانین ہیں، نواز شریف ،آصف زرداری اور خورشید شاہ کیلئےالگ الگ قوانین ہیں.

    واضح رہے کہ آصف زرداری کو نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کر رکھا ہے وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں

  • الیکشن کمیشن اراکین تقرری، پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں کیا فیصلہ ہوا، اہم خبر

    الیکشن کمیشن اراکین تقرری، پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں کیا فیصلہ ہوا، اہم خبر

    الیکشن کمشین اراکین تقرری، پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں کیا فیصلہ ہوا، اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن اراکین کی تقرری کا معاملہ ایک ہفتہ کے لئے موخر کر دیا گیا ہے،حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تقرری ایک ساتھ ہو گی، یہ فیصلہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں حکومت اور اپوزیشن کے اراکین نے شرکت کی.پارلیمانی کمیٹی کا آئندہ اجلاس اگلے ہفتے ہو گا

    اجلاس سے قبل الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیلئےقائم پارلیمانی کمیٹی میں 2ارکان تبدیل کئے گئے،ن لیگ کے مرتضیٰ جاوید عباسی کی جگہ شہزہ خواجہ فاطمہ کو کمیٹی کا حصہ بنادیا گیاپارلیمانی کمیٹی میں حکومتی رکن فخر امام کی جگہ پرویز خٹک کو شامل کرلیا گیا

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تقرری کے لیے نام تجویز کر دیئے، عمران خان نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کے خط کا جواب دے دیا۔وزیراعظم کی جانب سے تجویز کر دہ ناموں میں سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نور الحق قریشی اور عبدالجبار قریشی شامل ہیں جبکہ بلوچستان سے ڈاکٹر فیض کاکڑ، نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمشن کے ارکان کی تقرری کے لئے 3، 3 نام خط کے جواب میں دیئے، شہباز شریف نے سندھ کے لئے نثار درانی، جسٹس (ر) عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام جبکہ بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی، محمد روف عطاء اور راحیلہ درانی کے نام دئیے

    چیف الیکشن کمشنر کے لئے بھی شہباز شریف نے نام وزیراعظم عمران خان کو دئے، اب اگلے ہفتے فیصلہ ہو گا