Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • قومی اسمبلی اجلاس ،گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری، مگر سب کے نہیں

    قومی اسمبلی اجلاس ،گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری، مگر سب کے نہیں

    قومی اسمبلی اجلاس ،گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری، مگر سب کے نہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے لئے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے تا ہم رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہو سکے، اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعید رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے ہیں.

    پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صدر آصف زرداری اور خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کئے گئے ہیں، پروڈکشن آرڈر آج شروع ہونے والے اجلاس کے لئے جاری کئے گئے ہیں. رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈ جاری نہیں کئے گئے.

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    پروڈکشن آرڈر کے لئے مسلم لیگ ن کے مرتضیٰ جاوید عباسی نے درخواست دی تھی

  • کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کی نیول چیف سے ملاقات

    کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کی نیول چیف سے ملاقات

    کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کی نیول چیف سے ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل محمد یوسف العاصم نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا اور معزز مہمان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کمانڈر رائل بحرین نیول فورس نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ملکوں کی بحری افواج کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے خطے میں سمندری سلامتی اور امن کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ بعدازاں معزز مہمان کو بریفنگ دی گئی اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا گیا ۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کے دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

  • شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے حوالہ سے پروڈکشن آرڈر کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا،

    شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے خلاف یہاں آئے ہیں، وفاقی وکیل سرفراز خان نے کہا کہ قومی اسمبلی کا سیشن ختم ہو چکا ہے ایسے میں درخواست قابل سماعت نہیں ،

    درخواست گزار نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ دینا انتخابی حلقےکی حق تلفی ہے،شاہد خاقان عباسی کو اجلاس میں شرکت نہ دینے سے انتخابی حلقہ نمائندگی سے محروم ہے، شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جائے

    عدالت نے فیصلہ سماعت کے بعد محفوظ کر لیا.

    شاہد خاقان عباسی نے لاہور ہائیکورٹ میں پروڈکشن آرڈر کی درخواست رانا مشہود کی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، نیب، حکومت پنجاب، حکومت پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو متعدد بار پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست  دی تھی، انکی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا اقدام آرٹیکل4 کی خلاف ورزی ہے۔

    مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھول گئی،قومی اسمبلی اجلاس کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو مسلم لیگ ن کے جیلوں میں بند اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کے لئے درخواست دی گئی جس میں مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر کے لئے نام نہیں لکھا بلکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گرفتار دو اراکین اسمبلی رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں..

    شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا

    شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے گرفتار کیا تھا اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تھے تا ہم ان کی طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ، مسلم لیگ ن نے انکے پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں دی

     

     

  • حج 2020، وزیر مذہبی امور کی ہو گی اہم شخصیت سے ملاقات

    حج 2020، وزیر مذہبی امور کی ہو گی اہم شخصیت سے ملاقات

    حج 2020، وزیر مذہبی امور کی ہو گی اہم شخصیت سے ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرمذہبی امورکی سربراہی میں پاکستانی وفد آج سعودی وزارت حج وعمرہ کا دورہ کرے گا،وفاقی وزیرپیر نور الحق قادری سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح بن بنتن سےملاقات کریں گے،

    ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج 2020کیلئے خدمات کی فراہمی کو حتمی شکل دینے کیلئے آج اہم اجلاس ہو گا ،اجلاس میں حجاج کرام کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے مطالبات پیش کیےجائیں گے ،پشاور،لاہور،کراچی اورملتان کوروڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا،پاکستان کیلئے 5 ہزار اضافی حج کوٹہ کی درخواست بھی کی جائے گی،

    آئندہ سال حج میں پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہو گی

    حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور مشیرشہزاد ارباب نے شرکت کی ، شہزاد ارباب نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی.وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حج سے پہلےاوربعد کے انتظامات حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، ایک لاکھ 23 ہزار 316حاجیوں کا کوٹہ سرکاری کمپنیوں کو دیا گیا،76 ہزار 684 حاجیوں کاکوٹہ نجی کمپینوں کو دیا گیا،بریفنگ میں وزیراعظم عمران خان کو مزید بتایا گیا کہ حجاج کےلیے2اسپتال، 11ڈسپنسریاں اور 14چھوٹی ڈسپنسریاں قائم کی گئی تھیں .

  • راولپنڈی میں جرائم کی شرح کیسی؟ شیخ رشید نے کیا نیا انکشاف، پولیس بھی حیران

    راولپنڈی میں جرائم کی شرح کیسی؟ شیخ رشید نے کیا نیا انکشاف، پولیس بھی حیران

    راولپنڈی میں جرائم کی شرح کیسی؟ شیخ رشید نے کیا نیا انکشاف، پولیس بھی حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 بار وفاقی وزیر رہا کبھی کسی سے بھتہ نیں مانگا، بس اڈے پرقبضہ کرکے یونیورسٹی بنانے کی نیت ہے، آئی ایم ایف صدرنے کہا پاکستان درست سمت پرگامزن ہے، بلاول بھٹو آئے، راستے میں پلکیں بچھائیں گے، نوازشریف بطورمجرم باہر جاسکتے ہیں توملزم آصف زرداری کوبھی حق ہے، عالمی ادارے پاکستانی معیشت کو بہترقراردے رہے ہیں،

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ملک میں مسائل اورچیلنجزدرپیش ہیں، موڈیزنے پاکستانی معیشت کے بارےمیں اچھی رپورٹ دی ، ہم نے خسارہ کم کیا ہے، آرمی چیف کی توسیع کیلئےسادہ اکثریت چاہیئے جوموجود ہے،سادہ اکثریت کے باوجود اپوزیشن کوساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمان 4سال بعد الیکشن کی بات کررہے ہیں،اس دسمبر کی نہیں،ہمیں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے زیادہ جدوجہد کرنی چاہیے، مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کے خلاف آوازاٹھانی چاہیے،مولانافضل الرحمان کے دھرنے کے باعث مسئلہ کشمیر پیچھے چلا گیا،پرویزمشرف کو غدار یاکرپٹ نہیں سمجھتا،

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    ریلوے کے ریٹائرڈ ڈرائیور کو سنائی شیخ رشید نے خوشخبری

    ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے، شیخ رشید احمد

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ راولپنڈی کی سیکورٹی برمنگھم اور لندن سے زیادہ بہتر ہے، راولپنڈی میں جرم کی شرح لندن کے مقابلہ کافی بہت کم ہے،کوئی بھی نہیں کہہ سکتا کہ سیاستدان نے خرچہ مانگا،چین کے تعاون سے ایک اور یونیورسٹی بنانا چاہتے ہیں،سیاستدان کایہ کام بھی ہے کہ قرضہ لے کرواپس کرواتا ہے،چاہتاہوں چیمبر100بچیوں کی سمسٹرفیس دینے کا اعلان کرے،شہرمیں ترنول سے اسکیم تھری تک ایک ٹرین چلائی جائے،نالہ لئی اوررنگ روڈکے منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے

  • آصف زرداری کی ضمانت کی درخواست پر عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

    آصف زرداری کی ضمانت کی درخواست پر عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

    آصف زرداری کی ضمانت کی درخواست پر عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدرآصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اسلام آبادہائیکورٹ نے فریال تالپور کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2رکنی خصوصی بینچ درخواستوں پر سماعت کی،

    چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کیا آصف زرداری کا کوئی میڈیکل بورڈ بنا؟ کیا کوئی تازہ رپورٹ ہے؟ آصف زرداری کے وکیل نے کہا کہ آصف زرداری کو دل کا مرض لاحق ہے،پنجاب حکومت کی جانب سے میڈیکل بورڈ بنایا گیا تھا،

    اسلام آبادہائیکورٹ نے پمز کےسربراہ کو آصف زرداری کیلئےمیڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیا،عدالت نے کہا کہ پمزکےسربراہ کوکہہ دیتے ہیں کہ میڈیکل بورڈ بنا کر رپورٹ پیش کریں،عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا،

    آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواستوں پر سماعت 11دسمبر تک ملتوی کر دی گئی،

    سابق صدر آصف زرداری نے طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت دائرکی ہے درخواست میں وفاقی حکومت اوردیگرکو فریق بنایا گیاہے ،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ طبی حالات کے پیش نظرضمانت منظور کی جائے.

    سابق صدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ دل کی بیماری لاحق ہے، تین سٹنٹ ڈل چکے ہیں، شوگر کا مرض ہوں اور شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لیے مستقل علاج کی ضرورت ہے۔ درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹس بھی لف کی گئی ہیں۔

    آصف زرداری کی جانب سے پارک لین اور منی لانڈرنگ میں الگ الگ درخواست ضمانت دائرکی گئی ہے،فریال تالپور کی جانب سے بھی اسلام آبادئیکورٹ میں درخواست ضمانت دائرکی گئی ہے، فریال تالپور نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسپیشل بچی کی والدہ ہوں، اس کی دیکھ بھال کیلئےضمانت منظور کی جائے،

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    کیا آپ نے بھی کوئی ناصر بٹ رکھا ہوا ہے؟ سوال پرزرداری نے کیا جواب دیا،اہم خبر

    نیب کے مطابق آصف زرداری اورفریال تالپورپرسمٹ بینک میں خوردبردکا الزام ہے،ملزمان پرمختلف کمپنیوں کوغیرقانونی طور  پر فنڈز جاری کرنے کا بھی الزام ہے، ریفرنس میں 24 ملزمان نامزد کئے گئے ہیں، نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا ہے.ملزمان پر 2150 ملین روپے کی رقم غیرقانونی طورپرمنتقل کرنے کاالزام ہے

    نواز شریف کے عدالتی فیصلے کے بعد آصف زرداری سے انتہائی اہم شخصیت کی ملاقات

  • پارٹی شوکاز نوٹس کا حامد خان نے دیا جواب، کیا کہا؟ اہم خبر

    پارٹی شوکاز نوٹس کا حامد خان نے دیا جواب، کیا کہا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہنما پی ٹی آئی حامد خان نے پارٹی کے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا،حامد خان نے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف کسی صورت نہیں چھوڑوں گا،تحریک انصاف میرے لیے سب کچھ ہے،اپنی رکنیت کے تحفظ کیلئے تمام آئینی و قانون راستے اپناوَں گا.

    حامد خان نے مزید کہا کہ شوکاز نوٹس میں قانونی سقم ہیں لیکن آپ سے گلہ نہیں جہاں پوری پارٹی آرمی چیف کا درست نوٹیفکیشن جاری نہیں کر سکی وہاں گلہ جائز نہیں سمجھتا۔ کوئی مفاد پرست، قبضہ گروپ، شوگر اور کرپٹ مافیا مجھے پارٹی سے نہیں نکال سکتا
    تمام آئینی و قانون راستے اپناوں گا میری آواز عام ورکر کی آواز ہے.

    حامد خان نے مزید کہا کہ حیرت ہے عامر کیانی آپ کرپشن الزامات کے باوجود تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل بن گئے بدنیتی پر مبنی نوٹس پہلے میڈیا کو دیا گیا

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر ممبر اور سپریم کورٹ کے وکیل حامد خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا اور ان کی پارٹی کی بنیادی رکنیت منسوخ کردی گئی۔ ان پر الزام ہے کے انہوں نے پارٹی کو بدنام کیا اور پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی۔

  • عام شہریوں کی وزیراعظم تک رسائی کیسے ہو گی؟ شہزاد اکبر نے طریقہ بتا دیا

    عام شہریوں کی وزیراعظم تک رسائی کیسے ہو گی؟ شہزاد اکبر نے طریقہ بتا دیا

    عام شہریوں کی وزیراعظم تک رسائی کیسے ہو گی؟ شہزاد اکبر نے طریقہ بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مختلف حکومتی اداروں کے درمیان بھی طاقت کی لڑائی ہوتی ہے،ادارے ایک دوسرے کےساتھ معلومات تک رسائی میں تعاون نہیں کرتے،کہا جاتا ہے کہ سرکاری اداروں کے افسران کی تنخواہیں پبلک ہونی چاہئیں،کوئی ملک ایسا نہیں جو سرکاری افسران کی تنخواہیں پبلک کرے

    شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو سوشل میڈیا اور میڈیا کی طاقت کا اندازہ ہے،کوئی چاہے بھی تو عوام سے حقائق چھپا نہیں سکتا،عام شہری کو سٹیزن پورٹل کے ذریعے وزیر اعظم آفس تک رسائی ہے،کوئی افسر شہریوں کے مسائل حل نہیں کرتا تو یہ اس کیلئے پریشان کن ہے،مسائل حل نہ کرنے والے افسران کی کارکردگی رپورٹ خراب ہوتی ہے،

    شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کو پبلک کیا جاتا ہے،ہر حکومت آتے ہی قانون سازی شروع کر دیتی ہے،ہمیں قانون سازی سے زیادہ موجود قوانین پر عمل کرنے کی ضرورت ہے،ایک قانون بنانے کیلئے پور اسال درکار ہوتا ہے،آج کے دور کی حکومت کا رویہ حاکمانہ نہیں ہو سکتا،

  • نااہلی کیس میں پنجاب کے صوبائی وزیر قانون کے لئے بڑی مشکل، الیکشن کمیشن نے دیا حکم

    نااہلی کیس میں پنجاب کے صوبائی وزیر قانون کے لئے بڑی مشکل، الیکشن کمیشن نے دیا حکم

    نااہلی کیس میں پنجاب کے صوبائی وزیر قانون کے لئے بڑی مشکل، الیکشن کمیشن نے دیا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کو نوٹس جاری کردیا،راجہ بشارت کو بذریعہ وکیل یا خود پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی زیر صدارت دو رکنی بنچ نے سماعت میں نوٹس جاری ہوا،درخواست گزار سیمل وحید خودالیکشن کمیشن میں پیش ہوئیں،

    وزیر قانون راجہ بشارت کیخلاف نیب میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی

    الیکشن کمیشن نے وزیر قانون راجہ بشارت کو 17 دسمبر کانوٹس جاری کردیا،راجہ بشارت پر کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی اور معلومات چھپانے اور حلف نامہ پر دستِط نہ کرنے کا الزام ہے

  • تلخ کلامی پر دوست نے خواجہ سرا کے ساتھ ایسا سلوک کیا کہ ….

    تلخ کلامی پر دوست نے خواجہ سرا کے ساتھ ایسا سلوک کیا کہ ….

    تلخ کلامی پر دوست نے خواجہ سرا کے ساتھ ایسا سلوک کیا کہ ….

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے علاقے راجن پور میں تلخ کلامی پر خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق دوست نے تلخ کلامی پر تیزدھار آلے سے خواجہ سرا کا گلا کاٹ دیا، واقعہ پر تھانہ کوٹ مٹھن راجن پورمیں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا.

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں پنجاب کے شہر بوریوالہ میں خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ سامنے آیا تھا،کچہری میں جب خواجہ سرا اپنے وکیل کے پاس فیس دینے کے لئے آیا تو اسے جاننے والا ایک نوجوان اورنگ زیب بھی وہاں آگیا،اس نے خواجہ سرا سے چھیڑ چھاڑ کی اور اسے اپنے ساتھ چلنے کو کہا انکار پر انکے مابین ہاتھا پائی شروع ہوگئی ،نوجوان کے ساتھیوں نے خواجہ سرا پر شدید تشدد کیا تھا.